Tag: Shehryar Afridi

  • راناثنااللہ  کو عالمی گروہ کے کارندوں کی نشاندہی پرگرفتار کیا، شہریار آفریدی

    راناثنااللہ کو عالمی گروہ کے کارندوں کی نشاندہی پرگرفتار کیا، شہریار آفریدی

    اسلام آباد: وزیر مملکت برائے سیفران شہریار آفریدی نے کہا راناثنااللہ کو عالمی گروہ کے کارندوں کی نشاندہی پرگرفتار کیا، ہمارے پاس تمام ثبوت موجود ہیں، بڑےمگرمچھوں پرآج ہاتھ ڈالاجارہاہے،انہیں مثال بنائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے سیفران شہریار آفریدی نےڈی جی اےاین ایف کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا منشیات فروش گرفتار کیے، ان کیلئےکسی نے آواز نہیں اٹھائی اس وقت راناثنااللہ کیلئے آوازاٹھانے والےکہاں تھے ؟ منشیات کی وجہ سے پاکستان کا امیج خراب ہوا۔

    شہریارآفریدی کا کہنا تھا راناثنااللہ کی گاڑی اورنقل وحرکت کو3 ہفتے مانیٹرکیا، رانا ثنا کو عالمی گروہ کے کارندوں کی نشاندہی کے بعد گرفتار کیا، ہمارے پاس تمام ثبوت موجود ہیں، بڑے لوگ کرتے کیا کرتے ہیں۔

    کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے ، ہمارے پاس تمام ثبوت موجود ہیں

    وزیر مملکت برائے سیفران نے کہا بڑے لوگوں کو کسی چنگی یا ناکے پر نہیں روکا جاتا، عام گاڑی پکڑی جاتی ہے ، بڑے لوگوں کو روکا نہیں جاتا ، جب تک طاقتور  لوگ شامل نہ ہوں یہ کام چل نہیں سکتا ، ایوان میں بیٹھنے والوں کا عمل داخل ہو توقوموں کی عزتوں کے جنازے نکلتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کیاماضی کی حکومتوں نےاس چیزکوفروغ دیا، کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے ، ہمارے پاس تمام ثبوت موجود ہیں عدالت میں پیش کریں گے،  بڑے مگر مچھوں پر آج ہاتھ ڈالا جا رہا ہے، انہیں مثال بنائیں گے۔

    بڑے مگر مچھوں پر آج ہاتھ ڈالا جا رہا ہے، انہیں مثال بنائیں گے

    شہریارآفریدی کا کہنا تھا ہماری صفوں میں کوئی ایساہو ، جو ملکی عزت وسالمیت سے کھیلےگا، اسے عبرت کا نشان بنائیں گے ، 15 کلو ہیروئن کی بات نہیں پاکستان کی عزت وسالمیت کی ہے، طاقتور لوگوں کی پشت پناہی سے منشیات کا کاروبار چلتاہے۔

    وزیر مملکت نے کہا 3 بارگاڑی میں خواتین ہونےکی وجہ سےان کی گاڑی کونہیں پکڑا، ہیروئن فیصل آباد سے لاہور اور پھر بیرون ملک جانی تھی ، تفصیل بتادی تو اس سے جڑے تمام افراد بھاگ جائیں گے۔

    پاکستان سب سے زیادہ منشیا ت ضبط کرنے والا ملک  ہے، ڈی جی اےاین ایف


    دوسری جانب ڈی جی اےاین ایف کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا منشیات ناسورہے،بہت سی برائیوں کو جنم دیتا ہے ، پاکستان سب سے زیادہ منشیا ت ضبط کرنے والا ملک  ہے ، پچھلے سال 300میٹرک ٹن سے زائد منشیات پکڑی ، اےاین ایف نےرواں سال 100میٹرک ٹن منشیات پکڑی۔

    انھوں نے مزید کہا معاشرےکومنشیات سےپاک کرناہےتوسب نے کرداراداکرناہے، بغیر سپورٹ کے ہم یہ جنگ نہیں جیت سکتے، صوبوں میں منشیات فروشوں کےخلاف کارروائیاں جاری ہیں، منشیات کےخلاف آگاہی مہم میں عوام،میڈیانےبھرپورساتھ دیا۔

