Tag: sheikh rasheed

  • اسلام آباد پولیس نے شیخ رشید کے خلاف چالان پیش کر دیا

    اسلام آباد پولیس نے شیخ رشید کے خلاف چالان پیش کر دیا

    اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کے لیے 2 مارچ کی تاریخ مقرر کر دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے سابق صدر آصف علی زرداری پر عمران خان کے قتل کی مبینہ سازش کے حوالے سے تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے کا چالان جوڈیشل مجسٹریٹ کو پیش کر دیا۔

    سابق صدر آصف زرداری کے خلاف عمران خان کے قتل کی مبینہ سازش کے بیان پر شیخ رشید کے خلاف درج مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے کی۔

    شیخ رشید کی طرف سے گرفتاری کے وقت پولیس کی جانب سے قبضے میں لی گئی اشیا کی سپرداری اور تھانہ آبپارہ کے ایس ایچ او اشفاق وڑائچ کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کی گئی۔

    عدالت کی جانب سے ریمارکس دیے گئے کہ مقدمے کا چالان پیش کر دیا گیا ہے، دو مارچ کو فرد جرم عائد کریں گے، اندارج مقدمہ کی درخواست سننے کا اختیار سیشن عدالت کا ہے اس لیے یہ واپس کررہے ہیں۔

    شیخ رشید نے استدعا کی کہ فرد جرم کے لیے 15 مارچ کی تاریخ رکھ دیں، ایک کانفرنس میں شرکت کے لیے جانا ہے۔ تاہم عدالت نے کہا کہ فرد جرم کے لیے اتنی لمبی تاریخ نہیں رکھ سکتے، ٹرائل شروع ہوگا تو پھر دیکھ لیں گے۔

    کیس کی سماعت دو مارچ تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

    عدالت کے باہر گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ آج ہم نے عدالت میں درخواست دی ہے کہ ہمارے گھر ڈکیتی ہوئی، اور وہ 7 لاکھ روپے لے گئے، اتنے بھوکے ہیں کہ فریج سے کھانے پینے کی چیزیں بھی نکال کر لے گئے، مجھ سے پاسورڈ بھی مانگ رہے تھے۔

    انھوں نے کہا ’’اگر مجھ پر کرپشن کا کوئی چارج ہے تو میں خود کو درخت پر لٹکا دوں گا۔‘‘

  • شیخ رشید کی درخواست ضمانت اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر

    شیخ رشید احمد کی درخواست ضمانت اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کردی گئی ، جس میں کہا گیا ہے کہ مچلکے جمع کروانے پر تیار ہوں ضمانت   منظور کی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی درخواست ضمانت دائر کردی گئی۔

    وکیل سردار عبدالرازق کےذریعے درخواست دائر کی، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے مقدمات درج کئے جا رہےہیں ،آصف زردای کیخلاف بیان پرمیرے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

    آصف زرداری نےکوئی شکایت نہیں کی، تیسرے فریق کی شکایت پرمقدمہ بنا، جیل میں ہوں اب مزید کسی تفتیش کیلئے پولیس کو میری ضرورت نہیں۔

    درخواست میں استدعا کی گئی کہ مچلکے جمع کروانے پر تیار ہوں ضمانت منظور منظور کی جائے۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی درخواست ضمانت پرپیرکےدن سماعت ہوگی ، وہ اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

  • شیخ رشید کی ضمانت مسترد ہونے کی وجہ سامنے آگئی

    شیخ رشید کی ضمانت مسترد ہونے کی وجہ سامنے آگئی

    اسلام آباد : سیشن عدالت نے شیخ رشید کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست کے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ شیخ رشید کا الزام کو بار بار دہرانا ضمانت خارج ہونے کی وجہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی سیشن عدالت سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی ضمانت بعدازگرفتاری کی درخواست مسترد کئے جانے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا

    ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے 4صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا ، جس میں کہا کہ آصف زرداری پر عمران خان کے قتل کی سازش سے متعلق بیان پر مقدمہ درج ہوا، شیخ رشید کے مطابق قتل کی سازش سے متعلق شواہد شیئر کرنے کیلئےتیار ہیں۔

    فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ہائیکورٹ فیصلے کے مطابق پولیس کو مقدمہ درج کرنے سے نہیں روکا گیا، شیخ رشید کا بیان بیرون ملک بھی نشر ہوا جس سے وہ انکاری نہیں۔

