Tag: Sheheryar munawar

  • شہریار منور اور ماہین صدیقی کے ڈانس کی ویڈیو وائرل

    شہریار منور اور ماہین صدیقی کے ڈانس کی ویڈیو وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف ہدایت کار و پروڈیوسر شہریار منور اور ماہین صدیقی کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بن گئی ہے۔

    معروف اداکارہ ماہین صدیقی، اداکار، ہدایت کار و پروڈیوسر شہریار منور کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں۔

    خوبصورت جوڑے کی شادی کی متعدد تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، جنہیں صارفین کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے، اس جوڑی کی شادی کی تقریبات دو روز قبل ہی ولیمے پر اختتام پزیر ہوئی ہے۔

    وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خوبصورت جوڑا خوشی سے جھومنے اور رقص کرنے میں مصروف ہے، جبکہ صارفین کی جانب سے ملے جلے تبصروں کا اظہار کیا جارہا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق دلہن نے بارات کی رات جو سنہرے رنگ کا لباس زیب تن کیا تھا اس کی قیمت تقریباً 60 لاکھ روپے ہے۔

    دوسری جانب دولہے میاں نے اپنی بارات پر لال رنگ کا پرنس کوٹ زیب تن کیا تھا۔

    ’سلمان خان سے میری شادی طے تھی مگر۔۔۔‘: سنگیتا بجلانی نے راز کی بات بتا دی

    شہریار کی جانب سے گزشتہ روز اپنے ولیمے کی تصاویر بھی شیئر کی گئی تھیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس جوڑی نے روایت سے ہٹ کر ولیمے کے دن ہلکے رنگ پہننے کے بجائے گہرے رنگوں کا انتخاب کیاتھا۔

  • شہریار منور کی رنگا رنگ تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر کی سوشل میدیا پر دھوم

    شہریار منور کی رنگا رنگ تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر کی سوشل میدیا پر دھوم

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شہریار منور شادی کے بندھن میں بندھ گئے ان کی شادی کی تقریبات کئی دنوں سے جاری تھیں۔

    پاکستان شوبز کے خوبرو اور نوجوان اداکار شہریارمنور اداکارہ ماہین صدیقی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے، کئی دنوں سے جاری شادی کے رنگا رنگ تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر نے سوشل میدیا پر دھو مچادی ہے۔

    دونوں کی شادی کا سلسلہ ڈھولکی نائٹ سے شروع ہوا جس کے بعد قوالی نائٹ، ہلدی نائٹ اور سنگیت نائٹ ہوئیں اور پھر دونوں کی نکاح کی تقریب منعقد کی گئی۔

    شہریار منور نے اپنے نکاح کی تقریب میں کریمی شیروانی اور کلا پہنا ہوا تھا جبکہ دلہن ماہین صدیقی نے بھی شہریار سے میچنگ کرتے ہوئے اسی رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا تھا۔

    تاہم اب اداکار شہریار منور نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے بارات کی تصاویر شیئر کی ہے، بارات پر شہریار منور نے مرونش براؤن پرنس کوٹ پہنا جس پر مختلف طرح کا کام بنا ہوا ہے جبکہ اسکے ساتھ میچنگ ٹاؤزر پینٹس پہنیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pervez Taufiq (@ptaufiqphotography)

    جبکہ انکی دلہنیا ماہین صدیقی نے بیج کلر کی لہنگا چولی پہنی، اداکارہ نے چولی کے اوپر ایک خاص اسٹائل کی کوٹی بھی پہن رکھی تھی جس میں وہ نہایت خوبصورت نظر آرہی ہیں۔

    شہریار منور نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں’دلہن ہم لے آئے‘ لکھا اور ساتھ بارات لکھ کر سرخ ہارٹ ایموجی بھی بنایا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by maheen (@maheenhsiddiqui)

    اس ایونٹ کی تمام تقریبات میں دونوں کے چہروں سے ان کی شادی کی خوشی صاف نظر آرہی تھی، شہریار منور کی شادی اس ہفتے کا ٹاپ ٹرینڈ رہی۔

    ان کی شادی کی تقریبات کئی دنوں سے جاری تھیں، جس میں مومل شیخ، ماہرہ خان سمیت سوبز شخصیات کی سج دھج نے شادی کی تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔

