Tag: sheikh rasheed

  • زرداری صاحب کا تحریک چلانے والا فیوزہی اڑچکا ہے، وزیرریلوے شیخ رشید

    زرداری صاحب کا تحریک چلانے والا فیوزہی اڑچکا ہے، وزیرریلوے شیخ رشید

    لاہور: وزیرریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ زرداری صاحب کا تحریک چلانے والا فیوز ہی اڑا ہوا ہے اورنوازشریف جیسے لوگ اقتدار میں فٹ رہتے ہیں اور اترتے ہیں توبیماری جنم لیتی ہیں، مودی 5 ریاستوں میں شکست کابدلہ پاکستان سےلیناچاہتاہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وی آئی پی ٹرین جناح اپکسپریس کراچی سےلاہور چلانے کا فیصلہ کیاہے، جس کا کرایہ سات ہزارروپے رکھا گیا ہے، کھانا مفت فراہم کیا جائے گا۔ ریلوے کی زمین اور لیزکمپیوٹرائزکردی ہے، اب موبائل پردیکھ سکیں گے کس نے کتنا کرایہ دیا، ملک میں مزیدمسافراورمال بردارٹرینوں کاجال بچھاناہے، مال گاڑی 25ویگنوں سے شروع کی 30تک بڑھادی ہیں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 100 دن میں 20 ٹرینیں چلائی اس سال بھی 20ٹرینیں چلائیں گے، اس سال میں جناح ایکسپریس شروع کی ہے، شالیمار لارہے ہیں،  مسافر ٹرینوں میں سرسید ایکسپریس کابھی اضافہ کررہےہیں، میں کام کرنے پر یقین رکھتاہوں، کارکردگی پر ترقی دیناچاہتےہیں، خرچ کم کیےہیں،ہدف ہے ریلوے کی آمدنی 10 ارب کریں۔

    وی آئی پی ٹرین جناح اپکسپر یس کراچی سےلاہور چلانے کا فیصلہ کیاہے

    وزیرریلوے نے کہا کوچ میں اضافہ کررہےہیں،مزدروں اورافسروں کوکریڈٹ جاتا ہے ، ریلوے پولیس کے لیے بہتری کرنی ہے ، ہم نےایک ماہ کےلیےتیل کااسٹاک کرنےکی کوشش کی ہے، مالی مسائل ہیں لیکن آمدنی سےریلوے چلارہےہیں، پشاورسےکراچی تک ٹرین چلانےکےبھی اقدامات کررہےہیں، 18 ملکوں نے ہمارےساتھ جوائنٹ وینچرمیں دلچسپی کااظہارکیا۔

    آصف زرداری پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا زرداری صاحب کاوہ فیوزہی اڑاہواہےجوتحریک چلایاکرتاتھا، آصف زرداری چاہتےہیں ان کاکیس کراچی میں سنا جائےگا، کوئی تووجہ ہوگی جو وہ اپناکیس کراچی میں چاہتےہیں، بلاول بھٹوسےمیری صلح ہوگئی ہے، آغاسراج کی گرفتاری پرکسی مکھی نےپر نہیں مارا۔

    آغاسراج کی گرفتاری پرکسی مکھی نےپر نہیں مارا

    شیخ رشید نے کہا اخباروں سےپتہ چلاہےنیب نےمجھے27تاریخ کوطلب کیا ہے، ایل این جی کیس پروزیراعظم کی اجازت لےکرپیش ہوں گا، اب وزیرہوں اس لیے وزیراعظم کی اجازت ضروری ہے، میں نےکہاتھا40بندوں پرجھاڑوپھرےگاایک دوماہ آگےہوسکتے ہیں۔

    نواز شریف کے حوالے سے وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ نوازشریف جیسے لوگ اقتدار میں فٹ رہتے ہیں اور اترتےہیں توبیماری جنم لیتی ہیں، وہ کہتے ہیں سزا ٹھیک  ہے لیکن صحت سزاگزارنےکےقابل نہیں۔

