Tag: Shehryar Afridi

  • پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں متحد ہوں تو پارلیمان مضبوط ہوگا، شہریار آفریدی

    پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں متحد ہوں تو پارلیمان مضبوط ہوگا، شہریار آفریدی

    اسلام آباد : چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ تلخیاں ختم ہوں اور کشمیر سمیت متنازع علاقوں کے مسائل حل ہوں۔

    رہنما پاکستان تحریک انصاف و چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مستقبل میں بڑے فیصلے کرنے ہیں جس کے لیے متحد ہونا ناگریز ہے، قومی متحد ہوتی ہیں تو انہیں کوئی شکست نہیں دے سکتا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن چاہتا ہے، پاکستان مسلم ممالک کے ساتھ ہے اور رہے گا، لیکن ہر ملک اپنے مستقبل کے فیصلے خود کرتا ہے اور قوموں اور ملکوں کے اپنے مفادات اور اختیارات ہوتے ہیں۔

    شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں متحد ہوں تو پارلیمان مضبوط ہوگا اور پارلیمان مضبوط ہونے کی وجہ سے پاکستان طاقتور بنے گا۔

    چیئرمین کشمیر کمیٹی نے کہا کہ اس وقت پارلیمنٹ میں تمام جماعتوں کا کردار کلیدی ہے، ہماری سیاسی اختلافات کے باوجود سب کا کشمیر پر ایک موقف ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جو صورتحال بن رہی ہے قوم کو اعتماد میں لینا ضروری ہے، پاکستان سے ہماری کمٹمنٹ لازوال ہوگی تو عالمی سطح پر عزت ہوگی۔

  • قرنطینہ میں رہنے کے بعد شہریار آفریدی کا کرونا وائرس ٹیسٹ منفی آگیا

    قرنطینہ میں رہنے کے بعد شہریار آفریدی کا کرونا وائرس ٹیسٹ منفی آگیا

    اسلام آباد: چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی کا دوسرا کرونا وائرس ٹیسٹ منفی آگیا، شہریار آفریدی میں 29 مئی کو کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین کشمیر کمیٹی اور سابق وزیر شہریار آفریدی کا کرونا وائرس ٹیسٹ منفی آگیا، ذرائع وزارت قومی صحت کا کہنا ہے کہ شہریار آفریدی بدستور قرنطینہ میں رہیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ 2 روز میں شہریار آفریدی کا دوسرا ٹیسٹ کیا جائے گا، دوسرا ٹیسٹ منفی آنے پر شہریار آفریدی قرنطینہ سے باہر نکل سکیں گے۔

    خیال رہے کہ شہریار آفریدی میں 29 مئی کو کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی، ان کی اہلیہ اور ان کے گھر کے 2 ملازمین میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

    دوسری جانب وفاقی و صوبائی وزار میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ سنگین صورت اختیار کرتا جا رہا ہے، اب تک متعدد وزرا اور صوبائی و قومی اسمبلی اراکین کووڈ 19 سے متاثر ہو چکے ہیں۔

    سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

    مجموعی طور پر پاکستان کرونا کیسز کا گراف مزید بلند ہونے کے بعد کیسز کی تعداد کے لحاظ 213 ممالک میں دنیا کا 15 واں ملک بن چکا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں ریکارڈ 105 اموات ہوئی ہیں۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 4 ہزار 646 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 1 لاکھ 8 ہزار 317 ہوچکی ہے۔

    اب تک کرونا وائرس سے 2 ہزار 172 اموات ہوچکی ہیں جبکہ 35 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

  • عمران خان نے ہینڈ پمپ کی سیاست ختم کردی: شہریار آفریدی

    عمران خان نے ہینڈ پمپ کی سیاست ختم کردی: شہریار آفریدی

    کرک: وزیر مملکت شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ کرک میں نلکے لگانے کے سوا کوئی ترقیاتی کام نہیں کیا گیا، عمران خان نے ہینڈ پمپ اور پریشر پمپ کی سیاست ختم کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے سرحدی امور شہریار آفریدی نے صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر کرک میں جلسے سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ جے یو آئی اور دیگر جماعتوں نے لوٹ مار کے سوا کچھ نہیں کیا۔

    شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ پرانے سیاستدانوں نے کرک کے عوام کو بار بار دھوکہ دیا۔ نلکے لگانے کے سوا کوئی ترقیاتی کام نہیں کیا گیا، جنوبی اضلاع کے عوام کو کبھی مذہب کبھی جھوٹے وعدوں پر لوٹا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ووٹ دیا تو اب ترقی کا نیا دور شروع ہوگیا، عمران خان نے ہینڈ پمپ اور پریشر پمپ کی سیاست ختم کردی۔

