Tag: Shehroz Sabzwari

  • صدف میری بیوی ہے اس کے جوتے بھی اٹھا سکتا ہوں، شہروز سبزواری

    صدف میری بیوی ہے اس کے جوتے بھی اٹھا سکتا ہوں، شہروز سبزواری

    کراچی : فلم اور ٹی وی اداکار شہروز سبزواری کا کہنا ہے کہ مجھے اپنی بیوی کا کام کرنے میں کوئی قباحت نہیں یہ میری زندگی کی ساتھی ہے، اس کے کہنے پر اس کے جوتے بھی اٹھا سکتا ہوں۔

    یہ بات انہوں نے گزشتہ روز ایک نجی ٹی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی اس موقع پر ان کی اہلیہ صدف کنول بھی موجود تھیں۔ اداکار شہروز سبزواری نے کہا کہ بطور شوہر وہ اپنی بیوی کے کہنے پر ایک نہیں بلکہ چار مرتبہ انہیں جوتے بھی اٹھا کر دے سکتے ہیں۔

    شہروز سبزواری نے اہلیہ صدف کنول کے ہمراہ ایک ٹی وی پروگرام میں شرکت کی، جہاں دونوں نے پیشہ ورانہ زندگی سمیت ذاتی زندگی پر بھی کھل کر باتیں کی۔

    دونوں نے حال ہی میں صدف کنول کی جانب سے "شوہر کے جوتے اٹھانے” سے متعلق دیے گئے بیان پر بھی وضاحت کی اور یہ بھی بتایا کہ کس طرح پہلی مرتبہ ان کی حادثاتی ملاقات ہوئی اور پھر دونوں نے درمیان محبت ہوگئی۔

    دونوں نے بتایا کہ پہلی مرتبہ وہ ناروے میں ہونے والے ہم اسٹائل ایوارڈز کی ریہرسل کے دوران ملے اور پھر پرفارمنس کے بعد ان میں گہری دوستی ہوگئی جو بعد میں محبت اور رشتہ ازدواج میں تبدیل ہوگئی۔

    چند ہفتے قبل صدف نے کہا تھا وہ بیوی ہونے کے ناتے شوہر کے جوتے بھی اٹھا سکتی ہیں—فوٹو: انسٹاگرام

    شہروز سبزواری نے بتایا کہ مذکورہ شو میں صدف کنول کو احسن خان کے ساتھ پرفارمنس کرنی تھی مگر وہ شو میں شریک نہ ہوئے جس کی وجہ سے انتظامیہ کو شیڈول تبدیل کرنا پڑا۔

    شہروز سبزواری اور صدف کنول نے اس دوران میزبان احسن خان کا شکریہ بھی ادا کیا کہ ان کے ایوارڈز شو میں شرکت نہ کرنے کی وجہ سے وہ ایک دوسرے کے ساتھ بنے۔

    لوگ سمجھتے ہیں کہ ماڈرن ہوں تو کوئی چیز نہیں کرتی ہوں گی، صدف کنول—اسکرین شاٹ

    میزبان کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں صدف کنول نے کہا کہ ان کی جانب سے حال ہی میں شوہر کے جوتے اٹھانے سے متعلق بیان پر بہت زیادہ لوگ ناراض ہوئے۔

    شہروز میری محبت ہے میں اس کا ہمیشہ خیال کروں گی، صدف کنول

    اداکارہ کے مطابق لوگ ان کے بیان پر اس لیے برہم ہوئے کیوں کہ عام افراد کے ذہنوں میں یہ بات ہے کہ صدف کنول ایک خود مختار اور ماڈرن خاتون ہیں وہ کیسے دوسروں کے کام کر سکتی ہیں؟

    صدف کنول نے واضح طور پر کہا کہ ان کی شوہر سے محبت کا ان کے ماڈرن ہونے سے کوئی تعلق نہیں، وہ ہمیشہ شوہر کی خدمت کرتی رہیں گی۔

     

  • شہروز میری محبت ہے میں اس کا ہمیشہ خیال کروں گی،  صدف کنول

    شہروز میری محبت ہے میں اس کا ہمیشہ خیال کروں گی، صدف کنول

    کراچی : سپر ماڈل و اداکارہ صدف کنول کا کہنا ہے کہ میرے شوہر شہروز سبزواری میرا بہت خیال رکھتے ہیں، ی ہبات انہوں نے ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران کہی ۔

