Tag: sheikh rasheed

  • ‘فواد چوہدری عالمی سازش میں ملوث افراد کیخلاف غداری کے مقدمے کی درخواست دے ابھی دستخط کروں گا’

    ‘فواد چوہدری عالمی سازش میں ملوث افراد کیخلاف غداری کے مقدمے کی درخواست دے ابھی دستخط کروں گا’

    اسلام آباد : وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری عالمی سازش میں ملوث افراد کیخلاف غداری کے مقدمے کی درخواست دے ابھی دستخط کروں گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نئے الیکشن کےسواکوئی حل نہیں ہے، عدم اعتماد کےبعد بھی وزیراعظم اپنے عہدے پرکام جاری رکھیں گے، عمران خان تب تک کام جاری رکھیں جب تک نیا وزیراعظم نہ آئے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کےبعد کیا ہوگا آئین خاموش ہے، اپوزیشن والے پھنس گئے ہیں،ان کی بےوقوفیاں ہیں، عمران خان بیٹھے بٹھائی مقبول ہوگئے ہیں۔

    زرداری کے حوالے سے وزیر داخلہ نے کہا کہ آصف زرداری کو بھتہ پہنچ رہا ہے، کیا اداروں کو نہیں پتا آصف زرداری کو بھتہ کون پہنچا رہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ان 24 گھنٹوں میں ہرگھنٹے بعد صورتحال تبدیل ہوگی، پی ٹی آئی کے تمام ارکان مستعفی ہوجائیں اگر سچے ہیں۔

    شیخ رشید نے کہا کہ 4راستےہیں اسٹیبلشمنٹ مداخلت کرےاورفوری الیکشن کرائے، دوسراراستہ ہے جو جماعتیں سازش میں ملوث ہیں ان پر پابندی لگائی جائے، تیسراراستہ ہے پی ٹی آئی کےتمام ارکان مستعفی ہوجائیں، اور چوتھا غیرملکی طاقتوں سے پیسے لے کر عدم اعتمادلانے والوں کو کالعدم قرار دیا جائے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کےتمام ارکان مستعفی ہوجائیں پھر دیکھیں کیسے ملک چلتا ہے، ملک کو لوٹنے والوں کو خلاف اعلان جنگ کرتا ہوں ، یہ22کروڑعوام کو بٹیرےسمجھنےوالےلوگ ہیں، اکیلی سیٹ پر سیاست کی ہے، سیاسی مردوں کو دفن کرنا میری ذمہ داری ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ میں سیاست سے رٹائر ہونا چاہتا تھا ، رمضان یاعید کے بعد کسی ایک ٹی وی پر بطوراینکر آرہا ہوں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پتا نہیں کیا نالہ لئی منصوبہ منحوس ہے،میرے سیاست کے50سال اس میں غرق ہوگئے ،نالہ لئی پرجب بھی کام شروع کرنے لگتا ہے ، حکومت بدل جاتی ہے اور اس منصوبےکے نام بھی تبدیل ہوتے رہے ہیں۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ میں ایک سال سے کہہ رہا ہوں الیکشن کروا لیں، اس اپوزیشن نے عمران خان کو زندہ کردیا ہے، عمران خان چوراہوں ،سڑکوں پرلڑے گا میں اس کے ساتھ ہوں گا۔

    انھوں نے کہا فواد چوہدری سازش میں ملوث افراد کیخلاف غداری کے مقدمے کی درخواست دے ابھی دستخط کروں گا۔

  • سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ عمران خان استعفیٰ دیں، شیخ رشید

    سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ عمران خان استعفیٰ دیں، شیخ رشید

    اسلام آباد : وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ عمران خان استعفیٰ دیں، وزیراعظم عمران خان آخری بال تک لڑے گا۔
    .
    تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کابینہ کے خصوصی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ڈیڑھ دوگھنٹہ ایمرجنسی میٹنگ ہوئی، خط کے مندرجات کابینہ کے سامنے رکھے گئے اور کابینہ نے وزیراعظم کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم آج شام کو قوم سے خطاب کریں گے، سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ عمران خان استعفیٰ دیں، وزیراعظم عمران خان آخری بال تک لڑے گا، اتوار کے روز ووٹنگ پر کپتان آخری گیند تک لڑے گا۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ ڈان لیکس اور میموگیٹ والی اپوزیشن ہے، یہ ملک دشمنوں،غیرملکی سرمایہ پرسیاست کرنےوالے ہیں، اپوزیشن غیرملکی پیسوں پر سازش کررہی ہے ، قوم معاف نہیں کرے گی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ہوسکتاہے ان کیمرہ قومی اسمبلی اجلاس ہو ، وزیراعظم یا وزیرخارجہ ان کیمرہ سیشن سے خطاب بھی کرسکتے ہیں۔