    وزیر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں لوٹ مار کرنے والوں کی سیاست کا خاتمہ جنوبی اضلاع کے عوام نے کردیا۔ کوئی مذہب کے نام پر دھوکہ دے سکے گا نہ ہی جھوٹے وعدوں سے بہلا سکے گا۔

    خیال رہے کہ آج کرک میں گیس نیٹ ورک کی توسیع اور بحالی کے منصوبے کا افتتاح کیا گیا ہے۔ یہ منصوبہ یو ایف جی نقصانات پر قابو کے لیے 14 سیلز میٹر اسٹیشنز کے تحت بنایا گیا ہے۔

    ترجمان کے مطابق منصوبے میں کرک، کوہاٹ اور ہنگو کے دیہاتوں کو شامل کیا گیا ہے۔ ان دیہاتوں میں گیس نیٹ ورک کی تعمیر کے ساتھ ساتھ موجودہ نیٹ ورک کی بحالی بھی کی جائے گی۔

  • پاکستان افغان مہاجرین کے لیے اربوں ڈالر خرچ کر رہا ہے: شہریار آفریدی

    پاکستان افغان مہاجرین کے لیے اربوں ڈالر خرچ کر رہا ہے: شہریار آفریدی

    جنیوا: وزیر مملکت برائے سرحدی امور (سیفران) شہریار آفری کا کہنا ہے کہ پاکستان افغان مہاجرین کی مدد کے لیے اربوں ڈالر خرچ کر رہا ہے، دنیا سے کچھ نہیں مانگا صرف خدمات کا اعتراف چاہتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق جنیوا میں پاکستان، ایران، افغانستان اور اقوام متحدہ کے نمائندے پر مشتمل کیو فور اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں افغان مہاجرین کی رضا کارانہ واپسی کے فریم ورک کی 3 نکاتی پالیسی پر اتفاق کیا گیا۔

    اجلاس میں فریقین نے عالمی برادری سے مہاجرین اور میزبان ممالک کے لیے نئے پراجیکٹس کا مطالبہ کیا۔ کیو فور گروپ نے مہاجرین کی رضا کارانہ واپسی میں درپیش مسائل کی نشاندہی کی اور ان کے تدارک پر زور دیا۔

    اجلاس میں دسمبر میں گلوبل رفیوجی فورم میں افغان مہاجرین کی امداد کا معاملہ اٹھانے پر اتفاق کرتے ہوئے کہا گیا کہ افغان مہاجرین کی میزبانی میں مسائل کے حل کے لیے کوششیں کی جائیں گی۔ شرکا نے افغان مہاجرین کی رضا کارانہ واپسی کو جلد ممکن بنانے پر بھی اتفاق کیا۔

    وزیر مملکت برائے سرحدی امور (سیفران) شہریار آفریدی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان افغان مہاجرین کی مدد کے لیے اربوں ڈالر خرچ کر رہا ہے، دنیا سے کچھ نہیں مانگا صرف خدمات کا اعتراف چاہتے ہیں۔

    شہریار آفریدی نے کہا کہ افغان مہاجرین کو پاکستان میں ہر سہولت فراہم کی جارہی ہے، مہاجرین کو سوشل سروس، تعلیم، صحت اور دیگر سہولتیں میسر ہیں۔ افغان مہاجرین کو بینک اکاؤنٹس کھولنے کی سہولت بھی دی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ چاہتے ہیں دنیا مہاجرین کا بوجھ اٹھانے میں کردار ادا کرے، دنیا امن کے لیے پاکستان کی بے مثال قربانیوں کو تسلیم کرے۔ ترقی یافتہ ممالک مہاجرین کی وطن واپسی کے لیے کردار ادا کریں۔

    خیال رہے کہ وزیر مملکت شہریار آفریدی جنیوا میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس میں شریک ہیں۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ آج 26 ملین مہاجرین دنیا کے لیے باعث پریشانی ہیں، پاکستان نے عالمی تنازعات کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کیا۔ پاکستان نے 40 لاکھ افغان مہاجرین کو پناہ دے کر تاریخ رقم کی۔

    انہوں نے کہا کہ مہاجرین کے مسائل اور تنازعات کے حل کے لیے مل کر کوشش کرنا ہوگی، عالمی برادری کو جنگوں کے خلاف برسر پیکار ہونا ہوگا۔ 85 فیصد مہاجرین کو ترقی پذیر ممالک سپورٹ کر رہے ہیں، ترقی یافتہ اقوام کی مہاجرین کی امداد میں شمولیت ضروری ہے۔

