Tag: Shehryar Afridi

  • شہریار آفریدی کی 5 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور

    شہریار آفریدی کی 5 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور

    لاہور: انسداد دہشتگردی کی عدالت نے تحریک انصاف کے رہنماء شہریار آفریدی کی 26 نومبر احتجاج سمیت 5 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کرلی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنماء اپنے وکیل سردار مصروف، مرتضیٰ طوری، آمنہ علی کے ہمراہ پیش ہوئے، اے ٹی سی نے شہریات آفریدی کی عبوری ضمانتیں 16 جنوری تک منظور کیں۔

    انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سماعت کی، عدالت نے پی ٹی آئی رہنماء کو پانچ پانچ ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماء شہریار آفریدی کیخلاف تھانہ ترنول،سیکریٹریٹ، مارگلہ، کوہسار میں مقدمات درج ہیں۔

    اس سے قبل تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہمیں سیاسی انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے 9 مئی کے دن میں موقع پر موجود ہی نہیں تھا کراچی میں تھا۔

    اڈیالہ جیل راولپنڈی میں عدالت کے باہر صحافیوں سے غیررسمی گفتگو میں شاہ محمودقریشی نے کہا کہ گزشتہ ملاقات پربانی کوسول نافرمانی کی تحریک موخر کرنیکی تجویز دی تھی حکومت اگرسنجیدہ ہے تو مذاکرات کا آغاز کرے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت پہلے کہتی تھی پی ٹی آئی مذاکرات کا ماحول بنائے ہم نے مذاکرات کیلئے کمیٹی بنائی ہے بانی کو کہا تھا سول نافرمانی موخر کرنے سے حکومتی سنجیدگی کا اندازہ ہو جائیگا۔

    مدارس رجسٹریشن بل کا معاملہ: وزیراعظم کی مولانا فضل الرحمان کو ملاقات کی دعوت

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اس وقت سیاسی استحکام کی ضرورت ہے سیاسی استحکام ہوگا تو معاشی استحکام آئے گا، شرح سود کم کرنے سے معاشی استحکام نہیں آئے گا موجودہ صورتحال میں سیاسی ڈائیلاگ واحد راستہ ہے سیاسی جماعتوں کو پولیٹیکل ڈائیلاگ کا آغاز کرنا چاہئے۔

  • شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کی ایم پی او کے تحت گرفتاری کا آرڈر معطل، رہائی کا حکم

    شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کی ایم پی او کے تحت گرفتاری کا آرڈر معطل، رہائی کا حکم

    اسلام آباد: عدالت نے شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کی ایم پی او کے تحت گرفتاری کا آرڈر معطل کرتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کی ایم پی او کے تحت گرفتاری کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے دونوں سے متعلق ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کا ایم پی او آرڈر معطل کر دیا۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے دونوں کی رہائی کا حکم جاری کرتے ہوئے انھیں اسلام آباد سے باہر جانے سے روک دیا، عدالت نے استفسار کیا کہ آفریدی صاحب اسلام آباد میں آپ کا کوئی گھر ہے؟ انھوں نے کہا جی اسلام آباد میں میرا گھر موجود ہے، جس پر عدالت نے کہا کہ آپ اپنے اسلام آباد والے گھر میں موجود رہیں۔

    عدالت نے شاندانہ گلزار کو بھی گھر جانے کی اجازت دے دی، اور کہا کہ اگر ان دونوں کو کچھ ہوا تو آئی جی اور چیف کمشنر اس کے ذمہ دارہوں گے، عدالت نے شہریار آفریدی کیس کی سماعت دو ہفتوں تک ملتوی کر دی۔

    دریں اثنا عدالت نے شہریار آفریدی کیس میں جاری شوکاز نوٹس پر ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی آپریشنز کا جواب غیر تسلی بخش قرار دے دیا۔ ہائیکورٹ نے ڈی سی اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشنز کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر ڈی سی اور ایس ایس پی آپریشنز پر فرد جرم عائد ہوگی۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہریار آفریدی کو میڈیا اور سوشل میڈیا پر بیانات نہ دینے کی بھی ہدایت کر دی ہے، جسٹس بابر ستار نے کہا میں آپ سے توقع کرتا ہوں یہ کیس چلنے تک آپ کوئی بیان نہیں دیں گے، آپ کی طرف سے میڈیا یا سوشل میڈیا پر کوئی بیان نہیں آنا چاہیے۔

