Tag: Sheheryar meher

  • شہر یارمہر فارغ ،خواجہ اظہار الحسن سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر

    شہر یارمہر فارغ ،خواجہ اظہار الحسن سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر

    کراچی : ایم کیو ایم نے سندھ اسمبلی میں خواجہ اظہار الحسن کو اپوزیشن لیڈر مقرر کردیا۔سندھ اسمبلی کےاپوزیشن لیڈرشہریار مہرکو ہٹا نے کانوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈرشہریار مہر کو ہٹانے کا نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا۔ ایم کیو ایم کےخواجہ اظہار الحسن کو قائدحزب اختلاف مقررکردیا گیا۔

    خواجہ اظہارکواپوزیشن لیڈر بنانےکی درخواست ایم کیوایم کی جانب سے کی گئی تھی، پارلیمانی لیڈرسردار احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم اپوزیشن بینچوں پر بیٹھے گی اورایک اچھی اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی۔

    خواجہ اظہارالحسن نے کہا کہ ایم کیو ایم کا مقصد ہمیشہ سے مخالفت برائے مخالفت نہیں بلکہ مخالفت برائے اصلاح ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اسمبلی کے فلور پر عوام کے حقوق کیلئے آواز اٹھائیں گے اورحکومت کے غلط اقدام کی مخالفت اور بہتر فیصلوں کی حمایت کریں گے۔

  • سندھ اسمبلی میں کراچی کو 650 میگاواٹ بجلی کی فراہمی پر قرارداد منظور

    سندھ اسمبلی میں کراچی کو 650 میگاواٹ بجلی کی فراہمی پر قرارداد منظور

    کراچی: شہر قائد کو نیشنل گرڈ سے چھ سوپچاس میگاواٹ بجلی فراہم کرنے کے معاہدے پرعملد رآمد کی قرارداد سندھ اسمبلی میں متفقہ طورپر منظورکر لی گئی۔

    قرارداد ایم کیو ایم کے رکن سید خالد احمد نے پیش کی۔ انکا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کیجانب سے وفاق کومعاہدے پرعمل کے لیے خط بھی لکھا گیا۔

     اس سے پہلےاقلیتی کوٹے پرعملدرآمد کی قرارداد بھی اسمبلی نے متفقہ طور پر منظور کرلی، قرارداد مسلم لیگ فنکشنل کےنندکمارنے پیش کی۔

     فنکشنل لیگ کی نصرت سحرعباسی نے سرکاری ڈاکٹرز کو ترقیاں نہ دیے جانے پرنجی قرارداد اسمبلی میں پیش کی جبکہ اپوزیشن لیڈر شہریارمہر نے سندھ یونیورسٹی لاء ترمیمی بل دوہزارچودہ ایوان میں پیش کی۔

  • سندھ اسمبلی کااجلاس ملتوی کرنا غیر سنجیدہ فعل ہے، اراکین

    سندھ اسمبلی کااجلاس ملتوی کرنا غیر سنجیدہ فعل ہے، اراکین

    کراچی : سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہریار مہر نے کہا ہے کہ  گنے کی قیمت کا معاملہ آیا تو سندھ اسمبلی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔خواجہ اظہار الحسن، لیاقت جتوئی اور ارباب رحیم نے اجلاس ملتوی کرنا غیر سنجیدہ فعل قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہریار مہر نے کہا کہ حکومت نے  گنے کی قیمت کا معاملہ پربات بھی خود شروع کی اور جب سوال پوچھے گئے تو راہ فرار اختیار کر گئے۔

    اس حوالے سے ایم کیو ایم کے خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ ایسے اجلاس ختم کرنا کسی طور بھی صحیح نہیں ہے،حکومت کو چاہئے کہ عوامی مسائل پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرے ۔

    اسمبلی میں میں نئے آنے والے رکن لیاقت جتوئی کا کہنا تھا کہ حکومت کی جو مرضی میں آتا ہے وہ کرتی ہے،اس موقع پر ارباب غلام رحیم نے سندھ حکومت کے غیر سنجیدہ رویے پر وفاق کی خاموشی پر کڑی تنقید کی۔

    اپوزیشن اراکین کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل پر بحث نہ کرنا اور اجلاس ملتوی کرنا حکومت سندھ کی غیرسنجیدگی کا ثبوت ہے۔