Tag: shehbaz sharif

  • شہبازشریف جھوٹے وعدوں سےعوام کوبے وقوف بنانے نکلے ہیں: مولا بخش چانڈیو

    شہبازشریف جھوٹے وعدوں سےعوام کوبے وقوف بنانے نکلے ہیں: مولا بخش چانڈیو

    کراچی: پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ شہبازشریف جھوٹے وعدوں سےعوام کو پھربے وقوف بنانے نکلے ہیں.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے شہباز شریف کے دورہ سندھ سے متعلق کیا، مولابخش چانڈیو نے کہا کہ شہباز شریف ذرا لاہور سے باہر نکل کر دیکھیں.

    [bs-quote quote=”وفاق نے کراچی آپریشنز پر اٹھنے والے اخراجات میں اپنا حصہ نہیں دیا” style=”style-2″ align=”left” author_name=”مولا بخش چانڈیو”][/bs-quote]

    ان کا کہنا تھا کہ چند بڑے شہروں کےعلاوہ پورا ملک اندھیروں میں ڈوبا ہوا ہے، شہبازشریف نام نہیں، تو کم سے کم اپنا بیان ہی بدل دیں.

    مولابخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ کراچی کا امن ن لیگ نہیں، سندھ حکومت، رینجرز، پولیس کا کارنامہ ہے۔

    انھوں نے الزام لگایا کہ نوازشریف نے سندھ حکومت سے کیا ہوا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا، وفاق نے کراچی آپریشنز پر اٹھنے والے اخراجات میں اپنا حصہ بھی نہیں دیا.

    پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نے کہا کہ شہباز شریف جھوٹے دعووں‌ سے پہلے چوہدری نثار کے بیان دیکھ لیں، چوہدری نثارنے پارلیمنٹ میں کراچی آپریشن کومتنازع بنانے کی کوشش کی، نثار دہشت گردوں کو للکارنے کے بجائے مخالفین کو بلیک میل کرتے رہے۔

    انھوں‌ نے کہا کہ چوہدری نثارکی تقاریرپارلیمانی ریکارڈکا حصہ ہے، شہباز کاجھوٹ اب نہیں چلے گا، وفاقی حکومت نے کراچی آپریشن کو بھی سیاسی انتقام کے لئے استعمال کیا.


    کراچی کو جنوبی ایشیا کا پیرس بنائیں گے ، شہباز شریف


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • صدارتی انتخابات میں کامیابی پرشہبازشریف کی ترک صدرکو مبارکباد

    صدارتی انتخابات میں کامیابی پرشہبازشریف کی ترک صدرکو مبارکباد

    لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے ترک صدر رجب طیب اردگان کو ایک بار پھر صدر منتخب ہونے پرترکش زبان میں مبارکباد دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر اپنے پیغام میں رجب طیب اردگان کو صدارتی انتخابات میں کامیابی پر ترکش زبان میں مبارکباد پیش کی ہے۔

    شہبازشریف نے جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کی انتخابات میں کامیابی پر ترک صدر اور وزیراعظم بن علی یلدرم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ رجب طیب اردگان کی قیادت میں ترکی ایک غیرمعمولی تبدیلی سے گزر رہا ہے اور جی 20 کلب میں اس کی شمولیت اس کی اقتصادی صلاحیت کی بڑھتی ہوئی علامت ہے

    ترکی کے الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ صدر رجب طیب اردگان صدارتی انتخابات پہلے مرحلے میں جیت گئے ہیں انہیں 53 فیصد ووٹ ملے ہیں۔

    سرکاری میڈیا کے مطابق صدارتی انتخابات کے علاوہ ملک میں پارلیمانی انتخاب بھی ہوئے اور اب تک گنے گئے 96 فیصد ووٹوں میں رجب طیب اردگان کی اے کے پارٹی 43 فیصد ووٹوں سے آگے ہے جبکہ محرم انسے کی پارٹی سی پی ایچ کے پاس 23 فیصد ووٹ ہیں۔

    ترک صدارتی انتخابات میں رجب طیب اردگان فتح یاب

    واضح رہے کہ صدراتی انتخاب میں کامیابی کے بعد رجب طیب اردگان دوسری مرتبہ پانچ سال کے لیے صدر منتخب ہوگئے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • صاف پانی کرپشن اسکینڈل : نیب نے کل شہبازشریف کو طلب کرلیا، سوالنامہ تیار

