Tag: shehbaz sharif

  • زرداری اور نیازی نے پانچ سال تک عوام کو کھوکھلے نعروں سے بہلایا: شہبازشریف

    زرداری اور نیازی نے پانچ سال تک عوام کو کھوکھلے نعروں سے بہلایا: شہبازشریف

    لاہور: صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے کہا ہے کہ زرداری اور نیازی نے پانچ سال تک عوام کو کھوکھلے نعروں سے بہلایا.

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے مخالفین کو آڑے ہاتھ لیتے ہوئے کہا کہ نیازی کی سیاست دھرنے، لاک ڈاؤن، یوٹرن، جھوٹ پرمبنی ہے.

    شہبازشریف نے کہا کہ سوئس بینکوں میں پڑے قوم کے اربوں ڈالر کرپشن کی داستان سنا رہے ہیں، سر سے پاؤں تک کرپشن میں لتھڑے اب احتساب کی بات کر رہے ہیں.

    [bs-quote quote=”تبدیلی کے دعوے دار کے پی میں کوئی قابل ذکر منصوبہ مکمل نہ کرسکے، میٹروبس کے منصوبے کے نام پر پشاور کو اکھاڑ دیا گیا” style=”style-2″ align=”center” author_name=”شہباز شریف”][/bs-quote]

    انھوں نے کہا کہ تبدیلی کے دعوے دار کے پی میں کوئی قابل ذکر منصوبہ مکمل نہ کرسکے، میٹروبس کے منصوبے کے نام پر پشاور کو اکھاڑ دیا گیا.

    صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عوام تبدیلی کے دعوے داروں، لوٹ مار کرنے والوں کو مسترد کر دیں گے، مخالفین کو عبرت ناک شکست ہوگی.

    یاد رہے کہ نیب نے شہبازشریف کو صاف پانی کرپشن اسکینڈل میں چار جون کوطلب کیا ہے، شہباز شریف جب تک سابق وزیر اعلیٰ ہوجائیں گے، کیوں کہ تیس مئی کو موجودہ اسمبلیاں تحلیل ہوجائیں گی۔


    شہبازشریف کی چارجون اورفواد حسن فواد کی 25مئی کو نیب میں طلبی


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • شہبازشریف کی چارجون اورفواد حسن فواد کی 25مئی کو نیب میں طلبی

    شہبازشریف کی چارجون اورفواد حسن فواد کی 25مئی کو نیب میں طلبی

    لاہور : نیب نے شہباز شریف کو چار جون اور فواد حسن فواد کو 25مئی کو طلب کرلیا، وزیر اعلیٰ پنجاب کو صاف پانی کمپنی کرپشن اسکینڈل جبکہ وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری کو آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم اسکینڈل میں طلب کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیب نے شہبازشریف کو صاف پانی کرپشن اسکینڈل میں چار جون کوطلب کرلیا ہے، شہباز شریف جب تک سابق وزیر اعلیٰ ہوجائیں گے، تیس مئی کو موجودہ اسمبلیاں تحلیل ہوجائیں گی۔

    خادم اعلیٰ اس وقت وزیراعلیٰ نہیں ہوں گے، آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں پیشی کے بعد شہبازشریف دوسری بار نیب میں پیش ہوں گے۔

    ذرائع کے مطابق لاہور نیب نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو سوالنامہ بھجوادیا ہے، جس میں ان سے صاف پانی منصوبے سے متعلق سوالات پوچھے گئے ہیں۔

    خیال رہے کہ شہباز شریف نیب کی طرف سے بلائی گئی تاریخ کو وزیر اعلی پنجاب نہیں ہوں گے کیونکہ تب تک موجودہ حکومت اپنا عرصہ اقتدار مکمل کرکے ختم ہوچکی ہوگی۔

    دوسری جانب نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے قبل وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد کو بھی25مئی کو نیب میں طلب کیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں: صاف پانی کمپنی اسکینڈل سے متعلق مزید انکشافات سامنے آگئے

