Tag: sheikh rasheed

  • نواز شریف، شہباز شریف سے این آر او کرنا چاہتے ہیں، شیخ رشید

    نواز شریف، شہباز شریف سے این آر او کرنا چاہتے ہیں، شیخ رشید

    راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف شہباز شریف سے این آر او کرنا چاہتے ہیں، ایک ہزار این آر او بھی شریف خاندان کو انصاف سے نہیں بچاسکتے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کینیڈا سے وطن واپسی کے بعد راولپنڈی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، شیخ رشید نے کہا کہ ایک نااہل آدمی کے لیے قانون نہیں بن سکتا۔

    سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ چوروں سے نجات کا وقت آگیا ہے، جمہوریت سے نواز شریف کو شدید خطرات ہیں۔

    شیخ رشید نے کہا کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ایک دن لندن ایک دن پاکستان میں ہوتے ہیں، حدیبیہ پیپر مل کیس کو جلد سنا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ ضرورت پیش آئی تو دوبارہ سڑکوں پر آئیں گے، پاکستان میں آئندہ چھ ماہ انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔

    یہ پڑھیں: نوازشریف پانامہ سےہٹ ہوگیا ہے،شیخ رشید

     واضح رہے کہ شیخ رشید احمد نے ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات کے موقع پر کہا تھا کہ نواز شریف نے چالیس سال میں اپنی جگہ کسی کو آگے نہیں آنے دیا، نواز شریف پانامہ سے ہٹ ہوگئے ہیں۔

    یہ پڑھیں: مارچ 2018 سےپہلےحکومت کا کوئیک مارچ ہوجائےگا‘ شیخ رشید

     یاد رہے کہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے، شریف خاندان این آر او ڈھونڈ رہا ہے، جو نہیں ملے گا، مارچ سے پہلے حکومت کا کوئیک مارچ ہوجائے گا۔

    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • نوازشریف پانامہ سےہٹ ہوگیا ہے،شیخ رشید

    نوازشریف پانامہ سےہٹ ہوگیا ہے،شیخ رشید

    ٹورنٹو : سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نوازشریف نےچالیس سال میں اپنی جگہ کسی کوآگےنہیں آنے دیا، نوازشریف پانامہ سے ہٹ ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشیداحمد نے ٹورنٹومیں ڈاکٹرطاہرالقادری سے ملاقات کی، ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔

    اس موقع پر شیخ رشید نے کہا کہ حکومت پوری طرح پھنس چکی ہے اور اب سیاسی پناہ لینے کیلئے دنیاسے رابطے کر رہی ہے، سانحہ ماڈل ٹاؤن کاانصاف لیے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے ، تمام اپوزیشن جماعتیں شہدا ماڈل ٹاؤن کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔

    سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے 40سال میں اپنی جگہ کسی کو آگے نہیں آنے دیا، چور کو چور کہنے پر19اور 20ویں گریڈافسران کو دھمکایا جارہا ہے، حدیبیہ پیپر مل کیس مدر آف آل کرائم ہے، نوازشریف پانامہ سے ہٹ ہوگیا ہے۔


    مزید پڑھیں :  مارچ 2018 سےپہلےحکومت کا کوئیک مارچ ہوجائےگا‘ شیخ رشید


    گذشتہ روز بھی عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے، شریف خاندان این آر او ڈھونڈ رہا ہے جو نہیں ملے گا، مارچ 2018 سے پہلے حکومت کا کوئیک مارچ ہوجائے گا۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے عمران خان کے ساتھ مل کرآئندہ عام انتخابات لڑنے کا اعلان بھی کیا۔

    شیخ رشید نے کہا کہ 60 ایم این اے مسلم لیگ ن چھوڑنے کے لیے تیار ہیں، ن لیگ میں لیڈر شپ کا فقدان ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نوازشریف کا جرم ملک دشمنوں کی کٹھ پتلی بننے کے بجائے ڈٹ جاناہے، سعد رفیق

