Tag: sheikh rasheed

  • امید کرتا ہوں 25 اپریل یا یکم مئی سے محدود ٹرینیں چلادیں گے، شیخ رشید

    امید کرتا ہوں 25 اپریل یا یکم مئی سے محدود ٹرینیں چلادیں گے، شیخ رشید

    راولپنڈی: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ شہبازشریف اب بھی نہیں آئیں گے انہیں جا کر پکڑنا پڑے گا ،کورونا وائرس سےمتاثرہ افراد کے لیے ٹرین تیارہے ، امید کرتا ہوں 2 اپریل یا یکم مئی سے محدود ٹرینیں چلادیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس سےمتاثرہ افراد کے لیے ٹرین تیار ہے ، جب چاہیں ٹرین استعمال کی جاسکتی ہے۔

    وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ریلوے اس بحران کے وقت قوم کے ساتھ ہے، ہمارے750اسٹیشن ہیں جہاں ضرورت ہوئی ٹرین پہنچا دیں گے،ریلوے کے پاس آئسولیشن کیلئے بہت ڈبےہیں ، یکم مئی سے محدود پیمانے پر ریل آپریشن شروع کررہے ہیں۔

    شیخ رشید نے کہا کہ ہمیں اس وقت سیاست نہیں کرنی چاہیے، ہم سب کواس وقت ایک ہوکر کھیلناہے، کورونا کے بعدزندہ رہے تو سیاست کر لیں گے۔

    شہباز شریف سے متعلق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کوروناکی وجہ سے نہیں کورونا کی پرواز سے آئے ہیں، شہبازشریف اب بھی نہیں آئیں گے انہیں جا کر پکڑنا پڑے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں نےکل وزیراعظم سےکہا تمام میڈیا اور مخالفین سے صلح کریں، رمضان آرہا ہے صلح کا وقت ہے،سیاست بعد میں کر لیں گے، مسئلہ ہے کہ کوئی سیاست کی طرف نہیں دیکھ رہا ملک کو بچانے کی طرف دیکھا جارہاہے، اس وقت سیاست نہیں ہونی چاہئے۔

    نیب کے حوالے سے وفاقی وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ نیب نےمیرےبیان کےساتھ دم کابیان ساتھ لگایاہے، میں نے جومذاق میں کہا نیب نے سیریس لے لیا، نیب والوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ میرے پاس 2مؤکل ہیں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کوروناوائرس بڑھ رہاہےسفیدپوش کوبچاناہے، عمران خان کی پالیسی کوروناوائرس پربہت اچھی ہے، مشکل وقت میں تمام لوگوں کو غریبوں کی امداد کرنی چاہیئے،شوزیراعظم نے غریبوں کیلئے احسا س پروگرام شروع کیا ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ریلوے کے اسپتالوں میں6وینٹی لیٹرزموجود تھے، ریلوے کےمزدوروں نے ایک دن کی تنخواہ وزیراعظم فنڈ میں دی ہے جبکہ ملازمین نے 5 کروڑ ایک لاکھ روپے عطیہ دیئے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اپٹماوالےسےدرخواست کروں گا5ارب روپیہ دیں، جوسڑک پرہےلوگ اس کی مددکررہےہیں، دکاندارطبقہ پس گیا ہے، مرادعلی شاہ سے بھی کہہ چکاہوں لوگوں کو چھوڑو، امید کرتا ہوں 25یا پہلی تاریخ کو محدود ٹرینیں چلادیں گے۔

