Tag: sheikh rasheed

  • الیکشن اپریل مئی میں نہ ہوئے تو حالات مزید خراب ہوجائیں گے: شیخ رشید

    الیکشن اپریل مئی میں نہ ہوئے تو حالات مزید خراب ہوجائیں گے: شیخ رشید

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ہائیکورٹ نے جب سے توشہ خانہ کی تفصیلات مانگی ہیں حکومت توشہ خانہ کیس سے بھاگ گئی، الیکشن اپریل مئی میں نہ ہوئے تو حالات مزید خراب ہوجائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ہائیکورٹ نے جب سے توشہ خانہ کی تفصیلات مانگی ہیں حکومت توشہ خانہ کیس سے بھاگ گئی۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سیاست اور معیشت دونوں تباہ ہیں، الیکشن اپریل مئی میں نہ ہوئے تو حالات مزید خراب ہوجائیں گے، سارے ہتھکنڈے عمران خان کا راستہ روکنے کے لیے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ غریب پر سخت سردی میں لنڈا بازار کے بھی دروازے بند ہیں اور کفن دفن کے پیسے بھی نہیں ہیں۔

  • پی ڈی ایم زمینی حقائق سے بے خبر ہے: شیخ رشید

    پی ڈی ایم زمینی حقائق سے بے خبر ہے: شیخ رشید

    اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم زمینی حقائق سے بے خبر ہے، انسانی خوراک تو کیا مرغیوں کی خوراک بھی نہیں۔ 75 سالہ تاریخ میں ایسا ہیجان پیدا نہیں ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم زمینی حقائق سے بے خبر ہے، گندم، گیس بجلی سب مہنگی اور نایاب ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اسٹاک مارکیٹ 40 ہزار پوائنٹس سے نیچے، گندم 41 سو من سے اوپر چلی گئی ہے، انسانی خوراک تو کیا مرغیوں کی خوراک بھی نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے بلدیہ سے بھاگنے والے الیکشن سے فراری ہیں، مارکیٹیں 8 بجے بند کروانے سے کچھ نہیں ہوگا، الیکشن ہی اعتماد بحال کریں گے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 75 سالہ تاریخ میں ایسا ہیجان پیدا نہیں ہوا، 72 گھنٹے اہم ہیں، جمعے کو اسمبلیاں ٹوٹیں گی یا نہیں پتہ چل جائے گا۔

  • حکمرانوں کو سمجھ نہیں آرہی الیکشن سے کیسے جان چھڑائیں: شیخ رشید

    حکمرانوں کو سمجھ نہیں آرہی الیکشن سے کیسے جان چھڑائیں: شیخ رشید

    اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکمرانوں کو سمجھ نہیں آرہی کہ الیکشن سے کیسے جان چھڑائی جائے، ملک کو سینٹورس مال سمجھنے والے الیکشن کے لیے تیار ہوجائیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ حکمرانوں کو سمجھ نہیں آرہی کہ الیکشن سے کیسے جان چھڑائی جائے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ فضل الرحمٰن فرسٹریشن میں خواتین کے خلاف بے ہودہ بیان دے رہے ہیں، بلاول بھٹو ورلڈ ٹور پر ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت اور پرویز الٰہی دوبارہ ایک ہوچکے ہیں، اس لیے عدم اعتماد اور گورنر راج نہیں اسمبلیاں تحلیل ہوں گی۔

    شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ ملک کو سینٹورس مال سمجھنے والے الیکشن کے لیے تیار ہوجائیں۔

  • ‘حکومت الیکشن میں جتنی دیر کرے گی اپنے لیے سیاسی قبرکھو دے گی’

    ‘حکومت الیکشن میں جتنی دیر کرے گی اپنے لیے سیاسی قبرکھو دے گی’

    راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکومت کا پاؤں معاشی بارودی سرنگوں پر ہے، حکومت الیکشن میں جتنی دیر کرے گی اپنے لیے سیاسی قبرکھو دے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ فیصلوں میں تاخیر حالات کومزید سنگین بنا دے گی، حکومت کا پاؤں معاشی بارودی سرنگوں پر ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سیاسی معاشی عدم استحکام کا حل الیکشن ہیں ، حکومت الیکشن میں جتنی دیر کرے گی اپنے لیے سیاسی قبرکھو دے گی۔

    سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ نوازشریف کوبھی بلالیں انکی سیاسی گاڑی چھوٹ چکی ہے، اکیلا عمران خان تمام مخالف سیاسی قوتوں کوشکست دے گا۔

    یاد رہے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ الیکشن ناگزیر ہیں، سیاسی ومعاشی استحکام قومی سلامتی کاضامن ہے ، الیکشن 2مہینے پہلے ہوں بعد میں ہوں پی ڈی ایم کی سیاست دفن ہوگئی ہے۔

    سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا تھا کہ اسمبلی توڑنا کوئی مسئلہ نہیں، تباہ حال معیشت بچانا اصل مقصد ہے۔

