Tag: sheikh rasheed

  • ایل این جی معاہدے میں شاہد خاقان کو اندر کراؤں گا، شیخ رشید

    ایل این جی معاہدے میں شاہد خاقان کو اندر کراؤں گا، شیخ رشید

    حیدرآباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ایل این جی معاہدے میں شاہد خاقان عباسی کو اندر کراؤں گا، ثابت کروں گا شاہد خاقان ایل این جی میں پارٹنر ہیں، ثابت نہ کرسکا تو سیاست سے دست بردار ہوجاؤں گا۔

    حیدرآباد میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ عوام اٹھیں اور ڈاکوؤں کے خلاف اعلان جنگ کریں، چوروں اور ڈاکوؤں سے صرف عمران خان ہی نجات دلاسکتے ہیں، غریب، تبدیلی، انقلاب کی آواز ہوں، عمران خان کے ساتھ ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ نیب شریف خاندان کی اپنی ہے اس لیے آج پیش نہیں ہوئے، رانا ثناء اللہ کو دیکھو کیا وزیر ایسا ہوتا ہے؟ میرے پاس ایک 62، 63 کی پستول ہے جو ٹک کرکے لگی ہے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف دبئی میں، وزیر داخلہ سعودی عرب میں ملازم ہیں، وزیر خارجہ دبئی میں ملازم، کلثوم نواز کا دبئی کا اقامہ ہے، ترقی صرف شریف خاندان کی ہے۔

    انہوں نے پیپلزپارٹی کے دادو کے جلسے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سنا ہے دادو میں جلسی ہوئی تھی، جلسہ جلسی کا فرق سمجھتے ہو؟ ایک جلسہ پنڈال میں ہے، ایک باہر اور ایک اسٹیج پر ہے۔

    سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ جس نے پاک فوج، عدلیہ کے خلاف بات کی اس کی زبان کھینچ لی جائے گی۔

    شیخ رشید احمد نے مولانا فضل الرحمان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیزل کو آج معاف کردو ہماری لڑائی بڑی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • سیمی فائنل ہوگیا یہ فائنل ہے،شیخ رشید

    سیمی فائنل ہوگیا یہ فائنل ہے،شیخ رشید

    اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سیمی فائنل ہوگیا یہ فائنل ہے، مجھے پوری امید ہے حدیبیہ ملز کیس کا ٹرائل چلے گا اور انصاف ہوگا ۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ سیمی فائنل ہوگیا یہ فائنل ہے، حدیبیہ سات سو ملین کرپشن کیس سماعت کے لیے لگ گیاہے، نیب کے لیے وقت ہے وہ عدالت میں پیش ہو جائے، نیب کے لیے حدیبیہ ملز کیس سے واپس ہونے کی گنجائش نہیں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جس پر کرپشن کے کیس ہوتے ہیں، اس کے کہنے پر سب کچھ ہوتا ہے، مجھے پوری امید ہے حدیبیہ ملز کیس کا ٹرائل چلے گا،انصاف ہوگا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ میں بھی اچھاوکیل ہوں بس طلال چوہدری کی طرح بھنگڑانہیں ڈال سکتا، امید ہے نیب اپیل دائر کرے گی یا سپریم کورٹ فیصلہ دے گی۔


    مزید پڑھیں : حدیبیہ پیپرزملزکاکیس کھل گیا تو لوگ پانامالیکس کوبھول جائیں گے، شیخ رشید


    گذشتہ روز شیخ رشید کا کہنا تھا حدیبیہ پیپرز مل کیس سب سے اہم کیس ہے، نیب نے سپریم کورٹ میں کیس کھولنے کا وعدہ کیا تھا،نیب عدالت میں نہ آئی تو ہتک عزت کا کیس کرینگے، حدیبیہ پیپرز مل کیس میں عوامی مسلم لیگ اکیلی ہے، انشاءاللہ حدیبیہ پیپرزمل کیس میں ہماری جیت ہوگی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • بھارت سی پیک کو اپنے لیے خطرہ سمجھتا ہے‘ شیخ رشید

