Tag: sheikh rasheed

  • افغانستان اور بھارت میں ٹی ٹی پی دوبارہ رابطوں میں ہے، شیخ رشید

    افغانستان اور بھارت میں ٹی ٹی پی دوبارہ رابطوں میں ہے، شیخ رشید

    اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان اور بھارت میں ٹی ٹی پی دوبارہ رابطوں میں ہے، کالعدم ٹی ٹی پی بھارت کی مدد سے حملوں میں اضافہ کررہی ہے لیکن ہماری فورسز ان دشمنوں کو ناکام بنائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کچھ دنوں سےٹی ٹی پی بھارت کی مددسےحملوں میں اضافہ کررہی ہے ہم نےچیف سیکریٹری اورحکام کوممکنہ حملوں سےمتعلق آگاہ کیا ہے، سیکیورٹی فورسزدہشت گردوں کوختم کرکےدم لیں گے۔

    نوشکی اور پنجگور حملوں کے حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے زیراستعمال وہ ہی اسلحہ ہے، جو افغانستان میں چھوڑا گیا ہے۔

    وفاقی وزیر داخلہ نے بتایا کہ ٹی ٹی پی سے ہمارے معاملات طےنہیں پاسکے، پاک فوج دہشت گردی کی کوششوں کوناکام بنائے گی۔

    ان مزید کہنا تھا کہ5فروری کویوم کشمیرہےاور23مارچ کوپریڈہے، ملک دشمن وقت کے لیے لحاظ سے دہشت گردی کی کوشش کررہے ہیں، ہماری سیکیورٹی فورسزان ملک دشمنوں کو ناکام بنائیں گی۔

    شیخ رشید نے کہا کہ افغانستان اور بھارت میں ٹی ٹی پی دوبارہ رابطوں میں ہے تاہم نوشکی میں ہنگامی طور پر موبائل فون سروس بند کر رہے ہیں۔

  • بلوچستان حملوں میں  15  دہشت گرد ہلاک اور 4 جوان  شہید ہوئے، شیخ رشید

    بلوچستان حملوں میں 15 دہشت گرد ہلاک اور 4 جوان شہید ہوئے، شیخ رشید

    اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ بلوچستان حملوں میں 15 امن دشمن مارے گئے جبکہ پاک فوج کے چار جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پنجگوراورنوشکی میں سیکیورٹی فورسزکے کیمپوں پردہشت گرد حملوں کی مذمت کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کو دہشت گردوں کے حملے پسپا کرنے پر خراج تحسین کیا۔

    وزیر داخلہ نے بتایا دہشت گردوں نے پنجگور اور نوشکی میں رات گئے بڑا حملہ کیا، جسے ہماری عظیم افواج نے ناکام بنادیا، ، نوشکی میں نو اور پنجگور میں چھ امن دشمن مارے گئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے چار جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسزکسی بھی دہشت گردی کےمقابلےکی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں، سیکیورٹی فورسز کے عزم اورحوصلے کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، سیکیورٹی فورسز دہشتگردوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دے سکتیں۔

    دوسری جانب وزیرمملکت فرخ حبیب نے پنجگوراورنوشکئی میں دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا سکیورٹی فورسزکےبروقت جواب نےدہشت گردوں کےناپاک عزائم ناکام بنادیئے، دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں ایسے ہی ناکام بناتے رہیں گے۔

    فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ مسلح افواج اورسیکیورٹی فورسزمکمل طورپرالرٹ ہیں، قوم جانوں کا نذرانہ پیش کرنےوالوں کوسلام پیش کررہی ہے، شہید پاک فوج کےجوان کےبلنددرجات کےلئےدعاگوہیں۔

  • ملک میں نہ کوئی صدارتی نظام  آرہا اور نہ ایمرجنسی لگ رہی، شیخ رشید

    ملک میں نہ کوئی صدارتی نظام آرہا اور نہ ایمرجنسی لگ رہی، شیخ رشید

    اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ملک میں کوئی صدارتی نظام نہیں آرہا اور نہ ایمرجنسی لگ رہی ہے، کسی کو عدم اعتماد کا شوق ہےتو پوراکرلے، بندے ان کو ہی لانے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کل سے چین کے اہم دورے پر جارہےہیں، دورے میں چین سے سی پیک معاملات طے پائیں گے۔

