Tag: Sheikh Rasheed Ahmad

  • کچھ بڑا ہونے والا ہے: شیخ رشید

    کچھ بڑا ہونے والا ہے: شیخ رشید

    راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کچھ بڑا ہونے والا ہے اس لیے سب باہر بھاگ رہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پتہ نہیں مجھے لیکن کچھ ہونے والا ہے کچھ بڑا ہونے والا ہے، اسی لیے کسی کا پاؤں ٹوٹ گیا ہے کسی کو فریکچر ہو گیا ہے اور کسی کے پیٹ میں درد ہے سب باہر بھاگ رہے ہیں۔

    شیخ رشید، 27ویں ترمیم پرفضل الرحمان نے کال دے دی تو حکومت کو لگ پتا جائے گا

    شیخ رشید احمد نے انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر گفتگو میں کہا کہ چین جیسے عظیم ملک کے ساتھ پوری پاکستانی قوم کھڑی ہے اور شکر ہے انتظار پنجوتھا واپس آ گئے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ قوم کا خوف ختم ہوچکا ہم نے بھی 40 دن چلہ کاٹا صحت ابتک ٹھیک نہیں لیکن بزدل آدمی 100 بار مرتا ہے اور مضبوط آدمی ایک بار مرتا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پی آئی اے کو ایسے بیچ رہے ہیں جیسے باپ کا مال ہو، حکومت بیٹھ چکی ہے، پی آئی اے کی جگہ اپنے فلیٹ بیچ دیں۔

  • سرحد پار سے حملہ: ‘طالبان وعدوں کے مطابق دہشتگرد کارروائیاں روکیں’

    سرحد پار سے حملہ: ‘طالبان وعدوں کے مطابق دہشتگرد کارروائیاں روکیں’

    وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ افغان طالبان اپنے وعدوں کے مطابق دہشت گرد کارروائیاں روکیں۔

    وزیر داخلہ شیخ رشید نے ضلع کرم  میں سکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں‌ کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے فورسز کی شہادت پر دکھ  اور افسوس کا اظہار کیا۔

    شیخ رشید نے کہا کہ سرحد پار سے دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہیں، طالبان اپنے وعدوں کے مطابق دہشت گرد کارروائیاں روکیں.

    انہوں نے کہا کہ فورسز کے جذبہ قربانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں فورسز کی وطن کے لیے قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

    خیال رہے کہ پاک افغان بارڈر پر دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے سکیورٹی فورسز کے پانچ جوانوں کو شہید کردیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے ضلع کرم میں پاک افغان بارڈر پر فوجی جوانوں کو نشانہ بنایا، سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان ہوا۔

    شہید ہونے والوں میں لانس نائیک عجب نور، سپاہی ضیااللہ، ناہید اقبال، سمیر اللہ اور ساجد علی شامل ہیں۔

    پاکستان نے دہشت گردوں کے افغان سرزمین کے استعمال پر شدید احتجاج کیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ کہ افغان عبوری حکومت ایسی سرگرمیوں کو روکنے ک لیے اقدامات کرے، پاک فوج ملکی سرحدوں کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے، ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مضبوط کرتی ہے۔

  • نواز شریف کی صحت عزیز ہے تو بانڈ کو انا کا مسئلہ نہ بنایا جائے، شیخ رشید

    نواز شریف کی صحت عزیز ہے تو بانڈ کو انا کا مسئلہ نہ بنایا جائے، شیخ رشید

    راولپنڈی: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کو نواز شریف کی صحت عزیز ہے تو سیکیورٹی بانڈ کو سیاسی انا کامسئلہ نہ بنایا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2 ہفتے گزر گئے ہیں حکومت پر بھی دباؤ ہے، کابینہ نے فیصلہ کیا ہے جس پر عمل ہونا چاہئے، سیکیورٹی بانڈ کی شرط ہے صحت پر توجہ دینی چاہئے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ غصے میں چند لوگوں نے مختلف رائے دی ہے، کابینہ کا مشترکہ فیصلہ ہے حکومت نے اپنا حق ادا کردیا ہے، میڈیا میڈیا کھیل رہے ہیں تو وہ کہیں بھی جاسکتے ہیں۔

    وزیر ریلوے نے کہا کہ اب تو انہیں کیش بھی نہیں دینا بس ایک بانڈ بھر کر دینا ہے، مریض کی صحت عزیز ہے تو سیاست نہیں کھیلنا چاہئے۔

