Tag: shehbaz shrif

  • عوامی تحریک نے شہباز شریف کا بیان مضحکہ خیز قرار دے دیا

    عوامی تحریک نے شہباز شریف کا بیان مضحکہ خیز قرار دے دیا

    پاکستان عوامی تحریک نے وزیر اعظم شہباز شریف کے بیان کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان ہی کے حکم پر ماڈل ٹاؤن کا گھیراؤ کیا گیا۔

    ترجمان پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے جاری ردعمل میں کہا گیا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن سے متعلق شہباز شریف کا گھیراؤ کرنے کے حوالے سے بیان مضحکہ خیز ہے۔

    انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے 9 سال بعد پہلی بار یہ درفنتنی چھوڑی ہے، اصل حقیقت یہ ہے کہ اس وقت کے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے حکم پر ہی ماڈل ٹاؤن کا محاصرہ کیا گیا۔

    ترجمان نے کہا کہ شہباز شریف کے حکم پر محاصرہ کرکے بے گناہوں کا قتل عام کیا گیا، شہباز شریف کے خلاف10 شہریوں کو قتل کرنے کی ایف آئی آر درج ہے۔

    پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں8سال گزر جانے کے بعد بھی اب تک تفتیش مکمل نہیں ہوئی، جن ملزمان پر قتل کی ایف آئی آر درج ہے انہیں گرفتار کیوں نہیں کیا جاتا؟

    واضح رہے کہ 17جون 2014ء کو سانحہ ماڈل ٹاؤن پیش آیا تھا۔ جس میں پولیس نے ادارہ منہاج القرآن پر دھاوا بولا اور نہتے کارکنان پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 14 بے گناہ شہری جاں بحق اور تقریباً 80 افراد زخمی ہوئے، ہلاک شدگان میں خواتین بھی شامل تھیں۔

  • پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس آج شہباز شریف کی زیر صدارت ہوگا

    پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس آج شہباز شریف کی زیر صدارت ہوگا

    اسلام آباد: قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس آج شہباز شریف کی زیر صدارت ہوگا، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اجلاس کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے، وزیر اعظم کی خواہش پر شیخ رشید کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا حصہ بنا دیا گیا۔

    نعیم الحق نے اسپیکر قومی اسمبلی کو شیخ رشید کو پبلک اکائونٹس کمیٹی میں شامل کرنے کے لیے خط ارسال کر دیا، اسپیکر قومی اسمبلی کی منظوری کے بعد شیخ رشید پبلک اکائونٹس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرسکیں گے۔

    خیال رہے کہ یکم جنوری کو اپوزیشن لیڈر اور چیئرمین کمیٹی شہباز شریف کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا جس میں سیکریٹری پاور ڈویژن نے بریفنگ دی گئی اور بجلی چوری کے خلاف مہم کے اعداد و شمار بھی اجلاس میں پیش کیے گئے تھے۔

    سیکریٹری پاور ڈویژن عرفان علی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا تھا کہ آج بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت33 ہزار میگا واٹ ہے، واپڈا 9000 میگا واٹ سے زائد دیتا ہے۔

    علاوہ ازیں چیئرمین کمیٹی شہباز شریف نے کہا تھا کہ 2 ایل این جی منصوبے میں نے بطور وزیر اعلیٰ پنجاب میں لگائے تھے، دونوں منصوبوں سے بجلی نیشنل گرڈ سینٹر میں جاتی ہے۔ 18 ویں ترمیم کے بعد صوبے پاور پلانٹ بھی لگا سکتے ہیں۔

  • نندی پور پاور پراجیکٹ میں شہباز شریف براہ راست ملوث ہیں، عمران خان

    نندی پور پاور پراجیکٹ میں شہباز شریف براہ راست ملوث ہیں، عمران خان

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ نندی پور پروجیکٹ میں شہباز شریف کی کرپشن کوچھپانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

    حکومت جاتی ہے تو جائے کنفلکٹ آف انٹرسٹ بل پر سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا اور اس بل کی مخالفت کرنے والوں کیلئے پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ نندی پور پاور پراجیکٹ میں شہباز شریف براہ راست ملوث ہیں اور اسکینڈل کی انکوائری بھی سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی انکوائری کی طرح کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

