Tag: Shehzad Roy

  • شہزاد رائے اقوام متحدہ کے سفیر مقرر

    شہزاد رائے اقوام متحدہ کے سفیر مقرر

    کراچی: اقوام متحدہ کے ادارہ برائے منشیات و جرائم نے پاکستانی معروف گلوکار شہزاد رائے کو اپنا خیر سگالی سفیر مقرر کردیا۔

    یاد رہے کہ شہزاد رائے ماضی میں رومانوی گانے گانے کے بعد اب سماجی خدمات میں مصروف ہیں جبکہ ان کے بنائے ہوئے گانے بھی معاشرتی مسائل اور خرابیوں کی طرف نشاندہی کرتے ہیں۔

    انہیں ان کی سماجی خدمات کے اعتراف میں پاکستان کے اعلیٰ ترین سول اعزاز ستارہ امتیاز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

    یو این او ڈی سی کے ڈائریکٹر نے شہزاد رائے کی تقرری کے موقع پر کہا، ’بطور گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے اپنے پورے کیرئیر کے دوران غیر قانونی منشیات کی روک تھام کے لیے اپنی پوری کوشش کی ہے‘۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام میں بطور گلوکار اور خصوصاً نوجوانوں میں ان کی مقبولیت کے ذریعے پاکستان میں منشیات کے خاتمے کی کوششیں کی جاسکیں گی۔

    اپنی تقرری پر شہزاد رائے نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے اپنے لیے باعث فخر قرار دیا اور منشیات اور جرائم کے خاتمے کے لیے یو این او ڈی سی کے کام کی تعریف کی۔

    انہوں نے کہا، ’مجھے ان بچوں کو دیکھ کر بہت افسوس ہوتا ہے جب وہ معمولی جرائم، منشیات کے استعمال یا خرید و فروخت کی وجہ سے جیل میں بند ہوتے ہیں۔ اگر میں ان بچوں میں صرف کسی ایک بچے کو بھی جیل سے نکالنے میں کامیاب رہا، اور کسی ایک نوجوان کو بھی منشیات کی لت سے چھٹکارہ دلانے میں مدد فراہم کرسکا تو مجھے فخر ہوگا کہ میں کچھ تبدیلی لے آیا‘۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان سے معروف مصورہ اور سماجی کارکن منیبہ مزاری کو بھی اقوام متحدہ کی جانب سے خیر سگالی سفیر مقرر کیا جاچکا ہے۔

    منیبہ اقوام متحدہ برائے خواتین (یو این ویمن) کی جانب سے پاکستان میں صنفی مساوات اور خواتین کی خود مختاری کے لیے کام کر رہی ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • شہزاد رائے کا شہید جنید جمشید کوانکا نغمہ پیش کرکے خراج عقیدت

    شہزاد رائے کا شہید جنید جمشید کوانکا نغمہ پیش کرکے خراج عقیدت

    کراچی : معروف گلوکار شہزاد رائے نے شہید جنید جمشید کا گانا ’’ مر بھی جاؤں تو مت رونا ‘‘ پیش کرکے انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اپنی جدائی سے ہزاروں دلوں کو اداس کرنے والے جنید جمشید شہید کو ان کے دوست احباب اپنے اپنے انداز سے خراج عقیدت پیش کرہے ہیں۔

    اس حوالے سے گلوکار شہزاد رائے نے بھی اپنے دیرینہ دوست کو ان کا ایک پرانا گانا گا کر خراج عقیدت پیش کیا، جس کے بول آج کے حالات کی عکاسی کرتے ہیں۔

    گانے کے بول کچھ یوں ہیں 

    بیتی ہوئی باتوں کو جاگی ہوئی راتوں کو یاد کرنا

    ۔۔۔۔ اور جی لینا۔۔۔۔ میں مر جاؤں تو مت رونا۔۔


    Shehzad Roy pays tribute to Junaid Jamsheed by arynews

    معروف گلوکار شہزاد رائے نے جنید جمشید کو انوکھے انداز میں خراج عقیدت پیش کیا یہ گانا جنید جمشید نے نوے کی دہائی میں گایا تھا۔ آج وہ ہم میں موجود نہیں ہیں لیکن شہزاد رائے نے ان کا گانا گا کر ان کی یادیں تازہ کردیں۔