    نوازشریف کا جرم ملک دشمنوں کی کٹھ پتلی بننے کے بجائے ڈٹ جاناہے، سعد رفیق

    لاہور :وزیر ریلوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ عمران خان،شیخ رشیدپاکستان اورجمہوریت دشمنوں کی کٹھ پتلیاں ہیں ، نوازشریف کا جرم ملک دشمنوں کی کٹھ پتلی بننےکےبجائےڈٹ جاناہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے سماجی رابطے کی وہب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ عمران خان، شیخ رشید پاکستان اور جمہوریت دشمنوں کی کٹھ پتلیاں ہیں، ہم پر کیچڑ اچھالنے کا مقصد جمہوریت اور ملک کو کمزور کرنا ہے۔

    سعد رفیق نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ نوازشریف کا جرم ملک دشمنوں کی کٹھ پتلی بننےکےبجائےڈٹ جاناہے،کسی سے ٹکراؤ نہیں چاہتے، سب اپنے اپنے آئینی دائرے میں کام کریں تو کوٸی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔

    انھوں نے مزید کہا کہ عمران خان، شیخ رشید اوربعض دیگر عناصرافواج اور عدلیہ کے خود ساختہ ترجمان بن کر اداروں کو لڑانے کی سازش کررہےہیں ، نوازشریف اورن لیگ کوبدنام کرنےکی مہم4برس سےجاری ہے، ہرالزام لگایا گیا،ہمیں گراتےگراتےآئین اور جمہوریت نہ گِرادینا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پرشیئرکریں۔

  • انقلاب ملک کولوٹنےوالوں کےگھرسےآئے گا‘ شیخ رشید

    انقلاب ملک کولوٹنےوالوں کےگھرسےآئے گا‘ شیخ رشید

    اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ شہبازشریف کہتے ہیں انقلاب آئے گا،انقلاب آپ کے گھرسےآنے لگا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک دستاویز کے حصول کے لیے مجھے کئی جگہ دھکے کھانے پڑے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ یہ 15 سال کی کرپشن ہے جس میں خاقان عباسی خود پارٹنر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کل میں قطر کے معاہدے کی کاپی جاری کرنے لگا ہوں۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ عالمی بینک کی سالانہ میٹنگ میں اسحاق ڈار کی کرپشن کا ذکر ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ مریم کہتی ہیں نوازشریف کی بیٹی ہوں اس لیے میرے خلاف بات ہورہی ہے، مریم نواز احتساب عدالت میں ثبوت پیش کریں۔

    شیخ رشید نے کہا کہ برطانوی اٹارنی جنرل نے مہر لگائی کہ مریم نوازفلیٹوں کی بینیفشری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب بے ایمان ہیں، چوروں کے ساتھ کھڑاہونے والا بھی بے ایمان ہے۔


    نواز شریف سمجھتے ہیں فوج ان کی راہ میں رکاوٹ ہے، شیخ رشید


    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا تھا کہ رینجرز کی تعیناتی کے معاملے کو بلاوجہ ایشو بنایا گیا، نواز شریف کے ذہن میں یہ بات ہے کہ پاک فوج ان کے راستے میں رکاوٹ ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • اب اجمل پہاڑی بھی پارٹی سربراہ بننے کا اہل ہوجائے گا، شیخ رشید

    اب اجمل پہاڑی بھی پارٹی سربراہ بننے کا اہل ہوجائے گا، شیخ رشید

    اسلام آباد : سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کا بل پاس ہونے کے بعد اجمل پہاڑی بھی کسی پارٹی کا لیڈر بن جائے گا آخر مسلم لیگ (ن) کو نواز شریف کے علاوہ کوئی اور امیدوار کیوں نہیں ملتا، ایک نااہل کو بچانے کے لیے قانون سازی کی جا رہی ہے.

