شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ٹیم ورک بہترہوگا توسروس فراہمی میں واضح فرق آئے گا، آپ کے ساتھ بیٹھوں گا، ریلوے مسافروں کی بہتری کے لیے آئیڈیازدیں۔
شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ ہم ہرسطح پرریلوے میں بہتری لانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
وفاقی وزیر ریلوے کا مزید کہنا تھا کہ 11 فروری شام 5 بجے وزیر اعظم تھل ایکسپریس کا افتتاح کریں گے، ’وعدہ کرتا ہوں پاکستان میں ریلوں کا جال بچھا دوں گا‘۔
لاہور: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ نوجوان افسران ریلوے کے مسائل حل کرنے میں ساتھ دیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی زیرصدارت ریلوے ہیڈ کوارٹرلاہور میں اجلاس جاری ہے۔
شیخ رشید احمد نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے میں نوجوان افسران کی رائے ضروری ہے، نوجوان ریلوے کا مستقبل ہیں، فیلڈ میں کام کرتے ہیں۔
وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ نوجوان افسران ریلوے کے مسائل حل کرنے میں ساتھ دیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں مزدوروں سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ 2 مال گاڑیاں چلائی ہیں اور مزید کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، غریب مسافروں کو سہولت دینے کے لیے بھی اقدامات کر رہے ہیں۔
شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ریلوے بجٹ اور ریلوے کے وسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے مزدوروں کی سہولت کے لیے بھی اقدامات کریں گے۔
وفاقی وزیر ریلوے کا مزید کہنا تھا کہ 11 فروری شام 5 بجے وزیر اعظم تھل ایکسپریس کا افتتاح کریں گے، ’وعدہ کرتا ہوں پاکستان میں ریلوں کا جال بچھا دوں گا‘۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پتھری کے علاج کے لیے لندن جانے کی ضرورت نہیں، لال حویلی میں بھی ہوجاتا ہے، نوازشریف لال حویلی آئیں وہاں کے پیر سے دم کراؤں گا، ٹھیک ہوجائیں گے۔
واضح رہے کہ تین روز قبل وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میاں برادران جان دے دیں گے پیسے نہیں دیں گے، شہباز شریف میں اخلاقی جرات ہے تو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا عہدہ چھوڑ دیں۔
ملتان: وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ افسران خود مسافروں سے پوچھیں ان کوسفرمیں کوئی تکلیف تونہیں ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے ملتان ڈی ایس آفس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ریلوے اسٹیشنز کے باہرتجاوزات فی الفورہٹائی جائیں۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ ٹرینوں کے اندراورریلوے اسٹیشنوں پرصفائی کا نظام بہترکیا جائے، اگلے ہفتے ریلوے میں ہفتہ صفائی منانے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ساہیوال، بہاولپورریلوے اسٹیشنوں کی نئی عمارت کا کام بروقت کیا جائے، ملتان ڈویژن سے فریٹ آپریشن کوبڑھایا جائے۔
وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ریلوے افسران اوراہلکارمسافروں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں، ریل غریب کی سواری ہے، افسران خود مسافروں سے پوچھیں ان کوسفرمیں کوئی تکلیف تونہیں ہوئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پہلے 15 ٹرینوں کا کہا تھا لیکن رواں سال 20 نئی ٹرینیں چلائیں گے بڑا اعلان کر رہا ہوں۔ ٹرینوں میں کرایوں کی 3 کیٹگریز بنانے جا رہے ہیں۔
شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ جو افسرکام نہیں کرے گا وہ گھر جائے گا، کرپشن پرزیرو ٹالرنس ہے۔
