اسلام آباد : قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کو شہبازشریف کے بیان پراز خود نوٹس لینا چاہیئے، ایک خاندان کی وجہ سے عدلیہ کو بدنام کیاجارہا ہے۔
یہ بات انہوں نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہی، خورشید شاہ نے کہا کہ یہ ادارے ہیں تو ہم ہیں،ادارے نہیں توکچھ بھی نہیں۔
ایک خاندان کی وجہ سے عدلیہ کو بدنام کیاجارہا ہے، عدلیہ نہ رہی توملک تباہ ہوجائے گا،شام اورعراق بن جائے گا، خورشید شاہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے جو بیان دیا ہے۔
سپریم کورٹ نے کون سی بندوق تانی ہے؟ سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہمارےوزیر اعظم کو ہٹایاگیا ہم نے قبول کیا ، بھٹو کو پھانسی دے دی گئی ہم نے پھر بھی ملک کیخلاف بات نہیں کی، کیا اب ملک میں اس قسم کی سیاست ہوگی؟
بینظیر بھٹو کو شہید کیا گیا لیکن ملک میں آگ نہیں لگنےدی، آج الیکشن کمیشن، عدلیہ، جےآئی ٹی سب متنازع ہیں تو پیچھے کیا بچے گا؟
انہوں نے کہا کہ ہم35ملکی اتحاد کا حصہ ہیں،ایران سے ہمارے تعلقات کا کیا بنے گا؟ خورشید شاہ نے اپنے خطاب میں سپریم کورٹ سے شہبازشریف کے بیان پرازخودنوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا۔
قصور:وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کاکہناہےکہ اربوں کھربوں کےڈاکےڈالنےوالےنوازشریف کےخلاف بات کررہے ہیں۔
تفصیلات کےمطابق قصورمیں میڈیا سےبات کرتےہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نےکہاکہ پاناماکا فیصلہ حق میں آئےگایاجوبھی ہواللہ کےعلم میں ہے جبکہ قانو ن ہمیں سکھاتا ہےکہ مہذب قومیں فیصلے مانتی ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہناتھاکہ میاں محمد نوازشریف آج بھی وزیراعظم ہیں اور کل بھی رہیں گے۔
شہبازشریف کاکہناتھاکہ ملک میں اربوں ڈالر بجلی کے منصوبے لگ رہے ہیں،نوازشریف نے منصوبوں میں بدعنوانی کا سایہ تک پڑنےنہیں دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کاکہناتھاکہ قرضے معاف کرانے والے بھی اپنے گریبان میں جھانکیں جب کہ سرے محل پر کسی نے عدالت نہیں لگائی اور سوئس بینکوں میں پڑا 6 ارب روپیہ پکار رہا ہے کہ زرداری مجھے آ کر لے جاؤ۔
انہوں نےکہاکہ غریبوں کا پیسہ کھانے والے کس طرح کرپشن کے خلاف بات کر سکتے ہیں اور زرداری کس منہ سے اقتصادی راہداری کی بات کرتے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ ڈیموں میں پانی کی کمی ہے جسے پورا کرنا انسان کے بس میں نہیں ہےالبتہ بجلی فراہم کرنے والی تمام کمپنیوں کے حکام کو کہ دیا ہے کہ جو افراد لوڈ شیڈنگ کے مرتبک ہیں انہیں کٹہرے میں لانا چاہیے۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کاکہناہےکہ پاک چین اقتصادی راہداری نےمعاشی وتجارتی ترقی کی نئی راہیں کھول دی ہیں۔
تفصیلات کےمطابق لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سےوزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نےملاقات کی۔اس موقع پروزیراعلیٰ پنجاب کاکہناتھاکہ سی پیک نے معاشی و تجارتی ترقی کی نئی راہیں کھول دی ہیں۔
شہبازشریف کاکہناتھاکہ سی پیک کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ان کاکہناتھاکہ دھرنوں اور لاک ڈاؤن سےترقی کے خلاف سازش کی گئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کاکہناتھاکہ باشعورعوام نےلاتعلق رہ کر سازش کو ناکام بنایااور عوام شکست خوردہ عناصر کی منفی سیاست سےلاتعلق ہیں۔انہوں نےکہاکہ کسی کو عوامی خدمت کے سفر میں رخنہ نہیں ڈالنے دیں گے۔
سی پیک سےپاکستان میں صنعتی انقلاب آئےگا‘ احسن اقبال
خیال رہےکہ گزشتہ روز اسلام آباد میں وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہناتھاکہ سی پیک منصوبے سے ملک میں صنعتی انقلاب میں مدد ملے گی۔