    مودی آرایس ایس کاشوٹرہے

    شیخ رشید نے بھارتی دھمکیوں سے متعلق کہا کہ مودی نے70فیصد تک جنگ کےاثرات پیداکیےہیں، 5 ریاستوں میں شکست کابدلہ مودی پاکستان سے لیناچاہتاہے، وہ انتہاپسندوں کوبڑھاوادےرہاہے،آرایس ایس کاشوٹرہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سمجھوتہ ایکسپریس پرحملےکےبعدکہاتھایہ بھارت کاکام ہے یہ وہی لوگ تھےجنہوں نےکلنٹن کی آمدپرسکھوں کومارکرکشمیری مجاہدین  پرالزام لگایا، کشمیریوں کی آزادی کی تحریک میں پاکستان ان کےساتھ کھڑاہے۔

    واضح کرناچاہتاہوں اس مرتبہ حملہ کیاتوپاکستان کاردعمل مختلف ہوگا

    شیخ رشید نے کہا آج بھارت میں نہ واجپائی نہ پاکستان میں پرویزمشرف ہے، آج پاکستان میں پڑھی لکھی قیادت ہےجس نےثبوت مانگےہیں، عمران خان نے تینوں مسلح افواج کو حملے کا بھرجواب دینے کی ہدایت کی ہے، واضح کرناچاہتاہوں اس مرتبہ حملہ کیاتوپاکستان کاردعمل مختلف ہوگا۔

    وزیر ریلوے کا کہنا تھا پی اے سی سےمتعلق میرا کیس تیارہے لیکن تھوڑا مصروف ہوں، جس دن چاہوں گاپی اےسی اجلاس میں چلاجاؤں گا، یہ لوگ تلاش کرکے ایسی بیماری نکالتے ہیں جس کاعلاج یوکےمیں ہو، لندن میں بھی کسی جراح سے آپریشن کراتے ہیں جس کا نشان بھی نہیں پڑتا۔

    ڈھونڈ ڈھونڈ کہ ایسی بیماری نکالتے ہیں جس کا علاج برطانیہ میں ہو

    انھوں نے مزید چالیس سال تک انہوں نے ملک پر قبضہ کئے رکھا، ایک چاہتا ہے لاہور میں اس کا کیس لگے دوسرا چاہتا ہے اس کا کراچی میں کیس لگے، عمران خان نے  واضح کر دیا ہے کہ کسی کو این آر او نہیں ملے گا۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا یاسین ملک، میر واعظ میرے چھوٹے بھائی ہیں اور گیلانی صاحب میرے بزرگ ہیں، میری آوازلال حویلی سےنکل کرسری نگر،یوپی کے مسلمان تک پہنچتی ہے۔ْ

  • بھارتی میڈیا سن لے، میری آوازلال حویلی سےلےکرلال چوک سری نگرتک سنی جاتی ہے ،شیخ رشید

    بھارتی میڈیا سن لے، میری آوازلال حویلی سےلےکرلال چوک سری نگرتک سنی جاتی ہے ،شیخ رشید

    لاہور:وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا کان کھول کر سن لے، میری آواز لال حویلی سے لےکر لال چوک سری نگر تک سنی جاتی ہے ،کوئی ڈرامہ کیاتوپاکستان بھرپورجواب دےگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرریلوے شیخ رشید نے بھارتی میڈیاکےتبصروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا میرے بارے میں تبصرے کرنے وال بھارتی میڈیا کان کھول کر سن لے، میری آوازلال حویلی سے لے کرلال چوک سری نگرتک سنی جاتی ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مودی نےگزشتہ الیکشن بھی مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیزبیانات دےکرجیتا، 5 ریاستوں میں الیکشن ہارنے کے بعد پھر فوج کوگرین سگنل دےدیاہے۔

    وزیرریلوے نے کہا بےبنیادالزامات کےجواب میں عمران خان نےتحقیقات کی پیشکش کی ہے، عمران خان کابیان پڑھی لکھی اوران پڑھ قیادت کےفرق کونمایاں کررہاہے، مودی سرکارسن لےکوئی ڈرامہ کیاتوپاکستان بھرپورجواب دےگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل چاہتا ہے، ہم دہشت گردی کےخلاف ہیں دہشت گردی مسائل کاحل نہیں، کشمیرکی جدوجہدآزادی کودہشت گردی کانام نہیں دیاجاسکتا، پاکستان آزادی کی جدوجہدمیں اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

    مزید پڑھیں : ہم نےچوڑیاں نہیں پہنیں، پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو آنکھیں نکال دیں گے، شیخ رشید