    شیخ رشید نے بتایا کہ وزارت داخلہ کی دعوت پرسعودی وزیرپاکستان تشریف لارہےہیں، سعودی عرب سےہمارارشتہ بلندہے، سعودی وزیر وزیراعظم ، صدر پاکستان سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

    نواز شریف کے حوالے سے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دنیا میں کوئی ایسا لیڈر نہیں جو اپنے ملک سے بھاگے، نوازشریف جعلی رپورٹ پر گیا اور جعلی رپورٹ پرمقیم ہے، نوازشریف کی رپورٹس ڈسکس ہورہی ہیں، نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس باقاعدگی سے جمع کروائی جاتی رہی ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ کہا جا رہا ہےکہ نوازشریف کورونا کی وجہ سےعلاج نہیں کراسکتے اور لوگوں سے کہتے ہیں کہ کورونا میں اسلام آباد جاؤ۔

    مولانا فضل الرحمان پر تنقید کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ زیادہ شوق مولانا فضل الرحمان کو آیا ہواہے، فضل الرحمان عمران خان کو اشرف غنی سے ملا رہے ہیں، عمران خان نےکئی بارکہااپوزیشن شوق پوراکرلے، اپوزیشن کے تلوں میں تیل نہیں ، رنگ پسٹن بیٹھے ہوئے ہیں، 27فروری اور23مارچ کوبھی سب دیکھ لیں گے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان مسلمانوں کو درپیش مسائل دنیا میں اٹھارہا ہے، عمران خان پر تو طالبان خان کا لیبل بھی لگا۔

    نادرا سینٹرز کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ایک سال میں نادراکے87نئےسینٹرکھولےہیں، 2022میں نادرا کے 13نئےسینٹرز کھولیں گے، سندھ میں 13مقامات کی نشاندہی کرلی ،سندھ حکومت تاخیرکررہی ہے، چیئرمین نادرا کو کہا ہے سندھ جاکر اس معاملے کو حتمی شکل دیں۔

    امن و امان کی صورتحال سے متعلق شیخ رشید نے کہا کہ تمام چیف سیکریٹریزاورآئی جی کوخط لکھاہے، ان سےکہاہےامن وامان کی صورتحال کیلئےالرٹ رہیں۔

    ملک میں صدارتی نظام یا ایمرجنسی کی خبروں پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بطوروزیرداخلہ کہتاہوں کوئی صدارتی نظام نہیں آرہانہ ایمرجنسی لگ رہی ہے، نہ کوئی ڈیل اور نہ ڈھیل دی جارہی ہے اورنہ عدم اعتماد آرہی ہے، کسی کو عدم اعتماد کا شوق ہےتو پوراکرلے،بندے ان کو ہی لانے ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا جو کچھ سینیٹ اور قومی اسمبلی میں ہوگیا اس پر کسی تضحیک نہیں کرناچاہتا، ساڑھے3سال میں سینیٹ ،قومی اسمبلی میں کوئی ایسا بل نہیں جس میں حکومت نہ جیتی ہے۔

    ٹی ٹی پی کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ ٹی ٹی پی نے دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ کیاہے، اسلام آباد میں ٹی ٹی پی کے 2دہشت گرد مارےگئے ہیں، ٹی ٹی پی ایسے مطالبے کررہی ہے، جو عوامی حکومت کیلئے قبول کرناممکن نہیں، امن وامان کا مسئلہ جس طرح کا ہوگا اسے ویسے ہی ڈیل کیا جائے گا۔

    افسران کے تبادلوں سے متعلق وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ ڈی جی ایف آئی اے نے تبادلے کئے ہیں وہ کون ہیں جسے روکناچاہتے ہیں،مجھ علم نہیں، تبادلے صرف وزیراعظم ہاؤس روک سکتا ہے۔

