Tag: sheikh rasheed

  • کرک واقعہ ، ماسٹرمائنڈ مولاناشریف سمیت 36 افراد  گرفتار

    کرک واقعہ ، ماسٹرمائنڈ مولاناشریف سمیت 36 افراد گرفتار

    اسلام آباد : کرک واقعے کے ماسٹرمائنڈ مولانا شریف سمیت 36 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ، کرک میں مشتعل ہجوم نے ہندو بزرگ کی سمادھی مزار میں توڑ پھوڑ کی اور اسے نذر آتش کردیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ کرک واقعے کے سخت نوٹس کے بعد ماسٹرمائنڈ مولاناشریف سمیت 36 افراد گرفتار کرلیا گیا ہے ، ملوث تمام افرادکےساتھ قانون کےمطابق سختی سےنمٹا جائے گا اور ان کوقرارواقعی سزائیں دلائی جائیں گی، تمام مذہبی اقلیتوں کوتحفظ فراہم کرناحکومتی ذمہ داری ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کسی بھی شخص کوچاہےوہ کسی بھی سیا سی یامذہبی جماعت سے ہو، کسی بھی مذہب کےمقدس مقامات کی بےحرمتی کی اجازت نہیں، کرک واقعہ دراصل پاکستان کوبدنام کرنے کے لئے کیا گیا ، واقعےکےپیچھےوہ ہیں جن کوڈس انفولیب نے ایکسپوز کیا۔

    یاد رہے کہ خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں مشتعل ہجوم نے ہندو بزرگ کی سمادھی مزار میں توڑ پھوڑ کی اور اسے نذر آتش کردیا تھا، واقعہ کرک کے دور دراز علاقے ٹیری ٹاؤن میں پیش آیا تھا۔

    بعد ازاں چیف جسٹس گلزار احمد نے کرک میں مندر کو آگ لگانے کے واقعے کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے 4 جنوری کو واقعے کی رپورٹ طلب کی۔

  • ‘فوج کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر 72 گھنٹے میں پرچہ کٹے گا’

    ‘فوج کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر 72 گھنٹے میں پرچہ کٹے گا’

    راولپنڈی: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ فوج کے خلاف نازیباالفاظ استعمال کرنے پر72 گھنٹےمیں پرچہ کٹے گا، سورج مغرب سےنکل سکتا ہے لیکن عمران خان کرپشن پر ہتھیارنہیں ڈالے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے نادرادفترکادورہ کیا اور سسٹم چیک کرنے کے لیے ٹوکن حاصل کیا ، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 300 وین دوردرازکےعلاقوں میں کارڈ جاری کرے گی اور 50 سینٹروں کو 24گھنٹے کے لیے فعال کیا جارہا ہے، صرف 7 ہزار کوڈ پیلیکٹ کارڈجاری نہیں کررہے۔

    وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ 16فروری کونوازشریف کاپاسپورٹ ختم ہورہاہےجس میں توسیع نہیں ہوگی، پی ڈی ایم نےفیصلہ کرلیا ہے کہ الیکشن میں حصہ لےگی، کوئی سیاسی محاذخالی نہیں چھوڑناچاہیے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ پیپلزپارٹی نےان کےگھٹنےٹکادیےہیں، 2ادوارمیں نیب ختم نہ کرسکے اب یہ ختم نہیں ہورہا، عمران خان حکومت چھوڑ سکتا ہے، کرپشن کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالےگا، سورج مغرب سے نکل سکتا ہے لیکن عمران خان کرپشن پرہتھیار نہیں ڈالےگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ فوج کےخلاف نازیباالفاظ استعمال کرنےپر72گھنٹےمیں پرچہ کٹےگا، پرچہ کٹنے میں 72سے 73 گھنٹے نہیں ہوں گے۔

    وفاقی وزیر داخلہ نے مزید بتایا کہ 2لاکھ افرادنےآن لائن ویزےکےلیےاپلائی کیا ہے، تمام چیزیں آن لائن ہوں گی کرپشن کاخاتمہ ہو جائے گا، یورپی یونین نے بتایاکہ ڈس اانفارمیشن نے سیکڑوں سیل کام کررہے ہیں۔

