Tag: shehbaz sharif

  • محاذ آرائی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے‘ شہبازشریف

    محاذ آرائی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے‘ شہبازشریف

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پاکستان ہماری شناخت ہے اور ہم نے اسےمضبوط کرنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے اپنے بیان میں کہا کہ محاذ آرائی ترقی کی راہ میں رکاوٹ اور ملک کے لیے نقصان دہ ہے۔

    شہبازشریف کا کہنا ہے کہ منزل باہمی اتحاد سے ہی حاصل کی جاسکتی ہے، وقت کا تقاضہ ہے قوم اتحاد کی طاقت سے آگے بڑھے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملک کو ترقی کی منزل سے ہمکنار کرنے کے لیے محنت اور جدوجہد کی ہے۔

    شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو صحیح معنوں میں قائد اعظم اور علامہ اقبال کا پاکستان بنانے کے لیے مل کر کام کیا جائے۔


    بجلی کےاندھیرےسابق حکمرانوں کی کرپشن کےتحفےہیں‘ شہبازشریف


    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا تھا کہ سابق کرپٹ حکمرانوں نے قومی وسائل کی لوٹ مار کی اوراپنی جیبیں بھریں۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ سابق حکمران بجلی بحران کے خاتمے پر توجہ دیتے تو ملک اندھیروں میں نہ ڈوبتا۔ ان کا کہنا تھا کہ ترقی کے سفر میں روڑے اٹکانے والوں کو قوم معاف نہیں کرے گی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات

    وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات

    لاہور: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے ملاقات کی جس میں دھرنے سے متعلق صورت حال پر بات چیت کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی اور وزیراعلیٰ شہبازشریف کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دھرنے کے خلاف آپریشن سے پیدا ہونے والی صورت حال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں مذہبی جماعتوں اورعلما ومشائخ سے دوبارہ رابطوں کے ساتھ ساتھ صورت حال پرعسکری قیادت کو بھی اعتماد میں لینے پراتفاق کیا۔

    لاہورمیں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں کی جانب سے اتفاق کیا گیا کہ جاں بحق ہونے والے افراد کی تدفین کےبعد دھرنے والوں سےعلما کےذریعے رابطہ کیا جائے گا۔


    فیض آباد آپریشن: پولیس اہلکارسمیت 5 افراد جاں بحق‘188 زخمی‘ فوج طلب


    خیال رہے کہ فیض آباد انٹرچینج پر دھرنے کے خلاف سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران مظاہرین سے جھڑپوں میں پولیس اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحق اور 188 افراد زخمی ہوئے جبکہ پولیس نے درجنوں مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔


    اسلام آباد میں فوج کی تعیناتی پروزارت داخلہ کوجوابی مراسلہ


    یاد رہے کہ گزشتہ رات آرٹیکل 245 کے تحت اسلام آباد کی صورت حال کو کنٹرول کرنے کے لیے فوج کو غیر معینہ مدت کے لیے طلب کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • آصف زرداری احتساب پربھاشن دیں یہ خدا کی قدرت ہے، شہبازشریف

    آصف زرداری احتساب پربھاشن دیں یہ خدا کی قدرت ہے، شہبازشریف

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ جلد الیکشن کی باتیں وہ لوگ کررہے ہیں جو ہماری ترقی نہیں دیکھ سکتے، آصف زرداری احتساب پر بھاشن دیں یہ خدا کی قدرت ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ منصوبے کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ جلد الیکشن کی باتیں وہ لوگ کررہے ہیں جنہوں نے دھرنوں میں قوم کا وقت ضائع کیا۔ نیازی صاحب کرپشن کا الزام لگانے کے بعد مقدمات کا سامنا کرنے کی بجائے بھاگ رہے ہیں۔

    شہبازشریف نے سابق صدر آصف علی زرداری کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا کہ غریب عوام کے چھ ارب روپے ہڑپ کرنے والے آج انصاف کا بھاشن دے رہے ہیں، صاف دکھائی دے رہا ہے کہ احتساب صرف شریف خاندان کا ہی ہورہا ہے۔


    مزید پڑھیں: صوبے کے عوام اپنی جان سے زیادہ عزیز ہیں، شہباز شریف


    شہبازشریف کا مزید کہنا تھاکہ سموگ بین الاقوامی مسئلہ ہے جس پر قابو پانے کے لئے کوششیں کی جا رہی ہیں، انہوں نے بتایا کہ 114 بیڈز پر مشتمل پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹیوٹ کے پہلے فیز کا افتتاح 25 دسمبر کو کیا جائے گا۔

  • ہمارا دامن کرپشن سے پاک ہے‘ وزیراعلیٰ پنجاب

    ہمارا دامن کرپشن سے پاک ہے‘ وزیراعلیٰ پنجاب

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ عوام کی خدمت کھوکھلے نعروں سے نہیں ہوتی،عوام کی خدمت کے لیے مٹی کے ساتھ مٹی ہونا پڑتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمارا دامن کرپشن سے پاک ہے، بے بنیاد الزامات لگانے والے ملک وقوم کی خدمت نہیں کررہے۔