لاہور: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے ریلوے پولیس کی تنخواہ پنجاب پولیس کے برابر کرنے کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس میں کہا کہ رائل پام کا قبضہ سپریم کورٹ کے پاس ہے، فرگوسن کو نکال دیا گیا ہے۔ رائل پام کا 2014 سے کوئی آڈٹ نہیں کیا گیا۔ خوشی ہے سپریم کورٹ نے فیصلہ کیا ریلوے کیسز جلد نمٹائیں گے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کچھ کمپنیوں کے ذمے 300 ارب روپے ہیں اس پر عدالت جا رہے ہیں، کرپشن کے خاتمے کے لیے اہم اقدامات کر رہے ہیں۔ ریلوے پولیس کی تنخواہ پنجاب پولیس کے برابر کرنے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ رواں ماہ ریلوے انجنز پر ٹریکر لگ جائیں گے، چاہیں گے اسی ماہ افتتاح ہوجائے، ریلوے کا کوئی انجن نہیں خریدا گیا، رواں سال 20 مزید ٹرینیں چلائیں گے۔ ریلوے کی زمینیں 5 سال تک کی لیز کے لیے دے رہے ہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 20 ٹرینوں میں سے 2 وی وی آئی پی ٹرین شامل ہوں گی، وی وی آئی پی ٹرینوں میں تمام سہولتیں ہوں گی، فائیو اسٹار کھانا دیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان ریلوے ریڈیو پاکستان ریلوے کا اجرا کرنے جارہا ہے، ریڈیو پاکستان ریلوے کا ہیڈ کوارٹر لاہور میں ہوگا۔ اس سال کے آخر تک 20 نئی ٹرینیں چلانے کا ہدف ہے۔
کراچی : وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ چوروں نے ساری زندگی دولت بچانے کے لیے لگا دی، جس نے پاکستان کولوٹا اور نوچا اس کا انجام برا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری بدنصیبی ہے چور چوکیداربن گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چور، ڈاکو اور لٹیرے قانون کے شکنجے میں آئے، ساری قوم کی جیبیں کاٹنے والے معززکہلا رہے ہیں۔
وفاقی وزیرریلوے نے کہا کہ شاہ صاحب کی چیخیں بتا رہی ہیں ان کی بھی ڈیٹ فکس ہونے والی ہے، سکھرجیسے خوبصورت شہرمیں ایسے لوگ بھی پیدا ہوئے ہیں۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ سرکلرریلوے متاثرین کوزمین دینے کے لیے تیارہوں، اس پرلوگوں کو بسانا سندھ حکومت کا کام ہے، ہمارے پاس پیسے نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جس نے پاکستان کولوٹا اورنوچا اس کا انجام برا ہوگا، کرپشن کرنے والے یاد رکھیں کفن کی جیب نہیں ہوتی۔
وفاقی وزیرریلوے نے کہا کہ شہبازشریف نوازشریف سے زیادہ کرپٹ ہے، عمران خان سے امید ہے کوئی این آراو نہیں ہوگا، شہباز شریف نے ہلکی پلکی گوٹی فٹ کی ہوئی ہے۔
راولپنڈی : وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ عمران خان کو نوجوانوں سے بہت امیدیں ہیں، پاکستا ن کوبہتربنانے کے لیے باہر سے کوئی نہیں آئے گا، ہم نے ہی بنانا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے راولپنڈی میں درخت لگانے کی مہم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بہت بڑا ٹمبر مافیا سرگرم ہے۔
شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ کسی کو درخت کاٹنے کی اجازت نہیں دیں گے، ہم نے درخت لگا کر ملک کو سرسبز و شاداب بنانا ہے۔
وفاقی وزیرریلوے کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان کو نوجوانوں سے بہت امیدیں ہیں، پاکستا ن کو بہتربنانے کے لیے باہر سے کوئی نہیں آئے گا، ہم نے ہی بنانا ہے۔
شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ ریلوے کی سات ڈویژنز میں چار چار نرسریاں بنائیں گے، ریل کی باؤنڈری لائنز کے قریب بھی درخت لگائیں گے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ریلوے سے متعلق وزیراعظم کے خواب اورامیدوں پرپورا اتروں گا، ریلوے میں آرام حرام اور کام حلال ہے۔
لاہور: وفاقی وزیربرائے ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ریلوے کی زمینوں کو لینڈ مافیا سے واگزار کرائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ریلوے میں آن لائن ٹکٹس کی مزید سہولت دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ 120 دن کا ٹارگٹ ہے، ریلوے کو اپنے قدموں پر کھڑا کریں گے اور ریلوے کا خسارہ اسی سال کم کیا جائے گا۔
وفاقی وزیرریلوے کا کہنا تھا کہ ریلوے سے پیار پاکستان سے پیار ہے، ہمیں ایک قوم کا مقروض نہیں ہونا چاہیے، ریلوے کو ایران اور ترکی کی طرف لے کرجائیں گے اور اپنی ریل کو دوسرے ملکوں کی طرح بنائیں گے۔
شیخ رشید احمد کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان ریلوے ہیڈ آفس میں ہفتے کو چھٹی نہیں ہے، پہلے روز سے میرا موٹو آرام حرام ہے، ریلوے کے ملازمین ایک گھنٹہ مزید کام کریں گے اور شام 5 کے بجائے 6 بجے تک کام کریں گے۔
وفاقی وزیرریلوے کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کا 100 دن کا وعدہ ہے، قوم سے میں نے 20 دن زیادہ مانگے ہیں۔
