Tag: sheikh rasheed

  • نوازشریف کو ڈبونے میں سب سے بڑا ہاتھ مریم نواز کا ہے، شیخ رشید

    نوازشریف کو ڈبونے میں سب سے بڑا ہاتھ مریم نواز کا ہے، شیخ رشید

    راولپنڈی: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو ڈبونے میں سب سے بڑا ہاتھ اس کی اپنی بیٹی مریم نواز کا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تھل ایکسپریس کی روانگی کے موقع پروفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلو بٹ کے بعد ایک اور بٹ بھی منظرعام پرآگیا ہے۔

    شیخ رشید احمد نے کہا کہ مریم نواز کے ساتھ پریس کانفرنس میں موجود لوگ کرپٹ ہیں، ویڈیو کا فرانزک آڈٹ کروانے کے جھوٹ اور سچ ثابت ہو جائے گا۔

    وفاقی وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ نوازشریف کو ڈبونے میں سب سے بڑا ہاتھ اس کی اپنی بیٹی مریم نواز کا ہے۔

    مریم نواز سیاسی شہید بننا چاہتی ہیں، مگر شہبازشریف کی سوچ مختلف ہے: شیخ رشید

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 22 جون کو اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ کئی دن سے کہہ رہا ہوں کہ شہباز شریف اور مریم نواز کی الگ سوچ ہے، مریم نواز سیاسی شہید بننا چاہتی ہیں، مگر شہبازشریف کی سوچ مختلف ہے۔

    سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ نوازشریف سمیت کوئی بھی کچھ بھی کرلے این آر او نہیں ملے گا۔

  • پنجاب میں ن لیگ کے 37 اراکین کا فارورڈ بلاک اسی ماہ بن جائے گا: شیخ رشید

    پنجاب میں ن لیگ کے 37 اراکین کا فارورڈ بلاک اسی ماہ بن جائے گا: شیخ رشید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پنجاب میں ن لیگ کے 37 اراکین کا فارورڈ بلاک اسی ماہ بن جائے گا، جو لوگ چیخ رہے ہیں ان کی گرفتاری قریب ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے رائل پام کا چارج سنبھال لیا ہے، بے نامی زمینوں میں ریلوے کو اربوں روپے کی جائیداد ملی، جو جائیداد ملی اس پر ہم نے کمیٹی بنا دی۔ ہم نے رواں سال 32 ارب پیسے کمائے، 4 ارب کا خسارہ ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہم تہذیب اور شالا مار باغ کا کیس بھی کرنے جا رہے ہیں، اخراجات میں تاریخی کمی کی ہے۔ ڈالر بڑھنے سے تیل میں 4 ارب کا نقصان ہوا، لاہور سے میانوالی کا ٹریک بھی بحال کرنے جا رہے ہیں، 10 ہزار ملازمین کے بیلٹ ہو رہے ہیں۔ ایم ایل ون پی سی این میں چلا گیا ہے۔ تمام ٹی ایل اے ملازمین کو بحال کرنے جا رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے 24 ٹرینیں چلائی ہیں، 60 لاکھ مسافر بڑھائے۔ آئندہ ماہ ایک فریٹ ٹرین کا ٹینڈر کرنے جا رہے ہیں۔ پرانے ٹریکس ہونے کی وجہ سے ہمیں مسئلہ ہے۔ 19 لوگوں کو نوٹس دے رہا ہوں فوری ریلوے کے پیسے واپس کریں۔ ریلوے میں بھرتیوں کو ڈبل کر رہے ہیں۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن پنجاب میں 37 رکنی فارورڈ بلاک کے لیے تیار ہے، قومی اسمبلی میں بھی ن لیگ فارورڈ بلاک کا اعلان جلد ہوگا۔ رواں ماہ پنجاب میں ن لیگ کا فارورڈ بلاک بن جائے گا، قومی اسمبلی میں فارورڈ بلاک کے لیے ابھی نمبر کم ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ جتنے افراد چیخ رہے ہیں ان کی گرفتاری قریب ہے، جو سہولتیں سیاسی قیدیوں کو ہیں وہ سب کو ہونی چاہئیں۔ جیل میں انہیں سب سہولتیں مل چکی ہیں جھگڑا گھر کے کھانے پر ہے، ’انہیں گھر کا کھانا بھی کھانے دیں، یہ لوگ کھا کھا کر ہی مر جائیں گے‘۔ میری والدہ کا انتقال ہوا مجھے کسی نے پروڈکشن آرڈر پر نہیں بلایا، انہیں جیل میں 60 انچ کی اسکرین اور اے سی لگے ہوئے ہیں۔

