Tag: sheikh rasheed

  • حنیف عباسی نے شیخ رشید پر 10ارب ہرجانے کا دعویٰ دائرکردیا

    حنیف عباسی نے شیخ رشید پر 10ارب ہرجانے کا دعویٰ دائرکردیا

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید پر 10ارب ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو 10 ارب روپے کے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا ہے، نوٹس میں حنیف عباسی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ شیخ رشید نے میڈیا پر آکر مجھ پر منشیات فروش ہونے کا الزام لگایا، شیخ رشید نے مجھ پر 10 ٹن ہیروئن حاصل کرنے کا الزام لگایا۔

    نوٹس میں کہا گیا ہے کہ بے بنیاد الزام لگا کر میری سیاسی ساکھ متاثر کی گئی ہے۔

    حنیف عباسی کی درخواست پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گلزار احمد نے شیخ رشید کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 3 اگست کو طلب کرلیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد عمران خان پاگل ہوجائیں گے، عابد شیر علی

    سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد عمران خان پاگل ہوجائیں گے، عابد شیر علی

    اسلام آباد : وفاقی وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو کریڈٹ جاتا ہے، تمام چوروں کو ایک پلیٹ فارم پر کھڑا کردیا، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد عمران خان پاگل ہوجائیں گے، شیخ رشید منی ٹریل دے دیں میں سیاست چھوڑ دوں گا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے با ہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ن لیگی رہنما عابد شیر علی مخالفین پر جم کے برسے اور کہا کہ نواز شریف کو کریڈٹ جاتا ہے کہ سارے چوروں کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کردیا، تمام چور پاکستان کی ترقی سے خائف ہیں۔

    عابد شیر علی نے کہا کہ نوازشریف پاکستان کے منتخب وزیراعظم ہیں اور اور 2018 ءکے بعد بھی وزیراعظم منتخب ہو نگے، نوازشریف ملک کواندھیرے سے نکالنے جارہے ہیں۔

    عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے عابد شیرعلی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد عمران خان پاگل ہوجائیں گے، پاگل خانے میں عمران خان کا کمرہ تیار کیا جائے گا۔

    انھوں نے چیلنج کیا کہ شیخ رشید اگر منی ٹریل دے دیں تو میں استعفی دے دوں گا۔

    وفاقی وزیر مملکت پانی و بجلی کا پیپلز پارٹی کے حوالے سے کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی والوں کی باتیں سن کر سپریم کورٹ کی دیواریں شرما جاتی ہیں، جن پاس ایک روپیہ کھانے کو نہیں تھا آج ارب پتی ہیں۔


    مزید پڑھیں : عمران خان کے والد نے ملک میں کرپشن کی بنیادر کھی تھی ،عابدشیرعلی


    یاد رہے کہ گذشتہ روز وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا کہ عمران خان کے والد نے ملک میں کرپشن کی بنیادر کھی تھی، عمران خان بھی چور اور ان کے والد بھی چور، کس منہ سے نوازشریف کی اولاد سے ان کے کاروبار کا سوال کرتے ہیں۔

    عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے ملک میں ترقی کی بنیاد رکھی، محمد شریف عظیم آدمی تھے، عمران خان پاکستان میں انتشار چاہتےہیں، ثبوت پیش کر دیے،عمران خان روتے رہ جائیں گے، عمران خان کی معافی نہیں ہوگی، ن لیگ والے کسی گندے آدمی کو نہیں لیتے، مشرف کو پاکستان لایا جائے اور ان سےحساب لیا جائے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کروڑوں لوگ چاہتے ہیں نواز شریف سے جان چھٹ جائے، شیخ رشید

    کروڑوں لوگ چاہتے ہیں نواز شریف سے جان چھٹ جائے، شیخ رشید

    اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے بیانات انکے ذہن کی عکاسی کرتے ہیں، کروڑوں لوگ چاہتے ہیں نواز شریف سے جان چھٹ جائے، نوازشریف کو بچانے کیلئے پچاس ارب روپے نکالے گئے، پانچ سو ارب بھی نکال لیں تو بھی نوازشریف نہیں بچیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ کیس میں وزیراعظم کی نا اہلی کے علاوہ کچھ نظر نہیں آ رہا، وزیراعظم نے گزشتہ روز جلسے میں توہین عدالت کی، نوازشریف کےبیانات انکے ذہن کی عکاسی کرتے ہیں، وہ جےآئی ٹی کا نام لیکر ججز پر غصہ نکال رہےہیں۔