    گذشتہ روز وزیرریلوے شیخ رشید نے وزیراعظم عمران خان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا آج وزیراعظم عمران خان نےپاکستانیوں کے جذبات کی ترجمانی کی اور بھارت کو واضح کردیا امن سے بات کرو گے تو امن سے بات ہوگی، جنگ کی بات کرو گے تو جنگ کی بات ہوگی۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہم نے چوڑیاں نہیں پہنیں، ہمارے لئے پاکستان زندگی ہے، پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو آنکھیں نکال دیں گے۔

  • ہم نےچوڑیاں نہیں پہنیں، پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو آنکھیں نکال دیں گے، شیخ رشید

    ہم نےچوڑیاں نہیں پہنیں، پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو آنکھیں نکال دیں گے، شیخ رشید

    لاہور : وزیرریلوے شیخ رشید نے بھارت کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا ہم نے چوڑیاں نہیں پہنیں،ہمارے لئے پاکستان زندگی ہے، پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو آنکھیں نکال دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرریلوے شیخ رشید نے وزیراعظم عمران خان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا آج وزیراعظم عمران خان نےپاکستانیوں کے جذبات کی ترجمانی کی اور بھارت کو واضح کردیا امن سے بات کرو گے تو امن سے بات ہوگی، جنگ کی بات کرو گے تو جنگ کی بات ہوگی۔

    [bs-quote quote=”وزیراعظم عمران خان نے بھارت کو واضح کردیا امن سے بات کرو گے تو امن سے بات ہوگی، جنگ کی بات کرو گے تو جنگ کی بات ہوگی” style=”style-7″ align=”left” author_name=”شیخ رشید "][/bs-quote]

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بھارت کو واضح کردیا پاکستان دہشت گردی کےخلاف ہے، آج بھارت کے مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے ظلم کی وجہ مسئلہ کشمیر ہے، ہم نے چوڑیاں نہیں پہنیں، ہمارے لئے پاکستان زندگی ہے، پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو آنکھیں نکال دیں گے۔

    وزیر ریلوے نے کہا بھارت نےجنگ کی تومندروں میں گھنٹیاں نہیں بجیں گی، پاکستان مسلمانوں کاوہ قلعہ ہے جسے دنیا کے مسلمان دیکھتے ہیں، امن ہو یا جنگ 20 کروڑ عوام عمران خان کے ساتھ ہے۔

    مزید پڑھیں : بھارت نے حملہ کیاتوجواب دینےکاسوچیں گےنہیں بلکہ جواب دیں گے، وزیراعظم

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں بھارت کو پیشکش کی تھی کہ بھارت کے پاس پلواما حملے کے ثبوت ہے تو پیش کرے کارروائی کریں گے، اگر بھارت نے پاکستان پرحملہ کیاتوجواب دینےکاسوچیں گےنہیں بلکہ جواب دیں گے۔

    عمران خان نے کہا تھا واضح کہتا ہوں یہ نیاپاکستان اور نیا مائنڈسیٹ ہے، بھارت سے پوچھناچاہتا ہوں کیا ماضی میں ہی پھنسے رہنا ہے؟ کیا بھارت نے جب بھی کوئی واقعہ ہونا ہے اس کاالزام پاکستان پرلگاناہے، ہماری سوچ ہےکوئی یہاں سے باہر حملے کرے نہ یہاں دہشت گردی کرے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جنگ کسی بھی مسئلےکاحل نہیں ہوتا،بات چیت سےمسائل حل ہوتےہیں، جس طرح افغانستان میں ڈائیلاگ سےمسئلہ حل ہوایہاں بھی ایسےہی ہوگا۔

  • شہباز اینڈ کمپنی نے ملک کو لوٹا، انھیں سڑکوں‌ پر گھسیٹیں گے: شیخ رشید

    شہباز اینڈ کمپنی نے ملک کو لوٹا، انھیں سڑکوں‌ پر گھسیٹیں گے: شیخ رشید

    بھکر: وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ شہباز  اینڈ کمپنی نے ملک لوٹنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی.

    ان خیالات کا اظہار  اُنھوں نے بھکر ریلوے اسٹیشن آمد کے موقع پر کیا، ان کا کہنا تھا کہ کرپٹ لوگوں نے ملک کو ترقی نہیں کرنے دی.