    شیخ رشید قومی اسمبلی میں خطاب کر رہے تھے، انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو اپنا بھائی تک بطور پارٹی لیڈر قبول نہیں چنانچہ ایک شخص کے لیے جمہوریت کو خطرے میں ڈالا جا رہا ہے اور صرف ایک شخص کے لیے یہ سب کچھ کیا جا رہا ہے، آج جمہوریت کے خطرے کا پہلا دن ہے، آج سپریم کورٹ پر حملہ کیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جو چوروں کے ساتھ رائے دیتا ہے وہ چور ہی ہوتا ہے اور میں چور نہیں ہوں اس لیے آج اعلان کرتا ہوں کہ مسلم لیگ (ن) کی ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ جاؤں گا اگر یہ انتخابی اصلاحات نافذ ہوگئے تو کل اجمل پہاڑی بھی کسی جماعت کا سربراہ بننے کا اہل ہوجائے گا۔

    اپنے خطاب میں شیخ رشید نے انکشاف کیا کہ نواز شریف نے لندن میں حسین نواز کے دفتر میں بانی ایم کیو ایم الطاف حسین سے ملاقات کی ہے اور ایک جیسے خیالات رکھنے والے لیڈرز کیا ملک کے خلاف گٹھ جوڑ کرنے کی کوشش کی ہے ؟ میں یہ بات کہنا نہیں چاہتا تھا لیکن مجبور ہوگیا ہوں۔

    خیال رہے کہ آج صدر پاکستان ممنون حسین کی ہدایت پر بلائے گئے قومی اسمبلی کے سیشن میں حکومت کی جانب سے انتخابی اصلاحات سے متعلق ترامیم سے متعلق بل وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے پیش کیا جسے اپوزیشن کی سخت مخالفت کے باوجود عددی اکثریت کے باعث منظور کرالیا گیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پاکستان اورنوازشریف اب ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے،شیخ رشید

    پاکستان اورنوازشریف اب ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے،شیخ رشید

    اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید کا کہنا کہ اب پاکستان اور نواز شریف ساتھ نہیں چل سکتے، یہ لوگ پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔ نواز شریف کوئی عمرہ کاویزہ لینے نہیں جارہے کہ پوری بارات ساتھ جائے۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید کا نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ مسئلہ فروری سے پہلے حل ہونا ہے ، یہ اپنے بچوں کو پیش نہیں کریں گے ، آج شام یہ جو کریں گے وہ اپنا کام تمام کرنے کی جلدی ہوگی، کیا یہ عدالت کوتاثر دینا چاہتےہیں کہ ملک کی تقدیر بدل دینگے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اب پاکستان اور نواز شریف ساتھ نہیں چل سکتے ، کیا نواز شریف عمرے کا ٹکٹ کرانے جارہےہیں ، نوازشریف کرپشن کیس میں پیشی کےلئے جارہےہیں ، ان کو اپنی صفائی کا بھی موقع ملنا چاہئے ، میرے خیال میں انھیں رینجرز سے ملکرفہرست مرتب کرنی چاہئے تھی۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستان اورنوازشریف ساتھ نہیں چل سکتے، اسلام آباد کے کسی افسر نے پاس جاری کرنے ہیں تو وہ ان کاملازم ہے، فورسز کے ساتھ مل بیٹھ کر پاسز کا طے کرنا چاہئے، یہ سب ضیا الحق کی پیداوار ہیں اور آج فوج کو آنکھیں دکھا رہے ہیں، انہیں چاہئے کہ کرپشن کےاس دور سے گزریں دنیا بھر میں ایسا ہوتا ہے۔