  • اداکار شہریار منور اور ماہین کی ہلدی کی تقریب، تصاویر وائرل

    اداکار شہریار منور اور ماہین کی ہلدی کی تقریب، تصاویر وائرل

    پاکستان شوبز کے معروف اداکار اور میزبان شہریار منور کی ہلدی تقریب کی تصاویر و ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شہریار منور اور اداکارہ ماہین صدیقی کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوچکا ہے، اب سے کچھ دن قبل جوڑے کی قوالی نائٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by lollywoodspace (@lollywoodspace)

    تاہم اب متعدد شوشل میڈیا پیجز پر شہریار منور  اور ماہین صدیقی کی ہلدی کے فنکشن کی تصاویر بھی منظر عام پر آگئی ہیں۔

    اس موقع پر اداکارہ ماہین صدیقی نے پیلے رنگ کا جوڑا جبکہ شہریار نے آسمانی رنگ کا کرُتا زیب تن کر رکھا ہے، تصاویر میں دونوں اس تقریب سے لطف اندوز ہوتے نظر آرہے ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ شہریار منور نے ایک انٹرویو کے دوران دسمبر کے آخر میں شادی کا اعلان کیا تھا۔

  • ’شکریہ میری جان‘ ماہین صدیقی نے شہریار منور کی سالگرہ خاص بنادی

    ’شکریہ میری جان‘ ماہین صدیقی نے شہریار منور کی سالگرہ خاص بنادی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شہریار منور نے اپنی ممکنہ منگیتر و اداکارہ ماہین صدیقی کو ’جان‘ کہہ کر مخاطب کردیا۔

    پاکستانی اداکار شہریار منور آج اپنی 36 ویں سالگرہ منارہے ہیں، گزشتہ روز ماہین صدیقی نے شہریار منور کی سرپرائز برتھ ڈے پارٹی کا اہتمام کیا۔

    شہریار منور نے سرپرائز برتھ ڈے پارٹی کی یادگار تصویر بھی انسٹا اسٹوری پر شیئر کی جس میں ان کے برابر میں ماہین صدیقی کو کھڑے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ پیچھے ہدایتکار عاصم رضا کھڑے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    تصویر کے ساتھ اداکار شہریار منور نے لکھا کہ ’رات کے 12 بجے سرپرائز، سب کا شکریہ اسے خاص بنانے کیلئے‘۔

    اس کے علاوہ ماہین صدیقی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شہریار منور کیلئے خاص برتھ ڈے وش بھی کی جس کا جواب دیتے ہوئے شہریار منور نے ’شکریہ میری جان‘ لکھا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق شہریار منور اور ماہین صدیقی ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں اور جلد ہی دونوں شادی بھی کرنے والے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    حال ہی میں ایک شو کے دوران شہریار منور اور ماہین کے رشتے سے متعلق سوال کیا گیا جس پر اداکار نے کہا کہ ’وہ بہت خوش ہیں اور وہ خدا کے بھی شکر گزار ہیں جب کہ ان کے اہل خانہ بھی خوش ہیں‘ اور اس کے ساتھ انہوں نے مداحوں سے اپنے لیے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔

    دریں اثنا شہریار منور نے اے آر وائی ڈیجیٹل کی سیریل ‘رد’ میں سالار کے کردار میں خوب پذیرائی حاصل کی۔ ڈرامے کی اسٹار کاسٹ میں حبا بخاری، ارسلان نصیر، نعمان اعجاز، نادیہ افگن، اسماء عباس اور سید محمد احمد کے علاوہ دانیہ انور، عدنان جعفر، یامینہ پیرزادہ اور پارس مسرور شامل تھے۔

  • شہریار منور کس سے شادی کریں گے؟ اداکار نے بتادیا

    شہریار منور کس سے شادی کریں گے؟ اداکار نے بتادیا

    پاکستان شوبز کے معروف اداکار شہر یار منور صدیقی کے مداح ان کی شادی کے حوالے سے جاننے کیلیے بے چین ہیں تاہم اداکار نے مداحوں کو شادی کا اشارہ دے دیا۔

    مختلف ڈراموں میں اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھانے والے شہریار منور کی شادی ماہین صدیقی کے ساتھ ہونے کی خبریں گزشتہ کئی روز سے زیر گردش ہیں۔

    اس حوالے سے یہ کہا جارہا ہے کہ یہ دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جارہے ہیں اور رواں سال دسمبر میں شادی کی خبریں بھی عام ہیں۔

    تاہم اب شہر یار منور صدیقی نے ایک پوڈ کاسٹ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اس خبر کے بارے میں بات کی اور اپنے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے اشارہ بھی دے دیا۔