    شہبازشریف نے کہا کہ عوام کی خدمت کے لیے مٹی کے ساتھ مٹی ہونا پڑتا ہے۔


    پاکستان کواپنے پاؤں پرکھڑاکرنےاورکشکول توڑنےکا وقت آگیاہے‘ شہبازشریف


    یاد رہے کہ چار روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا ایک دوسرے کو چور، ڈاکو کہہ کرمعاشرے کو کھوکھلا کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جھوٹ بولنے والوں کومنفی سیاست ترک کر دینی چاہیے۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ چور، ڈاکو تو ان کے دائیں بائیں کھڑےہیں، وہ نوجوانوں کے ذہنوں میں زہر گھول رہے ہیں۔


    عوامی رہنماؤں کی تذلیل،سزاؤں سےماضی میں بھی ملک کانقصان ہوا‘ سعدرفیق


    واضح رہے کہ وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عوامی رہنماؤں کی تذلیل، سزاؤں سے ماضی میں بھی ملک کا نقصان ہوا جبکہ آئین شکنی کرنے والوں کومحفوظ راستے دیے گئے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • خیبرپختونخواہ میں ہماری حکومت ہوتی تو11ماہ میں میٹروبس بنادیتے‘شہبازشریف

    خیبرپختونخواہ میں ہماری حکومت ہوتی تو11ماہ میں میٹروبس بنادیتے‘شہبازشریف

    ملتان : وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پشاورمیں 2014 میں میٹرو بس کا اعلان ہوا جو اب تک شروع نہیں ہوئی، خیبرپختونخواہ میں ہماری حکومت ہوتی تو11ماہ میں میٹرو بس بنا دیتے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے ملتان میں اسپیڈوبس سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملتان کے تاریخی شہر میں تاریخی منصوبے کا افتتاح ہوا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جنوبی پنجاب کو وسطی پنجاب کےبرابرلانے پر بھرپورتوجہ ہے، اسپیڈوبس جنوبی پنجاب کےعوام کے لیے ایک تحفظ ہے۔

    شہبازشریف نے کہا کہ شہریوں کواسپیڈوبس سروس سےعالمی معیارکی سہولتیں ملیں گی۔ انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح کے منصوبے کو جنگلہ بس کہا گیا۔


    بارہ اکتوبر1999 کاآمرانہ اقدام ترقی روکنے کی سازش تھی‘ شہبازشریف


    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ 2014 میں دھرنے دے کرملک کا نظام درہم برہم کیا گیا جبکہ لاہورمیٹروکی مخالفت کرنے والوں نے پشاورمیٹروبس کا اعلان کیا۔

    شہبازشریف نے کہا کہ پشاورمیں 2014میں میٹروبس کا اعلان ہوا جو اب تک شروع نہیں ہوئی، خیبرپختونخواہ میں ہماری حکومت ہوتی تو11ماہ میں میٹرو بس بنا دیتے۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین نے سی پیک میں رکاوٹ ڈالنے کی بھرپور کوشش کی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • میں آج جس مقام پر ہوں،اس میں میرے اساتذہ کاکردارہے‘ شہبازشریف

    میں آج جس مقام پر ہوں،اس میں میرے اساتذہ کاکردارہے‘ شہبازشریف

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب نے اساتذہ کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ کسی ملک و قوم کی ترقی کے لیے تعلیم یافتہ ہونا ضروری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر کہا کہ قوم کے معماروں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے والی ہستی کا نام استاد ہے۔

    شہبازشریف نے کہا کہ ورلڈ ٹیچرز ڈے منانےکا مقصد اساتذہ کی اہمیت اجاگرکرنا اور طلبا میں ان کے احترام کے جذبے کو بیدار کرنا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا کہ طالب علم کی شخصیت سازی میں والدین اور استاد کے کردار کو برابر کا درجہ حاصل ہے۔

    شہبازشریف نے کہا کہ میں اپنے اور پورے ملک کے اساتذہ کو عزت واحترام سے سلام پیش کرتا ہوں اور آج میں جس مقام پر ہوں اس میں میرے اساتذہ کا بہت بڑا کردار ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ استاد ایسی شخصیت ہے جو علم کے چراغ جلاتی ہے اور طالب علم کی سوچ اور فکر کی راہ متعین کرنے میں استاد کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کے عمران خان پر ہرجانے کے مقدمے کی سماعت

    وزیراعلیٰ پنجاب کے عمران خان پر ہرجانے کے مقدمے کی سماعت

    لاہور : مقامی عدالت نے وزیراعلی ٰپنجاب کی جانب سے عمران خان کے خلاف ہرجانے کے دعوے کی سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی کردی ‘ ڈاکٹر بابر اعوان نےعمران خان کی جانب سے وکالت نامہ جمع کروا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے ایڈیشنل سیشن جج اظفر سلطان نے میاں شہباز شریف کی جانب سے دائر دعوے کی سماعت کی . ڈاکٹر بابر اعوان کی جانب سے عمران خان کے وکیل کی حیثیت سے وکالت نامہ جمع کروایا گیا جس پر عدالت نے جواب داخل کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی کر دی ۔