    شیخ رشید نے مزید کہا کہ شہباز شریف کو لیڈر آف اپوزیشن بنا کر سازش کی گئی، کوشش کی گئی شہباز شریف اپوزیشن لیڈر ہوگا تو بچ جائے گا۔ عمران خان دوبارہ جیتے گا اور یہ دوبارہ ہاریں گے۔ چیئرمین سینیٹ رہے یا نہیں سیاست پر کیا فرق پڑے گا۔ ہر پارٹی میں مافیا بیٹھی ہے کوئی چینی چور ہے تو کوئی آٹا چور ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جون تک جھاڑو پھر جائے گا، میری اگلی پریس کانفرنس سے پہلے اسحٰق ڈار کو لایا جا سکتا ہے، اللہ نے ان لوگوں کو سزا کے لیے دولت دی ہے۔

  • ریلوے کے خسارے میں 4 ارب کی تاریخی کمی کی ہے: شیخ رشید

    ریلوے کے خسارے میں 4 ارب کی تاریخی کمی کی ہے: شیخ رشید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ہم نے ریلوے کے خسارے میں 4 ارب کی تاریخی کمی کی ہے، آمدن میں اضافہ ہوجائے تو ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کروں گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سنہ 18-2017 میں ریلوے کا خسارہ 36 ارب 32 کروڑ تھا، ہم نے ریلوے کے خسارے میں 4 ارب کی تاریخی کمی کی ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اس دوران ہمیں 4 ارب کا اضافی تیل بھی خریدنا پڑا، 5 سال میں ریلوے کو خسارے سے پاک کردیں گے۔ ریلوے کی کارکردگی پر افسران اور ملازمین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ آمدن میں اضافہ ہوجائے تو ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کروں گا۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے تنخواہ اور تیل پر 3 ارب کا اضافی خرچ اٹھایا ہے۔ تیل، پنشن اور تنخواہ کی مد میں ساڑھے 12 ارب خرچ ہوئے۔ ہم نے 24 ٹرینیں اور 2 مال گاڑیاں چلائیں۔ سال میں 60 لاکھ مسافر بڑھائے ہیں۔ مسافروں کو ایک کروڑ تک لے جائیں گے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اب ہمارا ہدف فریٹ ٹرینیں ہیں، مسافرٹرینیں نفع نہیں دیتیں۔ وزیر اعظم کل سرسید ایکسپریس کا افتتاح کریں گے۔ ریلوے کا بڑا کام ایم ایل ون، پی سی ون میں چلا گیا ہے۔ 1800 کلو میٹر کے ٹریک میں پہلا فیز نوابشاہ اور سکھر رکھا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال 42 ارب کے بجٹ میں سے صرف 15 ارب اور 16 کروڑ جاری ہوئے۔ کنٹرول روم کی حالت کسی پٹواری کے دفتر سے بھی بری ہے۔ ہم ایک جدید کنٹرول اور کمانڈ سسٹم بنانے جا رہے ہیں۔ لائیو ٹریکنگ سے 10 لاکھ مسافر مستفید ہو رہے ہیں۔ رائل پام کی 90 دن کے اندر عالمی بڈنگ کریں گے۔

    شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے سرسید ایکسپریس پر ہدف 3 مہینے پہلے حاصل کرلیا، حکومت عوام کی امنگوں پر پوری اترے گی۔ ہمارے پاس یومیہ 15 ہزار مسافروں کا اضافہ ہوا ہے۔ سرسید ایکسپریس نان اسٹاپ ہوگی۔ 50 کلو میٹر تک کوئی کرایہ نہیں بڑھایا۔ حیدر آباد سے کراچی تک ٹریک فاسٹ ٹریک کرنے جا رہے ہیں، ’اعتراف ہے حادثے سے ٹرینوں کے اوقات متاثر ہیں‘۔

