Tag: sheikh rasheed

  • عمران خان کرپشن کے خلاف لڑتا رہے گا: شیخ رشید

    عمران خان کرپشن کے خلاف لڑتا رہے گا: شیخ رشید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کہیں نہیں جانا وہ کرپشن کے خلاف لڑتا رہے گا، بانی ایم کیو ایم سے بات چیت نہیں ہو سکتی، ان پر بہت سے کیسز ہیں جو بدامنی کے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ نواز شریف صحت مند ہیں انہوں نے کسی ڈاکٹر کو نہیں دکھایا، ان کے پاس اداروں کے خلاف باتیں کرنے کے سوا کچھ نہیں۔ نواز شریف نے آنا ہے تو جیب سے ٹکٹ آفر کرتا ہوں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پنجاب میں مارچ اپریل یا مئی جون تک بلدیاتی الیکشن ہوجائیں گے، بلدیاتی الیکشن ختم ہوئے تو حکومت کے 4 سال مکمل ہوجائیں گے۔ حکومت کا پانچواں سال تو انتخابی مہم کا سال ہوتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ کے 7 روزہ دورے پر رہوں گا اور لوگوں کی تکالیف کو کم کروں گا۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آصف زرداری اور شریف خاندان کرپٹ ہیں، شہباز شریف کے خلاف کرپشن کے جتنے الزام ہیں کسی پر نہیں۔ عمران خان نے کہیں نہیں جانا وہ کرپشن کے خلاف لڑتا رہے گا۔

    انہوں نے کہا کہ بانی ایم کیو ایم سے بات چیت نہیں ہو سکتی، ان پر بہت سے کیسز ہیں جو بدامنی کے ہیں۔ ایم کیو ایم پاکستان سے اچھے تعلقات ہیں اور رہیں گے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ طالبان کے ساتھ بالواسطہ رابطے ضرور ہیں، فینسنگ کا کام بھی جاری ہے۔ افغانستان کی موجودہ صورتحال میں دنیا کو مدعو کیا۔ افغانستان نے یقین دلایا ان کی زمین ہمارے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔

  • ‘موبائل فون  اور انٹرنیٹ سروس بند نہیں ہوگی’

    ‘موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند نہیں ہوگی’

    اسلام آباد : وزیر داخلہ شیخ رشید نے اعلان کیا ہے کہ اوئی سی کانفرنس کے دوران فون اور انٹرنیٹ سروس بند نہیں ہوگی تاہم ہفتہ اور پیر کو اسلام آبادمیں چھٹی ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزارت داخلہ، پولیس، سی ڈی اے کی جانب سے موبائل فون سروس کو کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد انتظامیہ ہفتہ اورپیرکوعام تعطیل کااعلان کرچکی ہے، لوگوں کوآنےجانےمیں تکلیف ہوتوپیشگی معذرت خواہ ہیں۔

    شیخ رشید نے کہا کہ اوآئی سی وزرائےخارجہ کونسل اجلاس پرتمام ادارےرابطےمیں ہیں، انشااللہ اپنےمہمانوں کاخاص خیال رکھیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اوآئی سی کے57ممالک کےوفوداجلاس میں شرکت کےلیےآرہے ہیں ، پوری کوشش ہوگی مہمانوں کی خدمت میں کوئی کمی نہ رکھی جائے۔

    وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ افغانستان جوامدادچاہتاہےاس میں اوآئی سی کانفرنس تاریخی کردارادا کرے گی ، پہلےبھی پاکستان نے40سال قبل افغانستان پرکانفرنس کی تھی۔

    یاد رہے گذشتہ روز وفاقی حکومت نے او آئی سی کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے پیش نظر اسلام آباد میں موبائل سروس تین روز کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

  • سپریم کورٹ کا فیصلہ سرآنکھوں پر ہے، کوئی خطرے کی بات نہیں ہے، شیخ رشید

    سپریم کورٹ کا فیصلہ سرآنکھوں پر ہے، کوئی خطرے کی بات نہیں ہے، شیخ رشید

    اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ سرآنکھوں پر ہے، کوئی خطرے کی بات نہیں ہے ، عمران خان 5سال پورے کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید سپریم کورٹ پہنچ گئے ، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ کوئی خطرے کی بات نہیں ہے، اللہ کے فضل سے عمران خان 5سال پورے کریں گے۔

    وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ سرآنکھوں پر ہے ، سپریم کورٹ سب سے بڑا ادارہ ہے ، مجھے کنفرم نہیں ہے کہ وزیراعظم آرہےہیں یا نہیں، اگر وزیراعظم آرہے ہیں تو وہ سپریم کورٹ کی بات سنیں گے۔

    انھوں نے کہا کوئی گیم شروع نہیں ہورہی گیم صرف عمران خان ہے، سپریم کورٹ کےفیصلے پر اٹارنی جنرل بہتر بیان دے سکتے ہیں، میں احتیاط کےطورپرآیاہوں پتانہیں وزیراعظم آرہےہیں یانہیں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں اٹارنی جنرل ہوں اور نہ ہی قانونی ماہر ، فارن منسٹراورانفارمیشن منسٹربہتررائےدےسکتےہیں ، سارے مسائل کی ذمہ داروزارت داخلہ نہیں ہے، اگروزیراعظم آئے توان کے ساتھ اندر جاؤں گا۔

    یاد رہے سپریم کورٹ نے سانحہ آرمی پبلک اسکول کیس میں وزیراعظم عمران خان کو آج ہی طلب کیا ہے ، چیف جسٹس نے استفسار کیا کیا وزیراعظم نے عدالتی حکم پڑھا ہے؟ جس پر اٹارنی جنرل نے بتایا وزیراعظم کو عدالتی حکم نہیں بھیجا تھا، وزیراعظم کو عدالتی حکم سے آگاہ کروں گا، جس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا اٹارنی جنرل صاحب یہ سنجیدگی کا عالم ہے؟ وزیراعظم کو بلائیں ان سے خود بات کریں گے ، ایسے نہیں چلے گا۔

    جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیئے کہ سب سے نازک اورآسان ہدف اسکول کےبچے تھے، ممکن نہیں دہشت گردوں کواندر سے سپورٹ نہ ملی ہو جبکہ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ بچوں کو ایسے مرنے نہیں دے سکتے۔

  • اسلام آباد میں ریسکیو 1122 سروسز شروع کرنے کا اعلان

    اسلام آباد میں ریسکیو 1122 سروسز شروع کرنے کا اعلان

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ریسکیو 1122 سروسز شروع کرنے کا اعلان کردیا گیا، وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ریسکیو 1122 میں فائر بریگیڈ، ایمبولینس اور دیگر ایمرجنسی سروسز شامل ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اسلام آباد فائر بریگیڈ سروس کے دورے کے دوران وفاقی دارالحکومت میں ریسکیو 1122 سروس شروع کرنے کا اعلان کیا۔

    وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ریسکیو 1122 سروس کا آغاز اسی ماہ کیا جائے گا، پنجاب کی طرز پر اسلام آباد میں ریسکیو سروس کا آغاز کیا جارہا ہے، ریسکیو 1122 میں فائر بریگیڈ، ایمبولینس اور دیگر ایمرجنسی سروسز شامل ہوں گی۔

    انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 سروس میں ابتدائی طور پر 20 گاڑیاں شامل ہوں گی، دوسرے مرحلے میں گاڑیوں کی تعداد کو بڑھا کر 40 کیا جائے گا۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ دارالحکومت اسلام آباد کو محفوظ ترین شہر بنایا جا رہا ہے، اسلام آباد میں بلند عمارتیں بننے سے ایمرجنسی سروسز پر مزید بوجھ پڑے گا۔ فائر سروس اور دیگر ایمرجنسی سروسز کو اپ گریڈ کرنے کی فوری ضرورت ہے۔

