Tag: sheikh rasheed

  • میں3 سے6 ماہ کے اندر سرحدوں پر جنگ ہوتے دیکھ رہا ہوں، شیخ رشید

    میں3 سے6 ماہ کے اندر سرحدوں پر جنگ ہوتے دیکھ رہا ہوں، شیخ رشید

    اسلام آباد : وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا بھارت اب آزادکشمیرپرحملہ کرسکتاہے ،  میں3 سے 6 ماہ کے اندر سرحدوں پر جنگ ہوتے دیکھ رہا ہوں، مودی  کی جانب سے اب یہ اعلان جنگ ہے مذاکرات کےراستےبندہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید نے قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا تاریخ میں ایسے وقت آتے ہیں جب کوئی سیاستدان غلط فیصلے کرتا ہے، میرے خیال میں مودی کا فیصلہ کشمیریوں کے لئے نیاشعلہ جواں بنےگا۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا مودی نےبی جےپی میں ایک مسلمان کوٹکٹ نہیں دیا، بھارت میں 24 کروڑ مسلمان پاکستان کی طرف دیکھ رہاہے، بھارت اسرائیل کا پیٹرن  لایا، مودی وہی صورتحال پیدا کررہا ہے، جو اسرائیل نے پیدا کی تھی۔

    مودی کافیصلہ کشمیریوں کیلئےنیاشعلہ جواں بنےگا

    وزیر ریلوے نے کہا میں 3سے 6ماہ کے اندر سرحدوں پر جنگ ہوتے دیکھ رہا ہوں، ایٹمی ہتھیار استعمال نہیں کرنے کیونکہ وہاں بھی 24 کروڑ مسلمان ہیں، کشمیری اب گھرمیں نہیں بیٹھیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ  میں سمجھتاہوں پاکستان آرمی چیف اب چین جائیں گے، لداخ سےچین کابھی تعلق ہے اس لیےوہاں بھی بےچینی ہے، کوئی شخص کشمیریوں کوانڈراسٹیمیٹ نہ کرے، تاریخ ایک ایسا فیصلہ لینے جارہی ہے، جب کشمیر میں نئی جدوجہد ہوگی۔

    ایٹمی ہتھیاراستعمال نہیں کرنےکیونکہ وہاں بھی24کروڑمسلمان ہیں

    شیخ رشید  نے کہا کہ  آج کشمیرمیں جگہ جگہ برہان وانی کی آوازہے، یہ وہی مودی ہےجس کو امریکا ویزہ نہیں دیتا تھا، آج وہی مودی امریکا کے ہاتھ کا چھالہ بن گیا ہے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ  آج مولانا آزاد کی تھیوری ختم ہوگئی، شملہ معاہدہ ختم ہوگیا، آج کشمیر کا ایک نیا معاہدہ جنم پایا ہے، جب تک شہدا کا قبرستان ہے کشمیری تحریک کو لیکر چلیں گے، مجھے امید ہے شام تک عرب دنیا کا بھی ایک واضح پیغام آجائےگا، چین نے بھی کہا لداخ کی طرف میلی آنکھ سے مت دیکھنا۔

    مجھےامیدہےشام تک عرب دنیاکابھی ایک واضح پیغام آجائےگا

    انھوں نے کہا کہ  مودی کی جانب سے اب یہ اعلان جنگ ہے مذاکرات کے راستے بند ہیں، مذاکرات بھٹو نے سورن سنگھ کیساتھ کیے کیا نتیجہ نکلا، مودی نے فیصلہ کیا ہوا ہے، مسلمانوں کوتکلیف دینی ہے، بھارت میں24 کروڑم سلمان ہیں، مودی نے کسی سے ووٹ نہیں مانگا۔

    شیخ رشید   نے مزید کہا کہ  میں ایک انقلابی قدم اٹھتا دیکھ رہاہوں، بھارت اب آزاد کشمیر پر حملہ کرسکتا ہے۔