  • لاک ڈاؤن اپوزیشن کے بس کا روگ نہیں: شیخ رشید

    لاک ڈاؤن اپوزیشن کے بس کا روگ نہیں: شیخ رشید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ یہ اے پی سی جمعہ بازار کی بیٹھک ہے، سنڈے مارکیٹ ہے۔ لاک ڈاؤن ان کے بس کا روگ نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک بات ذہن نشین کرلیں یہ اکھٹے نہیں ہیں، شہباز کی الگ پارٹی ہے دوسروں کی الگ ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ تحریک چلانے کے اجزائے ترکیبی ان کے پاس نہیں ہیں، مجھے مولانا کے ساتھ بھی ہاتھ ہوتا دکھ رہا ہے۔ آصف زرداری کو 9 اسٹار کی سہولیات دستیاب ہیں۔ مہنگائی ہوئی ہے لیکن یہ ان چوروں کی وجہ سے ہوئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ عوامی جذبات میں کمی آئی ہے پر یہ معاملہ صحیح ہوجائے گا۔ یہ اے پی سی جمعہ بازار کی بیٹھک ہے سنڈے مارکیٹ ہے۔ لاک ڈاؤن ان کے بس کا روگ نہیں ہے۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ عمران خان عوام کے لیے سہولتوں کے لیے کام کر رہا ہے، ریلیف ملے گا۔ کرمنل چارجز والے تحریک چلائیں گے تو جمہوریت کے خلاف سازش ہے۔ جس چیئرمین کو لانے میں اپوزیشن نے تعاون کیا اس کو بدل کے بے وقوفی کرے گی۔

    خیال رہے کہ آج اسلام آباد میں متحدہ اپوزیشن کی جانب سے حکومت کے خلاف آل پارٹیز کانفرنس منعقد کی گئی جس کی صدارت مولانا فضل الرحمٰن نے کی۔

    کانفرنس میں مولانا فضل الرحمٰن نے اجتماعی استعفوں اور یوم سیاہ کی تجویز دی جبکہ اپوزیشن اتحاد کے لیے نام کی تجویز، متحدہ اپوزیشن اور سیاسی رابطوں پر مشترکہ کوآرڈینیشن کمیٹی کی تشکیل بھی زیر غور آئی۔

    آل پارٹیز کانفرنس میں پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن، اے این پی، قومی وطن پارٹی، نیشنل پارٹی اور پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے وفد شریک ہوئے۔

  • دنیا اِدھر سے اُدھر ہوجائے این آر او نہیں ہوگا، شیخ رشید

    دنیا اِدھر سے اُدھر ہوجائے این آر او نہیں ہوگا، شیخ رشید

    اسلام آباد : وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا دنیا اِدھر سے اُدھر ہوجائے این آر او نہیں ہوگا، بجٹ منظورہو کر رہے گا، ہمارے 25سے30 ارکان زیادہ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید نے اپنے بیان میں کہا دنیا اِدھر سے اُدھر ہوجائے این آر او نہیں ہوگا، ان کی تقاریرثبوت ہیں یہ این آر او مانگ رہے ہیں، ترکی،یواےای ،سعودی عرب سمیت کوئی ان کیلئے بات نہیں کررہا، کوئی ان کیلئے این آر او نہیں مانگ رہا۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا این آر او 90 کے زاویےسے مانگا جا رہا ہے، بجٹ منظورہو کر رہے گا، ہمارے 25سے30 ارکان زیادہ ہیں، اپوزیشن مجرمان کےلیےتحریک چلانا چاہتی ہے۔

    وزیر ریلوے نے کہا قطر نے این آر او کے لئے کوئی بات نہیں کی، اصل بات یہ ہے کہ پیسے دیں اور جان چھڑا لیں، اے پی سی والے قانون میں ایسے پھنسیں گے کہ جان نہیں چھڑاسکیں گے۔

    مزید پڑھیں : مسلم لیگ ن میں ایک نوازلیگ اوردوسری شہبازلیگ ہے، شیخ رشید کا دعویٰ

    گذشتہ روز وزیر ریلوے نے دعویٰ کیا تھا ن لیگ میں ایک نوازلیگ اوردوسری شہبازلیگ ہے، شہبازشریف اورمیری مدرپارٹی ایک ہے،کبھی پارٹی نہیں بدلی، جنہوں نے نواز شریف کومروایاوہ چاہتیں ہےاوربھی اندررہے، حکومت کو کہا تھا کہ انہیں لندن جانے دیں ، ان سے جان چھڑائیں۔

    ان کا کہنا تھا امیر قطر کا دورہ کامیاب رہا اور دورے میں بہت زبردست سرمایہ کاری آئی ہے ، مشیر خرانہ سرمایہ کاری کابتائیں گے اور انشااللہ بجٹ میں آپ کو بریف کیاجائے گا، افغانستان کےصدردورہ کر رہے ہیں، آج وزیر اعظم میٹنگ کریں گے۔ میں عمران خان کاساتھی ہوں،سائےکی طرح اس کےساتھ ہوں۔