    انھوں نے کہا عمران خان کی خوش نصیبی ہے کہ ایسی اپوزیشن ملی ہے، یہ تھکی ہوئی اپوزیشن ہے ، اپوزیشن اپنا ایجنڈا بتائے آپ کو 23مارچ پر یہاں آکر کیا کرنا ہے، 23مارچ کو فلائی پاسٹ ہوگا دنیا اسے دیکھے گی یا ان کے چہروں کو دیکھے گی۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہم توکہتےہیں کہ سیکیورٹی کےمعاملات اہم ہیں، ہرایک کوصورتحال کو سمجھناچاہئے، روزانہ کی بنیادپر500افرادافغانستان سے آتے ہیں۔

    آئی ایم ایف کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ آئی ایم ایف شوق سے کوئی نہیں جاتا ،مجبوریاں لیکرجاتی ہیں، عمران خان پہلے نہیں جو آئی ایم ایف کے پاس گئے ہوں، کون سی حکومت ہے جو آئی ایم ایف کے پاس نہ گئی ہو، ہم آئی ایم ایف گئےتوکوئی قیامت نہیں آگئی۔

  • اپوزیشن کے 15 آدمی اندر سے عمران خان کیساتھ ہیں، شیخ رشید کا انکشاف

    اپوزیشن کے 15 آدمی اندر سے عمران خان کیساتھ ہیں، شیخ رشید کا انکشاف

    راولپنڈی:وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کوخیال رکھناچاہئے 15آدمی اندرسےعمران خان کیساتھ ہیں، عدم اعتمادکی باتیں کرنے والوں کو  ارکان پورے کرنا ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے زچہ بچہ اسپتال کا دورہ کیا اور طبی سہولتوں کی فراہمی کا جائزہ لیا، اس موقع پر شیخ رشید نے کہا میری  کوشش ہوتی ہےکہ ترقیاتی پروگراموں کوخوددیکھوں، ابھی پلاننگ منسٹری اورہیلتھ منسٹری بھی جاؤں گا، میں20فروری کے بعد تمام پراجیکٹس پردعوت دوں گا۔

    وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ خطے کے مستقبل کےمعاملات میں بہت بڑی پیش رفت ہوگی، میں نےکہاتھاکہ فنانس بل سینیٹ سے منظور ہوجائے گا، اب  سب کوپتاچل گیاسینیٹ سےبل بھی منظورہوتاہے، اپوزیشن کوخیال رکھناچاہئے 15آدمی اندرسےعمران خان کیساتھ ہیں، عدم اعتماد کی باتیں کرنیوالوں کو پتہ ہونا چاہیے بندے ان کو لانا ہوتے ہیں‌۔

    آئی ایم ایف کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ آئی ایم ایف جانا خوشی کی بات نہیں مجبوریاں ہیں ، معیشت مضبوط اور اداروں سے مدد کیلئےآئی ایم ایف جانا ہوتا ہے، 23بارآئی ایم ایف کے پاس جا چکے ہیں، خطے کی بہتری کیلئے ضروری ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ساڑھے3سال میں سینٹ ،قومی اسمبلی سےکوئی قراردادمستردنہیں ہوئی، انشااللہ تعالیٰ انہیں ناکامی ہوگی، عمران خان نے کہا تھا 3ماہ اہم ہیں ایک ماہ گزر گیا۔

    اپوزیشن کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ بلاول نےکہاموسم ابرآلودہوگاکوئی نہیں ہوگابلاول صاحب آپ آئیں، فضل الرحمان 23مارچ کی شام کو آجائیں۔

    عمران خان کیخلاف عدم اعتماد سے متعلق شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کی باتیں چھوڑ دیں، اقتدارمیں ٹائم اتنی تیزی سے گزرتا ہے پتا ہی نہیں چلتا۔

    دہشت گردی کے واقعات کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ دہشت گردی میں اضافہ ہواہے، یو بی این اوربی آرایل نے ملکربی این اے بنائی ہے، ہماری فوج کی تاریخ ہے جوانوں کی شہادتیں ہوئی ہیں، انشااللہ بی این اے اور ٹی ٹی پی جو کرے گی پاک افواج ،قوم ملکرمقابلہ کریں گے۔

    وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہمیں احساس ہوناچاہیے قومی ذمہ داری کا خیال ہوناچاہیے، نہ دھرنے میں کچھ ہوگا نہ لانگ مارچ میں کچھ ہوگا۔