    شیخ رشید کا کہنا ہے کہ محسوس کررہا ہوں شاید کیس آج ہی ختم ہوجائے، کروڑوں لوگ چاہتے ہیں نواز شریف سے جان چھٹ جائے، سپریم کورٹ سے تابوت ثبوت کے ساتھ نکلے گا، سپریم کورٹ میں جعلی دستاویزات دیے گئے، وزیراعظم اوربچوں کے وکلاکے دلائل ہی آپس میں نہیں مل رہے۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ اگر اب نواز شریف بچ گئے تو ملک کا اللہ حافظ ہے، نوازشریف کرپٹ بھی ہیں اوربددیانت بھی، نوازشریف کو بچانے کیلئے پچاس ارب روپے نکالے گئے، پانچ سو ارب بھی نکال لیں تو بھی نوازشریف نہیں بچیں گے، وہ نااہل بھی ہوں گےاورفوجداری مقدمہ بھی ہوگا۔

    انکا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کو ان کے وکلانے پھنسوا دیا، استعفے کی بھیک نہیں مانگتے، چاہتے ہیں بس قانون کی حکمرانی ہو، وزیراعظم کو پھنسوانے والے وہ ہیں جو کہتے ہیں ڈٹ جاؤ۔


    مزید پڑھیں : گیم از اوور، سپریم کورٹ سے ہی تابوت نکلے گا،شیخ رشید


    گذشتہ روز  شیخ رشید نے کہا تھا کہ کھودا پہاڑ نکلا چوہا، سرکاری وکیل نے تو لوٹیا ہی ڈبودی ہے، اپنی بات پرقائم ہوں ، گیم از اوور، سپریم کورٹ سے ہی تابوت نکلے گا، پاناما سے اقامہ بھی نکل آیا، اقامے سے اللہ ہی بچائے تو بچائے۔

    وامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف صاحب لندن میں جس بلڈنگ کے نیچے کھڑے ہوکر پریس کانفرنس کرتے ہیں وہی توکیس ہے، جس میں وزیراعظم نااہل بھی ہونگے اورٹرائل بھی ہوگا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • گیم از اوور، سپریم کورٹ سے ہی تابوت نکلے گا،شیخ رشید

    گیم از اوور، سپریم کورٹ سے ہی تابوت نکلے گا،شیخ رشید

    اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے  گیم از اوور، سپریم کورٹ سے ہی تابوت نکلے گا،، پاناما سے اقامہ بھی نکل آیا، اقامے سے اللہ ہی بچائے تو بچائے۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ کھودا پہاڑ نکلا چوہا، سرکاری وکیل نے تو لوٹیا ہی ڈبودی ہے، اپنی بات پرقائم ہوں ، گیم از اوور، سپریم کورٹ سے تابوت نکلے گا آج بھی کہتا ہوں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ فیصلہ قریب آنے پر دستاویزات نکل رہی ہیں جج نے کہا جب بھی وقت لیتے ہیں قطری خط آجاتا ہے، یہ ایساڈوب رہےہیں کہ اللہ ہی بچائے تو بچائے، حدیبیہ پیپر مل کیس پر شہبازشریف بھی پھنس رہے ہیں،  آپ کی کوئی بچت نہیں، اقامہ سے تواللہ ہی بچائےتوبچ سکتےہیں، دو چار دن کی بات ہے، کل ختم نہ ہوا تو پیر یا منگل کو ختم ہو جائے گا۔

    انھوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کو گالیاں دینے والاسپریم کورٹ کو گالیاں دے رہا ہے، 13 تاریخ کو لیاقت باغ میں جلسہ رکھا ہے، 2018کوبھول جائیں 2017میں ہی فیصلہ ہوناہے، آپ نے اپناسیاسی چہرہ مسخ کرادیا، ڈٹ جانے کا مشورہ دینے والوں نے نوازشریف کی سیاسی قبر کھودی ہے۔

    شیخ رشید نے مزید کہا کہ قوم جے آئی ٹی اور سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے، ابھی سیاسی کیس ہے، فوجداری بھی ہوگا۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف صاحب لندن میں جس بلڈنگ کے نیچے کھڑے ہوکر پریس کانفرنس کرتے ہیں وہی توکیس ہے، جس میں وزیراعظم نااہل بھی ہونگے اورٹرائل بھی ہوگا، لوٹی دولت آپ کو نہیں ملےگی، آپ نے جمہوریت کیلئے شدید خطرات پیدا کیے، آج جو دستاویزات راجہ صاحب دینگے، سیاسی قبر کھودنے میں معاون ہونگے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نواز شریف کا کھیل ختم ہوچکا ہے ،شیخ رشید