  • سابق وزیر مملکت شہریار آفریدی گرفتار

    سابق وزیر مملکت شہریار آفریدی گرفتار

    اسلام آباد: سابق وزیر مملکت شہریار آفریدی کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے، پولیس حکام نے کہا ہے کہ شہریار آفریدی کو سیکٹر ایف 8 سے تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا۔

    جڑانوالہ میں بھی پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف درج ایف آئی آر میں شامل رہنماؤں اور کارکنان کی گرفتاریوں کے لیے چھاپے مارے گئے، اور پولیس نے سابق ٹکٹ ہولڈر پی ٹی آئی ملک ظفر اقبال کھوکھر کو گرفتار کر لیا۔

    پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کی رہائشگاہ سب جیل قرار

    ادھر کراچی میں محکمہ داخلہ سندھ نے پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کی ڈیفنس میں واقع رہائش گاہ کو سب جیل قرار دے دیا ہے، ان کے گھر کے اطراف میں پولیس کی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

  • کشمیر پریمئیر لیگ پرآئی سی سی کا واضح جواب، بھارت کی سفارتی محاذ پرایک اور ناکامی

    کشمیر پریمئیر لیگ پرآئی سی سی کا واضح جواب، بھارت کی سفارتی محاذ پرایک اور ناکامی

    اسلام آباد : چیئرمین کشمیرکمیٹی شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ بھارت کو کشمیر پریمئیرلیگ پر آئی سی سی کے واضح جواب سے سفارتی محاذ پرایک اور ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تاہم کشمیر پریمئیرلیگ شیڈول کےمطابق ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین کشمیرکمیٹی شہریار آفریدی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آئی سی سی کا بھارت کو کشمیر پریمئیرلیگ پر واضح جواب بھارت کی سفارتی محاذ پرایک اورناکامی ہے، بھارتی سازشوں کےباوجود کے پی ایل شیڈول کےمطابق ہوگی۔

    شہریارآفریدی کا کہنا تھا کہ لیگ کشمیری نوجوانوں کواپنی صلاحیتیں اجاگرکرنےکاموقع فراہم کرے گی ، ہرشل گبز، تلکرتنے دلشان لیگ میں حصہ لینے کیلئے کل پاکستان پہنچیں گے، دونوں کھلاڑیوں اور ان کے کرکٹ بورڈز کو خراج تحسین پیش کرتےہیں۔

    چیئرمین کشمیرکمیٹی نے امید ظاہر کی کہ پی سی بی جلد فخر زمان، شاداب خان ، عثمان قادر،امام الحق اور محمد حسنین کواین اوسی جاری کرے گا۔

    انھوں نے بھارتی حکومت سےدرخواست کی کہ کھیل کوسیاست سےالگ رکھے، کھیل عوام کوجوڑتےہیں جبکہ نفرتیں لوگوں کو توڑتی ہیں، کرکٹ جینٹل مین گیم ہے، بھارت اپنی گندی سیاست سےآلودہ نہ کرے۔

  • ‘اسرائیل کے  فلسطینیوں پر حملے کے مناظر بہری اور مردہ دنیا کو بیدار کرنے کے لیےکافی ہیں’

    ‘اسرائیل کے فلسطینیوں پر حملے کے مناظر بہری اور مردہ دنیا کو بیدار کرنے کے لیےکافی ہیں’

    اسلام آباد : چئیرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے فلسطینیوں پر رمضان میں حملہ کیا، مناظر بہری اور مردہ دنیا کو بیدار کرنے کے لیےکافی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق چئیرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی نے غزہ میں اسرائیلی بربریت پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ غزہ میں 10 بچوں سمیت 31 افراد کے شہید ہونے کی اطلاع ہے، مناظر بہری اورمردہ دنیا کو بیدار کرنے کے لیےکافی ہیں ، نہتےشہریوں پر اسرائیلی بمباری انسانیت پر حملہ ہے،اسرائیل نےفلسطینیوں پر رمضان میں حملہ کیا۔