  • قومی دولت لوٹنے والے عناصر کو معاف نہیں کیا جائے گا، شہریار آفریدی

    قومی دولت لوٹنے والے عناصر کو معاف نہیں کیا جائے گا، شہریار آفریدی

    اسلام آباد: وزیر مملکت برائے سیفران شہریار آفرید ی کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن نے گزشتہ 35 سال کے دوران قومی خزانے کو بے دردی سے لوٹا۔

    تفصیلات کے مطابق اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے سفیران شہریار آفریدی نے کہا قانون وآئین کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد اور قومی دولت لوٹنے والے عناصر کو ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی اور بدعنوانی میں ملوث کسی بھی رکن پارلیمنٹ کو ملکی قوانین کے مطابق سزا دی جائے گی۔

    شہریار آفریدی نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن نے گزشتہ 35 سال کے دوران قومی خزانے کو بے دردی سے لوٹا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جنہوں نے ملک کو کنگال کیا اور لوگوں پرمشکلات ڈالیں ان سے جواب لوں گا، اس لیے یہ جس بادشاہ سے سفارش کرائیں، ان کے گھٹنے دبائیں مجھے کوئی فرق نہیں پڑے گا، دباؤ میں آؤں کا نہ این آر او دوں گا۔

    وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ جیل میں بڑے اور چھوٹے ڈاکو سے ایک جیسا سلوک ہوگا، ہم نے کسی کو انتقامی کارروائی کا نشانہ نہیں بنایا۔

  • سب کو اپنے اعمال کا جواب دینا ہوگا، یہی نیا پاکستان ہے: شہریار آفریدی

    سب کو اپنے اعمال کا جواب دینا ہوگا، یہی نیا پاکستان ہے: شہریار آفریدی

    اسلام آباد: وزیر برائے انسداد منشیات شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ سب کو اپنے اعمال کا جواب دینا ہوگا، یہی نیا پاکستان ہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شہریار آفریدی کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ راناثنااللہ کو اے این ایف (اینٹی نارکوٹکس فورس) نے گرفتار کیا ہے، اےاین ایف ایک ذمہ دارفورس ہے.

    شہریار آفریدی نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کوعدالت میں خود بے گناہ ثابت کرنا ہے،اےاین ایف نے ثبوت کی بنیاد پر اپنا کیس پیش کرنا ہے.

    وزیر برائے انسداد منشیات شہریار آفریدی نے کہا کہ وزیراعظم کا وژن ہے کہ قانون سب کے لئے برابر ہے.

    کوئی قانون سے بالاتر نہیں، سب قانون کے سامنے جواب دہ ہیں، نئے پاکستان میں‌ اب یہی قانون ہوگا.

    مزید پڑھیں: رانا ثنا اللہ کو دلیرانہ موقف کی وجہ سے گرفتار کیا گیا، مریم نواز کا ٹویٹ

    خیال رہے کہ لیگی رہنما رانا ثنا اللہ کو آج منشیات اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا، رانا ثنا اللہ کی گاڑی سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی.

    اے این ایف (اینٹی نارکوٹکس فورس) نے راناثناکےخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے. انھیں کل عدالت میں پیش کیا جائے گا، اپوزیشن کی جانب سے اس گرفتاری کو انتقامی کارروائی قرار دیا گیا ہے.

  • کوئی سمجھتا ہےسندھی، بلوچی یا پشتو کارڈ استعمال کرلےگاتو سن لے وہ دن گئے، شہریار آفریدی

    کوئی سمجھتا ہےسندھی، بلوچی یا پشتو کارڈ استعمال کرلےگاتو سن لے وہ دن گئے، شہریار آفریدی