    صاف پانی کرپشن اسکینڈل : نیب نے کل شہبازشریف کو طلب کرلیا، سوالنامہ تیار

    لاہور : قومی احتساب بیورو نے صاف پانی کمپنی کرپشن اسکینڈل سے متعلق شہباز شریف کیلئے25سے زائد سوالوں پر مشتمل سوالنامہ تیار کرکے25جون کو طلب کرلیا، سابق وزیر اعلیٰ نے جواب دہی کیلئے قانونی ماہرین سے رائے مانگ لی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی نیب لاہور کی سربراہی میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا اجلاس ہوا، جس میں نیب نے صاف پانی کمپنی کرپشن اسکینڈل میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کیلئے25سے زائد سوالوں پر مشتمل سوالنامہ تیار کرلیا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کو کل بروز پیر نیب میں طلب کیا گیا ہے، اجلاس میں شہباز شریف سے کیےجانے والے سوالات کاجائزہ لیا گیا، لاہور ہیڈ کوارٹر میں ہونے اجلاس میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے ڈی جی نیب کو بریفنگ دی۔

    ذرائع کے مطابق بریفنگ میں بتایا گیا کہ کنسلٹینسی کی مد میں چار ارب روپے خرچ کئے گئے، کنسلٹینٹ نے جہاں فلٹریشن پلانٹس کی ہدایت کی تھی وہ وہاں نہیں لگائے گئے، اس کے علاوہ صاف پانی کمپنی میں بھرتیاں بھی شہباز شریف کے کہنے پر کی گئیں، ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ شہباز شریف کو کل تحقیقاتی ٹیم کے سامنے سخت سوالات کا سامنا کرنا ہوگا۔

    شہبازشریف کی چارجون اورفواد حسن فواد کی 25مئی کو نیب میں طلبی

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی قومی احتساب بیورو نے صاف پانی کمپنی کرپشن اسکینڈل میں شہبازشریف کو چار جون کو طلب کیا تھا جس میں سابق وزیر اعلیٰ نے خود آنے کے بجائے اپنے نمائندے کو پیش کیا تھا۔

    مزید پڑھیں: نیب کا مجھے طلب کرنا بدنیتی کے سوا کچھ نہیں، شہباز شریف


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف دو روزہ دورے پرکل کراچی پہنچیں گے

    مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف دو روزہ دورے پرکل کراچی پہنچیں گے

    کراچی : مسلم لیگ ن کے صدراور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کل دو روزہ دورے پرکراچی پہنچیں گے جہاں سے وہ انتخابی کا آغاز کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کل شہرقائد سے انتخابی مہم کا آغاز کرے گی جس کے لیے مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف دو روزہ دورے پر کراچی آئیں گے۔

    سابق وزیراعلیٰ پنجاب تاجروں اور میڈیا نمائندوں سے ملاقاتیں کریں گے اور اپنے حلقے این اے 249 اور لیاری کا بھی دورہ کریں گے۔

    مسلم لیگ ن کے صدر مفتاح اسماعیل کے حلقے این اے 244 کا بھی دورہ کریں گے اور کارکنان سے خطاب کریں گے۔

    عمران خان یوٹرن کےماسٹر ہیں‘ سیاست ان کےبس کی بات نہیں‘ شہبازشریف

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 31 مئی کو شہبازشریف کا کہنا تھا کہ باہمی مشاورت سے ناصرسعید کھوسہ کے نام پراتفاق کیا گیا لیکن عمران خان نے اس معاملے پریو ٹرن لیا ہے یہی ان کا وتیراہے۔

    مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے نام واپس لے کرپھریوٹرن مارا، کیا یو ٹرن لینے والاوزیراعظم کےعہدے کاحقدار ہو سکتاہے؟۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • شہبازشریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے

    شہبازشریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے

    لاہور: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف بیگم کلثوم نواز کی عیادت کے بعد لندن سے وطن واپس پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 758 کے ذریعے لندن سے لاہور پہنچ گئے۔

    شہبازشریف نے عید الفطر لندن میں ہی منائی تھی۔ روانگی سے قبل انہوں نے قوم سے بیگم کلثوم نوازکی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی درخواست کی تھی۔