    تحریری فیصلے کے مطابق ٹرانسکرپٹ کے مطابق ثابت نہیں ہوتا عمران خان نے کوئی معلومات شیئرکی ، شیخ رشید کی عمران خان سے ملاقات ہوئی اور تفصیل دیئے بغیر الزام لگایا گیا۔

    شیخ رشید ایک طرف کہتے ہیں سازش کی معلومات ہیں مگرپولیس سے شیئر نہیں کی، ان کے بیان سے دونوں سیاسی کارکنان میں اشتعال پیدا ہو سکتا ہے۔

    شیخ رشید سینئر سیاستدان ہیں اور ایف آئی آر میں دفعات سنجیدہ ہیں، ان اپنے بیانات کے اثرات سے لاعلم ہیں ، وہ ماضی میں بھی اس طرح کے غیر سنجیدہ بیان دے چکے ہیں ، شیخ رشید کاالزام کو بار بار دہرانا ضمانت خارج ہونےکی وجہ ہے۔

  • شیخ رشید کی پیشی، عدالت میں موجود پولیس افسر نے باہر خود کو صحافی ظاہر کر دیا

    شیخ رشید کی پیشی، عدالت میں موجود پولیس افسر نے باہر خود کو صحافی ظاہر کر دیا

    اسلام آباد: شیخ رشید کی عدالت میں‌ پیشی کے وقت کمرہ عدالت میں موجود ایک پولیس افسر نے عدالت سے باہر نکلنے کے بعد خود کو صحافی ظاہر کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی عدالت میں شیخ رشید کی پیشی کے موقع پر ایک دل چسپ صورت حال پیش آئی، شیخ رشید کے ریمانڈ کی استدعا کے لیے کراچی سے جانے والے پولیس افسر نے عدالت سے باہر خود کو صحافی ظاہر کر کے لوگوں کو حیران کر دیا۔

    ایک صحافی نے پولیس افسر سے سوال کیا کہ آپ توعدالت میں شیخ رشید کا ریمانڈ مانگ رہے تھے، صحافی کے سوال پر انھوں نے جواب دیا کہ میں آپ کو پولیس اہل کار لگتا ہوں۔

    جب صحافی نے پوچھا کہ کیا آپ کراچی سے شیخ صاحب کو لینے آئے ہیں تو انھوں نے کہا کہ میں صحافی ہوں۔

    دراصل ریمانڈ کی استدعا کرنے والے پولیس افسر ایس ایچ او موچکو چوہدری شاہد ہیں، جب وہ ایس ایچ او کلفٹن تھے تو انھیں دو گولیاں بھی لگی تھیں، اور وہ کراچی کے مختلف تھانوں میں تعینات رہ چکے ہیں۔

    شیخ رشید کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم

    واضح رہے کہ اسلام آباد کی عدالت نے شیخ رشید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا ہے، جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے شیخ رشید کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، پراسیکیوٹر نے شیخ رشید کے مزید پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔

    کیس کی سماعت پر تھانہ موچکو کراچی میں درج مقدمہ کے تفتیشی افسر اور انسپکٹر عدالت میں پیش ہوئے، یہ مقدمہ شیخ رشید کی پولی کلینک والی گفتگو پر درج کیا گیا ہے، تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ شیخ رشید کو کراچی منتقل کرنا ہے، راہداری ریمانڈ کی استدعا کر رہے ہیں۔

    شیخ رشید کے وکلا نے راہداری ریمانڈ کی مخالفت کی، عدالت نے وکلا کے دلائل کے بعد راہداری ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

  • مجھے ساری رات سخت ترین سردی میں بٹھایا اور سونے نہیں دیا، شیخ رشید

    مجھے ساری رات سخت ترین سردی میں بٹھایا اور سونے نہیں دیا، شیخ رشید

    راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مجھے ساری رات سخت ترین سردی میں بٹھایا اور سونے نہیں دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو لے کر پولی کلینک پہنچی، جہاں ان کا شعبہ ایمرجنسی میں معائنہ کیا گیا۔

    اس موقع پر شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید شہبازشریف کی سیاسی موت ہے، 15 فروری کے بعد سیاسی صورتحال بدل جائے گی۔

    سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ مجھےساری رات سخت ترین سردی میں بٹھایا،سونےنہیں دیا،

