Tag: sheikh rasheed

  • وزیرداخلہ شیخ رشید نے قربانی کے لئے تین اونٹ خرید لئے

    وزیرداخلہ شیخ رشید نے قربانی کے لئے تین اونٹ خرید لئے

    راولپنڈی: وزیرداخلہ شیخ رشید نے قربانی کے لئے 5لاکھ 60ہزارروپے میں تین اونٹ خرید لئے ، شیخ رشید ہرسال قربانی کے جانوروں کی خود خریداری کرتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق عید قربان کی آمد میں صرف ایک روز باقی ہے ، وزیر داخلہ شیخ رشید قربانی کے جانور خریدنے مویشی منڈی پہنچ گئے۔

    مویشی منڈی میں شیخ رشید نے بیوپاریوں کے ساتھ خوب بھاؤ تاؤ کیا اور قربانی کے لئے تین اونٹ خرید لئے ، شیخ رشید نے 5لاکھ 60ہزارروپے میں اونٹ خریدے، شیخ رشید ہرسال قربانی کے جانوروں کی خود خریداری کرتے ہیں۔

    خیال رہے سنت ابراہیمی کی ادائیگی کیلئے شہریوں کی بڑی تعداد مویشی منڈیوں میں موجود ہے اور مختلف شہروں کی مویشی منڈی میں خریداروں اوربیوپاریوں میں بحث و تکرارجاری ہے۔

    ملک بھرمیں کل کوسنت ابراہیمی اداکی جائے گی، جس کےلیے قربانی کے خواہشمند من پسند جانورمناسب قیمت پرخریدنے کی کوشش کررہے ہیں۔

    واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے ملک میں کرونا چوتھی لہر کے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے صورت حال خراب ہونے کی صورت میں پابندیاں لگانے کا عندیہ دے دیا ہے۔

    کرونا صورت حال سے متعلق قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ’ کرونا وبا کی صورت حال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں،اس وقت ڈیلٹا وائرس (بھارتی ویرینٹ ) پاکستان سمیت پوری دنیا کے لیے بہت بڑاخطرہ بنا ہوا ہے۔

  • ‘بلاول1بار امریکا جائے یا 3 بار،کوئی فرق نہیں پڑتا،عمران خان 5سال پورے کریں گے’

    ‘بلاول1بار امریکا جائے یا 3 بار،کوئی فرق نہیں پڑتا،عمران خان 5سال پورے کریں گے’

    لاہور: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ بلاول ایک بار امریکا جائے یا 3 بار، عمران خان 5سال پورے کریں گے، کوئی فرق نہیں پڑتا کہ انڈر نائنٹین کی ٹیم امریکہ جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ بلاول 3 بار امریکا جائے، عمران خان 5سال پورے کریں گے اور اگلے  پانچ  سال کے امیدوار بھی ہیں، کوئی فرق نہیں پڑتا کہ انڈر نائنٹین کی ٹیم امریکہ جائے۔

    افغانستان کی صورتحال کے حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں ہم امن کے خواہش مند ہیں، جوافغانستان کے لوگ فیصلہ کریں گے وہ قبول ہو گا، اپنی سرزمین کو کسی کیخلاف استعمال نہیں ہونےدیں گے، افغان طالبان اب میچیور ہو چکے ہیں، آرمی چیف خودامن کیلئےاقدامات کر رہے ہیں۔

    شیخ رشید نے پی ڈی ایم کو ڈید ہارس قرار دیتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم ختم ہو چکی ہے، آزاد کشمیر میں حکومت پی ٹی آئی ہی بنائے گی اور آزاد کشمیر الیکشن  کے بعد اپوزیشن حکومت کے تعلقات ٹھیک ہوں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ویکسی نیشن والےلوگوں کیلئےطورخم بارڈرکھلا ہے ، نالہ لئی منصوبہ 3سال میں مکمل ہو رہا ہے اور غریب لوگوں کی تقدیر بدلی جارہی ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ 5 اگست کے اقدام کی واپسی تک بھارت سے کوئی بات نہیں ہوگی، عمران خان کے ساتھ خود بھی کشمیر کمپین پر جاؤں گا، آزاد کشمیر  کا مقدمہ عمران خان نے اقوام متحدہ سمیت دنیا میں اٹھایا۔