    دوسری جانب سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کلثوم نواز کی طبعیت اب قدرے بہتر ہے تاہم اب بھی وہ مکمل طور پر خطرے سے باہر نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی اہلیہ کے لیے دعا کی جائے۔

    خیال رہے کہ بیگم کلثوم نواز کے دونوں بیٹے حسن اور حسین نواز لندن میں ان کے ساتھ ہیں جبکہ نوازشریف اور مریم نوازاحتساب عدالت سے اجازت ملنے کے بعد جمعرات کو لندن پہنچے تھے۔

    مریم نواز نے بیگم کلثوم نواز کو دل کا دورہ پڑنے کی تصدیق کردی

    واضح رہے کہ کینسر کے عارضے میں مبتلا بیگم کلثوم نواز گزشتہ کئی ماہ سے لندن میں زیرعلاج ہیں۔ نوازشریف کی اہلیہ کی گزشتہ ہفتے طبعیت خراب ہونے پرانہیں آئی سی یو میں منتقل کیا گیا تھا اور اب بھی وہ وینٹی لیٹرپرہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • شہباز شریف اور حمزہ شہباز کاغذات نامزدگی میں کروڑ پتی نکلے

    شہباز شریف اور حمزہ شہباز کاغذات نامزدگی میں کروڑ پتی نکلے

    اسلام آباد : مریم نواز کے بعد مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کروڑں کے مالک نکلے، شہباز شریف 172 کنال اراضی کے مالک ہے۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں جمع کروائے گئے دستاویزات نے بھانڈا پھوڑ دیا، مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کی نامزدگی فارم میں ظاہر اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

    شہبازشریف ایک سو باہترکنال اراضی کےمالک جبکہ حمزہ اسپننگ ملز، حدیبیہ پیپر ملز سمیت پانچ ملز کے شیئر ہولڈر بھی ہیں جبکہ ان کے نام پر ایک لینڈ کروزر گاڑی بھی ہے۔

    مسلم لیگ ن کے صدر کی ایک اہلیہ کا نام تہمینہ جبکہ دوسری کا نصرت درانی ہے، شہباز شریف کا ایک کروڑ 14لاکھ 2 ہزار 694 کا بینک بیلنس ہے جبکہ وہ بینک کے 38 لاکھ 94 ہزار518 کے مقروض بھی ہیں۔

    دوسری جانب کاغذات نامزدگی میں چھوٹے میاں کروڑ پتی نکلے،حمزہ شہباز کے اثاثوں کی فہرست بھی طویل ہے، اثاثوں میں ایک سو پچپن کنال اور سولہ لاکھ اٹھاسی ہزار کے پرائزبانڈ ہیں۔

    حمزہ شہبازکا بینک بلینس تینتالیس لاکھ سترہ ہزار ہے جبکہ وہ اکیس ملز میں شیئر ہولڈر ہیں تاہم ان کے پاس کوئی گاڑی نہیں ہے۔

    گوشواروں میں حمزہ شہباز نے رابعہ اور مہرالنسا2 بیویاں ظاہر کیں ۔

    یاد رہے گزشتہ روز  سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے کاغذات نامزدگی میں ان کی جائیداد کا ریکارڈ منظر عام پر آیا تھا، جس کے مطابق مریم نواز پاکستان میں 15 سو 6 کنال، ایک مرلہ زرعی زمین، چوہدری شوگر ملز، حدیبیہ پیپر ملز، حدیبیہ انجینیئرنگ اور حمزہ اسپننگ ملز کی مالک ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آخری روز: شہبازشریف، بلاول بھٹوسمیت دیگرکےفارم منظور

    کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آخری روز: شہبازشریف، بلاول بھٹوسمیت دیگرکےفارم منظور

    اسلام آباد : الیکشن 2018 کے لیے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جانچ پڑتال کا آخری دن ہے اور امیدواروں کے نامزدگی فارم منظور یا مسترد کیے جا رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے حلقہ این اے 132 سے مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے۔

    ملتان کے حلقہ این اے 155 سے جاوید ہاشمی کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے، لاہور کی صوبائی اسمبلی پی پی 173 سے مریم نواز اور قصور کے حلقہ پی پی 176 سے ن لیگ کے رہنما ملک محمد احمد خان کے کاغذات نامزدگی بھی منظور کرلیے گئے۔

    جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے ڈیرہ اسماعیل خان کے حلقہ این اے 38 سے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے۔

    کراچی کے حلقہ این اے 246 سے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے کاغذات نامزدگی منظورکرلیے گئے جبکہ این اے 254 اور 255 سے پاک سرزمین پارٹی کے رہنما ارشد ووہرا کے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے۔

    ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما محمد حسین خان کے این اے 245 سے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے۔


    کاغذات نامزدگی مسترد

    متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما ڈاکٹرفاروق ستار کے این اے 245 سے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے۔

    ریٹرننگ افسر کے مطابق ایم کیوایم رہنما فاروق ستار نے 2 مقدمات میں مفرور ہیں اور انہوں نے یہ مقدمات چھپائے جس پر ان کے کاغذات کو مسترد کیے گئے۔

    آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پرویز مشرف کے این اے 1 چترال سے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے۔

    الیکشن 2018: امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آج آخری روز

    واضح رہے کہ انتخابی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آج آخری روز ہے۔ الیکشن کمیشن کے ترمیم شدہ انتخابی شیڈول کے مطابق آراوز کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں 22 جون تک دائرہوسکیں گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نواز شریف اور مریم صفدر کے بعدشہباز شریف بھی لندن پہنچ گئے

    نواز شریف اور مریم صفدر کے بعدشہباز شریف بھی لندن پہنچ گئے

    لندن : سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم صفدر کے بعد شہباز شریف بھی لندن پہنچ گئے ، ہیتھرو ایئر پورٹ پر انکا کہنا تھا کہ بھابھی صاحبہ کی طبعیت ٹھیک نہیں،اللہ کلثوم نواز کو صحت عطا کرے ۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف لندن پہنچ گئے اور ہیتھرو ایئرپورٹ سے ہارلے اسٹریٹ کلینک روانہ ہو گئے، جہاں کلثوم نواز زیر علاج ہیں۔

    ہیتھرو ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کلثوم نواز کی صحت ٹھیک نہیں انکا علاج جاری ہے اور وہ اس وقت وینٹی لیٹر پر ہیں، پیر کے دن وینٹی لیٹر ہٹا دیا جائے گا، اللہ بیگم کلثوم کو شفا عطا کرے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ان کے دورے کا مقصد صرف کلثوم نواز کی تیمارداری ہے۔

    شہباز شریف نے برطانیہ میں مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عید ایسا تہوار ہے، جو محبت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔

    لندن روانگی سے قبل بھی شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں کہا تھا کہ ابھی کچھ دیر بعد بھابھی کی عیادت کے لیے لندن روانہ ہو رہا ہوں، قوم سے اپیل کی ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں۔

    اس سے قبل وزیراعظم نوازشریف نے بھی عوام سے اہلیہ کی صحت یابی کے لیے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک بھر کے مریضوں کے ساتھ ساتھ بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی اور سلامتی کو بھی اپنی دعاؤں میں شامل رکھیے۔

    خیال رہے کہ شہبازشریف کی اہلیہ اور صاحبزادہ پہلے ہی لندن میں موجود ہیں۔شہباز شریف نے ہیتھرو ایئرپورٹ سے ہارلے اسٹریٹ کلینک روانہ ہو گئے جہاں کلثوم نواز زیر علاج ہیں۔

    واضح رہے کہ تین روز قبل بیگم کلثوم نواز دل کا دورہ پڑنے کے باعث گرگئیں تھیں، جس کے بعد ان کو آئی سی یو میں وینٹی لیٹرپرمنتقل کیا گیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • شہبازشریف بیگم کلثوم نواز کی عیادت کے لیے لندن روانہ

    شہبازشریف بیگم کلثوم نواز کی عیادت کے لیے لندن روانہ

    لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف بیگم کلثوم نواز کی عیادت کے لیے لندن روانہ ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدراور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں کہا کہ ابھی کچھ دیر بعد بھابھی کی عیادت کے لیے لندن روانہ ہو رہا ہوں۔

    شہبازشریف نے اپنے پیغام میں قوم سے اپیل کی ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں۔