  • کوشش ہے لوگوں کو ان کے ٹکٹس گھروں تک پہنچائیں: شیخ رشید

    کوشش ہے لوگوں کو ان کے ٹکٹس گھروں تک پہنچائیں: شیخ رشید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کوشش ہے کراچی اور لاہور میں لوگوں کو ان کے ٹکٹس گھروں تک پہنچائیں، آن لائن 60 فیصد اور باقی 40 فیصد ٹکٹس گھروں تک پہنچائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ این ڈی ایم اے کو ضرورت پڑی تو ٹرینیں بارڈرز پر بھیجنے کو تیار ہیں، محمد افضل کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے 10 ہزار ماسک دیے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ریلوے کے قلیوں کے لیے آرمی چیف نے 3 ہزار راشن بیگ بھیجے ہیں، ہر قلی کو 12 ہزار روپے ملیں گے، یہ میرا وعدہ ہے۔ جون سے پہلے تمام پی ایل اے ملازمین کو کنفرم کردیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت میں لوگ اپنے گھروں کو جاتے ہوئے مر گئے، ہم نے لاک ڈاؤن کے شروع میں ہی ٹرین چلا کر لوگوں کو گھروں تک پہنچایا۔ کوشش ہے کراچی اور لاہور میں لوگوں کو ان کے ٹکٹس گھروں تک پہنچائیں، آن لائن 60 فیصد اور باقی 40 فیصد ٹکٹس گھروں تک پہنچائیں گے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرونا وائرس کنٹرول میں ہے، امریکا، اسپین، فرانس اور بیلجیئم کی طرح لوگ سڑکوں پر نہیں مر رہے۔ کل اجازت دی گئی ہے نمازی فاصلہ رکھ کر نماز پڑھ سکتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ریلوے ملازمین نے 5 کروڑ ایک لاکھ 85 ہزار ریلیف فنڈ میں دیا ہے، اللہ پر یقین ہے انشا اللہ پاکستان میں کرونا جلد ختم ہوجائے گا۔

  • ریلوے کا 5 ارب روپے ماہانہ نقصان ہو رہا ہے: شیخ رشید

    ریلوے کا 5 ارب روپے ماہانہ نقصان ہو رہا ہے: شیخ رشید

    لاہور: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں ریلوے کا 5 ارب روپے مہینے کا نقصان ہورہا ہے، ملک میں سفید پوش طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہو رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی جانب سے 3 ہزار بیگج دیے گئے ہیں، ہر قلی کو 12 ہزار روپے فراہم کیے جائیں گے۔ این ڈی ایم اے نے 10 ہزار ماسک فراہم کیے ہیں، این ڈی ایم اے سے مزید ماسک بھی لیں گے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ریلوے نے کسی مزدور کی تنخواہ یا پنشن لیٹ نہیں ہونے دی، 30 کوچز پر مشتمل ٹرین کل چمن کے لیے روانہ کی جائے گی، چمن جانے والی ٹرین میں 2 میڈیکل وینز بھی لگائی جائیں گی، چمن اور تفتان میں ٹرینیں لگائیں اور زائرین کو آئسولیشن میں رکھیں۔

    انہوں نے کہا کہ 30 ٹرینوں کا بیڑہ لاہور سے کل چمن کے لیے روانہ ہوجائے گا، میڈیا کو قلیوں کی فکر ہے جس پر ان کا مشکور ہوں۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے قرض ادائیگی میں آسانی کے لیے کردار ادا کیا، 70 ملکوں کی لسٹ میں پاکستان کا نام بھی شامل ہوگیا ہے۔ ملک میں سفید پوش طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہو رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ قومیں قدرتی آفات میں مل کر مسائل کو بانٹتی ہیں، پہلے گولہ باری سندھ کی طرف سے نہیں ہونی چاہیئے تھی۔ شہباز شریف کا خیال تھا کہ کرونا سے معیشت مکمل ختم ہوجائے گی۔ شہباز شریف آخری فلائٹ پکڑ کر ملک واپس آگئے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان اگر جہانگیر ترین سے فاصلہ کر سکتے ہیں تو دوسروں سے بھی کر سکتے ہیں، سیاست ایسی چیز ہے جو ایک الیکشن کے بعد دوسرے کی تیاری کرتی ہے۔ عمران خان مافیاز کو گھیرے میں لے کر آرہے ہیں۔ مافیاز کے ترجمان اسی وجہ سے چیخ رہے ہیں۔

