Tag: sheikh hamdan

  • کرونا وائرس ، دبئی کے ولی عہد  کا عوام کے نام اہم پیغام

    کرونا وائرس ، دبئی کے ولی عہد کا عوام کے نام اہم پیغام

    دبئی : دُبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد نے امارات میں مقیم تمام شہریوں کے لیے اہم پیغام جاری کردیا۔

    عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق دبئی کے ولی عہد اور ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین شیخ حمدان بن محمد بن راشد نے امارات میں مقیم تمام افراد کے نام ایک کُھلا خط تحریر کیا جس میں‌ انہیں‌ مطمئن کرنے کی کوشش کی۔

    خط میں انہوں نے لوگوں کو پیغام دیا ہے کہ کرونا وائرس سے بالکل خوف زدہ نہ ہوں۔

    انھوں نے اپنے خط میں کہا کہ ہمیں اپنے اللہ کی ذات پر بھروسہ رکھنا چاہیے، ہمارے پاس ایک مضبوط لیڈر شپ موجود ہے، جو آپ کی صحت و تندرستی کو یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔

    شیخ حمدان نے یقین دلایا کہ حکمرانوں کے لیے اماراتی شہریوں اور غیر ملکی تارکین وطن کی صحت و سلامتی سب سے اہم ہے، ایسی صورت میں لوگوں کو کرونا سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔

    انہوں نے اپنے خط میں مزید لکھا کہ اماراتی حکومت تمام افراد کی صحت کی حفاظت کے لیے اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لا رہی ہےاور کرونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی صورت حال کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح سے متحد ہے۔

    شیخ حمدان کا کہنا تھا کہ یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم خود کو، اپنے گھر والوں کو اور اپنے اردگرد تمام افراد کو محفوظ رکھنے کے لیے بھرپور انداز میں کردار ادا کریں۔

    شیخ حمدان نے لوگوں پر روز دیا کہ موجودہ صورت حال کے باعث معمولات زندگی میں عارضی طور پر تبدیلی لائیں اور حفظان صحت کے اصولوں پر پوری طرح سے عمل کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

    اپنے خط کے  اختتام میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ سب کو اپنی خفاطت میں رکھے ، ”آپ کا بھائی، حمدان بن محمد بن راشد المکتوم“ ۔

    خیال رہے متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 130 سے تجاوز کرچکی ہے اور خدشہ ہے کہ اگلے چند روز میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

  • سرکاری ملازمین  کے لئے نئی اسکیم متعارف ، تنخواہوں میں شاندار اضافہ

    سرکاری ملازمین کے لئے نئی اسکیم متعارف ، تنخواہوں میں شاندار اضافہ

    دبئی : اماراتی حکومت نے دبئی کے سرکاری ملازمین کے لئے نئی اسکیم متعارف کرادی ، جس کے تحت سرکاری ملازمین کی اوسط تنخواہوں میں 10 فیصد جبکہ پیشہ ورانہ اداروں کے ملازمین کی تنخواہوں میں 9 سے 16 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی کے ولی عہد اور دبئی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین شیخ ہمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے حکومت کی جانب سے دبئی کے تمام سرکاری ملازمین کے لئے نئی اسکیم کا اعلان کردیا۔

    نئی اسکیم کا اطلاق یکم جنوری 2020 سے ہوگا، اس اسکیم کا مقصد حکومت کی کارکردگی کا معیار بلند کرنا، سرکاری محکموں اور اداروں کے ملازمین کی کارکردگی اور پیداواری صلاحیت میں بہتری لانا ہے۔

    نئی اسکیم کے تحت سرکاری ملازمین کی اوسط تنخواہوں میں 10 فیصد ہوگا جبکہ پیشہ ورانہ اداروں کے ملازمین کے لیے 9 سے 16 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ حکومت نے ملازمین کو بہتر زندگی فراہم کرنے کے لئے انہیں اوقات کار میں سہولت ، جزوقتی ڈیوٹی کی سہولت بھی دی ہے، جس کے بعد سرکاری ملازمین گھر بیٹھ کر بھی ڈیوٹی انجام دے سکیں گے۔

    دوسری جانب ولی عہد شہزادہ نے کیریئر گریڈ پلیسمنٹ کمیٹی تشکیل دینے کی بھی منظوری دے دی، اس کمیٹی کی سربراہی دبئی گورنمنٹ ہیومن ریسورس ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل عبد اللہ الفالسی کریں گے۔