  • ‘بلاول دل کاجانی ہے اس کیخلاف کوئی بات نہیں سن سکتا’

    ‘بلاول دل کاجانی ہے اس کیخلاف کوئی بات نہیں سن سکتا’

    لاہور : وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں بلا جیتے گا اور اگلے الیکشن میں بھی قوم عمران خان کوووٹ دے گی ، بلاول دل کاجانی ہے اس کیخلاف کوئی بات نہیں سن سکتا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تحریک انصاف آزادکشمیر میں کامیابی حاصل کرےگی، آزاد کشمیر انتخابی مہم میں تحریک انصاف کیساتھ ہیں، عمران خان کشمیر جارہے ہیں، تحریک انصاف آزادکشمیر میں حکومت بنائے گی۔

    پاک افغان بارڈر کے حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ طورخم بارڈر پر پھنسے پاکستانیوں کیلئے لائحہ عمل بنارہے ہیں، ستر سال میں پاکستان میں داخل ہونے والے پچاس ہزارافراد کا کوئی اتا پتا نہیں ، وزارت داخلہ نے تمام غیرملکیوں کو رجسٹرڈ کرنے کافیصلہ کیاہے.

    وفاقی وزیر نے کہا کہ افغان جعلی کارڈرکھنے والے پکڑے ہیں، اگر کسی کا ویزہ ختم ہوجائےتووزارت داخلہ سےرابطہ کرسکتےہیں، تمام ویزاآن لائن کردیا گیاہے، جوپاکستانی مڈل ایسٹ ،سعودیہ جاناچاہتےتھےوہ طورخم بارڈرپرہیں، این سی اوسی کے مشورے پر طورخم بارڈر پاکستانیوں کیلئےکھول رہے ہیں،ستر سال میں پاکستان میں داخل ہونے والے پچاس ہزارافراد کا کوئی اتا پتا نہیں.

    تحریک لبیک کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ٹی ایل پی کافیصلہ اس ہفتےکابینہ میں چلاجائے گا، ٹی ایل پی رپورٹ اس کابینہ میٹنگ میں بھیج رہےہیں۔

    شیخ رشید نے مزید کہا بلاول دل کاجانی ہے اس کیخلاف کوئی بات نہیں سن سکتا ، اگلےالیکشن میں بھی عمران خان کوقوم ووٹ دےگی، اس کیلئےہمیں اپنی پر فارمنس مزیدبہترکرنا ہوگی۔

    منشیات کی سپلائی کے حوالے سے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ منشیات کیخلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کرنے جارہےہیں، اسلام آباد میں منشیات کا بڑا زور ہے، پاکستان سے منشیات باہرنہیں جارہی جتنی باہرسےآرہی ہے میڈیسن، کیپسول سب باہرسے آرہےہیں۔

    برہانی وانی کے حوالے سے برہان وانی کی شہادت پرآج جوکچھ ہواحکومت اسکی مذمت کرتی ہے، بھارت نےجوالزام لگائےڈرون کےان کی تردیدکرتا ہوں ، جب تک بھارت اگست والےاقدام کوواپس نہیں لیتاکوئی بات نہیں ہوگی۔

  • دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے، وزیر داخلہ

    دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے، وزیر داخلہ

    لاہور : وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے، ریاست پوری طاقت سےدہشت گردوں کامقابلہ کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے ایف سی کی پٹرولنگ پارٹی پردہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے واقعےمیں شہید5ایف سی اہلکاروں کےدرجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔

    وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردبزدلانہ کارروائیوں سےہمارےحوصلے پست نہیں کرسکتے، ریاست پوری طاقت سےدہشت گردوں کامقابلہ کرےگی ،ایف سی بلوچستان نےملکی سلامتی اور حفاظت کے لئے عظیم قربانیاں دیں۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے سبی کے علاقےسانگان میں ایف سی پرحملےکی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے حملے میں ایف سی جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا۔