    اتحادیوں کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ اتحادی جو چھوڑ کر گئے ہیں اس پر بھی تبصرہ کریں گے، 2دن کی بات ہے۔

  • ‘حکومت گرانے کیلئے بین الاقوامی فنڈنگ ہوئی، عمران خان کے خلاف سازشیں ناکام ہوں گی’

    ‘حکومت گرانے کیلئے بین الاقوامی فنڈنگ ہوئی، عمران خان کے خلاف سازشیں ناکام ہوں گی’

    اسلام آباد : وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا  ہےکہ حکومت گرانے کیلئے بین الاقوامی فنڈنگ ہوئی، عمران خان کےخلاف عالمی سازشیں ناکام ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا وزارت داخلہ مارچ میں بہت مصروف رہی، کشمیراور کے پی پولیس کو واپس بھیج دیا گیا ہے۔

    شیخ رشید نے بتایا کہ اسلام آباد سے 4 دہشت گرد پکڑے ہیں، گرفتارچاروں دہشت گرد خوفناک عزائم رکھتے تھے، ان کےساتھ 2خودکش حملہ آوربھی تھے۔

    عثمان بزدار کے حوالے سے وزیر داخلہ نے کہا کہ عثمان بزدار اور چوہدری سرور بھائیوں کی طرح ہیں، عثمان بزدار کے استعفے پر نوٹی فکیشن بھی جاری ہوگا، ہار جیت سیاست میں ہوتی رہتی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایک بات طے ہے کہ قوم عمران خان کےساتھ ہے ، امید ہے3 اپریل کو ووٹنگ کا دن خوش اسلوبی سےگزرے گا، تین اپریل تک عمران خان آخری گیند تک کھیلے گا۔

    تحریک عدم اعتماد سے متعلق شیخ رشید نے کہا کہ اب الیکشن کا سما ہے ،31تاریخ سےتقریریں ہوں گی ، دعا اورکوشش ہے 3 اپریل کو اپوزیشن 172 کا فیگر پورے نہ کرسکے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان کو ہٹانےکیلئے انٹرنیشنل سازش ہوئی ہے ، انشااللہ عمران خان کیخلاف عالمی سازشیں ناکام ہوں گی۔

    اتحادی جماعتوں کے حوالے سے انھوں نے کہا میں نے کہا تھا کہ ق لیگ ہمارے ساتھ آئےگی، دعا ہے کہ ایم کیوایم بھی ہمارے ساتھ آئے اور سپریم کورٹ کے فیصلےکابھی انتظارہے۔

    شیخ رشید نے واضح کہا کہ میں خان صاحب کیساتھ ہوں وہ مشورہ کریں یانہ کریں، ہم وہ لوگ نہیں جو وقت آنے پر بلیک میل کریں، میراصرف ایک ہی مقصد رہ گیا وہ ہے نالہ لئی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ میں خود الیکشن کا حامی ہوں ،حج کے بعد ہوجانے چاہئیں، قوم عمران خان کیلئے کھڑی ہو اور اسے ووٹ دے، تحریک عدم اعتماد پر ایم کیو ایم کا ووٹ فیصلہ کن ہوگا، لیکن پتا نہیں کہ کیا ہوگا۔

    وزیر داخلہ نے کہا عمران خان اچھا سا بجٹ دے اور حج کے بعد الیکشن ہوجائیں ، 3 مطالبے ہیں کہ عمران خان کے لئے قوم کھڑی ہو، دوسرے نمبرپرنالہ لئی تیسرےنمبرپرصاف شفاف الیکشن ہوں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ راولپنڈی والے ذمہ دار لوگ ہیں ملک کے معاملات کو سمجھتے ہیں، بین الاقوامی فنڈنگ عمران خان کی حکومت گرانے کیلئے ہوئی ہے، ایجنسیز کا کوئی فیلئر نہیں انھیں سب پتہ ہوتا ہے۔

