Tag: shehbaz sharif

  • کشمیریوں نے یوم سیاہ منا کربھارتی قبضے کومسترد کردیا، فضل الرحمٰن

    کشمیریوں نے یوم سیاہ منا کربھارتی قبضے کومسترد کردیا، فضل الرحمٰن

    لاہور : جمعیت علمائے اسلام ( ف) کے سربراہ اور کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ بھارت مسئلہ مقبوضہ کشمیر کے حل کیلئے معنی خیز مذاکرت کرے،ٖ یوم سیاہ منا کر کشمیریوں نے بھارتی غاصبانہ قبضے کو مسترد کردیا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف سے ملاقات کے موقع پرکیا، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ،سیاسی صورتحال اور مقبوضہ جموں وکشمیر کے حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    دونوں رہنماؤں نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں نہتے کشمیری عوام پر بھارتی مظالم اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کے واقعات کی شدید مذمت کی۔

    مولانافضل الرحمان نے کہا کہ بھارتی مظالم کے باوجود کشمیریوں نے آزادی کیلئے قربانیاں دیں، کشمیریوں کی جانب سے دی گئی قربانیوں کی نظیرنہیں ملتی، مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہوناچاہئے۔

    یوم سیاہ منا کرکشمیریوں نے بھارتی غاصبانہ قبضے کو مسترد کردیا، مولانافضل الرحمان کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق اور عالمی تنظمیں مسئلہ کشمیر پرخاموش ہیں۔

    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا کہ ظلم وجبر سے کشمیری عوام کی تحریک آزادی کو دبایا نہیں جا سکتا، انہوں نے کہا کہ پاکستان ہم سب کا سانجھا ملک ہے اورہم نے ملکر اس کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کام کرنا ہے۔

  • نیا پاکستان بنانے والوں نے ملک کا حلیہ بگاڑکررکھ دیا ہے‘ شہبازشریف

    نیا پاکستان بنانے والوں نے ملک کا حلیہ بگاڑکررکھ دیا ہے‘ شہبازشریف

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہےکہ مستحکم پاکستان اور پرامن پاکستان کے لیے تاریخی اقدامات کیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ نیا پاکستان بنانےوالوں نےملک کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ
    ترقی اورخوشحالی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنا ان کا شیوہ بن چکا ہے۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستانی سیاست میں سیاسی شعبدہ گروں کی گنجائش نہیں انہوں نے کہا کہ جھوٹ ،دھرنےاوربے بنیاد الزام ان کی سیاست کا محوربن چکے ہیں۔

    خیال رہے کہ دو روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا تھا کہ شکست خوردہ عناصر ملک کو ترقی کی پٹری سے اتارنے کے درپے ہیں۔


    شارٹ کٹ سےاقتدارمیں آنےکاخواب شرمندہ تعمیرنہیں ہوگا‘ وزیراعلیٰ پنجاب


    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ شکست خوردہ عناصرملک کوترقی کی پٹری سےاتارنےکےدرپے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹ،منافقت کی سیاست کرنے والوں کو ہوش کے ناخن لینےچاہیے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہرچور اورلٹیرے سے حساب لینا ہوگا جس نےغریب قوم کاخون چوسا، 2018 میں عوام کی تقدیر کھوٹی کرنے والوں کی سیاست سمندر برد ہوجائے گی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • شارٹ کٹ سےاقتدارمیں آنےکاخواب شرمندہ تعمیرنہیں ہوگا‘ وزیراعلیٰ پنجاب

    شارٹ کٹ سےاقتدارمیں آنےکاخواب شرمندہ تعمیرنہیں ہوگا‘ وزیراعلیٰ پنجاب

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ شکست خوردہ عناصر ملک کو ترقی کی پٹری سے اتارنے کے درپے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نےسیاست میں ہمیشہ تعمیری ومثبت سوچ اپنائی۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کےاستحکام کےلیے ن لیگ نے ہراول دستےکا کردارادا کیا۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ شکست خوردہ عناصرملک کوترقی کی پٹری سےاتارنےکےدرپے ہیں انہوں نے کہا کہ جھوٹ،منافقت کی سیاست کرنے والوں کو ہوش کے ناخن لینےچاہیے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے سیاسی مخالفین کوتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ شارٹ کٹ سے اقتدارمیں آنےکا خواب شرمندہ تعمیرنہیں ہوگا۔