    پی ڈی ایم کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ ان کےسارےاستعفےلاکرمیں ہیں، ان کےچنیوٹ کےایم این اے کا بیان سنا ہے، لوگوں نے دستخط نہیں کیے نہیں تحریرکیے، نہ سینیٹ الیکشن کانہ ضمنی انتخاب کایہ بائیکاٹ کریں گے، ہاں یہ لوگ لانگ مارچ کریں گے، لانگ مارچ میں جیساکام کریں گے ویسا ہی کام ہم کریں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے ہمدردی کی ہے کہ بتا دیا 16فروری سے پہلےآجائیں، جن لوگوں نے استعفے نہیں دینے وہ 20 فروری تک سامنے آجائیں گے، ہرسیاست دان مذاکرات کاراستہ کھلا رکھتاہے اور جوایسا نہیں کرتاوہ ناگہانی حادثات کودعوت دیتا ہے۔

    مولانا فضل الرحمان سے متعلق وفاقی وزیر نے کہا کہ فضل الرحمان کا چہرہ نہیں ان کی ہوائیاں اڑی ہوئی ہیں، ان کے ستارے گردش میں ہیں اسلام اور اسلام آباد کا فرق رکھنا چاہیے اور اسلام آباد پر قبضے کا خواب دیکھناچھوڑدینا چاہیے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اسلام آبادمیں ماڈرن ایگل اسکواڈآرہےہیں،چوکیوں کوجدیدکرنےجارہےہیں، ایک لاکھ شناختی کارڈ روزانہ جاری ہوں گے اور پہلا شناختی کارڈ مفت بنے گا۔

  • حکومت اس سال مہنگائی کم کر کے دم لے گی: شیخ رشید

    حکومت اس سال مہنگائی کم کر کے دم لے گی: شیخ رشید

    پشاور: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ عمران خان 5 سال پورے کریں گے، عمران خان مافیا کے خلاف لڑ رہا ہے۔ حکومت اس سال مہنگائی کم کر کے دم لے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ آج طور خم بارڈر کا دورہ کیا، آج سے آن لائن ویزہ سروس شروع کردی گئی، آج سے مینوئل ویزا ختم ہوگیا ہے۔ وزیر اعظم کی ہدایت ہے ویزوں کا اجرا آسان اور کرپشن کا خاتمہ کیا جائے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جو این جی اوز ٹھیک کام کر رہی ہیں وہ قابل احترام ہیں، جو این جی اوز سیاست میں ملوث ہیں ان کا نوٹس لیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ 16 فروری کو نواز شریف کا پاسپورٹ ری نیو نہیں ہوگا، ان کا پاسپورٹ ری نیو ہونے کے بجائے منسوخ کردیا جائے گا۔ پی ڈی ایم والے پاکستان میں میڈیا میڈیا کھیل رہے ہیں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اجلاس میں جو فیصلہ ہوگا اس پر کل بات ہوگی، مولانا فضل الرحمٰن کی وہاں کوئی سیٹ نہیں ہے۔ مولانا پچ سے باہر کھیل رہے ہیں۔ ان کا ارادہ ہے بند گلی میں لے جا کر کوئی غلطی کروائی جائے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان 5 سال پورے کریں گے، عمران خان مافیا کے خلاف لڑ رہا ہے۔ حکومت اس سال مہنگائی کم کر کے دم لے گی۔

    شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ کرک واقعے کا سختی سے نوٹس لیا ہے، تمام چیف سیکریٹریز سے کہا ہے کہ اقلیتوں کی عبادت گاہوں کی حفاظت کی جائے۔