    اسلام آباد : وزیرسیفران شہریار آفریدی نے کہا جن لوگوں پر عوام اندھا یقین رکھتے ہیں وہ کیوں خوفزدہ ہیں، حساب کیوں نہیں دیتے کہ ان کی دولت کہاں سے آئی، قانون سے بالاتر عمران خان ہے نہ کوئی اور، کوئی سمجھتا ہے کہ سندھی ، بلوچی یا پشتو کارڈ استعمال کرلے گا تو سن لے اب وہ دن گئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرمملکت برائےسرحدی اُمور شہریارآفریدی نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ایساملک جس کی نسبت اللہ نےکلمےسےجوڑی ہے، پہلاوعدہ رب سے ہے، دوسرارسولﷺسے ہے، کیاوجہ ہےتعلیمی نظام، سوشل سسٹم غیرمسلموں کا بنایا ہوا ہے۔

    اسلامی قوانین اپناکرمغرب ہم سےبہت آگے نکل گیا ہے

    شہریارآفریدی کا کہنا تھا مسلمانوں کےاصول مغرب نےاپنالئےہیں ، پاکستان کومقروض کس نےکیا؟ بھارتی وزیراعظم کہتاہےپاکستان کومیں خریدلوں گا، پوری دنیامیں مسلمان زیرعتاب ہیں، اسلامی قوانین اپناکرمغرب ہم سےبہت آگے نکل گیا ہے۔

    وزیرمملکت نے کہا میراسوال ہےآنکھوں پرپٹی باندھ کرلیڈرپرکیسےیقین رکھتےہیں، عام باسی کو تکلیف ہوتی ہے، کچہری اور ہر جگہ تذلیل ہوتی ہے، آپ کے جانور باہر سے کھانا کھائے اور غریب عوام ترستےرہے ، جائیں ایک ایک روپےکاحساب دیں جس طرح عمران خان نےدیا۔

    قانون سےبالاترعمران خان ہے نہ کوئی اور

    کچھ لوگ اس ملک کےنام پرکھاتے رہے، کلبھوشن سےمتعلق ایف آئی آرتک نہیں کٹوارہےتھے، قانون سےبالاترعمران خان ہے نہ کوئی اور، کوئی سمجھتا ہےسندھ بلوچی کارڈ استعمال کرے گا توسن لے وہ دن گئے، عمران خان کامقصد ہےعزت نفس دینااور وہ کامیاب ہوگا۔

  • کسی کو قومیت کے نام پر دکانداری چمکانے کی اجازت نہیں دی جائے گی: شہریار آفریدی

    کسی کو قومیت کے نام پر دکانداری چمکانے کی اجازت نہیں دی جائے گی: شہریار آفریدی

    اسلام آباد: وزیر مملکت برائے سیفران شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ طاہر داوڑ کی میت این ڈی ایس نے حکومت کے بجائے منظور پشتین کو دی، کسی قومیت کے نام پر یہاں کسی کو دکانداری چمکانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے سیفران شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ گزشتہ حکومتوں نے صرف پختونوں کے لیے شرط رکھی کہ شناختی کارڈ کے لیے 1979 سے پہلے والی شناخت بتانا ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ چمن میں 300 روپے کے عوض شناختی کارڈ جاری کیا گیا، یہ بھی پچھلی حکومتوں کا مسئلہ تھا۔ سابقہ حکومتوں میں پختونوں سے جو رویہ روا رکھا ہم نے اسے ختم کیا۔

    شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ طاہر داوڑ کی میت این ڈی ایس نے حکومت کے بجائے منظور پشتین کو دی، ہمارے اس ایوان کے رکن محسن داوڑ تک کو مذاکرات کے لیے بھجوایا گیا، وہاں جو کچھ پاکستانی پرچم کے ساتھ کیا گیا وہ بھی لمبی تفصیل ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کسی قومیت کے نام پر یہاں کسی کو دکانداری چمکانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اپوزیشن اور حکومت طاہر داوڑ کے قتل کے حوالے سے توجہ دلاؤ نوٹس جمع کروائیں، ساری صورتحال سے ایوان کو آگاہ کیا جائے گا۔

    اس سے قبل شہریار آفریدی کا کہنا کہ افغانستان میں بدامنی سے سب سے زیادہ نقصان پاکستان نے اٹھایا، پاکستان نے کسی بھی وقت افغان مہاجرین کو بے آسرا نہیں چھوڑا۔ افغان کرکٹ ٹیم میں شامل کھلاڑی پاکستان میں پلے بڑھے، ہم نے افغان مہاجرین کو اپنے شہروں میں رکھا۔