    نوازشریف جمہوریت کےشہہ سوارہیں‘ شہبازشریف


    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے 4 سالہ دورمیں ملکی ترقی کےلیےبے مثال خدمات کوبھلایا نہیں جاسکتا۔


    ہر چور اورلٹیرے سے حساب لینا ہوگا، جس نے غریب قوم کاخون چوسا، شہباز شریف


    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہرچور اورلٹیرے سے حساب لینا ہوگا جس نےغریب قوم کاخون چوسا، 2018 میں عوام کی تقدیر کھوٹی کرنے والوں کی سیاست سمندر برد ہوجائے گی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • نوازشریف جمہوریت کےشہہ سوارہیں‘ شہبازشریف

    نوازشریف جمہوریت کےشہہ سوارہیں‘ شہبازشریف

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کوترقی کی شاہراہ پرگامزن کرنا نوازشریف کا تاریخی کارنامہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہےکہ نوازشریف کے 4 سالہ دورمیں ملکی ترقی کےلیےبے مثال خدمات کوبھلایا نہیں جاسکتا۔

    وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے کہا کہ نوازشریف جمہوریت کےشہہ سوارہیں اور پاکستان کوترقی کی شاہراہ پرگامزن کرنا نوازشریف کا تاریخی کارنامہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف پاکستان کے کروڑوں عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں۔

    شہباز شریف کا کہنا ہے کہ جمہوری نظام کے استحکام کےلیے نوازشریف کی جدوجہد بے مثال ہے۔


    کوئی سازش ہمیں خدمت خلق سے نہیں روک سکتی ‘ شہبازشریف


    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ہم نے عوامی خدمت کا عزم کررکھا ہے کوئی سازش ہمیں خدمت خلق کرنے سے نہیں روک سکتی۔


    ہر چور اورلٹیرے سے حساب لینا ہوگا، جس نے غریب قوم کاخون چوسا، شہباز شریف


    واضح رہے کہ دو روز وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہرچور اورلٹیرے سے حساب لینا ہوگا جس نےغریب قوم کاخون چوسا، 2018 میں عوام کی تقدیر کھوٹی کرنے والوں کی سیاست سمندر برد ہوجائے گی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • کوئی سازش ہمیں خدمت خلق سے نہیں روک سکتی ‘شہبازشریف

    کوئی سازش ہمیں خدمت خلق سے نہیں روک سکتی ‘شہبازشریف

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ترقی کےراستےمیں رکاوٹیں کھڑی نہ کی جاتیں تو پاکستان بلندیوں پرہوتا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہم نے عوامی خدمت کا عزم کررکھا ہے کوئی سازش ہمیں خدمت خلق کرنے سے نہیں روک سکتی۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نےاپنا ہرلمحہ عوام کی خدمت اورملک کی ترقی کےلیے وقف کررکھا ہے اور عوام کی بےلوث خدمت کی اورآئندہ بھی خدمت کا سفرجاری رکھیں گے۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ عوام کےمینڈیٹ کی لاج رکھیں گےاورتوقعات پرپورا اتریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کےگزشتہ 4 سال میں اقدامات سےمعیشت مضبوط ہوئی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ترقی کےسفرکونقصان پہنچانےوالےعوام کومنہ دکھانےکےقابل نہیں رہیں گے۔


    ہر چور اورلٹیرے سے حساب لینا ہوگا، جس نے غریب قوم کاخون چوسا، شہباز شریف


    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہرچور اورلٹیرے سے حساب لینا ہوگا جس نے غریب قوم کاخون چوسا، 2018 میں عوام کی تقدیر کھوٹی کرنے والوں کی سیاست سمندر برد ہوجائے گی۔