  • شیخ رشید کا آصف زرداری کو مشورہ

    شیخ رشید کا آصف زرداری کو مشورہ

    راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے آصف زرداری کو مشورہ دیا کہ سندھ کی فکرکریں،30 جنوری سے پہلے قبل ازوقت الیکشن کا فیصلہ ہوجائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ اسی اعصاب کی جنگ تیز ہوگئی ہے، عمران خان یہ جنگ جیتے گا۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستانی معیشت اورحکومت دونوں ڈوب رہےہیں ، تارکین وطن پاکستانی بینکوں سےپیسےنکلوارہےہیں، یہاں پاکستانی باہر کے بینکوں میں پیسے بھیج رہے ہیں۔

    سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ روس نےتیل دینے سے انکار کردیاہے، گوگل نےکیرئیرپیڈامعطل کردیا،مہنگائی دوگنی ،زرمبادلہ کم ہوگیا۔

    ایک اور ٹوئٹ میں سابق وزیر نے کہا کہ قوم اور پارلیمان عمران خان کے پیچھے کھڑی ہیں ، جوعمران خان کےساتھ غداری کرےگااپنی سیاست دفن کرےگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ دیر یا سویرجب بھی الیکشن ہوئے پی ڈی ایم کی سیاسی موت دیوار پر لکھی گئی ہے، آصف زرداری اور شہبازشریف چلے ہوئے کار توس ہیں، آصف زرداری سندھ کی فکرکریں، 30 جنوری سے پہلے قبل ازوقت الیکشن کا فیصلہ ہوجائےگا۔

  • ‘ایک ہفتے میں2 صوبائی اسمبلیوں کا فیصلہ ہوجائے گا ‘

    ‘ایک ہفتے میں2 صوبائی اسمبلیوں کا فیصلہ ہوجائے گا ‘

    کراچی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ملک معاشی طور پر تباہ اور اقتدار کے بھوکوں کاجمعہ بازار لگا ہوا ہے، ایک ہفتے میں 2 صوبائی اسمبلیوں کا فیصلہ ہو جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ‌ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ملک معاشی طور پر تباہ اور اقتدار کے بھوکوں کاجمعہ بازار لگا ہوا ہے، آج سےریسکیو آپریشن کاپہلا دن ہے، اداروں کاسیاست سےدور ہونا قابل تحسین ہے لیکن عوام سے دورنہیں رہ سکتے.

    ایک ہفتےمیں2صوبائی اسمبلیوں کافیصلہ ہوجائےگا، والدین بچوں کاگلہ کاٹ رہے ہیں اوریہ یورپ میں چھٹیاں گزار رہے ہیں۔

    گذشتہ روز وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ 4 ماہ سے پنجاب اسمبلی اجلاس جاری ہے عدم اعتماد اور گورنر راج ناممکن ہے، حکومت میں آنےاور اس کو لانے والے دونوں پشیمان ہیں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مولانافضل الرحمان کے بیان نےاس کو رسواکردیا، معیشت ہی قومی سلامتی ہےجس پر کوئی خاموش تماشائی نہیں رہ سکتا۔

  • پنجاب میں  عدم اعتماد اور گورنر راج ناممکن ہے، شیخ رشید

    پنجاب میں عدم اعتماد اور گورنر راج ناممکن ہے، شیخ رشید

    راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پنجاب میں عدم اعتماد اور گورنر راج ناممکن ہے، الٹی گنتی شروع ہو گئی جی کا جانا ٹھہر گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ 4 ماہ سے پنجاب اسمبلی اجلاس جاری ہے عدم اعتماد اور گورنر راج ناممکن ہے، حکومت میں آنےاور اس کو لانے والے دونوں پشیمان ہیں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مولانافضل الرحمان کے بیان نےاس کو رسواکردیا، معیشت ہی قومی سلامتی ہےجس پر کوئی خاموش تماشائی نہیں رہ سکتا۔

    سابق وزیر داخلہ نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ عمران خان نے تنہا 13 پارٹیوں کی سیاست دفن کردی، اسمبلیاں تحلیل ہوگئیں تو ایک سال میں 2 الیکشن کے نہ پیسے ہیں نہ منصوبہ بندی ، گوٹی پھنس گئی، 77وزرا خزانے پر بوجھ ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ 8ماہ سےفاقہ کشی مہنگائی اور اب آئی ایم ایف کاجواب ہے، جولندن دوائی لینےگئےتھےوہ نیوایئرکی چھٹیاں منا رہے ہیں ، الٹی گنتی شروع ہو گئی جی کاجانا ٹھہر گیا۔

  • عمران خان ہمارے مہمان ہیں،اگر زیادتی ہوئی تو آج ہی آپ کی سیاسی قبر بنا دیں گے، شیخ رشید نے خبردار کردیا

    عمران خان ہمارے مہمان ہیں،اگر زیادتی ہوئی تو آج ہی آپ کی سیاسی قبر بنا دیں گے، شیخ رشید نے خبردار کردیا

    راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے خبردار کیا ہے کہ عمران خان ہمارے مہمان ہیں، اگر زیادتی ہوئی تو آج ہی آپ کی سیاسی قبر بنا دیں گے۔