    [bs-quote quote=”کرپٹ لوگوں نے ملک کو ترقی نہیں کرنے دی” style=”default” align=”left” author_name=”شیخ رشید”][/bs-quote]

    انھوں‌نے کہا کہ ہم کرپشن کرنے والی شہباز شریف اینڈ کمپنی کو سڑکوں پر گھسیٹیں گے، انھوں‌ نے ملک کو لوٹا.

    وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہم نواز دور میں بند ہونے والی ٹرینیں چلا رہے ہیں، بھکر، لیہ، کوٹ ادو، مظفرگڑھ، ملتان کےعوام کو سفری سہولت میسر ہوگی.

    انھوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر جنوبی پنجاب کےعوام سےکیا وعدہ پورا کر دیا، مزید ٹرینیں چلائیں گے.

    مزید پڑھیں: 70سال سے زائد عمر کے مسافر کو مفت ریلوے سفر کی سہولت دے رہے ہیں، شیخ رشید

    یاد رہے کہ گذشتہ روز اوتھل ایکسپریس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے محکمہ ریلوے کی جانب سے70 سال سے زائد عمر کے مسافر وں کو مفت سفر کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    خیال رہے کہ اوتھل ایکسپریس کا افتتاح وزیر اعظم عمران خان نے کیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں این آر او کی وجہ سے کرپشن میں پکڑے جانے کا خوف ختم ہوگیا تھا۔

  • آئی ایم ایف مجبوری ہے، ڈاکو لٹیرے ملک لوٹ کر گئے ہیں: شیخ رشید

    آئی ایم ایف مجبوری ہے، ڈاکو لٹیرے ملک لوٹ کر گئے ہیں: شیخ رشید

    راولپنڈی: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف مجبوری ہے، ڈاکو لٹیرے ملک کو لوٹ کر گئے ہیں۔ عمران خان کو معلوم ہی نہیں تھا کہ کس طرح ملک کو لوٹا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیر اعظم کی جانب سے افتتاح کی جانے والی تھل ایکسپریس آج صبح راولپنڈی سے ملتان روانہ ہوگئی۔ وزیر ریلوے شیخ رشید بھی ٹرین میں سوار ہیں۔

    ٹرین کندیاں، میانوالی، لیہ، کوٹ ادو اور مظفر گڑھ سے ہوتے ہوئے ملتان پہنچے گی۔ ٹرین روزانہ ملتان سے راولپنڈی اور راولپنڈی سے ملتان چلا کرے گی، دونوں شہروں کے درمیان سفر کا دورانیہ 4 گھنٹے کم ہو کر 11 گھنٹے رہ جائے گا۔

    750 سے زائد مسافروں کی گنجائش والی تھل ایکسپریس میں 10 بوگیاں ہیں۔

    پہلے روز تھل ایکسپریس میں سفر کرنے والے مسافروں کے لیے مفت سفر کی سہولت رکھی گئی ہے۔

    ٹرین روانگی سے قبل وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹرین مزدوروں نے بنائی ہے، ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ 20 فریٹ ٹرینیں چلانا میرا ہدف ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جہاں جہاں غریب بستی ہے وہاں تک پٹری لے کر جاؤں گا، آرام ہم پر حرام ہے۔ سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان تاریخی ہوگا۔ عمران خان نے ملک کے لیے سعودی ولی عہد سے ذاتی تعلقات بنائے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے سربراہ سے بھی پاکستان کے لیے ذاتی تعلقات بنائے گئے۔ آئی ایم ایف مجبوری ہے، ڈاکو لٹیرے ملک کو لوٹ کر گئے ہیں۔ عمران خان کو معلوم ہی نہیں تھا کہ کس طرح ملک کو لوٹا گیا۔

    شیخ رشید نے کہا کہ میں بھی وزیر اعظم ہوتا تو آئی ایم ایف کے پاس جاتا، 40 بندوں کی لائن لگی ہے، سب جیل جائیں گے۔ ’گولی اندر ہوگی اور یہ چوہے جالندھر ہوں گے‘۔

  • شیخ رشید کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا ممبر بنانے پر پی ٹی آئی میں بھی آوازیں اٹھنے لگیں