  • مفت شناختی کارڈ، شیخ رشید نے وزیرداخلہ بنتے ہی عوام کو بڑی خوشخبری سنادی

    مفت شناختی کارڈ، شیخ رشید نے وزیرداخلہ بنتے ہی عوام کو بڑی خوشخبری سنادی

    اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ شناختی کارڈ 40 دن کے بجائے 15دن میں مفت جاری ہوگا، انشااللہ 2 ماہ دیں خواہش ہے پاسپورٹ اور نیشنلٹی سب ایک چھت تلے ہو۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے نادرا ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا ، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے کہا کہ نادراکادورہ کیاہے، نادراحساس ادارہ ہے ، زبردست کام ہورہاہے ، نادرامیں بہت لوگ محنت کرتے ہیں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نادرامیں پورے ملک کا ڈیٹا ہے، نادراکےدورےپراہم فیصلے کیےہیں، اس ہفتے سے نادرا کا ہیڈ کوارٹر کھلا رہے گا جبکہ 50نادراکےنئےسینٹر کھولیں گے ، جو 24 گھنٹے کھلے رہیں گے اور تمام تحصیل ہیڈ کوارٹرز میں نادرا آفس کھولیں گے۔

    وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ شناختی کارڈ 40 دن کے بجائے15دن میں مفت جاری ہوگا جبکہ پہلا مفت شناختی کارڈ 15 دن میں ملے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ کوروناکی ویکسین امپورٹ کرنےکی تیاری کررہےہیں جبکہ 16لاکھ اسلحہ لائسنس جاری کیےہیں۔

    شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان کی تمام ایمبیسیزمیں شناختی کارڈاورپاسپورٹ آفس کھولیں گے، جس کو نادرااس کو سپروائزکرے گا فارن آفس ہمیں سپورٹ کرے گا۔

    وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اوورسیزپاکستانیوں کوعمران خان کی جانب سےپیغام دیناچاہتاہوں، انشااللہ2ماہ دیں خواہش ہےپاسپورٹ،نیشنلٹی سب ایک چھت تلےہو، فارن آفس سےملکرہرایمبیسی میں 2مشینیں بھیجیں گے، اوورسیز پاکستانیوں کو یقین دلاتا ہوں تمام مسائل ٹھیک ہوجائیں گے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ آئی بی آفس ابھی 10کھلتے ہیں ، آہستہ آہستہ انہیں50 پر لے جائیں گے، موبائل وینز کوبھی بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ تنخواہیں میرامسئلہ نہیں میں کام چاہتاہوں، 16ہزار بندے کام کررہےہیں جن میں سے 3 ہزار کنٹریکٹ پرہیں، غریب کا شناختی کارڈتھانے میں چیک ہوتا ہے کسی اور کا نہیں۔

    افغان مہاجرین کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ افغانوں کانازک ایشوہے ، 8لاکھ مہاجرین رجسٹرڈہیں، چمن گیا تھا، افغان شہری آرہے تھے اورلاکھوں جارہےتھے، کسی کے پاس پاسپورٹ وغیرہ کچھ نہیں تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ جب تک میں وزیرہوں کسی کنٹریکٹ ملازم کونہیں نکالوں گا، یہاں بھی ایک ڈھیلا وزیر مقرر ہوا ہے، میں نےلحاظ کیا ہے۔

    اپوزیشن سے متعلق شیخ رشید نے کہا کہ پی ڈی ایم نے آناہےتوابھی آجائے،موسم ٹھیک ہےدھوپ نکلی ہوئی ہے، میں تو پہلےہی ان سےکہتاہوں آناہےابھی آجاؤموسم بھی ٹھیک ہے،عمران خان سینیٹ میں اکثریت حاصل کر گیا تو یاد رکھنا ان کی چیخیں نکل جائیں گی۔

    سینیٹ الیکشن کے حوالے سے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ میں پی ڈی ایم کوسینیٹ الیکشن میں حصہ لیتےدیکھ رہاہوں، اگر انہوں نےحصہ نہیں ےسلیناتوکیافرق پڑتاہےالیکشن کب ہوں، 12فروری سےانتخابات ہوسکتےہیں، ہاتھ اٹھا کر ہوسکتے ہیں یا نہیں یہ سپریم کورٹ کافیصلہ ہے، 12فروری سےلیکر12مارچ تک کسی بھی وقت سپریم کورٹ اعلان کرسکتاہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ عمران خان کہیں نہیں جارہا،مجھ سے شرط لگانی ہے تو لگالیں، پی ڈی ایم سے تو عمران خان جانے والے نہیں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈارکواللہ ہی لاسکاتولائےگا، میرےجھنڈےکےپیچھےڈنڈابھی ہے، یہ ڈنڈاان کیلئے ہے، جو عام آدمیوں کاکام نہیں کرتےبڑےلوگوں کےنیچے لگے رہتے ہیں۔