    شہریار صدیقی نے ڈھکے چھپے الفاظ میں اس بات کی تصدیق کی اور بتایا کہ وہ کسی رشتے سے منسلک ہیں اور یہ بھی کہا کہ وہ اللہ اس مہربانی سے اپنی زندگی میں بہت خوش ہیں اور ان کی فیملی بھی خوش ہے وہ دونوں کے اچھے مستقبل کے لیے دعا گو ہیں۔

    شہریار نے یہ بھی کہا کہ وہ اپنی ذاتی زندگی کو نجی رکھنا چاہتے ہیں اور وہ اپنی زندگی میں جہاں ہیں اس سے بہت خوش ہیں۔

    دریں اثنا شہریار منور نے اے آر وائی ڈیجیٹل کی سیریل ‘رد’ میں سالار کے کردار میں خوب پذیرائی حاصل کی۔ ڈرامے کی اسٹار کاسٹ میں حبا بخاری، ارسلان نصیر، نعمان اعجاز، نادیہ افگن، اسماء عباس اور سید محمد احمد کے علاوہ دانیہ انور، عدنان جعفر، یامینہ پیرزادہ اور پارس مسرور شامل تھے۔

  • کیا آپ گول روٹیاں بنائیں گی؟ شہریار منور اور ماہرہ خان کے درمیان دلچسپ گفتگو

    کیا آپ گول روٹیاں بنائیں گی؟ شہریار منور اور ماہرہ خان کے درمیان دلچسپ گفتگو

    معروف اداکارہ ماہرہ خان اور شہریار منور کے درمیان انسٹاگرام پر دلچسپ جملے بازی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، صارفین دونوں کی نوک جھونک سے خوب لطف اندوز ہوئے۔

    ماہرہ خان اور شہریار منور خاصے اچھے دوست ہیں، دونوں اس سے قبل فلم ہو من جہاں میں ساتھ کام کر چکے ہیں جبکہ اکثر تقریبات میں بھی ایک ساتھ خوشگوار موڈ میں نظر آتے ہیں۔

    اب حال ہی میں دونوں کی گفتگو نے مداحوں کو خوب لطف اندوز کیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شہریار منور نے نارنجی لباس میں اپنی ٹی وی شو سے نئی تصویر پوسٹ کی۔

    اداکارہ ماہرہ خان نے اس کے نیچے کمنٹ کیا، شیری تم اس لڑکے کی طرح دکھائی دے رہے ہو۔۔

    جس پر شہریار منور نے جواب دیا، وہ لڑکا جس کے لیے آپ گول روٹیاں بنا سکتی ہیں؟

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    مداحوں نے اداکار کے اس جملے کا بے حد لطف لیا اور اسے بہترین دوستی قرار دیا۔

  • اداکار شہریار منور سوشل میڈیا سے دور کیوں تھے؟ وجہ سامنے آگئی

    اداکار شہریار منور سوشل میڈیا سے دور کیوں تھے؟ وجہ سامنے آگئی

    کراچی: شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شہریار منور گزشتہ دنوں سوشل میڈیا سے کیوں دور ہوگئے تھے اس کا جواب انہوں نے خود اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اداکار شہریار منور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر سوشل میڈیا سے دوری کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ کچھ روز قبل ان کے ساتھ حادثہ پیش آیا تھا جس کے باعث وہ سوشل میڈیا سے دور ہوگئے تھے۔

    اداکار نے بتایا کہ ’موٹر سائیکل پر گلگت سے ہنزہ جاتے ہوئے ان کا ایکسیڈنٹ ہوگیا تھا جس کے باعث انہیں شدید چوٹیں آئیں۔

    شہریار منور نے اپنے پیغام میں کچھ تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کیں جس میں انہیں اسپتال میں اور دوران سرجری بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

    View this post on Instagram

    So I’ve been getting a lot of messages from from my facebook/Instagram family asking why I have been Inactive for the past two months. Well firstly, I apologize for being MIA. So about two months back I had taken a trip up North, and while ridding my motorbike from Gilgit to Hunza I got into an accident (may I just ad, right before the accident, I witnessed the most beautiful sunset and that Hunza is just 😍). If it wasn’t for my helmet/protective gear it could have been much worse – kids take note; 1. Motorcycles are cool but very dangerous 2. Always wear full protective gear. I had seriously messed up my shoulder (a dislocation, torn muscles and ligaments) and had to fly to London for surgery. I was operated upon a month and a half back and thanks to my amazing surgeon, DR Ali Noorani @theshouldersurgeon Allhdulillah I am now out of my sling and fully mobile and up to no good again 😁 A shout out to the amazing team at the @harleystreetspecialisthosp who made the entire process super smooth. Sequence of pictures: 1. Just out of surgery (still high on whatever cocktail they gave me) 2. An X-ray of my shoulder prior to the surgery 3. Dr. Noorani explaining what he’s doing (this ones graphic – don’t proceed if you don’t want to see it) 4. Some drilling (again graphic content) 5. What my shoulder looks like now – I’m basically like Iron Man now. 6. A video a friend of mine made of me, riding right before my accident. *some of the content may be considered graphic – viewer discretion advised.