    مزید پڑھیں: نوازشریف کو4ہفتےکیلئےبیرون ملک جانے کی مشروط اجازت

    انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اگر سیکیورٹی بانڈ کو سیاسی انا کا مسئلہ بنارہی ہے تو میں اس پر کچھ نہیں کہہ سکتا ہوں۔

    واضح رہے کہ حکومت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو علاج کے غرض سے4ہفتےکیلئےبیرون ملک جانےکی مشروط اجازت دے دی ہے۔

    کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے سربراہ فروغ نسیم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ نوازشریف کو4 ہفتےکےلیے بیرون ملک جانے کی ون ٹائم اجازت ہوگی جب کہ نوازشریف یا شہبازشریف7ارب روپےکے سیکیورٹی بانڈزجمع کرائیں گے۔

    فروغ نسیم نے واضح کہا تھا کہ ہم بیل بانڈزنہیں انڈیمنٹی بانڈ مانگ رہے ہیں۔

  • عمران خان کی حکومت انشااللہ 5 سال پورے کرے گی، شیخ رشید

    عمران خان کی حکومت انشااللہ 5 سال پورے کرے گی، شیخ رشید

    سکھر: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ حکومت کے پاس سیاسی تعویز بھی ہوتے ہیں، سارے سینیٹرسوچ سمجھ کرووٹ دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ یہ سب ہاتھ لگا کر روئیں گے، یہ سارے اپنی چوری بچانے کے لیے اکھٹے ہوئے ہیں، ان کے کفن میں بھی جیبیں لگی ہوئی ہیں۔

    وزیر ریلوے نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان آپ غلط کھیل رہے ہیں، مولانا صاحب آپ دینی مدرسوں کوبھی نقصان پہنچائیں گے۔

    شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہمیں نیب میں سرکاری افسروں کے لیے ترمیم لانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس سیاسی تعویز بھی ہوتے ہیں، سارے سینیٹرسوچ سمجھ کرووٹ دیں گے۔

    وفاقی وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت انشااللہ 5 سال پورے کرے گی۔

    مہنگائی چوروں اور ڈاکوؤں کی وجہ سے ہے جو پیسے لے گئے، شیخ رشید

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ صوبے کی نہیں قومی سیاست کرتا ہوں ، مہنگائی چوروں اور ڈاکوؤں کی وجہ سے ہے جو پیسے لے گئے۔

  • سپریم کورٹ نے شیخ رشید کے خلاف توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی

    سپریم کورٹ نے شیخ رشید کے خلاف توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی

    اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے خلاف توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔

    عدالت عظمیٰ میں سماعت کے دوران ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے بتایا کہ گرلز گائیڈ کی گرائی جانے والی دیوار اگلے دن ہی تعمیر کردی تھی۔

    گرلزگائیڈ کی وکیل نے عدالت میں کہا کہ پنجاب حکومت کے وکیل نے گرلز گائیڈ کے ساتھ مکمل تعاون کیا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے گرلز گائیڈ کو دی جانے والی لیز اراضی کو صرف گرلز گائیڈ کے استعمال کے لیے پابند کرتے ہوئے وزارت ریلوے کو اس زمین کے استعمال سے روک دیا۔

    سپریم کورٹ نے شیخ رشید، ایم این اے راشد شفیق، کشمنر اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے خلاف توہین عدالت کی درخواستیں نمٹا دیں۔

    یاد رہے کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد اور ان کے بھتیجے راشد شفیق کے خلاف گرلز گائیڈ کی جانب سے توہین عدالت کا کیس دائر کیا گیا تھا، سپریم کورٹ نے راولپنڈی میں گرلز اسکول کی زمین 99 سالہ لیز پر دینے کا حکم دیا تھا۔

  • ایم ایل ون بنانا میری زندگی کا خواب ہے، شیخ رشید

    ایم ایل ون بنانا میری زندگی کا خواب ہے، شیخ رشید

    راولپنڈی: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ اسدعمر واپس آئیں اور اپنا کردارادا کریں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ بڑے پروفیشنل قسم کے ڈاکو ہیں، یہ عید کے بعد تحریک چلانا چاہتے ہیں تو ہم حاضرہیں، انہیں ضمانتیں مل رہی ہیں جس پر اکڑرہے ہیں۔