  • پاکستان نے عالمی تنازعات کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کیا: شہریار آفریدی

    پاکستان نے عالمی تنازعات کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کیا: شہریار آفریدی

    جنیوا: وزیر سرحدی امور و انسداد منشیات شہریار خان آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے عالمی تنازعات کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کیا، پاکستان نے 40 لاکھ افغان مہاجرین کو پناہ دے کر تاریخ رقم کی۔

    تفصیلات کے مطابق جنیوا میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کی ایگزیکٹیو کمیٹی کا 70 واں اجلاس ہوا۔ وزیر سیفران و انسداد منشیات شہریار خان آفریدی نے اجلاس میں خطاب کیا۔

    اپنے خطاب میں شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ آج 26 ملین مہاجرین دنیا کے لیے باعث پریشانی ہیں، پاکستان نے عالمی تنازعات کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کیا۔ پاکستان نے 40 لاکھ افغان مہاجرین کو پناہ دے کر تاریخ رقم کی۔

    انہوں نے کہا کہ مہاجرین کے مسائل اور تنازعات کے حل کے لیے مل کر کوشش کرنا ہوگی، عالمی برادری کو جنگوں کے خلاف برسر پیکار ہونا ہوگا۔ 85 فیصد مہاجرین کو ترقی پذیر ممالک سپورٹ کر رہے ہیں، ترقی یافتہ اقوام کی مہاجرین کی امداد میں شمولیت ضروری ہے۔

    شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان مالی مسائل کے باوجود لاکھوں افغان مہاجرین کی امداد کر رہا ہے، پاکستان نے وسائل افغان مہاجرین کے لیے کھول رکھے ہیں، سرکاری ادارے ان کی ہر ممکن امداد کر رہے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان دسمبر میں جنیوا گلوبل فورم کے مشترکہ کنوینر ہوں گے۔

  • سب کچھ قربان کردیں گے کشمیر پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: شہریار آفریدی

    سب کچھ قربان کردیں گے کشمیر پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: شہریار آفریدی

    اسلام آباد: وزیر برائے سرحدی امور شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ سب کچھ قربان کردیں گے کشمیر پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، کسی بھی قسم کی جارحیت ہوئی تو پاکستان تیار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر برائے سرحدی امور شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ پوری دنیا پاکستان کے مؤقف کی حمایت کر رہی ہے، یورپی یونین سمیت ہر فورم پر کشمیر کی بات ہورہی ہے۔

    شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ سب کچھ قربان کردیں گے کشمیر پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ کسی بھی قسم کی جارحیت ہوئی تو پاکستان تیار ہے۔ خدانخواستہ ایٹمی جنگ ہوتی ہے تو دنیا پر بہت گہرے اثرات ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی کے آگے سر نہیں جھکائے گا۔ مولانا فضل الرحمٰن کی عزت کرتا ہوں، ہم سب پر فرض ہے بزرگوں اور بڑوں کو عزت دیں۔ مولانا صاحب نے کشمیر کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے کیا کیا، مولانا قوم کو گمراہ کر رہے ہیں۔

    شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمٰن صاحب جتنے لوگ لا سکتے ہیں لے آئیں، مولانا صاحب مدرسوں کے بچوں کو ذاتی مفاد کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا ہ ہم کنٹینر اور حلوہ بھی دیں گے مگر آپ کا اقتدار کا خواب پورا نہیں ہوگا، آپ کبھی مریم نواز تو کبھی بلاول کے پیچھے بھاگ رہے ہیں۔ اللہ پر جس کو یقین ہوتا ہے وہ کسی کے پیچھے نہیں بھاگتا۔

  • پاکستان کسی مذہب کے خلاف نہیں،  ہندو توا کی پرتشدد سوچ کا مخالف ہے، شہریار آفریدی