    فواد حسن فواد کو آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم اسکینڈل میں طلب کیا گیا، ان کو اس سے پہلے بھی چار بارطلب کیا جاچکا ہے، نیب ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ فواد حسن فواد4میں سے دو بار نیب میں پیش ہوچکے ہیں، نیب فواد حسن فواد کے جواب سے مطمئن نہیں اس لئے انہیں دوبارہ طلب کیا گیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عمران خان نے خیبرپختونخواہ کا حلیہ بگاڑ دیا ہے: شہباز شریف

    عمران خان نے خیبرپختونخواہ کا حلیہ بگاڑ دیا ہے: شہباز شریف

    ننکانہ صاحب: صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے کہا ہے کہ دھرنے دینے والوں نے خیبرپختونخواہ میں کچھ نہیں کیا، عمران خان نے خیبرپختونخواہ کا حلیہ بگاڑ دیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں‌نے کہا کہ دھرنے دینے والوں نے ملک و قوم کا وقت برباد کیا. سول نافرمانی کرنے والوں نے قوم کا حلیہ بگاڑنے کی کوشش کی.

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ دھرنے دینے والوں نے کوئی کام نہیں کئے، افراتفری پھیلانے والوں کو ترقی دیکھنی ہے تو پنجاب آئیں.

    وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا تھا کہ دوبارہ موقع ملا، تو جان لڑائیں گے اور قائداعظم کا پاکستان بنائیں گے، کراچی کو کچرا کردیا گیا، کے پی کے کا جنازہ نکال دیا گیا، جھوٹ بولا گیا، ترقی کے دعوے کیے گئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ 2018 میں ان سے ایک ایک پیسے کا حساب لیں گے، عوام آئندہ الیکشن میں بدعنوانی پھیلانے والوں کا محاسبہ کریں گے، آئندہ حکومت کاموقع ملا توملک میں ترقی کاانقلاب لائیں گے.

    اس موقع پر انھوں نے کہا کہ پنجاب کےاسپتالوں کی بدلتی صورت حال کسی معجزے سے کم نہیں، ننکانہ صاحب ڈی ایچ کیو اسپتال میں ڈینٹل سرجری کا جدید نظام ہے، ننکانہ صاحب ڈی ایچ کیواسپتال میں سی ٹی اسکین مشین جلدنصب ہوگی، لیہ، رحیم یارخان اور اٹک تک یہ پنجاب کے اسپتالوں میں انقلاب ہے.


    جھوٹ بولنا،غلط بیان اور گمراہ کرنا عمران خان کامعمول ہے، شہباز شریف


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

     

  • جھوٹ بولنا،غلط بیان اور گمراہ کرنا عمران خان کامعمول ہے، شہباز شریف

    جھوٹ بولنا،غلط بیان اور گمراہ کرنا عمران خان کامعمول ہے، شہباز شریف

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ عمران خان نے جھوٹ بولنے کے ریکارڈ بنائے ہیں، جھوٹ بولنا،غلط بیان اورگمراہ کرنا عمران خان کامعمول ہے، میری بات آتی ہے تو چوہدری نثار کنجوسی سے کام لیتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک نئی اتھارٹی بنارہے ہیں ، فوڈاینڈڈرگ اتھارٹی نام ہوگا، خوراک سے متعلق سیمپلز  جمع کرکے ان کا ٹیسٹ کیا جائے گا، اتھارٹی کےذریعےخوراک مضر صحت تو نہیں جانچاجائے گا۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب میں انقلابی دور آیا،بڑے ترقیاتی پروجیکٹ مکمل کیے، قصور اور مردان میں زیادتی کے واقعات ہوئے، فرانزک لیب نہ ہوتی تو پتہ نہیں کیس میں کتنا وقت لگتا، پنجاب فرانزک لیب میں دنیا بھر سے کیسز  آتے ہیں، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی پنجاب سے بے پناہ تقویت ملے گی۔

