Tag: sheikh khalid al ghamidi

  • اسلام وحدانیت کا درس دیتا ہے، شیخ خالد الغامدی

    اسلام وحدانیت کا درس دیتا ہے، شیخ خالد الغامدی

    اسلام آباد: امام کعبہ شیخ خالد الغامدی نے پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کے بعد نماز مغرب کی امامت بھی کروائی۔

    امام کعبہ شیخ خالد الغامدی قومی اسبلی کی کارروائی دیکھنے کے لیے پارلیمنٹ کے اجلاس میں شریک ہوئے،امام کعبہ وفد کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس پہنچےتو اسپیکر ایاز صادق اور ڈپٹی اسپیکر نے ان کا استقبال کیا۔

    امام کعبہ نے وفد کے ہمراہ مہمانوں کی گیلری میں بیٹھ کر اجلاس کی کارروائی دیکھی، اس موقع پر جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ان کے لیے خیر مقدمی کلمات ادا کیے۔

     اس موقع پر ان کا کہنا تھاکہ اسلام وحدانیت کا درس دیتا ہے،تمام مسلمانوں کو متحد ہو کر باطل قوتوں کے خلاف ڈٹ جانا چاہیے، پارلیمنٹ آمد پر امام کعبہ شیخ خالد الغامدی نے نماز مغرب کی امامت کرواٗئی۔

  • امام کعبہ شیخ خالد الغامدی گرینڈ مسجد بحریہ ٹاؤن میں آج خطبہ جمعہ دینگے

    امام کعبہ شیخ خالد الغامدی گرینڈ مسجد بحریہ ٹاؤن میں آج خطبہ جمعہ دینگے

    لاہور:  امام کعبہ شیخ خالد الغامدی گرینڈ مسجد بحریہ ٹاؤن میں آج خطبہ جمعہ دینگے اور نماز پڑھائیں گے، لوگوں کی بڑی تعداد وقت سے پہلے ہی مسجد میں پہنچ گئی ہے۔

    امام کعبہ شیخ خالد الغامدی آج گرینڈ جامع مسجد بحریہ ٹاؤن لاہور میں نمازِ جمعہ کی امامت کریں گے اور خصوصی خطاب کرینگے، اس موقع پر بحریہ ٹاؤن نے گرینڈ جامع مسجد اور اردگرد کے علاقے میں عظیم الشان اجتماع جمعہ کے لئے خصوصی اقدامات کئے ہیں۔

    نامور اکابرین دین، مذہبی رہنماؤں، نامور علماء کرام اور شہریوں کی بڑی تعداد نماز جمعہ کے لئے گرینڈ جامع مسجد کا رخ کررہی ہے، خواتین کیلئے بھی خصوصی جگہ مختص کی گئی ہیں۔

    واضح رہے کہ گرینڈ جامع مسجد لاہور کو دنیا کی ساتویں بڑی جبکہ پاکستان کی اندرونی گنجائش کے لحاظ سے سب سے بڑی مسجد ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے، مسجد کی اندر 25 ہزار نمازیوں کی گنجائش ہیں جبکہ بیک وقت 70 ہزار نمازی نماز ادا کرسکتے ہیں۔