    وزیر داخلہ نے آگ بجھانے، ایمرجنسی ہینڈلنگ اور مشقوں کا معائنہ بھی کیا۔

  • پاکستان کی فتح ، میرابس چلتا تو قوم کیلئے چھٹی کا اعلان کردیتا، شیخ رشید

    پاکستان کی فتح ، میرابس چلتا تو قوم کیلئے چھٹی کا اعلان کردیتا، شیخ رشید

    راولپنڈی : وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ میراکل ورلڈ کپ تھا جو پاکستان نے جیت لیاہے، پاکستان نے کل ہندوستان کو چنے چبوائے، میرابس چلتا تو قوم کیلئے آج چھٹی کا اعلان کردیتا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا پوری قوم کو ٹیم کی فتح مبارک ہو ، بھارت کو 10وکٹ سےشکست کا جشن تاریخی تھا، بابر ،رضوان اور شاہین کیلئےخوشی کا اظہار کیا گیا ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کی کرکٹ کے میدان میں بڑی فتح ہے، میرا فائنل اور ورلڈ کپ کل ہی ہوچکاہے، میراکل ورلڈ کپ تھا جو پاکستان نے جیت لیاہے، پاکستان نے کل ہندوستان کو چنے چبوائے ، 74سالوں میں پاکستان کو اس سے بڑی فتح نصیب نہیں ہوئی، میرابس چلتا تو قوم کیلئے آج چھٹی کا اعلان کردیتا۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ طورخم بارڈر پراسٹیکر ویزا ختم کردیا ہے، ویزا فیس ختم کردی ہے، 7بڑےشہروں میں ایک دن میں پاسپورٹ 10ہزارروپے میں جاری ہوگا، آئی ڈی کارڈ میں بھی انقلابی تبدیلیاں لانے لگےہیں، جوڈاک کے ذریعے جائے گا اس میں ٹائم لگ سکتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جلد ہی اسلام آبادمیں ریسکیو1122 کا اجرا ہو جائے گا، پولیس معاملات میں بھی دیکھا،ڈرون میں اضافہ کیاہے، ہم نے 130موبائل اسکواڈ بھی بنائے ہیں۔

    ٹی ایل پی سے مذاکرات کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ ٹی ایل پی کیساتھ مذاکرات بہت اچھے گئے ہیں، میں نےکل درخواست کی تھی کہ وزارت داخلہ کا کام نہیں، پنجاب حکومت اور سعد رضوی نے اصرار کیا،ہم اپنی بات پر قائم ہیں انہوں نے دونوں روڈ کھولے ہیں، ایک روڈ ٹی ایل پی نے کھول دیا ہے۔

    وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ منگل بدھ تک ٹی ایل پی سےملاقات ہو جائے گی، بدھ کو وفاقی کابینہ اجلاس میں اس پر بات ہوگی، سعدرضوی نے اچھے سے معاملات میں تعاون کیا، بہتر ہے کہ مدرسوں کاپتاچلےکہ کتنےفنڈزآرہےہیں اورکتنےجارہےہیں۔

    انھوں نے کہا کہ اللہ کے فضل سے وزارت داخلہ کی کارکردگی زبردست ہے، میں سیاسی تجزیہ بتاتاہوں کسی علم کے حساب سے نہیں ، میں بات کو لپیٹنا اور سمیٹنا چاہتاہوں، خواہش ہے ٹی ایل پی سے جو معاملات طے ہوئے اسی طرح رہیں، کسی جگہ خرابی پیدا ہو جاتی ہے تو پھر میں کیا کر سکتا ہوں۔

    شیخ رشید نے مزید کہا ٹی ایل پی مذاکرات میں لوگوں کی رائےاورتعاون شامل ہے، ٹی ایل پی پنجاب میں تیسری بڑی جماعت ہے، توڑپھوڑتوغیرقانونی ہے کسی کونہیں کرنی چاہئے، سعدرضوی سے کہا کہ فرانس سارے یورپی یونین کو ہیڈ کر رہا ہے، ہم دنیاکی سب سےبڑی اسلامی ایٹمی قوت ہے، ہمیں فیٹیف کامسئلہ ہے یہ تمام صورتحال کی ٹی ایل پی کوبھی سمجھ ہونی چاہئے۔

    نیوزی لینڈ کی ٹیم کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈہمارے ساتھ ہاتھ کرکےگیاتھا، ہم نےتواتنی سیکیورٹی دی تنی جتنی انکی فوج نہیں ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں میڈیاآزادہےسب نےدیکھاکیانکلا؟ جوغربت سےمتاثرہیں ان میں سےکوئی چہرہ جلوس میں نہیں تھا، عمران خان مہنگائی کے جن کوبوتل میں بند کرے گا، اگلاسال الیکشن کاسال ہے۔

  • پولیس اور کالعدم تنظیم کے کارکنوں میں تصادم ، شیخ رشید متحدہ عرب امارات سے واپس وطن پہنچ گئے

    پولیس اور کالعدم تنظیم کے کارکنوں میں تصادم ، شیخ رشید متحدہ عرب امارات سے واپس وطن پہنچ گئے