    انھوں نے کہا کہ یہ تھری ان ون منصوبہ ہے،اربوں فنڈزجاری کیےجاچکے، ٹریننگ لیب اس سال نومبرتک مکمل ہوجائےگی، تربیتی لیبارٹری اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے، ایک ارب کی لاگت کے ساتھ لیب بنائی گئی ہے۔

    چوہدری نثار کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار  پارٹی کےسینئر ترین لیڈرز میں سےہیں، پارٹی میں چوہدری نثار کا مقام اور  بہت احترام ہے، میری بات آتی ہے تو چوہدری نثار کنجوسی سے کام لیتے ہیں۔

    [bs-quote quote=” میری بات آتی ہے تو چوہدری نثار کنجوسی سے کام لیتے ہیں۔” style=”default” align=”left” author_name=”شہباز شریف ” author_job=”مسلم لیگ ن ” author_avatar=”https://arynewsudweb.wpengine.com/wp-content/uploads/2018/05/Shahbaz60x60-1.jpg”][/bs-quote]

    انھوں نے کہا کہ چوہدری نثار کو مسلم لیگ ن میں ایک مقام حاصل ہے، چوہدری نثارمیرے دوست ہیں، اس میں کوئی شک نہیں، چوہدری نثار کے جو تحفظات ہیں انہیں دور کریں گے، امید ہے چوہدری نثار تحفظات ختم کرکے ساتھ چلیں گے۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ اجتماعی کوشش ہے مل کر قائدکا پاکستان بنائیں گے، احسن اقبال پرحملے سے پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی، تابناک مستقبل چاہتے ہیں تو مل بیٹھیں اور مسائل حل کریں۔

    عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عمران خان اعتراف کرچکےہیں خیبرپختونخوا میں کرپشن ہوئی، عمران خان نےجھوٹ بولنے کے ریکارڈ بنائے ہیں، جھوٹ بولناخان صاحب کا معمول بن گیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ قوم2018 انتخابات میں خان صاحب کو جواب دےگی، عمران خان کے  پی میں نیا پاکستان بنانےکی ایک مثال تو دیں، جھوٹ بولنا،غلط بیان اور گمراہ کرنا عمران خان کا معمول ہے، میٹرو منصوبہ پشاور میں شروع کیا، جو عمران خان مکمل نہ کرسکے، تبدیلی لانے کیلئے ہمیشہ صبر کرنا پڑتا ہے، کچھ عناصر تبدیلی لانے کے دعوے کرتے ہیں لیکن کرتے کچھ نہیں۔

    شہباز شریف نے کہا کہ سنا ہے نوازشریف کیخلاف4.9منی لانڈرنگ کا الزام لگایاگیاہے، اسٹیٹ بینک کیساتھ ورلڈبینک نے بھی کل تردیدکی ہے، ورلڈ بینک کی تردید کے بعد نیب کی ساکھ کو نقصان پہنچا، امید ہے چیئرمین نیب اس نوٹس کی تحقیقات کاحکم دیں گے، نیب سے جو یہ کام کرایا گیا اس سے نیب کی ہی ساکھ متاثر ہوئی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • زرداری دورمیں‌ بہت ظلم ہوا، سندھ کو پنجاب بناؤں‌ گا، چاہے جان چلی جائے: شہباز شریف

    زرداری دورمیں‌ بہت ظلم ہوا، سندھ کو پنجاب بناؤں‌ گا، چاہے جان چلی جائے: شہباز شریف

    مٹیاری: مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ سندھ ترقی نہیں کرسکتا، تو پاکستان بھی ترقی نہیں کرسکتا۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے مٹیاری میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ سندھ صوفیوں کی سرزمین اور پاکستان کاعظیم خطہ ہے، شاہ لطیف بھٹائی کی سرزمین پر یہ میرا پہلا جلسہ ہے۔ 

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ زرداری کےزمانے میں سندھ کےعوام کے ساتھ بہت ظلم ہوا، آصف زرداری نے صرف اپنے محلات بنائے، الیکشن میں ن لیگ کو ووٹ دیا، تو سندھ کو پنجاب بنادوں گا۔

    شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے پنجاب کے دیہی علاقوں میں 100ارب روپے کی سڑکیں بنائیں، سندھ کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، سندھ کی ترقی کے ساتھ پاکستان کی ترقی جڑی ہوئی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سندھ کی دھرتی نہ تو پی پی کی ہے، نہ ہی پی ٹی آئی کی ہے، یہ دھرتی صوفیوں کی ہے، پاکستان کی ہے، آج سندھ بے حال اور صرف زرداری خوشحال ہے، پنجے گاڑے زرداری ہے، بے بس کسان وہاری ہے۔

    انھوں نے کہا کہ ظالموں سے بدلہ لینے کا وقت آگیا، سندھ کےاسپتالوں،اسکولزمیں سہولت نام کی کوئی چیز نہیں، سندھ کی دھرتی پر اب بار بار آؤں گا، اسے پنجاب جیسا بنا کر دکھاؤں گا۔

    انھوں نے کہا کہ زرداری اوربنی گالہ ہم پیالہ ہم نوالہ ہیں، یہ اکٹھےہو چکے ہیں، یہ لوگ سندھ کے اربوں روپے کھا کر دبئی لے گئےہیں، واسکٹ پہن کر بھاشن دیتے ہیں کہ کرپشن ختم کریں گے، پنجاب آپ کا اور سندھ میرا ہے، مل کر پاکستان کو بنانا ہے۔ سندھ کو سب سے بڑا صوبہ بنا کر دم لوں گا، چاہے جان چلی جائے۔


    ہم سب مل کر شہباز شریف کو وزیر اعظم بنائیں گے، خواجہ سعد رفیق


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مقبوضہ کشمیردنیا میں دوزخ کی تصویرپیش کررہا ہے ،شہبازشریف

    مقبوضہ کشمیردنیا میں دوزخ کی تصویرپیش کررہا ہے ،شہبازشریف

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیردنیا میں دوزخ کی تصویرپیش کررہا ہے ،کشمیرجل رہاہےدنیا کب تک اس طرف توجہ نہیں دے گی، خاموش رہنے کی قیمت بھاری قیمت چکانامشکل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ
    قابض بھارتی فورسزکے مظالم نےانسانیت کوشرما دیا،شہبازمقبوضہ وادی کشمیر بھارتی مظالم کیخلاف سراپا احتجاج ہے، کشمیرجل رہا ہے دنیا کب تک اس طرف توجہ نہیں دے گی۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے عالمی برادری کشمیریوں پربھارتی مظالم کیخلاف جاگے، کیا بھارت بنیادی حقوق کے لئے قربانیاں دینے والوں کو دباتا رہے گا؟ خاموش رہنے کی قیمت بھاری قیمت چکانا مشکل ہے۔

    یاد رہے کہ ضلع شوپیاں کے علاقے بڈگام میں سرچ آپریشن کے دوران دس کشمیریوں کو شہید کردیا جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہید افراد کی تعداد چودہ ہوگئی ہے، شہید ہونے والے افراد میں پروفیسر ڈاکٹر محمد رفیق بٹ، صدام احمد پدر، بلال احمد مہند، عادل ملک اور توصیف احمد شیخ شامل ہیں۔

    دس کشمیریوں کی شہادت کے بعد مقبوضہ کشمیرمیں مکمل ہڑتال ہے، تعلیمی ادارے بند،سڑکیں ویران اورکاروباری مراکز پرتالے ہیں۔مختلف علاقوں میں غیراعلانیہ کرفیو ہے۔موبائل اورانڑنیٹ سروس بھی معطل ہے۔

    کشمیریوں کی شہادت کے بعد علاقے میں کشیدگی بڑھ گئی، کشمیریوں کو احتجاج سے روکنے کیلئے قابض فورسز نے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کی اور پیلٹ گن کا استعما ل کیا جس سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے وزیردفاع خرم دستگیرکی ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے وزیردفاع خرم دستگیرکی ملاقات