    دوسری جانب شہریار آفریدی کےٹوئٹ پر پاکستان میں فلسطینی سفیر احمدآمین نے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا محترم آپ کےگہرے احساس اور حمایت کے لیےشکریہ. فلسطین کا ہمیشہ ساتھ دینے پر پاکستان کاشکریہ ادا کرتے ہیں اور فلسطینی عوام ناانصافی کے خلاف ساتھ کھڑے ہونے پر شکرگزارہیں۔

  • سینیٹ الیکشن : شہریار آفریدی کو ووٹ ری کاسٹ کرنے کی اجازت ملے گی یا نہیں ؟

    سینیٹ الیکشن : شہریار آفریدی کو ووٹ ری کاسٹ کرنے کی اجازت ملے گی یا نہیں ؟

    اسلام آباد : سینیٹ انتخابات میں ریٹرننگ آفیسر نے حکومتی رکن شہریار آفریدی کی ووٹ ری کاسٹ کرنے کی تحریری درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا، شہریار آفریدی نے امیدوار کے خانے کے سامنے ترجیحی نمبر کے بجائے دستخط کر دیئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق ایوان بالا کی سینتیس نشستوں کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے ، ریٹرننگ آفیسر نے حکومتی رکن شہریار آفریدی کی ووٹ ری کاسٹ کرنے کی تحریری درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا اور ریمارکس میں کہا درخواست پر فیصلہ بعد میں کریں گے۔

    یاد رہے شہریار آفریدی نے امیدوار کے خانے کے سامنے ترجیحی نمبر کے بجائے دستخط کر دیئے تھے، جس کے باعث ان کا ووٹ ضائع ہوگیا تھا۔

    بعد ازاں شہریارآفریدی نے پریزائیڈنگ افسر کو خط لکھ کر ووٹ ری کاسٹ کرنےکی درخواست کی تھی ، جس میں کہا تھا کہ طبعیت ناساز تھی ،الیکشن تیاری سے متعلق پارٹی میٹنگ میں نہیں جا سکا، پی او اور عملے نے درخواست کے باوجود ووٹ ڈالنے سے متعلق رہنمائی نہ کی، میں نے بیلٹ پیپر پر ہندسہ درج کرنے کے بجائے دستخط کردیے، مجھے دوبارہ ووٹ کاسٹ کرنے کی اجازت دی جائے۔

    خیال رہے وزیراعظم عمران خان نے بھی ووٹ ضائع ہونے پر شہریار آفریدی سے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ آ پ کو نہیں پتہ ووٹ کس طرح کاسٹ کرتے ہیں، سب کو طریقہ کار بتایا گیا تھاکہ ووٹ کیسے کاسٹ ہوتا ہے ، آپ ایم این اے ہیں اس طرح کی غلطی کیسے کر دی، آپ کو ایسی غلطی نہیں کرنی چاہیےتھی۔

  • سینیٹ الیکشن : ووٹ ضائع ہونے پر وزیراعظم شہریار آفریدی سے سخت ناراض

    سینیٹ الیکشن : ووٹ ضائع ہونے پر وزیراعظم شہریار آفریدی سے سخت ناراض

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ انتخابات میں ووٹ ضائع ہونے پر وزیرمملکت شہریار آفریدی سے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا آپ ایم این اے ہیں، ایسی غلطی نہیں کرنی چاہیے تھی۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ الیکشن میں حکومتی رکن شہریار آفریدی نے ووٹ ڈالتے وقت بیلٹ پیپر پر ہندسہ درج کرنے کے بجائے دستخط کردیے، جس کے باعث شہریار آفریدی کاووٹ ضائع ہوگیا۔