    مزید پڑھیں :  نوازشریف نے چور مچائے شورکی فلم لگائی ہوئی ہے، شیخ رشید


    سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ کیس میں لمبی تاریخیں جان کر لی جاتی ہیں ، تاثردیاجارہاہےنوازشریف نہیں تو جمہوریت ختم ہوجائیگی ، نوازشریف اسمبلی سےقانون پاس کرانے جارہےہیں ایک شخص کے پیچھے پوری حکومت لگ گئی ہے ، اس وقت تناؤ پیدا ہورہا ہے وزرا اور میڈیا کو جانے دینا چاہئے کوئی اعتراض نہیں ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ تاثردیاجارہاہے یہ سب کچھ نوازشریف کیخلاف ہورہا ہے، ہم سمجھتے ہیں یہ سب کرپشن اور لوٹی ہوئی دولت کیخلاف ہورہاہے، ہم ممکن کوشش کرنی چاہئے کہ جمہوریت بچ جائے، تصادم اگر جمہوریت اور پاکستان میں ہے تو بچنا مشکل ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ قوم سب چیزیں دیکھ رہی ہے اور سمجھ رہی ہے ، پاکستان کو بچانا ہے تو چوروں سے نجات حاصل کرنا ہوگی، انھیں سچائی سے مطلب نہیں،ان کا ایجنڈا لوگوں کو خریدنا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ڈوب مرنےکا مقام ہےکہ اسحاق ڈارابھی تک وزیر ہیں‘ شیخ رشید

    ڈوب مرنےکا مقام ہےکہ اسحاق ڈارابھی تک وزیر ہیں‘ شیخ رشید

    اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ افسوس کی بات ہے کہ خزانے کے وزیر پر کیس چل رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اے آروائی نیوز سےبات کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ اس کیس میں اسحاق ڈار پر سب سے زیادہ پریشر ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ڈوب مرنے کامقام ہے کہ اسحاق ڈار ابھی تک وزیر ہیں،افسوس کی بات ہے کہ خزانے کے وزیر پر کیس چل رہا ہے۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اس سے زیادہ جمہوری نظام کی کیا رسوائی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ملک کی اس قدر تضحیک دیکھ کرشرم آتی ہے۔


    شریف فیملی کا نام ای سی ایل میں ڈالناچاہیے‘ شیخ رشید


    یاد رہے کہ گزشتہ روز عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شریف فیملی کا نام ای سی ایل میں ڈالناچاہیے ان لوگوں نے صرف ایل این جی میں 2 ارب کی کرپشن کی۔


    اسحاق ڈارمیں ذرا سی بھی شرم ہے توعہدہ چھوڑ دیں‘ شیخ رشید


    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سپریم کورٹ کےباہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار میں تھوڑی سی بھی عزت نفس ہے تو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • شہید ارسلان قوم کا بیٹا تھا،شہادت پر فخر ہے،  شیخ رشید

    شہید ارسلان قوم کا بیٹا تھا،شہادت پر فخر ہے، شیخ رشید

    اسلام آباد:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے شہید لیفٹیننٹ ارسلان عالم کے گھر آمد پر کہا کہ شہیدارسلان قوم کا بیٹا تھا،شہادت پر فخر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید شہید لیفٹیننٹ ارسلان عالم کے گھر پہنچے اور شہیدارسلان کے والد ، اہلخانہ سے ملاقات کی۔

    اس موقع پر شیخ رشید نے کہا کہ شہید ارسلان قوم کا بیٹا تھا،شہادت پر فخر ہے، ارسلان شہید کی قربانی رائیگاں نہیں جانے دینگے، ارسلان جیسے بہادرفوجی جوان ملکی دفاع کے ضامن ہیں۔

    شیخ رشید نے شہیدارسلان کی قبر پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

    گذشتہ روز آرمی چیف نے  شہید لیفٹیننٹ ارسلان عالم کے والدین سے ملاقات کی اور انہیں دلاسا دیتے ہوئے کہا تھا کہ بیٹے کی شہادت پر ایسے والدین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، انہوں نے اس ملک کے لیے اپنے بیٹے کا نذرانہ پیش کیا، آفرین ہے اس کے والدین پر، جب تک ایسے والدین موجود ہیں جو اس ملک کے لیے اپنے بچے قربان کرنے کے لیے تیار ہیں تو اس ملک کو کچھ نہیں ہوسکتا۔

