Tag: sheikh rasheed

  • وزیر اعظم نے خاص طور پر کہا ہے قانونی معاملات نہ چھیڑے جائیں: شیخ رشید

    وزیر اعظم نے خاص طور پر کہا ہے قانونی معاملات نہ چھیڑے جائیں: شیخ رشید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان 5 سال پورے کریں گے، وزیر اعظم نے خاص طور پر کہا ہے قانونی معاملات کو نہ چھیڑا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کوئی مسئلہ نہیں، آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے لیے جو بھی طریقہ کار ہوگا اپنا لیا جائے گا۔

    شیخ رشید نے کہا کہ عدالت جو بھی فیصلہ کرے گی قابل قبول ہوگا۔ ملک میں عدالتیں آزاد ہیں۔ اداروں میں کسی قسم کا تصادم نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان 5 سال پورے کریں گے، وزیر اعظم نے خاص طور پر کہا ہے قانونی معاملات کو نہ چھیڑا جائے۔

    بھارت کے حالات کے حوالے سے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بھارت کا مسلمان انقلاب کے لیے نکل آیا ہے، مودی سرکار کے لیے یہ سب کچھ برداشت سے باہر ہوگا۔ ہوسکتا ہے کہ مارچ تک بھارت سرحد پر کشیدگی کرے۔ ہم سب کو ہر وقت تیار رہنا چاہیئے۔

    شیخ رشید نے مزید کہا کہ آصف زرداری اسپتال میں بیٹھ کر بلاول کو کلین چٹ دلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اللہ پاک بلاول بھٹو کو ہدایت دے۔

    اس سے قبل ایک موقع پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اگر بھارت نے سرحدوں پر چھیڑ چھاڑ کی تو راولپنڈی تیار ہے، راولپنڈی غیرت مندوں کا شہر ہے، اپناحق ادا کرے گا۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ایک سے ڈیڑھ ماہ سیاست کے لیے بہت اہم ہے، ایک سے ڈیڑھ ماہ کے دوران عمران خان حالات پر قابو پالیں گے۔

  • پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے ایم ایل ون منصوبہ ناگزیر ہے: شیخ رشید

    پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے ایم ایل ون منصوبہ ناگزیر ہے: شیخ رشید

    لاہور: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ایم ایل ون پر کام اگلے سال سے شروع کیا جارہا ہے، پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے ایم ایل ون منصوبہ ناگزیر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید سے پاکستان میں چین کے سفیر کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں کراچی تا پشاور مین لائن ون ریل منصوبے پر پیشرفت کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 1872 کلو میٹر لائن ون منصوبے کا پی سی ون پیکج پلاننگ کمیشن کو بھجوا دیا، امید ہے اسی سال پی سی ون منظور ہوجائے گا۔ ایم ایل ون پر کام اگلے سال سے شروع کیا جارہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ منصوبے کی رفتار کو مزید تیز کریں گے، ایم ایل ون پراجیکٹ سی پیک منصوبوں کا دل ہے۔ پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے ایم ایل ون منصوبہ ناگزیر ہے۔

    چینی سفیر کا کہنا تھا کہ ایم ایل ون اہم منصوبہ ہے، چین اس کے لیے تمام وسائل فراہم کرے گا۔ چینی حکومت اور ریل کمپنیاں، پاکستان ریلوے کو معاونت فراہم کریں گی۔

    اس سے قبل شیخ رشید نے شیخوپورہ ریلوے اسٹیشن کے لیے ایک کروڑ فنڈ کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ شیخوپورہ ریلوے اسٹیشن کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ شیخوپورہ کے لیے 16 ٹرینیں پہلے سے ہی چل رہی ہیں، قراقرم اسٹاپ کی بحالی میٹنگز میں طے پائے گی۔

