Tag: sheikh rasheed

  • آئندہ 10 روز قوم اور ملک کے مقدر کا فیصلہ کریں گے، شیخ رشید

    آئندہ 10 روز قوم اور ملک کے مقدر کا فیصلہ کریں گے، شیخ رشید

    راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آئندہ 10 روز قوم اور ملک کے مقدر کا فیصلہ کریں گے، صحیح فیصلہ صحیح سمت لے جائے گا اور غلط فیصلہ انتشار برپا کرسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ حکومت نےصرف اپنےکیس ختم کروائےہیں، وقت آنےپرکیسزدوبارہ بحال ہوجائیں گے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مہنگائی 30 فیصد بڑھ گئی ہے، لوگ بجلی اور گیس کے بل نہیں دے سکتے، حکومت نے خود ریلیف اور لوگوں کو تکلیف دی، 77وزراکی حکومت نہ عوام میں جاسکتی ہےنہ مسائل حل کرسکتی ہے ، 3 بجے روات جاؤں گا۔

    سابق وزیر داخلہ نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ آئندہ10روزقوم اورملک کےمقدرکافیصلہ کریں گے، صحیح فیصلہ صحیح سمت لے جائے گا اور غلط فیصلہ انتشار برپا کر سکتا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ تباہ حال معیشت مزیدسنگین ہوسکتی ہے، ہرحکومت شوگرمل مالکان مافیاکےزیراثرہوتی ہے، زیاده شوگرملیں سیاست دانوں کی ہیں جو وزراتوں میں بھی ہوتے ہیں۔

  • یہ لانگ مارچ سے پہلے اور اس کے دوران پنڈی میں شرارت کرنا چاہتے ہیں، شیخ رشید

    یہ لانگ مارچ سے پہلے اور اس کے دوران پنڈی میں شرارت کرنا چاہتے ہیں، شیخ رشید

    راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ یہ لانگ مارچ سے پہلے اور اس کے دوران پنڈی میں شرارت کرنا چاہتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ رات کےاندھیرےمیں ہنگامی کیبنٹ بلائی جاتی ہے، رات کے اندھیرے میں ہی منسوخ کردی جاتی ہے، ان کی خواہشیں خبرنہیں بن سکتیں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آصف زرداری بھی سازش میں کمیٹی ڈالنےکیلئےاسلام آبادپہنچ گئے، حکومت سیاسی فائربال سےکھیل رہی ہے، جتنا سیاسی گندبڑھ گیا ہے10 روز میں صاف ہوجائےگا۔

    سابق وزیر نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ پہلےمجھےقتل کی دھمکیاں مل رہی تھیں، اب لال حویلی پرڈرون چلایاجا رہا ہے، اس کی ویڈیوحکام بالا کوبھیج رہے ہیں۔

    یہ لانگ مارچ سے پہلے اور اس کے دوران پنڈی میں شرارت کرنا چاہتے ہیں، ناکامی ان کامقدرہےپنڈی ایک پرامن شہرہے، میں کمیٹی چوک پر لانگ مارچ کااستقبال کروں گا۔

  • ‘عمران خان کا لانگ مارچ 20 یا 21 نومبر تک راولپنڈی آسکتا ہے’

    ‘عمران خان کا لانگ مارچ 20 یا 21 نومبر تک راولپنڈی آسکتا ہے’

    راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان کا لانگ مارچ 20 یا 21 نومبر تک راولپنڈی آسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے بیان میں کہا کہ جو چاہتے ہیں وہ ممکن نہیں، جو لانا چاہتے ہیں وہ آنہیں سکتا، رضیہ بٹ کا ناول لندن فسانہ ہے ، جہاں علاج بہانہ ہے، حکومت کونہ سیاسی شہادت ملے گی نہ سیاسی غازی، سیاسی ہتھیار پھینکیں گےاورغش کھائیں گے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کا لانگ مارچ 20،21نومبرتک راولپنڈی آسکتاہے، جمعہ دوپہر3بجے لال حویلی میں پریس کانفرنس کروں گا۔

    جو چاہتے ہیں وہ ممکن نہیں۔۔ جولانا چاہتے ہیں وہ آ نہیں سکتا۔

    عمران خان کا لانگ مارچ 20،21نومبرتک راولپنڈی آسکتاہے

    ایک اور ٹوئٹ میں سابق وزیر داخلہ نے لکھا کہ حکومت نااہل بانجھ کچھ ڈلیورنہیں کرسکی، سنگین تباہ حال معیشت میں بھی غیرسنجیدہ ہے، لندن میں کہتے ہیں تعیناتی پرمشاورت کررہےہیں ، پاکستان میں کہتے ہیں ابھی سمری نہیں آئی، ساری دنیا میں پاکستان کامذاق اُڑرہاہے، اداروں اور عدلیہ پراہم ذمہ داری آگئی ہے۔