    صدارتی نظام کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ ایمرجنسی ،صدارتی نظام کی کابینہ میں وزیراعظم نے کوئی بات نہیں کی، اگر کوئی وزیر ٹی وی پر کہتا ہے تو  اس کامیں جواب دہ نہیں ہوں، ایمرجنسی اورصدارتی نظام کامجھےنہیں پتا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ساری دنیاکوافغانستان کی مددکرناچاہئے، 5فروری کویوم یکجہتی کشمیرہے، راشدسےکہوں گاکہ لال حویلی کےباہریوم یکجہتی منایا جائے ، ابھی بھارتی فورس نے5پرامن کشمیریوں کی جان لی ہے۔

    پاک چین اور امریکا تعلقات کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کے تعلقات امریکا اور چین سے مساوی بنیادوں پر ہوں گے ، چین ہمالیہ سے بلند دوست ہے، امریکا سپر پاور ہے ، اس سےبھی تعلقات رکھنےہیں، ایسا نہیں ہوسکتا کہ کسی کو خوش کرنے کیلئے کسی کوناراض کردیں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ چین کوہمارے آئی ایم ایف جانےپراعتراض نہیں، آئی ایم ایف جاناہماری ضرورت ہے، اپوزیشن آئی ایم ایف جاتی تھی تووہی باتیں ہوتی تھیں جوآج ہورہی ہیں، آئی ایم ایف سے اس دن جان چھوٹےگی جس دن معیشت مضبوط ہوگی۔

  • چھوٹےچھوٹےاختلاف ہوسکتے  ہیں، مگر حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کا صفحہ ایک ہی ہے، شیخ رشید

    چھوٹےچھوٹےاختلاف ہوسکتے ہیں، مگر حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کا صفحہ ایک ہی ہے، شیخ رشید

    اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ چھوٹےچھوٹےاختلاف ہوسکتےہیں،مگر حکومت اوراسٹیبلشمنٹ کاصفحہ ایک ہی ہے،اپوزیشن چاہتی ہےعمران خان اور فوجی قیادت کے تعلقات خراب ہوں،مگر اسٹیبلشمنٹ بھولی ہے نہ عمران خان۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا آئندہ 2ماہ تک دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہو سکتا ہے، بلوچستان ، کے پی سرحد پرسلیپرز سیلزپھر سرگرم ہوگئے ہیں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جوہرٹاؤن دھماکے میں بھارتی ایجنسی را کےملوث کےثبوت ہیں تاہم انارکلی بازاردھماکےمیں مطلوب شخص تاحال پکڑا نہیں جاسکا۔

    نواز شریف کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ نوازشریف کی واپسی کے کام پرلگےہیں، ہماری غلطی تھی کہ خود بھیجا، نوازشریف ہم سب کی آنکھوں  میں  دھول جھونک کر باہر چلے گئے۔

    شہزاد اکبر کے استعفیٰ سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ شہزاد اکبر کے استعفے کی وجہ نواز یا شہباز نہیں ، پیسے واپس نہ لانا بھی ہے، اربوں کی کرپشن ہوئی،ایک ایک ملازم کےاکاؤنٹ سے4،4ارب نکل رہے ہیں، شہباز شریف پر 16 ارب کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے مگرہم پیسے نہیں لا سکے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ عمران خان میں ارادے کی کمی نہیں، وہ کہتے ہیں این آر او دینا غداری ہو گی، فوج اور حکومت کی سوچ میں اختلاف ہوسکتاہے مگر صفحہ ایک ہی ہے، میں نے اسٹیبلشمنٹ کا نام نہیں لیا، میرا مطلب تھا حکومت اوراداروں کی پالیسیاں ایک ہی صفحے پر ہیں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ نہیں حکومت کے ایک شخص نے بیان واپس لینے کو کہا، زیادہ خطرناک ہونےکی بات میں اسٹیبلشمنٹ کوپیغام کاتاثرغلط ہے، اپوزیشن چاہتی ہے عمران خان اور فوجی قیادت کےتعلقات خراب ہوں، مگرنہ اسٹیبلشمنٹ بھولی ہے نہ عمران خان بھولا ہے، ملک کا فائدہ اسی میں ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اور عمران خان ایک صفحے پر ہوں۔

    وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ عمران خان انسداد کرپشن اور احتساب کے معاملے پر ڈٹے ہوئے ہیں، وزیراعظم کئی افراد کوپارٹی یاعہدوں سے کرپشن الزام میں فارغ کرچکے، عمران خان اس سے زیادہ تو کچھ نہیں کرسکتا۔

    ان کا کہنا تھا کہ کرپشن فیصلوں پر حکم امتناع ہے، شاید ہم نے درست تیاری نہیں کی، احتساب عمران خان کا بڑا نعرہ تھا مگر وہ کامیابی نہیں ملی جوملنی چاہیے تھی۔

    شیخ رشید نے کہا کہ برطانیہ سے ملزمان ،مجرموں کی واپسی کیلئے معاہدے کی کوشش کررہےہیں، شکایت ہے بہت سی کوششوں کے باوجوداسحاق ڈارکوواپس نہ لاسکے۔

    کالعدم ٹی ٹی پی کے حوالے سے قمحسوس ہوتا ہے افغان طالبان کا کالعدم ٹی ٹی پی پر زور نہیں چلتا، کالعدم ٹی ٹی پی کے کچھ لوگ داعش میں شامل ہو گئے ہیں،کالعدم ٹی ٹی پی نےسرحدی باڑ پر اعتراض اور قیدیوں کی رہائی کامطالبہ کیا، خطرناک قیدیوں کی رہائی ممکن نہیں،کالعدم ٹی ٹی پی مطالبات مانےنہیں جاسکتے۔

  • حکومت اپوزیشن کی جڑوں میں بیٹھ گئی ہے،شیخ رشید

    حکومت اپوزیشن کی جڑوں میں بیٹھ گئی ہے،شیخ رشید

    وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی غلطی سے اگر جمہوریت کو نقصان ہوا تو یہ ان کا ہی نقصان ہوگا یہ اپنے مارچ کی تاریخ 24 یا27کرلیں۔

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جو کہہ رہے ہیں حکومت جارہی ہےان کی آنکھیں کھل جانی چاہییں، عمران خان کہیں نہیں جارہا،حکومت اپوزیشن کی جڑوں میں بیٹھ گئی ہے۔

    وزیر داخلہ نے اپوزیشن پر مزید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کا عدم اعتماد لانا یہ منہ اور مسور کی دال کی مثل ہوگا، بل منظوری پر انکے 12ارکان کم تھےعدم اعتمادلائےتو25کم ہونگے، اللہ کومنظورہواتوعمران خان 5سال پورےکریں گے۔

    اپوزیشن کے مارچ کے اعلان کے حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ان کوخودخیال کرناچاہیےکہ اوآئی سی کےلوگ پاکستان آرہےہیں، اوآئی سی کےلیے22مارچ سےسڑکیں بندہونگی،کوویڈ بھی ہے،مسلم ممالک سےوفود23مارچ کی پریڈمیں شرکت کریں گے، یہ لوگ 4دن پیچھےچلیں جائیں یا4دن آگےچلےجائیں، اگر اپوزیشن نے قانون کو ہاتھ میں لیا تو ہم انہیں ہاتھ میں لے لیں گے۔

    انہوں نے واضح کیا کہ ایمرجنسی اورصدارتی نظام کا بڑاشورہے لیکن فی الحال کابینہ میں اس حوالے سے کوئی تجویز زیر غور نہیں۔

    وزیر داخلہ نے ملک میں ہونیوالی حالیہ دہشتگردی کی لہر کے حوالے سے کہا کہ افغان طالبان کی کامیابی کے بعد اکادکا گروپ کارروائی کررہےہیں، انارکلی میں دہشت گردی ہوئی ،اسلام آبادمیں 2دہشت گردےمارےگئے، لاہوردھماکےکےملزمان کی قدموں کی چاپ کےپیچھےچل رہےہیں،3ماہ میں دہشت گردی کی لہر35فیصد ہوگئی جوہمارےجذبےکوشکست نہیں دےسکتی، ہزاروں جانوں کی قربانی دےکردہشت گردوں کوشکست دی، پاک فوج اورقوم پہلےسے زیادہ جذبےسےزندہ ہے.

    شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ 11جنوری کو دو گروپ اکٹھےہوئے اور بی این اے بنی، رات کو ہی وزارت داخلہ نے اداروں کو ہوشیار رہنے کا کہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ افغان طالبان نےگارنٹی دی کہ ان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی، وہ دہشتگردی کے خلاف اہم کردار ادا کررہے ہیں، کالعدم ٹی ٹی پی سےبات میں افغان طالبان نےپل کا کردار ادا کیا، لیکن کالعدم ٹی ٹی پی نے سیز فائر کو توڑا۔

    وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ ٹی ٹی پی کی شرائط قبول نہیں، انہیں آئین پاکستان کو ماننا ہوگا بصورت دیگر وہ لڑے تو ہم بھی ان سے لڑیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ داسو اور بھاشاڈیم کاراستہ روکنےکےلیےدہشت گردی کی گئی،داسوڈیم پردہشت گردی والوں تک پہنچ گئےہیں، ہم چین کی دوستی کوکسی مفادپرقربان نہیں کریں گے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بھارت میں مسلمانوں کی زندگی کو عذاب بنادیا گیا ہے، سیکولر بھارت کب کا ختم ہوچکا، پاکستان کی ترقی بھارت کو ایک آنکھ نہیں بھاتی۔

  • ‘لاہور دھماکے کے پیچھے کونسی تنظیم  ہے، بحثیت وزیر داخلہ ابھی بتانے کی پوزیشن میں نہیں’

    ‘لاہور دھماکے کے پیچھے کونسی تنظیم ہے، بحثیت وزیر داخلہ ابھی بتانے کی پوزیشن میں نہیں’

    اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے واقعات کا جائزہ لے رہے ہیں تاہم لاہور دھماکے کے پیچھےکونسی تنظیم ہے، بحثیت وزیر داخلہ ابھی بتانے کی پوزیشن میں نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور واقعے کے پیچھے کون سی آرگنائیزشن ہے بحثیت وزیر داخلہ ابھی بتانے کی پوزیشن میں نہیں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اسلا م آباد میں سال کے پہلے دہشت گرد واقعے پرٹی ٹی پی نے ذمہ داری قبول کی، کوشش ہے طالبان کے ذریعے معاملات بہتر ہوں اگر نہیں ہوتے تو ہم ہر برے حالات کے لئے تیار ہیں۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ مذاکرات کے راستے بند نہیں ہوئے لیکن مذاکرات میں کامیابی بھی نہیں ہوئی، دہشت گردی کےواقعات کا جائزہ لےرہے ہیں،اس کے خاص مقاصد ہیں، کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات ہورہے تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ افغان بارڈر پرصرف بیس کلومیٹرکی باڑ جبکہ ایران پردوسوکلو میٹر کی باڑ رہ گئی ہے، جسے جلد مکمل کرلیا جائے گا۔

    شیخ رشید نے مزید کہا خون دینا اچھی بات ہے اورسب لوگوں کو ان واقعات پرخون دیناچاہئے، کسی کے ساتھ خون دیتےوقت مسائل ہوئے میں اسکی تفتیش کروں گا۔

  • حکومت کا فنانس بل متعدد ترامیم کے ساتھ پاس کرانے کا فیصلہ

    حکومت کا فنانس بل متعدد ترامیم کے ساتھ پاس کرانے کا فیصلہ

    اسلام آباد: پی ٹی آئی حکومت نے فنانس بل متعدد ترامیم کے ساتھ پاس کرانے کا فیصلہ کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ بجٹ ضرور پاس ہوگا، فنانس بل میں بچوں کے دودھ پر لگایا گیا ٹیکس ختم کر دیا گیا ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ڈبل روٹی، نمک، مرچ، چھوٹی گاڑیوں پر ٹیکس میں کمی کر رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ فنانس ترمیمی بل کی منظوری کے لیے حکومت نے لائحہ عمل طے کر لیا ہے، اتحادی جماعتیں فنانس بل کی حمایت میں ووٹ دیں گی، وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں آج پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا ہے، جس میں اپوزیشن کے ممکنہ احتجاج سے نمٹنے کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