    وزیر داخلہ نے پی ڈی ایم کے استعفوں سے متعلق کہا کہ پی ڈی ایم کوکوروناکی کوئی پرواہ نہیں، استعفیٰ دینا ہے تو دیں درمیانی الیکشن ہوجائیں گے، یہ الیکشن کا مطالبہ کرتےہیں ان کی سیٹوں پرالیکشن کروادیں گے۔

  • آج پی ڈی ایم نے اپنی قبر خود کھود دی: شیخ رشید

    آج پی ڈی ایم نے اپنی قبر خود کھود دی: شیخ رشید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پی ڈیم ایم والوں نے خود اپنی سیاسی قبر کھود دی ہے، ان کے ارمان دھرے کے دھرے رہ گئے، فضل الرحمان مدرسے کے بچوں کو نہ لاتے تو یہاں کرکٹ کھیلی جا سکتی تھی۔

    ان خیالات کا اظہار وہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کر رہے تھے، انھوں نے مینار پاکستان میں جاری پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسے کی صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مینار پاکستان پر تاریخ میں اتنا ناکام جلسہ کبھی نہیں ہوا۔

    شیخ رشید نے کہا اس سے پہلے ایک دن کے نوٹس پر مینار پاکستان پر لاکھوں لوگوں کا جلسہ ہوا تھا، اب یہاں چند ہزار لوگ جلسے میں ہیں، یہ میری پریس کانفرنس کے بھی قابل نہیں، عام سے جلسے سے بھی کم لوگ ہیں، یہ پاکستان کی تاریخ کا ناکام ترین جلسہ ہے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا فضل الرحمان کا چہرہ دیکھیں تو ہوائیاں اڑی ہوئی ہیں، جو سچا تھا اس کے الٹ ہو رہا ہے، جلسوں کی جگہ کا دو ماہ پہلے اعلان کیا گیا تھا پھر بھی لوگ نہیں آئے، ایسا لگ رہا ہے پارٹی نہیں ن لیگ کے ایم این ایز بھی غیر مقبول ہو گئے ہیں۔

    پی ڈی ایم جلسے میں کتنے لوگ شریک؟

    انھوں نے کہا میں نے جلسے کی وجہ سے اپنی پریس کانفرنس ملتوی کی، اقتدار کے بھوکوں نے آج اتوار بازار لگایا اس میں بھی لوگ نہیں آئے، فضل الرحمان ان کو پیچھے نہیں ہٹنے دے گا انھیں لڑوائے گا مروائے گا، فضل الرحمان نے جو علاقہ غیر میں خطاب کیا وہ بھی دیکھ لیں، وہ غیر پارلیمانی زبان استعمال کر رہے ہیں۔

    اپوزیشن سے رابطوں کے حوالے سے ان کا کا کہنا تھا کہ رابطوں کا ابھی وقت نہیں آیا، جب وقت آئے گا رابطے بھی ہو جائیں گے، فضل الرحمان کا ایجنڈا کچھ اور ہے، آخری کارڈ آصف زرداری کھیلے گا، لیکن عمران خان 5 سال پورے کریں گے۔

  • ‘عمران خان نیب کیسز اور این آراوسے ہٹ کر اپوزیشن سے بات چیت کیلئے تیار ہے’

    ‘عمران خان نیب کیسز اور این آراوسے ہٹ کر اپوزیشن سے بات چیت کیلئے تیار ہے’

    لاہور : وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان نیب کیسز، این آراوسے ہٹ کر اپوزیشن سے بات چیت کیلئے تیار ہے، نوازشریف،مریم نے جوبیانات دیئے وہ عمران خان کی خدمت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے اپنے بیان میں کہا کہ جو حال دیگرممالک کا ہے پاکستان کا ہوا تو معیشت بیٹھ جائے گی، عمران خان کہیں نہیں جارہا وہ 5سال پورے کرے گا۔

    وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ پورے جی بی کا ووٹ میرے حلقے سے تھوڑا کم ہے ،اپوزیشن جی بی کے ووٹ سے مطمئن نہیں تو اللہ ہی ان کاحافظ ہے، دیکھاجائے تو آزادامیدواروں نے جی بی کا الیکشن جیتا ہے۔

    شیخ رشید نے اپوزیشن کے حوالے سے کہا کہ قوم سمجھتی ہے جلسوں سے کچھ نہیں نکلنا ، آپ قوم کو بند گلی کی طرف لیکر جارہےہیں، نوازشریف،مریم نے جو بیانات دیئے وہ عمران خان کی خدمت ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کوپاکستان کے کسی مسئلےسے نکالا نہیں جاسکتا، آرمی چیف نے 4بار کہا ہے کہ جس کی بھی حکومت ہوگی ساتھ چلیں گے۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا عمران خان نیب کیسز، این آراوسے ہٹ کر اپوزیشن سے بات چیت کیلئے تیار ہے ، مجھے امید ہے سیاست کا جنازہ نہیں نکلے گا اور حکومت کیساتھ اپوزیشن کا ڈائیلاگ شروع ہوگا، حکومت مذاکرات میں نہیں ہوگی تو اس کی کیا اہمیت ہوگی۔

  • بلاول بھٹو کا  بیان حقیقت پرمبنی ہے، شیخ رشید

    بلاول بھٹو کا بیان حقیقت پرمبنی ہے، شیخ رشید

    لاہور : وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹونےسمجھدارسوچ کامظاہرہ کیاہے، ان کابیان حقیقت پرمبنی ہے ، 20فروری کوبتاؤں گاکہ عمران خان 5سال پورے کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا آج ہماری کراچی ریلوےمیں میٹنگ تھی، 14کلومیٹرتک سرکلرریلوےٹریک کلیئرکردیاہے، 40کوچزتیارکرلی ہیں، ہم کراچی میں ریلوےکی زمین پرتجاوزات کاخاتمہ چاہتےہیں۔

    وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ساری پارٹیاں جی بی کےانتخابات میں بھرپورحصہ لےرہےہیں، دیکھتےہیں کون اس کے نتائج تسلیم نہیں کرتا، پاکستان میں جی بی کےعوام کافیصلہ قبول نہ ہواتواس سے زیادہ سیاسی بدمزگی نہیں ہوگی ، 16 نومبرسےجی بی میں نئی باتیں آنا شروع ہوجائیں گی۔

    بلاول کے انٹرویو کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ بلاول بھٹونےزورداربیان دیا،ذمےدارانہ سوچ کاعندیہ دیا، بلاول نے کہاپی ڈی ایم میں نام لےکرنشانہ لےکرفیصلہ نہیں ہواتھا، بلاول بھٹونےسمجھدارسوچ کامظاہرہ کیاہے، ان کا بیان حقیقت پرمبنی ہے جبکہ مریم نوازسیاست کوبندگلی کی طرف لےکرجارہی ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کہہ رہےہیں کہ کرپشن کےسواسب پربات چیت کےلیےتیارہیں، مذاکرات کے بجائے جوڈ و کراٹے سے فیصلہ کہیں بھی جاسکتا ہے، 20فروری کویہاں بتاؤں گاکہ عمران خان کہیں نہیں جارہے، عالمی طور مارشل لا کا ماحول نہیں ہے۔

    جہانگیر ترین کی وطن واپشی سے متعلق وفاقی وزیر نے کہا کہ جہانگیرترین آگئےہیں ان کوسراہناچاہیے، ہرایک کہہ رہا تھا کہ جہانگیرترین بھاگ گیا، جہانگیرترین مقابلے کے لیے واپس آیاہے۔

    شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ ہم نےریلوےمیں کسی ٹریڈیونین کونہیں روکا،سب سےاچھےتعلقات ہیں، پیپرارول کے مطابق سارے ٹینڈر دے رہے ہیں، 16گریڈتک والوں کواس ماہ سے پنشن دےرہےہیں۔