  • ‘ نواز شریف اپنا جنم دن اورنیوائیر اپنی بیٹی کے ساتھ لندن میں منائیں گے’

    ‘ نواز شریف اپنا جنم دن اورنیوائیر اپنی بیٹی کے ساتھ لندن میں منائیں گے’

    راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نواز شریف اپنا جنم دن اور نیوائیر اپنی بیٹی کے ساتھ لندن میں منائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ نواز شریف اپنا جنم دن اور نیو ائیر اپنی بیٹی کے ساتھ لندن میں منائیں گے، بھائی وزیراعظم ہے سفارتی پاسپورٹ مل گیا ہے لیکن کلین چٹ نہ ملی۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملک کی بدقسمتی ہے کہ بزدل کرپٹ لوگ آگے آگئے ہیں، ان کا حقیقی دارالحکومت لندن ہے، پاکستان میں تاوان لینے آتے ہیں۔

  • ‘لندن میں فیصلہ کرنے کے بعد اتحادیوں کی کوئی حیثیت نہیں’

    ‘لندن میں فیصلہ کرنے کے بعد اتحادیوں کی کوئی حیثیت نہیں’

    راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ لندن میں فیصلہ کرنے کے بعد اتحادیوں کی کوئی حیثیت نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ لندن میں فیصلہ کرنےکےبعداتحادیوں کی کوئی حیثیت نہیں، عوام مہنگائی سےمرگئی معیشت اورخارجہ پالیسی تباہ ہوگئی ، عمران خان کےسب سے اچھے تعلقات سعودی پرنس سے ہیں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بدعنوان لوگ اہم عہدوں پرآگئے، نیب میں کیس ختم کرانےوالوں کاتانتا بندھا ہے، احتساب اورحساب ختم نہیں ہوگا،30 نومبر تک سیاست واضح ہوجائے گی۔

    یاد رہے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ احتساب، حساب اور انتخاب ہو کر رہے گا، مفرور ملزم لندن میں بیٹھے اہم فیصلوں کے نام پر قوم کا مذاق اڑا رہے ہیں۔

  • حکومت کو قوم کی بھلائی نہیں، اپنے کیس ختم کروانا مطلوب تھا: شیخ رشید

    حکومت کو قوم کی بھلائی نہیں، اپنے کیس ختم کروانا مطلوب تھا: شیخ رشید

    اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ حکومت کو قوم کی بہتری یا بھلائی نہیں بلکہ اپنے کیس ختم کروانا مطلوب تھا، نیب کے دفتر میں کیس ختم کروانے کے لیے جھمگٹا لگا ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بے اختیار وزیر اعظم 6 ماہ میں 5 بار فیصلہ لینے لندن جاتے ہیں۔

    شیخ رشید نے کہا کہ گیلپ سروے کے مطابق 88 فیصد بزنس کمیونٹی حکومتی پالیسی سے نالاں ہے، سیاسی عدم استحکام، سیاسی عذاب یا سیاسی انقلاب زیادہ دور نہیں۔ بے یقینی کے بادل منڈلا رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت کو قوم کی بہتری یا بھلائی نہیں بلکہ اپنے کیس ختم کروانا مطلوب تھا، نیب کے دفتر میں کیس ختم کروانے کے لیے جھمگٹا لگا ہوا ہے۔ نیب قوانین میں ترمیم پر کوئی صاحب ضمیر خوش نہیں۔

    سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ قوم مہنگائی سے مر رہی ہے اور یہ ٹوپیاں بدل رہے ہیں، نا اہل حکمران اہم تعیناتی کا فیصلہ بھی اپنے ملک میں کرنے کے اہل نہیں۔

  • ‘آرمی چیف کی تعیناتی پر لندن میں استخارہ نکلوایا جا رہا ہے’

    ‘آرمی چیف کی تعیناتی پر لندن میں استخارہ نکلوایا جا رہا ہے’

    راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے شہباز شریف کے دورہ لندن پر کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی پر لندن میں استخارہ نکلوایا جا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان شہباز شریف کے دورہ لندن کے حوالے سے کہا کہ بے اختیار اور فارغ وزیراعظم ایمرجنسی میں 4 دن سے لندن بیٹھا ہے، آرمی چیف کی تعیناتی پرلندن میں استخارہ نکلوایا جارہا ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف پاسپورٹ ملنے اور بھائی کے وزیراعظم بننے کے باوجود کلین چٹ کا منتظر ہے، پی ڈی ایم کٹی ہوئی پتنگ ہے، 20 دن ٹی وی نہیں ٹوئٹر پرنظر آؤں گا۔

