Tag: shehbaz sharif

  • ’غیر ملکی مداخلت ثابت ہوئی تو عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں گا‘

    ’غیر ملکی مداخلت ثابت ہوئی تو عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں گا‘

    شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم خط قومی اسمبلی میں لائیں اگرغیر ملکی مداخلت ثابت ہوئی تو عمران خان کے ساتھ کھڑا ہونگا۔

    قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کے تحریک عدم اعتماد سے متعلق غیر ملکی مداخلت کے الزام پر وزیراعظم کو چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان وہ خط قومی اسمبلی میں لائیں اگرغیر ملکی مداخلت ثابت ہوئی تو میں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہونگا۔

    متحدہ اپوزیشن اور بی اے پی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان کو غیر ملکی مداخلت کاالزام لگاتے وقت گریبان میں جھانکنا چاہیے، فارن فنڈنگ سے متعلق عمران خان کیا جواب دیں گے، فارن فنڈنگ قوانین کی صریحاً خلاف ورزی کی گئی۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کیخلاف ہماری جنگ سیاسی ہے، جیسے میرےخلاف فرنٹ مین کا الزام لگا یہ بھی ویسا ہی خط ہے، کہیں غیرملکی مداخلت ہے تو چیلنج کرتا ہوں پارلیمان میں خط پیش کریں اگر غیر ملکی مداخلت ثابت ہوئی تو میں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہونگا۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز اسلام آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے حکومت مخالف عالمی سازشوں سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ ہم سب سے دوستی کریں گے کسی کی غلام قبول نہیں کریں گے بیرونی پیسوں سےحکومت گرانےکی سازش کی جارہی ہے پیسہ باہر سے آرہا ہے اور لوگ ہمارے استعمال ہو رہے ہیں زیادہ تر انجانے میں کچھ جان بوجھ کر استعمال ہو رہے ہیں۔

    وزیراعظم نے کہا تھا کہ بیرونی سازش کی بہت ثبوت ہیں جو مناسب وقت پر سامنےلاؤں گا ایسےثبوت بھی ہیں کہ لندن میں بیٹھا شخص کس کس سے ملتا ہے اور پاکستان میں بیٹھے ہوئے کردار کس کے کہنے پر چل رہے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا تھا کہ پتہ ہے باہر سےکن جگہوں سے دباؤ ڈالنےکی کوشش کی جارہی ہے ہم نےکہافارن پالیسی ہمارے ملک کےمفادمیں ہے ہمیں دھمکی دی گئی ہےلیکن ہم ملکی مفادپرکوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ہمیں لکھ کر دھمکی دی گئی لیکن ملکی مفادپرکوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے میرےپاس ایک خط ہےجوثبوت ہے جس کو بھی خط پر شک ہے آف دی ریکارڈ دکھا سکتا ہوں۔

    بعد ازاں وزیر خارجہ شاہ محمود نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیر اعظم نے جو خط دکھایا ہے وہ عسکری قیادت سے شیئر کیا گیا ہے، ہمیں خط کے ذریعے ایک دھمکی آمیز پیغام دیاگیا، جس دن خط موصول ہوا وہ تاریخ بھی بتا سکتے ہیں۔

    تاہم وزیر خارجہ نے یہ خط میڈیا کو کسی بھی طور دکھائے جانے کا امکان بھی رد کیا تھا اور کہا تھا میرا نہیں خیال کہ یہ خط میڈیا کو آف دی ریکارڈ بھی دکھایا جائے گا۔

    اس حوالے سے انھوں نے مزید کہا تھا کہ یہ ایک خفیہ دستاویز ہے، اس کو ایسے نہیں دکھا سکتے، وزیر اعظم نے کہا ہے کہ خط آف دی ریکارڈ دکھائیں گے، خط دکھانا وزیر اعظم کا اختیار اور صوابدید ہے، تاہم میرا نہیں خیال کہ یہ میڈیا کو دکھایا جا سکتا ہے۔

  • شہباز شریف کی بیٹی، داماد کی جائیدادیں منجمد، درخواست کی سماعت

    شہباز شریف کی بیٹی، داماد کی جائیدادیں منجمد، درخواست کی سماعت

    لاہور ہائی کورٹ نے شہباز شریف کی بیٹی اور داماد کی کمپنیوں کی جائیدادیں منجمد کرنے اور اس کے کرائے چئیرمین نیب کے نام پر وصولی کے خلاف درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس نے شہباز شریف کی بیٹی اور داماد کی کمپنیوں کی درخواستوں پر سماعت کی، عدالت نے رجسٹرار آفس کی جانب سے عائد اعتراض ختم کرتے ہوٸے کیس کو سماعت کے لیے لگانے کا حکم دے دیا۔

