Tag: Shehnaaz Gill

  • ’خوابوں کو پورا کرنے کیلیے گھر سے بھاگ گئی تھی‘

    ’خوابوں کو پورا کرنے کیلیے گھر سے بھاگ گئی تھی‘

    ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف گلوکارہ و اداکارہ شہناز گل نے رئیلٹی شو میں انکشاف کیا کہ وہ گھر سے بھاگ گئی تھیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ و گلوکارہ شہناز گل نے سنگنگ رئیلٹی شو کے پرومو میں شرکت کی اور شو میں حصہ لینے کے لیے موجود نوجوان گلوکاروں کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے انہوں نے اپنی نجی زندگی سے متعلق بھی انکشافات کیے۔

    اداکارہ نے کہا کہ ’آپ لوگ خوش قسمت ہیں کہ والدین آپ کو یہاں سپورٹ کررہے ہیں اور وہ آپ کے درمیان یہاں موجود ہیں لیکن مجھے اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے والدین کی سپورٹ حاصل نہیں تھی۔‘

    شہناز گل نے انکشاف کیا کہ ’مجھے زندگی میں اپنے سپنوں کو پورا کرنا تھا لیکن اہلخانہ کی جانب سے اجازت نہیں تھی لہٰذا میں گھر سے بھاگ گئی تھی۔

    انہوں نے کہا کہ ’بھارت میں کم خاندان ایسے ہوں گے جو ورکنگ وومن کو پسند کرتے ہیں یا انہیں سپورٹ کرتے ہیں۔

    شہناز گل نے یہ بھی بتایا کہ وہ والدہ کو اپنے ساتھ پہلے غیرملکی دورے پر دبئی لے کر گئیں کیونکہ انہیں والدین کے لیے کچھ کرنا ہمیشہ اچھا لگتا ہے۔

    واضح رہے کہ شہناز گل، سلمان خان کی نئی آنے والی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں فلم آئندہ سال بڑے پردے کی زینت بنے گی، فرہاد سمجی کی ہدایت کاری میں بنائی جانے والی فلم کی دیگر کاسٹ میں پوجا ہیگڑے، پلک تیواری، ونکتیش دگوبتی ودیگر شامل ہیں۔

    یاد رہے کہ شہناز گل نے متنازع شو بگ باس 13 میں شرکت کی تھی اور ان کی اداکار سدھارتھ شکلا کے ساتھ افیئر کی خبریں بھارتی میڈیا پر شائع ہوئی تھیں، سدھارتھ شکلا گزشتہ سال دل کے دورہ پڑنے سے چل بسے تھے، اداکارہ نے ان کے انتقال پر تعزیت کی تھی۔

  • بھارتی اداکارہ کا ’پسوڑی‘ پر رقص، ویڈیو وائرل

    بھارتی اداکارہ کا ’پسوڑی‘ پر رقص، ویڈیو وائرل

    معروف بھارتی اداکارہ شہناز گل کی دنیا بھر میں مقبول ہونے والے پاکستانی گانے پسوڑی پر رقص کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    شہناز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی۔

    ویڈیو میں شہناز سرخ لباس میں ملبوس ہیں اور وہ اپنے گھر کی بالکونی میں پاکستانی گانے پسوڑی پر رقص کر رہی ہیں۔

    شہناز نے، پاکستانی گلوکاروں شے گل اور علی سیٹھی کے گائے ہوئے گانے کے چند بول بھی کیپشن میں لکھے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Shehnaaz Gill (@shehnaazgill)

    خیال رہے کہ کوک اسٹوڈیو کے سیزن 14 کا سپر ہٹ گانا پسوڑی مقبولیت کے ریکارڈ توڑ چکا ہے۔

    اس گانے کو رواں سال کے آغاز میں ریلیز کیا گیا تھا جسے تاحال یوٹیوب پر 10 کروڑ سے زائد بار سنا جا چکا ہے۔