    گذشتہ روز سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ بے اختیار شہباز شریف جاتے شرم الشیخ ہیں اور حسب معمول نکلتے لندن میں ہیں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایک تعیناتی سب پہ بھاری ہے ، نواز شریف نے جتنے لوگوں کوتعینات کیا ان سب سے جھگڑا کیا ، نواز شریف، آصف زرداری اور فضل الرحمن کو مایوسی ہوگی، کیونکہ فیصلہ میرٹ پر ہوگا اور الیکشن ہوں گے، مارنے والے سے بچانے والا زیادہ طاقتور ہے۔

  • ‘ایک تعیناتی سب پہ بھاری ہے’

    ‘ایک تعیناتی سب پہ بھاری ہے’

    راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ایک تعیناتی سب پہ بھاری ہے، نوازشریف نے جس کو تعینات کیا اس سے جھگڑا کیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ بے اختیار شہباز شریف جاتے شرم الشیخ ہیں اور حسب معمول نکلتے لندن میں ہیں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایک تعیناتی سب پہ بھاری ہے ، نواز شریف نے جتنے لوگوں کوتعینات کیا ان سب سے جھگڑا کیا ، نواز شریف، آصف زرداری اور فضل الرحمن کو مایوسی ہوگی، کیونکہ فیصلہ میرٹ پر ہوگا اور الیکشن ہوں گے، مارنے والے سے بچانے والا زیادہ طاقتور ہے۔

    یاد رہے سینیئر سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا تھا کہ ہم کسی سے بھی جنگ نہیں چاہتے ہیں اس وقت پوری قوم عمران خان کے ساتھ ہے۔

  • ‘تعیناتی کے مسئلے پر نواز شریف اور شہباز شریف ایک پیج پر نہیں’

    ‘تعیناتی کے مسئلے پر نواز شریف اور شہباز شریف ایک پیج پر نہیں’

    لاہور : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ تعیناتی کے مسئلے پر نوازشریف اور شہباز شریف ایک پیج پر نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ سارا جہان ایک انسان عمران خان کے پیچھے پڑ گیا ہے ، وہ سب کو شکست دے گا۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ تعیناتی کے مسئلے میں نواز شریف اور شہباز شریف ایک پیج پر نہیں ہیں۔

    سابق وزیرداخلہ نے کہا اب پی ڈی ایم کا بوجھ کوئی نہیں اٹھا سکتا ،بھکاریوں کو کوئی خیرات نہیں دے رہا،صرف تصویر کھینچوا رہے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت روسی سینیٹر کے یوکرائن کی امداد کےالزام کاجواب دے۔

    پاکستان عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید اے آر وائی نیوز کے پروگرام دی رپورٹرز میں خصوصی گفتگو میں نے کہنا تھا کہ آج ہر آدمی کا اپنا ایجنڈا ہے، لندن میں بیٹھے شخص کا اپنا ایجنڈا ہے، لندن میں بیٹھا مفرور کہتا ہے عمران خان کو سائیڈ لائن کرو اور مجھے لاؤ اور میرے مقدمات بند کرو۔

    ان کا کہنا تھا کہ زمینی حقائق بہت خراب ہیں، لوگ آنکھیں اور کان کھلے رکھیں، ریڈزون کہیں تک بھی بڑھالو کوئی فائدہ نہیں۔

  • کنٹینرلگانے والے حالات کی سنگینی سے نا واقف ہیں، شیخ رشید

    کنٹینرلگانے والے حالات کی سنگینی سے نا واقف ہیں، شیخ رشید

    لاہور : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کنٹینرلگانے والے حالات کی سنگینی سے نا واقف ہیں , مل بیٹھیں الیکشن کا فیصلہ کریں ورنہ کھیل ختم پیسہ ہضم۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ دستور ایونیو پر کنٹینرلگانے والے حالات کی سنگینی سے نا واقف ہیں، نومبر تو اہم ہے ہی پہلے 10 دن بھی کم نہیں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ رضاشاہ پہلوی بھی طاقت استعمال نہیں کرسکاآپ کس باغ کی مولی ہیں، راناثنااللہ نے اپنا سیاسی مردہ خراب کرلیا ہے، مل بیٹھیں الیکشن کا فیصلہ کریں ورنہ کھیل ختم پیسہ ہضم، آج شام 4 بجے پریس کانفرس کروں گا۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ لال حویلی ذاتی ملکیت ہے، ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر آصف خان کرپٹ ترین انسان ہے، آصف خان کی معطلی ختم کر کے میرے لیے راولپنڈی بھیجاگیاہے، آصف خان کی اربوں روپے کی کرپشن کےثبوت بھیج رہا ہوں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین حبیب الرحمان گیلانی، ایف آئی اے ، اینٹی کرپشن کو ثبوت اور درخواست بھیج رہا ہوں، لانگ مارچ جتنی دیر چاہے پنڈی کا مہمان ہوگا۔