    اسلام آباد : وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کالعدم تنظیم کی جانب سے احتجاج کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر متحدہ عرب امارات سے اچانک واپس آگئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشیدمتحدہ عرب امارات سے واپس وطن پہنچ گئے، وہ نجی ایئرلائن کی پرواز پرشارجہ سے اسلام آباد پہنچے ، موجود صورتحال کے پیش نظر شیخ رشید احمد کو اچانک واپس آنا پڑا۔

    خیال رہے شیخ شید احمد پاک بھارت کرکٹ میچ دیکھنے گئے تھے۔

    یاد رہے کالعدم تنظیم کے کارکنوں کو اسلام آباد کی جانب مارچ سے روکنے کے لیے ‏پولیس اور مظاہرین کے درمیان سے تصادم کے واقعات پیش آئے۔

    جگہ جگہ کنٹینر لگا کر راستے کو بند کیا گیا اور مظاہرین کی پیش قدمی پر پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کی ‏اس دروان ناکوں پر موجود پولیس اہلکاروں پر مظاہرین نے گاڑی چڑھا دی۔

    مظاہرین نے ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو گاڑی تلے روند ڈالا، جس کے نتیجے میں 5 اہلکار زخمی ہوئے، جن میں 2 ‏کانسٹیبل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گئے۔

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق میٹرو اور اورنج لائن سروس معطل کیے جانے کے بعد اب لاہور سے اسلام آباد کے ‏لیے موٹروے کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔

    لاہور کے داخلی و خارجی راستوں کو بیریئرز لگا کر بند کیا گیا ہے اور پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد سیکورٹی پر ‏مامور ہے۔

  • پولیس میں  ایک ہزار اہلکاروں کی بھرتی، شیخ رشید کا بڑا اعلان

    پولیس میں ایک ہزار اہلکاروں کی بھرتی، شیخ رشید کا بڑا اعلان

    اسلام آباد : وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اسلام آبادپولیس میں ایک ہزارمزید اہلکاروں کی بھرتی کی منظوری دے دی ہے اور پولیس کی تنخواہیں بہتر بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے پاسنگ آؤٹ پریڈ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاس آؤٹ ہونیوالوں کو مبارکباد دیتا ہوں، اسلام پولیس کا شہدا پیکج پنجاب پولیس کے برابر کردیاہے اور اسلام آبادپولیس میں ایک ہزارمزید اہلکاروں کی بھرتی کی منظوری دے دی ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میرے دور میں پولیس شہدا کیلئے ایک ارب روپے دیئے گئے، آپ نےاس شہرملک کومحفوظ بنانےکیلئےجانوں کے نذرانے دیےہیں، میری خواہش ہےکہ اسلام آبادپولیس کی تنخواہ بہتربنائی جائے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ اسلام آبادپولیس کی تنخواہیں بہتربنانےکی کوششیں جاری ہیں، اسلام آباد کو محفوظ بنانے کےلئے ڈرونزکااستعمال کیا جائے گا۔

    مہنگائی اور دیگر مسائل کے حوالے سے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کل کاجلوس بتارہاتھاکہ سکون ڈاٹ کام ہے، کوئی سمجھ رہاہےعمران خان کی مسائل پر نظر نہیں تویہ بھول ہے، عمران خان کی تمام مسائل پر پوری نظرہے، عمران خان کی قیادت میں مہنگائی کےجن کوبوتل میں بندکریں گے اور انشااللہ ہم تمام مسائل پر قابوپائیں گے۔

    فرانسیسی سفیر سے متعلق شیخ رشید نے مزید کہا کہ فرانسیسی سفیرکوہٹانےکامطلب یورپی یونین سے تعلقات کشیدہ کرلیں، ملک میں مدینے کی ریاست کیلئےعمران خان کام کررہاہے ، ختم نبوتﷺ کا مجھ سےبڑاسپاہی ہے تو اپنا نام بتائے گھرجا کرمبارک دوں گا۔

    اپوزیشن کے احتجاج کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کسی نےقانون ہاتھ میں نہ لیادائرےمیں احتجاج کیاتوایکشن نہیں ہوگا، کسی نےقانون ہاتھ میں لیاتوقانون انہیں ہاتھ میں لےگا، کوشش ہوتی ہے لڑائی جھگڑا،دنگافسادکم ہو، 40کیمرےلگےہوئےہیں ان سب پراحتجاج جاتاہے۔