    انہوں نے کہا تھا کہ ہم نے انسانیت کی وہ مثالیں قائم کیں جن کا کوئی جواب نہیں۔ افغان کابینہ میں 22 کے قریب وزرا پاکستان کے کیمپوں میں پلے۔

    شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ صرف 32 فیصد افغان شہری کیمپوں میں رہتے ہیں، حکومت نے 16 لاکھ افغان مہاجرین کو بینکنگ نظام کا حصہ بنایا۔ وزارت سیفران اپنا کام بہتر طریقے سے کر رہی ہے، 5 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کا کوئی ڈیٹا نہیں۔ کچھ عناصر لسانی بنیاد پر منفی سوچ پھیلا رہے ہیں۔

  • افغان مہاجرین کے لیے انسانیت کی وہ مثالیں قائم کیں جن کا جواب نہیں: شہریار آفریدی

    افغان مہاجرین کے لیے انسانیت کی وہ مثالیں قائم کیں جن کا جواب نہیں: شہریار آفریدی

    اسلام باد: وزیر مملکت برائے سرحدی امور (سیفران) شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ ہم نے افغان مہاجرین کو اپنے شہروں میں رکھا، ہم نے انسانیت کی وہ مثالیں قائم کیں جن کا کوئی جواب نہیں۔ افغان کابینہ میں 22 کے قریب وزرا پاکستان کے کیمپوں میں پلے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے سرحدی امور (سیفران) شہریار آفریدی نے صوبہ خیبر پختونخواہ کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔ شہریار آفریدی کا کہنا کہ افغانستان میں بدامنی سے سب سے زیادہ نقصان پاکستان نے اٹھایا، پاکستان نے کسی بھی وقت افغان مہاجرین کو بے آسرا نہیں چھوڑا۔

    وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ افغان کرکٹ ٹیم میں شامل کھلاڑی پاکستان میں پلے بڑھے، ہم نے افغان مہاجرین کو اپنے شہروں میں رکھا۔ کسی بھی ملک میں مہاجرین کو کیمپوں میں رکھا جاتا ہے۔ شام کے مہاجرین کی تازہ ترین مثال سب کے سامنے ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے انسانیت کی وہ مثالیں قائم کیں جن کا کوئی جواب نہیں۔ افغان کابینہ میں 22 کے قریب وزرا پاکستان کے کیمپوں میں پلے۔

    شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ صرف 32 فیصد افغان شہری کیمپوں میں رہتے ہیں، حکومت نے 16 لاکھ افغان مہاجرین کو بینکنگ نظام کا حصہ بنایا۔ وزارت سیفران اپنا کام بہتر طریقے سے کر رہی ہے، 5 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کا کوئی ڈیٹا نہیں۔ کچھ عناصر لسانی بنیاد پر منفی سوچ پھیلا رہے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ وفاق نے 57 ارب پختونخواہ حکومت کو جاری کیے، وفاق کی جاری کردہ رقم فاٹا میں استعمال ہوگی۔ پاکستان دنیا کی سب سے بڑی جنگ لڑ رہا ہے۔ مہاجرین سے متعلق عالمی برادری کی بھی ذمہ داری ہے۔

    صوبہ خیبر پختونخواہ کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ قبائلی علاقوں میں انفرا اسٹرکچر کے لیے امن ناگزیر ہے، کچھ لوگ نہیں چاہتے کہ قبائلی اضلاع میں امن ہو۔ مقامی لوگ احتجاج کر رہے تھے تو اس سے پی ٹی ایم کا کیا تعلق تھا۔

    انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کی رہائی میں پی ٹی ایم کا کیا کام ہے، ایک شخص کو شک کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا تو پی ٹی ایم کا کیا تعلق تھا۔ رکن اسمبلی کو زیب نہیں دیتا کہ اسلحہ لے کر چیک پوسٹ پر کھڑا ہوجائے۔ رکن اسمبلی کیسے جا کر فوجی جوان کے سامنے نعرے لگاتے ہیں۔

    شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو پہلے سندھ پر توجہ دیں اس کے بعد باقی باتیں کریں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی دہشت گردی اور سیاست کو الگ الگ رکھے۔ قربانیاں دے کر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کی۔

    انہوں نے کہا کہ دشمن ایجنسیاں اور ملک پاکستان کے خلاف کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، مشکلات یقیناً ہیں لیکن ہم ان مشکلات سے نکل جائیں گے۔ خار قمر کے علاقےمیں آپریشن ہو رہا ہے، یہ کیاطریقہ ہے مسلح ہو کر چیک پوسٹ کو توڑ کر آگے نکل جائیں۔ کافی چیزیں سمجھ آچکی ہیں، یہ لوگ دوبارہ پشتونوں کو استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ ہم تو یہ کہتے ہیں چند لوگ دوبارہ پختونوں کو استعمال کرنا چاہتے ہیں، ’کیا پختون اسی لیے ہیں کہ بندوق اٹھائیں، لڑیں اور مریں‘۔

  • پشتون نے کبھی بھی پاکستان کے خلاف نعرہ نہیں لگایا: شہریار آفریدی

    پشتون نے کبھی بھی پاکستان کے خلاف نعرہ نہیں لگایا: شہریار آفریدی

    اسلام آباد: وزیر مملکت برائے سیفران شریار خان آفریدی کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے تھے کہ محسن داوڑ اور علی وزیر کو قومی دھارے میں لایا جائے۔ پشتون نے کبھی بھی پاکستان کے خلاف نعرہ نہیں لگایا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے سیفران شریار خان آفریدی نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیا امریکا نے اس ملک کے فیصلے کرنے ہیں؟ غفار خان، ولی خان میرے بزرگ ہیں۔

    شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ نقیب اللہ محسود کے لیے سارے جمع ہوئے، 9 نکاتی ایجنڈا آیا وہی تھا جو عمران خان نے دیا تھا۔ طاہر داوڑ میرا بھائی تھا میرا پاکستانی شہری تھا۔

    انہوں نے افغان انٹیلی جنس ایجنسی پر برستے ہوئے کہا کہ این ڈی ایس نے میت ہمیں کیوں نہیں دی، وہ لوگ جن کے ذہنوں کو واش کیا گیا آج کیا کر رہے ہیں۔

    وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ ڈرگ، انسانی اسمگلنگ اور دیگر کئی جرائم میں کام کیوں نہیں کیا؟ ماضی کی حکومتوں نے تحفظ کا کیوں نہیں سوچا؟ یہ پھر کہتے ہیں وفاق فنڈز نہیں دیتا۔

    انہوں نے کہا کہ وہ پشتون، وہ بلوچ، وہ سندھی، وہ پنجاب جنہوں نے ہر فورم پر قربانیاں دی۔ ایک لاکھ 81 ہزار بلاک کارڈ کلیئر کیے گئے، چاہتے تھے کہ محسن داوڑ اور علی وزیر کو قومی دھارے میں لایا جائے۔

    شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ یہ روایت کیوں ہے کوئی بھی واقعہ ہو تو محرومی پھیلائی جاتی ہے، طاہر داوڑ کیس سے متعلق پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی قیادت سے ملا تھا۔ 8 ماہ پہلے طافتان کی بات آئی تو بتایا گیا پہلا حکومتی وزیر ہے جو وہاں گیا۔ صوبوں میں مسئلہ ہو تو کہا جاتا ہے اسلام آباد ساتھ نہیں دے رہا۔ جب اسلام آباد کچھ کرنا چاہے تو کہا جاتا ہے صوبائی خود مختاری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پشتون نے کبھی بھی پاکستان کے خلاف نعرہ نہیں لگایا، نقیب اللہ محسود کے مسئلے پر جب وہاں تقریر کی تو بہت تالیاں بجیں۔ علی وزیر اور محسن داوڑ کو مین اسٹریم میں لانا چاہتے تھے۔ پہلے دن سے پرویز خٹک اور میں ان سے رابطے میں ہیں۔