    تفصیلات کے سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے لال حویلی کے باہر لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی ریلی میں جائیں گے ،عوام کاسمندر ہوگا، چور، ڈاکو، لٹیروں نے ملک پر قبضہ کیا ہے ان سے جان چھڑائیں گے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ لال حویلی اس وقت مادرملت کے ساتھ کھڑی تھی، جب بہت سارے سیاسی ایوب خان کے ساتھ کھڑے تھے، عمران خان کے ساتھ سینہ تان کر چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔

    سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ ریلی میں ثابت کریں گےعوام کا سمندر لال حویلی راولپنڈی سے جائے گا، عمران خان جو بیانیہ دیں گے اس پر پہرہ دیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ آج غربت،مہنگائی اور بے روزگاری چوروں نے نافذ کی ہے ، ان چوروں اور ڈاکوؤں کو سیاسی طور پر نیست و نابود کریں گے، رانا ثنااللہ اجرتی قاتل، بدمعاش ہے ،دھمکیاں دے رہا ہے مگرہم چٹان کی طرح کھڑے رہیں گے۔

    شیخ رشید نے مزید کہا کہ عمران خان ہمارا مہمان ہے ، راولپنڈی ایک وفاداراورغیور شہر ہے ، ہمارے مہمانوں کے ساتھ زیادتی ہوئی تو سیاسی طور پر آج ہی قبرستان بنا دیں گے۔

  • ‘فوج نے سیاست سے دور رہنے کا حتمی فیصلہ کرلیا، جو پی ڈی ایم کی سیاسی موت ہے’

    ‘فوج نے سیاست سے دور رہنے کا حتمی فیصلہ کرلیا، جو پی ڈی ایم کی سیاسی موت ہے’

    راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ فوج نے سیاست سے دور رہنے کا حتمی فیصلہ کرلیا، جو پی ڈی ایم کی سیاسی موت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے لوگوں کوغلط فہمی تھی کہ عمران خان 25 دن سمری پر بیٹھا رہے گا، اداروں نے بھی کہا ہے معاشی اور سیاسی عدم استحکام گھمبیر ہوگیا ہے، فوج نےسیاست سےدوررہنےکاحتمی فیصلہ کرلیا جو پی ڈی ایم کی سیاسی موت ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نیاآرمی چیف کسی سیاستدان کےساتھ نہیں ملک اورعوام کےساتھ کھڑاہوگا،سیاسی استحکام قبل از وقت الیکشن سے آئے گا۔

    سابق وزیر داخلہ نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ نئی صبح اور نئے دن کا آغاز ہوگیا، اب عوامی رائےعامہ اور توقعات کی تکمیل ہوگی، نئےاسکرپٹ میں معاشی سیاسی عدم استحکام اور دیوالیہ سے نجات کی کوشش ہوگی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کےمسائل کی کسی کو فکر نہیں ہے، آج لال حویلی میں پریس کانفرنس اور کل12 بجےمارچ کی قیادت کروں گا۔

  • ‘تعیناتی کی سمری آگئی،  اب کسی کی پسند نا پسند کا نہیں میرٹ کا سوال ہوگا’

    ‘تعیناتی کی سمری آگئی، اب کسی کی پسند نا پسند کا نہیں میرٹ کا سوال ہوگا’

    راولپنڈی : سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ تعیناتی کے لیے سمری آگئی ہے، اب کسی کی پسند نا پسند کا نہیں میرٹ کا سوال ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ تعیناتی کے لیے سمری آگئی ہے ، سارے نام شامل کرکے ادارے نے دور اندیشی کا ثبوت دیا ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اب کسی کی پسند نا پسند کا نہیں میرٹ کا سوال ہوگا، جو بھی آرمی چیف آئے گا وہ سیاست سے دور ملک اور اپنے ادارے کا وفادار ہوگا اور تباہ حال معیشت کو سہارا دینے کی کوشش کرے گا۔

    گذشتہ روز پاک فوج کے نئے سربراہ کی تعیناتی کا معاملہ جی ایچ کیو نے سینئر ترین لیفٹیننٹ جنرلز کے نام و ڈوزیئر وزارت دفاع کو بجھوائے تھے۔

    بچیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا تقرر بھی انہی لیفٹیننٹ جنرلز میں سے ہو گا۔

    لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کا نام پہلے نمبر پر شامل ہے۔لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کا نام فہرست میں دوسرے نمبر اور لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس سنیارٹی لسٹ میں تیسرے نمبر پر ہیں ۔

    فور اسٹار جنرلز کی تعیناتیوں کی سنیارٹی لسٹ میں لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود چوتھے اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید پانچویں نمبر پر ہے جبکہ لیفٹیینٹ جنرل محمد عامر کا نام چھٹے نمبر پر شامل ہے۔

    آئین کے تحت مسلح افواج میں فور اسٹار تعیناتیوں کا اختیار وزیراعظم کا ہے جبکہ فور اسٹار تعیناتیوں کی رسمی منظوری صدر مملکت دیتے ہیں۔