    ایک ٹی وی وی شو کے دوران دونوں میاں بیوی نے اپنی نجی زندگی کے بارے میں اپنے مداحوں کو بتایا اور خوشگوار یادیں بھی شیئر کیں۔

    ایک سوال کے جواب میں اداکارہ صدف کنول نے کہا کہ میرا شوہر بہت خیال رکھتے ہیں تو میں بھی ان کا خیال اور ان کی تمام ضروریات کا خیال کیوں نہ کروں ؟

    انہوں نے کہا کہ یہاں تک کہ وہ میری سینڈلز بھی اٹھا کر لے آتے ہیں اور ایسا وہ اس لیے کرتے ہیں کہ یہ مجھ سے محبت کرتے ہیں اس میں کوئی بری بات نہیں۔

    اس موقع پر شہروز سبزواری نے بتایا کہ یہ میری بیوی ہے میری پارٹنر ہے اس میں ہرج ہی کیا ہے آج بھی جب ہم یہاں آنے کیلئے تیار ہورہے تھے تو میں ہی جوتے لے کر آیا تھا۔

    یاد رہے کہ اداکار شہروز سبزواری اور سپر ماڈل و اداکارہ صدف کنول نے شادی کے ایک سال بعد اعتراف کیا تھا کہ دونوں ایک دوسرے کی محبت میں اس وقت ہی گرفتار ہوگئے تھے جب دونوں نے ایک ساتھ ایوارڈ شو میں پرفارمنس دی تھی، صدف کنول اور شہروز سبزواری نے مئی 2020 میں خاموشی سے شادی کرلی تھی۔

  • شہروز سبزواری اور صدف کنول کی زندگی سے متعلق دلچسپ حقائق

    شہروز سبزواری اور صدف کنول کی زندگی سے متعلق دلچسپ حقائق

    کراچی : پاکستان کی شوبز انڈسٹری سے وابستہ نامور فنکار شہروز سبزواری اور ان کی اہلیہ صدف کنول نے عید کا دن کیسے گزارا اور قربانی کا گوشت کتنا کھایا۔

    اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ہمارے مہمان میں گزشتہ سال شادی کے بندھن میں بندھنے والے صدف کنول اور شہروز سبزواری نے اپنے خیالات کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ جو لوگ جو قربانی کا گوشت نہیں کھاتے ان کا مسئلہ ہی الگ ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں شہروز نے بتایا کہ میری خواہش ہے کہ میں ڈائریکٹر شعیب منصور کے ساتھ کام کروں، صدف سبزواری نے فیمینیزم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج کی عورت بالکل بھی مظلوم نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عورت بہت مضبوط ہے، ہمارا کلچر ہے کہ عورت اپنے شوہر کی ضروریات کا خیال رکھے، میری بھی کوشش ہوتی ہے کہ شوہر کی ہر چیز کی ذمہ داری لوں۔

    ایک سوال کے جواب میں شہروز کا کہنا تھا کہ میری بیٹی نورے مجھے جان سے زیادہ عزیز ہے، میں چاہتا ہوں کہ بلکہ میری دعاہے کہ میری بیٹی اللہ تعالیٰ سے ڈرنے والی اور رسول پاک سے محبت کرنے والی اچھی انسان بنے۔

    اپنے مرحوم والد سے متعلق ایک سوال پر صدف بے اختیار رو پڑیں اور اپنے ابو کو یاد کرتے ہوئے منہ پھیر کر خاموش ہوگئیں، انہیں شہروز نے تسلی دی اور بتایا کہ صدف اپنے ابو کی بہت لاڈلی بیٹی تھیں۔

  • شہروز اور صدف کی شادی کی یادیں

    شہروز اور صدف کی شادی کی یادیں

    کراچی: معروف ماڈل صدف کنول کا کہنا ہے کہ انہیں ہمیشہ سے خواہش تھی کہ ان کی شادی سرخ جوڑے میں نہایت سادگی سے ہو، اور ان کی یہ خواہش پوری ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکاروں شہروز سبزواری اور صدف کنول نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان میں شرکت کی اور اپنی شادی کے بارے میں بتایا۔