    شیخ رشید نے کہا کہ مجھے گرفتارکرنےوالی تمام حکومتوں کا خاتمہ ہوا ہے، چاہے وہ حکومت ایوب خان،یحییٰ، بھٹو، نواز شریف کی ہو ،ختم ہوئی ہیں۔

    انھوں نے شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف تمہارے دن گنے جا چکے ہیں، ان کو خوف ہے ان کی حکومت جا رہی ہے، ساری قوم عمران خان کے ساتھ ہیں۔

    سابق وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت ہے ختم کر کے رہیں گے، میری گھڑیاں اور پیسے لے گئے ہیں، میرے ملازمین کو مارا پیٹا گیا۔

  • پولیس مجھے ہر حال میں گرفتار کرنا چاہتی ہے، شیخ رشید

    پولیس مجھے ہر حال میں گرفتار کرنا چاہتی ہے، شیخ رشید

    لاہور : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پولیس مجھے ہرحال میں گرفتارکرنا چاہتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پولیس کی پوری کوشش ہے کہ مجھے گرفتار کیا جائے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پولیس نے بھی میڈیا کے ذریعے مجھے طلب کیا ہے، میں اپنے بیان پر قائم ہوں، عمران خان صحیح کہتا ہے زرداری اسےقتل کروانا چاہتا ہے۔

    سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ ان کامنصوبہ عمران کونااہل اورمائنس کرناہے اور آصف زرداری کی خواہش ہےکہ اقتدار کو طول دیاجائے۔

    سابق وزیر نے کہا کہ عمران خان نے جو بیان دیا ہے کہ آصف زرداری ایک منصوبے کے ذریعے قتل کروانا چاہتے ہیں،آصف زرداری عمران خان کو دہشت گرد تنظیم کے زریعے قتل کروانا چاہتا ہے۔

    لال حویلی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ لال حویلی پر ان نے قبضہ کیا جو میری ملکیت ہے ، 16وزارتوں میں کچھ نہ ملا توحکومت اوچھے ہتھکنڈوں پراترآئی ہے۔

    قومی اسمبلی میں ضمنی انتخاب سے متعلق شیخ رشید نے کہا کہ راولپنڈی کی تینوں سیٹوں سےعمران خان الیکشن لڑیں گے، میری نشست پر بھی عمران خان الیکشن لڑیں گے۔

    سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ کے پی میں الیکشن کی تاریخ آگئی ہے پنجاب میں بھی اجائے گی، ان کے ڈبوں میں سے ہوں کی آواز آئے گی۔

    انھوں نے مزید کہا کہ تھانوں میں غنڈا گردی ہے،اپنے ایس ایچ اوز لگائے جارہےہیں، ہم اپنا کیس آئین وقانون کے تحت لڑنا چاہتے ہیں۔

    مہنگائی کے حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ گھر گھر میں ایک قیامت کا پہلو ہے، لوگ جو مر رہے ہیں ان کے پاس قبر کے پسے نہیں ہیں۔

  • ملک کو بچانے کیلئے عوام کو حکومت کے خلاف اعلان جنگ کرنا ہوگا، شیخ رشید

    ملک کو بچانے کیلئے عوام کو حکومت کے خلاف اعلان جنگ کرنا ہوگا، شیخ رشید

    راولپنڈی : سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ملک کو بچانے کیلئے عوام کو حکومت کے خلاف اعلان جنگ کرنا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت کو معلوم نہیں کہ زمین کتنی گرم ہورہی ہے، سیاست سے بات آگے نکل گئی اور ملک خانہ جنگی کی طرف جا رہا ہے۔

    شیخ رشید نے محسن نقوی کو آصف زرداری کا فرنٹ مین قراردیتے ہوئے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے تقرر کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کردیا۔

    سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ ملک میں معاشی تباہی کے بعد اب توانائی کی تباہی آگئی ہے، فیصلہ اب سڑکوں پر ہوگا اور ملک کو بچانے کیلئے عوام کو حکومت کے خلاف اعلان جنگ کرنا ہوگا۔

    پنجاب کی صورتحال کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ پنجاب میں بغیرڈولی کے سیاسی دلہنیں آگئی ہیں، حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے ملک کا کیاحال ہوگیا ہے، کل 3 بجے لا ل حویلی میں پریس کا نفرنس کروں گا۔

