Tag: shehbaz sharif

  • وزیراعلیٰ پنجاب 11 روزہ دورہ لندن کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

    وزیراعلیٰ پنجاب 11 روزہ دورہ لندن کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف 11 روزہ دورہ لندن کے بعد وطن واپس پہنچ گئے، شہبازشریف لندن طبی معائنے کے لیے گئے تھے۔

    تفصیلات کے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف پی آئی اے کی پرواز پی کے 758 کے ذریعے لندن سے آج صبح علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے۔

    شہبازشریف ایئرپورٹ سخت سیکورٹی میں ایئرپورٹ سے اپنی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن پہنچے، وزیراعلیٰ پنجاب لندن طبی معائنے کے لیے گئے تھے۔

    خیال رہے کہ لندن سے پاکستان روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ میں امریکہ میں آپریشن کے بعد 2004 میں امریکہ سے لندن شفٹ ہوا۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ لندن میں ڈاکٹر کے پاس میرے موذی مرض کی ہسٹری ہے، عمران خان کو کچھ تو خیال ہونا چاہیے، کچھ تو احساس ہونا چاہیے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ قوم کو سیاسی قیادت، اشرافیہ، ریاستی اداروں اور عدلیہ سے توقعات ہیں۔

    یاد رہے کہ 21 مارچ کو کامونکی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف 10 سال میں ساڑھے 6 ہزار ارب روپے خرچ کرکے بھی علاج بیرون ملک کراتے ہیں، پنجاب کے غریب عوام اپنے علاج کے لیے کہاں جائیں؟

    پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ 2018 میں شریفوں سے پنجاب کو آزاد کرانا ہے اور جو پیسہ باہر جاتا ہے وہ عوام کی فلاح وبہبود پر لگانا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کی غزہ میں فلسطینیوں کے پرامن مارچ پرفائرنگ کی مذمت

    وزیراعلیٰ پنجاب کی غزہ میں فلسطینیوں کے پرامن مارچ پرفائرنگ کی مذمت

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ اہل پاکستان اسرائیل کے ناجائز قبضے کے خلاف فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نےغزہ میں فلسطینیوں کے پرامن مارچ پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے شہید فلسطینیوں کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کی۔

    شہبازشریف نے کہا کہ اقوام متحدہ فلسطینیوں کی حفاظت کے لیے مناسب اقدامات کرے، اقوام متحدہ فلسطین میں اسرائیلی مظالم کا فوری نوٹس لے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا کہ اہل پاکستان اسرائیل کے ناجائز قبضے کے خلاف فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہیں۔

    غزہ: اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 17 شہری شہید‘ 1500 زخمی

    خیال رہے کہ فلسطینی عوام کی جانب سے اسرائیلی بارڈر پر کیے جانے والے احتجاج پراسرائیلی فورسز کی شدید فائرنگ سے 17 شہری شہید جبکہ 1500 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

    فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی افواج کی جانب سے شمالی غزہ کے علاقے جبلیہ اور جنوبی غزہ کے علاقے رفاہ میں بھی فائرنگ کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں بے گناہ فلسطینیوں کی شہادت کی پرزورمذمت کی گئی اور تحقیقات کے لیے آزاد اور شفاف کمیشن تشکیل دینے کا اعلان کیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کا سروسزاسپتال میں افسوس ناک واقعےکا نوٹس

    وزیراعلیٰ پنجاب کا سروسزاسپتال میں افسوس ناک واقعےکا نوٹس

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے لاہور کے سروسز اسپتال میں پیش آنے والے افسوس ناک واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی وزیرصحت اور سیکرٹری صحت سے رپورٹ طلب کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے سروسز اسپتال میں موٹروے پولیس کے کانسٹیبل سنیل کے جاں بحق ہونے والے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    شہبازشریف نے افسوس ناک واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی وزیرصحت اور سیکرٹری صحت سے رپورٹ طلب کرلی اور واقعے لکی تحقیقات کی ہدایت کردی۔