    انھوں نے کہا کہ اوورہیڈبرج،نالےاورپھاٹک حکومت سندھ نےبنانےہیں، ریلوےکوزمینیں مفت میں نہیں ملیں ،قیمت دے کر خریدی ہیں، ریلوےکی زمینوں کوکوئی نہ کوئی آکرخالی کرالیتاہے، کراچی میں ریلوےکی بہت سےزمین پر قبضہ ہے۔

    وفاقی وزیر ریلوے نے پیش گوئی کی کہ 30دسمبرسے20فروری تک پیپلزپارٹی ن لیگ کے ساتھ نہیں چلے گی۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ صدارتی نظام کی 6 دفعات قومی اسمبلی سے منظور کروانا مشکل کام ہے، ایک نے دسمبر دوسرے نے جنوری کا کہا ہے، میں20فروری کوبتاؤں گاکہ عمران خان 5سال پورے کرے گا۔

    انھوں نے کہا کہ ریلوےکی 5فریٹ ٹرینیں پرائیویٹ سیکٹرزکودےدی ہیں، 12تاریخ کوباقی کےٹینڈرکھل رہےہیں، میں ساری فریٹ ٹرینیں پرائیویٹائزکردوں گا۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ کامطلب یہ نہیں کہ ہماراعمل دخل ختم ہو جائے گا، اتنی بڑی ریلوے 3 ٹرینیں نہیں چلاسکتی، پرائیویٹ نے 3 چلا دیں۔

  • ‘حالات جس طرف بھی جارہے ہیں وہ خوش آئند نہیں، کچھ بھی ہوسکتا ہے’

    ‘حالات جس طرف بھی جارہے ہیں وہ خوش آئند نہیں، کچھ بھی ہوسکتا ہے’

    لاہور : وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ایازصادق کے بیان پرپاکستان کےدشمن شادیانے بجارہے ہیں، حالات جس طرف بھی جارہے ہیں وہ خوش آئند نہیں، کچھ بھی ہوسکتا ہے، لیکن مارشل لانہیں لگے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی معاملات کے حوالے سے حالات ابتر ہوتے جارہے ہیں، سیاست کو ریاست پر اہمیت دی جارہی ہے ، انہوں نے6آرمی چیفس سےلڑائی کی، ترجمان پاک فوج کوکہناپڑافوج میں غم وغصہ پایا جاتا ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ فوج ہی مشکل حالات کےباوجودجمہوریت کی ضمانت ہے، فوج کے خلاف جو کچھ کہا جارہا ہے، وہ غیرملکی ایجنڈا ہے، کوئی دسمبرکوئی جنوری کی بات کررہاہے، 31 دسمبرسے فروری تک بات واضح ہو جائےگی۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم نےاس ملک کوآگےلےکرچلناہے، سیاست سےلڑائی آپ کاحق ہے،ریاست سےلڑائی آپ کاحق نہیں، سیاست سے لڑائی کرنی ہے توعمران خان میدان میں ہیں، ریاست سے لڑائی کرنی ہے تو اس کے نتائج خطرناک ہوں گے، غیرملکی دباؤ کےساتھ ملک کے اندرخلفشارکی کوشش کی جارہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایازصادق کے بیان پرپاکستان کےدشمن شادیانےبجارہے ہیں، سمجھ نہیں آئی کہ نوازشریف نے ایازصادق کوایک دم لانچ کیوں کیاہے؟ اس کی وجہ شاہدخاقان عباسی کی مذاکرات کی بات بھی ہوسکتی ہے، پیپلزپارٹی نے پھربھی سوچ سمجھ کربیان دیےہیں۔

    شیخ رشید نے کہا کہ مولانافضل الرحمان کے پاس مدرسے ہیں سیٹیں 9ہیں، ملکی سطح پران کی سیاست بڑی جماعتوں کی مرہون منت ہے، 6 فیصد نمائندگی سے صرف خلفشار کی کوشش کی جاسکتی ہے، سیاست جس دوراہے پر ہے، اس کےنتائج کچھ بھی ہوسکتےہیں۔

    وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ 31دسمبرسے20فروری تک بہتری ہوجائےگی اور صورتحال فیصلہ کن ہوجائے گی ، ملک مارشل لا کی طرف جارہا ہے نہ عمران خان اسمبلیاں توڑ رہا ہے بلکہ عمران خان تمام کرائسز سےسرخرو ہوکرنکلیں گے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملکی سلامتی کےاداروں کےحوصلےکی داددینی چاہیے، ملکی اداروں کوبیرونی طورپربھی خدشات کی فکرہوتی ہے، پاکستان کاجوان اورجنرل دونوں عظیم اورجمہوریت کی ضمانت ہیں، مذاکرات کے دروازے بند نہیں ہونے چاہییں۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ میں نےآئی ایس پی آرکےبیان کودہرایاہے، آئی ایس پی آرنےکہاایازصادق کےبیان سےفوج میں غم وغصہ ہے، سیاست دانوں کوعقل کے ناخن لینے چاہییں، حالات جس طرف بھی جارہے ہیں وہ خوش آئند نہیں، کچھ بھی ہوسکتا ہے لیکن مارشل لانہیں لگے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی فوج کےبارےمیں اتنی گھٹیازبان استعمال نہیں کرسکتا، بعض اوقات وقت سے پہلے بات کردیتا ہوں،جس کی سزا بھی ملتی ہے، نواز لیگ کےوہ لوگ ہیں جو خود کو چیمپئن ظاہرکررہےہیں، یہ لوگ نوازشریف اورمریم نوازکے اشارے پر بات کر رہے ہیں۔

    شیخ رشید نے کہا کہ ہمارےسیاست دان گھٹیابات نہ کریں ،بڑے پن کاثبوت دیں، ساری ن لیگ نہیں بول رہی، کچھ لوگ ہیں جن کے ذریعے کہا جارہا ہے،ایازصادق کو2سال میں نےبولتےنہیں سنا، نوازشریف کی آشیرباد کے بغیر ایاز صادق ایسا بیان نہیں دے سکتے۔

  • پشاوراور کوئٹہ جلسے میں کوئی سانحہ رونما ہوسکتا ہے، شیخ رشید نے خبردار کردیا

    پشاوراور کوئٹہ جلسے میں کوئی سانحہ رونما ہوسکتا ہے، شیخ رشید نے خبردار کردیا

    لاہور : وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے خبردار کیا ہے کہ دہشت گردی کےلیےلوگ ملک میں داخل ہوچکےہیں ، پشاور اور کوئٹہ کے جلسے لیے دعاگو ہوں، کوئی سانحہ رونما ہوسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فریٹ کی آن لائن سروس شروع ہوچکی ہے ، 12 تاریخ کو 8ٹرینیں پرائیویٹائز کرنے جارہے ہیں۔

    وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ سیاسی طور پر90فیصد قوم پاک فوج اوراداروں سے پیار کرتی ہے ، 90 فیصد قوم پاک فوج کو پاکستان کی عظمت سمجھتی ہے ، دس فیصد لوگ مایوس ، شکست خوردہ لوگ ہیں جبکہ 120احتساب عدالتوں کےقیام اورروزسماعت کے فیصلے سے جمہوریت مستحکم ہوگی۔

    شیخ رشید نے کہا کہ دہشت گردی کےلیےلوگ ملک میں داخل ہوچکےہیں ، ٹی ٹی پی آرگنائزہورہی ہے، اس کےپاس بھارتی پیسہ ہے، پشاور اور کوئٹہ کے جلسے لیے دعاگو ہوں، کوئی سانحہ رونماہوسکتاہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ کہہ رہےعمران خان دسمبر یا جنوری میں جارہاہے، میں کہتاہوں عمران خان کہیں نہیں جارہا ہے، عمران خان نے کہا مشاورت کے لیے تیار ہوں این آراو کے لیے نہیں۔

    ملک میں مہنگائی کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا اصل مسئلہ مہنگائی ہے جس پرعمران خان 4ہفتےمیں قابوپالیں گے، ملک میں گندم کے ٹرک کھڑے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ جلسےجلوسوں سےحکومت کہیں نہیں جارہی ، جنوری اورفروری کے درمیان جھاڑو پھر جائے گی، پاک فوج اور حکومت جمہوریت کی نشاندہی کے پیچ پر ہیں۔

