Tag: Sheikh Mohamed bin Zayed

  • وزیراعظم کا ابوظہبی کے ولی عہد سے رابطہ، قیدیوں کی رہائی پر اظہار تشکر

    وزیراعظم کا ابوظہبی کے ولی عہد سے رابطہ، قیدیوں کی رہائی پر اظہار تشکر

    اسلام آباد: وزیراعظم اور ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النیہان میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے.

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے ابوظہبی کے ولی عہد سے رابطہ کیا، اس موقع پر دونوں رہنماؤں میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا.

    وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے، پاکستان یو اے ای کے ساتھ مستحکم تعلقات کو اہمیت دیتاہے.

    اس موقع پر وزیراعظم نے 700 پاکستانی قیدیوں کی رہائی پر ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النیہان کا شکریہ ادا کیا. وزیراعظم نےایف اے ٹی ایف میں حمایت پربھی یواے ای کا شکریہ ادا کیا اور تعاون جاری رکھنے کی امید ظاہر کی.

    یاد رہے کہ آج نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اعلان کیا تھا کہ 50 لاکھ گھروں کا منصوبہ گوادر کے ماہی گیروں سے شروع کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ماضی کی لوٹ مار کے باعث قومی خزانے میں پیسہ نہیں ہے، مفاہمتی یادداشت سے ہاؤسنگ منصوبے کے لئے مالی معاونت فراہم ہوگی، پاکستان میں اکثر لوگ اپنا گھر نہیں بنا سکتے.

  • ابوظہبی کے ولی عہد کا دورہ پاکستان، خصوصی جھلکیاں انسٹا گرام پرپوسٹ کردیں

    ابوظہبی کے ولی عہد کا دورہ پاکستان، خصوصی جھلکیاں انسٹا گرام پرپوسٹ کردیں

    ابوظہبی: متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے نائب سربراہ اور ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ محمد بن زید النہیان نے اپنے پاکستان دورے کی ہائی لائٹس انسٹا گرام پر پوسٹ کردیں۔

    تفصیلات کے مطابق ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ محمد بن زید النہیان نے اتوار کو پاکستان کا باضابطہ دورہ کیا تھا ، اور اس دورے کی خصوصی جھلکیا ں انہوں نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر پوسٹ کی ہیں۔ ویڈیو میں انہیں دیے جانے والے پروٹوکول اور ان کی مصروفیات کو دیکھا جاسکتا ہے۔

    یا درہے کہ شیخ محمد نے اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ پاکستان کا دورہ کیا تھا ، اس موقع پر پاکستان وزیر اعظم عمران نے ان کا استقبال کیا تھا۔

    اس موقع پر حکومتِ پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر ولی عہد محمد بن زید النیہان نے12سال بعد پاکستان کا دورہ کیا۔، وزیراعظم عمران خان نے ولی عہد کی وزیراعظم ہاؤس میں مہمان نوازی کی، دونوں رہنماؤں میں ون آن ون ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی، خطے کے امن اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات میں دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم کرنے کےعزم کا اعادہ کیا، دونوں رہنماؤں کی جانب سے ہرقسم کی دہشت گردی کی مذمت کی گئی، دہشت گردی کے خاتمے کے لئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا گیا، ولی عہد نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں اور کوششوں کی تعریف کی۔

    ملاقات میں وزیراعظم نے پاکستان میں سماجی اور اقتصادی ترقی کیلئے یو اے ای کی مدد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان میں انسداد پولیو کے خاتمے کیلئے حمایت پر ولی عہد سے اظہار تشکر کیا، اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان نے اماراتی قیادت کو اصلاحاتی ایجنڈے اور احتساب، شفافیت کے لیے اٹھائے اقدامات سے آگاہ کیا۔

    اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک میں طویل المدتی سرمایہ کاری فریم ورک پراتفاق اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت بڑھانے کیلئے ٹاسک فورس کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے، یو اے ای پاکستان کو بیلنس آف پیمنٹ کے لئے3ارب ڈالر دے گا، وزیراعظم عمران خان نے3ارب روپے کی امداد پر ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