    انکا کہنا تھا کہ فوج سمیت،ایف سی، پولیس، رینجرز سمیت دیگر تمام  سیکیورٹی اداروں کے شہدا کے لواحقین کو سلام پیش کرتا ہوں جن کی قربانیوں کی وجہ سے پاکستان دن بہ دن امن کی طرف بڑھ رہا ہے۔


    راجگال : دہشت گردوں کی فائرنگ‘ پاک فوج کےآفیسرکمانڈنگ شہید


    یاد رہے کہ  وفاقی کے زیرانتظام قبائلی علاقے خیبرایجنسی میں راجگال کے علاقے میں قائم کی گئی نئی پاکستانی چیک پوسٹ پر سرحد پارسے دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے آفیسر کمانڈنگ لیفٹیننٹ ارسلان عالم شہید ہوگئے تھے۔

    پاک فوج کے آفیسر کمانڈنگ لیفٹیننٹ ارسلان عالم راجگال میں سرحدی پوسٹ پرڈیوٹی پرمامورتھے، لیفٹیننٹ ارسلان عالم والدین کے اکلوتے بیٹے اور3 بہنوں کے بھائی تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • نواز شریف کے حق میں‌ بل منظور،شیخ رشید کا عدالت جانے کا اعلان

    نواز شریف کے حق میں‌ بل منظور،شیخ رشید کا عدالت جانے کا اعلان

    اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ جمہوریت کی آڑ میں بدمعاشی چل رہی ہے، نااہل شخص کو دوبارہ پارٹی صدر نہیں بنایا جاسکتا، شق 203 پر کوئی عدالت نہیں گیا تو میں جاؤں گا۔


    اسی سے متعلق: نواز شریف کی دوبارہ پارٹی صدر بننے کی راہ ہموار، سینیٹ میں بل منظور


    اے آر وائی نیوز سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چور اور ڈاکو ڈکیتی مارتے ہوئے پکڑا جائے اور نااہل ہوجائے پھر اسے دوبارہ پارٹی کا صدر بنا دیا جائے، یہ ساری ان کے گھر کی لڑائی ہے جسے وہ لندن میں بیٹھ کر حسین کے دفتر سے چلارہے ہیں۔

    بل اسمبلی میں آیا تو سخت مخالفت کروں گا

    شیخ رشید نے کہا کہ یہ ان کی بھونڈی حرکت ہے، ان کی عقل پر ماتم کرنے کا دل کررہا ہے، مجھے امید ہے کہ اس معاملے پر سپریم کورٹ سے اسٹے مل جائے گا، یہ بل ابھی سینیٹ میں ہے، سینیٹ میں سے کسی کو عدالت جانا چاہیے، یہ بل قومی اسمبلی میں آیا تو اس کے خلاف عدالت جاؤں گا۔

    این اے 120 کے انتخابی نتائج تسلیم کرتا ہوں

    دریں اثنا اے آر وائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے  میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ این اے 120 کے انتخابی نتیجے کو تسلیم کرتا ہوں لیکن اب اگر یہ ترامیم لائی گئیں تو عمران خان کو ساتھ لے کر انقلاب کی ایسی کال دیں گے کہ دنیا یاد رکھے گی، یہ لوگ بدمعاشی پر اتر آئیں ہیں جو لندن میں اثاثے لے کر بیٹھ گئے ہیں، یہ ان کے باپ کے اثاثے نہیں ہیں، ہمارے اور قوم کے پیسوں سے بنائے گئے اثاثے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اہل تشیع اور سنی آپس میں لڑتے نہیں، عالمی قوتیں لڑاتی ہیں، امید ہے محرم خیریت سے گزرے گا۔

    مریم نے دونوں بھائیوں کو لڑایا، پارٹی تباہ کردی

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف ان جھگڑوں میں نہیں لوٹ مار اور چور بازاری میں ملوث ہے، مریم نواز نے ان لوگوں کو گھر سے نکالا، ملک سے نکالا، دونوں بھائیوں کو لڑایا، پارٹی کو تباہ کیا اب وقت بتائے گا کہ یہ ٹک شاپ یا ماما جی کی دکان نہیں ملک ہے جو یہ انڈر 19 نہیں چلاسکتا۔