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ترقیاتی منصوبے ملکی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھے جائیں گے، جتنے منصوبےموجودہ دورمیں مکمل ہوئے، تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے وزیردفاع خرم دستگیر نے ملاقات کی جس میں سیاسی امورسمیت ملکی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ 5 سال خدمت کی، باشعورعوام ن لیگ کوہی ووٹ دیں گے، توانائی بحران، دہشت گردی کا خاتمہ ن لیگی حکومت کا اعزازہے۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ عمران خان اورآصف زرداری نےعوام کومایوسی کےسوا کچھ نہیں دیا، موقع ملا توسندھ، کے پی اور میں ترقی کے ریکارڈ قائم کریں گے۔

    اس موقع پروزیردفاع خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ شہبازشریف پر پورے پاکستان کو فخر ہے، شہبازشریف نے صوبے میں یکساں ترقی کے وژن پرعمل کیا، ترقی کا تسلسل مسلم لیگ ن ہی برقرار رکھ سکتی ہے۔


    جب تک جان میں جان ہےعوام کی بے لوث خدمت کرتا رہوں گا‘ شہبازشریف

    خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا تھا کہ خدمت کھوکھلے نعروں سے نہیں ہوتی، خدمت کے لیے مٹی کے ساتھ مٹی ہونا پڑتا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک’پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • آخر نیب سوئس بینکوں کے کیس کیوں نہیں کھولتا: شہباز شریف

    آخر نیب سوئس بینکوں کے کیس کیوں نہیں کھولتا: شہباز شریف

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب میں کرپشن کے خلاف زیروٹالرنس کی پالیسی ہے، کسی کو رعایت نہیں دیں گے.

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے کہا ہے کہ بعض لوگ جھوٹ اورالزامات سے زہرگھول رہے ہیں، بدعنوانی کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہیں کی جائے گی.

    ان کا کہنا تھا کہ اگر پورے پاکستان میں نیب کا سورج چمک رہا ہے، تو بہت اچھی بات ہے، آصف زرداری کے نیب میں اربوں کے کیسز پڑے ہیں، نیب سوئس بینکوں کے کیس کیوں نہیں کھولتا، زرداری غریب عوام کا پیسہ ملک سے باہر لے گئے، نیب واپس لائے عوام جھولیاں اٹھا کر دعائیں دے گی۔

    انھوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں کئی میگا منصوبےمکمل کئے، یہ سلسلہ جاری رہے گا، جذبہ خیرسگالی پر سندھ کو 77 ارب سے زائد کے وسائل دیے ہیں.

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جلد اندرون سندھ دوروں کا آغاز کروں گا، ن لیگ بھرپور انتخابی مہم چلائے گی، کارکردگی کی بنیاد پرعوام ووٹ دیں گے، انتخابات کے بعد پھر حکومت بنائیں‌ گے.

    صدرمسلم لیگ ن نے گرومانگٹ روڈ پر جدید میڈیکل اسٹور ڈیپو کا افتتاح کیا، اس موقع پر وزیراعلیٰ کو میڈیکل اسٹورڈیپو سے متعلق بریفنگ دی گئی کہ ڈیپو 20 کروڑ روپے لاگت سے بنایا گیا ہے.

    اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ادویات اسٹور کرنے کا جدید نظام دیکھ کر خوشی ہوئی، ادویات رکھنے کے لئے عالمی معیارکومدنظر رکھا گیا ہے.

    یاد رہے کہ گذشتہ دونوں وزیر اعلیٰ پنجاب نے نیب پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ نیب صرف پنجاب میں کارروائی کر رہی ہے، اس پر آج ادارے کی جانب سے شدید ردعمل آیا، چیئرمین نیب نے کہا کہ ہم امتیازی سلوک پر یقین نہیں‌ رکھتے، نیب کا سورج پورے ملک میں‌ چمک رہا ہے.