    جس کے بعد شہریارآفریدی نے پریزائیڈنگ افسر کو خط لکھ کر ووٹ ری کاسٹ کرنےکی درخواست کی ، جس میں کہا کہ طبعیت ناساز تھی ،الیکشن تیاری سے متعلق پارٹی میٹنگ میں نہیں جا سکا، پی او اور عملے نے درخواست کے باوجود ووٹ ڈالنے سے متعلق رہنمائی نہ کی، میں نے بیلٹ پیپر پر ہندسہ درج کرنے کے بجائے دستخط کردیے، مجھے دوبارہ ووٹ کاسٹ کرنے کی اجازت دی جائے۔

    شہریار آفریدی کے ووٹ ضائع ہونے پر وزیراعظم عمران خان نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا ، عمران خان نے کہا آ پ کو نہیں پتہ ووٹ کس طرح کاسٹ کرتے ہیں، سب کو طریقہ کار بتایا گیا تھاکہ ووٹ کیسے کاسٹ ہوتا ہے ، آپ ایم این اے ہیں اس طرح کی غلطی کیسے کر دی، آپ کو ایسی غلطی نہیں کرنی چاہیےتھی۔

    تاہم شہریار آفریدی وزیراعظم کو تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔

    خیال رہے ایوان بالا کی سینتیس نشستوں کے لیے پولنگ جاری ہے، قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان سمیت تین سو چالیس ارکان نے ووٹ کاسٹ کردیا۔ صرف ایک ووٹ باقی ہے ، جماعت اسلامی کے رکن نے ووٹ نہیں دیا تاہم عملہ پانچ بجے تک انتظار کرے گا۔

    سندھ ، خیبرپختو نخوا اور بلوچستان اسمبلی میں بھی ووٹنگ کا عمل جاری ہے جبکہ پنجاب سے تمام امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔

  • لہو لہو کشمیر میں خوش آمدید: سفارت کاروں کے دورے کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں بینرز آویزاں

    لہو لہو کشمیر میں خوش آمدید: سفارت کاروں کے دورے کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں بینرز آویزاں

    اسلام آباد: پارلیمنٹری کمیٹی کشمیر کے چیئرمین شہریار خان آفریدی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں سفارت کاروں کے اسکرپٹڈ دورے کے پیش نظر کشمیریوں نے بینرز آویزاں کیے ہیں جن پر درج ہے لہو لہو کشمیر میں خوش آمدید۔

    تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹری کمیٹی کشمیر کے چیئرمین شہریار خان آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں سفارت کاروں کے اسکرپٹڈ دورے کے پیش نظر سفارت کاروں کی گزر گاہوں سے فوجی بنکر ہٹائے گئے ہیں۔

    شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ بنکر ہٹانے کا مقصد سفارت کاروں کے سامنے امن کا جعلی عکس پیش کرنا ہے۔ بھارت جان لے سچ چھپانے سے نہیں چھپتا، بار بار جھوٹ بولنے سے وہ سچ نہیں بن جاتا۔

    یورپی یونین کے ارکان کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زخمی کشمیر میں آپ کو خوش آمدید، بھارت کے زیر تسلط کشمیر میں کشمیریوں نے سفارت کاروں کے اسٹیجڈ دورے پر بطور احتجاج کاروبار زندگی بند کردیا ہے۔

    شہریار آفریدی نے کہا کہ کشمیریوں نے بینرز بھی آویزاں کیے ہیں، انہوں نے مقبوضہ کشمیر کی موجودہ تصاویر بھی ٹویٹ کیں۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل وزارت خارجہ نے سفارت کاروں کو مقبوضہ کشمیر کا ایک اور دورہ کروانے کی منصوبہ بندی کو گمراہ کن قرار ‏دیتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت کا مقصد عالمی برادری کو گمراہ کرنا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے ردعمل میں کہا ہے کہ ایسے دورے عالمی برادری کی توجہ انسانی حقوق کی پامالی ‏سے ہٹانے کے لیے ہے، صورتحال معمول پر ہونے کا جھوٹا تاثر دینے کی کوشش ہے۔

  • مودی حکومت کا آسام سے کشمیر تک مسلمانوں کے خاتمے کا ارادہ،  ماہرین نے خبردار کردیا