    کمپنیوں کی جانب مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ احتساب عدالت نے اشتہاری قرار دے کر جائیدادیں منجمد کردی ہیں، احتساب عدالت نے منجمد جائیدادوں کا کرایہ چئیرمین نیب کے اکاؤنٹ میں جمع کروانے کا حکم بھی دیا۔

    احتساب عدالت میں جائیدادیں منجمد کرنے کیخلاف درخواست دی گئی تھی جو مسترد کردی گئی، درخواست گزار کا مؤقف تھا کہ جاٸیدادیں منجمد کرنے سے کمپنیوں کو مالی نقصان پہنچ رہا ہے لہٰذا ہائیکورٹ احتساب عدالت کا فیصلہ کلعدم قرار دے۔

  • میرے پاس حرام کی کمائی ہوتی تو واپس کیوں آتا؟ شہباز شریف

    میرے پاس حرام کی کمائی ہوتی تو واپس کیوں آتا؟ شہباز شریف

    لاہورکی خصوصی عدالت میں جعلی اکاؤنٹس کیس کی سماعت ہوئی دوران سماعت اپنے بیان میں شہباز شریف نے فدر جرم عائد ہونے سے قبل اپنا بیان ریکارڈ کروایا۔

    شہباز شریف نے عدالتی بیان میں کہا کہ میں آپ کی اجازت سے کچھ گزارشات کرنا چاہتا ہوں، مجھے دوسری بار جب گرفتار کیا گیاتو7ماہ قید رہا، ایف آئی اے کو لکھ کر تمام سوالات کے جوابات دیے۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے پلندہ آپ کے سامنے پیش کیا گیا، یہ تمام پلندہ ایف آئی اے نے این سی اے کو فراہم کیا، نیب اور ایف آئی اے ،اے آر یو نے تمام دستاویزات فراہم کیں۔

    انہوں نے کہا کہ ڈی جی نیب خود جا کر وہاں این سی اے سے ملے، میرے پاس حرام کی کمائی ہوتی تو واپس کیوں آتا؟ مجھے پتہ تھا پرویز مشرف مجھےجیل بھجوا دے گا۔

    ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ واپس جاکر میں نے کاروبار شروع کیا اور وہاں رہتے ہوئے یہ تمام اثاثے بنائے، شہزاد اکبر نےآرٹیکل چھپوایا کہ کئی ملین پاؤنڈز کی کرپشن کی، پونے2سال بعد این سی اے نے انکوائری ختم کردی۔

    شہباز شریف نے مزید کہا کہ نیب نے یہی کیس بنایا ہوا ہے جس میں تاریخیں بھگت رہا ہوں، یہ حکومت پونے 4سال میں میرے خلاف ایک دھیلے کی کرپشن سامنے نہیں لا سکی۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ مجھے صاف پانی میں بلا کر آشیانہ میں گرفتار کیا گیا ، اب تمام لوگ صاف پانی کمپنی کیس میں بری ہوچکے ہیں، بشیر میمن ایف آئی اے کا سربراہ تھا، یاد نہیں کبھی ان سے ملا ہوں۔

    انہوں نے عدالت کو بتایا کہ بشیرمیمن نے کہا کہ وزیراعظم نے انہیں کہا ہے کہ شہباز کے خلاف کیس بناؤ، شہباز گل نے الزام لگایا کہ ترکی کی کمپنی سے پیسہ کھایا۔

    اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ سلمان شہباز پر کمپنی سے ایک دھیلہ ثابت ہوجائے تو آپ سے اور قوم سے معافی مانگوں گا اورمعافی مانگ کر واپس چلا جاؤں گا۔

    شہباز شریف کے بیان کے دوران ایف آئی اے وکیل کی بولنے کی کوشش پر شہباز شریف غصے میں آگئے، شہباز شریف کے وکلاء کنے بھی ہنگامہ آرائی کی۔

    شہباز شریف نے کہا کہ میں عدالت سے بات کررہا ہوں آپ درمیان میں مت بولیں، پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ کیا عدالتوں میں ایسا رویہ اختیار کرتے ہیں؟

    بعد ازاں عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 28 فروری تک توسیع کردی، عدالت نے آئندہ سماعت پرملزمان کو فردجرم عائد کرنے کیلئے طلب کرلیا۔

  • منی لانڈرنگ کیس : شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی مقدمے کو طول دینے کی کوشش

    منی لانڈرنگ کیس : شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی مقدمے کو طول دینے کی کوشش