    میاں شہباز شریف کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان نے پانامہ لیکس کے معاملے پر دس ارب روپے رشوت کی پیشکش کا جھوٹا الزام عائد کیا جس کی وجہ سے نہ صرف ان کی ساکھ متاثر ہوئی بلکہ ان کو اور گھرانے کو شدید ذہنی اذیت کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

    دس ارب کی پیش کش شہباز شریف کے قریبی ساتھی نے کی، عمران خان*

    عمران خان نے الزام عائد کیا تاہم اس کا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا لہذا عمران خان کے ا بے بنیاد لزامات پر عدالت دس ارب ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے۔

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ایک ٹی وی شو میں کہا تھا کہ پاناما کیس پر خاموشی اختیار کرنے کے لیے شہباز شریف کے قریبی ساتھی نے انہیں 10 ارب روپے بطور رشوت کی پیش کش کی تھی۔


    اگر آپ بلاگر کے مضمون سے متفق نہیں ہیں تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پرشیئرکریں

  • وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف لندن روانہ

    وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف لندن روانہ

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف 3 روزہ دورے پر لندن روانہ ہوگئے جہاں وہ بیگم کلثوم نواز کی عیادت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف 3 روزہ دورے پر پی آئی اے کی پرواز پی کے 757 سے لندن روانہ ہوگئے جہاں وہ کلثوم نواز کی عیادت کریں گے۔

    شہبازشریف اپنا میڈیکل چیک اپ بھی کرائیں گے اور لندن ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو بھی کریں گے۔


    شریف خاندان کے افراد اچانک لندن روانہ


    خیال رہے کہ 26 اگست کو وزیراعظم نوازشریف اور شہبازشریف کے اہل خانہ قومی علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 757 سے اچانک لندن روانہ ہوگئے تھے۔


    حمزہ شہبازشریف نجی دورے پرلندن روانہ


    شریف خاندان کے لندن جانے والے افراد میں نوازشریف کی بیٹی اور اسحاق ڈار کی بہو اسماء علی، شہبازشریف کی بیٹی، حمزہ شہباز کے بیوی بچے اورشہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز شامل تھے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے صاحبزادے اور رکن اسمبلی حمزہ شہباز نجی دورے پر لندن روانہ ہوگئے تھے۔


    سابق وزیراعظم نوازشریف لندن کےلئے روانہ


    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سابق وزیراعظم نوازشریف غیرملکی ایئرلائن کی پرواز625سے لندن روانہ ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کا کلثوم نوازکےلیے نیک تمناؤں کا اظہار

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کلثوم نوازکےلیے نیک تمناؤں کا اظہار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کلثوم نواز کے لیے نیک تمناؤں کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ کلثوم بھابھی کی صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے شماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کلثوم نواز کے لیے نیک تمناؤں کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ پورا خاندان کلثوم نواز کے ساتھ کھڑا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اللہ کلثوم نوازکو جلد صحت یابی اورلمبی زندگی عطا کرے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی برطانیہ میں ہونے والے طبی جانچ پڑتال میں گلے کے کینسرکی تشخیص ہوئی تھی۔


    کلثوم نواز گلے کے کینسر میں مبتلا


    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم کی اہلیہ اپنے شوہر کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی نشست این اے 120 سے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ضمنی الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • شہبازشریف نے اراکین کوقومی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا

    شہبازشریف نے اراکین کوقومی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شر یف نے قومی اداروں کے حوالے سے بیان بازی پر پابندی عائد کردی، اراکین پنجاب اسمبلی اور صوبائی وزراء قومی اداروں کیخلاف کوئی بیان نہیں دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نون میں اداروں سے مفاہمت اور مزاحمت کے حامی گروپ سامنے آگئے، وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشر یف نے قومی اداروں کے حوالے سے بیان بازی پر پابندی عائد کردی۔

    شہباز شریف کا کہنا ہے کہ صوبائی اسمبلی کا کو ئی رکن یا صوبائی وزیر قومی ادارو ں کے حوالے سے منفی بیان بازی نہیں کرےگا۔

    شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اداروں کےدرمیان تصادم کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ پارٹی رہنما اورعہدیدار قومی اداروں کیخلاف بیانات سے احتراز کریں اور ایسے بیانات سے گریز کریں جو اداروں کے وقاراوراحترام کے منافی ہوں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نون لیگ ایک گروپ معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کر نے کاحامی ہے تو دوسرا گروپ نواز شریف پر ڈٹ جانے اورمزاحمتی سیاست کا دباؤ ڈالنے لگا۔

    مفاہمتی گروپ میں شہبازشریف ،چوہدری نثار اور ان کے ساتھی شامل ہیں جبکہ مزاحمتی گروپ میں مریم نواز،پرویز رشید ،آصف کرمانی اور کچھ اور رہنما شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق مزاحمتی گروپ کو نواز شریف کی خاموش رضا مندی حاصل ہے۔