    نوازشریف کو لیڈرشپ سے کوئی نہیں ہٹا سکتا، چوہدری نثار


    واضح رہے کہ گزشتہ روز چوہدری نثار علی خان نے کہا تھا کہ وفاقی کابینہ کا حصہ کیوں نہیں بنا جلد وضاحت پیش کروں گا، نوازشریف سے وزیراعظم کاعہدہ لیا گیا مگر اُن سے لیڈر شپ کوئی نہیں چھین سکتا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کی اتفاق اسپتال آمد‘ دھماکےکےزخمیوں کی عیادت

    وزیراعلیٰ پنجاب کی اتفاق اسپتال آمد‘ دھماکےکےزخمیوں کی عیادت

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ شہریوں کےخون سےہاتھ رنگنےوالےعبرت ناک انجام سےبچ نہیں سکتے۔

    تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ شہبازشریف نےاتفاق اسپتال کے مختلف وارڈز میں جا کرلاہوردھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا بدترین واقعہ ہوا، دشمن نے سفاکانہ کارروائی کی،قوم دہشت گردوں سے بدلہ ضرور لے گی۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ شہریوں کےخون سےہاتھ رنگنےوالےعبرت ناک انجام سےبچ نہیں سکتے۔ انہوں نے کہا کہ بہادر قوم کے ارادوں کومتزلزل نہیں کیا جاسکتا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہنے والا خون رنگ لائے گا، دہشت گردی کی جنگ کے شہداکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔


    ارفع کریم ٹاور دھماکا، ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، 53 زخمی


    واضح رہےکہ گزشتہ روز فیروزپور روڈ پرارفع کریم ٹاور کے قریب خود کش دھماکے میں 28 افراد جاں بحق جبکہ 53 زخمی ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • وزیراعظم نوازشریف 20 کروڑعوام کےدلوں میں بستے ہیں‘ شہبازشریف

    وزیراعظم نوازشریف 20 کروڑعوام کےدلوں میں بستے ہیں‘ شہبازشریف

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہےکہ عوام کےمخلص لیڈرپرالزامات لگانے والوں کے ہاتھ کچھ نہیں آئےگا۔

    تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہناہےکہ وزیراعظم نوازشریف20کروڑعوام کےدلوں میں بستےہیں،عوام کےمخلص لیڈرپرالزامات لگانےوالوں کے ہاتھ کچھ نہیں آئےگا۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ بیساکھیوں پراقتدارکا راستےڈھونڈنےوالوں کی خواہش پور ی نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مسترد عناصر آئندہ الیکشن میں اپنی شکست کے ڈرسے بوکھلاہٹ کا شکارہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ 2018کےانتخابات میں عوام ترقی کےمخالفین کوپھرمستردکردیں گے، انتخابات میں بھی دیانت،شرافت،خدمت کی سیاست کی جیت ہوگی۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ عوام کی ترقی کےسفرمیں منفی سیاست کا بند باندھنے والوں کوپچھتانا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ قوم ایسے سیاسی عناصر کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔


    روزنیا سیاسی تماشا لگانے والے ہوش کے ناخن لیں‘ شہباز شریف


    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا تھا کہ دھرنوں، لاک ڈاؤن، سول نافرمانی اور احتجاج کے ذریعےترقی روکنے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے کہا تھا کہ روزسیاسی تماشا لگانے والے ہوش کے ناخن لیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • لاہورمیں وزیراعظم نوازشریف کےخلاف بینرزلگ گئے

    لاہورمیں وزیراعظم نوازشریف کےخلاف بینرزلگ گئے

    لاہور: صوبہ پنجاب کے داالحکومت لاہورمیں وزیراعظم نوازشریف کے خلاف جبکہ وزیراعلیٰ شہبازشریف کے حق میں بینرز لگ گئے۔

    تفصیلات کےمطابق لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے حق میں بینزز لگ گئے،بینرز پرمیاں صاحب جانے دو آنے دو آنے دو شہباز شریف کو آنے دو کے نعرے درج ہیں۔

