Tag: shehbaz sharif

  • بھائی کی نااہلی پرمخالفین سے زیادہ چھوٹے میاں خوش ہیں، مولابخش چانڈیو

    بھائی کی نااہلی پرمخالفین سے زیادہ چھوٹے میاں خوش ہیں، مولابخش چانڈیو

    کراچی : پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ نوازشریف کی نااہلی پرمخالفین سے زیادہ ان کا بھائی خوش ہے، شہباز شریف سندھ کی فکر کرنے کے بجائے کرپشن مقدمات کا سامنا کریں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورہ سندھ کے حوالے سے مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ چھوٹے میاں بڑے بھائی کی نااہلی کی خوشی میں جشن منانے ملک گیر دورے پر نکل پڑے ہیں۔

    میاں شہبازشریف سندھ کی فکر چھوڑیں، کرپشن مقدمات کا سامنا کریں، مولابخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ شہباز شریف بڑے بھائی کئے استقبال کیلئے اڈیالہ جیل کی صفائی کروا رہے ہیں، بے وفا بھائی کےجال میں سندھ کےلوگ نہیں آئیں گے،۔

    مولابخش چانڈیو نے مزید کہا کہ سندھ کے عوام جانتے ہیں کہ وفاقی حکومت نے5 سال میں پیسے کہاں لگائے، بڑے بھائی کے وعدے پورے نہیں ہوئے اور چھوٹا لارے لپے لگانے یہاں آگیا۔

    مزید پڑھیں: میاں صاحب نے جو بویا ہے وہ تو ضرور کاٹیں گے، مولا بخش چانڈیو

    ایک سوال کے جواب میں پی پی رہنما نے کہا کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ پنجاب میں ہونے والی مصنوعی ترقی خدا نخواستہ ایک بم بن کر صوبے میں تباہی پھیلائے۔

    مزید پڑھیں : ن لیگ پر دباؤ آیا ہے تو انہیں بھٹو یاد آگیا، مولا بخش چانڈیو


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیاپر شیئر کریں۔

  • دن رات کام کرکے کراچی کی روشنیاں واپس لائیں گے: شہباز شریف

    دن رات کام کرکے کراچی کی روشنیاں واپس لائیں گے: شہباز شریف

    کراچی: مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ الیکشن میں کراچی مسائل کی آماج گاہ بن چکا ہے، اگلے الیکشن میں یہاں کے عوام جسے منتخب کریں گے، ہم اس کا ساتھ دیں گے.

    ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ پنجاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا. اس سے قبل انھوں نے اے این پی، ایم کیوایم کے دونوں گروپوں اور دیگر اہم سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقات کی. ان ملاقاتوں‌ میں گورنرسندھ ، مشاہد حسین سید اور مشاہد اللہ خان بھی موجود تھے.

    ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں، پل نہیں، پبلک ٹرانسپورٹ نہیں، شہر میں‌ ہر طرف غلاظت کے ڈھیر ہیں، یہاں درجنوں سڑکیں اور فلائی اوور بننے کی ضرورت ہے.

    انھوں نے مزید کہا کہ کراچی میں کام نہ ہونے کی وجوہات ہم جانتے ہیں، آج صرف بھائی چارے کی بات کررہا ہوں، ہم دن رات کام کرکے کراچی کی روشنیاں واپس لائیں گے، کراچی میں ایک گرین لائن نہیں، کئی میٹروز چلائیں گے، کراچی میں پانی، سالڈویسٹ کا مسئلہ حل کریں گے.

    اس موقع پر انھوں نے کہا کہ ن لیگ کا پیغام لے کر کراچی آیا ہوں، آج مصروف دن گزارہ، کراچی میں مختلف سیاسی جماعتوں کےرہنماؤں سےملاقاتیں کیں.