    اب دیکھئے جنید جمشید شہید کا وہ یادگار گیت جس کو شہزاد رائے نے بھی گایا

  • پاکستانی مایہ ناز پاپ سنگر شہزاد رائے کا نیا ویڈیو سونگ ریلیز

    پاکستانی مایہ ناز پاپ سنگر شہزاد رائے کا نیا ویڈیو سونگ ریلیز

    کراچی : پاکستانی مایہ ناز پاپ سنگر شہزادرائے کا نیا ویڈیو سونگ آج ریلیزہوگیا، اےآروائی نیٹ ورک اس خوبصورت گانے کا میڈیا پارٹنر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق خوبصورت آواز اور دلکش انداز گلوکار شہزاد رائے کا نیا رومینٹک گانا "جند جان” ریلیز ہوگیا ہے، نیٹ مختلف سماجی موضوعات پر گانوں کے ذریعے آواز اٹھانے والے شہزاد رائے کا طویل عرصے بعد رومینٹک گانا سامنے آیا ہے۔

    پاکستانی پاپ سنگر شہزاد رائے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیڑ پر اپنا نیا گانا شیئر کرتے ہوئے کہا کہ پیار خوبصورت ہوتا ہے لیکن اندھا اور خطرناک بھی۔

    جند جان کا میڈیا پارٹنر اےآروائی نیٹ ورک ہے۔

    ویڈیو سونگ میں ماڈل ایمان علی نے جلوے دکھائے ہیں جبکہ سنگر زوئے ویکاجی نے شہزادرائے کے ساتھ آواز کا جادوجگایا۔

    مزید پڑھیں : گلوکار شہزاد رائے نے رٹا لگانے کے خلاف آگاہی مہم کا آغاز کردیا

    اس سے قبل معروف گلوکار شہزاد رائے نے رٹا لگانے کے خلاف آگاہی مہم کا آغاز کردیا، اس حوالے انہوں نے گانا بھی ریلیز کردیا ہے۔

  • گلوکار شہزاد رائے نے رٹا لگانے کے خلاف آگاہی مہم کا آغاز کردیا

    گلوکار شہزاد رائے نے رٹا لگانے کے خلاف آگاہی مہم کا آغاز کردیا

    کراچی: معروف گلوکار شہزاد رائے نے رٹا لگا کر امتحان دینے کے بجائے سوال سے سوال کرنے اور رٹا لگانے کے خلاف آگاہی مہم کا آغاز کردیا، اس حوالے انہوں نے گانا بھی ریلیز کردیا ہے۔

    پاکستانی مشہور گلوکار شہزاد رائے نے رٹا لگانے کے خلاف آگاہی مہم کا آغاز کردیا، شہزاد رائے نے اپنے پیغام میں میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات کے طریقہ کار میں اصلاح کی ضرورت پر زور دیا ۔

    اس حوالے سے انہوں نے گانا بھی ریلیز کردیا جس میں بتایا گیا ہے کہ بات کا جواب بات سے دیا جائے، ضروری نہیں ہے کہ بات کا جواب گولی یا تھپڑ سے دیا جائے کیونکہ ڈرا کر نہیں ہرا کر جیتو تو مانیں۔

    شہزاد رائے نے اپنے اس گانے میں یہ پیغام دیا ہے رٹا لگانے کی روش کر ختم کیا جائے ، بات سے بات کا جواب دیا جائے، اختلاف رائے کی آزادی دی جائے۔

    شہزاد رائے اے آر وائی نیوز کے اسٹویو میں بھی تشریف لائے اور اپنی مہم سے عوام کو آگا کیا، اسٹوڈیو میں شہزاد رائے اپنا گانا بھی گنگیایا۔


    Shehzad Roy speaks up about reform matric board by arynews

    اس مہم کے حوالے سے میٹرک بورڈ کے چیئرمین انوار احمد زئی نے کہا ہے کہ شہزاد رائے کی مہم سے اتفاق کرتا ہوں، بچوں کو رٹے کے بجائے تعلیم سمجھا کر دی جائے ، وہ اچھا کام کررہے ہیں، نظام تعلیم میں اصلاحات ناگزیر ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد اصلاحات صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہیں، میٹرک بورڈ میں اصلاحات کی شدید ضرورت ہے، ہم تبدیلی لانے کے لیے کوشاں ہیں، مختلف مضامین پر غور جاری ہے۔