Tag: shehryar khan

  • پاک بھارت سیریزکی بھارت منتقلی، پی سی بی نے تردید کردی

    پاک بھارت سیریزکی بھارت منتقلی، پی سی بی نے تردید کردی

    لاہور: پی سی بی نے پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی پاک بھارت ٹیسٹ سیریزبھارت منتقل ہونے سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔

    رواں سال دسمبرمیں پاکستان کی میزبانی میں متحدہ عرب امارات کے مقام پرپاک بھارت ٹیسٹ سیریز کا انعقاد ہونا ہے۔

    بھارتی اخبار نے دعویٰ کیا تھا کہ پاک بھارت ٹیسٹ سیریز بھارت میں کھیلنے کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے آمدگی ظاہر کردی ہے۔

    اخبار نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ پہلا ٹیسٹ کلکتہ میں جبکہ دوسرا ٹیسٹ موہالی میں کھیلاجائے گا۔

    پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان کا کہنا ہے کہ پاک بھارت سیریز کے بھارت منتقل ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں سیریز اپنے مقام پرہی ہوگی۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ان خبروں کی باقاعدہ تردید بھی کرے گا۔

    واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر دباؤ ڈالا جارہا ہے کہ پاکستان اپنی میزبانی کا حق سرینڈر کرتے ہوئے سیریزبھارت منتقل کردے۔

  • زمبابوے کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کی تحریری یقین دہانی کرادی

    زمبابوے کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کی تحریری یقین دہانی کرادی

    لاہور : زمبابوے کرکٹ ٹیم شیڈول کے مطابق پاکستان کا دورہ کریگی۔ زمبابوے بورڈ نے تحریری طور پر پی سی بی کو آگاہ کردیا۔

    پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوا چاہتی ہے، زمبابوے کے دورے پر ہونیوالی بے یقینی ختم ہوئی اور پی سی بی کے چیئرمین شہریارخان نے اعلان کیا ہے کہ زمبابوے کرکٹ بورڈ نے ہاں کردی ہے۔

    منگل سے شروع ہونے والا دورہ یکم جون کو ختم ہوگا۔ جس میں دو ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے کھیلے جائیں گے، اس دورے میں سیکورٹی کے سخت انتطامات کئے جائیں گے۔

    زمبابوے کا دورہ پی سی بی کیلئے ایک بڑی آزمائش ہوگی۔ دو ہزار نو میں دہشت گردی کے ایک واقعے نے پاکستان میں چھ سال کرکٹ منقطع کردی تھی۔

    اب دہشت گردی سے پاک کم از تین چار دورے غیر ملکی ٹیموں کا اعتماد بحال کرسکیں گے۔ کرکٹ کی واپسی کے جشن کے ساتھ پوری قوم دعا گو بھی ہوگی کہ کوئی اور سانحہ نہ ہو، ہمارے کرکٹ کے میدان آباد ہی رہیں۔

  • پی سی بی نے نوید اکرم چیمہ کو ٹیم کا مینجرمقرر

    پی سی بی نے نوید اکرم چیمہ کو ٹیم کا مینجرمقرر

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے معین خان کو چیف سلیکٹر برقرار رکھتے ہوئے ایک عہدہ واپس لے لیا،نوید اکرم چیمہ کو ورلڈ کپ کے لئے قومی ٹیم کا مینجر مقرر کردیا گیا۔

    پی سی بی نے معین خان سے ایک عہدہ واپس لے لیا ہے، معین خان ورلڈ کپ میں بطور چیف سلیکٹر ٹیم کے ہمراہ جائیں گے، چیف سیکرٹری پنجاب نوید اکرم چیمہ کو میگاایونٹ کے لئے ٹیم کا مینجر مقرر کیا گیا ہے، نوید اکرم چیمہ اپنے موجودہ عہدے سے جنوری میں ریٹائر ہورہے ہیں، نوید اکرم چیمہ اسپاٹ فکسنگ کیس کے بعد تین سال تک ٹیم کے مینجر رہے،ان کی موجودگی میں کبھی کوئی تنازع سامنے نہیں آیا۔

  • نوید اکرم قومی ٹیم کے’چیف ڈی مشن‘مقرر

    نوید اکرم قومی ٹیم کے’چیف ڈی مشن‘مقرر

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان اور قومی کرکٹ ٹیم کے مینجر معین خان میں ون آن ون ملاقات ہوئی، ملاقات میں ورلڈ کپ کےلئے نوید اکرم چیمہ کو چیف ڈی مشن مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق نوید اکرم چیمہ کو یہ ذمہ داری حکومت پنجاب کے دباو پر سونپی گئی ہے ،صوبائی حکومت نے نوید اکرم چیمہ کو این او سی اور پی سی بی نے تقرری کا خط بھی جاری کردیا ہے جبکہ معین خان ٹیم کے ساتھ مینجر کی حیثیت سے اپنا کام جاری رکھے گے۔

    نوید اکرم چیمہ کی تقرری کی خبر جہاں معین خان کے لئے پریشانی کا باعث ہے وہیں کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں میں بھی بے چینی پائی جارہی ہے، نوید اکرم چیمہ ٹیم کے ڈسپلن کے حوالے سے کافی سخت ہیں جس وجہ سے کھلاڑی پریشان ہیں۔