    لاہور : منی لانڈرنگ کیس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے لمبی تاریخ لینے کی کوشش کی تاہم عدالت نے لمبی تاریخ دینے کی استدعا مسترد کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیشل جج سینٹرل لاہور نے شوگر مل کے ذریعے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

    عدالت نے کیس کی نقول ملزمان کو فراہم کرنے کا حکم دیا، شہباز شریف کے وکیل نے بتایا کہ مقدمہ کی نقول فراہم کرنے بعد کم از کم سات روز کی تاریخ دی جائے، چودہ فروری سے قومی اسمبلی کا اجلاس ہے لہذا لمبی تاریخ دی جائے۔

    عدالت نے لمبی تاریخ کی استدعا مسترد کرتے ہوٸے ریمارکس دئیے کہ اجلاس کے دوران شہباز شریف حاضری معافی کی درخواست دائر کر سکتے ہیں۔

    پراسیکیوٹر نے کہا کہ ہم ضمانتوں پر دلاٸل دینے کے لیے تیار ہیں عدالت ضمانت منسوخ کرے، جس پر عدالت نے ہدایت کی کہ نقول چیک کر لیں تاکہ بعد میں یہ نہ کہیں کہ دستاویزات کم ہیں ۔

    امجد پرویز ایڈووکیٹ عدالت میں پیش نہ ہوٸے ان کے جوبٸیر وکیل نے کہا کہ وہ ہاٸی کورٹ میں مصروف ہیں ۔ انھوں نے عدالت کو بتایا کہ حمزہ شہباز وکیل تبدیل کرنا چاہتے ہیں لہذا انھیں مہلت دی جاٸے ۔

    عدالت نے نقول تقسیم کے بعد سماعت اٹھارہ فروری تک ملتوی کرتے شہباز شریف اور حمزہ شہباز اور دیگر ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی۔

  • منی لانڈرنگ کیس : شہباز شریف اور حمزہ کی ضمانتوں کا تحریری فیصلہ جاری

    منی لانڈرنگ کیس : شہباز شریف اور حمزہ کی ضمانتوں کا تحریری فیصلہ جاری

    لاہور : اسپشل سینٹرل کورٹ نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانتوں پر تحریری حکم جاری کردیا عدالت نے ملزمان کو شامل تفیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیشل سینٹرل کورٹ کے جج اعجاز اعوان نے دو صفحات پر مشتمل منی لانڈرنگ کیس کا فیصلہ جاری کردیا فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملزمان شامل تفتیش ہوں۔

    فیصلے کے مطابق شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت دو دو لاکھ کے مچلکے کے عوض منظورکی جاتی ہے ملزمان دو روز کے اندار ضمانتنی مچلکے عدالت میں جمع کرائیں۔

    تحریری طور پر فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملزمان درخواست ضمانت کا حتمی فیصلہ ہونے تک ہر تاریخ پرعدالت میں لازمی پیش ہوں۔

    عدالت نے قرار دیا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت پہلے بنکنگ عدالت میں زیر سماعت تھی ایف آئی اے نے مقدمے کا چالان اب اسپیشل سینٹرل عدالت میں جمع کرارکھا ہے، ایف آئی اے افسران آئندہ  سماعت پر مقدمے کا ریکارڈ عدالت میں پیش کریں۔

  • رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت 7 فروری تک ملتوی

    رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت 7 فروری تک ملتوی

    لاہور: احتساب عدالت نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور ان کے خاندان کے خلاف رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت 7 فروری تک ملتوی کردی۔

    احتساب عدالت میں شہباز شریف خاندان کے خلاف رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز عدالت کے کمرہ نمبر 5 میں پیش ہوئے جبکہ شہباز شریف عدالت کے باہر گاڑی میں موجود رہے۔

    شہباز شریف کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ میرے موکل باہر گاڑی میں موجود ہیں، عملہ بھجوا کر تصدیق کی جا سکتی ہے۔

    مزید پڑھیں: رمضان شوگر ملز کیس: چپڑاسی، کیشئر کے اکاؤنٹس میں کتنی رقوم بھیجی گئیں؟ تفصیلات منظر عام پر

    عدالتی عملے نے باہر جا کر شہباز شریف کی حاضری مکمل کرائی جس کے بعد احتساب عدالت نے شہباز شریف اور ان کے بیٹے کو جانے کی اجازت دیتے ہوئے کیس کی سماعت 7 فروری تک ملتوی کردی۔

    خیال رہے کہ 25 جنوری کو احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس کی 24 جنوری کو ہونے والی سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کیا تھا تاہم شہباز شریف نے حاضری سے معافی کی درخواست دائر کی تھی۔