    لاہور: سروسز اسپتال میں جھگڑا‘ مریضہ کا بھائی جاں بحق

    خیال رہے کہ پولیس کے مطابق سروسزاسپتال میں مریضہ کا بھائی سنیل سیکیورٹی گارڈزکے تشدد سے زخمی ہوا تھا جو بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں ہی دم توڑ گیا، سنیل موٹروے پولیس کا کانسٹیبل تھا۔

    سروسزاسپتال میں عملے کے تشدد سے سنیل کی موت کا مقدمہ اس کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ شادمان میں درج کیا گیا، مقدمے میں ڈاکٹرسلمان،عرفان، حسن، سمیت نامعلوم ڈاکٹر، نامعلوم سیکیورٹی گارڈ اور انتظامیہ کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

    لاہور میں ینگ ڈاکٹرز کازخمی شہری پرتشدد

    یاد رہے کہ 29 دسمبر2016 کو لاہورمیں توقیر نامی شہری موٹرسائیکل سے گر کرزخمی حالت میں جنرل اسپتال کی ایمرجنسی پہنچا تھا، جہاں علاج کے لیےاصرار کرنے پر ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرں نے زخمی شہری کوبیہمانہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پی ایس ایل تھری کا کامیاب انعقاد عوام کی فتح ہے‘  شہبازشریف

    پی ایس ایل تھری کا کامیاب انعقاد عوام کی فتح ہے‘ شہبازشریف

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل فائنل سے ثابت ہوگیا کہ عوام کھیلوں سے محبت کرتے ہیں اور قوم نے عزم اور جذبے کا اظہار کرکے امن دشمنوں کو واضح پیغام دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان سپرلیگ تھری کا کامیاب انعقاد عوام کی فتح ہے، فائنل کے انعقاد نے ثابت کیا کہ عوام کھیلوں سے محبت کرتے ہیں۔

    شہبازشریف نے کہا کہ پی ایس ایل تھری میں جیت پرامن پاکستان کی ہوئی، پی ایس ایل تھری کے شاندار انعقاد پر قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پرامن پاکستان کے لیے پوری قوم نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔

    صدرپاکستان وزیراعظم، آرمی چیف ودیگر کی اسلام آباد یونائیٹڈ کو مبارکباد

    خیال رہے کہ پی ایس ایل تھری میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی شاندار کامیابی پر صدر و وزیر اعظم، آرمی چیف، چاروں گورنرز، وزرائے اعلیٰ اورسیاسی رہنماؤں نے فاتح ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے ان کا کہنا ہے کہ آج پاکستان جیت گیا۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ ایک بار پھر پی ایس ایل کی فاتح

    واضح رہے کہ پاکستان سپرلیگ تھری کے فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 3 وکٹوں سے شکست دے کردوسری بار پی ایس ایل ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پاکستان کوعظیم سےعظیم تربنا کرقائد کا خواب پورا کریں گے‘ شہبازشریف

    پاکستان کوعظیم سےعظیم تربنا کرقائد کا خواب پورا کریں گے‘ شہبازشریف

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں کہا کہ قوم کو مسائل سے نکالنے کے لیے مخلصانہ کاوشیں کررہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے یوم پاکستان پرقوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ قرارداد پاکستان آزادی کی جدوجہد میں اہم سنگ میل ہے۔

    شہبازشریف نے کہا کہ آج تحریک آزادی کے شہدا کوخراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے جبکہ آزادی کے تحفظ کے لیے باہمی تعاون، خیرسگالی کوفروغ دینا ہوگا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ قوم کو مسائل سے نکالنے کے لیے مخلصانہ کاوشیں کررہے ہیں، پاکستان کوعظیم سےعظیم تربنا کرقائد کا خواب پوراکریں گے۔