  • مسلم لیگ ن میں ایک نوازلیگ اوردوسری شہبازلیگ ہے، شیخ رشید کا دعویٰ

    مسلم لیگ ن میں ایک نوازلیگ اوردوسری شہبازلیگ ہے، شیخ رشید کا دعویٰ

    اسلام آباد : وزیرریلوے شیخ رشیداحمد نے کہا مسلم لیگ ن میں دو لیگیں ہیں ، ایک شہباز شریف اوردوسری نواز شریف ، حکومت کو کہا تھا کہ انہیں لندن جانے دیں ، ان سے جان چھڑائیں، امیرقطر کےدورے میں بہت زبردست سرمایہ کاری آئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشیداحمد نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا ہم نے کل پی سی ون داخل کیاہے، بنیادی مسئلہ ایم ایل ون کاہے، تاثردیاجارہاہےحادثات کی بنیادی وجہ ٹرینوں کی تعدادکازیادہ ہوناہے، یہ لوگ کیاسمجھتےہےہم پاگل ہیں، ایک دو ارب کا آئل رکھنے کی کیا منطق ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا تین یا 4 تاریخ کو اپنی فنانشل رپورٹ سامنےلائیں گے، ہم ریلوےمیں سےچوروں کوباہرنکالیں گےیہ میرامشن ہے، 24 اگست کو میرا سال مکمل ہوگا کارکردگی سامنے لاؤں گا، خان صاحب سے کہا ہے ریلوے میں ایک گریڈکی پروموشن دیں۔

    24 اگست کو میرا سال مکمل ہوگا کارکردگی سامنےلاؤں گا

    وزیر ریلوے کا کہنا تھا 5 دن بعد فنانس اورریلوےکی کارکردگی سےمتعلق بریفنگ دوں گا ، اپوزیشن کوتکلیف اس لیےہےخریداری میں اربوں روپے کمائے ،17 لاکھ لیٹر تیل بچایا اور34 ٹرینیں بھی چلائی ہیں، ریلوے کو خسارے سے باہر نکالیں گے، ریلوے کے پاس 8 دن کا ہر صورت آئل موجودہوتاہے۔

    انھوں نے کہا امیر قطر کا دورہ کامیاب رہا اور دورے میں بہت زبردست سرمایہ کاری آئی ہے ، مشیر خرانہ سرمایہ کاری کابتائیں گے اور انشااللہ بجٹ میں آپ کو  بریف کیاجائے گا، افغانستان کےصدردورہ کر رہے ہیں، آج وزیر اعظم میٹنگ کریں گے۔ میں عمران خان کاساتھی ہوں،سائےکی طرح اس کےساتھ ہوں۔

    امیر قطر کا دورہ کامیاب رہا اور  بہت زبردست سرمایہ کاری آئی ہے

    شیخ رشید کا کہنا تھا خورشیدشاہ نےکہاہے اےپی سی میں مولاناکوسمجھائیں گے، خورشیدشاہ صاحب کی بات کو کون ٹالتاہے، آج اےپی سی کےعلاوہ بھی بڑی خبریں ہیں، اپوزیشن کےلیے126دن کا دھرنا آسان کام نہیں۔

    وزیر ریلوے نے دعویٰ کیا ن لیگ میں ایک نوازلیگ اوردوسری شہبازلیگ ہے، شہبازشریف اورمیری مدرپارٹی ایک ہے،کبھی پارٹی نہیں بدلی، جنہوں نے نواز  شریف کومروایاوہ چاہتیں ہےاوربھی اندررہے، حکومت کو کہا تھا کہ انہیں لندن جانے دیں ، ان سے جان چھڑائیں۔

    میں عمران خان کاساتھی ہوں،سائےکی طرح اس کےساتھ ہوں

    ایوان میں وزیراعظم کے لئے سیلیکٹڈ لفظ کے استعمال پر پابندی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا منتخب آدمی کوسلیکٹڈکہنانامناسب بات ہے۔

    شیخ رشید نے کہا کچھ لوگوں کےپیٹ میں دردہےکہ ریلوےکیوں چل پڑی، میں نے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ ریلوے کو بہتر بناؤں گا، 34 ریل گاڑیاں چلائی ہیں،مال گاڑیوں میں بھی اضافہ کیا جا رہا ہے، 65 ہزار مسافروں کا اضافہ ہوا ہے، ڈرائیورپربوجھ نہ پڑےاس لیےریٹائرڈرائیورزکوبھرتی کیاجارہاہے۔