    پی ڈی ایم پر تنقید کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ الیکشن میں تیرہ جماعتوں کی موت ہے،اس لیے یہ بھاگ رہے ہیں۔

  • ‘پنجاب کے نگراں وزیر اعلیٰ کی نامزدگی الیکشن کمیشن پر سوالیہ نشان ہے’

    لندن : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پنجاب کے نگراں وزیر اعلیٰ کی نامزدگی الیکشن کمیشن پر سوالیہ نشان ہے ، ایک ناپسندیدہ شخص کو صوبے کا نگراں وزیر اعلیٰ نامزد کرکے عوم کی توہین کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ نگراں وزیراعلی پنجاب کی تعیناتی کرکے الیکشن کمیشن نے اپنے تباہی کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی ہے اور آنے والے الیکشن پر بھی سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یہ ایسا ہی ہے کہ جیسے دودھ کی رکھوالی کیلئے بلا بیٹھا دیا ہے، تیرہ جماعتیں جو مرضی کرلیں، عوام کے فیصلے کو روکنا پاکستان کے ساتھ زیادتی اور ناانصافی ہوگی۔

    سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ ایک ناپسندیدہ شخص کو ساٹھ فیصد صوبے کا نگراں وزیر اعلیٰ مقرر کرنا اس بات کی دلیل ہے کہ آپ عوام کی توہین اور تضحیک کررہے ہیں۔

    یاد رہے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے محسن نقوی کی بطور نگراں وزیراعلیٰ تقرری مسترد کردی تھی اور کہا تھا کہ سپریم کورٹ فیصلےکےمطابق پلی بارگین کرنیوالاعوامی عہدے کااہل نہیں ، آج پریس کانفرنس میں پورا پلان بےنقاب کروں گا۔

  • ‘عمران خان نے لاہور کو ن لیگ کا پانی پت بنادیا اب نواز شریف قُل پڑھے گا’

    راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان نے لاہور کو ن لیگ کا پانی پت بنادیا اب نواز شریف قُل پڑھے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان نے لاہور کو ن لیگ کا پانی پت بنادیا اب نوازشریف قُل پڑھے گا، 27کلومیٹر کا جزیرہ گھیرے میں ہے ، سازش دفن ہوگئی اور نواز شریف کی آمدبھی کھٹائی میں پڑگئی، حکمران نہ منہ دیکھانے نہ چور دروازے سے آنے کے قابل رہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکمران اتحادی شکست کے لیے تیار رہیں ، 100 دن میں الیکشن شیڈول آجائے گا۔

    سابق وزیر نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ وزیرداخلہ نےتختہ لاہورلےکرآناتھاوہ ن لیگ کاتابوت لےکرواپس آئے، آب ان کو سمجھ آجانی چاہیےکہ عمران خان کوسیاست آتی ہے۔

    اعتمادکی منصوبہ بندی 3 دن پہلےکرلی گئی تھی، ن لیگ کی سیاست کو اُن کے شہرلاہورمیں دفن کردیاگیا ہے، عمران خان اسمبلیاں تحلیل کرے گا اور عنقریب انتخابی مہم زخمی حالت میں شروع کرے گا۔

  • حکومت نے 10 ماہ میں غریب سے روٹی کا نوالہ چھین لیا: شیخ رشید

    حکومت نے 10 ماہ میں غریب سے روٹی کا نوالہ چھین لیا: شیخ رشید

    اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکومت نے 10 ماہ میں اپنے کیسز ختم کروا دیے اور غریب سے روٹی کا نوالہ چھین لیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ہائیکورٹ کے حکم پر اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن نہیں ہوئے، الیکشن جب بھی ہوگا 13 پارٹیوں کے خلاف اسلام آباد میں ریفرنڈم ہوگا۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ترسیلات زر، برآمدات اور سرمایہ کاری میں کمی ہوگئی، مہنگائی 30 فیصد بڑھ گئی۔

    انہوں نے کہا کہ 10 ماہ میں اپنے کیسز ختم کروا دیے اور غریب سے روٹی کا نوالہ چھین لیا، عنقریب ان کے کیسوں کا اور اوور سیز ووٹوں کا فیصلہ سپریم کورٹ کرے گی۔

    شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ معاشی اور سیاسی تباہی قومی سلامتی تک پہنچ گئی۔