  • عمران خان ایک مرتبہ کسی کو چھوڑ دیں تو پھر اس کو نہیں دیکھتے، شیخ رشید

    عمران خان ایک مرتبہ کسی کو چھوڑ دیں تو پھر اس کو نہیں دیکھتے، شیخ رشید

    کراچی: وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ایک مرتبہ کسی کو چھوڑ دیں تو پھر اس کو نہیں دیکھتے، آٹا چینی بحران کی فرانزک رپورٹ حکومت کے لیے بہت بڑا امتحان ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’’الیونتھ آور‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ 25 اپریل پر سب کی نظریں ہیں، میڈیا بھی اس کے پیچھے لگا ہوا ہے، عمران خان کی سیاست بھی فرانزک رپورٹ کی وجہ سے داؤ پر لگی ہوئی ہے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ پرنسپل سیکریٹری سے لوگ خوش نہیں ہوتے، اعظم خان معقول انسان ہیں، وزیر پرنسپل سیکریٹری سے خوش نہیں ہوتے، عمران خان اعظم خان پر بھروسہ کرتے ہیں، وزیراعظم نے کہہ دیا ہے وہ کسی کو نہیں چھوڑیں گے۔

    سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ ادارے اور جمہوری حکومت ساتھ چل رہے ہیں، زرداری اور نواز شریف کی سیاست ختم دیکھ رہا ہوں، چوہدری برادران سمجھدار سیاست دان ہیں، مریم اور بلاول کے ساتھ دھواں چھوڑتے ہوئے انجن انہیں لے ڈوبیں گے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہر آدمی کو گولی دی جاسکتی ہے، عمران خان بھی تو انسان ہیں، پولیٹیکل ڈاکٹرز کی بھی بہت پہنچ ہوتی ہے بڑی پی آر ہوتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی میں اچھے لوگ بھی ہیں جنہیں اوپر آنے نہیں دیا جاتا، پی پی میں دھواں دینے والے انجن نہیں چل سکتے یہ وائرس پھیلائیں گے، بڑے کاغذات دکھا کر ملک سے چلے گئے، میڈیا نے بھی ایسا تاثر دیا کہ آج نہیں تو کل مرنے والا ہے۔

  • کرونا کے خطرے کے پیش نظر مزید 24 ٹرینوں کو روک دیا گیا، شیخ رشید

    کرونا کے خطرے کے پیش نظر مزید 24 ٹرینوں کو روک دیا گیا، شیخ رشید

    راولپنڈی: وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کرونا کے خطرے کے پیش نظر مزید 24 ٹرینوں کو روک دیا گیا ہے، اب تک مجموعی طور پر 34 ٹرینوں کو روکا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ملک میں 134 میں سے 100 ٹرینیں چل رہی ہیں، 10 سے 15 فریٹ ٹرینیں چل رہی ہیں۔

    شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان ریلوے کے یومیہ مسافروں کی تعداد میں کمی ہوئی ہے، 2 لاکھ سے کم ہوکر ایک لاکھ 65 ہزار مسافر یومیہ سفر کررہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کرائے کی مد میں حاصل 8 کروڑ روپے مسافروں کو واپس کردئیے ہیں، مسافر اپنا ٹکٹ دوسری ٹرین میں بھی استعمال کرکے سفر کرسکتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: ریلوے کا شہروں کے اندر اور باہر مختلف اسٹیشنز پر اضافی اسٹاپ دینے کا فیصلہ

    واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر ریلوے شیخ رشید نے کرونا وائرس کے پیش نظر مرحلہ وار 34 ٹرینیں بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 134 ٹرینیں روزانہ چلتی ہیں، 22 مارچ سے 12 ٹرینیں بند کی جارہی ہیں، ضرورت پڑنے پر مزید 20 ٹرینیں بھی بند کرسکتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم جو کماتے ہیں وہی ریلوے پر خرچ کرتے ہیں، اگر پوری سروس بند کی تو ہمارے پاس پنشن اور ملازمین کی تنخواہ کے پیسے نہیں ہیں، ہم 134 ٹرینوں میں سے 34 بند کرنے جارہے ہیں اس سے ملازمین کی تنخواہیں نہیں رکیں گی۔

  • کرونا وائرس، شیخ رشید کی صوبائی حکومتوں کو بڑی پیشکش

    کرونا وائرس، شیخ رشید کی صوبائی حکومتوں کو بڑی پیشکش

    اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کرونا وائرس کے پیش نظر صوبائی حکومتوں کو بڑی پیشکش کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے صوبائی حکومتوں کو ریلوے کے اسپتال اور ڈسپنسریاں آئسولیشن وارڈ بنانے کی پیشکش کردی۔