  • کشمیر کے معاملے پر پاکستان میں سب متفق ہیں: شیخ رشید

    کشمیر کے معاملے پر پاکستان میں سب متفق ہیں: شیخ رشید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ جو کشمیریوں کو بے وقوف سمجھتا ہے اس سے بڑا کوئی بے وقوف نہیں، کشمیر کے معاملے پر پاکستان میں سب متفق ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ میں نے کشمیر کی جدوجہد آزادی کو بہت قریب سے دیکھا ہے، کشمیریوں نے بے سرو سامانی میں جدوجہد شروع کی۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کشمیر کو پاکستان کا حصہ بنانے کے لیے خون کے نذرانے دینے ہوں گے۔ کشمیری قوم بہت ذہین قوم ہے۔ پاکستان جدوجہد آزادی کشمیر کا بیس کیمپ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جو کشمیریوں کو بے وقوف سمجھتا ہے اس سے بڑا کوئی بے وقوف نہیں، کشمیر کے معاملے پر پاکستان میں سب متفق ہیں۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اس ملک کو لوٹنے والے کو کوئی پوچھنے والا نہیں۔ ملکی جنگی محاذ پر فتح حاصل کرنے کو غدار قرار دے دیا گیا۔ ہمیں آپس کے اختلافات ختم کرنے چاہئیں۔ کل کے فیصلے سے فاصلہ بڑھے گا۔

    اس سے قبل ایک موقع پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اگر مشرف غدار ہو سکتے ہیں تو ضمانتیں لینے والے چوروں لٹیروں پر کیا کہیں؟ عدالتی فیصلے میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ ہمارے پڑوس میں شہریت بل کے خلاف بھرپور احتجاج چل رہا ہے ایسے حالات میں پاک فوج کے خلاف ایسی باتیں کرنے سے نقصان ہوگا۔

  • مارچ تک نیب کو بہت ساری رقم پلی بارگین کی شکل میں ملے گی: شیخ رشید

    مارچ تک نیب کو بہت ساری رقم پلی بارگین کی شکل میں ملے گی: شیخ رشید

    کراچی: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مارچ تک نیب کو بہت ساری رقم پلی بارگین کی شکل میں ملے گی، موجودہ حکومت اپنے 5 سال پورے کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کراچی ریلوےمیں بہتری کے لیے ٹینڈر کیے گئے۔ موجودہ حکومت اپنے 5 سال پورے کرے گی۔

    وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن پر اپوزیشن سے مل بیٹھ کر بہتر فیصلہ کریں گے، مولانا فضل الرحمٰن سے دسمبر کے بعد بات کروں گا۔ بہت سارے لیڈر نئے سال کا آغاز لندن میں کر رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ مارچ تک نیب کو بہت ساری رقم پلی بارگین کی شکل میں ملے گی، یہ سیاستدان نہیں بلکہ یہ حادثوں کی پیداوار ہیں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آصف زرداری جیل کاٹ سکتے ہیں مگر نواز شریف نہیں۔ کوئی مائنس فارمولہ نہیں ہوگا۔ نواز شریف اور زرداری کی کوئی سیاست نہیں دیکھ رہا۔

    انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی ایکسٹینشن سے متعلق جلد فیصلہ ہوجائے گا، پی آئی سی واقعے پر کالے کوٹ کو بڑی ندامت اٹھانی پڑی۔ اسپتالوں پر پڑھا لکھا طبقہ حملہ نہیں کر سکتا۔ پی آئی سی واقعے سے وکلا کا اپنا امیج تباہ ہوا۔

    شیخ رشید نے مزید کہا کہ مہنگائی اور بیروزگاری کم کرنا ہمارے لیے بڑا چیلنج ہے، کراچی سرکلر ریلوے کا 38 کلو میٹر کا ٹریک خالی کروا دیا۔

  • 3 ماہ میں  مہنگائی کنٹرول ہوگی اور بجلی، گیس کے بل ٹھیک ہو جائیں گے، شیخ رشید

    3 ماہ میں مہنگائی کنٹرول ہوگی اور بجلی، گیس کے بل ٹھیک ہو جائیں گے، شیخ رشید

    ،راولپنڈی : وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا 3 ماہ میں مہنگائی کنٹرول ہوگی ،بجلی،گیس کے بل ٹھیک ہو جائیں گے ،بھارت کے مسلمان پوری دنیا کی طرف دیکھ رہےہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے سرگودھا روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ایک سے16گر یڈ ملازمین کی مراعات کیلئےوزیر اعظم سے بات کروں گا، رائیونڈ سے بھی ٹرین چلانےکافیصلہ کیا ہے، سرگودھا ڈویژن سے ٹرین آج چلائی جائے گی۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ریلوے کا خسارہ 3سال میں پورا کریں گے، حکومت گرانے کیلئےغیرجمہوری زبانیں استعمال کی جارہی ہیں، ملک اب بہتری کی طرف جائے گا اور 3ماہ میں مہنگائی کم ہوگی ،بجلی، گیس کے بل ٹھیک ہو جائیں گے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ اچھی بات ہے کہ عدلیہ نے بہتر اقدا م لئے اور زرداری کی ضمانت ہوئی ہے ، مریم اورفریال کےباہرجانے کے لئے حالات سازگار نہیں دیکھ رہا۔

    ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں جو کل حادثہ ہوا ہے، افسوسناک ہے ، یہی وجہ طلبا یونین کی بحالی میں رکاوٹ ہے، نیب کی ریکوری آنے والی ہے، بلاول 18 سال کے تھے، جب وہ 5کمپنیوں کے ڈائریکٹر تھے، نیب سے اچھی خبریں آئیں گی اور پیسہ بھی واپس آئے گا۔

    بھارت کے حوالے سے وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ہٹلر مودی نے بھارت میں مسلمانوں کا جینا دوبھر کردیاہے، بھارت کے مسلمان پوری دنیا کی طرف دیکھ رہے ہیں، بھارت کے تمام مسلمانوں کو گھیرا جارہا ہے۔

    مزید پڑھیں : جو لوگ الیکشن کا مطالبہ کر رہے ہیں ان کو شرم آنی چاہیئے، شیخ رشید

    گذشتہ روز شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جو لوگ الیکشن کا مطالبہ کر رہے ہیں ان کو شرم آنی چاہیئے، یہ کیسے کہہ سکتے ہیں الیکشن کمیشن میرا اور جج میرا ہونا چاہیئے۔ چیف الیکشن کمشنر غیر جانبدار ہونا چاہیئے، اپوزیشن نے 2013 اور 2018 کے دونوں الیکشن نہیں مانے۔

    وزیر ریلوے نے کہا تھا کہ ملکی حالات ایسے ہیں کہ ٹینشن کم کرنے کی ضرورت ہے۔ عوام مہنگائی میں پس رہے ہیں۔ بجلی گیس کے بل عوام کی پہنچ سے باہر ہوتے جارہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارت ایک ہندو اسٹیٹ بنتی جارہی ہے۔ مسلمانوں کو 10 ویں درجے کا شہری بھی تسلیم نہیں کیا جارہا، پاکستان اور ہندوستان کے حالات مزید تلخ ہوجائیں گے، مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ہمیں عملی طور پر کام کرنا ہوگا۔ مودی کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔

  • دل کے اسپتال پر دھاوا بول کر وکلا نے جہالت کا ثبوت دیا: شیخ رشید

    دل کے اسپتال پر دھاوا بول کر وکلا نے جہالت کا ثبوت دیا: شیخ رشید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ دل کے اسپتال پر دھاوا بول کر وکلا نے جہالت کا ثبوت دیا، ساری دنیا میں ہماری جگ ہنسائی ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں مسائل کی کوئی کمی نہیں ہے۔ نوجوان پاکستان کا اثاثہ اور روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔

    سیاسی حالات پر گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ آصف زرداری کی ضمانت ہوئی ہے اچھی بات ہے، یہ لوگ مارچ تک پلی بارگین کریں گے۔ پلی بارگین نہ ہوئی تو بلاول کی سیاست فارغ ہوجائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ جو لوگ الیکشن کا مطالبہ کر رہے ہیں ان کو شرم آنی چاہیئے۔ یہ کیسے کہہ سکتے ہیں الیکشن کمیشن میرا اور جج میرا ہونا چاہیئے۔ چیف الیکشن کمشنر غیر جانبدار ہونا چاہیئے، اپوزیشن نے 2013 اور 2018 کے دونوں الیکشن نہیں مانے۔

    وزیر ریلوے نے کہا کہ ملکی حالات ایسے ہیں کہ ٹینشن کم کرنے کی ضرورت ہے۔ عوام مہنگائی میں پس رہے ہیں۔ بجلی گیس کے بل عوام کی پہنچ سے باہر ہوتے جارہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت ایک ہندو اسٹیٹ بنتی جارہی ہے۔ مسلمانوں کو 10 ویں درجے کا شہری بھی تسلیم نہیں کیا جارہا۔ پاکستان اور ہندوستان کے حالات مزید تلخ ہوجائیں گے۔ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ہمیں عملی طور پر کام کرنا ہوگا۔ مودی کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کل لاہور واقعے پر پوری قوم شرمندہ و افسردہ ہے، دل کے اسپتال میں پڑھے لکھے طبقے نے دھاوا بولا۔ یہ افسوسناک واقعہ لاہور کے دل میں ہوا۔ ساری دنیا میں ہماری جگ ہنسائی ہوئی۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پی آئی سی پر وکلا نے دھاوا بول کر جہالت کا ثبوت دیا۔