    یوم پاکستان پرصدرپاکستان اور وزیراعظم کا پیغام


    دوسری جانب صدر پاکستان ممنون حسین اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کی ترقی اوراستحکام کا رازجمہوریت میں پوشیدہ ہے۔

    خیال رہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا ہے کہ پاکستان کا قیام جنوبی ایشیا میں پائیدارامن کی ضمانت تھا، یوم پاکستان تجدید عہد وفا کا دن ہے، اختلافات بھلاکر تعمیروترقی کیلئے ملی اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پی ایس ایل میچ میں جوش وخروش پاکستانی عوام کے امن پسند ہونے کا ثبوت ہے، شہبازشریف

    پی ایس ایل میچ میں جوش وخروش پاکستانی عوام کے امن پسند ہونے کا ثبوت ہے، شہبازشریف

    لندن : وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ لاہور میں پی ایس ایل میچ میں جوش وخروش پاکستانی عوام کے امن پسند ہونے کا ثبوت ہے، میچ کا انعقاد پرامن پاکستان کی جیت اوردشمنوں کی شکست ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ کھلاڑیوں نے پرامن اور شاندار ماحول میں شاندارکارکردگی دکھائی ، پی ایس ایل میں شائقین کرکٹ نے ٹیموں کی بھرپورحوصلہ افزائی کی۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ زندہ دلان لاہورکے جوش وخروش نے پی ایس ایل کی میزبانی کا حق ادا کردیا، میچ میں جوش وخروش ثبوت ہے کہ پاکستانی عوام امن پسند ہیں، میچ کا انعقاد پُرامن پاکستان کی جیت اوردشمنوں کی شکست ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ گزشتہ روز کی طرح آج بھی عوام کو بہترین میچ دیکھنے کو ملے گا، پنجاب حکومت نے آج کے میچ کیلئے بھی شاندارانتظامات کیے ہیں۔


     مزید پڑھیں :   کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پشاورزلمی اور کراچی کنگز کو لاہورمیں خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف


    گذشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے پی ایس ایل ٹیمیوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ پی ایس ایل کی ٹیموں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پشاور زلمی، کراچی کنگز کو لاہور میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ امید ہے پلے آف سنسنی خیزہوں گے، ہوم کراؤڈ ،ہوم گراؤنڈز اور شاندارکرکٹ پی ایس ایل تھری کو مزید پُر لطف اوردلچسپ بنائیں گے، عوام جائیں اور میچز انجوائے کریں۔

    یاد رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے لندن ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ لندن کادورہ نجی ہے، باہم دست و گریباں ہونے کے بجائے تمام ادارے  مل بیٹھ کر پاکستان کی ترقی کے لئے کام کریں،  ملک نفرتوں اور جھگڑوں کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان کو کسی تصادم کی طرف جانے سے بچانا ہوگا، بات چیت کےذریعے پاکستان کو مستقبل روشن بنائیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پشاورزلمی اور کراچی کنگز کو لاہورمیں خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پشاورزلمی اور کراچی کنگز کو لاہورمیں خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پشاور زلمی اور کراچی کنگز کو لاہورمیں خوش آمدید کہتے ہیں، امید ہے پلے آف سنسنی خیز ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے پی ایس ایل ٹیمیوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پی ایس ایل کی ٹیموں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پشاور زلمی، کراچی کنگز کو لاہور میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

    شہبازشریف نے ٹوئٹ میں کہا کہ امید ہے پلے آف سنسنی خیزہوں گے، ہوم کراؤڈ ،ہوم گراؤنڈز اور شاندارکرکٹ پی ایس ایل تھری کو مزید پُر لطف اوردلچسپ بنائیں گے، عوام جائیں اور میچز انجوائے کریں۔

    دوسری جانب پلے آف میچز کیلئے لاہور کی شاہراہیں پھولوں سے سج گئیں، غیر ملکی کرکٹرز کو خوش آمدید کہنے کیلئے بڑے بڑے پینا فلیکس آویزاں کئے گئے جبکہ قذافی اسٹیڈیم میں سیکورٹی کےبھی سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔

    پاکستان سپر لیگ تھری کے پلے آف میں شرکت کے لئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے غیر ملکی کھلاڑی لاہور پہنچ گئے ہیں۔

    پاکستان سپر لیگ کا پہلا ایلی مینیٹر آج دفاعی چیمپئن پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، میچ شام7 بجے شروع ہوگا۔


    مزید پڑھیں : پی ایس ایل 2018: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آج پشاور زلمی سے ٹکرائے گی


    میچ کیلئے قذافی سٹیڈیم کے اطراف سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلئے گئے، پولیس، ڈولفن، پیرو سمیت دیگر قانون نافذ کرنیوالے 18 ہزار سیکیورٹی اہلکار فرائض سرانجام دینگے۔

    آج میچ میں ہارنے والی ٹیم باہر ہوجائے گی جبکہ فاتح ٹیم بدھ کو لاہور میں ہی کراچی کنگز سے سیمی فائنل میں ٹکرائے گی جبکہ پی ایس ایل کا فائنل میچ  25 مارچ کو کراچی میں ہوگا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کا رائیونڈ دھماکے میں شہید سب انسپکٹرمحمد اسلم کے اہلخانہ کیلئے سواکروڑ کا چیک

    وزیراعلیٰ پنجاب کا رائیونڈ دھماکے میں شہید سب انسپکٹرمحمد اسلم کے اہلخانہ کیلئے سواکروڑ کا چیک

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے رائیونڈ دھماکے میں شہید سب انسپکٹر محمد اسلم کے اہلخانہ کیلئے سواکروڑ کا امدادی چیک دیدیا جبکہ مفت گھر، بیٹے کو سرکاری ملازمت دینے اورشہید کے بچوں کی تعلیم کے اخراجات برداشت کرنے کا اعلان بھی کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف رائیونڈ دھماکے میں شہید سب انسپکٹر محمد اسلم کی رہائش گاہ پہنچے، وزیراعلیٰ نے اہلخانہ سے تعزیت اور شہید کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی اور شہید کے اہلخانہ کو سوا کروڑ کی مالی امداد کا چیک دیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے شہید کے اہلخانہ کے لیے مفت گھر،بیٹے کو سرکاری ملازمت دینے اورشہید کے بچوں کی تعلیم کے اخراجات برداشت کرنے کا اعلان بھی کیا۔

    اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شہید کے اہل خانہ کو تنخواہ باقاعدگی سے جاری رہے گی اوراہلخانہ کوعلاج کی مفت سہولت فراہم کی جائے گی۔


    مزید پڑھیں : رائیونڈ: پولیس چیک پوسٹ پر دھماکا، 9 افراد شہید، 14زخمی


    انھوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قوم کی جنگ ہے۔

    یاد رہے کہ 14 مارچ کورائیونڈ میں پولیس چیک پوسٹ کے قریب دھماکا ہوا تھا، جس کے نتیجے میں 9 افراد شہید اور 9 پولیس اہلکاروں سمیت 14 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    وزیرِ اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے رائے ونڈ دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • شہباز شریف، نواز شریف سے بڑا فراڈیہ ہے، طاہر القادری

    شہباز شریف، نواز شریف سے بڑا فراڈیہ ہے، طاہر القادری

    لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ شریف برادران ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، شہباز شریف، نواز شریف سے بڑا فراڈیہ ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی تحریک کے سینئر رہنماؤں کے اجلاس سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ شریف برادران ایک پیج پر ہیں اور طریقہ واردات جدا جدا ہیں۔

    طاہر القادری نے کہا کہ دونوں بھائی اداروں، عوام کو دھوکا دینے کی کوشش کررہے ہیں، ایک اداروں کو گالیاں دیتا ہے تو دوسرا ہاتھ جوڑنے کی ڈرامہ بازی کررہا ہے۔

