Tag: Sheikh Rahseed

  • ‘سیٹ بیلٹ باندھ لیں احتساب انتخاب دونوں ہوں گے’

    ‘سیٹ بیلٹ باندھ لیں احتساب انتخاب دونوں ہوں گے’

    راولپنڈی : سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکمران آنکھیں دکھانے کے قابل نہیں ہیں، سیٹ بیلٹ باندھ لیں احتساب انتخاب دونوں ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ آئی ایم ایف نےگریبان سے پکڑ لیا ہے ، حکمرانوں نے سعودی عرب اور چین کا نام بے جا استعمال کیا۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ روس سے تیل منگوانے کے لیے حوصلہ چاہیے ، حکمران آنکھیں دکھانے کے قابل نہیں ہیں ، سیٹ بیلٹ باندھ لیں احتساب انتخاب دونوں ہوں گے ،مزید 15 دن ٹوئٹ پر ہوں۔

    ایک اور ٹوئٹ میں سابق وزیر نے کہا کہ 6 ماہ اسمبلی کا کورم پورا نہیں ہوا، اپنی ذات کے لیے نیب ترامیم کیسے پاس کرالیں،شیخ رشید

    ارشد شریف کے حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کے جسم پر 12 زخم اور 4 ناخن غائب ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ یہ قومی المیہ ہے قوم پہلے ہی مہنگائی سے مر رہی ہے، جو ہزاروں کی نفری باہر سے منگوائی وہ سردی سے مر رہی ہے، معیشت ناک آوٹ اور دیوالیہ ہونے والی ہے، مزید ایک کروڑ لوگ غربت کے شکنجے میں آگئے ہیں۔

  • ‘آصف زرداری آرمی چیف کی تقرری کا اہل نہیں’

    ‘آصف زرداری آرمی چیف کی تقرری کا اہل نہیں’

    اسلام آباد : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ آصف زرداری آرمی چیف کی تقرری کا اہل نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا عمران خان نا فوج کو ہراساں کر رہا ہے نا حکومت کو، عمران خان کا ایک معمولی اور معصومانہ سا سوال ہے کہ انتخابات کرا دیں۔

    صحافی نے سوال کیا آپ اب بھی مدینہ منورہ میں پیش آئے واقعہ کی تائید کرتے ہیں؟ جس پر شیخ رشید نے کہا آپ یہ بات چھوڑ دیں، تمام کیسز کی ایف آئی آرز ایک ہی قسم کی ہے، میں تو اس واقعہ کے وقت مدینہ شریف میں موجود بھی نہیں تھا۔

    سابق وزیر کا کہنا تھا کہ جب کچھ نہیں ملا تو انہوں نے یہ کیسز نکال لیے، چیف جسٹس نے حسب معمول ایک اچھا فیصلہ دیا ہے کہ ہمیں تنگ نہ کیا جائے۔

    انھوں نے کہا کہ عدالت نے رپورٹ بھی مانگ لی ہے کہ کیسز کہاں کہاں درج ہوئے ہیں، اب میں ایک دن فیصل آباد، ایک دن اٹک، ایک دن لاہور اور ایک دن تھانہ کوہسار جاؤں؟ پھر تو سارا مہینہ اسی کام میں لگا رہے گا۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس نے پہلے بھی اچھا فیصلہ دیا تھا، لیکن شاید فیصلہ پولیس تک پہنچنے میں دیر لگ جاتی ہے۔

    سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ آصف زرداری آرمی چیف کی تقرری کا اہل نہیں اور عمران خان نے کسی کو ڈکٹیٹ نہیں کیا بلکہ میرٹ کی بات کی ، عمران خان کے بیان سے فوج میں کسی قسم کی بدنظمی نہیں۔

  • ‘بلاول نے ایک گھنٹے میں کھربوں چندہ لے کر دنیا کو حیران  کردیا’

    ‘بلاول نے ایک گھنٹے میں کھربوں چندہ لے کر دنیا کو حیران کردیا’

    راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ بلاول نےایک گھنٹےمیں کھربوں چندہ لےکردنیاکو حیران کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہ بلاول نے ایک گھنٹےمیں کھربوں چندہ لےکردنیاکو انگشت بدنداں کردیا۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سندھ کا کوئی وزیرعوام میں جانے کی جرات نہیں کر رہا، سیلابی تباہی پر بھی کمپنی کی مشہوری کا مقابلہ جاری ہے ، 25 کلو میٹر کی بھکاری حکومت نہ تخمینہ لگا سکی،نہ منصوبہ بندی کرسکی، یہ ایجنڈا مکمل ہونے پر نکال دیے جائیں گے۔