    یہ بینرز پنجاب اسمبلی پریس کلب سمیت شہر کی مختلف شاہراہوں پر آویزاں کیے گئے ہیں۔

    خیال رہےکہ پاناما کیس کے حوالے سے فیصلہ سپریم کورٹ میں محفوظ ہے اور چند روز میں سنائے جانے کا امکان ہے۔

    وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے نااہلی کی صورت میں مختلف ناموں پر غور کیا جا رہا ہے جن میں خواجہ آصف احسن اقبال اور شاہد خاقان عباسی کے نام شامل ہیں۔


    دوسرا وزیراعظم لانے کا کوئی آپشن نہیں، خواجہ آصف


    واضح رہےکہ گزشتہ روز سیالکوٹ میں وفاقی وزیر دفاع و بجلی و پانی خواجہ آصف نے کہا تھا کہ شریف خاندان نے تین نسلوں کا حساب دے دیا، نواز شریف کی نا اہلی کا نہیں سوچا، دوسرا وزیر اعظم لانے کا کوئی آپشن نہیں ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • روزنیا سیاسی تماشا لگانے والے ہوش کے ناخن لیں‘ شہباز شریف

    روزنیا سیاسی تماشا لگانے والے ہوش کے ناخن لیں‘ شہباز شریف

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہناہےکہ عوام نے جھوٹ کی سیاست کے علمبرداروں کو مسترد کیا۔

    تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہناہےکہ دھرنوں، لاک ڈاؤن، سول نافرمانی اور احتجاج کےذریعےترقی روکنے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ روزسیاسی تماشا لگانے والے ہوش کے ناخن لیں۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ عوام نےاحتجاجی سیاست سے لاتعلق رہ کران عناصر کے منفی عزائم کوناکام بنایا جبکہ پے درپے شکستوں سے نیازی صاحب نےکوئی سبق نہیں سیکھا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی کے خلاف سازش پرنیازی صاحب کا نام تاریخ میں سیاہ حروف سے لکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کے مخالفین جان لیں منفی سیاست کا ہر حربہ ناکام رہے گا۔


    وزیر اعظم خود منصب چھوڑیں یا سزا کے بعد فیصلہ انہیں کرناہے،عمران خان


    واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم خود منصب چھوڑیں یا سزا کے بعد فیصلہ انہیں کرنا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پاناما کامقدمہ سیدھا سیدھا کرپشن کاہے، پیر کو پاکستان میں تبدیلی کا سورج طلوع ہوگا، بابر اعوان

    پاناما کامقدمہ سیدھا سیدھا کرپشن کاہے، پیر کو پاکستان میں تبدیلی کا سورج طلوع ہوگا، بابر اعوان

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما بابراعوان کا کہنا ہے کہ پاناما کامقدمہ سیدھا سیدھا کرپشن کاہے، کیس میں مدعی پورا پاکستان ہے،آئندہ پیر کو پاکستان میں تبدیلی کاسورج طلوع ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما بابر اعوان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاناماکیس کرپشن کا بین الاقوامی کیس ہے ، ریفرنس کسی زبانی بات کسی اخباری تراشے پر مشتمل نہیں، پاناما کیس میں جو فیصلہ آیا، گاڈ فادر ٹو کے بارے میں ڈکلریشن آگیا، یہ ڈکلریشن شہبازشریف کو نااہل قرار دینے کے لیے کافی ہے۔

    بابر اعوان نے کہا کہ پاناماکیس میں مدعی پورا پاکستان ہے، پاناما کا مقدمہ سیدھا سیدھا کرپشن کا ہے، آئندہ پیر کو پاکستان میں تبدیلی کا سورج طلوع ہوگا، 16 مارچ 1999کوہائی کورٹ لندن نےفیصلہ دیا، عباس شریف، محمدشریف اور شہبازشریف پیسے دینے والوں میں شامل تھے، جو پیسے جمع کرائے گئے وہ34ملین ڈالر تھے، اگر کوئی سازش ہوئی تو گاڈفادر 1اور گاڈفادر2 کے درمیان ہوئی، سازش اس ملک کےعوام کے خلاف ہوئی ۔