    شہروز نے کہا کہ اس وقت کرونا وائرس عروج پر چل رہا تھا اگر ہم دھوم دھام سے شادی کرتے تو لوگوں میں بہت غلط پیغام جاتا، اسی لیے ہم نے گھر میں ہی نہایت سادگی سے شادی کی جس پر ہمارے رشتے دار بہت ناراض بھی ہوئے۔

    صدف کا کہنا تھا کہ انہیں ہمیشہ سے سادگی سے شادی کرنے کی خواہش تھی اور وہ چاہتی تھیں کہ ان کی شادی سرخ جوڑے میں گھر میں ہی ہو۔ اتفاق سے ان کی ساس نے انہیں اپنی شادی کا سرخ جوڑا دیا اور انہوں نے اسی کو اپنے نکاح میں زیب تن کیا۔

    دونوں نے کہا کہ انہوں نے اپنی شادی کے لمحات کو محسوس کیا اور خوب لطف اندوز ہوئے، اگر وہ دھوم دھام سے شادی کرتے تو وہ ایک عوامی تقریب ہوتی جس میں وہ خود ہی لطف اندوز نہیں ہو پاتے۔

  • شادی کے بعد شہروز سبزواری اور صدف کنول میں کیا تبدیلی آئی؟

    شادی کے بعد شہروز سبزواری اور صدف کنول میں کیا تبدیلی آئی؟

    کراچی: معروف اداکار اور ماڈل جوڑی شہروز سبزواری اور صدف کنول کا کہنا ہے کہ شادی کے بعد ان دونوں میں بہت تبدیلی آئی ہے جو مثبت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکاروں شہروز سبزواری اور صدف کنول نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان میں شرکت کی اور اپنے بارے میں بتایا۔

    میزبان ندا یاسر کے بہت سے سوالات پوچھنے پر صدف نے بتایا کہ انہیں صفائی کا جنون ہے اور اس بات پر اکثر ان کی شہروز سے بحث ہوتی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ دونوں کی پہلی ملاقات پر ایک خاص بات جو انہیں آج بھی یاد ہے، وہ یہ ہے کہ شہروز کو صدف کی پرفیوم بہت پسند آئی تھی۔

    صدف کا کہنا تھا کہ شہروز کو غلط بات پر بہت غصہ آتا ہے اور اکثر ان کا غصہ صدف کی آنکھوں میں آنسو لانے کا سبب بنتا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ شادی سے پہلے وہ بہت دیر سے سو کر اٹھنے کی عادی تھیں لیکن شہروز بہت جلدی اٹھ جاتا تھا، ان کی بھی عادت شادی کے بعد آہستہ آہستہ تبدیل ہوتی گئی۔

    صدف کے مطابق شہروز میں بھی شادی کے بعد کچھ تبدیلیاں آئی ہیں۔

  • شہروز سبزواری کی ہمیشہ کی محبت کون ہے؟

    شہروز سبزواری کی ہمیشہ کی محبت کون ہے؟

    معروف اداکار شہروز سبزواری نے اپنی بیٹی کے ساتھ خوبصورت تصویر شیئر کی اور کہا کہ یہ ہمیشہ رہنے والی محبت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی اداکار شہروز سبزواری نے سوشل میڈیا پر اپنی بیٹی نورے سبزواری کے ساتھ خوبصورت تصویر شیئر کی ہے۔

    شہروز سبزواری نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری پر اپنی اور اپنی سابقہ اہلیہ اداکارہ سائرہ یوسف کی بیٹی نورے سبزواری کے ساتھ نئی خوبصورت تصویر شیئر کی۔

    شہروز نے بیٹی سے محبت کا اظہار کرتے ہوئےاپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ یہ ہمیشہ رہنے والی محبت ہے۔

    شہروز سبزواری نے اپنی انسٹا اسٹوری پر اپنی بیٹی کے پسندیدہ میک اپ کی خصوصی ڈلیوری کی تصویر بھی شیئر کی۔

    انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ نورے کو اسپیشل افیکٹس میک اپ چاہیئے تھا تو پاکستان کے سب سے بہترین برینڈ نے اسے ایڈیبل اسکیب بلڈ بھیج کر حیران کردیا۔

    یاد رہے کہ اداکار شہروز سبزواری اور اداکارہ سائرہ یوسف سنہ 2012 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، تاہم گزشتہ برس دونوں نے اپنی راہیں جدا کرلی تھیں۔

    بعد ازاں شہروز نے اداکارہ صدف کنول سے شادی کرلی تھی۔