    رمضان شوگر ملز ریفرنس میں احتساب عدالت نے قرار دیا تھا کہ حمزہ شہباز کے بیان کی روشنی میں بریت کی درخواست پر کارروائی میرٹ کی بنیاد پر ہوگی۔

  • منی لانڈرنگ کیس : میرے اکاؤنٹ میں ایک بھی پیسہ نہیں آیا، شہباز شریف

    منی لانڈرنگ کیس : میرے اکاؤنٹ میں ایک بھی پیسہ نہیں آیا، شہباز شریف

    لاہور: شہباز شریف فیملی کیخلاف بینکنگ کورٹ میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ شہبازشریف روسٹرم پرآگئے اور کہا کہ اگر حاضری لگ گئی ہے تو میں چلاجاؤں؟

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ انہوں نے چالان پیش کردیا ہے، اس چالان میں میرے اکاؤنٹ میں ایک بھی پیسہ نہیں آیا۔ عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ بحث کر رہے ہیں؟ جس پر شہبازشریف نے کہا کہ میں بحث نہیں کچھ عرض کرنا چاہتا ہوں۔

    جس پرجج نے کہا کہ سب کوایک ہی مرتبہ سنوں گا تب آپ کو بھی موقع دیا جائے گا، ہرشخص کو الگ الگ نہیں سن سکتا۔جج نے وکیل سے استفسار کیا کہ حمزہ شہباز کہاں ہیں؟ وکیل نے کہا کہ حمزہ شہباز نیب عدالت میں موجود ہیں مزید دو مقدمات لگے ہوئے ہیں۔

    جج نے استفسار کیا کہ کب تک یہاں پہنچ جائیں گے، جس کے جواب میں وکیل نے کہا کہ پتہ کرکے بتا دیتے ہیں عدالت نے سماعت کچھ دیر کے لئے ملتوی کردی۔

    علاوہ ازیں مشیر احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ سالہ دوہزار بائیس شہباز شریف کی سزا کا سال ہے ، یہ پیشگوئی انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں گفتگو کرتے ہوئے کی۔

    انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ کرپشن کے مقدمات کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہو، اگر شہباز شریف بے گناہ ہیں تو وہ روزانہ سماعت کیلئے درخواست دیں، عدالتوں پر حملہ آور ہونا نواز شریف ڈاکٹرائن ہے۔

  • منی لانڈرنگ کیس : شہبازشریف فیملی کیخلاف  100 گواہوں کی فہرست سامنے آگئی

    منی لانڈرنگ کیس : شہبازشریف فیملی کیخلاف 100 گواہوں کی فہرست سامنے آگئی

    لاہور : منی لانڈرنگ کیس میں شہبازشریف فیملی کیخلاف ایف آئی اے کے 100 گواہوں کی فہرست سامنے آگئی، کباڑیہ، ہارڈوئیر، ڈرائی فروٹ، سینیٹری اسٹورز مالکان گواہ ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہبازشریف فیملی کیخلاف شوگر کاروبار کے ذریعے منی لانڈرنگ چالان کے معاملے پر ایف آئی اے کی100گواہوں کی فہرست سامنے آگئی۔

    گواہوں کی فہرست میں کباڑیا،ہارڈوئیر،ڈرائی فروٹ، سینیٹری اسٹورزمالکان ، اسکریپ ڈیلر،کنسٹرکشن کمپنیاں گواہوں ، ڈیری فارم، جنرل اسٹور، آکسیجن سیلنڈروینڈرز شامل ہیں۔

    دستاویزات کے مطابق انجینئرز،وکیل، بینکرز، ڈاکٹرز،ایس ای سی پی، ایف آئی اے اہلکار ، رائس ڈیلر،ڈینٹل پارٹس ڈیلر،جیولرز،پراپرٹی ڈیلر بھی گواہوں کی لسٹ میں شامل ہیں۔

    گواہان کے شناختی کارڈمنی لانڈرنگ اور اکاؤنٹ کھلوانےکےلیےاستعمال ہوئے، تمام گواہان عدالت کے روبرو ایف آئی اے کے موقف کی تائید کریں گے۔

    ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ منی لانڈرنگ کے دستاویزی شواہد چالان کا حصہ بنائے ہیں۔

  • نئے سال پر گیس کی قیمت میں 400 فیصد اضافےکا نیا بم گرنے والا ہے، شہباز شریف کا انتباہ

    نئے سال پر گیس کی قیمت میں 400 فیصد اضافےکا نیا بم گرنے والا ہے، شہباز شریف کا انتباہ