    نیب کا سورج صرف پنجاب نہیں، پورے ملک میں چمک رہا ہے: چیئرمین نیب


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نیب کا سورج صرف پنجاب نہیں، پورے ملک میں چمک رہا ہے: چیئرمین نیب

    نیب کا سورج صرف پنجاب نہیں، پورے ملک میں چمک رہا ہے: چیئرمین نیب

    اسلام آباد: چیئرمین نیب، جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب کسی کے ساتھ امتیازی سلوک پریقین نہیں رکھتا، نیب کا سورج صرف پنجاب نہیں پورے ملک میں چمک رہا ہے.

    ان خیالات کا اظہار جسٹس (ر) جاوید اقبال نے نیب ایگزیکٹوبورڈ کے اجلاس میں کیا. تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب کی سربراہی میں ایگزیکٹوبورڈ کا اجلاس بدھ کے روز منعقد ہوا، جس میں ادارے کے سربراہ نے خصوصی ہدایت کی کہ کرپشن کےاندھیروں کوروشنی میں بدل دیا جائے.

    انھوں نے مزید کہا کہ بدعنوان عناصرکے خلاف بلاتفریق کارروائی عمل میں لائی جائے گی، نیب کا ایجنڈا پاکستان سے بدعنوانی کا خاتمہ ہے.

    اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین نیب، پراسیکیوٹر جنرل نیب اور دیگرافسران نے شرکت کی. اس موقع پر چیئرمین نیب نے بدعنوان عناصرکے خلاف فوری اور غیرجانب دار کارروائی کرنے کے احکامات جاری کیے اور مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا.

    نیب افسران کی پیش کردہ رپورٹ کے مطابق 11اکتوبر سے اب تک 226 افراد گرفتار، 872 شکایات کی جانچ کی گئی، اس دوران 403 انکوائریاں اور 82 انویسٹی گیشن کی منظوری دی، 217 بدعنوانی کے ریفرنسز متعلقہ عدالت میں دائرکئے گئے، ریفرنسز پر39 افراد کو احتساب عدالت نے سزا سنائی.

    اس موقع پر جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ نیب پاکستان سے بدعنوانی کے خاتمے لیے کوشاں ہے، نیب کا ادارے پورے ملک میں‌ سرگرم ہے.

    یاد رہے کہ گذشتہ روز مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے نیب پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ نیب کا سورج تین صوبوں‌ کو چھوڑ کر صرف پنجاب میں چمک رہا ہے.


    ڈبل اسٹینڈرڈ نہیں چلے گا سب کا احتساب ہونا چاہیے، شہباز شریف


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ڈبل اسٹینڈرڈ نہیں چلے گا سب کا احتساب ہونا چاہیے، شہباز شریف

    ڈبل اسٹینڈرڈ نہیں چلے گا سب کا احتساب ہونا چاہیے، شہباز شریف

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ میری ایک دھیلےکی کرپشن بھی ثابت ہوئی توقصور وار ہوں گا،کرپشن کا خاتمہ پورے ملک میں ہونا چاہیے، ڈبل اسٹینڈرڈ نہیں چلے گا، سب کا احتساب ہونا چاہیے، آئندہ حکومت کا موقع ملا تو پاکستان میں کوئی بے روزگار نہیں ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مزدوروں کو سلام پیش کرتا ہوں، بغیر کسی خود غرضی کے کام انجام دینا ولایت نہیں تو کیا ہے ، عظیم قوم کے بیٹوں اور بیٹیوں کو بلاسود قر ضہ دیئے گئے ، 20 لاکھ افراد کو قر ضے دیے گئے ہیں۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا پنجاب انڈومنٹ فنڈمیں کسی سیاسی شخص نے سفارش نہیں کی، ایک کروڑ 20 لاکھ افراد قر ضوں سے فائدہ اٹھائیں گے ، 46ارب روپے کے قرضے دیئے،99فیصد واپس آئے، ماضی میں اشرافیہ نے اربوں روپے کے قرضے لے کرمعاف کرائے۔

    [bs-quote quote=” میری ایک دھیلے کی کرپشن بھی ثابت ہوئی توقصوروار ہوں گا” style=”default” align=”left” author_name=”شہباز شریف” author_job=”مسلم لیگ ن” author_avatar=”https://arynewsudweb.wpengine.com/wp-content/uploads/2018/05/Shahbaz60x60.jpg”][/bs-quote]

