Tag: Shehryar Munawar

  • شہریار منور نے شادی کے فوائد گِنوا دیے، تصویر وائرل

    شہریار منور نے شادی کے فوائد گِنوا دیے، تصویر وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شہریار منور صدیقی نے سوشل میڈیا پر اپنی تصویر شیئر کی ہے۔

    حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھے والے شہریار منور صدیقی اپنی اہلیہ ماہین صدیقی کے ساتھ خوشگوار زندگی گزارنے میں مصروف ہیں اب اداکار  شادی کے فوائد گنواتے نظر آ رہے ہیں۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شہریار منور نے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہیں ایک ہوٹل میں پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    اداکار نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ شادی کرنے کا فائدہ نمبر 11،  ناشتے کی میز پر آپ کی تصویر بنانے کے لیے ’کوئی‘ مل جاتا ہے۔

    اداکار شہریار کی اس پوسٹ میں ’کوئی‘ سے مراد ان کی اہلیہ ماہین صدیقی ہیں جنھوں نے ناشتے کی میز پر یہ تصویر بنائی، اداکار کی اس پوسٹ کو مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے اور صارفین نے جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال اداکار شہریار منور اور  اداکارہ ماہین صدیقی بڑی دھوم دھام سے شادی کے بندھن گئے، ان کی شادی کی رنگا رنگ تقریبات میں روایتی رسومات کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ رقص اور موسیقی کی محافل بھی منعقد کی گئی تھیں۔

  • اداکار شہریار منور رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے، تصاویر وائرل

    اداکار شہریار منور رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے، تصاویر وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شہریار منور اور اداکارہ ماہین صدیقی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

    فوٹو ایںڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پاکستانی معروف اداکار و فلمساز شہریار منور اور ماہین صدیقی کی نکاح کی تقریب کی تصاویر زیر گردش ہیں جس میں دولہا اور دلہن کو سفید لباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر میں خوبصورت جوڑے کو نکاح نامہ تھامے دیکھا جا سکتا ہے، اس تقریب میں دوستوں اور شوبز شخصیات نے شرکت کی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    شہریار منور اور ماہین صدیقی کی شادی کی تقریبات کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، ڈھولکی، قوالی نائٹ، ہلدی اور ’شبِ موسیقی‘ میں شوبز ستاروں نے شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگا دیے تھے۔

    شہریار منور اور ان کی ہونے والی دلہنیا اداکارہ ماہین صدیقی کی ’شبِ موسیقی‘ کی تقریب میں ماہرہ خان کے ڈانس سمیت دیگر شوبز شخصیات کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pervez Taufiq (@ptaufiqphotography)

    اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے دوست شہریار کی شادی پر شاندار ڈانس پرفارمنس پیش کی ہے، وائرل ویڈیو میں ماہرہ خان کو مادھوری ڈکشت کے معروف گانے ’گھاگرا‘ پر دھواں دار پرفارمنس دیکھا جاسکتا ہے جس میں ان کے ساتھ ایک اور فنکار بھی موجود ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by maheen (@maheenhsiddiqui)

    اس کے علاوہ اسی فنکشن میں احد رضا میر، ثروت گیلانی، عاصم رضا، فہد مرزا سمیت کئی فنکاروں نے شرکت کی جس کی ویڈیو وائرل ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

  • شہریار منور کس پاکستانی اداکارہ سے شادی کرنے والے ہیں؟ افواہیں سرگرم

    شہریار منور کس پاکستانی اداکارہ سے شادی کرنے والے ہیں؟ افواہیں سرگرم

    پاکستان کے معروف اداکار شہریار منور کی اداکارہ ماہین صدیقی سے جلد شادی کی خبریں سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انستاگرام کے مختلف پیجز پر شہریار منور کی شادی سے متعلق سے افواہیں گردش کررہی ہیں، ان افواہوں کے مطابق شہریار منور رواں سال دسمبر میں اداکارہ ماہین صدیقی سے شادی کرنے والے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by People Pakistan (@peoplepakistan)

    انسٹاگرام پیجز پر بتایا جارہا ہے کہ دونوں اداکار ایک دوسرے کے ساتھ دسمبر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے لیکن اس خبر پر اداکار اور اداکارہ نے اب تک کسی بھی ردعمل کا اظہار نہیں کیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Amna Rasool (@allpakshowbizstarz)

    دوسری جانب پوسٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ شہریار منور نے ماہین صدیقی کی حالیہ تصاویر پر کمنٹ کرتے ہوئے دل والا ایموجی بنایا، جس سے یہ تاثر جارہا ہے کہ شاید، دونوں فنکاروں کے درمیان واقعی میں محبت کا رشتہ قائم ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by MediaMasala.Pk (@mediamasala)

    واضح رہے کہ اداکار شہریار منور اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’رد‘ میں سالار کا کردار نبھا رہے ہیں، اس ڈرامے میں حبا بخاری (ایمان)، اور ارسلان نصیر (زین) کا مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

    ’رد‘ کے ڈائریکٹر احمد بھٹی ہیں جنہوں نے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ کی ہدایت کاری کے فرائض انجام دیے ہیں، جبکہ اس کی کہانی صنم زریاب نے لکھی ہے۔