  • جان قربان کرنے والے پولیس کے شہداء کو سلام پیش کرتا ہوں، شہریار آفریدی

    جان قربان کرنے والے پولیس کے شہداء کو سلام پیش کرتا ہوں، شہریار آفریدی

    کراچی : وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ سلام ہے پولیس کے ان جوانوں کو جو مفتی تقی عثمانی کی حفاظت کرتے ہوئے شہید ہوئے۔

    یہ بات انہوں نے کراچی میں مفتی تقی عثمانی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ شہریار آفریدی نے کہا کہ پولیس چاہے سندھ کی ہو یا کسی بھی صوبے کی ہو شہر میں امن ان ہی کی قربانیوں سے آیا ہے، پولیس کے ان جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے اپنے فرائض کی ادائیگی دوران جام شہادت نوش کیا۔

    ایک سوال کے جواب میں وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان سے جو منافقت کرے گا اللہ اس کو ذلت کا نشانہ بنادے گا، پاکستان پر اور پاکستان کی سوچ پر کبھی بھی سیات نہیں ہونی چاہیے۔

    یہ بات یہاں کے لیڈر بھول جاتے ہیں جو پاکستان کے ساتھ کھیلتے ہیں، اقتدارمیں عزت نہیں ملتی بلکہ عزت اللہ کے فضل سے حاصل ہوتی ہے۔

    تمام مذاہب کو تحفظ دینا ریاست کی ذمہ داری ہے، مدارس، مساجد، علما، چرچ، مندر کو عزت دینا ذمہ داری ہے، مدارس کے لوگوں کو بدقسمتی سے عزت نہیں دی گئی۔ اب ان کو بھی عزت ملے گی۔

    مزید پڑھیں: تمام مذاہب کو تحفظ دینا ریاست کی ذمہ داری ہے: شہریار آفریدی

    یاد رہے کہ اس سے قبل سندھ رینجرز کے26ویں بیچ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ ملک میں بیٹھ کر دشمن کی بولی بولنے والے اپنا قبلہ درست کرلیں، انہیں عبرت کا نشانہ بنا دیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ اب کوئی پاکستان کو ڈکٹیٹ نہیں کرسکے گا، ریاست اب کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ اب کوئی بھی پاکستان کے باہر سے یہاں کے نظام کو مفلوج نہیں کرسکے گا۔

    وزیر داخلہ نے مزیدکہا کہ کراچی کے حالات پہلے کے مقابلے میں بہت بہتر  ہوگئے ہیں، یہ شہر  پھر سے معاشی اور تجارتی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا ہے اور اس کی رونقیں لوٹ آئی ہیں۔

  • سرحد کی حفاظت ہویا کراچی میں امن، رینجرز نے ہرجگہ ذمےداری نبھائی‘ شہریارآفریدی

    سرحد کی حفاظت ہویا کراچی میں امن، رینجرز نے ہرجگہ ذمےداری نبھائی‘ شہریارآفریدی

    کراچی: وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کا کراچی میں انعقاد رینجرز کی کامیابیوں کا ثبوت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں رینجرز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرمملکت برائے داخلہ شہریارآفریدی نے کہا کہ اس پریڈ سے مخاطب ہونا میرے لیے اعزازکی بات ہے۔

    انہوں نے پاس آؤٹ ہونے والے جوانوں اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یاد رکھیں پاس آؤٹ ہونے والے قابل فخرادارے کا حصہ بن رہے ہیں۔

    شہریار آفریدی نے کہا کہ رینجرزنے ہرمیدان میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، سرحد کی حفاظت ہویا کراچی میں امن ، رینجرز نے ہرجگہ ذمے داری نبھائی۔

    وزیرمملکت برائے داخلہ نے کہا کہ رینجرزنے کراچی میں تمام چیزوں کا مقابلہ کرکے امن برقرار رکھا، رینجرزنے 5 سال میں 16 ہزارسے زائد آپریشن کیے۔

    شہریارآفریدی نے کہا کہ دہشت گردوں سمیت 12 ہزارسے زائد جرائم پیشہ پولیس کے حوالے کیے۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی کے حالات پہلے کے مقابلے میں بہت بہترہیں، کراچی پھرسے معاشی اور تجارتی سرگرمیوں کا مرکزبن گیا ہے۔