  • آرٹیکل 370 کا خاتمہ کر کے مودی سرکار نے سیاسی موت کو دعوت دی ہے: شیخ رشید

    آرٹیکل 370 کا خاتمہ کر کے مودی سرکار نے سیاسی موت کو دعوت دی ہے: شیخ رشید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ تاریخ یاد رکھے گی بھارت نے بڑا غلط فیصلہ کیا ہے۔ آرٹیکل 370 کا خاتمہ کر کے مودی سرکار نے خود سیاسی موت کو دعوت دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ بھارتی سرکار نے خود سیاسی موت کو دعوت دی ہے، مقبوضہ کشمیر کی جدوجہد آزادی شہدا کا قبرستان ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ گلی گلی سے برہان وانی ابھرے گا، گلی گلی سے بھارت کو پیغام ملے گا۔ تاریخ یاد رکھے گی بھارت نے بڑا غلط فیصلہ کیا ہے۔ ہمیں کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہونا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 370 ختم ہونے کے بعد 35 اے بھی ختم ہوگیا۔ آج شملہ معاہدہ رہا، نہ ایل او سی اور نہ ہی اقوام متحدہ۔ کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہونا ہے چاہے اس کا نتیجہ کچھ بھی نکلے۔

    شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ مودی نے آبیل مجھے مار کہا ہے، تاریخ یاد رکھے گی مودی کو کتنی بڑی سزا ملے گی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے آرٹیکل 370 ختم کرنے کا بل بھارتی پارلیمنٹ میں پیش کیا تھا۔ بل کی تجاویز کے تحت غیر مقامی افراد مقبوضہ کشمیر میں سرکاری نوکریاں حاصل کرسکیں گے اور 370 ختم ہونے سے مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت بھی ختم ہوجائے گی۔

    بعد ازاں بھارتی صدر نے آرٹیکل 370 ختم کرنے کے بل پر دستخط کر دیے اور گورنر کا عہدہ ختم کر کے اختیارات کونسل آف منسٹرز کو دے دیے۔

  • صادق سنجرانی کو زرداری اپنا بچہ کہتےتھے اب بچہ بچ گیا ہےتورو کیوں رہے ہیں، شیخ رشید

    صادق سنجرانی کو زرداری اپنا بچہ کہتےتھے اب بچہ بچ گیا ہےتورو کیوں رہے ہیں، شیخ رشید

    کراچی: وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا صادق سنجرانی کو آصف زرداری اپنا بچہ کہتےتھے اب بچہ بچ گیا ہے تورو کیوں رہے ہیں، حاصل بزنجو کو زنگ لگ گیا ہے، کیا پدی اور کیا پدی کا شوربہ۔

    تفصیلات کےمطابق ریلوے کیمپ افس کراچی میں وزیرریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا سے بارشوں کی وجہ سے ریلوے ٹریک متاثر ہوا ہے، 138 ریل گاڑیاں روزانہ چل رہی ہیں، ایم ایل ون میں نئےٹریک بنیں گے جس سے فائدہ ہوگا، ڈرگ روڈ،ملیرمیں لوگ ٹریک پربیٹھ کرگپ شپ کررہے ہوتے ہیں اور سکھر میں ٹریک کیساتھ قبرستان اور دکانیں بنی ہوئی ہیں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا ستر فیصدآبادی میں ریل گاڑیاں گزرتی ہیں، فریٹ 4سے7فیصدزیادہ کیےہیں، کے سی آر38 کلومیٹر خالی کرادی ہے، 38 کلو میٹر زمین ریلوے نے اپنے وسائل سے خالی کرائی۔

    ایم ایل ون مکمل ہوگی تو ریلوے مزید محفوظ ہوجائےگی

    وزیر ریلوے نے کہا کے پی ٹی سےایس اےپی ٹی ایل کامعاہدےکرنےجارہےہیں، 10 اگست سےسندھ ایکسپریس براستہ روہڑی ملتان تک جائے گی، ریلوے کے حادثےگزشتہ سال سے کم ہیں، ایم ایل ون مکمل ہوگی تو ریلوے مزید محفوظ ہوجائےگی۔