  • ریلوے کے کرایوں میں 6 سے 7 فیصد اضافہ

    ریلوے کے کرایوں میں 6 سے 7 فیصد اضافہ

    لاہور: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے ریلوے کے کرایوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یکم جولائی سے اکانومی کلاس کرائے میں 100 روپے کا اضافہ ہوگا، کرایوں میں 6 سے 7 فیصد اضافہ کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 3 جولائی کی شام کو مسافر ٹرین سر سید ایکسپریس کا افتتاح ہوگا، وزیر اعظم عمران خان راولپنڈی اسٹیشن پر ٹرین کا افتتاح کریں گے۔ میانوالی ایکسپریس کو لاہور، سرگودھا ایک ماہ میں چلایا جائے گا۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کمانڈ اینڈ کنٹرول 117 بنا رہے ہیں، ٹرین کو ٹریکر سے منسلک کر کے بہتر کرنے کی کوشش کریں گے۔ یکم جولائی سے اکانومی کلاس کرائے میں 100 روپے کا اضافہ ہوگا، کرایوں میں 6 سے 7 فیصد اضافہ کر رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی سے مزید 3 فریٹ ٹرینیں چلائیں گے، جو ٹکٹیں فروخت ہوچکی ہیں اس میں اضافہ نہیں ہوگا۔ مختلف ٹرینوں کے کرایوں میں 3 سے 10 فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے۔ 50 کلو میٹر کے اندر سفر کرنے والوں کے ٹکٹ پر اضافہ نہیں ہوگا۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حیدر آباد میں ریلوے کا حادثہ انسانی غلطی کی وجہ سے ہوا، آئندہ 15 دن میں حادثے سے متعلق سزا اور جزا کا فیصلہ ہوجائے گا۔ عالمی مارکیٹ میں پیٹرول قیمتیں بڑھنے سے کرایوں میں اضافہ کر رہے ہیں۔ ریلوے میں مسافر ٹرینوں میں ایک بھی سیٹ دستیاب نہیں ہوتی۔

    انہوں نے کہا کہ ریلوے ملازمین کی فلاح و بہبود میرا مشن ہے، تمام ڈرائیورز کو میڈیکل فٹنس ٹیسٹ کے لیے والٹن بھیج رہے ہیں۔ تمام اسسٹنٹ ڈرائیورز کو ہدایت کی ہے میڈیکل کے لیے رپورٹ کریں۔ کوئی افسر 3 سال سے زائد عہدے پر نہیں رہے گا۔ 92 میں سے 72 افسران کا تبادلہ کر دیا ہے۔ ریلوے کے خسارے میں بتدریج کمی ہو رہی ہے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آپ چاہتے ہیں عمران خان تقریریں بھی نہ کریں، میثاق معیشت کا حامی ہوں ہونے دیں۔ اسد عمر کی تقریر کو انڈورس کرتا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ میں نے پرانی ویگنز ٹھیک کیں، خسارہ کم مسافر ٹرینوں نے کیا، 6 فیصد کرایے میں اضافہ مجبوری ہے۔ بھارت نے سکھ یاتریوں کو روک کر زیادتی کی ہے۔ سکھ یاتریوں کو ایسی سروس دیں گے وہ اپنے گھر جیسا محسوس کریں گے۔ ایم ایل ون پر پی سی ون بھیجی ہے، ہر ملازم کا اپنا گھر ہوگا۔ بڑے شہروں میں ہائی فلور اپارٹمنٹس بنائیں گے۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ فضل الرحمٰن کی تاریخ آئے گی تو پتہ چل جائے گا، یہ لوگ چندا دے کر فضل الرحمٰن سے بندے بلوائیں گے، صرف 2 افراد کو منی لانڈرنگ کیسز سے چھوٹ چاہیئے۔