    وزیرمملکت برائے داخلہ نے کہا کہ آئیڈیازاورامن2019 مشقوں کا انعقاد رینجرزکی کاوشوں کا نتیجہ ہے، پی ایس ایل کا کراچی میں انعقاد رینجرزکی کامیابیوں کا ثبوت ہے۔

    شہریار آفریدی نے کہا کہ سند ھ کے امن کے لیے جانیں قربان کرنے والوں کوسلام پیش کرتا ہوں، کراچی اورسندھ میں رینجرزکو تمام چیلنجزکا مکمل اداراک ہے۔

    انہوں نے کہا کہ امید ہے جن عناصرکی وجہ سے امن خراب ہوا انھیں پنپنے کاموقع نہیں ملے گا، رینجرز کی شجاعت اوربہادری ایک مثال ہے۔

    وزیرمملکت برائے داخلہ نے کہا کہ ریاست اب بلیک میل نہیں ہوگی، کوئی دباؤ قبول نہیں کرے گی، ملک کے آئین اورقانون پرکوئی سودے بازی نہیں ہوگی، اب کوئی باہرسے فون کرکے ہمیں مفلوج نہیں کرسکے گا۔

    شہریار آفریدی نے کہا کہ مادروطن کے مفاداور شہریوں کی عزت پرریاست سودے بازی نہیں کرے گی، دشمنوں کی زبان بولنے والوں کوکہتا ہوں کہ اپنا قبلہ درست کرلیں۔

    وزیرمملکت برائے داخلہ نے انشااللہ آنے والا وقت پاکستان اورپاکستانیوں کا ہے، پاکستان ایسا ملک ہوگا کہ جس پرنہ صرف آپ بلکہ پوری دنیا فخرکرے گی۔

  • پاکستان پر ففتھ جنریشن وارمسلط کی گئی، تمام جماعتوں‌ کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا: شہریار آفریدی

    پاکستان پر ففتھ جنریشن وارمسلط کی گئی، تمام جماعتوں‌ کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا: شہریار آفریدی

    اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ قانون وزیراعظم سمیت کابینہ اور عام شہریوں پر بھی لاگو ہے، کسی کو قانون ہاتھ میں لینےکی اجازت نہیں.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے خصوصی پریس کانفرنس میں کیا. شہریارآفریدی نے پی پی پی کے احتجاج پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جو ہوا، قوم اس کی گواہ ہے، چاہےوہ پلاننگ تھی یا نہیں، کیمرے کی آنکھ سے کوئی چیز نہیں چھپ سکتی.

    [bs-quote quote=” اگر ہم کہیں جائیں گے, تو کیا ہم ساتھ میں لوگ اور کارکن لے کر جائیں گے.” style=”style-8″ align=”left” author_name=”شہریار آفریدی”][/bs-quote]

    شہریارآفریدی نے مزید کہا کہ کبھی  ہماری طرف سے ناانصافی نہیں ہوگی، تمام سیاسی جماعتوں کو سنجیدگی سے معاملات دیکھنے کی ضرورت ہے، پاکستان پرففتھ جنریشن وار مسلط کی گئی ہے، نیشنل ایکشن پلان پرتمام سیاسی جماعتوں نےاتفاق کیا.

    انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے کل جو کیا وہ کیمرے نے محفوظ کرلیا، ہم نےکل ہرایک کواجازت دی، لیکن کچھ ایس اوپی کوئی نظراندازنہیں کرسکتا۔

    مزید پڑھیں: ہم سب مل کر امن کا قیام چاہتے ہیں: شہریار آفریدی

    ان کا مزید کہنا تھا کہ آئین وقانون کے خلاف کوئی بھی جائے گا حکومت ایکشن لے گی، اگر ہم کہیں جائیں گے, تو کیا ہم ساتھ میں لوگ  اور کارکن لے کر جائیں گے.

    شہریارآفریدی کا کہنا تھا کہ بھارت سے کشیدگی پرہماری آواز پوری دنیا میں سنی گئی، حکومت کی سنجیدگی کو وقت ثابت کرے گا.