    وزیراعلیٰ نے شہدا کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اوراظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا بہادرجوانوں کی شہادت پر افسوس ہوا ہے، شہیداہلکاروں کی عظیم قربانی کوخراج عقیدت پیش کرتاہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ قوم دہشت گردی کے ناسور کےمکمل خاتمے کیلئےیک جان ہے،صوبےکے امن کوہرگز سبوتاژ ہونےنہیں دیں گے۔

  • شکست ن لیگ کا مقدر ہے،عمران خان کا یہ کچھ نہیں بگاڑ سکتے، شیخ رشید

    شکست ن لیگ کا مقدر ہے،عمران خان کا یہ کچھ نہیں بگاڑ سکتے، شیخ رشید

    لاہور : وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی دکان اب ختم ہوگئی ہے ، شکست ن لیگ کا مقدر ہے،عمران خان کا یہ کچھ نہیں بگاڑسکتے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کی دکان اب ختم ہوگئی ہے، سیکیورٹی چاہیےتوایف سی، رینجرز یاکوسٹ گارڈ چاہیے تو بتائیں، ن لیگ والے ہم سے کیا سیکیورٹی چاہیں گے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شکست ن لیگ کا مقدر ہے،عمران خان کایہ کچھ نہیں بگاڑسکتے، میرا خیال ہے زرداری کو پنجاب میں کام کرناچاہیےیہ اچھی بات ہے، اپوزیشن جماعتیں کہتی تھیں کہ 30 دسمبر حکومت کی آخری تاریخ ہے۔

    وفاقی وزیر نے سوال کیا کیا اپوزیشن نے ابھی تک کوئی ایک ریلی حکومت کیخلاف نکالی؟ اپوزیشن میڈیامیڈیا کھیلتی رہے گی اور حکومتی ترجمان اپوزیشن کو جواب دیتے رہیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ بچ نہیں سکتےانہیں قانون کےشکنےمیں آنا ہے اور جو ملک میں مہنگائی ہے اوراسے ختم کرنا ہے۔

  • جوہرٹاؤن دھماکا : ‘پنجاب پولیس نے تحقیقات میں زبردست  کامیابی حاصل کرلی’

    جوہرٹاؤن دھماکا : ‘پنجاب پولیس نے تحقیقات میں زبردست کامیابی حاصل کرلی’

    لاہور : وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمدکا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس جو ہرٹاؤن دھماکے کے ملزمان کی گرفتاری کے قریب ہے ، جلد ملزمان کوگرفت میں لاکرعوام کو اچھی خبر دے گی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور جو ہرٹاؤن دھماکےپر وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ویڈیو بیان میں کہاہے کہ پنجاب پولیس نے دھماکے کی تحقیقات میں زبردست کامیابی حاصل کی ، پنجاب پولیس ملزمان کی گرفتاری کے قریب ہے ، جلدملزمان کوگرفت میں لاکرعوام کواچھی خبر دے گی۔

    شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ جوپاکستان میں انتشارپھیلانا،دباؤ ڈالناچاہتےہیں وہ ناکام ہوں گے اور پاکستان کبھی کسی دباؤمیں نہیں آئے گا ،افغان سرحد پر 86 فیصد اور ایران سرحدپر46فیصد فینسنگ ہوگئی ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت میں سیاسی اورمعاشی استحکام آیا ، پاکستان کے دشمنوں کو یہ چیز ایک آنکھ نہیں بھاتی ، دشمنوں نے دہشت گردی کے راستے اپنانا شروع کئےوہ ناکام ہوں گے۔

    وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عوام پاک فوج کیساتھ ملکرملک میں امن ،ترقی کاسفرجاری رکھیں گے۔

    واضح رہے گذشتہ روز جوہر ٹاؤن میں دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 24 افراد زخمی ہوگئے تھے، زخمیوں میں خواتین سمیت دو بچے بھی شامل تھے۔

  • ‘تمام ویزے آن لائن ہوگئے ،  پاکستان میں اب پاسپورٹ کا حصول ایک دن میں ممکن’

    ‘تمام ویزے آن لائن ہوگئے ، پاکستان میں اب پاسپورٹ کا حصول ایک دن میں ممکن’