    لاہور : قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے خبردار کیا ہے کہ نئے سال پر گیس کی قیمت میں 400 فیصد اضافےکا نیا بم گرنے والا ہے، تجارتی صارفین کو سیکڑوں روپے اضافی ادا کرنے ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ قطاروں میں کھڑے عوام نوازشریف اور پرانے پاکستان کو یاد کررہے ہیں، ملک 3سال سےنااہلی،کرپشن اور مہنگائی کی اسموگ نےلپیٹ میں لیا ہوا ہے۔

    قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ قوم کوقطاروں میں دھکے کھاتے دیکھ کر دل خون کے آنسو رو رہا ہے، قطاریں،مہنگائی،یوٹرن،جھوٹ نئے پاکستان کی شناختی علامات ہیں۔

    شہبازشریف نے کہا کہ گیس کابحران عمران نیازی کی بدانتظامی اور کرپشن کی وجہ سے ہے، گیس مہنگی اور موجود بھی نہیں، نئے سال پر گیس کی قیمت میں 400 فیصد اضافےکا نیا بم گرنے والا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ یکم جنوری سےتجارتی صارفین کو سیکڑوں روپے اضافی ادا کرنے ہونگے، آئندہ ماہ 1700 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کی تیاری قوم ذبح کرنے جیساہے۔

    مسلم لیگ (ن) کے صدر نے بتایا کہ گیس کے بعد چینی کا بحران پھر سے سراٹھا رہا ہے، پہلے ہی 52 روپے والی چینی 130 اور150 تک مل رہی ہے، کرشنگ شروع ہونے کےباوجود چینی فراہمی بحال نہ ہونا نااہلی ہے۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ڈالر 177روپے سے زائد پر فروخت ہو رہا ہے، ڈالرکی پروازمہنگائی کا کرب بڑھا رہی ہے، کوئی پرسان حال نہیں، روپےکی قدر میں ایک فیصدکمی مہنگائی میں 14سے 16 پوائنٹس اضافہ کرتی ہے۔

    قائد حزب اختلاف عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی کی دیدہ دلیری پر حیرت ہے ، عمران کنٹینر والی باتیں کیوں بھول گئے ؟اب سیاسی اخلاقیات کہاں ہے؟ مہنگائی کابے قابو جن گلی گلی گھرگھر اعلان کررہا ہے کہ وزیراعظم چور ہے ، ہربحران، قیمتوں میں اضافےکی دہائی ہے حکومت چلتی رہی توملک نہیں چلےگا۔

  • مسلم لیگ ن کا آئی ایم ایف کی شرائط پارلیمنٹ میں لانے کا مطالبہ

    مسلم لیگ ن کا آئی ایم ایف کی شرائط پارلیمنٹ میں لانے کا مطالبہ

    لاہور: قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی شہباز شریف نے آئی ایم ایف کی شرائط پارلیمنٹ میں لانے کا مطالبہ کردیا اور کہا شرائط ،مذاکرات کی تفصیلات چھپانا بتارہا ہے دال کالی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی شہباز شریف نے آئی ایم ایف کی شرائط پارلیمنٹ میں لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈالرکی قیمت میں مسلسل اضافہ معیشت کیلئےتباہ کن ہے، تاریخ گواہ ہے ڈالر کی قیمت میں اضافے سے ہمیشہ مہنگائی بڑھی.

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ڈالر کی قیمت میں اضافے سے عوام کنگال ہورہے ہیں ، حکومت کو عوام کی حالت زار کا کوئی احساس نہیں، آئی ایم ایف سے معاہدہ ختم نہیں توپھر کیا طے ہواپارلیمنٹ کو بتایا جائے ، آئی ایم ایف شرائط ،مذاکرات کی تفصیلات چھپانا بتارہا ہے دال کالی ہے۔

    مسلم لیگ (ن) کے صدر نے کہا کہ ڈالر کی قیمت میں اضافےسےقومی معیشت برباد،مہنگائی بےقابو ہوچکی جبکہ ڈالرمیں مسلسل اضافے پر حکمران مجرمانہ خاموشی اختیارکی ہے، حکومت کی خاموشی آئی ایم ایف سے درپردہ سمجھوتے کا نتیجہ ہوسکتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف شرائط ماننےکا نتیجہ قوم مہنگائی،بیروزگاری سےبھگت رہی ہے، ڈالر کی پروازثبوت ہے حکومت معاشی محاذمیں بری طرح ناکام ہوچکی ، معاشی تباہی،افراتفری قومی سلامتی کے تقاضوں کیلئےنیک فال نہیں۔