    نواز شریف کی واپسی سے متعلق وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ عمران خان کی پوری کوشش ہےکہ نواز شریف کو لایا جائے جبکہ شہباز شریف کا کیس بہت سیریس ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی وقت پر پی ڈی ایم کے وہ فیصلے نہیں مانےگی جس سےجمہوریت کو نقصان ہو، مریم نواز نے 10ماہ انتظار کیا بات نہیں بنی تو میدان میں آنے کے سواراستہ نہیں تھا، ادارے اورفوج کسی ایک کےنہیں سب کے ہیں۔

  • ‘طبل جنگ بج چکا، نوازشریف کے ساتھ وہی ہوگا‌‌‌‌، جو بانی ایم کیوایم کے ساتھ ہوا’

    ‘طبل جنگ بج چکا، نوازشریف کے ساتھ وہی ہوگا‌‌‌‌، جو بانی ایم کیوایم کے ساتھ ہوا’

    لاہور : وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ طبل جنگ بج چکا،نوازشریف کےساتھ وہی ہوگا جوبانی ایم کیوایم کےساتھ ہوا، پاکستان میں آپ کی سیاست ختم ہوچکی، سیاسی جنازہ ہی واپس آئے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس میں نواز شریف کی تقریر کے حوالے سے کہا کہ بھارتی چینل نوازشریف کی تقریر دکھا رہے تھے، بھارت میں نوازشریف کوجوکوریج ملی وہ بانی ایم کیوایم کونہ ملی، پاکستان کی بقاکانام پاک فوج ہے اور نوازشریف چاہتاہےکہ پاک فوج میں پاک فوج کےخلاف بات کی جائے۔

    گوجرانولہ جلسے سے متعلق شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں نےبےنظیراورعمران خان کاجلسہ دیکھاہے،کل کاجلسہ اس کا پاسنگ بھی نہیں تھا، میں ان کےکل کے جلسے کو ناکام قرار دیتا ہوں۔

    وفاقی وزیر نے کہا شہزاد اکبر نے بتایا کہ نواز شریف کی ملاقاتیں ہوئی ہیں، میں نے ذکر کیا تو اداروں نے کہا آپ نے بھانڈا پھوڑ دیا،شہزاد اکبر نے مجھ سے 3 ملاقاتوں کا ذکر کیا اور نواز شریف صاحب استنبول میں ریلائنس ہوٹل کی 11بج کر20منٹ کی ملاقات سے واقف ہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ سب دشمنوں کی زبان بن گئےہیں، نوازشریف بانی ایم کیوایم 2بن گئےہیں ، جلسوں سے جانا ہوتا تو ہم نے 126 دن ٹکا کر جلسے لگائے، نواز شریف کی یہی پالیسی رہی توعمران خان مزید5 سال بھی لگا سکتا ہے۔

    شیخ رشید نے مزید کہا کہ نوازشریف ضیاالحق کےجوتےچاٹ کراس مقام تک پہنچاہے، نوازشریف جی ایچ کیوگیٹ 4کی پیداوارہے، کوئی آرمی چیف ایسانہیں ہے، جس سے نوازشریف کا اچھا تعلق رہا ہو۔

    وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ عمران خان اگرڈررہاہوتاتویہ حالات ہوتے، ، ن لیگ ملک دشمن ایجنڈے پر کام کرے گی تو پابندی لگنی چاہیے، اگرذراسےبھی بہادری ہےتونوازشریف یہاں آکرمقابلہ کریں۔

    انھوں نے مزید کہا نوازشریف کےکل کےعمل سےحکومت اورمضبوط ہوئی، نوازشریف نےسمجھ لیاکہ ان کاسیاسی جنازہ پاکستان جاناہے سیاست نہیں، طبل جنگ بج چکا ہے، نوازشریف کے ساتھ وہی ہوگا، جو بانی ایم کیوایم کے ساتھ ہوچکا ہے۔