واضح رہےکہ گزشتہ ہفتےوفاقی وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی کا کہناتھاکہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ ملکی معیشت اور اس کی ترقی کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہناہےکہ رواں سال کےآخر یا آئندہ سال کےآغاز میں اندھیرے چھٹ جائیں گے۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے ای روزگارٹریننگ پروگرام کی افتتاحی تقریب سےخطاب کرتے ہوئےکہاکہ ٹریننگ حاصل کرنےوالوں کےروزگارکےلیےمکینزم بنایاجائےگا۔
شہبازشریف نےتقریب سے خطاب کےدوران کہاکہ تیزترین ترقی کےلیےنوجوانوں کو روزگاردینا ہوگا۔انہوں نےکہاکہ اسکیم کے تحت لاکھوں افراد اپنے پیر پر کھڑے ہوچکے ہیں۔
ای روزگار پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلٰی شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پڑھی لکھی یوتھ پاکستان کےلیے بہت بڑا چیلنج ہے۔جس کےلیے پنجاب حکومت نے صوبےمیں 40 ای روزگار مراکز کھول دیے ہیں۔
تقریب کےدوران ایک طالب علم کی جانب سے وزیراعظم نواز شریف کو غلطی سے وزیراعلٰی پنجاب کہنے پر شہباز شریف نے کہا کہ آپ نے اپنا روزگار تو پکا کر لیا لیکن میری نوکری کے پیچھے پڑ گئے ہیں۔
یاد رہےکہ گزشتہ روز وزیر اعظم میاں نواز شریف نے حیدرآباد میں ن لیگ کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھاکہ پاکستان تبدیل ہورہا ہے۔
واضح رہےکہ شہبازشریف کاکہناتھاکہ بجلی کے ایسے منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں جن کی ملکی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ رواں سال کے اختتام یا اگلے سال کے شروع تک لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ کردیا جائے گا۔
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف لاہور میں منعقد ہونے والے پی ایس ایل فائنل کے حوالے سے انتہائی پرجوش ہیں اور سوشل میڈیا پر اسکا اظہار بھی کررہے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف اور حکومتِ پنجاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں قذافی اسٹیڈیم کو فلمایا گیا ہے اورایک جھلک دیکھنے سے اندازہ ہورہا ہے کہ اسٹیڈیم پر بے پناہ محنت کی گئی ہے۔
میاں شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر اسٹیڈیم کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں جن میں اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کو واضح طور پر محسوس کیا جاسکتا ہے۔
Qaddafi Stadium this morning … Top-of-the-line preparations underway… Looking forward to welcome you in Lahore …. pic.twitter.com/i1txeRuT2b
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پولیس افسران سے مخاطب ہوکر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ خیال رکھیے گا آپ کوئی دھرنا اٹھانے نہیں آرہے بلکہ شائقینِ کرکٹ یہاں آئیں گے لہذا یہاں قابل اور فرض شناس افراد کو تعینات کیا جائے۔
پی ایس ایل فائنل اتوار کو رات ۹ بجے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز فائنل میں اپنی جگہ بناچکے ہیں جبکہ کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے خلاف فیصلہ کن میچ آج ہوگا۔
لاہور ٹریفک پولیس نے اس موقع پر ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیئے خصوصی پلان بھی جاری کردیا ہے۔
لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ لاہورمیں دہشت گردی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، قانون نافذ کرنیوالےاداروں کو خراج تحسین پیش کرتاہوں، سیاسی جماعت کے سربراہ کا دہشت گردی سے متعلق بیان پڑھ کر دکھ ہوا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں چیئرنگ کراس دھماکے سے متعلق اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، شہبازشریف نے کہا کہ لاہور دھماکے میں 2 پولیس افسران سمیت 14 افراد شہید ہوئے، دہشت گردی میں ملوث مجرمان کی نشاندہی ہوگئی ہے، دہشت گردی کےخلاف پولیس کےاقدامات قابل تحسین ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چیئرنگ کراس دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی جس کے بعد چیئرنگ کراس حملےمیں ملوث دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتار دہشت گرد انوارالحق نے خود کش بمبار کو جائے وقوعہ پر لانے کا اعتراف کر لیا ہے۔