    شیخ رشید کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا ممبر بنانے پر پی ٹی آئی میں بھی آوازیں اٹھنے لگیں

    اسلام آباد: وزیر ریلوے شیخ رشید کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں ممکنہ شمولیت کیخلاف پی ٹی آئی میں بھی آوازیں اٹھنے لگیں، تحریک انصاف کے رہنماراجہ ریاض کا کہنا ہے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں شیخ رشیدکی ضرورت نہیں، کمیٹی میں پی ٹی آئی کےارکان موجود ہیں، شہبازشریف نےکچھ غلط کرنےکی کوشش کی تو بھرپور مخالفت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا ممبر بنانے پر حکومتی جماعت میں بھی مخالفت شروع کردی ہے، تحریک انصاف کے رہنما بھی شیخ رشید کے معاملے پر بول پڑے اور پی ٹی آئی ممبر راجہ ریاض نے شیخ رشید کو شامل نہ کرنے کی رائے دے دی ہے۔

    راجہ ریاض نے کہا شیخ رشید کو پی اے سی کا ممبر بنانے کی ضرورت نہیں، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں تحریک انصاف کےارکان موجودہیں، شہبازشریف جہاں غلط کام کرنا چاہیں ہم رکاوٹ بنیں گے۔

    تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ تمام ممبران کمیٹی میں دیانتداری سےکام کریں گے ، جو بھی ملک کے مفاد میں ہوگا، پی اے سی میں وہ کام ہوگا۔

    مزید پڑھیں : وزیر اعطم وزیر ریلوے ملاقات: شیخ رشید کا پی اے سی کے لیے نامزدگی پر اظہار تشکر

    وزیراعظم عمران خان سے وزیر ریلوے شیخ رشید کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا ممبر نامزد کیا تھا، بعد ازاں ملاقات میں شیخ رشید نے پی اے سی ممبر نامزدگی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا تھا۔

    یاد رہے کہ اس وقت اپویشن لیڈر شہباز شریف پی اے سی کے چیئرمین ہیں، شہباز شریف کے خلاف بدعنوانی کے تحت مقدمات جاری ہیں، جن کے باعث حکومت کی جانب سے شہباز شریف پر شدید تنقید جاری ہے۔

    خیال رہے کہ وفاقی کابینہ کا اجلاس میں شہباز شریف سے پی اے سی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

  • نواز ، شہباز اور زرداری سمیت کسی کو این آر او نہیں ملے گا ، وزیر ریلوے شیخ رشید

    نواز ، شہباز اور زرداری سمیت کسی کو این آر او نہیں ملے گا ، وزیر ریلوے شیخ رشید

    لاہور : وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ چالیس لوگوں کے کیسز شروع ہونے والے ہیں، شہباز شریف اور زرداری سمیت کسی کو این آر او نہیں ملے گا، اکتیس مارچ تک جھاڑو پھر جائے گا، عمران خان سے دوستی پر سب کچھ قربان کر دوں گا۔

    تفصیلات کے مطابق ریلوے ہیڈکوارٹرز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا زیراعظم12فروری شام 5 بجے تھل ایکسپرس کا افتتاٖح کررہے ہیں، 30 مارچ کو پہلی وی آئی پی ٹرین لاہور سے کراچی جائے گی اور 30 مارچ کو ہی لاہور اسٹیشن کی رینویشن کا افتتاح کریں گے۔

    وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ لاہور ،کراچی اسٹیشن پر2روپےنہیں لگے ، فوری فنڈ ریلیز کر رہے ہیں، ریلوے میں 90 فیصد وقت کی پابندی ہے، سابقہ حکومت نے ریلوے کو تباہ و بربادکردیا۔

    نوازشریف، آصف زرداری سمیت کسی کواین ا راونہیں ملے گا ،یہ ساری بیماری ملک سے بھاگنے کی ہے