  • میرا خیال ہے پیسے لے کر ان لوگوں کو جانے دیا جائے: شیخ رشید

    میرا خیال ہے پیسے لے کر ان لوگوں کو جانے دیا جائے: شیخ رشید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ مولانا استعفیٰ لینے آئے تھے، دنیا میں قید کاٹنا آسان ہے دھرنا دینا زیادہ مشکل کام ہے۔ میرا خیال ہے پیسے لے کر انہیں جانے دینا چاہیئے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ میری سوچ ہے ان سے پیسے لے کر انہیں جانے دینا چاہیئے، فیصلہ وزیر اعظم عمران خان نے ہی کرنا ہے، پہلے سے کہہ رہا ہوں ان کو جانے دیں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہر پارٹی میں اچھے لوگ ہوتے ہیں۔ قمر زمان کائرہ اور لطیف کھوسہ سمیت چند ایک اچھے چہرے ہیں۔ زندگی میں آصف زرداری سے صر 2 بار ملا۔ ایک بار اس لیے ملا کے راجہ پرویز اشرف کی جگہ قمر زمان کائرہ کو وزیر اعظم بناؤ۔

    انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں پھر کوئی مسئلہ پیدا ہوسکتا ہے، اپوزیشن کو سینیٹ میں 14 نشستوں سے شکست ہوئی تھی۔ قومی اسمبلی سے زیادہ سینیٹ میں ووٹنگ آسان ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 15 جنوری تک حالات ٹھیک ہوجائیں گے۔ مولانا استعفیٰ لینے آئے تھے۔ دنیا میں قید کاٹنا آسان ہے دھرنا دینا زیادہ مشکل کام ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مریم نواز خاموش ہیں اور وہ خاموش ہی رہیں گی، خاموشی مریم نواز کا مقدر ہے۔ نواز شریف کے آنے میں تاخیر ہو سکتی ہے۔ نواز شریف باہر بیٹھ کر ویسے ہی دیکھیں گے جیسے سعودی عرب کو دیکھتے تھے۔

  • نئے الیکشن کا مطالبہ کرنے والے الیکشن کمیشن بنانے میں تعاون نہیں کر رہے: شیخ رشید

    نئے الیکشن کا مطالبہ کرنے والے الیکشن کمیشن بنانے میں تعاون نہیں کر رہے: شیخ رشید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ جو نئے الیکشن کا مطالبہ کر رہے ہیں وہ الیکشن کمیشن بنانے میں تعاون نہیں کر رہے۔ شفاف الیکشن کا مطالبہ کرتے ہیں تو جج اپنا کیوں لگانا چاہتے ہیں؟

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رائل پام کا ریسٹورنٹ بنالیا ہے، فوڈ کورٹ کی بھی 25 دسمبر کو اوپننگ ہوگی۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ فریٹ ٹرین کا کرایہ کل سے 10 فیصد کم کر رہے ہیں، ریلوے خسارے کو 3 سال میں کم کردیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ شہباز شریف جس دن سچ بولیں گے وہ دن ان کی سیاست کا آخری دن ہوگا، انہوں نے ایک چیف الیکشن کمشنر 2013 اور دوسرا 2018 میں بنایا۔ جو نئے الیکشن کا مطالبہ کر رہے ہیں وہ الیکشن کمیشن بنانے میں تعاون نہیں کر رہے۔

    وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ بیمار نواز شریف ہے اور ٹوکن کے طور پر شہباز شریف لندن میں ہے، اگر اختیار عدالتوں کو دے دیے گئے تو فیصلے بھی وہی کریں گے۔ شفاف الیکشن کا مطالبہ کرتے ہیں تو جج اپنا کیوں لگانا چاہتے ہیں؟

    انہوں نے کہا کہ ہم 2 چیف الیکشن کمشنرز کے فیصلوں پر تحفظات کا اظہار کر چکے ہیں، نواز شریف اور شہباز شریف کے واپس آنے میں تاخیر دیکھ رہا ہوں۔