    ان کا کہنا تھا کہ صادق سنجرانی کوئی قومی اسمبلی سےمنتخب نہیں ہوئے، سینیٹ میں تمام پارٹیوں کے سلیکٹڈ لوگ آئے ہیں، 10دن پہلے کہا تھا صادق سنجرانی جیت رہے ہیں، صادق سنجرانی کو آصف زرداری اپنا بچہ کہتےتھے اب بچہ بچ گیا ہے تورو کیوں رہے ہیں۔

    شیخ رشیدعمران خان کےساتھ سائےکی طرح کھڑاہے

    شیخ رشید نے کہا جنہوں نے ملک کولوٹاوہ عمران خان کیخلاف باتیں کررہے ہیں، شیخ رشید عمران خان کے ساتھ سائے کی طرح کھڑا ہے، ناموس رسالت ﷺ پر 10 ہزار وزارتیں قربان ہیں۔

    وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ عمران خان سےکہتاہوں ان کوکھاکھا کر مرنے دو، بچے ابو کیلئے اور ابو بچوں کے لیے کر رہے ہیں، مریم باپ کو اور شہباز بیٹے کوبچانے کی کوشش کررہ ےہیں۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ بلاول مجھ سےاستعفیٰ مانگیں ان کےہاتھ میں استعفیٰ دوں گا، میری بے شک ایک سیٹ ہے یکن یہ سب پر بھاری ہے۔

    بلاول مجھ سےاستعفیٰ مانگیں ان کےہاتھ میں استعفیٰ دوں گا

    حاصل بزنجو کے بیان پر ان کا کہنا تھا کہ حاصل بزنجورنگ پسٹن بننے کی کوشش کررہے ہیں، ان سب لوگوں کے پلکز زنگ آلود اور کچرا لگا ہوا ہے، کیا پدی اور کیا پدی کاشوربہ۔ مینڈک کواگر زکام ہوجائے اس کا مطلب یہ نہیں کی تالاب سےنکالیں۔

    شیخ رشید نے کہا سب بھاگ گئے ہیں منی لانڈرنگ اورایفی ڈرین میں ملوث ہیں ، شہبازشریف خود کہاں کھڑا ہے اجلاس بلا لیا ہے ، پہلے شہباز شریف اورمریم نوازایک سیٹ پرہیں، کراچی کیلئے کچھ کرنا چاہتا ہوں۔

    حاصل بزنجوکوزنگ لگ گیاہے،کیاپدی اورکیاپدی کاشوربہ

    انھوں نے کہا فضل الرحمان مدرسے کے بچوں نہ بہکائیں ورنہ خود مدرسےچلا جاؤں گا، میری کسی پارٹی سے لڑائی نہیں ہے ، عمران خان ایک مشن کیساتھ نکلے ہیں میں ان کیساتھ ہوں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ افغان ٹھیک ہوجائیں گے وہاں کی سیاست سمجھتاہوں ، طاقتور لوگوں کوکمزور دیکھنا چاہتا ہوں، حسین حقانی نے جیسے غدار کو آصف زرداری نے پٹرول دیا، حسین حقانی نے پوری کوشش کی عمران خان دورہ ناکام ہو۔