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کے فورکے 50 فی صد فنڈز وفاق نے مہیا کیے، 20 ارب کے گرین لائن منصوبے کے لئے وفاق نے فنڈزفراہم کردیے، گرین لائن کے لئے بسیں سندھ حکومت لائی گی۔

    انھوں نے مزید کہا کہ نئے صوبوں سےمتعلق ن لیگ پنجاب اسمبلی میں 2012 میں قرارداد لائی، نئے صوبوں کے لئے کمیشن بنایا جائے، وہ طے کرے کہاں صوبوں کی ضرورت ہے.

    ایک صحافی کے شکوہ کے جواب میں‌ انھوں‌ نے ہنستے ہوئے کہا کہ اگلی بارکراچی آکر آپ سب کو برنس روڈ کی نہاری اور بندوخان کےکباب کھلاؤں گا۔


    نواز شریف کل بھی ہمارے قائد تھے، آج بھی ہیں اور رہیں گے: شہباز شریف


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

     

  • وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف ایک روزہ دورے پرکراچی پہنچ گئے

    وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف ایک روزہ دورے پرکراچی پہنچ گئے

    کراچی : وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف ایک روزہ دورے پرکراچی پہنچ گئے جہاں وہ ن لیگ کے ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف ایک روزہ دورے پرکراچی پہنچے تو کارکنان کی بڑی تعداد نے ان کا ایئرپورٹ پراستقبال کیا اور ان کے حق میں نعرے لگائے۔

    شہبازشریف مسلم لیگ ن سندھ اور کراچی کے عہدیداروں سے ملاقات کریں گے اور ورکرز کنونشن سے خطاب بھی کریں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف وکلا کے وفد، بزنس کمیونٹی کے وفد، اینکرز، کالم نگاروں اور میڈیا نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے۔

    خیال رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف مسلم لیگ (ن) کے سربراہ بننے کے بعد پہلی بار کراچی آئے ہیں۔

    جھوٹ کی سیاست کے پاؤں نہیں ہوتے‘ شہبازشریف

    یاد رہے کہ رواں ہفتے 10 اپریل کو وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا تھا کہ الزامات کی سیاست کرنے والوں کے چہرے عیاں ہوچکے ہیں، آئندہ عام انتخابات میں شکست ان عناصر کا مقدر ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ترقی کے مخالف عناصر کوعوام آئندہ الیکشن میں سبق سکھائیں گے، منفی حربوں کے باوجود ترقی وخوشحالی بڑھاتےجائیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نواز شریف کل بھی ہمارے قائد تھے، آج بھی ہیں اور رہیں گے: شہباز شریف

    نواز شریف کل بھی ہمارے قائد تھے، آج بھی ہیں اور رہیں گے: شہباز شریف

    پشاور: وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پشاور میرا دوسرا نہیں پہلا گھر ہے اپنے پہلے گھر آیا ہوں۔ سراج خان کو مسلم لیگ ن میں شمولیت پر مبارک باد دیتا ہوں۔ نواز شریف کل بھی ہمارے قائد تھے، آج بھی ہیں اور رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ورکرز کنونشن سے خطاب کیا۔

    اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ سراج خان کو مسلم لیگ ن میں شمولیت پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ جب بھی پشاور آیا یہاں کے لوگوں نے شاندار میزبانی کی۔

    انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا صدر بننے کے بعد پشاور کا یہ پہلا دورہ ہے۔ ’خیبر پختونخواہ میرا پہلا پیار ہے‘۔

    شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کل بھی ہمارے قائد تھے، آج بھی ہیں اور رہیں گے۔ نواز شریف نے امریکی امداد ٹھکرا کر پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا۔ عوام اور افواج کی قربانیوں سے دہشت گردی کا خاتمہ قریب ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ن لیگ کو حقیقی معنوں میں قائد اور اقبال کا پاکستان بنائیں گے۔ آرمی پبلک اسکول کے شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

    شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے تبدیلی کے نعروں کے باوجود پشاور میں کچھ نہیں بدلا۔ عمران خان 5 سال میں بھی صوبے میں ایک میگا واٹ بجلی پیدا نہ کر سکے۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب کی طرح پختونخواہ میں انڈومنٹ فنڈ ہوتا تو تعلیمی صورتحال مختلف ہوتی۔ یہ صوبہ قدرتی حسن اور وسائل سے مالا مال ہے۔ ’موٹر وے نہ بنی ہوتی تو آج جی ٹی روڈ پر قطاریں لگی ہوتیں، میٹرو کو جنگلہ بس کہنے والوں کو اب پشاور کے لیے میٹرو یاد آگئی‘۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • جھوٹ کی سیاست کے پاؤں نہیں ہوتے‘ شہبازشریف

    جھوٹ کی سیاست کے پاؤں نہیں ہوتے‘ شہبازشریف

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ الزامات کی سیاست کرنے والوں کے چہرے عیاں ہوچکے ہیں، آئندہ عام انتخابات میں شکست ان عناصر کا مقدر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ شکست خوردہ عناصرنے جھوٹ اوردشنام طرازی کو فروغ دیا، جھوٹ کی سیاست کے پاؤں نہیں ہوتے۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ تبدیلی کے دعویداروں نے کھوکھلے نعروں کے علاوہ کچھ نہیں دیا، لوٹ مار اور دھرنا دینے والے ہماری کارکردگی سے خوفزدہ ہیں، آئندہ عام انتخابات میں شکست ان عناصر کا مقدر ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ترقی کے مخالف عناصر کوعوام آئندہ الیکشن میں سبق سکھائیں گے، منفی حربوں کے باوجود ترقی وخوشحالی بڑھاتےجائیں گے۔

    عوام کی خدمت ہمارا اوڑھنا بچھونا ہے، شہبازشریف

    خیال رہے کہ گزشتہ روز شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ہم نےترقی اورخوشحالی کے جامع پروگرام کو آگے بڑھایا، پنجاب حکومت نے عام آدمی کی فلاح وبہبود کے لیے اقدامات کیے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت ہمارا اوڑھنا بچھونا ہے، مخالفین کی پرواہ کیے بغیر ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کو یقینی بنایا۔

    حکومت نےدل و جان سے عوام کی خدمت کی ہے، شہباز شریف

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا کہنا تھا کہ 5سال بعد مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کی عدالت میں سرخرو ہے، حکومت نے دل و جان سے عوام کی خدمت کی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عوام کی خدمت ہمارا اوڑھنا بچھونا ہے، شہبازشریف

    عوام کی خدمت ہمارا اوڑھنا بچھونا ہے، شہبازشریف

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ عوام کی خدمت ہمارا اوڑھنا بچھونا ہے،مخالفین کی پرواہ کئے بغیر ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کو یقینی بنایا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم نےترقی اورخوشحالی کے جامع پروگرام کو آگے بڑھایا، پنجاب حکومت نے عام آدمی کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات کئے۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ صحت، تعلیم اوردیگرشعبوں کی ترقی کیلئے اقدامات کیے، وسائل عوام کی امانت سمجھتے ہوئے ان پر صرف کئے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین کا ایجنڈا صرف بے بنیاد الزامات اور جھوٹ ہے، مخالفین کی پرواہ کئے بغیر ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کو یقینی بنایا،عوام کی خدمت ہمارا اوڑھنا بچھونا ہے۔


    مزید پڑھیں : حکومت نےدل و جان سے عوام کی خدمت کی ہے، شہباز شریف


    یاد رہے چند روز قبل بھی وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا کہنا تھا کہ 5سال بعدمسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کی عدالت میں سرخرو ہے، حکومت نےدل و جان سے عوام کی خدمت کی ہے۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ جھوٹ بولنے اور یو ٹرن لینے والوں نے قوم کا قیمتی وقت ضائع کیا، آئندہ عام انتخابات میں سر اٹھا کر عوام کے پاس جائیں گے، بے بنیادالزامات کی سیاست ملک و قوم کیلئے زہر قاتل ہے، بہتان تراشیاں کرنے سے قوم کی منزل کھوٹی ہوتی ہے، جھوٹ بولنے والوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہییں۔