  • شیخ رشید کا  وزیراعظم کے خط سے متعلق لاعلمی کا اظہار

    شیخ رشید کا وزیراعظم کے خط سے متعلق لاعلمی کا اظہار

    اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے وزیراعظم کے خط سے متعلق لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا 30 یا31 مارچ تک آر یا پار ہوجائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس اطہرمن اللہ کےحکم کےمطابق ہائی وےکھلے رکھے ہیں ، آج ان کا آخری ہلہ ہے ، ن لیگ کے جلسے تمام راستوں میں کمزور ہیں، اطلاع آئی کسی شہر میں ان کے جلسوں میں5 ہزار سے زائد لوگ نہیں تھے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آج ڈھائی بجے کی میٹنگ میں پتہ لگ جائے گا تحریک کب پیش ہوگی، آج تحریک پیش ہوئی تو اس کامطلب ہے اگلے پیر کو ووٹ ہوجانی ہے، 31،30،29 مارچ کو 72 گھنٹے میں فیصلے ہونے ہیں لیکن عمران خان آخری گیند تک کھیلے گا۔

    وزیر داخلہ نے کہا خریدوفروخت کی منڈی لگی ہوئی ہے، آصف زرداری خریدوفروخت کاماہرہے، زرداری نےایک ایک کرکے سیاست سے بھٹو خاندان کو ختم کیا۔

    جلسوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک ن لیگ نے نہیں بتایا کہ جلسےکیلئے کہاں سے آئیں گے ، ن لیگ نے مولویوں سے خطاب کرنے آنا ہے اپنے لوگ تو ان کے ہے نہیں۔

    شیخ رشید نے کہا کہ کل سب سے بڑی ریلی ہماری تھی، ہم اور ہمارے حامی عمران خان کیساتھ کھڑے ہیں، کل کے جلسے کے بعد لوگوں کی آنکھیں کھل جانی چاہیے۔

    مںحرف ارکان سے متعلق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جو عمران خان کیساتھ کھڑا نہیں ہوتا وہ بکاؤ مال ہے، حلقے کے لوگوں کو ان کا سوشل بائیکاٹ کرنا چاہیے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ عمران خان اقتدارمیں ہویا نہ ہم اسکےساتھ کھڑےہیں، کل جلسےکےبعدپتاچل جاناچاہئےعمران کی سیاست ختم نہیں ہورہی، یہ پہلی حکومت ہوگی جواپنے5سال پورے کرے گی۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آج فضل الرحمان کے پاس جلسے کی اجازت نہیں ہے، آج ن لیگ کو جلسے کی اجازت ہے ، یہ گینگ آف تھری ایک دوسرے کیساتھ نہیں تھے۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ بھٹو کو پھانسی ہوئی توبتانانہیں چاہتاکہ کس نےضیاالحق سےقلم لیا، وہ سارےلوگ جنہیں بھٹوکوپھانسی لگنے کی وجہ سے اقتدار نصیب ہوا، 1983 میں آصف زرداری نوابشاہ میں کونسلر نہیں بن سکا، حاکم علی زرداری کی سیٹ پر اس کی ضمانت ضبط ہوئی، پاکستان میں بھٹو خاندان کی نہیں زرداری اورایدھی کی سیاست ہے۔

    وفاقی وزیر نے وزیراعظم کی تقریر کے دوران خط کے حوالے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھ اس خط سے متعلق کچھ نہیں پتہ ،کل رات کوپتہ چلا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ڈیڑھ سال سے کہہ رہا ہوں اسٹیبلشمنٹ صرف پاکستان کے ساتھ ہے، عسکری قیادت اور پاک فوج کو پاکستان کی سالمیت کی نشانی سمجھتاہوں، فوج کواتنا ذمہ دار سمجھتا ہوں کہ اسکی نظر سیاست پر نہیں پاکستان پر ہے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ میں نے آپ کو اپنا سیاسی فیصلہ سنا دیا ہے، میں نے بتادیا30،31 کو فیصلہ ہوجائے گا عدم اعتماد آر ہوگی یا پار ہوگی، میرا سیاسی وجدان کہتا ہے عدم اعتماد کے معاملے میں آخری لمحات بھی کچھ ہو سکتا ہے

    وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پہلے دن سے خان صاحب کو کہہ رہا تھا کہ حج کے بعد انتخابات کرادیے جائیں اور پنجاب اسمبلی توڑ دی جائے لیکن خان صاحب نے اجازت نہیں دی۔

    انھوں نے مزید کہا کہ اس جمہوریت میں لوگ بک رہےہیں ، ویڈیوزاورآڈیوزآرہی ہیں، ملک میں لنگڑی لولی جیسی بھی جمہوریت ہولیکن چلے۔

  • ‘تحریک عدم اعتماد کے روز اپوزیشن کو بڑا سرپرائز ملے گا’

    ‘تحریک عدم اعتماد کے روز اپوزیشن کو بڑا سرپرائز ملے گا’

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیر داخلہ شیخ رشید کے درمیان اتفاق ہوا کہ تحریک عدم اعتماد کے روز اپوزیشن کو بڑا سرپرائز ملے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے وزیر داخلہ شیخ رشید کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میںً سیاسی امور،امن اورتحریک عدم اعتمادکے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

    دونوں رہنماؤں کی اپوزیشن کی سیاسی انارکی پھیلانےکی کوششوں کی مذمت کرتے ہوئے اتفاق کیا گیا کہ تحریک عدم اعتماد کےروز اپوزیشن کوبڑا سرپرائز ملے گا اور 27 مارچ کو اسلام آباد میں عوام کا سمندر ہوگا۔

    عثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہوں، میر ا جینا مرنا اپنے عوام کے ساتھ ہے۔

    کامیاب اوآئی سی اجلاس پر وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیراعظم، شیخ رشید اور دیگر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا عوام کی جان ومال کےلیےتمام ضروری اقدامات کیے ہیں، قانون کی عملداری کو یقینی بنایاگیا ہے۔

    وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار وزیراعظم عمران خان کے فرنٹ لائن سولجر ہیں، اپوزیشن اپنے بچھائے ہوئے جال میں پھنس چکی ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اللہ کے فضل سےامن وعامہ کی صورتحال اطمینان بخش ہے، قانون ہاتھ میں لینےکی کسی کو اجازت نہیں دی جا سکتی، ن لیگ لانگ مارچ کا شیڈول فراہم کرے۔

  • تحریک عدم اعتماد : ‘وزیراعظم کے پاس بھی بہت کارڈز ہیں’

    تحریک عدم اعتماد : ‘وزیراعظم کے پاس بھی بہت کارڈز ہیں’

    اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد : وزیراعظم کے پاس بھی بہت کارڈز ہیں ،27مارچ کوپتہ چل جائے گا عوام کس کے ساتھ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 27مارچ کوپتہ چل جائے گا عوام کس کے ساتھ ہیں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ انشااللہ 25 تاریخ کو قومی اسمبلی کا اجلاس ہوگا اور 30 یا 31 مارچ یا یکم اپریل ، اسپیکر جس دن چاہیں ووٹنگ کراسکتے ہیں، اللہ سے پوری امید ہے کہ عمران خان جیتے گا۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ 27تاریخ کی رات کو فائنل ہوجائے گا، عوام کس کےساتھ ہیں ، یہ جلسہ ہی ہمارے اعتماد اور ریفرنڈم کا دن ہے ، اپوزیشن اگر پراعتماد ہے تو ہم بھی پراعتماد ہیں۔

    تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کےلئے پرامید ہیں، وزیراعظم کے پاس بھی بہت کارڈز ہیں، امید ہے اتحادی عمران خان کے ساتھ ہوں گے، اتحادیوں کو وزیراعظم کا ساتھ دینا چاہیے۔

  • ‘بِکنے والے ارکان سے کہتا ہوں‌ واپس آ جائیں کچھ نہیں‌ کہا جائے گا’

    ‘بِکنے والے ارکان سے کہتا ہوں‌ واپس آ جائیں کچھ نہیں‌ کہا جائے گا’

    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے منحرف ارکان کو ایک میڈیا بریفنگ میں پیغام دیا ہے کہ ‘تمام ناراض، منحرف اور بِکنے والے ارکان سے کہتا ہوں‌ واپس آ جائیں کچھ نہیں‌ کہا جائے گا۔’