  • سینیٹ الیکشن کوئی بھی جیتے یا ہارے جیت جمہوریت کی ہوگی: شیخ رشید

    سینیٹ الیکشن کوئی بھی جیتے یا ہارے جیت جمہوریت کی ہوگی: شیخ رشید

    دادو: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کے لیے مشورہ ہے اسلام کو داؤ پر نہ لگائیں اسلام آباد لگتا رہتا ہے، سینیٹ الیکشن کوئی بھی جیتے یا ہارے جیت جمہوریت کی ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احتساب سب کا ہوگا یہ این آر او مانگ رہے ہیں، سینیٹ الیکشن کوئی بھی جیتے یا ہارے تلخیوں کو جنم دے گا۔ کوئی جیتے یا ہارے جیت جمہوریت کی ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ کئی دہائیوں سے انہوں نے سندھ کو لوٹا ہے، مولانا فضل الرحمٰن کو مشورہ دے سکتا ہوں اور کسی کو نہیں، فضل الرحمٰن اسلام کو داؤ پر نہ لگائیں اسلام آباد پر لگتا رہتا ہے۔

    اس سے قبل لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ بلو رانی کا شہر دیکھ کر دل خون کے آنسو رو رہا ہے، لاڑکانہ میں دوزخ اور قیامت کا سماں ہے اور لاڑکانہ کا ریلوے ٹریک موت کا ٹریک ہے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یہاں انسان اس طرح رہتے ہیں جیسے جانور بھی نہیں رہ سکتا۔ سندھ کے حکمران چور ڈاکو ہیں، روزگار کے بجائے ایڈز دیا ہے، پاکستان میں لاڑکانہ سے گندا ماحول کہیں نہیں دیکھا۔

    انہوں نے کہا تھا کہ لاڑکانہ میں 8 سو افراد کو قرعہ اندازی کے ذریعے نوکری دی جائے گی، حکومت سے سوال کے بجائے چوروں، ڈاکوؤں، سندھ حکومت سے سوال کریں‌، حکومت سندھ پروگرام لائے ان کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہیں۔

  • بلاول کے شہر لاڑکانہ میں دوزخ اور قیامت کا سماں ہے، شیخ رشید

    بلاول کے شہر لاڑکانہ میں دوزخ اور قیامت کا سماں ہے، شیخ رشید

    لاڑکانہ : وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا بلورانی کا شہر دیکھ کر دل خون کے آنسو رورہا ہے، لاڑکانہ میں دوزخ اور قیامت کا سما ں ہے اور لاڑکانہ کا ریلوے ٹریک موت کا ٹریک ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ریلوے اسٹیشن لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بلورانی کا شہر دیکھ کر دل خون کے آنسو رورہا ہے، یہاں انسان اس طرح رہتے ہیں جیسے جانور بھی نہیں رہ سکتا۔

    شیخ رشید کا سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سندھ کے حکمران چور ،ڈاکو ہیں، روزگار کے بجائے ایڈز دیا ہے، لاڑکانہ میں دوزخ اور قیامت کا سما ں ہے، پاکستان میں لاڑکانہ سے گنداماحول کہیں نہیں دیکھا، یہ شہر چوروں اور ڈاکوؤں کی وجہ سے رُل گیاہے۔

    پاکستان میں لاڑکانہ سے گنداماحول کہیں نہیں دیکھ

    وزیر ریلوے نے کہا کہ لاڑکانہ 8 سو افرادکو قرعہ اندازی کےذریعے نوکری دی جائے گی، حکومت سےسوال کے بجائے چوروں، ڈاکو سندھ حکومت سے،سوال کریں‌، حکومت سندھ پروگرام لائے ان کےساتھ تعاون کیلئے تیار ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ میرے پاس کوئی تعویز نہیں وہ اسلام آباد میں ہے، برادری کی سیاست نہیں کرتا اسی سے ملک مسائل کا شکار ہوا ہے ، لاڑکانہ کا ریلوے ٹریک موت کا ٹریک ہے۔

    حکومت سندھ پروگرام لائے ان کےساتھ تعاون کیلئے تیار ہیں

    شیخ رشید نے کراچی سے لاڑکانہ ٹریک پر عید کے بعد نئی ٹرین عید چلانے اور خوشحال خان ایکسپریس میں لاڑکانہ سے بوگی بحال کرنے کا بھی اعلان کرتے ہوئے کہا 70 سال میں ریلوے کا وزیر پہلی بار لاڑکانہ آیا ہے، عید کے بعد دوبارہ آؤں گا۔

