Tag: sheheryar khan

  • سرفرازاحمد سے متعلق عامرسہیل کا بیان قابل مذمت ہے، شہریارخان

    سرفرازاحمد سے متعلق عامرسہیل کا بیان قابل مذمت ہے، شہریارخان

    لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریارخان نے کہا ہے کہ عامر سہیل کا سرفراز احمد سے متعلق بیان انتہائی قابل مذمت ہے، اس سے ٹیم کا مورال گرسکتا ہے، پی سی بی نے پیمرا سے رابطہ کرلیا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، شہر یار خان کا کہنا تھا کہ عامرسہیل کے بیان کو کس طرح نشر کیا گیا؟ اس حوالے سے ہم نے پیمرا سے رابطہ کرلیا ہے، ان کے منفی بیان سے بھارتی میڈیا کو شہ ملی۔ بھارت نے فائنل سے پاکستانی ٹیم اور اس کے کپتان کیخلاف بھر پور مہم کا آغاز کیا ہوا ہے۔

    چیئرمین پی سی بی شہریارخان کاکہنا ہے کہ عامر سہیل کا بیان انتہائی قابل مذمت ہے۔ اس سے ٹیم کا مورال گرسکتا ہے، انہوں نے کہا کہ عامر سہیل پہلے بھی بورڈ کے خلاف بیان دیتے رہے ہیں لیکن اس بار انہوں نے ساری حدیں پار کردیں۔

    انہوں نے اپنی انا کی خاطر ملک کے وقار کو بھی نقصان پہنچایا۔ شہریار خان نے کہا کہ پاکستان جیت رہا ہے، پوری قوم ٹیم کو سپورٹ کررہی ہے اورعامر سہیل نے ایسے موقع پر نامناسب بیان دیا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز ایک نجی چینل کے پروگرام میں چمپیئنز ٹرافی کے میچ میں پاکستانی ٹیم کی سری لنکا سے فتح کے حوالے سے عامر سہیل نے سرفرازاحمد کو اپنی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ جیت میں سرفراز احمد کا کمال نہیں،یہ مخصوص ایجنڈا تھا۔

  • کھلاڑیوں پرجرم ثابت ہوا تو سخت سزا دینگے، شہریارخان

    کھلاڑیوں پرجرم ثابت ہوا تو سخت سزا دینگے، شہریارخان

    لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین شہریار خان نے کہا ہے کہ ناصر جمشید کے خلاف شواہد موجود ہیں، معطل کھلاڑیوں کے خلاف جرم ثابت ہوا تو سخت سے سخت سزا دیں گے۔ چاہتے ہیں پی سی ایل کا فائنل لاہور میں ہو۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی شہریارخان کا کہنا ہے کہ ناصر جمشید کے خلاف شواہد موجود ہیں جو برطانیہ کو بھی دئیے جا چکے ہیں۔

    شہریار خان نے کہا معطل کھلاڑیوں کو مؤقف پیش کرنے کا پورا موقع دیا جائے گا، کھلاڑیوں نے جرم تسلیم کرلیا تو کوئی کمیشن نہیں بنےگا ان کو مثالی سزائیں دیں گے تاکہ آئندہ کوئی کھلاڑی ایسی حرکت نہ کر سکے۔

    شہریا ر خان نے کہا کہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانے کی خواہش ہے۔ غیرملکی سیکورٹی ماہرین بھی معائنے کے لیے آرہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پی ایس ایل کے فائنل کے حوالے سے فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے سے متعلق بیان دے کر زبردست کام کیا، چیئرمین پی سی بی نے لیگ کے فائنل کیلئے سپورٹ کرنے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا بھی شکریہ ادا کیا۔

  • اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل: ناصر جمشید لندن میں گرفتار

    اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل: ناصر جمشید لندن میں گرفتار

    لندن : اسپاٹ فکسنگ کے معاملے پر برطانوی پولیس نے 2 افراد کو گرفتار کرلیا، بعد ازاں دونوں افراد کو اپریل تک ضمانت پر رہا کردیا گیا، چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ سنا ہے ناصر جمشید کو اور یوسف کو گرفتار کیا گیا۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق لندن میں دو افراد کو اسپاٹ فکسنگ کیس میں حراست میں لے لیا گیا، زیر حراست دونوں افراد کی عمریں تقریبا ً30 سال ہیں، کارروائی برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے کی، خبر کے مطابق دونوں افراد کو اپریل تک ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے۔