    کمیٹی میں دبئی کے محکمہ خزانہ کے ڈائریکٹر جنرل اور دبئی کی سپریم قانون سازی کمیٹی کے سکریٹری جنرل بھی شامل ہیں۔ کمیٹی نئی اسکیم میں بیان کردہ گریڈ اور تنخواہوں پر مبنی کیریئر گریڈ پلیسمنٹ لسٹوں کی منظوری دے گی۔

    حکومت دبئی نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور گریڈز کا چارٹ بھی جاری کیا، اس موقع پر دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے کہا کہ تنخواہوں میں یہ تازہ ترین اضافہ دُبئی کے فرمانروا اور وزیر اعظم متحدہ عرب امارات شیخ محمد بن راشد المکتوم کے دُبئی کو ترقی دینے کے ویژن کے تحت کیا جا رہا ہے۔

  • دبئی ریس، ولی عہد کی شرکت، شرکاء حیران

    دبئی ریس، ولی عہد کی شرکت، شرکاء حیران

    دبئی: متحدہ عرب کی ریاست دبئی میں ہونے والی ریس میں شرکاء ولی عہد شیخ حمدان بن راشد المکتوم کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔

    خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق دبئی میں منعقدہ ریس میں ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے بھرپور حصہ لیا، ولی عہد نے دبئی کے شیخ زاید روڈ سے اپنی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیں، تصاویر میں ان کے ساتھ امارات کے شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

    اس موقع پر دبئی کی مصروف اور معروف شیخ زاید روڈ ریسنگ ٹریک کا منظر پیش کررہی تھی، دبئی ریس کا انعقاد پہلی بار کیا گیا ہے اور ریس کو دبئی فٹنس چیلنج کا حصہ قرار دیا گیا ہے۔

    ریس میں ہر عمر کے افراد جن میں بچے، بوڑھے، نوجوان، مرد و خواتین اور ملکی غیرملکی سیاح شامل تھے۔

    رپورٹ کے مطابق ریس میں حصہ لینے والے شرکاء کی تعداد 70 ہزار کے قریب تھی، دبئی کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے قریب پانچ کلو میٹر کے فاصلے کے لیے اس دوڑ کا آغاز ہوا۔

    صبح چار بجے ہی شرکاء کا جم غفیر ورلڈ ٹریڈ سینٹر اور میٹرو اسٹیشن کے قریب جمع تھا، شرکاء اپنے نمبرز کے شناختی ایپرن حاصل کررہے تھے، شرکاء نے ریس کے مقام تک پہنچنے کے لیے میٹرو کا استعمال کیا، ریس کے آغاز کے مقام پر غیرمعمولی ہجوم نظر آرہا تھا۔

    دبئی میں موجود ایک کمپنی کے سیکیورٹی سپروائزر پیٹر منڈے نے 10 کلو میٹر کی دوڑ کے بارے میں اپنے تاثرات سے آگاہ کیا اور اس صحت مند سرگرمی میں حصہ لینے پر خوشی کا اظہار کیا۔

  • دبئی کے ولی عہد کے امریکا میں سیر سپاٹے، تصاویر وائرل

    دبئی کے ولی عہد کے امریکا میں سیر سپاٹے، تصاویر وائرل

    دبئی: دبئی: متحدہ عرب امارات کے سربراہ شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم سیر و تفریح کے کتنے شوقین ہیں اس بات کا اندازہ اُن کی حالیہ شیئر کی جانے والی تصاویر سے لگایا جاسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق الشیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے انسٹا گرام پر اپنے دورہ امریکا کی تصاویر پوسٹ کی ہیں جنہیں ان کے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

    دبئی کے ولی عہد الیشخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم جو ’فراغ‘ کے لقب سے بھی مشہور ہیں، حال ہی میں امریکا کے دورے پر تھے، انہوں نے اپنے دورہ امریکا کی کچھ تصاویر پوسٹ کی ہیں۔

    انسٹا گرام پر ان کے فالوورز کی تعداد 63 لاکھ سے زائد ہے، ان کی دورہ امریکا کی تصاویر کو غیر معمولی طور پر پسند کیا گیا، تصاویر میں انہیں شکاگو، نارتھ کیرولینا جیسی امریکی ریاستوں میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    انسٹا گرام پر فیض 3 نامی آئی ڈی راشد المکتوم کی ایک آفیشل آئی ڈی ہے، گلف نیوز کے مطابق یہ تصاویر شیخ حمدان نے امریکا کے دورے پر بنائی تھیں۔

    Here you go little fella 🐿

    A post shared by Fazza (@faz3) on


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