    چیئرمین سینیٹ کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک کے حوالے سے وزیر ریلوے نے کہا سینیٹ چیئرمین کوئی بھی ہو جمہوریت کمزور ہوگی۔

  • مہنگائی چوروں اور ڈاکوؤں کی وجہ سے ہے جو پیسے لے گئے، شیخ رشید

    مہنگائی چوروں اور ڈاکوؤں کی وجہ سے ہے جو پیسے لے گئے، شیخ رشید

    رحیم یار خان: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا صوبے کی نہیں قومی سیاست کرتا ہوں ، مہنگائی چوروں اور ڈاکوؤں کی وجہ سے ہے جو پیسے لے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرریلوے شیخ رشید رحیم یار خان ریلوے اسٹیشن پہنچے، دورہ میں ریلوے کے اعلیٰ افسران ان کے ہمراہ ہیں، وزیر ریلوے نے خصوصی ریل کار کے ذریعے ٹریک کا معائنہ کیا۔

    اس موقع پر وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا رحیم یار خان سےکراچی تک کا چار دن کا دورہ ہے ، سب سے زیادہ ٹریک اور سگنل کا مسئلہ سکھر ڈویژن میں ہے۔

    چیئرمین سینیٹ کا مقابلہ بہت سخت ہے

    وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال پرانی کوچز کوبحال کر کے 10ارب زیادہ کمائے، ٹریک ایم ایل ون جس دن شروع ہوا ہے، ریل کی ترقی ہوگی، ایم ایل ون کا کام سکھر ڈویژن سے شروع ہوگا، دنیا کا سب سے بڑا ٹریک بچھایا جائےگا۔

    شیخ رشید نے کہا چیئرمین سینیٹ کا مقابلہ بہت سخت ہے، صوبے کی نہیں قومی سیاست کرتا ہوں ، جنوبی پنجاب صوبے پر کام ہورہا ہے، چوروں نے غیر ضروری اسٹیشن بنائے، اربوں روپے ان اسٹیشن پر لگائے گئے جن کی ضرورت نہیں تھی۔

    ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی چوروں اور ڈاکوؤں کی وجہ سے ہے جو پیسے لے گئے، پہلا ٹوئٹ صبح کروں گا 4سال پرانی ویڈیوز چلا کر کردار کشی کی جا رہی ہے۔

    مولانا بادشاہ آدمی ہے اسمبلی نہیں آیا تو کونسی بڑی بات ہے

    مولانا فضل الرحمان کے حوالے سے وزیر ریلوے نے کہا مولانا بادشاہ آدمی ہے اسمبلی نہیں آیا تو کونسی بڑی بات ہے، مولانا سمجھتے ہیں کہ وہ اکھاڑ پچھاڑ کریں گے تو ان کی اپنی اکھاڑ پچھاڑ ہو گی۔

  • رواں برس گزشتہ سالوں سے زیادہ بارشیں ہو سکتی ہیں، شیخ رشید

    رواں برس گزشتہ سالوں سے زیادہ بارشیں ہو سکتی ہیں، شیخ رشید

    راولپنڈی : وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا رواں برس گزشتہ سالوں سے زیادہ بارشیں ہو سکتی ہیں، راولپنڈی کو سیلابی صورت حال کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نالہ لئی گوالمنڈی پہنچے ، جہاں ضلعی انتظامیہ افسران اورایم ڈی واسا نے انھیں بارش کی صورتحال پربریفنگ دی۔

    شیخ رشید نےگوالمنڈی پل سےنالہ لئی میں ممکنہ طغیانی کا جائزہ لیا اور ممکنہ سیلابی صورت حال سے نمٹنے کے لئے انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔

    اس موقع پر وفاقی وزیر ریلوے نے کہا رواں برس گزشتہ سالوں سے زیادہ بارشیں ہو سکتی ہیں، راولپنڈی کو سیلابی صورت حال کا سامنا کرناپڑسکتاہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا نالہ لئی ایکسپریس وے اینڈ فلڈ چینل کی تعمیر نا گزیر ہے، لئی ایکسپریس وے اینڈ فلڈ چینل پروفاق اور پنجاب حکومت سے رابطے میں ہوں۔

    انھوں نے مزید کہا 80 ارب کےمنصوبے کے لیےعالمی کمپنیاں اظہاردلچسپی کر چکی ہیں، امید ہے اسی سال منصوبے پر کام شروع ہو جائےگا، 26 کلو کے لئی ایکسپریس وے سے راولپنڈی کو نئی شکل ملے گی، ٹرانسپورٹ اور کاروبار کی بہترین سہولتیں میسر آئیں گی۔

    یاد رہے اسلا م آباد راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے کئی نشیبی علاقے زیر آب آگئے، پانی گھروں میں داخل ہوگیا اور پانی میں ڈوب کر ایک خاتون اور بچہ جاں بحق اور چھ افراد بے ہوش ہوگئے، راولپنڈی میں بھی مسلسل بارش سے نالہ لئی میں طغیانی آگئی۔

    واسا کےعملےنےمختلف علاقوں سےنکاسی آب کاکام شروع کردیا یہے ، نالہ لئی میں پانی کی سطح کٹاریاں کے مقام پر 9 ،گوالمنڈی پر 6 فٹ ہے ، رین ایمرجنسی نافذ کر کے عملے کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔

    خیال رہے محکمہ موسمیات نے جمعرات سے ہفتہ تک جڑواں شہروں سمیت ملک کے دیگرعلاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

  • جوزیادہ چیخ رہاہےاس کی اگلی باری ہے، شیخ رشید

    جوزیادہ چیخ رہاہےاس کی اگلی باری ہے، شیخ رشید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایل این جی کیس میں ابھی بہت سی گرفتاریاں ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ شاہدخاقان عباسی کومعلوم تھا کل ان کی گرفتاری ہوگی، انہوں نےپہلےہی طےکیاتھا کہ آج نیب میں پیش نہیں ہوں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ شاہدخاقان عباسی کوتوآج نیب نےطلب کیاتھاوہ کہاں جارہےتھے ،سپریم کورٹ نےایل این جی کی تمام دستاویزات نیب کودےدی تھیں۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ میرےپاس جتنی بھی دستاویزات ہیں عدالت میں جمع کراچکاہوں،90دن میں بڑےبڑےکیسزکےفیصلےہوجائیں گے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یہ گرفتاری میرے لیے کوئی نئی خبرنہیں،کہاتھابہت سےاہم کیسزکےفیصلےہوں گے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جوشخص جتناچیخ رہاہےاس کاکیس اتناہی بڑاہے،آسان نسخہ بتادیاہےجوزیادہ چیخ رہاہےاس کی اگلی باری ہے۔

    یاد رہے کہ آج قومی ادارہ احتساب (نیب) راولپنڈی اور لاہور کی مشترکہ ٹیم نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب ٹول پلازہ پر روک کر گرفتار کرلیا۔

    نیب ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی کو وارنٹ گرفتاری دکھایا گیا اس کے بعد حراست میں لیا گیا۔ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے شاہد خاقان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے تھے۔

    نیب ذرائع کا کہنا تھا کہ طلبی پر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وہ لاہور میں ہیں نہیں آسکتے، ان کی لوکیشن ٹریس کرنے کے بعد انہیں حراست میں لیا گیا تھا۔