    نیشنل کرائم ایجنسی نے کہا ہے کہ مذکوہ کھلاڑیوں سے مزید تفتیش کے معاملے میں پاکستان کرکٹ بورڈ اورآئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا ہے کہ سنا ہے کہ اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں لندن سے ناصر جمشید اور یوسف کو گرفتار کرلیا گیا ہے،ناصر جمشید کے خلاف پی سی بی نے پہلے ہی ایکشن لے کر انہیں معطل کردیا ہے۔

    چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ہم نے پہلے ہی ایکشن لے کر ان کو معطل کر دیا تھا، ناصر جمشید کے خلاف شواہد آئیں گے تو مزید کارروائی کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ میں مجرمانہ کارروائی پر لندن میں کارروائی ہوتی ہے، ناصر جمشید لندن میں رہتے ہیں، لگتا ہے یوسف بھی وہیں رہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی نے آزادانہ طور پرکارروائی کی ہے۔

  • پی سی بی نے آئی سی سی سےاسپیشل فنڈز کی درخواست کردی

    پی سی بی نے آئی سی سی سےاسپیشل فنڈز کی درخواست کردی

    لاہور : پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ نہ ہونے کی وجہ سے پی سی بی کو بھاری مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ چیئرمین پی سی بی نے آئی سی سی سے خصوصی فنڈزکی درخواست کردی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے چیئرمین شہریار خان نے اے آر وائی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایڈنبرا میں ہونے والی آئی سی سی سالانہ کانفرنس میں ہم نے پی سی بی کے مالی نقصانات کا پس منظر بتا یا ہے اور کہا ہے کہ ان نقصانات کا ازالہ کیا جائے۔

    انہوں نے بتایا کہ آئی سی سی نے ہماری درخواست پرغور کرنے کا کہا ہے۔ مارچ 2009 میں سری لنکن ٹیم پر حملے کے بعد سے پاکستان کو اپنی ہوم کرکٹ نیوٹرل وینیوز پر کھیلنی پڑ رہی ہے جس کی وجہ سے اسے اب تک 100 ملین ڈالرز سے زیادہ کا نقصان ہو چکا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ایشیئن کرکٹ کونسل کی صدارت اس سال اگست میں پاکستان کو ملے گی۔ شہریار خان نے بتایا کہ آئی سی سی کی سالانہ کانفرنس کے دوران غیر ملکی مندوبین سے بھی مفید ملاقاتیں ہوئیں ہیں، جن کے مثبت اثرات سامنے آئیں گے۔

     

  • پاکستان کا آئی سی سی اجلاس میں بگ تھری کی بھر پور مخالفت کا فیصلہ

    پاکستان کا آئی سی سی اجلاس میں بگ تھری کی بھر پور مخالفت کا فیصلہ

    رپورٹ:الفت مغل

    لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہر یار خان کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کانفرنس میں پاکستان بگ تھری کی بھر پور مخالفت کرے گا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے بورڈ آف گورنرز اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شہر یار خان نے کہا کہ بگ تھری کے خلاف محاذ بن گیا ہے اور پاکستان چاہتا ہے کہ جلد سے جلد بگ تھری کے وجود کا خاتمہ ہو۔

    چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ حالات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان آئی سی سی کی سا لانہ کانفرنس میں بگ تھری کے خلاف بھر پور انداز میں آواز بلند کرے گا۔

    شہر یار خان کا کہنا تھا کہ بورڈ آف گورنرز نے پی سی بی کے ساڑھے چار ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دے دی ہے تاہم کفایت شعاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کم سے کم بجٹ استعمال کیا جائے گا۔

    ایک سوال کے جواب میں چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ بولنگ کوچ کے لیے اظہر محمود سے بات چیت جاری ہے جس کے لیے اظہر محمود بھی راضی ہیں اور کوچ مکی آر تھر نے بھی رضا مندی ظاہر کی ہے ۔

    شہر یار خان کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے فروغ کے لیے کلب کر کٹ کے ساتھ اس بار یونیورسٹیز اور ایک ہزار سرکاری اور نجی اسکولوں کے بچوں کو چمپیئن کرکٹ میں کھیلنے کا موقع دیا جائے گا۔

    انہوں نے اپنے استعفے سے متعلق افواہوں کی تردید کی اور کہا کہ ایسی خبریں کون پھیلاتا ہے انہیں کچھ معلوم نہیں۔

  • کوچ مکی آرتھر آئندہ ہفتے پاکستان پہنچ جائیں گے، شہریار خان

    کوچ مکی آرتھر آئندہ ہفتے پاکستان پہنچ جائیں گے، شہریار خان

    لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھرکا ایک دو روزمیں پاکستان کا ویزہ لگ جائےگا۔