سہولت کارانوارالحق کا تعلق باجوڑسے اور خود کش حملہ آور کا تعلق افغانستان سے ہے، خود کش حملے کی منصوبہ بندی بھی افغانستان میں ہوئی۔
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کانیٹ ورک افغانستان سےکام کررہا ہے، ایک سوال کے جواب میں شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ایک سیاسی جماعت کے سربراہ کی جانب سے دہشت گردی کے حوالے سے بیان پڑھ کر انتہائی دکھ ہوا، سیاسی جماعت کےسربراہ نے واقعے پر سیاست کو ترجیح دی، دہشت گردی پرپوائنٹ اسکورنگ سے گریزکرنا چاہیئے۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا کہ ہمارا فوجی عدالتوں پر مؤقف بڑا واضح ہے، فوجی عدالتیں قائم ہونی چاہئیں، نوازلیگ فوجی عدالتوں میں توسیع کی حمایت کرتی ہے، فوجی عدالتوں سےدہشت گردوں کو سزائیں ملی ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے واضح کیا کہ اگر پنجاب میں سپرگرینڈ آپریشن کی ضرورت ہے تو کریں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں سے خون کےایک ایک قطرےکا بدلہ لیں گے،دہشت گرد پاکستانی قوم کو شکست نہیں دے سکتے، ہمارا عزم انٹیلی جینس کو مزید مضبوط بنانا ہے۔
دہشت گردی کےخلاف جنگ ہماری بقا کا سوال ہے اوراس کا خاتمہ مشترکہ ہدف ہے، پریس کانفرنس کے موقع پر صحافیوں کو لاہور میں دھماکے سے متعلق ایک ویڈیو بھی دکھائی گئی جس میں دہشت گردوں کو موٹر سائیکل پر آتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
لاہور: بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طلبا و طالبات نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے تندو تیز سوالات کیے اور کہا کہ سی پیک گوادر میں بن رہا ہے تو ترقی لاہور میں کیوں ہورہی ہے؟ چینی زبان سیکھنے کے لیے صرف پنجاب کے طلبا کو ہی کیوں بھیجا گیا؟ سوالات پر شہباز شریف الجھ کر رہ گئے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے دورے پر آنے والے بلوچ طلبا و طالبات کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے خطاب کے بعد ان سے بلوچ طلبا و طالبات نے تلخ سوالات کیے جس پر شہباز شریف الجھ کر رہ گئے۔
طلباء و طالبات کا کہنا تھا کہ سی پیک کا سن سن کر تھک چکے ہیں، سی پیک گوادر میں بن رہا ہے مگر ترقی لاہور میں کیوں ہو رہی ہے؟
طلبا نے مزید کہا کہ سیاست دان گوادر کا دورہ کرتے ہیں تو لوڈ شیڈنگ ختم ہو جاتی ہے اور ان کی واپسی کے بعد لوڈ شیڈنگ دوبارہ سے شروع ہو جاتی ہے،ہمارے پاس تو کپڑے استری کرنے کے لیےبھی بجلی نہیں ہوتی“جس کے جواب میں میاں شہباز شریف نے کہا کہ ماضی میں ترقی کا راستہ روکنے والوں نے پنجاب کا نام لے کر نفرتوں کو پروان چڑھایا۔
جواب میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب کو ہمیشہ بڑا بھائی کہہ کر طعنہ زنی ہوتی رہی، پنجاب سے متعلق باتیں اور بیانات غلط ہیں، چاروں صوبوں میں ترقی کا پہیہ اسی رفتار سے چلنا چاہیئے جس کا تقاضا عوام کرتے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ غلط فہمی کی بنا پر بلوچستان کے عوام کو وفاق سے جائز شکایات ہوئیں بلوچ عوام نہ صرف محب وطن بلکہ پاکستان کی تشکیل میں بھی ان کا اہم کردار ہے، بلوچستان کے مسائل کو کافی حد تک حل کر لیا گیا ہے۔
طلبا نے وزیراعلیٰ شہباز شریف سے شکایت کی کہ چینی زیان سیکھنے کے لیے گوادر کے بجائے پنجاب سے طلبا کو چین بھیجا گیا جو کہ سراسر ناانصافی ہے جس پر وزیراعلیٰ پنجاب نے یقین دہانی کرائی کہ آئندہ 20 طلبا گوادر سے چین کا دورہ کریں گے۔
شہبازشریف نے طلبا کو بتایا کہ میٹرو بس سی پیک سے پہلے لاہور میں چل رہی تھی جبکہ سڑکوں کا جال اور دانش اسکول بھی سی پیک منصوبے سے پہلے بنائے گئے ہیں۔
بعد ازاں اے آر وائی نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے گوادر سے آئے طلبا و طالبات اپنے علاقوں میں بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی پر پھٹ پڑے۔
وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گوادر سے تعلق رکھنے والے بیس طلبا و طالبات کو چین اسکالرشپ پر بھجوانے کے اعلان کے ساتھ دورے پر آئے ہوئے طلباء میں لیپ ٹاپس بھی تقسیم کیے۔
لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایک سیاسی جماعت کی جانب سے اسلام آباد بند کرنے کی دھمکیوں کے پیچھے دراصل ملک کی تیزرفتارترقی کا خوف تھا۔ اب ملک سے جہالت اور بے روزگاری کے اندھیرے چھٹنےکاوقت آگیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک جاری بیان میں کیا، وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ دھرنا گروپ خوفزدہ ہے کہ ترقیاتی منصوبے مکمل ہوگئے تو ان لوگوں کی سیاست ہمیشہ کے لئے دفن ہو جائے گی۔
دھرنا گروپ ترقیاتی منصوبوں سےخوفزدہ ہے، با شعورعوام ان کی انتشار کی سیاست سے یکسرلاتعلق رہے، انہوں نے کہا کہ اب ملک سے جہالت اور بے روزگاری کے اندھیرے چھٹنےکا وقت آگیا ہے۔ سی پیک منصوبہ ملک کی ترقی و خوشحالی کا ضامن ہے۔
انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبوں کی تکمیل سے پاکستان میں تجارتی معاشی اورسماجی سرگرمیاں بڑھیں گی۔ اربوں ڈالر کے منصوبوں کی تکمیل سے ملک کے عوام کی تقدیر بدل جائے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ان توانائی منصوبوں کی تکمیل سے لوڈشیڈنگ کے عذاب میں مبتلا قوم کو جلد راحت ملے گی۔
لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دھرنے والے ترقی روکنے کیلئے شکلیں بدل کر سامنے آرہے ہیں، مگر اب ان کی ہوا نکل چکی ہے تاہم اگر اورنج لائن سمیت پنجاب میں جاری کسی بھی منصوبے میں ایک پائی کی بھی کرپشن ثابت ہوجائے تو مخالفین قیامت تک ان کا گریبان پکڑ سکتے ہیں۔
ایوان وزیراعلیٰ میں لاہور ایوان صعنت و تجارت کی ایکسپورٹ ٹرافی کے سلسلے میں منقعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف پاکستان تحریک انصاف اورعوامی تحریک کے رہنماؤں کا نام لیے بغیر خوب برستے رہے۔
انہوں نے کہا کہ دھرنے والوں نے دو ہزار چودہ میں چینی صدر کی آمد پر سی پیک جیسے منصوبے کو روکنے کی بھرپور کوششیں کیں۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ اب بھی دھرنے والے شکلیں بدل کر سامنے آرہے ہیں مگر ان کی ہوا نکلی ہوئی ہے۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر اورنج لائن کی مخالفت کرنے والوں کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔
ان کا کہنا تھا کہ تاریخی عمارتوں کا رونا رونے والوں نے کبھی شالیمار باغ کی شکل نہیں دیکھی تاہم عدالت کی جانب سے ملنے والے حکم امتناعی کو مانتے ہیں مگرعدلیہ کے فیصلے نے ثابت کردیا ہے کہ ان کے خلاف کسی قسم کی بدعنوانی ثابت نہیں ہوئی اور اگر کبھی ایسا ہوا تو قوم ان کا گریبان پکڑ سکتی ہے۔
لاہور : سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہٰی نے کہا ہے کہ اورنج لائن ٹرین منصوبہ شہباز شریف کا ڈالر بناؤ منصوبہ ہے۔ شہباز شریف نے اس منصوبے کی آڑ میں پنجاب کے عوام کو کروڑوں روپے کا ٹیکہ لگایا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا، اورنج لائن ٹرین منصوبے پر ہائیکورٹ کے فیصلے کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ اورنج لائن منصوبے میں کسی قانون کو مدنظر نہیں رکھا گیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت مخالف دھرنے میں پیش رفت ہو رہی ہے، اپوزیشن کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا ہوگا تب ہی حکومت پر دباؤ بڑھے گا، حکومت خود ایسی ہی حرکتیں کر رہی ہے کہ جیسے وہ قبل از وقت جا رہی ہو۔
پنجاب میں بچوں کے اغواء کے واقعات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کو حکمرانوں نے تباہ کرکے رکھ دیا ہے۔
حکمرانوں نے بچوں کے اغواء میں معاملات میں غفلت کا ارتکاب کیا ، وزیر اعلیٰ پنجاب کو تو بچوں کے اغواء کا بھی علم ہی نہیں ہے۔