    شیخ رشید نے کہا عبدالعلیم خان کو قانون کے مطابق گرفتار کیا گیا، قانون سب کے لئے برابر ہے،عمران خان کے بیان کی حمایت کرتاہوں، چالیس لوگوں کے کیسز شروع ہونے والے ہیں، شاہد خاقان عباسی کو بلایا تو وہ ملک سے باہر، کچھ اور لوگوں کو بلایا جائے تو وہ بھی ملک سے باہر ہوں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف، آٖصف زرداری کواین ا راونہیں ملے گا ،یہ ساری بیماری ملک سے بھاگنے کی ہے ، پتھری کا علاج لال حویلی میں ہے، قطری سے پتھری کی سیاست دفن ہونے جا رہی ہے ، اکتیس مارچ تک جھاڑو پھر جائے گی ، اپنی بات پرقائم ہوں ، ایک ماہ مزید ان کو ملنا چاہیئے۔

    شہبازشریف گھٹنے کے بل لیٹے ہیں شیخ رشید کو کمیٹی میں نہ لاؤ

    اے پی سی چیئرمین کے حوالے سے وزیر ریلوے نے کہا شہباز شریف کسی صورت قبول نہیں، کسی کا پابند نہیں، عمران خان نے خود مجھے پی اے سی میں شامل کیا، شہبازشریف گھٹنے کے بل لیٹے ہیں شیخ رشید کو کمیٹی میں نہ لاؤ، عمران خان کو شہباز شریف کیخلاف عدم اعتماد کا مشورہ دیا ہے۔

    شیخ رشید احمد کا کہنا تھا عمران خان نے ملک کو بینک ڈفالفٹر ہونے سے بچایا ہے، ہر جگہ لوگ مجھے کہتے ہیں مہنگی بجلی گیس منظور، چور منظور نہیں۔

    عمران خان سے اچھی دوستی ہے، سب کچھ قربان کر دوں گا

    اسپیکر قومی اسمبلی کو مخاطب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسمبلیاں ایسے نہیں چلتی، شہباز شریف کا تقرر پی ٹی آئی کے شایان شان نہیں، سپریم کورٹ جانے کیلئے تیار بیٹھا ہوں، میری اللہ نے سنی ہے اور عمران خان سے اچھی ہے، دوستی پر سب کچھ قربان کر دوں گا۔

    شیخ رشید نے کہا کہ بلاول نے تین جملے کہے تو میں نے چھے، اب صلح ہو گئی ہے۔

  • جب شیخ رشید نے سیٹیاں بجائیں

    جب شیخ رشید نے سیٹیاں بجائیں

    لاہور: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے مزدوروں سے خطاب کے دوران مزدوروں نے سیٹیاں بجائیں تو وفاقی وزیر نے بھی ان کا ساتھ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے مزدوروں کو 3 ہزار روپے تحفہ دینے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر مزدوروں نے خوشی سے سیٹیاں بجائیں تو شیخ رشید نے بھی ان کا ساتھ دیا۔

    شیخ رشید نے خوشی سے بے قابو مزدوروں کے ساتھ مل کر خوب سیٹیاں بجائیں۔

    اپنے خطاب کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ 2 مال گاڑیاں چلائی ہیں اور مزید کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، غریب مسافروں کو سہولت دینے کے لیے بھی اقدامات کر رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا تھا کہ ریلوے بجٹ اور ریلوے کے وسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے مزدوروں کی سہولت کے لیے بھی اقدامات کریں گے۔

    شیخ رشید نے مزید کہا تھا کہ 11 فروری شام 5 بجے وزیر اعظم تھل ایکسپریس کا افتتاح کریں گے، ’وعدہ کرتا ہوں پاکستان میں ریلوں کا جال بچھا دوں گا‘۔

  • وزیراعظم 11فروری کو تھل ایکسپریس کا افتتاح کریں گے، شیخ رشید

    وزیراعظم 11فروری کو تھل ایکسپریس کا افتتاح کریں گے، شیخ رشید

    لاہور : وزیرریلوے شیخ رشید نے ہر مزدور کیلئے 3ہزار روپے تحفہ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا 11 فروری شام 5 بجے وزیراعظم تھل ایکسپریس کا افتتاح کریں گے ، عمران خان کے پاس نہ ڈیل ہےنہ ڈھیل ہے صرف اندر کرنے کا دھکاہے۔

    تٍفصیلات کے مطابق وزیرریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا 11 فروری شام5 بجے وزیراعظم تھل ایکسپریس کا افتتاح کریں گے، وعدہ کرتا ہوں پاکستان میں ریل کاجال بچھادوں گا۔