    دوسری جانب سابق وزیراعظم نوازشریف نے بھی عوام سے اہلیہ کی صحت یابی کے لیے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر کے مریضوں کے ساتھ ساتھ بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی اور سلامتی کو بھی اپنی دعاؤں میں شامل رکھیے۔

    بیگم کلثوم نواز کی طبیعت میں بہتری نہ آسکی

    سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی صحت دل کا دورہ پڑنے کے بعد طبعیت مزید تشویش ناک ہیں، تاحال آئی سی یو میں وینٹی لیٹر پر ہیں،ڈاکٹروں کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے انتہائی اہم ہیں۔

    خیال رہے دو روز قبل بیگم کلثوم نواز دل کا دورہ پڑنے کے باعث گرگئیں تھیں، جس کے بعد ان کو آئی سی یو میں وینٹی لیٹرپرمنتقل کیا گیا تھا۔

    مریم نواز نے بیگم کلثوم نواز کو دل کا دورہ پڑنے کی تصدیق کردی

    مریم نواز نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں بتایا تھا کہ ان کی والدہ کو اس وقت اچانک دل کا دورہ پڑا، جب وہ لندن جانے والی پرواز میں تھے۔

    سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی نے مزید کہا تا کہ ان کی والدہ آب آئی سی یو میں وینٹی لیٹرپرہیں، ساتھ ہی انہوں نے قوم سے دعاؤں کی بھی اپیل کی۔

    واضح رہے کہ کینسر کے عارضے میں مبتلا بیگم کلثوم نواز پچھلے کئی ماہ سے علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں جہاں ان کی کئی کیموتھراپیز کی جاچکی ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • شہبازشریف کا کراچی کے تین حلقوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ

    شہبازشریف کا کراچی کے تین حلقوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ

    سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کراچی کے تین حلقوں سے انتخابات میں حصہ لیں گے، ان کا کہنا ہے کہ سندھ میں لوٹ مار کے سوا کوئی کام نہیں ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن نے شہباز شریف کو کراچی کے تین اہم حلقوں سے الیکشن میں کھڑا کرنے کا بڑا فیصلہ کرلیا، شہبازشریف این اے 248 249،250سے الیکشن لڑیں گے۔

    اس سلسلے میں مسلم لیگ ن کے رہنما سلیم ضیا نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے ہیں، امکان ہے کہ کل شہباز شریف خود ان مذکورہ تین حلقوں سے کاغذات جمع کرائیں گے۔

    لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ اندرون سندھ نوازشریف کی بہت گڈول ہے، وہاں لوٹ مار کے سوا کوئی کام نہیں ہوا۔

    سندھ کے علاوہ کےپی میں بھی بہت گڈول ہے لیکن ہم نے وہاں انٹری دیر سے ڈالی، کے پی میں سندھ کے مقابلےمیں مقامی قیادت نے سنبھالا دیا، کراچی میں آپ دو ڈھائی سال پہلے قدم رکھتے توصورتحال مختلف ہوتی، آپ کا جو فیصلہ ہوگا اسےقبول کریں گے۔

    انہوں نے واضح کیا کہ یہ بات سب کو سامنے رکھنی چاہیے کہ نوازشریف پارٹی کے قائد ہیں، پارٹی ٹکٹ سے متعلق جو فیصلہ ہوگا اس پرپابند ہوں۔

    شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف90کی دہائی میں پہلی بار ن لیگ کو سندھ لے کر گئے، انہوں نے ن لیگ کو سندھ کے ہاریوں تک پہنچایا، کے پی میں بھی آپ نے پارٹی کو عروج دلوایا، یہ علیحدہ بات ہے ہم اس کو کیپیٹلائز نہ کرسکے۔

    شہبازشریف نے کہا کہ امن وامان، لوڈشیڈنگ کے خاتمے پر سندھ بھر میں آپ کیلئے محبت ہے، اس بات کا اندازہ کراچی میں پہلی بارجلسہ کرنے کے دوران ہوا، میں نے پنجاب کےعلاوہ کہیں جلسہ نہیں کیا نہ ہی آپ نے اجازت دی، کراچی کے شہری پہلی بات کراچی میں امن سے متعلق کرتے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