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ لگژری گاڑیاں او رمحلات والوں کوکوئی پوچھنے والا نہیں، اس سے بڑا اور کوئی جرم ہو سکتا ہے؟ بوسیدہ نظام کو بدلنے کے لیے عوام کو کھڑے ہونا ہوگا، غریبوں کوقرضے دیئے امانت سمجھ کرانہوں نے واپس کیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں نمائش پریقین نہیں رکھتا، گناہ گار آدمی ہوں اور اللہ سے معافی مانگتا ہوں، جب بھی خدمت کا موقع ملا،عوام کی بھرپور خدمت کی، نیب کا سورج آج کل پنجاب  کی دھرتی پربہت چمک رہا ہے، پنجاب پر عقابی نظریں لگائے بیٹھے ہیں۔

    شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب بھرمیں بہترین منصوبے بنائے آپ دیکھ سکتے ہیں، آج پھر کہتا ہوں ایک دھیلے کی کرپشن بھی ثابت نہیں کرسکتے، میری ایک دھیلے کی کرپشن بھی ثابت ہوئی توقصوروار ہوں گا، میں نےعوام کا مستقبل بدلنے کیلئے دن رات محنت کی ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سب جانتے ہیں کس نے اربوں کےقرضے لے کرمعاف کرائے، آپ نے کرپشن کے خاتمے کا ٹھیکہ اٹھایا ہے تواچھی بات ہے، کرپشن کے خاتمے کی ذمہ داری اٹھائی ہے تو یکساں ہونا چاہیے، کرپشن کا خاتمہ پورے ملک میں ہونا چاہیے، ڈبل اسٹینڈرڈ نہیں چلے گا سب کا احتساب ہونا چاہیے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ یہ نہیں کہتا پنجاب میں کرپشن ختم ہوگئی ہے، چین نے ترقی کیلئے ماضی میں پاکستان کوقرضہ دیا، نیب اور دیگراداروں کو ویلکم کرتے ہیں مگردہرا معیار نہیں چلےگا، میری ٹیم نے منصوبوں میں کئی سو ارب روپے کی بچت کی۔

    [bs-quote quote=”آئندہ حکومت کا موقع ملا تو پاکستان میں کوئی بے روزگار نہیں ہوگا” style=”default” align=”left” author_name=”شہباز شریف ” author_job=”مسلم لیگ ن ” author_avatar=”https://arynewsudweb.wpengine.com/wp-content/uploads/2018/05/Shahbaz60x60.jpg”][/bs-quote]

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اورنج لائن چین کا منصوبہ ہے، پی ٹی آئی نےاس منصوبے میں22 ماہ کی تا خیر کرائی ، عوام کوبتانے کیلئے کہ قر ضہ کتنا سستا ہے بولی کرائی گئی، 200 ارب روپے سب سے کم بولی لگائی گئی، قیمت کم کرانے کیلئے 7ماہ انتظار کیا اسے165ارب روپے پر لایا، بولی کےبعد165ارب میں سے9 ارب روپے اور کم کرائے،اس سے زیادہ میں اور کیا کرسکتا ہوں؟

    ان کا کہنا تھا کہ ہر وقت جلدی میں عوام کو وقت پر سہولتیں دینےکیلئے ہوتا ہوں، اب چین پاکستان میں تمام منصوبوں کی ٹینڈرنگ ہوا کرے گی۔

    عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ خان صاحب کا دھرنا کام نہ کرنا،   وہ مرسوں مرسوں کام نہ کرسوں، کے پی کے میں نہ اسپتال بنایانہ یونیورسٹی، جنگلابس بھی نہ بنی۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت کا موقع، قوم کا پیشہ قوم کے قدموں میں ڈالا، آئندہ حکومت کا موقع ملا تو پاکستان میں کوئی بے روزگار نہیں ہوگا، آئندہ حکومت کا موقع پر ملک کو قائداعظم کا پاکستان بنائیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