    وزیرریلوے کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس پیسے نہیں ہیں، اگلابجٹ ہم خود بنائیں گے اور قومی اسمبلی میں پیش کریں گے، لوگوں کے پاس جائیں گے، جو کام کیاہے وہ بتائیں گے۔

    شیخ رشید نے وزیراعظم کی جانب سے ہر مزدور کیلئے 3ہزار روپے تحفہ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا 2 مال گاڑیاں چلائی ہیں اور مزید کے لئے اقدامات کررہے ہیں، غریب مسافروں کو سہولت دینے کیلئے بھی اقدامات کررہے ہیں۔

    شیخ رشید کا وزیراعظم کی جانب سے ہر مزدور کیلئے 3ہزار روپے تحفہ دینے کا اعلان

    وزیر ریلوے کا کہنا تھا ریلوے بجٹ اور ریلوے کے وسائل کو کومدنظررکھتےہوئے مزدوروں کی سہولت کیلئے بھی اقدامات کریں گے۔

    انھوں نے کہا پی اے سی میں عمران خان سےگزارش کی ہے شہباز شریف پسند نہیں، اسپیکربادشاہ آدمی ہیں ان کاحق نہیں مجھے پی اے سی ممبر بننے سے روکیں اور  نہ اسپیکر کو اختیار ہیں کہ شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کریں۔

    اسپیکرکاحق نہیں کہ مجھےپی اےسی ممبر بننےسےروکیں

    وزیرریلوے کا کہنا تھا کہیہ کیاطریقہ ہےجسمانی ریمانڈکےدوران پروڈکش آرڈرپرباہرآجاتےہیں، پی ٹی آئی کااتحادی ہوں،صرف عمران خان کی وجہ سےخاموش ہوں، عمران خان کےپاس نہ ڈیل ہےنہ ڈھیل ہےصرف اندرکرنےکادھکاہے۔

    شیخ رشید نے کہا کسی قسم کی بارگیننگ نہیں ہوگی،ان کی سیاست قطری سےپتھری تک ہے، یہ لوگ پیکنگ پر آئے ہوئے ہیں اور مزے کررہے ہیں۔

    عمران خان کےپاس نہ ڈیل ہےنہ ڈھیل ہےصرف اندرکرنےکادھکاہے

    ان کا مزید کہنا تھا اسپیکرکاکوئی صوابدیدی نہیں کہ مجھے پی اے سی ممبربننے سے روکے، عمران خان نےمجھےپی اےسی ممبربنانےپررضامندی ظاہرکی ہے، معلوم نہیں اسپیکرصاحب کوکیامسئلہ ہے وہ ہی بتاسکتے ہیں۔

  • وزیر اعطم وزیر ریلوے ملاقات: شیخ رشید کا  پی اے سی  کے لیے نامزدگی پر اظہار تشکر

    وزیر اعطم وزیر ریلوے ملاقات: شیخ رشید کا پی اے سی کے لیے نامزدگی پر اظہار تشکر

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے وزیر ریلوے شیخ رشید نے اہم ملاقات کی ، جس میں ملکی و سیاسی صورت حال پر  تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے اور وزیر اعظم کی ملاقات میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے معاملات زیر بحث آئے.

    اس اہم ملاقات میں شیخ رشید کے  پی اے سی ممبر بننے سے متعلق بات چیت کی، شیخ رشید نے پی اے سی ممبر نامزدگی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا.

    ملاقات میں وزارت ریلوے سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے،شیخ رشید نے وزیراعظم کو ریلوے کی کارکردگی میں بہتری سے آگاہ کیا اور بریفنگ دی۔ اس موقع پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال ہوا.

    مزید پڑھیں: وفاقی کابینہ کا شہباز شریف سے پی اے سی کی چیئرمین شپ سے استعفے کا مطالبہ

    یاد رہے کہ اس وقت اپویشن لیڈر شہباز شریف پی اے سی کے چیئرمین ہیں. شہباز شریف کے خلاف بدعنوانی کے تحت مقدمات جاری ہیں، جن کے باعث حکومت کی جانب سے شہباز شریف پر شدید تنقید جاری ہے.

    خیال رہے کہ آج وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں شہباز شریف سے پی اے سی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا گیا.