Tag: shehbaz sharif

  • طعنے سنتے ہوئے ستر برس ہوگئے، اب امداد سے توبہ کر لیں: شہباز شریف

    طعنے سنتے ہوئے ستر برس ہوگئے، اب امداد سے توبہ کر لیں: شہباز شریف

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ ستر سال گزر گئے، آج بھی ہمیں طعنے مل رہے ہیں، اب امریکا کو بتا دیں کہ ہم لڑنا نہیں چاہتے، آپ اپنی امداد کا حساب لے لیں۔

    شہباز شریف نے ان خیالات کا اظہار لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسی امداد سے توبہ کر لینی چاہیے، جس پر طعنے ملیں، وقار پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جا سکتا، ہم خطے میں اسٹیک ہولڈر ہیں، ہم سے مشاورت ضروری ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر نے اپنے ٹویٹ میں بہت سخت بیان جاری کیا، عوام بےچاروں نےتو پاؤنڈ اور ڈالر بھی نہیں دیکھے ہوں گے، فیصلہ اشرافیہ کو کرنا ہے اور اشرافیہ میں بھی شامل ہوں، ماضی بھلائیں، آئیں سب مل کر ملک کے لیے فیصلے کرتے ہیں۔ ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر دشمنوں کوبتا دیں کہ ہم متحد ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: ترقی مخالف سیاسی عناصر کوعوامی عدالت میں جواب دینا پڑے گا‘ شہبازشریف

    شبہاز شریف کا کہنا تھا کہ ہمیں امریکا یا کسی ملک سے لڑائی نہیں لڑنی، ہمیں مشاورت کے ساتھ فیصلہ کرنا چاہیے، ہم روکھی سوکھی کھا لیں گے، مگر اپنے وقار پر سمجھوتا نہیں کریں گے۔ آئیں، اس راستے پرچلیں جس کے لیے قربانی دی، آئیں سب اسٹیک ہولڈرز مل کر فیصلہ کریں۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سیف سٹی پروجیکٹ کے بعد اسمارٹ سٹی کی طرف جانا ہمارا مقصد ہے، سیف سٹی پروجیکٹ کو پنجاب کے دیگر شہروں تک پہنچائیں گے، جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے دہشت گردی پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • شہباز شریف کا مسیحی قیدیوں کی سزا میں 3ماہ کی کمی کا اعلان

    شہباز شریف کا مسیحی قیدیوں کی سزا میں 3ماہ کی کمی کا اعلان

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے جیلوں میں قید مسیحی قیدیوں کی سزا میں3ماہ کی کمی کا اعلان کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کرسمس کے موقع پر جیلوں میں قید مسیحی قیدیوں کی سزا میں3ماہ کی کمی کا اعلان کردیا ہے۔

    اس موقع پر شہبازشریف نے کہا کہ کوئٹہ میں مسیحی بھائیوں کو سفاکی سے مارا گیا، ایساعمل کرنے والے انسانیت کےدشمن ہیں، دہشتگردوں کو کہیں پناہ نہیں ملے گی،قانون حرکت میں آئیگا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ چرچ حملے پر مسیحی برادری سےاظہارافسوس کرتاہوں، چرچ حملے میں ملوث افراد کو کڑی سے کڑی سزادی جائے گی۔

    انھوں نے کہا کہ قائداعظم نے فرمایا تھا آئین کے تحت اقلیتوں کو برابر کے حقوق حاصل ہیں، پاکستان میں تعلیم کےمیدان میں مسیحی برادری اہم کردارادا کررہی ہے، افواج پاکستان میں بھی اقلیتی برادری نے کارہائےنمایاں سرانجام دیے۔

    شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ہم سب کاہے،سب کومل کرامن کاگہوارہ بناناہے، اقلیتوں کےحقوق کاتحفظ ہمارےآئین وقانون میں درج ہے، اقلیتوں کےحقوق کےحوالےسےبل جلداسمبلی میں پیش کریں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • خواتین کومساوی حقوق دیے بغیرترقی نہیں کی جاسکتی‘ شہبازشریف