    مودی حکومت کا آسام سے کشمیر تک مسلمانوں کے خاتمے کا ارادہ، ماہرین نے خبردار کردیا

    اسلام آباد : شہریارآفریدی کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کے ماہرین نے دنیا کو بھارتی پلان سے متعلق متنبہ کیا ہےکہ مودی حکومت کاآسام سے کشمیر تک مسلمانوں کے خاتمے کا ارادہ ہے، یواین ایکشن لے تاکہ قیمتی انسانی جانیں بچائی جاسکیں۔

    تفصیلات کے مطابق پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار خان آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عالمی ماہرین کی جانب سے ہندوستان میں20کروڑ مسلمانوں کی’’نسل کشی‘‘کے خطرے کے اظہار پر اپنے بیان میں کہا کہ انسانی حقوق کےماہرین نےدنیاکوبھارتی پلان سےمتعلق متنبہ کردیا، آرایس ایس کی زیرقیادت مودی حکومت نےمسلم نسل کشی کاپلان دے دیا، شیطانی پلان کے مطابق 10 اقدامات کے تحت نسل کشی کی جائے گی۔

    شہریارآفریدی کا کہنا تھا کہ ماہرین کا کہنا ہے مودی حکومت کاآسام سے کشمیرتک مسلمانوں کےخاتمےکاارادہ ہے، یواین ایکشن لے تاکہ قیمتی انسانی جانیں بچائی جاسکیں۔

    یاد رہے عالمی ماہرین نے ہندوستان میں20کروڑ مسلمانوں کی’’نسل کشی‘‘کے خطرے کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت میں انسانیت کیخلاف منظم جرائم جاری ہیں، بابری مسجد گرانا، مندر تعمیر کرنا اسی سلسلےکی کڑی ہے۔

    اہرانسانی حقوق ٹینارمریز نے کہا کہ مسلمانوں پرظلم معاشی صورتحال کوبدترکررہی ہے، ہندوستان میں صورتحال اب بھی سنگین ہے اور ہندوستانی مسلمان مستقل خوف،عدم تحفظ کا شکارہیں۔

  • عالمی برادری انسانی حقوق کی بات کرتی ہے مگر عملی طور پر اہمیت نہیں دیتی: شہریار آفریدی

    عالمی برادری انسانی حقوق کی بات کرتی ہے مگر عملی طور پر اہمیت نہیں دیتی: شہریار آفریدی

    اسلام آباد: چیئرمین پارلیمنٹری کمیٹی برائے کشمیر شہریار خان آفریدی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے غیر قانونی محاصرے کو 448 روز ہو چکے ہیں، عالمی برادری انسانی حقوق کی بات کرتی ہے مگر عملی طور پر اہمیت نہیں دیتی۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پارلیمنٹری کمیٹی برائے کشمیر شہریار خان آفریدی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری انسانی حقوق کی بات کرتی ہے مگر عملی طور پر اہمیت نہیں دیتی، مقبوضہ کشمیر کے غیر قانونی محاصرے کو 448 روز ہو چکے ہیں۔

    شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ بھارت آبادی کے تناسب میں تبدیلی کی غیر قانونی کوشش کر رہا ہے، دنیا میں 1 کروڑ 20 لاکھ افراد بغیر ریاست کے ہیں، بھارت اپنے ہمسایوں کے ساتھ کیا سلوک کر رہا ہے، عالمی برادری اس معاملے پر سنجیدہ دکھائی نہیں دیتی۔

    انہوں نے کہا کہ دنیا کی نصف آبادی اور 4 ایٹمی طاقتیں خطے میں موجود ہیں، آر ایس ایس کا بنیادی نظریہ اقلیتوں کو نشانہ بنانا ہے، آر ایس ایس، بی جے پی خطے کو اپنے کنٹرول میں کرنا چاہتے ہیں۔

    چیئرمین کشمیر کمیٹی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں نوجوان، بچے اور خواتین لاپتہ ہیں، عالمی برادری مسئلہ کشمیر کی اہمیت کو نہ سمجھ سکی تو خطے کا مستقبل خطرے میں ہوگا۔