    شیخ رشید نے مزید کہا کہ پاکستان میں ان ہاؤس تبدیلی یہ لوگ چیئرمین سینیٹ کے لیے نہیں لا سکے، جن کے اپنے 14 لوگ کم نکلے وہ ملک میں کیا خاک تبدیلی لائیں گے۔ مجرم نواز شریف باہر جا سکتا ہے تو یہ حق ملزم آصف زرداری کو بھی حاصل ہے۔

  • نواز شریف باہر جاسکتے ہیں تو زرداری کا بھی حق ہے، شیخ رشید

    نواز شریف باہر جاسکتے ہیں تو زرداری کا بھی حق ہے، شیخ رشید

    راولپنڈی: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اگر نواز شریف باہر جاسکتے ہیں تو زرداری کا بھی حق ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف باہر جاسکتے ہیں تو زرداری کا بھی حق ہے، بلاول جگ جگ پنڈی آئیں راستے میں پلکیں بچھائیں گے پھول کا فیشن پرانا ہوگیا۔

    شیخ رشید نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف کو غدار سمجھتا ہوں نہ ہی کرپٹ سمجھتا ہوں۔

    وزیر ریلوے نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے لیے سادہ اکثریت چاہیے جو موجود ہے۔

    شیخ رشید احمد نے کہا کہ اسکوٹر بیچ کر ریشم کا کاروبار شروع کیا، بینک سے قرض لیتا تو صنعتکار بن جاتا اور بعد میں معاف کرالیتا۔

    مزید پڑھیں: عمران خان کی قیادت میں بہتری کی طرف بڑھ رہے ہیں: شیخ رشید

    واضح رہے کہ اس سے قبل شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کی قیادت میں بہتری کی طرف بڑھ رہے ہیں، عالمی اداروں نے پاکستان کی معیشت میں بہتری کا اعتراف کیا ہے۔

    وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ایم ایل ون سے راولپنڈی تا کراچی کا سفر صرف 8 گھنٹے ہوجائے گا، ایم ویل ون سے ایک لاکھ ملازمت کے مواقع پیدا ہوں گے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ راولپنڈی میں چھوٹے موٹے مسئلے لگے رہتے ہیں۔ پاکستان کا بہترین اسپتال راولپنڈی میں بننے جا رہا ہے۔ اس اسپتال میں 14 آپریشن تھیٹر ہوں گے۔ وزارت ریلوے کا خسارہ 3 سال میں ختم کریں گے۔

  • عمران خان کی قیادت میں بہتری کی طرف بڑھ رہے ہیں: شیخ رشید

    عمران خان کی قیادت میں بہتری کی طرف بڑھ رہے ہیں: شیخ رشید

    راولپنڈی: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں بہتری کی طرف بڑھ رہے ہیں، عالمی اداروں نے پاکستان کی معیشت میں بہتری کا اعتراف کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی چیمبرز کا رکن رہا ہوں، موٹر سائیکل بیچ کر چیمبرز کی فیس جمع کروا کر ممبر بنا تھا۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایک وقت آیا کہ میں سلک کا سب سے بڑا ایکسپورٹر بنا۔ میں نے بزنس کے بجائے سیاست کو ترجیح دی، 8 بار وفاقی وزیر رہا، کبھی کسی تاجر سے بھتہ نہیں لیا۔

    انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کی خواتین تعلیم میں پہلے نمبر پر ہیں۔

    وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ایم ایل ون سے راولپنڈی تا کراچی کا سفر صرف 8 گھنٹے ہوجائے گا، ایم ویل ون سے ایک لاکھ ملازمت کے مواقع پیدا ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ کل موڈیز نے پاکستان کے بہتر نتائج کی رپورٹ دی ہے، عمران خان کی قیادت میں بہتری کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ عالمی اداروں نے پاکستان کی معیشت میں بہتری کا اعتراف کیا ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ راولپنڈی میں چھوٹے موٹے مسئلے لگے رہتے ہیں۔ پاکستان کا بہترین اسپتال راولپنڈی میں بننے جا رہا ہے۔ اس اسپتال میں 14 آپریشن تھیٹر ہوں گے۔ وزارت ریلوے کا خسارہ 3 سال میں ختم کریں گے۔