    شیخ رشید احمد نے کہا کہ ریلوے کوصرف 20 فیصد پی ایس ڈی پی مل رہا ہے، عید کے دن ٹکٹ آدھا کردیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان محنت کررہے ہیں، میری خواہش ہے کہ اسدعمر واپس آئیں اور اپنا کردار ادا کریں۔

    وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ایم ایل ون بنانا میری زندگی کا خواب ہے، اس کے بعد ریٹائر ہو جاؤں گا۔ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے بانڈ جاری کرنے کا سوچ رہا ہوں۔

    ایک سال میں فریٹ ٹرینوں کو20 کردیں گے، شیخ رشید

    یاد رہے کہ 4 مئی کو وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ہائی وے پرسارے پیسے لگا دیے گئے اورکسی ادارے پرتوجہ نہیں دی گئی۔

    وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ فریٹ کا ٹارگٹ ابھی پورا نہیں کرسکے، مسافرٹرینوں سے زیادہ کمایا ہے، ایک سال میں فریٹ ٹرینوں کو20 کردیں گے۔

  • تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ نہیں کیا، شیخ رشید

    تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ نہیں کیا، شیخ رشید

    اسلام آباد : وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ اے سی کلاس کے کرائے عید کے بعد بڑھائے جانے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں شیخ رشید احمد نے موجودہ حکومت کے پہلے 6 ماہ کے دوران کی مالی حالت سے متعلق آگاہ کیا۔

    شیخ رشید احمد نے اجلاس میں بتایا کہ پاکستان ریلوے کو مسافر ٹرینوں سے 25 ارب سے زائد کی آمدن ہوئی ہے جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران 23 ارب روپے سے زائد تھی۔

    وفاقی وزیرریلوے نے کہا پاکستان ریلوے نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ نہیں کیا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے لاہور میں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ سرکلر ریلوے کے حوالے سے سپریم کورٹ کے احکامات پر 15 روز میں عملدرآمد کی کوشش کریں گے، سرکلر ریلوے پر تجاوزات کے خاتمے کے لیے ہرممکن کوشش کریں گے۔

    وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ سرکلر ریلوے کے حوالے سے حکومت سندھ کے ساتھ ہرممکن تعاون کیا جائے گا تاہم امن وامان قائم کرنا سندھ حکومت کا کام ہے۔

    شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ریلوے کی نجکاری کے حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

  • ایک سال میں فریٹ ٹرینوں کو20 کردیں گے، شیخ رشید

    ایک سال میں فریٹ ٹرینوں کو20 کردیں گے، شیخ رشید

    راولپنڈی: وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ہائی وے پرسارے پیسے لگا دیے گئے اورکسی ادارے پرتوجہ نہیں دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ خواہش ہے چین کے بعد روس اورترکی کے ساتھ جوائنٹ وینچرکریں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم کیوں کوچزاورلوکوموٹیو باہرسے منگوائیں، ہماری کوشش ہوگی سب کچھ یہاں تیار ہو، 8،9 ماہ میں 20 ٹرینیں چلائی ہیں اوران کے لیے کچھ درآمد نہیں کیا۔

    وزیر ریلوے نے کہا کہ فریٹ کا ٹارگٹ ابھی پورا نہیں کرسکے، مسافرٹرینوں سے زیادہ کمایا ہے، ایک سال میں فریٹ ٹرینوں کو20 کردیں گے۔

    شیخ رشید احمد نے کہا کہ کل وزیراعظم سے درخواست کی ہے کہ 5 درجے تک ملازمین کی تنخواہیں بڑھا دیں، جب غریب کی باری آتی ہے توہرحکومت کہتی ہے خزانہ خالی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم کہتےہیں آرام حرام ہے اورکچھ لوگ کہتے ہیں کام حرام ہے، ہماری ایسے لوگوں کے خلاف جنگ جاری ہے۔

    وزیر ریلوے نے کہا کہ آرمی چیف سے درخواست کی تھی ہمارے پاس فریٹ ٹرینیں نہیں، ان کا شکرگزارہوں انہوں نے ہماری درخواست منظورکرلی۔

    شیخ رشید احمد کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ 15 سے 20 فریٹ ٹرینیں ٹریک پر لے آئیں گے۔

  • بلاول اگرکرپشن کے خلاف ہوتا توقومی ہیرو ہوتا‘ شیخ رشید

    بلاول اگرکرپشن کے خلاف ہوتا توقومی ہیرو ہوتا‘ شیخ رشید

    نوشہرہ: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ریلوے میں انقلاب لائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق 17سال بعد مردان سے درگئی تک ریلوے سروس بحا ل کردی گئی، وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ٹریک کا معائنہ کیا اور نوشہرہ سے مردان تک ٹرین میں سفرکیا۔

    شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے ایم ایل ون پردستخط ہوجائیں گے، چین سے معاہدہ ہوا ہے، 1000نوکریوں میں سے 900 پاکستانیوں کو ملیں گی۔

    وزیر ریلوے نے کہا کہ محترمہ بینظیرکی شہادت کے دوران جلائی گئی ٹرینوں کی مرمت کررہے ہیں، اللہ تعالیٰ نے عمران خان کی حکومت میں ٹرین کا پہیہ چلا دیا ہے، عمران خان کی قیادت میں ریلوے میں انقلاب لائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ بلاول صاحب ہم سندھ سمیت پورے ملک میں ٹرین چلائیں گے، انگریز کے بنائے ٹریکس بحال کریں گے۔

    شیخ رشید احمد نے کہا کہ بلاول اگرکرپشن کے خلاف ہوتا توقومی ہیرو ہوتا، اس نے اپنی زندگی میں حماقت کی ہے۔

    مزید 20 ٹرینیں چلائیں گے، شیخ رشید

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ رواں سال ریلوے خسارہ نمایاں طور پر کم ہوگا، 20 ٹرینیں 6 ماہ میں چلائیں اور 20 مزید چلیں گی۔

  • بھارت اگرپاکستان کی طرف آیا توقہربن کرٹوٹ پڑیں گے‘‌‌ شیخ رشید

    بھارت اگرپاکستان کی طرف آیا توقہربن کرٹوٹ پڑیں گے‘‌‌ شیخ رشید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ کل کے جواب کے بعد بھارت کی ایئرفورس کوسانپ سونگھ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق شیخ رشید احمد نے کہا کہ چینی سفیرسے ملاقات ہوئی وہ کشیدگی کم کرنے میں کافی پرامید ہیں، عالمی طاقتیں کشیدگی کم کرنے کے لیے پوری کوشش کررہی ہے۔

    وزیر ریلوے نے کہا کہ آج خطرہ کم ہے، خطرہ زیادہ تھا اس لیےسمجھوتہ ایکسپریس نہیں چلائی، پیر سے سمجھوتہ ایکسپریس پھرچلے گی۔

    انہوں نے کہا کہ ہماری پاک فضائیہ کا صلاحیتوں میں کوئی مقابلہ نہیں ہے، کل کے جواب کے بعد بھارت کی ایئرفورس کوسانپ سونگھ گیا۔

    شیخ رشید احمد نے کہا کہ بھارت کوواضح پیغام ہے ہم جنگ نہیں چاہتے، ہمیں کشیدگی کم کرنی چاہیے، وزیراعظم نے پھرکہا تحقیقات کے لیے تیارہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اگرجنگ ہوئی تو یہ آخری جنگ ہوگی، خونی اورہولناک ہوگی، جنگ کی صورت میں تاریخ کا دھاوا اوردائرہ بدل جائے گا۔

    وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ بھارت کی لڑائی بھارتی میڈیا لڑرہی ہے، بھارتی میڈیا کی کوشش ہے بس کسی طرح جنگ ہوجائے۔

    شیخ رشید احمد نے کہا کہ کل کے واقعے کے بعد بھارتی اینکرزکا مورال ڈاؤن ہے، بھارت اگر پاکستان کی طرف آیا توقہربن کرٹوٹ پڑیں گے۔

    پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پر بھارتی طیارے مارگرائے، آئی ایس پی آر

    یاد رہے کہ گزشتہ روز پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے بھارت کو بھرپور جواب دیتے ہوئے 2 طیارے مار گرائے تھے جبکہ ایک پائلٹ کو بھی گرفتار کرلیا تھا۔

    ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ بھارتی طیاروں کو پاکستانی فضائی حدود میں نشانہ بنایا گیا، ایک بھارتی طیارہ آزاد جموں کشمیر اور دوسرا مقبوضہ کشمیر کی حدود میں گرا۔

    واضح رہے کہ دو روز قبل بھارت کے طیاروں نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی تھی جس پر پاکستانی طیاروں نے بروقت ردعمل دیا تو بھارتی طیارے اپنا پے لوڈ لائن آف کنٹرول کے علاقے جبہ میں گراتے ہوئے فرار ہوگئے تھے۔