    ایم کیو ایم نے ن لیگ کا ساتھ دیا، 25 کیا 5 ارب بھی نہیں ملیں گے

    سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ پر ن لیگ کے ردعمل پر شیخ رشید نے کہا کہ یہ سارے مسائل جنگ کی طرف جارہے ہیں، یکم محرم کو اعلان کرتاہوں کہ ان یزیدی قوتوں کو شکست دینا ہوگی جنہوں نے ملک کو تباہ کیا ہوا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ڈاکو ڈاکو سے ملا ہوا ہے، یہ سوچ غلط ہے کہ ہم نہیں ہوں گے اسمبلی نہیں چلے گی، آج جو سیاست کررہے ہیں ایم کیو ایم والے وہ بھی اب سامنے آگئے ہیں، ن لیگ نے 25 ارب روپے کے عوض ڈیولپمنٹ کے پروگرام کی یقین دہانی کرائی ہے، ایم کیو ایم کو 5 ارب بھی نہیں ملیں گے۔

    رانا ثنا اللہ جیسے بدبودار لوگ پریشان ہیں

    سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ قاتلوں کو شیشہ دکھانے کا فیصلہ ہوا ہے ہتھکڑی لگانے کا نہیں، یہ لوگ اتنے گھبرائے ہوئے ہیں کہ ان کے چہروں سے نقاب اترا تو رانا ثنا اللہ جیسے بدبودار لوگ جن کا اس رپورٹ میں نام ہے وہ لوگ پریشان ہیں۔


    انہوں نے کہا کہ آج جو کچھ سینیٹ میں ہوا ہے اس سے لگتا ہے کہ ملک میں جھاڑو پھیرنے کا وقت آگیا ہے، اگر چور اور لٹیرے لندن میں بیٹھ کر یہ سازشیں کررہے ہیں کہ آئین میں ترمیم کی جائیں تو یہ جان لیں کہ نواز شریف اور پاکستان اب ساتھ نہیں چل سکتے۔

  • اللہ کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں،سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید

    اللہ کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں،سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید

    اسلام آباد : سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اللہ کے ہاں دیر ہے اندھیرنہیں، ظالم کو سزا ضرور ملے گا اور ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کو انصاف ملے گا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے ماڈل ٹاؤن سانحے کی رپورٹ منظرِ عام پر لانے کے حکم پر درعمل کا اظہار کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ اللہ کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں، ماڈل ٹاؤن میں ظلم وبربریت کی انتہا کی گئی انہیں سزا ضرور ملے گی۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاست بدلنے جارہی ہے، ظالم کو سزا ضرور ملے گی، ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کو انصاف ملے گا، ماڈل ٹاؤن میں ملوث پولیس افسران کو بھگایا گیا ہے، پہلے چور کی ماں کو پکڑا جائے گا، چور خود بخود پکڑے جائیں گے۔

    سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ یہ کہیں بھی چلے جائیں مظلوموں کی آہ سے نہیں بچ سکتے، ملوث پولیس افسران بھی کٹہرے میں لائے جائیں گے۔


    مزید پڑھیں : سانحہ ماڈل ٹاؤن کی انکوائری رپورٹ منظر عام پر لانے کا حکم


    یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے سانحہ کی انکوائری رپورٹ کو شائع کرنے کا حکم دیا۔

    عدالت کا فیصلہ سامنے آتے ہی وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اہم اجلاس طلب کیا، جس میں ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل کرنے کا فیصلہ کیا۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے بھی 2 دن میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کی منظوری دیدی اور کہا کہ اپیل میں رپورٹ پبلک کرنے کے حکم پر حکم امتناع حاصل کیا جائے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