    انھوں نے کہا کہ نااہلی کے آغازکے لیے اسپیکرپنجاب اسمبلی کوریفرنس دائرکیا، اسپیکر پنجاب اسمبلی سے کوئی گلہ نہیں انہوں نے دوبارہ ٹکٹ لینا ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا معاملہ ہائی کورٹ میں زیرِسماعت ہے، سپریم کورٹ کے فیصلےکے بعد جے آئی ٹی تشکیل دی گئی۔

    تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی رپورٹ جلد ایک میں صفحہ 62 سے75تک دوسرا ڈکلریشن ہے، فیصلے کے خلاف شہبازشریف نے مقررہ وقت میں اپیل نہیں کی ، جب جےآئی ٹی پر اعتراضات مسترد ہوئے تو یہ اپیل کرسکتےتھے، مقررہ وقت میں اپیل دائر نہیں ہوئی ،اب جےآئی ٹی اعتراضات دائر نہیں ہوسکتے۔

    انکا کہنا تھا کہ کبھی آبپارہ کبھی جی ایچ کیوکی طرف رخ کرکے کہتے ہیں کوئی خفیہ ہاتھ ہے، کوئی خفیہ ہاتھ ہےتو نام تولو، جو بھی ثبوت آئے وہ دیگر ممالک سےآئے، ظفر حجازی کے خلاف پرچے میں 3افراد نے اعتراف جرم کیا، 3 ملازمین نے اعتراف کیا ظفرحجازی نے ٹمپرنگ پر مجبور کیا اور جس نے ظفرحجازی کو ٹمپرنگ پر مجبور کیا اس کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے۔

    بابر اعوان نے کہا کہ دبئی والوں نے لکھ کر دے دیا، ان کے دعوےدرست نہیں، دبئی کو وزارت خارجہ نے خط لکھا، نمبرلکھ کر دیے، قطری حکام کو خط لکھا،مریم نواز وہاں گئیں، کلیبری فونٹ پر کمپنی نے کہا جنوری 2007میں جاری کیا، یہ سازش بھی ملک میں نہیں باہر ہوئی۔

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ظفرعلی شاہ کیس میں ن لیگ نے کہا اس کیس کو اوون نہیں کرتے، ظفرعلی شاہ کیس فیصلےمیں شہبازشریف کے خلاف پیرے لکھے گئے، اس فیصلے کے خلاف کوئی درخواست دائر نہیں کی گئی، نوازشریف نے ایک نہیں 7این آر او کیے، ایک ظفرعلی شاہ کیس میں ہے۔

    بابر اعوان نے کہا کہ سوچنےوالی بات ہے 6ارب روپے کہاں سے دیے گئے، 6ارب روپے دینے کا ریکارڈ گاڈفادر ون یا گاڈفادرٹو نے دینا ہے، ایک ارب 20 کروڑ روپے قرض لیا تھا ، جو بڑھ کر 6ارب ہوگیا، کل 6ارب 46کروڑ روپے کا قرض ادا کرنا تھا، شوگر ملوں کا قرضہ آج تک ادا نہیں کیا گیا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ طے شدہ ہے دھمکیاں دی گئیں،ریکارڈ ٹمپرنگ کی گئی ، دھمکیاں اداروں کو دی گئی، کہا گیا بچوں پر زمین تنگ کردیں گے، شہبازشریف نے جےآئی ٹی پر سرجیکل اسٹرائیک کی ،اداروں پر بمباری کی، درخواست دی شہبازشریف کی طرف سے فنڈ طریقہ کار کے مطابق جاری ہوں۔

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ مودی کے یاروں کے اقتدار کا وقت ختم ہوگیا ہے، ن لیگ کی درخواست زیرالتوا پیش رفت پر جاری ہوسکتی ہے، تاثر سے متعلق درخواست کی کوئی اہمیت نہیں ہوگی، عدالت نے کہا جےآئی ٹی کی رپورٹ پر نئے دلائل ہی سنیں گے، اعتراض صرف جے آئی ٹی کی رپورٹ پر ہی ہوسکتے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