    سربراہ منہاج القرآن نے کہا شہباز شریف ماڈل ٹاؤن قتل عام کے براہ راست ذمہ دار ہیں، وہ 14 افراد کے قتل کے جرم میں پھانسی چڑھیں گے، مسلم لیگ ن کی جانب سے اداروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا مشورہ لوٹ مار بچانے کی کوشش ہے، لوٹ مار، سزاؤں سے بچنے کی خوشامدانہ کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔

    یہ پڑھیں: نواز شریف کی اداروں کے خلاف مہم جوئی دشمنوں کا ایجنڈا ہے، طاہر القادری

    واضح رہے کہ اس سے قبل عوامی تحریک سینٹرل کور کمیٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے طاہر القادری نے کہا تھا کہ نواز شریف صرف اس ووٹ کو معزز سمجھتے ہیں جو انہیں ملے، ان کے پاس جیل جانے یا آرٹیکل 45 کے پیچھے چھپنے کے سوا کوئی راستہ نہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ قومی ادارے کی نجکاری کی اجازت موجودہ حکومت کو نہیں ہونی چاہئے، ن لیگ کے دور حکومت میں سب کچھ گروی رکھ دیا گیا، پی آئی اے خسارے میں جارہی ہے تو وزیر اعظم پی آئی اے کو خسارے سے نکالنے میں ناکام کیوں ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ایک پیسے کی کرپشن بھی ثابت ہو گی، تو سیاست چھوڑ دوں گا: شہباز شریف

    ایک پیسے کی کرپشن بھی ثابت ہو گی، تو سیاست چھوڑ دوں گا: شہباز شریف

    ڈی جی خان: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ ایک پیسے کی کرپشن بھی ثابت ہوگئی، تو سیاست چھوڑ دوں گا.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے ڈی جی خان میں‌ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا. انھوں‌ نے چیف جسٹس آف پاکستان سے ملتان میٹرو میں کرپشن تحقیقات کے لئے فل کورٹ بنانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کوئی کرپشن ثابت ہوئی، تو سیاست چھوڑ دوں گا.

    انھوں نے مخالفین پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نیازی کے گٹھ جوڑ نے کراچی اور پشاور کر برا حال کر دیا، عمران خان کان پکڑیں، کسی درگاہ جا کر اللہ اللہ کریں، سیاست چھوڑ دیں.

    ان کا کہنا تھا کہ نیازی اور زرداری دونوں نے پنجاب کے ترقیاتی کاموں میں کیڑے نکالے ہیں، حالاں کہ ان لوگوں نے اپنے صوبے میں دھیلے کا کام نہیں کیا، یہ لوگ جھوٹ کے کلچرکو فروغ دینا چاہتے ہیں، کے پی میں ایک ارب درختوں کا منصوبہ جھوٹا ثابت ہوا.

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ آئندہ الیکشن میں ن لیگ تمام سیاسی مخالفین کا صفایا کر دے گی، عوام کو فیصلہ کرنا ہے، کس نے خدمت کی اور وقت ضائع کیا، ملکی دولت کو امانت جان کر دن رات منصوبوں کو مکمل کیا.


    شہباز شریف نے پارٹی صدارت سنبھالتے ہی بڑے بھائی کو قائد اعظم کا سیاسی وارث قرار دے دیا


    ان کا کہنا تھا کہ میں صبح سے رات تک پنجاب کی خدمت میں لگا رہتا ہوں، کرپشن کی ہے، تو نیب رپورٹ سامنے لے آئے، کرپشن ثابت ہوگئی، تو قوم سے معافی مانگوں گا۔ سیاسی مخالفین کو کہنا چاہتا ہے کہ ہوش کےناخن لو، خان صاحب، وہ بجلی کہاں ہے،  گرڈ اسٹیشن کہاں گئے، ہماری حکومت کام نہ کرتی، تو ہرطرف اندھیرے ہوتے.


    شہباز شریف کو سرکاری اشتہار کے پیسے قومی خزانے میں جمع کروانے کا حکم


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