    پاکستان کسی مذہب کے خلاف نہیں، ہندو توا کی پرتشدد سوچ کا مخالف ہے، شہریار آفریدی

    لندن: وزیر مملکت شہریار خان آفریدی کا کہنا ہے کہ دنیا سمجھتی ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کو تحفظ حاصل نہیں حالانکہ صورتحال اس کے بالکل برعکس ہے جبکہ دوسری جانب بھارتی وزیر اعظم ہندو توا کے فارمولے پر عمل کررہا ہے اور وہاں کوئی بھی اقلیت محفوظ نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے یارکشائر کے علاقے ویکفیلڈ کے ٹاؤن ہال میں کشمیر کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی مسلمانوں کی نسل کشی کر رہا ہے اور ہندوتوا کے فارمولے پر عمل پیرا ہے۔ ہم ہندوؤں یا کسی بھی مذہب کے خلاف نہیں ہیں مگر ایسی سوچ کے خلاف ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو تمام حقوق حاصل ہیں اور ہم تمام مذاہب کا احترام کرتے ہیں۔ پاکستان میں چرچ، مندر اور گردوارے موجود ہیں اور ہم اُنہیں مکمل تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ دنیا میں پاکستان کے بارے میں منفی پروپیگنڈہ کیا گیا ہے کہ وہاں اقلیتوں کے ساتھ بُرا سلوک کیا جاتا ہے اور دیگر مذاہب کا احترام نہیں کیا جاتا جو کہ بالکل بھی درست نہیں ہے۔

    تقریب میں برطانوی ا ور یورپین اراکین پارلیمنٹ سمیت لارڈ میئرز، کونسلرز اورپاکستانی کشمیری کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیریوں کو کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑے گا اور جموں و کشمیر کی مکمل آزادی تک کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گا۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے مگر کوئی یہ بھی نہ سمجھے کہ ہم جنگ سے ڈرتے ہیں اس لیے اقوام عالم یہ جان لے کہ اگر جنگ ہوئی تو پوری دنیا میں کوئی بھی انسان نارمل زندگی نہیں گزار پائے گا۔ اب پاکستان کے لیے دنیا کو ڈو مور کرنا ہو گا ہم ڈو مور نہیں کریں گے۔

    اُنہوں نے برطانوی حکومت اور اقوام متحدہ سے کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کا نوٹس لینے اور مسئلہ کشمیر کے فوری حل کے لیے اپنا کردار اداء کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

  • وزیر اعظم کا وژن ہے افغان مہاجرین باعزت طریقے سے اپنے وطن چلے جائیں: شہریار آفریدی

    وزیر اعظم کا وژن ہے افغان مہاجرین باعزت طریقے سے اپنے وطن چلے جائیں: شہریار آفریدی

    اسلام آباد: وزیر مملکت برائے انسداد منشیات شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ افغانستان سے تمام معاملات خوش اسلوبی سے حل کر رہے ہیں، وزیر اعظم کا وژن ہے افغان مہاجرین باعزت طریقے سے اپنے وطن چلے جائیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے انسداد منشیات شہریار آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے تمام معاملات خوش اسلوبی سے حل کر رہے ہیں، افغان امن عمل میں پاکستان اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

    شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کے تعلقات وقت کے ساتھ مستحکم ہو رہے ہیں، اشرف غنی کے دورے کے بعد فالو اپ وزٹ بھی ہے۔ افغان وفد نے شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔

    انہوں نے کہا کہ افغان حکومت کی درخواست پر ایئر اسپیس کھول دی ہے، سرور احمد زئی خود اس کیمپ میں رہے ہیں۔ افغانستان ایک خود مختار ریاست ہے۔ وزیر اعظم کا وژن ہے افغان مہاجرین باعزت طریقے سے اپنے وطن چلے جائیں۔

    اس سے قبل ایک موقع پر وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان کی مدد کے لیے ہر وقت تیار ہے، افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو۔

    انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان واحد ملک ہے جو اپنے بچوں کا نوالہ بھی تقسیم کر رہا ہے، حکومت نے افغان مہاجرین کو بینک اکاؤنٹ کھولنے کی اجازت دی۔ پاکستان اور افغانستان کو اب کوئی تقسیم نہیں کرسکتا۔

    شہریار آفریدی نے مزید کہا تھا کہ افغان مہاجرین کی واپسی کے لیے زبردستی نہیں کریں گے۔ دشمن پاکستان اور افغانستان میں امن نہیں چاہتا۔ افغان عوام سے درخواست ہے کہ پاکستان کی نیکی کبھی نہ بھولنا۔

  • دشمن پاکستان اورافغانستان میں امن نہیں چاہتا، شہریار خان آفریدی

    دشمن پاکستان اورافغانستان میں امن نہیں چاہتا، شہریار خان آفریدی

    اسلام آباد: وزیر مملکت برائے انسداد منشیات شہریار خان آفریدی کا کہنا ہے کہ دشمن پاکستان اورافغانستان میں امن نہیں چاہتا، مشکلات کے بعد امن عمل شروع ہوچکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے انسداد منشیات شہریار خان آفریدی نے کہا کہ پاکستان افغانستان کی مدد کے لیے ہر وقت تیارہے، افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو۔