    خواتین کومساوی حقوق دیے بغیرترقی نہیں کی جاسکتی‘ شہبازشریف

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ خواتین کےتحفظ کے لیے اقدامات مزید تیزکرنے ہوں گے، ملکی ترقی میں خواتین کا کردارنظراندازنہیں کیا جا سکتا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے ورکنگ ویمن کےحقوق کےقومی دن پراپنے پیغام میں کہا کہ خواتین کومساوی حقوق دیے بغیر ترقی نہیں کی جاسکتی۔

    شہبازشریف نے کہا کہ خواتین کے تحفظ کے لیے اقدامات مزید تیزکرنے ہوں گے، ملکی ترقی میں خواتین کا کردار نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا کہ سرکاری ملازمتوں میں خواتین کا کوٹہ15 فیصد کیا گیا۔


    ملتان میٹرومنصوبہ پنجاب حکومت نےاپنےوسائل سےلگایا‘ شہبازشریف


    خیال رہے کہ گزشتہ روز شہبازشریف نے لاہور میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ جوچاہے ملتان میٹرومنصوبے کی تحقیقات کرلے، منصوبہ پنجاب حکومت نے اپنے وسائل سے لگایا۔

    اجلاس میں صحافی نے سوال کیا تھا کہ وزارت عظمیٰ کے اگلے امیدوارآپ ہوں گے؟ جس پر وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے جواب دیا تھا کہ اللہ آپ کی زبان مبارک کرے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • عوام کی خدمت سے بڑھ کر اور کوئی ترجیح نہیں‘ وزیراعلیٰ پنجاب

    عوام کی خدمت سے بڑھ کر اور کوئی ترجیح نہیں‘ وزیراعلیٰ پنجاب

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ مخالفین کی منفی سیاست کی پرواہ کیے بغیر ترقی کا سفرآگے بڑھا رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے اپنے بیان میں کہا کہ عوام کی خدمت سے بڑھ کر اور کوئی ترجیح نہیں ہے۔

    شہبازشریف نے کہا کہ ن لیگی حکومت نے ساڑھے 4 سال عوام کی بے لوث خدمت کی جبکہ عوام بخوبی جانتے ہیں کون باتیں اور کون ان کی خدمت کررہا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی ترقی پر خصوصی توجہ مرکوز ہے، مخالفین کی منفی سیاست کی پرواہ کیے بغیر ترقی کا سفرآگے بڑھارہے ہیں۔

    شہبازشریف نے کہا کہ عوام دھرنے یا نعرے نہیں بلکہ اپنے مسائل کا عملی حل چاہتے ہیں۔


    آج عوام کومفاد پرستوں پرفتح مل گئی‘ شہبازشریف


    یاد رہے کہ رواں ماہ 8 دسمبر کو وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے اورنج لائن منصوبہ جاری رکھنے کی اجازت دی، آج عوام کومفاد پرستوں پرفتح مل گئی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • لندن میں طبی معائنہ کروانے کے بعد شہباز شریف وطن واپس پہنچ گئے

    لندن میں طبی معائنہ کروانے کے بعد شہباز شریف وطن واپس پہنچ گئے

    لاہور: ترکی میں او آئی سی کے غیر معمولی اجلاس اور لندن میں طبی معائنہ کروانے کے بعد وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف وطن واپس پہنچ گئے۔

    وزیراعلی پنجاب شہباز شریف قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 758 کے ذریعے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے، جہاں انہوں نے اسلام اآباد روانگی کے لئے پہنچنے والے نااہل وزیراعظم نواز شریف سے ایئرپورٹ لاونج میں مختصر ملاقات کی۔

    دونوں بھائیوں نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

    بعد ازاں شہباز شریف اپنی سرکاری مصروفیات کا آغاز کرتے ہوئے ایئرپورٹ سے ہی ہیلی کاپٹر پر زیر تعمیر پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ روانہ ہو گئے۔

    وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے ترکی میں او آئی سی کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کی تھی، بیت المقدس پر امریکی صدر کے متنازع اعلان پر او آئی سی کا سربراہی اجلاس تیرہ دسمبر کو استنبول میں منعقد ہوا، جس میں شرکت کے لئے ترک صدر طیب اردوان کی جانب سے شہباز شریف کو خصوصی دعوت دی گئی۔