    شیخ رشید احمد نے کہا کہ مفاد پرست اور ضمیر فروش جب اپنے حلقوں میں جائیں گے تو انھیں پتا لگ جائے گا، میں جمہوریت کی بساط لپیٹنے میں آگے نہیں ہوں گا، میں کسی سے رابطے میں نہیں ہوں، اور عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں۔

    شیخ رشید نے کہا عدم اعتماد آپ کا آئینی حق ہے آئیں اور اپنا ووٹ کاسٹ کریں، بطور وزیر داخلہ یقین دلاتا ہوں کسی کو سیکیورٹی کا مسئلہ نہیں ہوگا، پنجاب ہاؤس میں بھی پنجاب پولیس ہے، اسی طرح سندھ ہاؤس میں بھی ایک حد تک پولیس رکھیں، وزارت داخلہ شورٹی دیتی ہے ہم سندھ ہاؤس میں نہیں جائیں گے، ہمیں سندھ ہاؤس میں دہشت گردی کی کیا ضرورت ہے، ہمیں پہلے سے اطلاعات ہیں ہمارے 10 سے 12 لوگ کہاں ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ سندھ ہاؤس کو اسٹاک ایکسچینج بنا دیا گیا ہے، ضمیر کی خرید و فروخت کی اسٹاک ایکسچینج میں بدبو پھیل رہی ہے، منحرف ارکان واپس آ جائیں تاکہ ری پینٹ کر دیا جائے، یہ لوگ اپنے حلقوں میں جائیں گے تو کہیں لوگ منہ کالا نہ کر دیں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا جو کچھ سندھ ہاؤس میں ہو رہا ہے میں اس کی وجہ سے سندھ میں گورنر راج لگانے کا حامی تھا، گورنر راج کی سمری پیش کر دی مگر آج فیصلہ نہیں ہوا، کچھ تلخی ہوئی تھی مگر اب حالات بہتری کی طرف آ رہے ہیں، معاملہ تصادم پر گیا تو اپوزیشن کو غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہیے۔

    وزیر داخلہ نے کہا آج کیمرے نہ ہوتے تو ان کو اپنے علاقوں سے دباؤ نہ ہوتا، منحرف ارکان کے حلقے کے لوگ فون کر کے کہہ رہے ہیں کہ گھبرائیں نہیں یہ عمران خان کو ووٹ دیں گے۔

    انھوں نے کہا انٹرنیشنل انویسٹرز نہیں چاہتے کہ پاکستان میں آزاد خارجہ پالیسی ہو، عالمی قوتیں نہیں چاہتیں کہ پاکستان روس اور چین کے ساتھ کھڑا ہو، لیکن پاکستان اپنے میک اور بریک سے گزر رہا ہے، میری دعا ہے کہ عمران خان جیت جائے، میں جمہوریت کی بساط لپیٹنے میں آگے نہیں ہوں گا۔

    انھوں نے مزید کہا اپوزیشن کا بھی ایک جلسہ ہے، اس کے بعد وزیر اعظم کا جلسہ ہے، چاہتے ہیں باہمی افہام و تفہیم سے راستوں اور جلسوں کا حل نکال لیں، ڈی سی سے کہا اپوزیشن، اور حکومتی قیادت سے مل کر جلسوں اور راستوں کا تعین کریں، میڈیا پر عدم اعتماد، وزیر اعظم کا جلسہ، اسلاموفوبیا کی باتیں ہو رہی ہیں، اس بات کو نہ بھولا جائے کہ غلطی کی گنجائش نہیں ہے۔

  • اتحادی جماعتیں کیا اعلان کرنے جارہی؟ شیخ رشید نے بڑا دعویٰ کردیا

    اتحادی جماعتیں کیا اعلان کرنے جارہی؟ شیخ رشید نے بڑا دعویٰ کردیا

    اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ آج سے اتحادی جماعتیں حمایت کرنے کا اعلان شروع کردیں گی ، یقین ہےعمران خان جیتیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے پرویز الی کے بیان پر اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرویز الہی نے جو کچھ کہا ہے وہ ٹھیک ہی کہا ہوگا۔

    آج کےدن سے ہی ہماری اتحادی جماعتیں اعلان کرنا شروع کردیں گی کہ وہ حکومت کے ساتھ ہیں ، ایم کیوایم بھی عمران خان کا ساتھ دے گی ، 102 فیصد یقین ہے کہ عمران خان جیتے گا۔