    شہریار خان آفریدی نے کہا کہ پاکستان واحد ملک ہے جو اپنے بچوں کا نوالہ بھی تقسیم کر رہا ہے،حکومت نے افغان مہاجرین کو بینک اکاؤنٹ کھولنے کی اجازت دی۔

    وزیر مملکت برائے انسداد منشیات نے کہا کہ پاکستان اورافغانستان کو اب کوئی تقسیم نہیں کرسکتا، افغان مہاجرین کی واپسی کے لیے زبردستی نہیں کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ دشمن پاکستان اورافغانستان میں امن نہیں چاہتا، مشکلات کے بعد امن عمل شروع ہوچکا ہے۔

    وزیر مملکت برائے انسداد منشیات شہریار خان آفریدی نے کہا کہ افغان عوام سے درخواست ہے پاکستان کی نیکی کبھی نہ بھولنا۔

    افغان امن عمل سے بھارت کا باہرہونا پاکستان کی کامیابی ہے، ٹائمزآف انڈیا

    یاد رہے کہ دو روز قبل بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا نے افغان امن عمل سے بھارت کے مکمل طور پر باہر ہونے کو پاکستان کی سفارتی کامیابی تسلیم کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کو بھارت کے لئے پریشان کن قرار دیا تھا۔

  • رانا ثنا اللہ کے خلاف تمام ثبوت موجود ہیں: شہریار آفریدی

    رانا ثنا اللہ کے خلاف تمام ثبوت موجود ہیں: شہریار آفریدی

    اسلام آباد: وزیر مملکت برائے سرحدی امور شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ رانا ثنا اللہ کے خلاف تمام ثبوت موجود ہیں، عدالت میں پیش کریں گے۔ کوئی بھی وزیر ہو قانون سے بالاتر کوئی نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے سرحدی امور شہریار آفریدی نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمان میں موجود تمام ارکان نے حلف لیا ہوا ہے، آئین کا حلف لیا ہے جو قرآن اور سنت کے تابع ہے۔

    شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ 85 فیصد منشیات افغانستان میں پیدا ہوتی ہے۔ اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی ملک بھر میں نفری 2900 ہے۔ پورے بلوچستان کے لیے 506 اور پنجاب کے لیے 543 اہلکار ہیں۔ چھوٹے اضلاع میں ملازمین کا تبادلہ ہوتا ہے تو تنخواہیں کم ہوتی ہیں۔ دنیا حیران ہے 29 سو افراد پر کنوکشن ریٹ 98 فیصد ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 35 سال اقتدار میں رہنے والوں نے اے این ایف کے ساتھ کیا کیا، دنیا میں 40 ارب ڈالر کی منشیات یہاں پکڑی جاتی ہے۔ اسکول، کالج اور یونیورسٹیز میں منشیات پھیلائی گئی، اے این ایف والے کسی کو پھنسانے کا کام نہیں کرتے۔

    وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ فیصل آباد میں ایک شخص پکڑا گیا، ایک جیسا بیگ سامنے آیا۔ تفتیش میں کچھ معلومات ملیں اور ہم آگے بڑھے۔ رانا ثنا اللہ کی گاڑی کی 3 ہفتے مانیٹرنگ کی، ان کی گاڑی کو روکا گیا اور بیگ برآمد ہوا۔ ان سے پوچھا گیا یہ بیگ ہم کھول سکتے ہیں یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھول سکتے ہیں، جب کھولا گیا تو حقیقت سامنے آگئی۔

    انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کے خلاف تمام ثبوت موجود ہیں، عدالت میں پیش کریں گے۔ انہیں رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے اس لیے جوڈیشل ریمانڈ لیا۔ ن لیگ کے دوست پریشان نہ ہوں سارے ثبوت پیش کریں گے۔ کوئی بھی وزیر ہو قانون سے بالاتر کوئی نہیں ہے۔ میری یہ سوچ بھی نہیں کہ کسی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بناؤں۔ جس نے اس ملک کے ساتھ خیانت کی خدا کی قسم سمجھوتہ نہیں کروں گا۔

    وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ جب ڈرگس پاکستان سے باہر جاتی ہے تو کیا امیج بنتا ہے۔ سن لیں میں نے کسی کو نہیں چھوڑنا۔ رانا ثنا اللہ سے کہیں عدالت میں پیش ہوں خود کو کلیئر کریں۔