    اجلاس میں وزیرعظم شاہد خاقان عباسی نے پاکستانی وفد کی قیادت کی تھی۔

    ترکی سے شہباز شریف نے لندن جا کر اپنا طبی معائنہ کروایا ، ڈاکٹروں نے شہباز شریف کو مکمل طور پر تندرست قرار دیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • قوم شہدائے اے پی ایس کی عظیم قربانی کبھی نہیں بھلا پائےگی‘ شہبازشریف

    قوم شہدائے اے پی ایس کی عظیم قربانی کبھی نہیں بھلا پائےگی‘ شہبازشریف

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف کا کہنا ہے کہ شہدائے اے پی ایس نے پرامن پاکستان کے لیے اپنے لہو سے تاریخ لکھی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے شہدائے اے پی ایس کی تیسری برسی پراپنے پیغام میں کہا کہ معصوم بچوں کی شہادت پر قوم آج بھی سوگوارہے۔

    شہبازشریف نے کہا کہ قوم شہدائے اے پی ایس کی عظیم قربانی کبھی نہیں بھلا پائے گی، شہدا کی قربانی سے قوم کو امن نصیب ہوا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ شہدائے اے پی ایس نے پرامن پاکستان کے لیے اپنے لہو سے تاریخ لکھی، شہدا کےخون کا قرض دہشت گردوں کا مکمل صفایا کرکے اتارنا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ شہدائےاے پی ایس نے بہادری، جرأت کی نئی تاریخ رقم کی، شہدائے اے پی ایس قوم کے ہیرو ہیں اور رہیں گے۔

    شہبازشریف نے کہا کہ دہشت گردی جڑسے اکھاڑنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ برداشت پرمبنی پاکستانی معاشرے کا قیام ہمارا مشن ہے، قائداعظم کاعظیم مقصد ضرورحاصل کریں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف نے کہا کہ آج قوم شہدائےاےپی ایس کو خراج عقیدت پیش کررہی ہے۔

    یاد رہے کہ 16 دسمبر 2014 کو پشاور آرمی پبلک اسکول میں خون کی ہولی کھیلی گئی تھی، دہشت گردوں نےعلم کے پروانوں کے بے گناہ لہو سے وحشت و بربریت کی نئی تاریخ رقم کی تھی۔

    آرمی پبلک اسکول میں ہونے والے دردناک سانحے اور دہشت گردی کے سفاک حملے میں 147 افراد شہید ہوگئے تھے۔

     

  • دین اسلام انسانی حقوق کا علمبردار ہے‘ شہبازشریف

    دین اسلام انسانی حقوق کا علمبردار ہے‘ شہبازشریف

    لاہور: وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پیغمر اسلام حضرت محمدﷺ نے پوری انسانیت کے لیے انسانی حقوق کا ابدی اور لافانی پیغام دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انسانی حقوق کے عالمی دن کےموقع پر وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا کہ دین اسلام انسانی حقوق کا علمبردار ہے۔

    شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان کے آئین میں تمام شہریوں کو برابر کے حقوق حاصل ہیں، انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی پاسداری نہ کرنے والے معاشرے اپنا وجود کھو دیتے ہیں۔


    انسانی حقوق کےعالمی دن پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا پیغام


    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی مہذب معاشروں کی پہچان ہے جبکہ شہریوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔

    شہبازشریف نے کہا کہ آج ہمیں شہری کے انسانی حقوق کو مقدم رکھنے کا عزم کرنا ہوگا۔

    دوسری جانب وزیراعلی بلوچستان ثنا اللہ زہری نے انسانی حقوق کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ انسانی حقوق کا تحفظ مہذب معاشروں کی پہچان ہے۔

    ثنا اللہ زہری نے کہا کہ اسلام بنیادی انسانی حقوق کے فراہمی کا درس دیتا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کا آئین انسانی حقوق کے تحفظ کی ضمانت فراہم کرتا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • شریف خاندان کی الیکشن مہم کےنمائشی منصوبوں میں دلچسپی ہے‘ عمران خان