    مکی آرتھر کی عدم موجودگی سے ٹریننگ پر فرق ضرور پڑا ہے۔ امید ہے کہ وہ آئندہ ہفتے کے دوران پاکستان پہنچ جائیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، شہریار خان کا کہنا تھا کہ بہترین کارکردگی کیلئے کھلاڑی بیٹنگ اور باؤلنگ ضرور کریں لیکن فیلڈنگ اور فٹنس پر بھی خاص توجہ دیں۔

    انہوں نے کہا کہ محمد عامرکے ویزے سے متعلق سے پیر کو انگلش بورڈ سے بات کریں گے۔ لیکن پر امید ہیں کہ اس عمل میں کوئی رکاوٹ نہیں آئے گی اور محمد عامر کو ویزہ مل جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں تمام بڑے کھلاڑی یونیورسٹیوں سے آئے ،کوشش ہے یونیورسٹیوں کی چیمپین شپ کرائی جائے۔

     

  • قومی ٹیم کے کوچ کا فیصلہ کرلیا، اعلان بعد میں کریں گے ، شہریارخان

    قومی ٹیم کے کوچ کا فیصلہ کرلیا، اعلان بعد میں کریں گے ، شہریارخان

    لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریارخان نے کہا کہ قومی ٹیم کے کوچ کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، تاہم فی الحال نام کا اعلان نہیں کر سکتے، قومی ٹیم کا کوچ غیرملکی بھی ہو سکتا ہے، ان سے بات کرنے کے بعد ایک دو دن میں کوچ کا نام سب کے سامنے آ جائے گا۔

    یہ بات انہوں نے پی سی بی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکہی، شہریار خان کا کہنا تھا کہ کرکٹ کمیٹی اور ڈومیسٹک کرکٹ فیئرکوالگ الگ کیا جائے گا تاہم کرکٹ کمیٹی کی تجاویز کو سنا جائے گا اور ضروری ہے کہ ہم اپنے کوچز کو صحیح رکھیں۔

    اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننگ بورڈ کا اہم اجلاس چیئرمین پی سی بی شہریار خان کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کے تقرر کے حوالے سے غور وخوص کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں نئے ہیڈ کوچ کے لئے امیدوار شاٹ لسٹ کر لئے گئے ہیں۔  امیدواروں میں غیر ملکیوں کی تعداد زیادہ ہے۔

    انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے پیٹر مورس کوچنگ کیلئے پی سی بی کی پیشکش پہلے ہی مسترد کرچکے ہیں جبکہ جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے مکی آرتھر، اینڈی مولز اور ڈین جونز ہیڈ کوچ کی دوڑ میں شامل ہیں۔

    فلاور براران نے بھی کوچنگ میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ ذرائع کے مطابق دوسری جانب عاقب جاوید سے بھی کرکٹ بورڈ رابطے میں ہے۔ امیدواروں کی فہرست بورڈ اراکین کے سامنے رکھی گئی جس کے بعد حتمی فیصلہ تمام اسٹیک ہولڈز کی مشاورت کے بعد کیا گیا۔

    یاد رہے کہ وقار یونس کے مستعفی ہونے کے بعد قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کی جگہ خالی تھی۔

     

  • پی ایس ایل میں بھارتی کھلاڑی مانگے گئے تو غور کریں گے، راجیو شکلا

    پی ایس ایل میں بھارتی کھلاڑی مانگے گئے تو غور کریں گے، راجیو شکلا

    ممبئی: آئی پی ایل کے چیئرمین راجیوشکلانے بھارتی کھلاڑیوں کی پاکستان سپرلیگ میں شرکت کااشارہ دے دیا۔

    بھارتی میڈیاکے مطابق پاکستان سپرلیگ کے حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈکوکوئی درخواست نہیں آئی، پی ایس ایل کیلئے بھارتی کھلاڑی مانگے گئے تو غور کریں گے۔

    آئی پی ایل کے سربراہ راجیوشکلا کا کہنا ہےکہ بھارتی کھلاڑی کسی غیر ملکی لیگ میں حصہ نہیں لیتے لیکن پی سی بی نے درخواست کی تو اپنے کھلاڑی پاکستان سپرلیگ میں بھیجنے کا سوچا جاسکتا ہے۔

    دوسری جانب اے آر وائی نیوز کے پروگرام اسپورٹس روم میں بات کرتےہوئے بھارتی بورڈ کے نائب صدرراجیوشکلانے پاک بھارت سیریزدسمبرمیں ہونےکااشارہ دے دیا، کہتے ہیں سیریزکیلئےسری لنکااوربنگلادیش کا آپشن تھا۔دونوں بورڈز کےسربراہان سری لنکا میں کھیلنے پررضامند ہوئے۔