لاہور: وفاقی وزیربرائے ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ پروٹوکول نہیں لوں گا مجھے کوئی ضرورت نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرریلوے شیخ رشید احمد لاہور میں ریلوے ہیڈ کوارٹرز پہنچ گئے جہاں انہیں چیف ایگزیکٹو افسر ریلوے آفتاب اکبر نے بریفنگ دی۔
اس موقع پرشیخ رشید کا کہنا تھا کہ ریلوے میں اب صرف کام ہوگا، ریلوے کے غیرضروری اخراجات ختم کردیے جائیں گے۔
وزیرریلوے کا کہنا تھا کہ پروٹوکول نہیں لوں گا مجھے کوئی ضرورت نہیں ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ریلوے سے متعلق اہم اقدامات کا اعلان آج پریس کانفرنس میں کروں گا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرویڈیو شیئرکی تھی، انہوں نے ٹرین پرروالپنڈی سے لاہور تک کا سفر کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔
اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ جمہوریت کی آڑ میں بدمعاشی چل رہی ہے، نااہل شخص کو دوبارہ پارٹی صدر نہیں بنایا جاسکتا، شق 203 پر کوئی عدالت نہیں گیا تو میں جاؤں گا۔
اے آر وائی نیوز سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چور اور ڈاکو ڈکیتی مارتے ہوئے پکڑا جائے اور نااہل ہوجائے پھر اسے دوبارہ پارٹی کا صدر بنا دیا جائے، یہ ساری ان کے گھر کی لڑائی ہے جسے وہ لندن میں بیٹھ کر حسین کے دفتر سے چلارہے ہیں۔
بل اسمبلی میں آیا تو سخت مخالفت کروں گا
شیخ رشید نے کہا کہ یہ ان کی بھونڈی حرکت ہے، ان کی عقل پر ماتم کرنے کا دل کررہا ہے، مجھے امید ہے کہ اس معاملے پر سپریم کورٹ سے اسٹے مل جائے گا، یہ بل ابھی سینیٹ میں ہے، سینیٹ میں سے کسی کو عدالت جانا چاہیے، یہ بل قومی اسمبلی میں آیا تو اس کے خلاف عدالت جاؤں گا۔
این اے 120 کے انتخابی نتائج تسلیم کرتا ہوں
دریں اثنا اے آر وائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ این اے 120 کے انتخابی نتیجے کو تسلیم کرتا ہوں لیکن اب اگر یہ ترامیم لائی گئیں تو عمران خان کو ساتھ لے کر انقلاب کی ایسی کال دیں گے کہ دنیا یاد رکھے گی، یہ لوگ بدمعاشی پر اتر آئیں ہیں جو لندن میں اثاثے لے کر بیٹھ گئے ہیں، یہ ان کے باپ کے اثاثے نہیں ہیں، ہمارے اور قوم کے پیسوں سے بنائے گئے اثاثے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اہل تشیع اور سنی آپس میں لڑتے نہیں، عالمی قوتیں لڑاتی ہیں، امید ہے محرم خیریت سے گزرے گا۔
مریم نے دونوں بھائیوں کو لڑایا، پارٹی تباہ کردی
انہوں نے کہا کہ نواز شریف ان جھگڑوں میں نہیں لوٹ مار اور چور بازاری میں ملوث ہے، مریم نواز نے ان لوگوں کو گھر سے نکالا، ملک سے نکالا، دونوں بھائیوں کو لڑایا، پارٹی کو تباہ کیا اب وقت بتائے گا کہ یہ ٹک شاپ یا ماما جی کی دکان نہیں ملک ہے جو یہ انڈر 19 نہیں چلاسکتا۔
ایم کیو ایم نے ن لیگ کا ساتھ دیا، 25 کیا 5 ارب بھی نہیں ملیں گے
سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ پر ن لیگ کے ردعمل پر شیخ رشید نے کہا کہ یہ سارے مسائل جنگ کی طرف جارہے ہیں، یکم محرم کو اعلان کرتاہوں کہ ان یزیدی قوتوں کو شکست دینا ہوگی جنہوں نے ملک کو تباہ کیا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکو ڈاکو سے ملا ہوا ہے، یہ سوچ غلط ہے کہ ہم نہیں ہوں گے اسمبلی نہیں چلے گی، آج جو سیاست کررہے ہیں ایم کیو ایم والے وہ بھی اب سامنے آگئے ہیں، ن لیگ نے 25 ارب روپے کے عوض ڈیولپمنٹ کے پروگرام کی یقین دہانی کرائی ہے، ایم کیو ایم کو 5 ارب بھی نہیں ملیں گے۔
رانا ثنا اللہ جیسے بدبودار لوگ پریشان ہیں
سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ قاتلوں کو شیشہ دکھانے کا فیصلہ ہوا ہے ہتھکڑی لگانے کا نہیں، یہ لوگ اتنے گھبرائے ہوئے ہیں کہ ان کے چہروں سے نقاب اترا تو رانا ثنا اللہ جیسے بدبودار لوگ جن کا اس رپورٹ میں نام ہے وہ لوگ پریشان ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج جو کچھ سینیٹ میں ہوا ہے اس سے لگتا ہے کہ ملک میں جھاڑو پھیرنے کا وقت آگیا ہے، اگر چور اور لٹیرے لندن میں بیٹھ کر یہ سازشیں کررہے ہیں کہ آئین میں ترمیم کی جائیں تو یہ جان لیں کہ نواز شریف اور پاکستان اب ساتھ نہیں چل سکتے۔