    وزیراعلی‌ٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ہماری سیاست کا محور صرف عوام کی خدمت ہے، مخالفین کی تنقید کی پرواہ نہیں، آخری سانس تک خدمت کرنا چاہتا ہوں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کشمیری عوام کی دلیرانہ جدوجہد کوسلام پیش کرتا ہوں‘ شہبازشریف

    کشمیری عوام کی دلیرانہ جدوجہد کوسلام پیش کرتا ہوں‘ شہبازشریف

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ نہتے کشمیریوں کوزیادہ دیرتک ان کے بنیادی حق سے محروم نہیں رکھا جاسکتا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے یوم یکجہتی کشمیرکے موقع پراپنے پیغام میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر کےعوام اپنی آزادی اوربقا کی جنگ لڑرہے ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ حق خودارادیت کے لیے کشمیریوں نے اپنے لہو سے نئی تاریخ رقم کی، کشمیری عوام کی دلیرانہ جدوجہد کوسلام پیش کرتا ہوں۔

    شہبازشریف نے کہا کہ پاکستانی حکومت نے کشمیرمیں ریاستی جبرپرہمیشہ آوازاٹھائی، کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے، کشمیریوں کوبنیادی حق سے کیوں محروم رکھا جارہا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بھارت کا کشمیریوں کوخودارادیت سے محروم رکھنا قابل مذمت ہے، نہتے کشمیریوں کو زیادہ دیرتک ان کے بنیادی حق سے محروم نہیں رکھا جاسکتا، عالمی ضمیرکومسئلہ کشمیرپربیدارہونا پڑے گا۔

    ملک بھر میں آج کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کا دن منایا جا رہا ہے

    خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی اور تشدد کے خلاف آج پاکستان میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جارہا ہے۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج آزادی کی آواز کو دبانے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے اور اب تک ہزاروں کشمیری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • اورنج لائن منصوبے پر تنقید کی عوام کو مذمت کرنی چاہیئے: شہباز شریف

    اورنج لائن منصوبے پر تنقید کی عوام کو مذمت کرنی چاہیئے: شہباز شریف

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اورنج لائن منصوبے پر تنقید کی عوام کو مذمت کرنی چاہیئے۔ موقع ملا تو سندھ اور خیبر پختونخواہ کو پنجاب کے ہم پلہ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے ساتھ مل کر دہشت گردی کو ناکام بنایا۔ ’نیب آج کل بہت زیادہ متحرک ہے، اسے سراہتا ہوں۔ نیب کو بلا امتیاز سب کے خلاف کارروائی کرنی چاہیئے‘۔

    انہوں نے کہا کہ اورنج لائن منصوبہ پاکستان تحریک انصاف کے باعث 22 ماہ تاخیر کا شکار رہا۔ ’تحریک انصاف کا اورنج لائن منصوبے پر الزام تھوک کر چاٹنا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کا منصوبے پر 300 صفحے کا فیصلہ آیا، فیصلے میں ایک لائن کرپشن کی نہیں‘۔

    انہوں نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد جو ثبوت لانے ہیں وہ لے آئیں۔ اورنج لائن منصوبے پر رونےدھونے کی عوام کو مذمت کرنی چاہیئے۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار سے ملاقات ہوتی رہتی ہے اس میں خبر والی کوئی بات نہیں۔ موقع ملا تو سندھ اور خیبر پختونخواہ کو پنجاب کے ہم پلہ کریں گے۔

    وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اللہ کرے الیکشن وقت پر اور شفاف ہوں۔ ’الیکشن کمیشن اور اسٹیبلشمنٹ نے یقین دہانی کروائی ہے کہ الیکشن وقت پر ہوں گے‘۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب سے خواجہ سعد رفیق کی ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب سے خواجہ سعد رفیق کی ملاقات