    بھارت سی پیک کو اپنے لیے خطرہ سمجھتا ہے‘ شیخ رشید

    اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ’بھارتی آرمی چیف نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو اپنی سالیمت کے لیے خطرہ قرار دیا ہے‘۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ نیب نے 7 روز میں سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا کہنا تھا۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کے لیے پٹیشن دائرکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب سے استدعا کی ہے کہ اپنے فیصلے پرعمل کریں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ افواہیں گردش کررہی ہیں کہ این آراو پر کام ہورہا ہے اور اپنی جائیدادیں بچانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ فیصلہ دینےوالے5 ججز کے بینچ میں نظرثانی اپیل کی ہے نیب نے عملدرآمد نہ کیا تو توہین عدالت کی درخواست دائرکریں گے۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 63،62 پر کیس صرف نوازشریف کے خلاف کیا تھا۔


    حدیبیہ پیپرملز ریفرنس دائر کرنے میں تاخیر، شیخ رشید نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا


    ایل این جی ٹرمینل کےحوالے سے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایل این جی ٹرمینل کا افتتاح کیا اس میں ان کی پارٹنرشپ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایل این جی کا کیس سب سے بڑی کرپشن پر مبنی ہے۔

    شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ نوازدور میں جتنے لوگ وزارت خارجہ میں لگائے گئے وہ میرٹ پر نہیں جبکہ افغان پالیس سے متعلق انہوں نے کہا کہ امریکہ کو اپنے فیصلے پر نظرثانی کرنا ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ امریکہ کے معاملے پر پوری قوم ایک ہے جبکہ چین اور روس نے بھی پاکستان کی حمایت کی ہے۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت47 فیصد کم ہوئی ہےجبکہ نوازشریف اور ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت ایک جیسی ہے۔

    واضح رہے کہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ جب تک یہ اسمبلی موجود ہے 63،62 زندہ رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے بھی مجھے کہا کہ آرٹیکل 63،62 کےخلاف نہیں ہوں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • نااہل شخص نے ٹھان لی اداروں سے ہر صورت تصادم کریں گے،شیخ رشید

    نااہل شخص نے ٹھان لی اداروں سے ہر صورت تصادم کریں گے،شیخ رشید

    لاہور : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نااہل شخص نے ٹھان لی اداروں سے ہر صورت تصادم کریں گے، ریفرنس عدالت پرحملہ ہے، نوازشریف این آراو چاہتے ہیں یہ لوگ نیب میں پیش نہیں ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نااہل شخص نےدست راست اسپیکر کے ذریعے محاذ آرائی شروع کردی ہے، نااہل شخص نے ٹھان لی اداروں سے ہر صورت تصادم کریں گے، جسٹس کھوسہ20کروڑعوام کےترجمان ہیں۔

    نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ آپ جوکھیل کھیلنےجارہےہیں اس کی بنیادی وجہ آپ کےپاس جواب نہیں، عدالت میں کوئی جواب نہیں دیا،آپ ریفرنسز پر بھی جواب نہیں دینگے، عابدشیر،راناثنااللہ جیسے گینگ آف فائیو لوگ آپ کو گڑھے میں لے جارہےہیں، یہ لوگ چاہتےہیں عدالتی بینچ ٹوٹ جائے،تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ حدیبیہ پیپرز کا کیس ان کے سیاسی تابوت پر آخری کیل ثابت ہوگا، نیب حکام نے کہا تھا7دن میں ریفرنس سےمتعلق عدالت میں آگاہ کریں گے، اس سے زیادہ اور کیا رعایت ہوسکتی ہے عدالت چل کرلاہورگئی ہے، لاہور اس لیے گئے تاکہ یہ بہانے نہ بنائیں کہ جہاز خراب ہوگیا، یہ لوگ پھر بھی نیب میں پیش نہیں ہوئے، یہ لوگ چاہتے ہیں این آر او ہو جائے کوئی ملکی یا غیر ملکی معاہدہ کرادے۔

    انھوں نے کہا کہ یہ طیب اردوان بننے کی کوشش کر رہے ہیں، جس کا شدید خطرہ ہے، نوازشریف کو اب سمجھ آگئی ہوگی کہ انہیں کیوں بلایاتھا، انقلابی بننے کے دعوے کررہے ہیں،خداکرے یہ انقلابی بن جائیں، انقلابی بننے کی ابتدا یہ اپنے گھر سے کریں اور اربوں پاکستان لائیں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سعدرفیق والیم 10دیکھ سکتے ہیں تو میرا بھی حق ہے، غلطی ہوگئی میں بھی جے آئی ٹی کے والیم10کا مطالبہ کرتا، والیم10کے ساتھ ساتھ ڈان لیکس رپورٹ کا بھی مطالبہ کرتاہوں، ڈان لیکس پر پرویز رشید اب ٹارزن بننے کی کوشش کررہےہیں، یہ وہ جمہوریت ہے،جس کیلئے پرویزرشید نے قربانی دی جسے خود نہیں مانتے۔

    سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ قوم پوچھتی ہے19کیسز کو 17سال سے ہوا نہیں لگنے دی گئی کیوں؟ یہ لڑائی کے موڈ میں ہیں، میرا ریفرنس تیار ہے، ایک خط کیلئے انتظار کررہا ہوں، 15 15 سال کے معاہدے کہا گیا اسمبلی میں لائیں گے نہیں لائے، خود شاہد خاقان سے رابطہ کیا، چیلنج بھی کیا، کمیشن کھانے والے قوم کا بھی خیال کرتےہیں۔

    انکا کہنا تھا کہ تین تین چارچارسال کے معاہدے ہوتے ہیں یہاں15،15سال کےمعاہدے کیے گئے، 69 ریل کے ناکارہ انجنوں پر ایک کمپنی کو بین کیا گیا، اسی کمپنی کو نندی پورمیں کنٹریکٹ دیا گیا۔

    شیخ رشید نے کہا کہ چیئرمین نیب کوخط لکھ دیا ہے، چیئرمین نیب کو7دن کانوٹس بھجوایا ہے، مہنگی ترین سی این جی اورایل این جی لےرہےہیں، خواہش ہے نوازشریف فہم و فراصت سے کام لیں، یہ بلا نوازشریف اور اس کے خاندان کو اجاڑ دے گی، پاکستان میں کوئی بھی حادثہ ہوسکتا ہے، ملک میں غیراعلانیہ جنگ ہے، پاکستان میں عبدالصمد جیسےلوگ ہیں، اس جنازے کے ساتھ جو بھی جائے گا، اپنا سیاسی مردہ خراب کریگا۔

    انکا کہنا ہے کہ آصف زرداری سمجھداری کا مظاہر کیا ہے، کوئی این آراو نہیں ہورہا ہے،ان کی خواہشیں بے کار جائیں گی، نیب سے درخواست سے پیش نہیں ہوتے تو یکطرفہ کارروائی کریں۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ نوازشریف این آراو چاہتے ہیں، نیب کے سامنے پیش نہیں ہوں گے، ان کوملک سے بھاگنے کے طریقے اچھی طرح آتے ہیں، ایل این جی معاہدوں میں 200ارب کی کرپشن ہے ریفرنس تیارکرلیا، کسی قیمت پر کوئی این آر او نہیں ہوگا، ملتان ٹرمیل کا چین میں ٹرائل چل رہا ہے، کمیشن اور کک بیکس کے تو ان لوگوں نے ریکارڈ رکھ دیئے ہیں، گھر میں اپنے ہی گھر والوں کو للکار رہے ہیں، اس سے بڑا مذاق نہیں۔

    انھوں نے کہا کہ نا اہل شخص کی وجہ سے ملک کے حالات خراب ہوسکتے ہیں، کبھی نہیں کہا نیب مرچکا ہے، نواز شریف پیرا شوٹ سے جی ایچ کیو کے گیٹ پر اترا ہے، والیم10آج نہیں تو کل منظرعام پر آہی جائے گا، نوازشریف نے اداروں سے ٹکراؤ کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی گردن میں سریا نہیں ٹوٹا، یہ لوگ دباؤڈالنےمیں کامیاب نہیں ہوئے، 62 63 کاحامی ہوں،سیاستدانوں کیلئے کوئی زہرقاتل نہیں، یہ لوگ ایسا شخص ڈھونڈتے ہیں، جو شناخت پریڈ میں بھی نظر نہیں آتا، سگار کے ہر جانے کا دعویٰ کرتے تو میں ایک عدد سگار دے بھی دیتا، 10 ارب ہرجانےکا دعویٰ کیا ہے، میرے پاس کہاں ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • عمران خان اور شیخ رشید کی تاحیات نااہلی کی درخواست واپس

    عمران خان اور شیخ رشید کی تاحیات نااہلی کی درخواست واپس

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور شیخ رشید کی تاحیات نااہلی کے لیے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔

    تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ نے رانا علم دین غازی کی درخواست پر سماعت کی جس میں الیکشن کمیشن، عمران خان اور شیخ رشید سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

    درخواست گزار کے مطابق عمران خان اور شیخ رشید کے خواتین کے حوالے سے متعدد اسکینڈل سامنے آ چکے ہیں اور ایک کتاب میں بھی دونوں کے اسکینڈل کا ذکر کیا گیا ہے جس کے بعد عمران خان اور شیخ رشید بطور رکن پارلیمنٹ آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہیں اترتے۔

    درخواست گزار نے استدعا کی کہ عمران خان اور شیخ رشید کو تاحیات نا اہل قرار دیا جائے.

    سماعت کے دوران چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ نااہلی کے لیے درخواست تو دائر کر دی گئی ہے مگر شواہد کہاں ہیں؟ محض الزامات کی بنیاد پر کسی رکن پارلیمنٹ کو نااہل نہیں کیا جا سکتا۔

    عدالت نے قرار دیا کہ معاملے کے لیے ہائیکورٹ متعلقہ فورم نہیں ہے، درخواست گزار الیکشن کمیشن سے رجوع کرے۔

    درخواست گزار کی جانب سے درخواست واپس لینے کی استدعا کی گئی جسے منظور کرتے ہوئے عدالت نے درخواست نمٹا دی۔


  • ایسی ریلی تو میں بھی نکال سکتا ہوں، شیخ رشید

    ایسی ریلی تو میں بھی نکال سکتا ہوں، شیخ رشید

    اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اتنے کم افراد کی ریلی تو میں بھی نکال سکتا ہوں، رانا ثنا اللہ نے مسلم لیگ ن کے کارکنوں کو ڈانٹا ہے کہ راولپنڈی میں لوگ کیوں نہیں نکلے؟ اور فوٹیج دیکھیں کہ وہ کس طرح غصہ کررہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اتنی گاڑیاں تو میں نہیں لاسکتا لیکن دس ہزار بندے تو میں بھی لاسکتا ہوں، یہ تین بار وزیراعظم رہ چکے ہیں جس میں لوگ نہیں اور یہ صرف گاڑیوں کی ریلی ہے اور وہ بھی سلو اسپیڈ کی۔

    وڈیو دیکھیں:


    انہوں نے کہا کہ میں خود اپیل دائر کروں گا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کا والیم 10 کھولا جائے، یہ والیم جب خواجہ حارث کو دکھایا جاسکتا ہے تو مجھے بھی دکھایا جائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو نکالنے اور خود آنے پر فرق ہوتا ہے، 13 اگست کو لیاقت باغ میں عوام کا سمندر ہوگا، انہیں کوئی ٹرانسپورٹ نہیں دی جائے گی لیکن وہ پھر بھی آئیں گے۔

  • طاہر القادری کا پہلا جلسہ‘ سیاسی قائدین کا خطاب

    طاہر القادری کا پہلا جلسہ‘ سیاسی قائدین کا خطاب

    لاہور: عوامی مسلم لیگ ن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی پاکستان آمد کے موقع پر جلسے سے شیخ رشید سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین نے خطاب کیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے مال روڈ پر ناصر باغ کے مقام پر ہونے والے اس جلسے میں عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید‘ پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی اور چودھری سرور حاضرین کا لہو گرماتے رہے۔

    ان کے علاوہ متحدہ مجلسِ عمل کے علامہ رضوی ‘ سنی اتحاد کونسل کے صاحبزادہ حامد رضا اور چودھری ظہیر نے بھی ماڈل ٹاؤن جلسے سے خطاب کیا۔

    مسلم لیگ ن جمہوریت کے خلاف خود سازش کررہی ہے: شاہ محمود قریشی


    پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی رہنما اور نائب صدر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی طرح پی اےٹی بھی احتساب کامطالبہ کرتی ہے‘ ڈاکٹر طاہر القادری تنہا نہیں ہم ان کے ساتھ ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے وزراء کل ہونے والے دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کرنے نہیں گئے ‘ لیکن نمبر بنانے کے لیےبینرزلگانےمیں مصروف تھے۔ لاہور کا میئر جلسے کے لیے خاکروبوں کو پیسے دے کر جمع کررہا ہے۔