  • اپوزیشن کا احتجاج ، وزیر داخلہ شیخ رشید نے خبردار کردیا

    اپوزیشن کا احتجاج ، وزیر داخلہ شیخ رشید نے خبردار کردیا

    راولپنڈی : وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپوزیشن کو خبردار کیا ہے کہ الیکشن سے پہلے اپوزیشن نے کوئی فساد کیا تو یہ ان کے اپنے لئے سیاسی گڑھا ہوگا اور اگر قانون ہاتھ میں لیا توقانون ان کوہاتھ میں لے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے مری روڈ گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج خواتین کا دورہ کرکے کالج میں نئے تعمیر ملٹی پرپز ہال کا افتتاح کیا۔

    اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ آج الحمداللہ راولپنڈی تعلیم میں کئی شہروں میں پہلےنمبرپرہے، اگرزندہ رہاتوآئی ٹی یونیورسٹی بھی بناؤں گا، لال حویلی کو بھی مرنے کے بعد یونیورسٹی بنانےکااعلان کرتاہوں۔

    شیخ رشید نے کہا کہ خواہش تھی نرسری سےپی ایچ ڈی تک بچی ایک ہی جگہ تعلیم حاصل کرے، دعاکریں کل ہماراایک کیس ہےاس میں کامیابی حاصل ہوجائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہماری بیٹی پڑھی لکھی ہےدنیاکی کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی، چاہےکالج ،اسکول کانام کچھ بھی ہو بچیوں کو تعلیم ملنا مقصد ہے، جو بچیاں وسائل کی وجہ سےبیرون ملک پڑھنے نہیں جاسکتی لال حویلی بھیجے گا، جو بچیاں اسکول کالج فیس ادا نہیں کرسکتی انکی فیس بھی لال حویلی بھرےگا۔

    اپوزیشن کے حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ الیکشن سے پہلے اپوزیشن نے کوئی فساد کیا تو یہ ان کے اپنے لئے سیاسی گڑھا ہوگا ، مجھے خوشی ہے پی ڈی ایم نے احتجاج کیلئے میرے شہر کا انتخاب کیا ہے،قانون کوہاتھ میں لیں گےتوقانون انکوہاتھ میں لےگا، آئین وقانون کی پاسداری کی جائےگی۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کوئی دراڑ نہیں، اللہ بہتر کرے گا، عمران خان کی حکومت پانچ سال پورے کرے گی۔ میراخیال ہےفوادصاحب بہترجواب دیں گے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ امریکی ناظم الامور کو بھی پتہ ہیں ن اور ش الگ ہیں اس لیے الگ الگ ملیں، الیکشن سے پہلے تیسری لیگ بھی وجود میں آجائے گی

    بھارتی نیوی ناکام کوشش کے حوالے سے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی نیوی نےتیسری بارانڈیاکی دخل اندازی کوواچ کرکےمارک کیا، پاکستان نیوی نےبھارت کی نیوی کوشٹ اپ کال دی ہے، پاکستان کی ایئرفورس اورزمینی فورسز کی طرح بحریہ بھی چاق وچوبندہیں، میں نےپاکستان نیوی ہیڈکوارٹردورےکی دعوت قبول کرلی ہے،شیخ رشید

    شیخ رشید نے کہا کہ کوشش ہےکہ ڈالرکی نقل و حرکت کوروکاجائے،اسلام آبادکیلئےڈرونزکی فورس بنانےلگے ہیں کل صبح افتتاح ہوگا۔

  • چیئرمین نیب کا فیصلہ اسی ہفتے ہوجائے گا، شیخ رشید

    چیئرمین نیب کا فیصلہ اسی ہفتے ہوجائے گا، شیخ رشید

    کراچی : وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب کا فیصلہ اسی ہفتے ہوجائےگا،اپوزیشن سےکوئی اعتماد کی ضرورت نہیں ہے ، وہ خود چور ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کراچی پہنچ گئے، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن کنویں کی مینڈک ہے،مستقبل کی سیاست گہرے پانی کی ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہم چین اورامریکادونوں کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں، اسی لئے دنیا اور افغانستان کے ساتھ مشکل وقت میں کھڑے ہیں۔

    وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ جنہوں نےاےپی ایس کےبچوں کوقتل کیایاجونقل مکانی کرکےچلےگئے ان کا مسئلہ الگ ہے، بہت بڑی سطح پر بات چیت جاری ہے، جو ہتھیار پھینک دے ان سے بات ہوسکتی ہے، ابھی صرف بات چیت کا آغاز ہے، بات ابھی آگے نہیں بڑھی۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے کونے کونے سے دہشت گردی کو ختم کردیں گے، دنیاکی کوئی سپر پاور ہمیں پاس نہیں کر سکتی ہے،ہم ایسی پوزیشن پر بیٹھےہوئے ہیں کہ دنیا ہم سےبات کر رہی ہے، ہمیں معلوم ہے کون گڈ ہے کون بیڈ ہے.

    چیئرمین نیب کی توسیع کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ اسی ہفتےچیئرمین نیب کابھی فیصلہ ہوجائےگا، اپوزیشن سےکوئی اعتماد کی ضرورت نہیں ہے ، وہ خود چور ہیں۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کےساتھ پیٹرول کے حوالے سےبات چیت ہے،پاکستان میں اس وقت بھی بھارت اور بنگلادیش سےتیل سستاہے، مہنگائی کی سب سےزیادہ فکرعمران خان کوہے، مہنگائی پر جلد کنٹرول حاصل کرلیں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی منظرنامہ تبدیل ہونے جا رہا ہے، جوہتھیارپھینک دے اس سے لڑنا جائز نہیں،بھارت بات چیت سے مسئلے کے حل کے لیے آگے آئے گا تو بات کی جائے گی۔

    ڈالر کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ ایف آئی اے کو ہدایت کی ہےکہ ڈالرکی ذخیرہ اندوزی پرکارروائی کریں، پاکستان کو آگے لے کر جائیں گے، مہنگائی پر بھی قابو پالیا جائے گا۔

  • کینیڈا کا افغانستان سے انخلا  پر پاکستان کا شکریہ ادا

    کینیڈا کا افغانستان سے انخلا پر پاکستان کا شکریہ ادا

    اسلام آباد: کینیڈین ہائی کمشنرنے افغانستان سے انخلا پرپاکستان کا شکریہ ادا کیا ، جس پر شیخ رشید نے کینیڈا کی درخواست پر مزید افراد کے انخلا میں معاونت کا اعلان دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ شیخ رشید سے کینیڈا کی ہائی کمشنربرائے پاکستان کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، افغانستان، خطے کی مجموعی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    دوران ملاقات دونوں میں اتفاق کیا گیا کہ افغانستان میں پائیدارامن خطےکی خوشحالی کےلئےناگزیر ہے اور افغان شہریوں کی انسانی بنیادوں پر امداد اور غذائی قلت پیداہونے کے عوامل کے خاتمے کے ساتھ ساتھ پاکستان اور کینیڈاکےتعلقات مزیدفعال بنانے کی ضرورت ہے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان افغان امن اور سیاسی استحکام کے لئے کردار کرتا رہے گا، افغانستان خود مختار ملک ہے اپنے فیصلے خود لینے کیلئے بااختیارہے، افغان حکومت کومشورہ دے سکتے ہیں لیکن خاص فیصلے پر مجبور نہیں کرسکتے۔

    وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ طالبان حکومت کوفنڈز،انسانی وسائل کی کمی کا سامنا ہے، مالی،انسانی وسائل کی کمی سے حکومت چلانا طالبان کے لئے بڑا چیلنج ہوگا، بین الاقوامی برادری طالبان کو وقت اوروسائل دے، امید ہے طالبان اپنے وعدوں پر مکمل عملدرآمدکریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ افغانستان سے انخلامیں دنیاکی مدد اور معاونت جاری رکھیں گے، کینیڈا میں مقیم پاکستانی سماجی ، معاشی ترقی میں کردار ادا کررہے ہیں۔

    کینیڈین ہائی کمشنر نے کہا کہ کینیڈین ہائی کمیشن کی درخواست پرانخلاپرپاکستان کےمشکورہیں، پاکستان کاافغانستان سےانخلامیں کردارغیرمعمولی کارنامہ ہے، افغان شہریوں کے لئےانسانی بنیادوں پرامدادکی ہے، پاکستان کی 30لاکھ افغان مہاجرین کی دیکھ بھال قابل رشک ہے۔

    وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کینیڈا کی درخواست پرمزید افراد کے انخلا میں معاونت کریں گے۔