  • بلاول بھٹو  والد اور  پھوپھی کے خلاف تحریک چلائیں ، شیخ رشید کا  مشورہ

    بلاول بھٹو والد اور پھوپھی کے خلاف تحریک چلائیں ، شیخ رشید کا مشورہ

    لاہور : وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے بلاول بھٹو کو مشورہ دیتے ہوئے کہا والداور پھوپھی کے خلاف تحریک چلائیں، اس طرح سیاست میں ان کی جگہ بڑی ہوگی، ملک میں کچھ بھی ہو سکتا ہے، آصف زرداری اور نواز شریف اقتدار میں واپس نہیں آ سکتے، ان لوگوں کو ڈھیل مل سکتی ہے، ڈیل نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ریلوے ہیڈکوارٹرز میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا راولپنڈی میں ماں بچہ اسپتال کیلئے پیسےمل گئے، لاہورمیں کمانڈاینڈکنٹرول نظام کاجائزہ لےرہےہیں، ریلوے انکوائری کونجی موبائل نیٹ ورک سےمنسلک کررہےہیں، اس سہولت سے مسافر گھر بیٹھے ٹکٹ بک کرسکیں گے۔

    وزیر ریلوے کا کہنا تھا 30 جون کو راولپنڈی سے سرسید ایکسپریس کا افتتاح کریں گے، سرسیدایکسپریس راولپنڈی سےفیصل آبادہوتی ہوئی کراچی جائے گی ، 24 گھنٹے دفترکھلنے سے40 کروڑ کا منافع زیادہ ہوگا۔

    30 جون کو راولپنڈی سے سرسید ایکسپریس کا افتتاح کریں گے

    شیخ رشید نے کہا 24 اگست کو لاہورکے سامنےاپنےآپ کوپیش کروں گا، کتناخسارہ کم کیا،کن نقصانات کاخاتمہ کیا،تمام چیزیں قوم کوبتاؤں گا۔

    ان کا کہنا تھا راولپنڈی سےفیصل آبادکیلئےنان اسٹاپ ٹرین چلےگی، ہم اپنی کوچزاورفریٹ ٹرینیں خودبنانےجارہےہیں، ، 20 دن کا ڈیزل ہمارے پاس موجود ہوتاہے، ساری دنیامیں فریٹ ٹرینوں سے فائدہ ہوتاہے۔

    کسی ملک میں سابق وزیراعظم اورسابق صدرجیل میں نہیں رہے

    وزیر ریلوے نے کہا جن لوگوں کے پیٹ میں درد ہے بتاؤں گا ریلوےکیسےچلی ، یہ کیس عمران خان نےزرداری کےخلاف نہیں بنایا، کسی ملک میں سابق وزیراعظم اورسابق صدرجیل میں نہیں رہے، ان لوگوں کوہماراخون چوسنےکیلئےپیداکیاگیا۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا آصف زرداری ، شہبازشریف اورحمزہ شہباز کےخلاف بہت سنگین کیس اور سنجیدہ گواہ ہے ، آصف زرداری ویسےہی بلاول کوبھینٹ چڑھانےکےدرپےہیں، دیکھتےہیں عدالتیں کیافیصلہ کرتی ہے ، کہاتھاجون سے پہلے ہی جھاڑو پھرےگی، کریڈٹ بھی دے دیاکریں،اب پھر کہتا ہوں15 دن  میں مزیدجھاڑوپھرےگی۔

    کہاتھاجون سے پہلے ہی جھاڑو پھرےگی، پھر کہتا ہوں15 دن  میں مزیدجھاڑوپھرےگی

    انھوں نے کہا کہ ڈھیل مل سکتی ہےلیکن ان کوڈیل نہیں مل سکتی، شہبازشریف اورفریال تالپورکوڈھیل ملی ہوئی تھی، میں نےتوکہاتھاگندےانڈوں کوبحری جہازمیں ڈالواورڈبودو۔

    وزیر ریلوے کا کہنا تھا شہبازشریف نےہی نوازشریف نکلوایاتھا، اب بھی شہبازشریف نےپوری کوشش کی لیکن صورتحال مختلف ہے، ن لیگ قیادت کی کرپشن کی فائلیں اب احتساب عدالتوں میں ہیں، جس شخص نےگاجریں کھائی ہیں اس کاحساب تودیناہوگا۔

    شیخ رشید نے کاہ بچہ نہیں ہو سارے کام کیے ہوئے ہیں،نیب میں نہیں جاناچاہتا، کھری باتیں کرتاہوں،غریب کا ترجمان اوران کی آوازہوں، غریب کیلئے آخری سانس تک لڑتارہوں گا، یہ الگ بات ہےمیری ایک سیٹ ہے۔

    جس شخص نےگاجریں کھائی ہیں اس کاحساب تودیناہوگا

    انھوں نے مزید کہا آصف زرداری بہت بڑاچھاتی کیساتھ تاش لگاکرکھیلنےوالاسیاستدان ہے ، بلاول بھٹوکو سیاسی مشورہ دیتاہوں، سب سے پہلے اپنے والد اور پھوپھی کیخلاف تحریک چلانی چاہیے، ایسےکریں گےتوسیاست میں ان کی جگہ بڑی ہوگی۔