    انہوں نے کیپٹن (ر) صفدر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’وہ بھٹوکی شہادت کی بات کرتےہیں،کیامنہ اورکیامسورکی دال‘ کیا بھول گئے مسلم لیگ ن بھٹو کی بیٹی کے ساتھ کیا سلوک کیا تھا‘‘۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ نظریاتی سیاسی کارکن مک مکا کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے‘سپریم کورٹ میں سپوت ہیں جواللہ کےعلاوہ کسی سےنہیں ڈرتے۔ شاہ محمود قریشی نے سابق وزیراعظم کو مخاطب کرکے کہا کہ لاہور میں داخل ہورہے ہو‘ یاد رکھو یہاں 14 معصوم انصاف کا تقاضا کررہے ہیں۔

    نوازشریف فوج سے این آراو مانگ رہے ہیں: شیخ رشید


    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ناصر باغ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوا زشریف کو ماڈل ٹاؤن کے شہدا کی بددعا لگی ہے ‘ یہ گلی گلی،سڑک سڑک چکرکاٹیں گےبددعانہیں چھوڑےگی‘نوازشریف فوج سےاین آراومانگ رہےہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن والے یہ چاہتےہیں کہ عدلیہ نظریہ ضرورت اورفوج پنجاب پولیس بن جائے‘ ان کا کہنا تھا کہ شریف برادران چاہتےہیں نیب ریفرنس میں ہمیں نہ بلایاجائےاورکچھ نہ پوچھاجائے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نےنیب کوریفرنس کھولنےکی ہدایت کی تھی‘ ریفرنس نہیں کھولےگئےتومیں عدلیہ کادوبارہ دروازہ کھٹکھٹاؤں گا۔

    انہوں سابق وزیراعظم کو مخاطب کرکے کہا کہ ’جی ٹی روڈپراگر کوئی حادثہ پیش آیاتوتمہارےاوپرایف آئی آرکٹے گی‘۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے نو منتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پر الزام عائد کیا کہ وہ دنیا کی سب سے مہنگی ایل این جی پاکستان لائے اور 13 فیصد کمیشن حاصل کیا‘ ان کا کہنا تھا کہ مہنگی ایل این جی لینے سے ملک کا خسارہ اربوں میں چلا گیا۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا شاہدخاقان عباسی کانہ صرف اس معاہدے میں کمیشن ہے بلکہ وہ اس معاہدےمیں پارٹنربھی ہے۔

    برطانیہ کی پارلیمنٹ میں قرآن پر حلف لینے والا پہلا شخص ہوں: چودھری سرور


    پاکستان تحریک انصاف (پنجاب ) کے صدر چودھری سرور کا کہنا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کےمتاثرین کوآج تک انصاف نہیں دیاگیا‘ ماڈل ٹاؤن میں معصوم لوگوں کوبربریت اورظلم سےشہیدکیاگیا۔

    انہوں نے اعلان کیا کہ پی ٹی آئی انصاف ملنےتک پی اےٹی کےشانہ بشانہ کھڑی رہےگی، ہمارامطالبہ ہےجسٹس باقرنجفی کی رپورٹ شائع کی جائے۔

    پی ٹی آئی اورپی اےٹی احتجاج کرتی تھیں توالزامات لگائےجاتےتھے‘مسلم لیگ ن بتائےاب وہ کس کےخلاف احتجاج کررہےہیں؟،کیا مسلم لیگ ن عدلیہ یافوج کےخلاف احتجاج کررہی ہے؟۔

    چودھری سرور نے یہ بھی کہا کہ مسلم لیگ ن والےسن لیں ہم عدلیہ اورفوج کےساتھ کھڑے ہیں ‘ پانامالیکس کاانکشاف پی ٹی آئی یا پی اےٹی نےنہیں کیا‘ پانامالیکس کاانکشاف ایک عالمی ادارےنےکیاتھا۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں برطانیہ کی آٹھ سو سالہ تاریخ میں منتخب ہونے والا پہلا مسلمان رکنِ پارلیمنٹ ہوں اور میں وہ پہلا شخص ہوں جس نے اس پارلیمنٹ میں کھڑے ہوکر قرآن پر حلف لیا ‘ آج بھی وہ قرآن وہاں محفوظ ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • شہبازشریف بھی نااہل ہوں گے، خاقان عباسی کے خلاف ریفرنس دائر کروں گا، شیخ‌ رشید

