Tag: Sheikh Mohammed

  • حاکم دبئی شیخ محمد آج اپنی 70 ویں سالگرہ منارہے ہیں

    حاکم دبئی شیخ محمد آج اپنی 70 ویں سالگرہ منارہے ہیں

    دبئی : ریاست دبئی کے حاکم شیخ محمد آج اپنی 70 ویں سالگرہ منارہے ہیں، شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں اور دور اندیشی سے دبئی کو عالمی شہر بنایا ہے ۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے نائب صدر و وزیر اعظم اور ریاست دبئی کے حاکم شیخ محمد بن راشد المکتوم اپنی 70 ویں سالگرہ منارہے ہیں، حاکم دبئی 15 جولائی 1949 کو السنگاڈا میں پیدا ہوئے۔

    شیخ محمد نے نجی استاد سے عربی اور اسلامی تعلیم حاصل کی اور 1955 میں ڈیرہ میں واقع الااحمدیہ پرائمری اسکول سے ابتدائی تعلیم حاصل کی، آپ نے شکار، باز بازی اور گھڑ سواری پر کم عمری میں ہی مہارت حاصل کرلی تھی۔

    شیخ محمد بن راشد اگست 1966 میں برطانیہ کے بیل اسکول آف لینگویجز ان کیمبرج میں داخل ہوئے، آپ نے مونز آفیسر کیڈٹ اسکول ایلڈرشوٹ (موجودہ رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرٹ) سے بھی تعلیم حاصل کی جہاں غیر ملکی اور کامن ویلتھ آفیسرکیڈٹ کی حیثیت سے سب سے زیادہ نمبرز حاصل کیے۔

    حاکم دبئی سنہ 1968 میں دبئی واپس آئے اور جس کے بعد شیخ راشد المکتوم نے آپ کو دبئی پولیس اور پبلک سیکیورٹی کا سربراہ مقرر کیا، اس کے بعد آپ کو وزیر دفاع کا قلم دان سونپا گیا۔

    واضح رہے کہ شیخ محمد بن راشد المکتوم کو دنیا کے سب سے کم عمر وزیر دفاع بننے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھاکہ شیخ محمد سے صحرائی سفر کے دوران سابق امیر ابوظبی شیخ زید(مرحوم) اور سابق حاکم دبئی شیخ راشد(مرحوم)ابوظی اور دبئی کے درمیان فیڈریشن قائم کرنے کے معاملات طے کیے،جسے لوگ آج متحدہ عرب امارات کے نام سے جانتے ہیں۔

    شیخ راشد المکتوم نے سنہ 1995 میں شیخ محمد کو دبئی کا ولی عہد مقرر کیا، جس کے بعد شیخ محمد نے ڈیجیٹل اکنامی کے بےتحاشا نئے منصوبے شروع کیے اور ای گورنمنٹ کےلیے پہلا قدم اٹھایا اور دبئی اور متحدہ عرب امارات کو بہت تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔

    خیال رہے کہ شیخ محمد صرف ایک ریاست کے حاکم نہیں بلکہ وہ ایک زبردست شاعر اور منصف بھی ہیں، رواں برس ہی شیخ محمد نے قصّتی کے نام سے ایک کتاب تحریر کی ہے جس میں 50 سالہ زندگی کے تجربات کو 50 کہانیوں میں قلمبند کیا ہے۔

  • گلوبل ٹیچر ایوارڈ اور 1 ملین ڈالر جیتنے والے کینین استاد کو شیخ محمد کی مبارکباد

    گلوبل ٹیچر ایوارڈ اور 1 ملین ڈالر جیتنے والے کینین استاد کو شیخ محمد کی مبارکباد

    دبئی : وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے گلوبل ٹیچر ایوارڈ اور دس لاکھ ڈالر جیتنے والے کینین استاد کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ٹیچر حقیقت میں تبدیلی ساز ہوتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کے حاکم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اساتذہ کےلیے کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم ورکی انٹرنیشنل کی جانب سے دنیا کے سب سے بہترین ٹیچر کا ایوارڈ جیتنے والے کینین شہری کو خراج تحسین پیش کیا۔

    شیخ محمد بن راشد المکتوم کا کہنا تھا کہ کسی بھی معاشرے میں تبدیلی ساز شخصیت استاد کی ہوتی ہے اور وہ ہی ملکی و قومی ترقی کے علم بردار ہوتے ہیں۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ اماراتی وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کینین ٹیچر پیٹر تبیچی کا نام گلوبل ٹیچر ایوار کے لیے نامزد ہونے کے کچھ دیر بعد ہی مارکباد کا ٹویٹ کردیا تھا۔

    دوسری جانب کینین صدر اوہورو کینیاتا نے اعزاز حاصل کرنے پر پیٹر تبیچی کو ویڈیو پیغام کے ذریعے تمام کینین شہریوں کی جانب سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے حوالے سے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

    کینین صدر کا کہنا تھا کہ ’آپ صرف افریقہ نہیں بلکہ پوری دنیا کے انسانوں کے لیے جذبے کی ایک مثال ہیں‘۔

    مزید پڑھیں : پہلی مرتبہ کینین شہری نے دنیا کے بہترین استاد کا ایوارڈ اور 10 لاکھ ڈالر اپنے نام کرلیے 

    یاد رہے کہ کینین ٹیچر پیٹر تبیچی نے دبئی میں منعقدہ پانچویں ورکی فاؤنڈیشن گلوبل ٹیچر پرائز ایوارڈ اپنے نام کیا تھا، کینین ٹیچر پیٹر تبیچی کو ٹرافی اور 10 لاکھ ڈالر انعام سے نوازا گیا۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ نجی اسکول کی ملازمت ترک کرنے اور اپنے تنخواہ کا 80 فیصد حصّہ غریب طلبہ خرچ کرنے والے کینین ٹیچر پیٹر تبیچی کو دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المختوم نے بہترین استاد کا ایوارڈ اور ایک ملین ڈالر کا انعام دیا گیا تھا۔

  • ابوظہبی کے ولی عہد کی بچپن کی تصویر وائرل

    ابوظہبی کے ولی عہد کی بچپن کی تصویر وائرل

    ابوظہبی: دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان کی زمانہ طالب علمی کی ایک نایاب تصویر جاری کی ہے۔

    عرب میڈیا کے مطابق دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی جانب سے جاری کردہ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بن زاید النہیان زمانہ طالب علمی میں اسکول کے بلیک بورڈ پر عربی میں عبارت لکھتے ہوئے نظر آرہے ہیں ’عدل فرماں روا کی بنیاد ہے۔‘

    دبئی کے حکمران نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پوسٹ کی گئی تصویر کے حوالے سے تبصرے میں کہا ہے کہ عدل فرما روا کی بنیاد ہے۔

    شیخ محمد بن راشد المکتوم کا کہنا تھا کہ میرے بھائی محمد بن زاید النہیان کی ایک تصویر جب وہ طالب علم ہوا کرتے تھے، تہذیبوں کا قیام عدل پر ہوا، امارات کی ریاست عدل پر قائم ہوئی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ابوظہبی کے ولی عہد زاید النہیان کا عدل ابھی تک متحدہ عرب امارات کی زندگی میں رچا بسا ہے، زاید النہیان کا عمل ابھی تک ابو خالد کے جی میں موجود ہے، ان کے خون میں گردش کررہا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