    راجیوشکلا نے کہا کہ پاکستان میں کھیلنے کا ایک الگ ہی مزہ ہے، لیکن سیکیورٹی خدشات کے باعث پاکستان میں نہیں کھیل سکتے، بھارتی بورڈ کےنائب صدرنے کہاکہ سیریز کا پورا ریونیوپاکستان کو ہی ملےگا، پاک بھارت میچز پندرہ دسمبر سے کھیلے جائیں گے۔

  • بیگمات پیغام رسانی نہیں کرتیں، شہریارخان

    بیگمات پیغام رسانی نہیں کرتیں، شہریارخان

    دبئی: بھارتی کرکٹ بورڈ کےسربراہ اورمیرے درمیان پیغام رسانی بیگمات کے زریعے نہیں ہوتی تھی،شہریارخان نے نجم سیٹھی کےدعوے کوجھٹلادیا، کہتےہیں شاید حکومت ورلڈٹی ٹوئنٹی میں شرکت کی اجازت نہ دے

    بیگمات کی کرکٹ ڈپلومیسی سے شہریارخان کاانکار۔۔ نجم سیٹھی کے دعوے کی تردید کردی۔ دبئی میں بات کرتے ہوئے شہریارخان نے کہا کہ ان کی اورششانک منوہرکی بیوی صرف روزہ مرہ کی باتیں کرتی ہیں،کرکٹ کی نہیں،بھارتی کرکٹ بورڈ کےسربراہ نےکی بیوی نے ان کی بیوی کو ممبئی میں شاپنگ کی دعوت دی تھی۔

     شہریارخان نجم سیٹھی کےاس دعوے کاجواب دے رہے تھے جس میں کہا گیا تھا کہ شہریارخان اورششانک منوہرکی بیویاں کرکٹ سے متعلق اپنے اپنے شوہروں کے پیغام ایک دوسرے کو پہنچاتی ہیں ممبئی میں اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے نتیجےمیں شہریارخان نےبھارت سے سیریز کا امکان انتہائی کم قراردیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ چار پانچ دن میں جواب نہ آیا توسمجھیں گےکہ بھارت نہیں کھیلنا چاہتا انہوں نےکہا لگتا ہےحکومت ورلڈ ٹی 20میں شرکت کی اجازت نہیں دے گی۔ چیرمین پی سی بی نے میاندادکا ریکارڈ توڑنے پر یونس خان کیلئے دس لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا۔

    دوسری جانب شہریارخان نے برطانوی اخبارکو انٹرویو دیتے ہوئےکہاکہ ہم نے بگ تھری کی کچھ شرائط پر سائن کیاتھا، فیصلے کی نظرثانی کریں گے، بگ تھری سائن کرنے کے ایک سال بعد ہی اندازہ ہوگیا کہ ہر ملک کیلئے مساوی نہیں ہے۔

     انہوں نے مزید کہا کہ بگ تھری میں چند ملکوں کی اجارہ داری قبول نہیں، بگ تھری مساوات اور جمہوریت کےخلاف ہے، پاکستان کے علاوہ دوسرے ممالک کو بھی بگ تھری پر تحفظات ہے۔

  • پاک بھارت سیریز کا امکان نہیں، ٹی 20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ نہیں کرینگے، شہریار

    پاک بھارت سیریز کا امکان نہیں، ٹی 20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ نہیں کرینگے، شہریار

    نئی دہلی : پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کئے درمیان سیریز کا فی الحال کوئی امکان نہیں،لیکن ٹی 20 ورلڈ کپ کے بائیکاٹ کا کوئی ارادہ نہیں ۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بھارت کرکٹ کی بحالی کیلئے کوشاں چیئرمین پی سی بی شہریارخان بھی پاک بھارت سیریز کے انعقاد پر ہمت ہار گئے۔

    نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کاکہناتھا کہ دسمبر میں پاک بھارت سیریز کا امکان نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارتی بورڈ کے حکام کے رویّے سے شدید مایوسی ہوئی۔ بھارتی کرکٹ بورڈحکام سے مزید ملاقات کی توقع نہیں ہے، لیکن پاکستان ٹی 20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ نہیں کرے گا۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت میں گزشتہ روز جوکچھ ہواہے اس سے اب مزید امید نہیں لگاسکتے۔ ہم نے پاک بھارت کرکٹ کی بحالی کی بھرپورکوششیں کیں لیکن تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے۔