    شیخ رشید نے کہا ہے کہ تمام اسٹیشنوں پر اسپرے اور صفائی کی ہدایت کردی ہے، ریلوے کے تمام اسپتالوں میں کرونا وائرس کے ٹیسٹ کی سہولت دے رہے ہیں، ریلوے کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی بھی نافذ کردی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی سیاسی طور پر موت ہوگئی ہے، ان کی ڈیمانڈ اور نعرے ہیں کہ ملک سے باہر جانے دو۔

    مزید پڑھیں: اسلام آباد میں کرونا وائرس سے متاثرہ پہلی مریضہ کا انکشاف، حالت تشویشناک

    شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ایم ایل ون منصوبہ ریلوے کی زندگی ہے، یہ متاثر نہیں ہوگا، فریٹ ٹرینوں کی سروس بھی فی الحال جاری رہے گی۔

    دوسری جانب کراچی میں ریلوے کے تمام اسپتالوں، ڈویژنوں میں کرونا سے متعلق ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، ریلوے کے چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ افسر نے تمام ڈویژنل اسپتالوں کو ہدایات جاری کردیں۔

    ریلوے حکام کے مطابق کرونا کے مشتبہ مریض کی اسکریننگ کے لیے ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف موجود ہوں گے، ریلوے کے اسپتالوں میں کرونا کے مشکوک کیسز کے لیے علیحدہ وارڈز قائم کردئیے گئے ہیں، اسٹیشنز، ریلوے کالونیوں، اسپتالوں، آفس بلڈنگ میں پمفلٹ تقسیم اور پینا فلیکس آویزاں کردئیے گئے ہیں۔

  • وزیراعظم عمران خان اس مہینے اہم اعلان کریں گے

    وزیراعظم عمران خان اس مہینے اہم اعلان کریں گے

    لاہور: وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان معیشت پراچھی خبردیں گے اور اس مہینےآٹااورچینی چوروں کےناموں کااعلان کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا پچھلےسال کی نسبت مسافراورفریٹ میں3ارب زیادہ کمارہےہیں، فری ٹریک پالیسی لارہے ہیں اور9 ٹرینوں کو پرائیویٹ سیکٹر کو دینے جارہے ہیں، بزنس، اے سی اسٹینڈرڈ کیلئے دو طرفہ ٹکٹس پر 25فیصدچھوٹ ہوگی۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان اسی مہینے چینی اور آٹا مافیا کو شکنجے میں لیں گے ، لوگوں کامطالبہ ہے چینی اورآٹاچوروں کو بے نقاب کیاجائے، اس مہینے آٹا اور چینی چوروں کے ناموں کا اعلان کریں گے۔

    وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ایم ایل ون میری زندگی کا مشن ہے ، وزیراعظم کو کہا میں ریلوے میں ایم ایل ون کے لیے آیا ہوں ،ایم ایل ون میں کوئی ریلوے کراسنگ نہیں ہوگی۔

    ان کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ ٹرین بہتر چل رہی ہے، ہمارے ساتھ ٹریفک مافیا کی بھی لڑائی ہے ، شکر کریں میری ایک سیٹ ہے ،اگر2 ہوتیں تو دنیا کو چکرا دیتا، زندگی میں 8 دفعہ وزیر بنا ہوں، میرا مشن نالہ لئی اور ایم ایل ون ہے۔

    شیخ رشید نے کہا وزیراعظم عمران خان معیشت پراچھی خبردیں گے، نیب آرڈیننس پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی مل کر بنارہی ہے، مافیا اتنے مہنگے وکیل رکھتے ہیں تو وہ ویسے ہی متاثرہوتےہیں، نیب کوبھی اچھے وکیل رکھنےچاہئیں۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کچھ نیا نہیں ہونے جارہاہے، شاہدخاقان جتنی باتیں کررہے ہیں عنقریب فیصلےآئیں گے اور بلاول کے ہاتھوں پیپلزپارٹی کی پنجاب میں دال نہیں گل سکتی۔

    انھوں نے مزید کہا کہ فنانس، پلاننگ پیسے دیں گے اور 6ماہ میں کے سی آر چلانےکی کوشش کریں گے ، پہلوان وہ ہوتے ہیں جو اکھاڑے میں کھیلتےہیں۔