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ زرداری نیازی گٹھ جوڑکا مقصدعوام کی خدمت نہیں، اقتدار ہے، نیازی نے زرداری سے گٹھ جوڑ کرکے ایک بار پھریوٹرن لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، ترقیاتی منصوبوں اور سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ حکومت نے اسکول، کالج اوراسپتال بنانے کے ریکارڈ قائم کیے، تعلیم اورصحت میں ترقی کے سفرکو ملک بھرمیں لے جائیں گے۔

    شہبازشریف نے کہا کہ عوام جانتے ہیں کس نے دن رات ان کی خدمت میں صرف کیے، عوام کی زندگی میں بہتری کے لیے انقلابی پروگرامز پرعملدرآمد کیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کاشت کاروں کے لیے تاریخ میں پہلی باراربوں روپے کا کسان پیکج دیا گیا ہے جبکہ زرعی ٹیوب ویلوں کے بجلی کے بلوں میں کمی کی گئی ہے۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ زرداری نیازی گٹھ جوڑکا مقصدعوام کی خدمت نہیں، اقتدار ہے، نیازی نے زرداری سے گٹھ جوڑ کرکے ایک بار پھریو ٹرن لیا ہے۔

    شہبازشریف نے چوہدری نثار کو پارٹی کا قیمتی اثاثہ قراردے دیا

    خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب اور ن لیگ کے صدرشہبازشریف نے چوہدری نثار کوپارٹی کا قیمتی اثاثہ قرار دیا تھا اور تحفظات دورکرنے کی بھی یقین دہانی کرائی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • شہبازشریف نے چوہدری نثار کو پارٹی کا قیمتی اثاثہ قراردے دیا

    شہبازشریف نے چوہدری نثار کو پارٹی کا قیمتی اثاثہ قراردے دیا

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب اور ن لیگ کے صدرشہبازشریف نے چوہدری نثار کوپارٹی کاقیمتی اثاثہ قراردے دیا اور تحفظات دورکرنے کی بھی یقین دہانی کرادی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے چوہدری نثار سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، چوہدری نثار نے وزیراعلیٰ پنجاب کو اپنے تحفظات سےآگاہ کیا، جن کا اظہار وہ پہلے ہی میڈیا پرکرچکے ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب اور ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے چوہدری نثار کو پارٹی کا قیمتی اثاثہ قرار دیتے ہوئے تحفظات دورکرنےکی یقین دہانی کرائی۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ غلط فہمیوں کا ازالہ کیا جائے گا۔


    مزید پڑھیں :  خدشہ ہے کہ شہبازشریف کو کام کرنے کا مینڈیٹ نہیں دیا جائے گا، چوہدری نثار


    اس سے قبل چوہدری نثار نے کہا  تھا کہ خدشہ ہے کہ نوازلیگ کا صدر بنانے کے بعد شہباز شریف کو کام کرنے کا مینڈیٹ نہیں دیا جائے گا  اور اگر انہیں کام کرنے کا پورا مینڈیٹ دیا گیا تو پارٹی کے کئی امور میں مزید بہتری آسکتی ہے۔

    یاد رہے کہ نواز شریف اور چوہدری نثار کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر چکے ہیں، گذشتہ دنوں سابق وزیر داخلہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ وہ شہباز شریف کو پارٹی لیڈر مانتے ہیں، اگر مریم نواز پارٹی لیڈر بنیں، تو وہ ن لیگ سے الگ ہوجائیں گے۔


    مزید پڑھیں : چوہدری نثارنے مشکل وقت میں پیٹھ میں چھراگھونپا، میں اٹل فیصلہ کرچکا ہوں،نواز شریف


    خیال رہے چند ماہ قبل نااہل وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ چوہدری نثارنےمشکل وقت میں پیٹھ میں چھراگھونپا،ن لیگ چوہدری نثار نہیں میری وجہ سے قائم ہے، میں اٹل فیصلہ کرچکا ہوں جبکہ شہباز شریف نے کہا تھا چوہدری نثار کو ایک موقع دینا چاہیے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