    ریلوے میں خسارہ کم نہیں کرسکا تواستعفیٰ دےدوں گا

    وزیر ریلوے کا کہنا تھا کوئی صدارتی نظام نہیں آرہا،صدارتی نظام ذہن سےنکال لیں،نواز شریف اورآصف زرداری کی حکومت کبھی نہیں آسکتی، جوکیس بن رہےہیں اس میں سلطانی گواہ بن رہےہیں۔

    شیخ رشید نے واضح کیا ریلوے میں خسارہ کم نہیں کرسکا تواستعفیٰ دےدوں گا۔

  • اس ملک میں سب ہوسکتا ہے، نواز، زرداری کی حکومت نہیں ہوسکتی، شیخ رشید

    اس ملک میں سب ہوسکتا ہے، نواز، زرداری کی حکومت نہیں ہوسکتی، شیخ رشید

    لاہور : وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اس ملک میں سب ہوسکتا ہے، نواز، زرداری کی حکومت نہیں ہوسکتی ، تمام لیڈر چاہتے ہیں، بھارت کے ساتھ حالات بہتر ہوں، جنگ جنرل باجوہ کی وجہ سے ٹلی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ریلوے ہیڈکوارٹرز میں اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا وری قوم پاک فوج کی قربانیوں کوسلام پیش کرتی ہے، ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا ریلوے کے پاس 25 دن کا تیل موجودہے، ریلوےنےاس عیدپرایک ارب روپےکمائے، کوئی نئی ٹرین نہیں خریدی،30پرانی ٹرینوں کو بہتر کیاہے، لاہورکینٹ،کوٹ لکھپت اور رائیونڈاسٹیشن کو اپ گریڈکریں گے۔

    14 جون کو ریلوے کرایے بڑھانے کا اعلان کیا جائے گا

    وزیر ریلوے نے کہا ایم ایل ون اور نالہ لئی کی تعمیر کے بعد وہ سیاست سے ریٹائر ہوجائیں گے، ایم ایل ون کا پندرہ فیصد بجٹ مل گیا ہے، 14 جون کو ریلوے کرایے بڑھانے کا اعلان کیا جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا شہباز شریف اور نواز شریف کی سیاست مختلف ہے، میری بات پر چلتے تو نواز شریف کو یہ دن دیکھنے کو نہیں ملتے، شہبازشریف اب بھی وکٹ کےدونوں طرف سیاست کررہے ہیں، شہبازشریف ہمیشہ نوازشریف کے لئے راستہ بناتاہے ، فضل الرحمان ڈی آئی خان میں اپنی زمینوں پرنظررکھیں۔

    میری بات پر چلتے تو نواز شریف کو یہ دن دیکھنے کو نہیں ملتے

    شیخ رشید نے کہا لوگ جیلوں سے نہیں ڈرتے، سیاست دان جیلوں سے ڈرتے ہیں، شوگر مافیا پنجاب میں سبسڈی لے گیا ہے، اس ملک کا سب سے بڑا دشمن شوگر مافیا ہے

    وزیر ریلوے کا کہنا تھا عمران خان کےمخالف چورہیں،چورلٹیروں کےساتھ کوئی نہیں، شہبازشریف کوپبلک اکاؤنٹس کمیٹی کاچیئرمین بناناغلطی تھی، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا 9 ماہ میں زیرو رزلٹ ہے۔

    انھوں نے مزید کہا عمران خان نےمودی کوخط لکھاہے ، سب لیڈر چاہتے ہیں کہ انڈیا کے ساتھ حالات بہتر ہونے چاہیئیں، اس مرتبہ جنگ کوکسی نےٹالہ ہے تو وہ جنرل باجوہ ہیں، بھارتی میڈیا کے لئے اکیلاشیخ رشید کافی ہے۔

    اس مرتبہ جنگ کوکسی نےٹالہ ہےتووہ جنرل باجوہ ہیں

    شیخ رشید کا کہنا تھا احتجاج اپوزیشن کاحق ہے، ان کےپاس گندےچہرےہیں، ملک میں کچھ بھی ہوسکتاہےنوازاورزرداری کی حکومت نہیں ہوسکتی، عمران خان جو کر رہے ہیں وہ ملک کیلئےٹھیک ہے، ، نواز شریف کا کوئی مستقبل نظر نہیں آتا، میں نمبر ون سے دوستی اور نمبر ون سے دشمنی کرتا ہوں۔