    شریف خاندان کی الیکشن مہم کےنمائشی منصوبوں میں دلچسپی ہے‘ عمران خان

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اورنج لائن منصوبے سے متعلق شہبازشریف پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سپریم کورٹ کی عائد پابندیاں، تنقید بھول گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عمران خان نے اورنج لائن منصوبے سے متعلق تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شریف خاندان کی ا لیکشن مہم کےنمائشی منصوبوں میں دلچسپی ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ وہ بھاری کمیشن جسے شریف خاندان بیرون ملک اکاؤنٹس میں منتقل کرسکیں۔

    عمران خان نےاورنج لائن منصوبے سے متعلق شہبازشریف پرتنقیدکرتےہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب فیصلے میں سپریم کورٹ کی عائد پابندیاں، تنقید بھول گئے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ ماحولیات وورثہ کس طرح نظراندازکیاگیا،کیسےخیال کرنا چاہیے تھا۔


    آج عوام کومفاد پرستوں پرفتح مل گئی‘ شہبازشریف


    ٰیاد رہے کہ گزشتہ روز میاں محمد شہبازشریف کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے اورنج لائن منصوبہ جاری رکھنے کی اجازت دی، آج عوام کومفاد پرستوں پرفتح مل گئی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ووٹرزڈےمنانےکا مقصد ووٹ کی اہمیت‘ افادیت اجاگرکرنا ہے‘ شہبازشریف

    ووٹرزڈےمنانےکا مقصد ووٹ کی اہمیت‘ افادیت اجاگرکرنا ہے‘ شہبازشریف

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف کا کہنا ہے کہ جمہوری نظام کی مضبوطی میں ووٹ بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے ووٹرزڈے پر اپنے پیغام میں کہا کہ ووٹرزڈے منانے کا مقصد ووٹ کی اہمیت، افادیت اجاگرکرنا ہے۔

    شہبازشریف نے کہا کہ جمہوری نظام میں رائے دہندگان کی اہمیت اپنی جگہ مسلمہ ہے، عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے اقتدار کا فیصلہ کرتے ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جمہوری نظام کی مضبوطی میں ووٹ بنیادی اہمیت کا حامل ہے، جس معاشرے میں رائے عامہ کو اہمیت دی جاتی ہے وہی پنپتے ہیں۔

    دوسری جانب پشاورمیں ووٹرزڈے پرتقریب سےگورنر خیبرپختونخواہ اقبال ظفرجھگڑا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس دن پرنئے ووٹرکواپنے ووٹ کےاندارج کا موقع ملے گا۔

    اقبال ظفرجھگڑا نے کہا کہ میڈیا اور دیگرادارے ووٹرز ڈے پراپنا کردارادا کریں، الیکشن کمیشن کی قومی سطح پرآگاہی مہم قابل تحسین ہے۔


    عوام کی خدمت کوہمیشہ عبادت کا درجہ دیا‘ شہبازشریف


    یاد رہے کہ دو روز قبل لاہور میں منتخب نمائندوں سے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عوام کی خدمت کوہمیشہ عبادت کا درجہ دیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • عوام کی خدمت کوہمیشہ عبادت کا درجہ دیا‘ شہبازشریف

    عوام کی خدمت کوہمیشہ عبادت کا درجہ دیا‘ شہبازشریف

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ صوبےمیں کرپشن کے خلاف زیروٹالرنس پالیسی اپنائی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے منتخب نمائندوں سے گفتگوکرتےہوئے کہا کہ صوبے کی تیز رفتار ترقی کے لیے ٹھوس حکمت عملی اپنائی۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ وسائل فلاح وبہبود، بنیادی سہولتوں پرصرف کیے جا رہے ہیں، صوبے میں شفافیت، میرٹ کی پالیسی کو فروغ دیا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ہر شعبےمیں میرٹ کی بالا دستی کو یقینی بنایا ہے جبکہ صوبے میں کرپشن کے خلاف زیروٹالرنس پالیسی اپنائی گئی۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کی بروقت، معیاری تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔


    دھرنوں کی سیاست سے گھبرانے والے نہیں، شہبازشریف


    خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دھرنوں کی سیاست سے گھبرانے والے نہیں، دھرنوں کا جواب ترقیاتی کاموں کے ذریعے دے رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ محاذ آرائی ترقی کی راہ میں رکاوٹ اور ملک کے لیے نقصان دہ ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