    A post shared by Sheheryar Munawar Siddiqui (@sheheryarmunawar) on

    انہوں نے لکھا کہ ’فیس بک اور انسٹاگرام پر مداح پوچھ رہے ہیں کہ میں غائب کیوں ہوں، سب سے پہلے میں آپ سے معذرت چاہتا ہوں، دوسرا یہ کہ میں نے دو ماہ قبل شمالی علاقہ جات کا دورہ کیا تھا جہاں میرے ساتھ ایک حادثہ پیش آگیا تھا۔

    اداکار نے بتایا کہ انہوں نے ہیلمٹ پہن رکھا تھا اور اگر یہ نہ ہوتا تو حادثے کی وجہ سے اس سے زیادہ نقصان ہوسکتا تھا۔

    شہریار منور نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ موٹر سائیکل چلارہے ہیں، انہوں نے بتایا کہ جب وہ اپنے دورے پر تھے تو ان کے دوست نے بائیک چلاتے ہوئے یہ ویڈیو بنائی تھی۔

    اداکار نے موٹر سائیکل چلانے والوں کو نصیحت کی کہ موٹر سائیکل چلانا ایک خطرناک کام ہے، اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ لوگ مکمل حفاظتی اقدامات کریں۔

  • شوکت خانم اسپتال کراچی کی فنڈ ریزنگ، شہریار منوراور مایا علی میدان میں آگئے

    شوکت خانم اسپتال کراچی کی فنڈ ریزنگ، شہریار منوراور مایا علی میدان میں آگئے

    کراچی : شوکت خانم اسپتال کراچی کی فنڈ ریزنگ کے لیے معروف اداکار شہریار منور اور مایا علی میدان میں آگئے، فنڈ ریزنگ کے لیے مختلف ممالک میں تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں غریبوں کے لئے مفت کینسر کا علاج فراہم کرنے والے شوکت خانم میموریل کینسر اسپتال کی کراچی میں بننے والے اسپتال کے فنڈز کے لئے معروف اداکار شہریار منور اور اداکارہ مایا علی میدان میں آگئے ہیں جوکہ مختلف ممالک میں جا کر فنڈ جمع کریں گے۔

    وزیراعظم عمران خان کی کاوشوں سے قائم ہونے والا شوکت خانم میوریل کینسر اسپتال اور تحقیقی ادارہ پاکستان میں غریبوں کے لئے مفت کینسر کا علاج کرنے والا سب سے بڑا اسپتال ہے جو کہ ایک مستند خیراتی ادارہ سمجھا جاتا ہے۔

    یہ ادارہ اب تک کینسر میں مبتلا لاکھوں غریب لوگوں کا مفت علاج کر چکا ہے۔ 1994میں اس ادارے کی بنیاد رکھنے سے قبل چندہ جمع کرنے کے لئے عالمی شہرت یافتہ گلوکار استاد نصرت فتح علی خان ،بالی ووڈ لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن اور ہالی ووڈ اداکار میک جیگر جیسی مقبول ترین شخصیات بھی اسپتال کے لئے تقریبات میں شریک ہو چکے ہیں۔

    معروف ٹی وی فنکار مایا علی اور شہریار منور صدیقی نے سوشل میڈیا پر اپنے علیحدہ علیحدہ پیغام میں کہا ہے کہ ہم خوش دلی سے یہ بات بتا رہے ہیں کہ ہم شوکت خانم کینسر اسپتال کراچی کے لئے فرانس ،سوئیڈن اور ناروے جارہے ہیں۔

    ہم تیسرے شوکت خانم کینسر اسپتال کی کراچی میں بنیاد رکھنے جارہے ہیں جس کے لئے ہمیں آپ لوگوں کے تعاون کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ فنڈز کے لئے پیرس میں ہونے والی تقریب 5 اپریل کو اور دوسری تقریب سوئیڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں 6 اپریل کو ہوگی جب کہ تیسری تقریب ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں 7 اپریل کو منعقد ہوگی۔