    میرے ساتھ پرویز الٰہی کی کوئی بات نہیں ہوئی تاہم پچیس مارچ تک صورتحال واضح ہوجائے گی اور 25مارچ کو میدان عمران خان کےحق میں ہوجائےگا۔

    یاد رہے اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم حکومت کے اتحادی ہیں اور الگ جماعت ہیں، جماعتوں کے اندر مختلف آرا ہوتی ہیں مگر فیصلے باہمی مشاورت سے کئے جاتے ہیں۔

    پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان ایماندار اور ان کی نیت بھی اچھی ہے، حکومت چھوڑی ہے نہ ہی اپوزیشن جوائن کی ہے ، حکومت کا حصہ ہیں ہر مشکل وقت میں حکومت کاساتھ دیا۔

  • تحریک عدم اعتماد: جیتے یا ہارے فائدہ عمران خان کو ہی ہوگا، شیخ رشید

    تحریک عدم اعتماد: جیتے یا ہارے فائدہ عمران خان کو ہی ہوگا، شیخ رشید

    اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے مولانا فضل الرحمان کو وحشی جٹ قرار دیتے ہوئے کہا جیتے یا ہارے فائدہ عمران خان کو ہی ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا او آئی سی کی تاریخی کانفرنس ہونے جارہی ہے، 20مارچ سے رینجرز،پولیس اور ایف سی کو خصوصی اختیارات دے رہا ہوں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اسپیکر فیصلہ کریں گے، تمام لوگوں کو پروٹیکشن دی جائے گی ، ہمارا کسی سے ذاتی کوئی مسئلہ نہیں، پارلیمنٹ لاجز میں فیملیز رہتی ہیں،وہاں آپ اپنی ملیشیا لے آئیں۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے، اب جیتے یا ہارے فائدہ عمران خان کو ہی ہوگا۔

    مولانافضل الرحمان کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان وحشی جٹ بنے ہوئے ہیں، 3 مہینے پہلے سے کہہ رہا تھا آپ 23 نہیں 25 مارچ سے آئیں گے ، راستوں کا تعین کریں، سیف پیکیج دیں گے ، محفوظ راستوں سے لائیں گے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ مولانا سے کہتا ہوں یہ سب بھاگ جائیں گے،آپ دھرلئے جائیں گے اور 63اےکی خلاف ورزی کرنیوالا ووٹ نہیں ڈال سکےگا، نسلی اور اصلی لوگ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

    تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو تحریک عدم اعتماد لانے کا حق ہے، یہ نہ ہوعدم اعتمادجوہےملکی عدم استحکام کی طرف منتقل ہوجائے، اگر ایسا ہوا تو اس کی سزاآپ کوملےگی، پھر آپ چوکوں پر اذانیں دیں گے لیکن آپ کی بات نہیں سنی جائیں گی۔

    انھوں نے مزید کہا کسی کوالجھنے اور لڑنے کی ضرورت نہیں، 27 مارچ کو اتوار ہےاس دن عدم اعتماد پر ووٹنگ نہیں ہوسکتی ، نہ ہم آپ کوچھیڑیں گےاور نہ ہی آپ قانون کوچھیڑیں گے، اگرآپ قانون کوچھیڑیں گےتوہم آپ کونہیں چھوڑیں گے۔

    لانگ مارچ کے حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے تئیس مارچ کو اسلام آباد نہ آنے کا فیصلہ کرکے عقل مندی کامظاہرہ کیا، اپوزیشن نے جلسہ کرنا ہے تو ڈی سی اسلام آباد سے ملاقات کریں، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، لوگوں کوتحفظ دیناوزارت داخلہ کاکام ہے،چاہےکچھ بھی کرناپڑے۔

    وزیر داخلہ نے بتایا کہ پاکستان کوانٹرنیشنل تھریٹس ہیں، یہ دیکھناصرف حکومت نہیں اپوزیشن کاکام ہے، ایسانہ ہوعدم اعتمادجمہوری عدم اعتمادکی طرف منتقل ہوجائے۔