    عمرا ن خان نے کہا کہ پی ٹی آئی نندی پور معاملہ دبانے نہیں دے گی ۔ ان کا کہناتھا کہ کنفلکٹ آف انٹرسٹ بل لانے کا عوام سے وعدہ کیا تھا جسے وہ لاکر ہی رہیں گے ۔

    اس بل کی مخالفت کرنے والوں کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ہے جبکہ مخالفین کیخلاف سخت کارروائی بھی کی جائے گی ۔

  • شہبازشریف وفد کے ہمراہ جدہ پہنچ گئے، سعودی وزیرخارجہ سےملاقات

    شہبازشریف وفد کے ہمراہ جدہ پہنچ گئے، سعودی وزیرخارجہ سےملاقات

    جدہ : وزیراعلٰی پنجاب شہبازشریف سعودی عرب پہنچ گئے،انہوں نے جدہ میں سعودی وزیرخارجہ سعود الفیصل سےملاقات کی۔

    پنجاب کے وزیر اعلیٰ اپنے وفد کے ہمراہ  سعودی عرب کے اہم دورے پرجدہ پہنچ گئے، شہبازشریف کےسعودی دورے کوانتہائی اہم قراردیا جارہا ہے۔

    انہوں نے جدہ میں سعودی وزیرخارجہ سعودالفیصل سےاہم ملاقات کی،شہبازشریف کے  ساتھ وزیراعظم کے خارجہ امور کے مشیرسرتاج عزیزاورسیکرٹری خارجہ بھی سعودی عرب گئے ہیں ۔

    یمن جنگ کے حوالے سے وزیراعظم نواز شریف پہلے ہی دوٹوک الفاظ میں واضح کرچکے ہیں کہ سعودی عرب کی سالمیت کوخطرہ ہوا تو بھرپورجواب دیا جائے گا۔

    پاکستان نے یمن میں عرب اتحاد کی حمایت کا اعلان تو کیا ہے تاہم فوج بھیجنے کا فیصلہ نہیں کیا۔

    پارلیمنٹ کی مشترکہ قرارداد کے باوجود سعودی عرب نےامید ظاہرکی ہے کہ پاکستان یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف لڑنے کے لئے فوج بھیجے گا۔

    پاکستان کے دورے پرآئے ہوئے  سعودی وزیرمذہبی امورالشیخ صالح بن عبدالعزیز کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کو لاحق خطرات اوریمن آپریشن سے پاکستانی قیادت کوآگاہ کیا۔

  • شہبازشریف کا پرویزخٹک سے ٹیلیفونک رابطہ:مختلف امور پرغور

    شہبازشریف کا پرویزخٹک سے ٹیلیفونک رابطہ:مختلف امور پرغور

    لاہور : گرم ہوتا سیاسی پارہ کیسے ٹھنڈا ہو۔ ایس کونسی تدبیر کی جائے کہ یوم آزادی پراحتجاج کے بجائے قومی مارچ ہوں۔حکومت اور حلیف جماعتیں بیک ڈور پالیسی کے تحت کاوشوں کو عملی جامع پہنانے میں مصروف ہیں۔پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے تحریک انصاف سےتعلق رکھنےوالے خیبر پختونخواکے وزیراعلیٰ پرویز خٹک سے رابطہ کیا۔

    دونوں وزرائے اعلیٰ کے درمیان سیاسی تناؤ میں کمی کیلئے مختلف امور پرغور ہوا۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے تحریک انصاف کی ایک اورتجویز پر غورشروع کردیاہے۔ پارلیمانی مدت پانچ سال کے بجائے چار سال کا مطالبہ کیا رنگ لائے گا ۔ سنا ہے اس پرحکومتی حلقوں نے سنجیدگی سے غور شروع کردیا۔ حکومت تحریک انصاف کے دس حلقوں کےمطالبے کے پیشِ نظرعدالتی کمیش کے تحت تحقیقات کا اعلان پہلے ہی کر چکی ہے۔