    مقبوضہ کشمیر اور بھارت کے حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھا کشمیرکے3دورےکرکےآیاہوں ، بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ برا سلوک ہو رہا ہے، یہاں کے مسلمانوں کے سوچنے کا مقام ہے ، پاکستان کتنی بڑی جنت ہے، کشمیر پر عمران خان کی کوئی کمزور پالیسی نہیں۔

  • شیخ رشید کا 100 روپے ٹکٹ والی ٹرین چلانے کا اعلان

    شیخ رشید کا 100 روپے ٹکٹ والی ٹرین چلانے کا اعلان

    گوجرانوالہ: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ لاہور ایکسپریس کا افتتاح کرنے جارہے ہیں، گوجرانوالہ تا لاہور ایکسپریس کا ٹکٹ 100 روپے رکھا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ میں 6 ماہ میں چھوٹا ڈرائی پورٹ بنائیں گے، ایم ایل ون میں 1 لاکھ لوگوں کو نوکریاں دیں گے۔ عمران خان کی حکومت کا سب سے بڑا کام ایم ایل ون ہوگا۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایم ایل ون کے بعد لاہور سے کراچی 8 گھنٹے میں پہنچیں گے، عمران خان کی حکومت میں گوجرانوالہ لاہور ایکسپریس کا افتتاح کر رہے ہیں۔

    70 سال میں کسی نے نہیں سوچا کہ روڈ کی کیا حالت ہے، شٹل ٹرین 6 بار گوجرانوالہ اور لاہور کے درمیان چلے گی۔ گوجرانوالہ تا لاہور ایکسپریس کا 100 روپے کا ٹکٹ رکھا ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ لاہور ایکسپریس میں اے سی بوگیاں بھی لگائیں جس کا ٹکٹ 300 ہوگا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اپریل میں دنیا کی بڑی شخصیت ایم ایل ون کی بنیاد رکھے گی۔ ایک دو ماہ کے اندر ریلوے میں انقلاب آرہا ہے۔ کوشش ہے ایم ایل ون کو جلال آباد تک لے کر جائیں گے۔

    وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ریلوے کے مقامی ٹریک کی حالت کو بھی بہتر کیا جارہا ہے، شٹل ٹرین کے باعث تاجروں کو بے حد فائدہ ہوگا۔

  • مولانا اگر دھرنا دینے آئیں گے تو دھرلیا جائےگا ، شیخ رشید کا انتباہ

    مولانا اگر دھرنا دینے آئیں گے تو دھرلیا جائےگا ، شیخ رشید کا انتباہ

    لاہور : وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہےمولانااگر دھرنا دینے آئیں گے تو دھرلیا جائےگا، چور ڈاکو باہر جا کر نئی ٹوپیاں پہنیں یہ حکومت برداشت نہیں کرے گی، مہنگائی ہماری اپوزیشن اورسوکن ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کراچی کالوڈکےسی آرپرمنتقل کریں گے، اپریل کے آخر میں کوچز کو نئی شکل دینے جارہے ہیں، سپریم کورٹ کےحکم پر کے سی آر پر کام شروع کرنے جا رہے ہیں، پچھلے سال کی طرح اس  سال بھی خسارہ کم کریں گے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کوئی لڑائی نہیں کریں گی، دونوں میڈیا میڈیا کھلیں گی، نیب آرڈیننس مل کربناسکتے ہیں تو حکومت کے لئے گنجائش پیدا کر سکتے ہیں، مریم نواز کے باہر جانے میں کابینہ بھی رکاوٹ ہے۔

    وزیر ریلوے نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان بہت محنت کررہے ہیں، ریونیومیں اضافے کیلئےسب کو ساتھ لےکر چلنا چاہتے ہیں ، ہم نے کسی کو بھی ایک مرلہ زمین نہیں دی۔

    ان کا کہنا تھا کہ آٹےکا بحران سازش تھا، چینی کا بحران بحران تھا ، آٹا چینی بحران میں جو بھی ملوث تھا وزیراعظم گھیرا تنگ کررہے ہیں۔