    شہبازشریف بھی نااہل ہوں گے، خاقان عباسی کے خلاف ریفرنس دائر کروں گا، شیخ‌ رشید

    اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حیدیبہ پیپر مل پاناما سے بڑا کیس ہے شہباز شریف اس کیس میں نااہل ہو جائینگے جس سے دونوں بھائی سیاست سے ہمیشہ کیلئے فارغ ہو جائیں گے۔

    وزارت عظمیٰ کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مشترکہ امیدوار بنانے پر عمران خان کا مشکور ہوں، مجھے پورا یقین ہے ہمارا امیدوار متفقہ ہوگا خورشید شاہ جو فیصلہ کریں گے ہمیں وہ قبول ہو گا ان کا کہنا تھا معاملہ نمبر گیم کا نہیں عہدے کا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کل شاہد خاقان عباسی کے خلاف ریفرنس دائر کروں گا، قطر کے ساتھ ایل این جی منصوبوں میں اربوں روپے کا کمیشن کھایا گیا ہے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف اقامہ کے ذریعے دولت ادھر سے ادھر لے جاتے تھے، نواز شریف جو جال بنا رہے ہیں وہ خود اس میں پھنس جائیں، نواز شریف جمہوریت اور پاکستان کے لیے خطرہ ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو عدلیہ کی عزت ایک نظر نہیں بھاتی ،نواز شریف صاحب فوج اور عدالت سے انتقام لینا چاہتے ہیں۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • پوری امید ہے کہ گیم از اوور ، کھیل ختم پیسہ ہضم، شیخ رشید

    پوری امید ہے کہ گیم از اوور ، کھیل ختم پیسہ ہضم، شیخ رشید

    اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ پوری امید ہے کہ گیم از اوور ، کھیل ختم پیسہ ہضم ، یہ اللہ کی پکڑ ہے انھوں نے اپنا کیس خود خراب کیا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پوری امید ہے کہ گیم از اوور، جعلی دستاویزات پیش کرنے پر7سال قید کی سزا ہے، 40فیصدفیصلہ پہلے آیا60 فیصد ججز نے مل کر کرنا ہے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ شریف خاندان نے دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع نہیں کرائیں، پانچوں ججز نے لکھا تھا، جےآئی ٹی 7دن میں بنائی جائے، میں نیا نیا وکیل بنا ہوں،63،62 میرا ہی ہے، مریم نواز لندن فلیٹس کی بینفشل ہیں، اٹارنی جنر ل نے تصدیق کی مریم نواز لندن فلیٹس کی بینفشری ہیں۔

    انکا کہنا تھا کہ یہ اللہ کی پکڑ ہے انھوں نے اپنا کیس خود خراب کیا، شریف خاندان نے مخدوم اور اکرم سے لیکر چوٹی کے 10وکیل رکھے، نوازشریف گیٹ نمبر 4سے سیاست میں داخل ہوئے، چوہدری نثار نے کل کہا اداروں سے تعلقات گھمبیر ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • حنیف عباسی کومنشیات فروش ثابت کروں گا‘ شیخ رشید

    حنیف عباسی کومنشیات فروش ثابت کروں گا‘ شیخ رشید

    راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہےکہ 3 اگست کو ثابت کروں گا حنیف عباسی منشیات فروش ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نےاسلام آباد میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ حنیف عباسی نے انہیں منشیات فروش کہنے پر 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھیجا ہے اب انہیں عدالت میں منشیات فروش ثابت کروں گا۔

    انہوں نےکہا کہ میں نے مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کے بارے میں کچھ بھی غلط نہیں کہا، حنیف عباسی پر منشیات فروش ہونے کے الزام پر قائم ہوں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حنیف عباسی کی جانب سے بھیجا جانے والا نوٹس لال حویلی میں عدالتی اہلکار سے خود وصول کیا۔

    یاد رہے کہ حینف عباسی نے شیخ رشید پر 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کررکھا ہے۔ ان کا کہنا ہےکہ شیخ رشید نےان پر منشیات فروشی کا الزام لگایا تھا جس سے ان کی ساکھ متاثر ہوئی ہے۔

    واضح رہےکہ مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کی جانب سےدائر درخواست پرعدالت نے سماعت کرتے ہوئے شیخ رشید کو 3 اگست کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