    عمران خان جو کر رہے ہیں وہ ملک کیلئےٹھیک ہے

    وفاقی وزیر نے کہا عمران خان کی مہربانی ہےوہ کابینہ میں میری بات سنتےہیں، اتنےوزرا بدل گئےہیں کسی کوپتہ نہیں کون بدلہ کون نہیں بدلہ، ایک سو تیس سے زیادہ ترجمان ہیں، اسد عمر کو وزیر دیکھنا چاہتا ہوں۔

    اسد عمر کو وزیر دیکھنا چاہتا ہوں

    پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا مودی نے ایک مسلمان کو ٹکٹ دی نہ ہی مسلمانوں سے ووٹ مانگا، ایک سال تک ملک میں بہتری آئے گی۔

    شیخ  رشید نے کہا لاڑکانہ جیسےشہرمیں جہاں جائیں ایڈزنکل رہاہے، پاکستان،ایران اوراردوان عالمی قوتوں کےنشانےپرہیں ، ہماری معیشت تباہ کروائی گئی، چوروں نے ریلوے ٹریک تباہ وبربادکیے، بحال کروں گا اور سپریم کورٹ کےحکم کے مطابق تجاوزات ختم کرائیں گے۔

  • بھارتی تجزیوں پر لعنت بھیجو، بھارت کیلئے میں اکیلا ہی کافی ہوں ، شیخ رشید

    بھارتی تجزیوں پر لعنت بھیجو، بھارت کیلئے میں اکیلا ہی کافی ہوں ، شیخ رشید

    لاہور : وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا وزیراعظم عمران خان 30 جون کوسرسید ایکسپریس کا افتتاح کریں گے، چوروں اورڈاکووں نے معیشت کو تباہ کیا،  بھارتی تجزیوں پر لعنت بھیجو، انڈیا کے لیے شیخ رشید اکیلا کافی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اسٹیشن پرمسافروں کومٹھائی کےساتھ رخصت کررہےہیں، کل عید پرٹکٹوں میں50 فیصد رعایت دی تھی ، ایساسسٹم بنائیں گےکہ اپنی آمدن سےریلوےکوبہترکریں، بغیرٹکٹ سفر کی روک تھام کیلئے مزید سختی کریں گے۔

    وزیر ریلوے کا کہنا تھا وزیراعظم عمران خان 30 جون کوسرسید ایکسپریس کا افتتاح کریں گے ، عید کے بعد اہم فیصلے کریں گے ، ریلوےکا بجٹ 50ملین سے 16 ملین رہ گیا ہے، پی ایس او سے معاہدہ ختم کریں توفیول ایک روپے سستا ملےگا۔

    24 اگست کو قوم کے سامنے ایک سال کی رپورٹ رکھیں گے

    شیخ رشید نے کہا 24 اگست کو قوم کے سامنے ایک سال کی رپورٹ رکھیں گے ، چوروں اورڈاکووں نے معیشت کو تباہ کیا، وہ لوگ تکلیف میں ہیں جنہوں نےمعیشت کوتباہ کیا۔

    ان کا کہنا تھا ریلوے ٹھیک ہوئی تو ملک کی معیشت ٹھیک ہوگی ، کراچی سرکلرریلوےکا43کلومیٹرٹریک ہم کلیئرکریں گے، سندھ حکوت ہمیں ایک بلین روپے دے دے تو ہم کے سی آر چلادیں گے۔

    وزیر ریلوے نے کہا ہم خود کہتے ہیں برملا کہتے ہے مہنگائی ہوئی ہے ، مہنگائی آصف زرداری اورشہبازشریف کی وجہ سےہوئی ، لوگوں کے مسائل ہیں، ہمیں حل کرنے ہیں، ہم اپنا انعامی باونڈ جاری کریں گے۔

    مہنگائی آصف زرداری اورشہبازشریف کی وجہ سےہوئی

    بھارت کے حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھا قوم کو انڈیاکے تبصروں سے کوئی مسئلہ نہیں، پاک فوج کے ساتھ 20کروڑ عوام شانہ بشانہ کھڑےہیں، بھارتی تجزیوں پر لعنت بھیجو، انڈیا کے لیے شیخ رشید اکیلا کافی ہے، پی ٹی آئی سے درخوست ہےاپنےگندےکپڑےٹی وی پرنہ لائیں۔