    شیخ رشید نے کہا کہ ایم کیوایم شریف پارٹی ہے ہمارے ساتھ ہے ، ہمارے ساتھ صرف مولانافضل الرحمان نہیں، مولانا اگر دھرنادینےآئیں گے تو دھرلیا جائےگا، مولانا جلسہ کرنے آئیں گے تو پکوڑوں اور سموسوں سےاستقبال کریں گے۔

    مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ دنیاکی کوئی طاقت کشمیریوں کوآزادی سےنہیں روک سکتی، مودی نے کشمیرمسئلے کو زیادہ زندہ کیا ہے ، بھارت کےاسٹیجز پر پاکستان زندہ بادکےنعرےلگ رہے ہیں،بھارت میں بچیاں پاکستان زندہ باد کےنعرےلگارہی ہیں۔

    انھوں نے مزیدکہا کہ مریم آتی ہےتوپھرشہبازشریف کی سیاست کی پوزیشن کوئی اورہوگی، چورڈاکوباہرجاکرنئی ٹوپیاں پہنیں یہ حکومت  برداشت نہیں کرے گی، بلاول کی نظر کیا خطرناک ہوگی اسے اپناصدقہ دیتےرہناچاہیے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مہنگائی ہماری اپوزیشن اورسوکن ہے، 3بارعمران خان کشمیر کےمسئلےکویو این لےکر گئے ہیں، ہماری معاشی ٹیم گرےلسٹ سے نکلنے کی کوشش کر رہی ہے۔

    وزیر ریلوے نے کہا کہ سانحہ تیزگام کےمتاثرین کومعاوضہ مل چکا،چندایک کامسئلہ ہےجوحل ہوجائے گا۔

  • سانحہ تیزگام : شیخ رشید نے شارٹ سرکٹ سےآگ لگنےکی رپورٹ مستردکردی

    سانحہ تیزگام : شیخ رشید نے شارٹ سرکٹ سےآگ لگنےکی رپورٹ مستردکردی

    اسلام آباد : وزیر ریلوے شیخ رشیدنے سانحہ تیزگام میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگنے کی رپورٹ مستردکردی اور کہا یہ واضح نہیں کہ آگ پہلے لگی یا سلنڈر پہلے پھٹا، دوبارہ تحقیقات کرکے رپورٹ مرتب کی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشیدنے سانحہ تیزگام میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگنے کی رپورٹ مستردکردی اور رپورٹ دوبارہ مرتب کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا یہ واضح نہیں کہ آگ پہلے لگی یا سلنڈر پہلے پھٹا۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 4 اسسٹنٹ منیجرزکو دوبارہ تحقیقات کیلئے کہا ہے، نئی تحقیقات میں طے کیا جائے گا کہ آگ پہلے لگی یا سلنڈر پہلے پھٹا۔

    وزیر ریلوے نے کہا کہ سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ کراچی سرکلرریلوےپرایکشن لیا، ریلوے سےمتعلق کی پہلی رپورٹ27 نومبر کو جمع کرائی تھی، ایم ایل ون منصوبے پر بھی اسد عمر اور سپریم کورٹ کا شکریہ اداکرتاہوں، سپریم کورٹ کی وجہ سے آج ٹینڈر جاری ہونے کی تاریخیں آگئی ہیں۔

    مزید پڑھیں : تیزگام ٹرین حادثہ شارٹ سرکٹ کے باعث ہوا

    ان کا کہنا تھا کہ پہلے ریلوے کا کوئی بزنس پلان نہیں تھا اب بزنس پلان آگیا ہے، کراچی سرکلر ریلوے سےمتعلق رات کو بھی آپریشن کئےہیں، سرکلر ریلوے کا سارا ٹریک خالی کرائیں گے۔

    شیخ رشید نے مزید کہا کہ سندھ حکومت اور ہم ایک ہی پیج پر ہیں، کراچی سرکلر ریلوے کےتھوڑےٹریک پر مزاحمت کا سامنااب بھی ہے ، سپریم کورٹ ایک بار لاٹھی چارج کرتی ہے تو سارا نتیجہ نکل آتا ہے۔

    یاد رہے کہ 30 اکتوبر 2019 کو کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیز گام ایکسپریس میں پنجاب کے علاقے لیاقت پور کے قریب گیس سلینڈر پھٹنے سے آتشزدگی کے باعث 75 افراد جاں بحق اور متعدد مسافر زخمی ہوگئے تھے۔