  • مولاجٹ کی سیاست نہیں چلے گی، شیخ رشید کا فضل الرحمان کو پیغام

    مولاجٹ کی سیاست نہیں چلے گی، شیخ رشید کا فضل الرحمان کو پیغام

    اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے مولانا فضل الرحمان کو پیغام میں کہا ہے کہ مولاجٹ کی سیاست نہیں چلے گی ، تصادم کی طرف آئےتونتیجہ الٹاہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 23سے30مارچ تک بڑا زور دار ہفتہ ہے ، جوڈوکراٹےکی سیاست ہوگی، 4ماہ سے فضل الرحمان لانگ مارچ کی بات کررہےہیں، فضل الرحمان عالم دین ہیں ،سمجھنا چاہیے مولاجٹ کی سیاست نہیں چلےگی،شیخ رشید

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یہ بھی ہوسکتا ہےعدم اعتماد کے بجائے کچھ اورنکل آئے، ووٹنگ کی تاریخ 29،28یا 30مارچ ہوگی، آپ ووٹ ڈالیں اگر کسی کو روکا گیا تو میں ذمہ دارہوں۔

    وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ جمہوری عمل میں ایک سال باقی ہے،ان کی عقل پر ماتم کا دل کرتاہے، الیکشن سے ایک سال پہلے یہ پھڈا کرنے جارہےہیں ، خوشی ہے کہ ہمارے اتحادی انجوائے کررہے ہیں۔

    اتحادیوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سارے اتحادی عمران خان کی طرف آئیں گے، بولیاں لگ رہی ہیں،بکنے اور بکنےوالے کبھی کامیاب نہیں ہوتے، جن کی ساری جائیدادیں باہر ہیں وہ خاندان گھیرے میں آجائیں گے،

    شیخ رشید نے خبردار کیا کہ تصادم سے اجتناب کریں انار کی نہ پھیلائیں کیونکہ تصادم کی طرف آئے تو نتیجہ انتہائی الٹا ہوگا، تصادم کیا تو ایک سال کے بجائے 10سال انتظار کرنا پڑے گا، اوآئی سی اجلاس ہونا ہے،آسٹریلوی ٹیم بھی یہاں ہے، ذمہ داری کا ثبوت دینا ہوگا۔

    انھوں نے بتایا کہ 172ووٹوں کاسوال ہےبولیاں لگ رہی ہیں، ان کی بیوقوفیوں سےعمران خان زیادہ مقبول ہوگیا ہے، لوگ مہنگائی اور چوری کو بھول کر ان کے پیچھے پڑگئے ہیں۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جو امتحان کے دنوں میں پیٹھ دکھتا ہے قوم اسے لیڈر نہیں مانتی ، عمران خان چٹان کی طرح کھڑا ہے وہ سرخرو ہوگا، مولانا نے کہا کہ ہم نے نے لاٹھیاں تیل میں ڈبوئی ہوئی ہیں ، عدم اعتماد جمہوری عمل ہے اسے خوش اسلوبی سے نبھانا ہے.

    عمران خان کی مقبولیت کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ عمران خان کے مقبول جلسے ہورہےہیں، 27تاریخ کو 10لاکھ لوگوں کو اکٹھا کرنے کا پروگرام ہے اور 23سے30مارچ کےدوران عمران خان سرخروہوگا۔

    شیخ رشید نے بتایا کہ میں نے عمران خان کو کہا کہ آپ نے ایک ماہ جلسےکرنے میں دیرکی، عمران خان پہلے جلسے شروع کردیتے تو عدم اعتماد نہ آتی، چوہدریوں کو بھی مشورہ یہی ہےکہ عمران خان کیساتھ کھڑےہوں۔

    سیاسی ملاقاتوں سے متعلق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جن کے پاؤں میں مہندی پڑی ہوئی تھی وہ بھی ملنے جارہاہے، ق لیگ کے بارے میں کچھ کہوں گا تو وہ جلدی خفا ہوجائے گی ، یہ اہم ہے کہ میں 30مارچ تک کچھ نہ ہوں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ اللہ کےفضل وکرم سےامپائرپاکستان کےساتھ ہیں، پاکستان کاتقاضاہےکہ انارکی نہ پھیلے،انارکی پھیلی یاتصادم ہواتو عدم اعتماد راستے میں رہ جائے گی ، اس لئے اپنےمعاملات افہام تفہیم سےحل کریں، معاملات حل نہ ہوئے تو دمادم مست قلندرہوگا.