    لاہور : وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ تمام ویزے آن لائن ہوگئے جبکہ 2ہزار180 روپے اضافی فیس کے ساتھ ایک دن میں بھی پاسپورٹ مل سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے گفتگو میں کہا ہے کہ تمام ویزے آن لائن ہوگئے، جس کا کریڈٹ عمران خان کو جاتاہے ، پہلی بارملک میں ایگزٹ ویزا بھی آن لائن کردیا ہے اور 2 ہزار180روپےاضافی فیس کےساتھ ایک دن میں بھی پاسپورٹ مل سکتا ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شناختی کارڈ کے حصول سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ پہلی بارشناختی کارڈ مفت بنےگا ، ملک کے تمام تحصیل ہیڈکوارٹرز میں نادرا دفاتر کھولیں گے۔

    وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ ماضی میں بجلی کےمہنگے معاہدےکیےگئے، پاکستان میں بجلی سستی ہوجائےتوبہت سےمسائل حل ہوجائیں گے ، احساس پروگرام سے غریبوں کی بہت مدد ہورہی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے پاس کون نہیں جاتا؟سب ہی جاتےہیں، اوورسیزپاکستانیوں نے مدد کی ورنہ روز کشکول لیکر پڑوسی ممالک جانا پڑتا۔

    شیخ رشید نے کہا کہ ہمیں بہترالیکشن کے معاملات کی طرف جاناچاہئے، پاکستان میں وہ وقت آگیا ہے کہ ہمیں تلخیوں کوختم کرناہے، ساری پارٹیوں کومل بیٹھ کرالیکشن اصلاحات پربات کرنی چاہئے، تمام جماعتوں کوملکربارڈرکی صورتحال پربات کرنی چاہئے۔

  • میران شاہ میں پہلے پاسپورٹ آفس کا افتتاح

    میران شاہ میں پہلے پاسپورٹ آفس کا افتتاح

    میران شاہ: وفاقی وزیر داخلہ شيخ رشيد نے شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں پہلے پاسپورٹ آفس کا افتتاح کردیا، انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں میڈیکل یونیورسٹی کے لیے وزیر اعظم سے بات کروں گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شيخ رشيد نے شمالی وزیرستان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے میران شاہ میں پہلے پاسپورٹ آفس کا افتتاح کردیا، ميران شاہ ميں وزير داخلہ کو علاقے کے مسائل پر بريفنگ دی گئی۔

    وزير داخلہ نے علاقے کے لیے نادرا کی 2 موبائل وین فراہم کرنے کا بھی وعدہ کیا۔

    اس موقع پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ دور دراز علاقوں کے شہری موبائل وین سے مستفید ہوسکیں گے، انگور اڈہ سمیت دیگر علاقوں میں بھی پاسپورٹ آفس بنائيں گے، پاسپورٹ، نادرا دفاتر ميں ميرٹ پر مقامی لوگ بھرتی کريں گے، خواتین کو بھی تربيت دے کر بھرتی کیا جائے گا۔

    وزیر داخلہ نے قبائلی عمائدین اور معززین کے جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی عوام نے جانوں کی قربانیاں دے کر پاکستان کو بچایا ہے، آپ نے پاکستان کے بقا کی جنگ لڑی، قوم کو آپ پر ناز ہے۔

    انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں میڈیکل یونیورسٹی کے لیے وزیر اعظم سے بات کروں گا، جرگہ منعقد کرنے کے لیے بھی وزیر اعظم سے بات کروں گا۔ جرگے کی روایت کا حامی ہوں، اس علاقے میں اپنی روایات کے مطابق قوانین کا نفاذ ہونا چاہیئے، جرگہ ایک بہترین متبادل نظام انصاف ہے۔

    وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ وزیرستان کے سماجی خدوخال بہت منفرد ہیں، علاقائی قوانین کو مضبوط کرنے کی کوشش کریں گے، علاقائی رسم و رواج کے مطابق قوانین بنانے کے لیے بات کروں گا۔

    انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں پاسپورٹ دفتر کا افتتاح کر دیا ہے، پاسپورٹ اور نادرا کے دفاتر میں مقامی اسٹاف کو بھرتی کیا جائے گا، نادرا رجسٹریشن کے لیے 2 موبائل وینز فوری فراہم کریں گے۔ شناختی کارڈز کے فوری اجرا کے لیے انتظامات کر رہا ہوں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاک افغان بارڈر پر آمد و رفت کے لیے امیگریشن کو آسان بنایا جائے گا، جنوبی وزیرستان میں انٹرنیٹ کی سہولت مہیا کردی گئی ہے، شمالی وزیرستان میں انٹرنیٹ سروس اسی سال شروع ہوجائے گی۔ علاقے کو ترقی دینے کے لیے مزید فنڈز فراہم کیے جائیں گے۔

  • چینی شہریوں  کیلئے ویزا پالیسی:  پاکستان نے چین سے دوستی کا حق ادا کردیا

    چینی شہریوں کیلئے ویزا پالیسی: پاکستان نے چین سے دوستی کا حق ادا کردیا

    اسلام آباد : وزیر داخلہ شیخ رشید نے چینی سفیر سے ملاقات میں بتایا کہ چینی شہریوں کےلئےنئےویزا کی کم از کم مدت 2سال کردی ، چینی شہریوں کو 48 گھنٹے کے اندر 2 سال کاورک ویزا جاری کریں گے، جس پر چینی سفیر نے ویزا میں سہولیات پر شکریہ ادا کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید سےپاکستان میں چین کےسفیرنونگ رونگ کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں پاکستان چین دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کےامور پربات چیت کی گئی جبکہ چینی شہریوں کےلئےویزاسہولیات،سی پیک منصوبوں سمیت معاہدوں پربات چیت ہوئی۔

    وزیر داخلہ نے کہا چینی شہریوں اور سی پیک منصوبوں سےمتعلق نئی ویزا پالیسی منظورکی ہے، چینی شہریوں کےلئےنئےویزا کی کم از کم مدت 2سال کردی ، چینی شہریوں کو 48 گھنٹے کے اندر2 سال کاورک ویزا جاری کریں گے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ چینی شہریوں کےلئےسی پیک کےتحت الگ ویزاکیٹیگری بنا دی، اس سلسلے میں چینی شہریوں کی سہولت کیلئےایئرپورٹس پرڈیسک قائم کیےجارہےہیں۔

    چینی سفیر نے کہا چینی شہریوں کیلئےویزامیں سہولیات پرحکومت کےبہت مشکورہیں، ویزا سہولت سے تعلقات میں مزیداعتماداور وسعت آئے گی اور منصوبوں میں سرمایہ کاری سمیت روزگارکےنئےمواقع پیدا ہوں گے۔

    وزیرداخلہ شیخ رشید نے کوروناویکسی نیشن مہیاکرنےپرچینی حکومت کاشکریہ ادا کیا، جس پر چینی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان نےکورونا کنڑول کرنےکے لئے بہت اچھے انتظامات کیے ، چینی یونیورسٹی کےطالب علموں کی واپسی کےانتظامات کیے جائیں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستانی طلبا کے قیمتی تعلیمی سال ضائع ہونے کا خدشہ ہے ، پاکستانی طلبا کی جلد سے جلد چین واپسی کے لیے پوری کوشش کریں گے ، پاکستان اورچین کے درمیان لازوال دوستی باہمی اعتماد پرقائم ہے، پاکستان کوچین کی دوستی پرفخرہے،اسے مزید مضبوط کریں گے۔

    چینی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان چین کاآئرن برادرہے اور باہمی تعلقات پرنازہے۔

  • عمران خان دور میں کوئی آپریشن نہیں ہوگا اور نہ گورنرراج آئے گا، شیخ رشید

    عمران خان دور میں کوئی آپریشن نہیں ہوگا اور نہ گورنرراج آئے گا، شیخ رشید

    کراچی : وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کراچی میں ایسے حالات نہیں کہ آپریشن ہو، عمران خان دور میں کوئی آپریشن نہیں ہوگا نہ گورنرراج آئے گا لیکن سندھ سے ڈاکو راج ختم کرکے دم لیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ سے آج صبح ملاقات ہوئی ہے، طے ہواکہ صوبہ اور مرکز مل کر ڈاکوؤں سے نمٹےگا، سندھ حکومت چاہے تو پورے صوبے میں رینجرز مہیا کرنے کو تیار ہیں، سندھ حکومت کی صوابدید ہےجہاں چاہیں رینجرز کو استعمال کرسکتے ہیں۔

    وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ تاوان،اغوا،قتل پر ڈاکوؤں کیخلاف دہشتگردی کےمقدمات ہوں گے ، رینجرز کی طرف سے پولیس کو اسلحہ اور ڈرونز بھی دینےکیلئے تیار ہیں، سندھ سے ڈاکو راج ختم کرکے دم لیں گے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ شکارپور صورتحال سے سندھ حکومت خودنمٹناچاہتی ہے مگررینجرزالرٹ ہے، نادرا نے ایسے لوگوں کے بھی کارڈ بنائے جوبعدمیں دہشتگردی میں ملوث پائےگئے، نادراکے کچھ لوگوں کو گرفتار بھی کیاگیا ہے، نادرامیں کرپٹ لوگوں کیخلاف کراچی میں جھاڑو پھیریں گے۔

    گورنرراج کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ نہ گورنرراج کی بات ہوئی نہ وزیراعظم سندھ میں مداخلت کرناچاہتےہیں، کچے کےعلاقے میں بعض ایسے لوگ ملوث ہیں جن کی سیاسی دلچسپی ہے، سوشل میڈیا پر چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ڈی آئی جی اورایس ایس پی کو تبدیل کیا ہے، میں خود بھی کچے کے علاقے کا دورہ کروں گا۔

    وفاقی وزیر نے کہا ڈاکوؤں کیخلاف تمام ادارےایک پیج پر ہیں ، سندھ پولیس کو مطلوب اسلحہ فراہم کریں گے، تمام ادارےشکار پور اور جیکب آباد سے ڈاکو راج کاخاتمہ چاہتے ہیں۔

    شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں پی ٹی آئی کو شکایت ہیں وزیراعظم کو بتاؤں گا تاہم جہانگیر ترین کے معاملے کے بارے میں مجھے کوئی علم نہیں۔

    عمران خان کی حکومت سے متعلق انھوں نے کہا عمران خان 5سال مکمل کرینگے میں ساتھ کھڑاہوں، اگلے الیکشن میں بھی کوشش کرینگے عمران خان کی حکومت آئے۔

    اپوزیشن کے حوالے سے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کیا آپ کو اس وقت نون سے شین نکلی ہوئی نظرنہیں آرہی، شاہدخاقان نے کہا پیپلز پارٹی واپس آئی تو استعفیٰ دےدوں گا۔

    لاپتہ افراد سے متعلق شیخ رشید نے کہا ہم مسنگ پرسن کیلئے قومی اسمبلی میں قانون لارہے ہیں، بجٹ کیساتھ مسنگ پرسن کا قانون بھی اسمبلی لارہے ہیں۔

    فوجی اڈا دینے خبر کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی موجودگی میں کسی کو کوئی فوجی اڈا نہیں دیاجائے گا ، کوئی ایئر بیس نہیں دیا جا رہا،پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے، افغانستان میں امریکا،چین،روس ،ایران اور پاکستان متفقہ میکنزم رکھیں گے۔

    وفاقی وزیر نے مہنگائی سے متعلق کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں مہنگائی ہوئی ہے پوری دنیا میں ہوئی ہے، سرکاری ہویا نجی ، تنخواہ دارلوگوں کی تنخواہیں بڑھنی چاہئیں۔

    گفتگو میں کراچی کے حالات سے متعلق شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 18ویں ترمیم کےتحت سندھ حکومت کے اختیارات کیخلاف نہیں جائیں گے، کراچی میں ایسے حالات نہیں کہ آپریشن ہو، عمران خان دور میں کوئی آپریشن نہیں ہوگا نہ گورنرراج آئے گا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ جو شناختی کارڈ بلاک ہیں وہ کسی وجہ سے ہی بلاک ہیں، جو لوگ پیسے لیکر شناختی کارڈ بناتے ہیں ان کو نہیں چھوڑیں گے، میں کراچی بلڈرز کیلئے نہیں سیاسی معاملات دیکھنے آیاہوں، جب تک وزیرداخلہ ہے کرپشن کاکیس کبھی ٹھنڈا نہیں ہوگا۔