    ضمنی مالیاتی بل منظور کرانے کا مشن ، وزیراعظم متحرک

    فواد چوہدری کا اجلاس سے متعلق کہنا تھا کہ آج جو ہونے جا رہا ہے، اس سے ملکی معیشت میں بہتری آئے گی۔

    مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ منی بجٹ اصل میں ریفارمز بجٹ ہے، عوام پر معمولی بوجھ کی چند چیزوں کو بھی نکالا جائے گا، شام تک وزیر خزانہ اعلان کر دیں گے۔

    انھوں نے اسٹیٹ بینک کے حوالے سے بتایا کہ دس میں سے آٹھ افسران حکومت لگائے گی، اسٹیٹ بینک کی سو فیصد ملکیت حکومت پاکستان کے پاس ہی رہے گی۔

    گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت جاری ہے، جلد خوش خبری ملے گی، آئی ایم ایف کے دوسرے جائزے کی منظوری ابھی باقی ہے، فریقین میں کوئی اختلاف نہیں، شرح سود میں اضافے سے مانگ میں کمی اور اشیا کی قیمتوں میں اعتدال آیا ہے۔

  • ‘اتنا بڑا سانحہ ہوگیا، لیکن لوگ اب بھی مری جانے سے باز نہیں آرہے’

    ‘اتنا بڑا سانحہ ہوگیا، لیکن لوگ اب بھی مری جانے سے باز نہیں آرہے’

    اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اتنا بڑا سانحہ ہوگیا، لیکن لوگ اب بھی مری جانے سے باز نہیں آرہے ، سیاحوں کا داخلہ آج شام تک بند ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اے آروائی کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مری میں بہت زیادہ گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں، اتنا بڑا سانحہ ہوگیا لیکن یہاں سے لوگ مری جانے سے باز نہیں آرہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ برف میں پھنسی ہوئی گاڑیوں کو نکلاجارہا ہے، سیاح انتظار کریں، شام تک داخلہ بند ہے۔

    وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ مری میں ایسی شدیدبرفباری پہلےکبھی نہیں دیکھی ، مری کےواقعےسےہمیں سبق ملاہے،آگےسےاحتیاط کرناہوگی،وزیراعظم نے ہدایت دی ہے کہ تیرہ نئے سیاحتی مقامات پر کام کیا جائیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمیں 10، 15سیاحتی مقامات بنانےچاہئیں، مری میں جگہ چھوٹی ہےاورآبادی بہت زیادہ ہے، اکیلامری اتنےزیادہ سیاحوں کابوجھ نہیں اٹھاسکتا۔

    اپوزیشن کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن سےکچھ نہیں ہونا،چوتھاسال لگ گیاہے،شیخ رشید بلدیاتی الیکشن ہوں گے،اسکےبعدجنرل الیکشن آئیں گے، اپوزیشن نااہل ہے ۔ یہ صرف باتیں کررہی ہیں کچھ نہیں کرسکتی۔

  • عمران خان کی قیادت میں اگلا الیکشن لڑیں گے: شیخ رشید

    عمران خان کی قیادت میں اگلا الیکشن لڑیں گے: شیخ رشید

    راولپنڈی: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں اگلا الیکشن لڑیں گے، یہ سال بلدیاتی انتخابات کا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غریب کے لیے صحت سب سے اہم مسئلہ ہے، مدر اینڈ چائلڈ کیئر اسپتال 28 فروری تک فعال کر کے دیں گے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان کی قیادت میں اگلا الیکشن لڑیں گے، یہ سال بلدیاتی انتخابات کا ہے، نواز شریف آتا ہے تو آئے نہ آئے تو فرق نہیں پڑتا۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں قبضہ گروپ زیادہ مضبوط ہے، میں نے اس شہر میں کسی قبضہ گروپ کو قبضہ کرنے نہیں دیا۔ 50 سال میں اس شہر میں کسی بدمعاش کو سر اٹھا کر چلنے نہیں دیا۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ رنگ روڈ منصوبہ بھی انشا اللہ مکمل ہوجائے گا، نالہ لئی کے ٹینڈر ہوجائیں یہ پہلا پرائیویٹ پراجیکٹ ہوگا۔