    گذشتہ روز وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ تباہ کن سیلاب سے بڑے پیمانے پرنقصانات ہوئے، ہم اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے فوری سپورٹ چاہتے ہیں۔

  • ‘آصف زرداری ملک کے آئین اور وحدت کے لیے خطرہ قرار’

    راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے آصف زرداری کو ملک کے آئین اور وحدت کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا وہ غیر ملکی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ آصف زرداری ملک کے آئین اور وحدت کے لیے خطرہ ہیں ، وہ غیر ملکی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اسکا امیدوار بھی نہیں پھر بھی وہ شجاعت کے پاس 3 مرتبہ گیا، نوازشریف بھی اس سازش میں برابر کا شریک ہے ، اگر آئینی ادارے بھی اپنا کردار ادا نہ کرسکے تو پھر دمادم مست قلندر ہوگا۔

    اس سے قبل سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ضمیر کے سوداگر آصف زرداری نے سیاسی اور معاشی بحران خطرناک بنا دیا ہے، لوگوں کو ایسی سیاست سے نفرت ہے جہاں ممبروں کی خرید وفروخت کی منڈی لگتی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ آخری امید ہے،اس کے بعد مرکز اور صوبے میں عدم اعتماد لانا ہوگا، ڈالر 250کا ہو گیا تو 10 کروڑ پاکستانی غربت کی لپیٹ میں آجائیں گے۔

  • شہبازشریف کی اپنی بھتیجی مریم نواز سے نہیں بن رہی ، شیخ رشید

    شہبازشریف کی اپنی بھتیجی مریم نواز سے نہیں بن رہی ، شیخ رشید

    لاہور : وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہناہے کہ شہبازشریف اورمریم نوازایک دوسرے کےدشمن ہیں ، دونوں میں نہیں بن رہی، لاک ڈاؤن کی وجہ سے بند ٹرینیں بحال کرنے کا فیصلہ دس مئی کوہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ٹرینوں کےلیےتمام احتیاطی تدابیرکی گئیں، اصل میں غریب وہ ہےجس کاعیدکاسیزن خطرناک مرحلے سے گزر رہا ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکومت کےوزرااپوزیشن سےنیب آرڈیننس پررابطےمیں ہیں، خسرو،ندیم بابر اورعبدالرزاق داؤد بریفنگ میں نہیں بیٹھےتھے،آئی پی پیزچھ ہزار ارب کی کرپشن کا معاملہ ہے،وزیرہو، فقیرہو، یا پیر،جوملوث ہوا سخت ایکشن ہوگا ، عمران خان نہ ہوتےیہ رپورٹیں کبھی سامنےنہ آتیں۔

    وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ افطارپارٹی میں فاصلہ رکھیں گے،کوئی میڈیاٹاک نہیں ہوگی، ٹرین سروس بحالی کا فیصلہ10مئی کو ہوگا، لاک ڈاؤن کھلاتو 24گھنٹے میں ٹرینیں چلادیں گے۔

    شہباز شریف کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف جوسوچ کر آئے تھے، اس کاسیاسی جنازہ نکل گیا، شہباز شریف اورمریم نواز ایک دوسرے کے دشمن ہیں، دونوں میں نہیں بن رہی، بھتیجی کہہ رہی ہے کہ شاہدخاقان کو صدر بناؤ، شہبازشریف کے راستے محدود دکھائی دے رہے ہیں۔

    شیخ رشید نے کہا کہ ڈاکٹروں کا احترام کرتے ہیں شام کو پریس کانفرنس ملتوی کردی، 20 فیصد معاملات 40 فیصد ٹھیک ہوگئے ہیں، اللہ کرے گا، سب حالات ٹھیک ہوجائیں گے۔

    وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ آصف زرداری سمجھدارآدمی ہے،وہ چھٹابحری بیڑہ ہے، زرداری کاخیال ہےکہ دوتین مہینےسیاست کے لیے نہیں۔

    انھوں نے مزید کہا 27 اپریل کو آرڈیننس کا فیصلہ بھی ہوجائےگا، شہبازشریف کا کیس سنجیدہ ہے، ان کا بچنا مشکل ہے اور آصف زرداری گھونسلے میں چلے گئے ہیں۔

  • عمران خان سے دوستی کی طرف بڑھایا ہاتھ کٹ سکتا ہے چُھٹ نہیں: شیخ رشید

    عمران خان سے دوستی کی طرف بڑھایا ہاتھ کٹ سکتا ہے چُھٹ نہیں: شیخ رشید

    راولپنڈی: پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان سے دوستی کی طرف بڑھایا ہاتھ کٹ سکتا ہے لیکن کھی چھٹ نہیں سکتا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان سے مل کر ملک کا معاشی نظام بدل دیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی زیادہ دیر ساتھ نہیں چل سکتے، عمران خان ایک نیا پاکستان بنائیں گے، ایسا ملک جہاں خوش حالی ہوگی۔

    سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ دھاندلی 2018 میں نہیں 2013 میں ہوئی تھی، ہارنے والے الیکشن کے نتائج کو متنازع بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ آج کا شیخ رشید بدلا ہوا ہے، پہلے والا نہیں رہا، عمران خان کے ساتھ مل کر ملک کو خوش حال بنائیں گے، ملکی معیشت بہتر کریں گے۔


    آرام کو خود پر حرام قرار دے کر عوام کیلئے کام کریں گے، شیخ رشید


    خیال رہے کہ گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا تھا کہ آرام کو خود پر حرام قرار دے کر عوام کیلئے کام کریں گے، عمران خان جہاں ذمہ داری دیں گے نبھاؤں گا۔

    انہوں نے کہا تھا کہ غریب اور عام آدمی کاپاکستان بنائیں گے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ اکٹھی نہیں چل سکتیں، جمہوریت کوآگے لیکر چلیں گے، تمام جماعتوں کےسامنے دوستی کا ہاتھ بنائیں گے۔

    شیخ رشید نے یہ بھی کہا تھا کہ عمران خان جہاں ذمہ داری دیں گے نبھاؤں گا، آرام کو خود پر حرام قرار دے کر عوام کے لئے کام کریں گے۔

  • لال حویلی پر حملہ، سوشل میڈیا صارفین کا شیخ رشید کے ساتھ اظہار یکجہتی

    لال حویلی پر حملہ، سوشل میڈیا صارفین کا شیخ رشید کے ساتھ اظہار یکجہتی

    راولپنڈی: شیخ رشید احمد کی رہائش گاہ لال حویلی پر حملے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے شدید احتجاج کیا اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ سے اظہار یکجہتی بھی کیا.

    تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے مرکز اور شیخ رشید احمد کی رہائش گاہ پر کچھ دیر قبل مسلح افراد نے حملے کی کوشش کی اور ملازمین کو حراساں بھی کیا۔

    لال حویلی پر حملے کی خبر جیسے ہی نشر ہوئی سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے شیخ رشید احمد سے یکجہتی کا اظہار کیا اور مشتعل افراد کی جانب سے کیے جانے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت بھی کی، عوامی نے اتنی زیادہ تعداد میں اپنے جذبات کا اظہار کیا کہ کچھ ہی لمحوں میں  کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

    پڑھیں: لال حویلی پر حملے کی کوشش، مقدمہ درج

    فاطمہ کاجل نامی صارف نے لال حویلی پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور شیخ رشید کے ساتھ یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔

    میاں فراز نامی صارف نے کہا کہ نوازلیگ پرانے حربے استعمال کرنے لگی ہے مگر وہ جانتے نہیں کہ پنڈی کے لوگ اس طرح حملوں سے خوفزدہ نہیں ہوں گے۔

    افشین صباء نامی صارف نے کہا کہ اس طرح کے حملے صحیح نہیں اور ان کے ذریعے شکست نہیں دی جاسکتی۔

    سردار عمیر نامی صارف نے کہا کہ ہم شیخ رشید کے ساتھ ہیں،گلو بٹوں کے خلاف ہمیں مضبوطی سے کھڑا ہونا ہے کیونکہ وہ اس وقت جنجھلاہٹ کا شکار ہیں۔

    عاطف متین انصاری نامی صارف نے شیخ رشید کو محفوظ رہنے کا مشورہ دیا

    قیصر ترین نامی صارف نے ایک شعر لکھ کر اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا

    حیدر ملک نامی صارف نے کہا کہ مسلم لیگ ن شیخ رشید اور لال حویلی سے ذاتی عناد اتار رہی ہے

    سید وسیم حیدر نامی صارف نے کہا کہ ہر حربہ جب ناکام ہو جائے تو لوگ ذات پر حملہ کرتے ہیں کیونکہ انکے پاس جواب دینے کو کچھ نہیں ہوتا یہ بہت گری حرکت ہے۔

    دوسری جانب تھانہ وارث خان میں لال حویلی پر حملے کا مقدمہ شیخ رشید احمد کے بھتیجے راشد رفیق کی مدعیت میں درج کرلیا، مقدمے میں مسلم لیگ ن کے ناظم سمیت کارکنان کو نامزد کیا گیا ہے۔