  • سابق حکمران اللہ کی پکڑ میں آچکے ہیں: شیخ رشید

    سابق حکمران اللہ کی پکڑ میں آچکے ہیں: شیخ رشید

    راولپنڈی: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اللہ کی طرف سے سابق حکمران پکڑ میں آچکے ہیں، انہوں نے جو مال لوٹا ہے ان کے کام نہیں آ رہا ہے۔ مریم نواز نے ن لیگ کو مروا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد گوالمنڈی پل پر پہنچ گئے، شیخ رشید نے نالہ لئی ایکسپریس وے منصوبے سمیت مون سون کے پیشگی انتظامات کا جائزہ لیا۔

    بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نالہ لئی گند کی جگہ نہیں، نالہ لئی زحمت ہے یہ رحمت بنے گا۔ سیلاب سے متعلق راولپنڈی ضلعی انتظامیہ الرٹ ہے، پی سی ون بن گیا فنڈز کے لیے وزیر اعظم کو کہا ہوا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کوشش ہے سیلاب سے 2 گھنٹے پہلے الارمنگ سہولت مل جائے، تجاوزات سے متعلق بھی سی او کارپوریشن سے بات کی ہے۔

    سیاسی مخالفین کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اللہ کی طرف سے یہ پکڑ میں آچکے ہیں، انہوں نے جو مال لوٹا ہے ان کے کام نہیں آ رہا ہے۔ مریم نواز نے ن لیگ کو مروا دیا۔

    انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی کوشش ہے ان کی اور ان کے بیٹے کی بچت ہوجائے، 90 دن میں بڑے بڑے لوگ اپنے انجام کو پہنچیں گے۔

  • عمران خان کسی کومعاف نہیں کریں گے ، شیخ رشید

    عمران خان کسی کومعاف نہیں کریں گے ، شیخ رشید

    لاہور : وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا پاکستان کی سیاست میں نوے دن انتہائی اہم ہیں جوجتنازیادہ چیخ رہا ہےاس کے دن قریب ہیں ،عمران خان کسی کومعاف نہیں کریں گے ۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ریلوےکاایک بہت بڑا نیٹ ورک ہے، واقعات سےمتعلق تمام ڈی ایس ایس افسران کو کہا رپورٹ کریں ، 10 بلین کاٹارگٹ زیادہ حاصل کیاہے، میانوالی ایکسپریس لاہور سے 19جولائی کو چلانے جا رہے ہیں۔

    278وزیرریلوے کا کہنا تھا کہ 278 ویگنز اکٹھی کیں، 178کو ڈیمولش کردیں گے، 136 مسافر ٹرینیں اور55 فریٹ ٹرینیں لائن پر ہیں اور 10 اے سی کوچز کو اسٹینڈ بائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ہم نے لاہور میں ویٹنگ روم کی سہولتیں دی ہیں، 1122 سیفٹی لیول کا پروجیکٹ بھی لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    شیخ رشید نے کہا سب سے زیادہ اچھی کارکردگی ریلوے کی ہے، 10 سالوں سے انفرااسٹرکچر پر پیسے نہیں خرچ کیےگئے آج تک ریلوے میں سنگل ٹینڈر ہوئے، تحقیق کے بعد یہ ٹرینیں چلی ہیں، ایم ایل 2 اور 3 ،4 پر بھی کام شروع کر دیاگیا ہے، ٹریک ٹھیک کرنے جارہے ہیں، ٹریک کے علاوہ کوئی حل نہیں۔

    عمران خان ٹرمپ سے ملنے جارہے ہیں، اللہ خیر کرے

    ارشد ملک کے حلفی بیان کے حوالے سے ان کا کہنا تھا ناصربٹ،ناصرجنجوعہ یہ لوگ کبھی بھی حلفیہ بیان نہیں دیں گے، والدہ کا انتقال ہو گیا مجھے تو کسی نے پروڈکشن آرڈر پر نہیں بلایا، آج ملک میں بہترین ججز کام کر رہے ہیں، آج ملک میں ایسے جج ہیں جوجمہوریت بھی آگے لے کر جائیں گے۔

    وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ٹرمپ کی ملاقات سے متعلق وزیر ریلوے نے کہا عمران خان ٹرمپ سے ملنے جارہے ہیں، اللہ خیر کرے، مزاج ایک جیسا ہے۔

    دنیا کی سیاست میں ویڈیو کی سیاست ختم ہوچکی ہے

    شیخ رشید کا کہنا تھا جولوگ ملک کاخزانہ لوٹ گئے ان کی نیندیں حرام ہیں، وہ زمانہ ختم ہوگیا جو لوگ ویڈیو پر ذہن بناتےتھے، آج دنیا کی سیاست میں ویڈیو کی سیاست ختم ہوچکی ہے، فیصلہ معطل ہوا تو بری ہونے والے کیس میں بھی سزا ہوجائےگی۔

    انھوں نے مزید کہا کہ نواز شریف لوگوں کے پاس ڈیل نہیں اورنہ ہی یہ منی ٹریل بتاسکتے ہیں، ان کی سیاست صرف یہ ہے ہمیں باہر جانے دیں،  واحد سیاست  دان ہو، جس نے عمران خان کو مشورہ دیا انہیں جانے دیں، ایک ملک کے بادشاہ نےعمران خان کوکہاان کوجانےدیں، عمران خان نے جواب میں کہا کسی  صورت جانےنہیں دوں گا۔

    چور مچائے شورکی کہانی90 دن میں انجام کو پہنچ جائے گی ، جوجتنازیادہ چیخ رہا ہےاس کے دن قریب ہیں

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کوئی یہ سمجھ رہا عدلیہ اور فوج کو الزام دے کر یہ ٹارزن بننےجارہےہیں، یہ ذہن میں ڈال لیں اداروں کوالزام دے کر یہ ٹک ٹکی پر لٹکنے  جارہے ہیں، پاکستان کی سیاست میں90 دن اہم ہیں،جو چیخ رہے ہیں ان کیس تیار ہیں، جو جتنا زیادہ چیخ رہا ہے، اس کا کیس بڑا اور کندھے پر لٹک رہاہے۔

    شیخ رشید نے کہا چیئرمین سینیٹ کیلئے انتخاب دلچسپ ہوگا،سنجرانی کو جیتتا ہوا دیکھ رہا ہوں، چور مچائے شورکی کہانی90 دن میں انجام کو پہنچ جائے گی، عدلیہ کوپاکستان کی جمہوریت کاضامن سمجھتا ہوں۔

    شہباز شریف کو حمزہ اور مریم نواز کو نوازشریف عزیز ہے

    ان کا کہنا تھا کہ شالیمار کا کیس بھیج دیا ہے،ایک کمیٹی بھی بنادی ہے، رائل پام کا معاملہ بھی حل ہونے کے قریب ہے، جو شخص ریلوے کا لوٹاگیا پیسہ  واپس کرنے کو تیار ہے، ہم بات کیلئے تیار ہیں۔

    شیخ رشیداحمد نے کہا حالات تیزی سے بڑی عجیب جانب جارہےہیں، ن لیگ میں بھی دوگروپ بننے جارہے ہیں، ایک جیم والا دوسرا جوڈو کراٹے والاگروپ ہے ، شہباز شریف وکٹ کی دونوں طرف کھیل رہاہے، شہباز شریف کو حمزہ اور مریم نواز کو نوازشریف عزیز ہے۔

    دونوں خاندان نہیں بچ سکیں گے

    وزیر ریلوے کا کہنا تھا عدلیہ کیخلاف جوانہوں نےکیس اٹھایا اس میں انہیں سزا ہوجائےگی، یہ لوگ اللہ کی پکڑ میں آئے ہیں،یہ دونوں خاندان نہیں بچ سکیں گے، عمران خان کسی کومعاف نہیں کریں گے، پھر کہتاہوں اپوزیشن کے رکن کو7سال قید ہوتی ہے تو حکومتی رکن کو 14 سال ہونی چاہیے۔