    نواز شریف کا کھیل ختم ہوچکا ہے ،شیخ رشید

    اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اعتراف کے بعد نواز شریف کا کھیل ختم ہوچکا ہے، جو جے آئی ٹی کو گالیاں دے رہے ہیں وہ عدلیہ کو گالیاں دے رہے ہیں‌‌‌۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روزسماعت میں وزیراعظم کے وکیل نے اقامے کا اعتراف کرلیا، اعتراف کے بعد نواز شریف کا کھیل ختم ہوچکاہے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ ججز نے کہا آج بھی کوئی منی ٹریل ہے تو لے آئیں، اب باہر آکر لڑائی جھگڑے کا کوئی فائدہ نہیں ہے ، یہ اب نہیں کہتے والیم 10 کھولو، کھیل بھی 2ہفتے کا رہ گیا ہے، جو جے آئی ٹی کو گالیاں دے رہے ہیں وہ عدلیہ کو گالیاں دے رہے ہیں۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ابھی تک جے آئی ٹی رپورٹ کے خلاف ایک دستاویزنہیں دی گئی، نوازشریف کےپاس استعفیٰ دینے کے سوا کوئی راستہ نہیں، شریف خاندان کے پاس کچھ ہے ہی نہیں تو کیا پیش کریں گے، قدرت کی طرف سے پکڑہو جائے تو ہاتھ پاؤں مارنے کا فائدہ نہیں، ہل میٹل سے بچوں اور بڑوں کو اربوں کروڑوں روپے جارہے ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ نواز شریف ملک و قوم کی اس سے زیادہ بے عزتی نہیں کرواسکتے ، نوازشریف ڈبو گے تو نااہل بھی ہوگے اور جیل بھی جاؤ گے، مجھے لگتا ہے جمعے تک کیس کا فیصلہ ہوجائےگا، مطمئن ہوں نااہلی بھی ہوگی اور ٹرائل بھی ہوگا، کل اورپرسوں بہت اہم ہیں، مجھے یہ لوگ نااہل ہوتے نظر آرہےہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • شیخ رشید 25سال نواز شریف کے جوتے پالش کرتے رہے، عابد شیر علی

    شیخ رشید 25سال نواز شریف کے جوتے پالش کرتے رہے، عابد شیر علی

    اسلام آباد: وفاقی وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عمران خان نے گزشتہ روز جشن کا منصوبہ بنایا ہوا تھا، شیخ رشید 25سال نواز شریف کے جوتے پالش کرتے رہے ہیں، عدالتوں میں قانون بولتا ہے،  جو نوازشریف کے حق میں بولے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر وفاقی وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن رہنماؤں کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ عمران خان نے گزشتہ روزجشن کا منصوبہ بنایا ہوا تھا،عمران خان جمہوریت کا دھڑن تختہ کرنا چاہتے ہیں۔

    عابد شیر علی نے عمران خان کو مخاطب کرکے بولا کہ قوم جشن جمہوریت کے جانے کا نہیں، برقرار رہنے کا منائے گی، سازشیں کرنا چھوڑ دو۔

    وفاقی وزیر مملکت برائے پانی و بجلی نے کہا کہ شیخ رشید25 سال نوازشریف کے جوتے پالش کرتے رہے، میں شیخ رشید کو چیلنج کرتا ہوں میری پراپرٹی اپنے اور اپنی جائیداد میرے نام کردیں، ،پتہ چل جائےگا کہ کون مزدور ہے؟

    انھوں نے شاہ محمود قریشی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شاہ محمود جعلی پیر ہیں، جو لوگوں کا خون چوس رہا ہے، بتائیں کتنا ٹیکس دیتے ہیں، ایمان فروش لوگ نوازشریف پر الزام لگاتے ہیں۔

    عابد شیر علی نے چوہدری شجاعت کی انٹری کو بیگانی شادی عبداللہ کا ناچ قرار دے دیا اور کہا کہ چوہدری شجاعت کےبڑوں پرشریف خاندان کے احسان ہیں، نوازشریف اپنی4نسلوں کا حساب دے رہے ہیں، چوہدری شجاعت بتائیں بیرون ملک کتنی بے نامی جائیدادیں ہیں۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ عدالتوں میں قانون بولتا ہے اور وہ نوازشریف کے حق میں بولے گا، عدالت کسی کی منشا کے مطابق فیصلہ نہیں کرتی ، چوہدری شجاعت بیگانی شادی میں خوش ہو رہےہیں، 22 کروڑ عوام کا شکار کوئی نہیں کرسکے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • شریف خاندان کے خلاف مقدمہ درج کرکے جیل بھیج دیا جائے،شیخ رشید

    شریف خاندان کے خلاف مقدمہ درج کرکے جیل بھیج دیا جائے،شیخ رشید

    اسلام آبا د: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں جعلی دستاویزات پیش کیےگئے، شریف خاندان کے خلاف مقدمہ درج کرکے جیل بھیج دیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پاناماعملدرآمد کیس کی سماعت میں عوامی مسلم لیگ کےسربراہ شیخ رشید کے دھواں دھار دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ میں جعلی دستاویزات پیش کیے گئے، مریم نوازبنیفیشل مالک ثابت ہوگئیں ہیں، شریف خاندان کے خلاف مقدمہ درج کرکے جیل بھیج دیا جائے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ جے آئی ٹی نے ثابت کیا ملک میں ایماندار لوگوں کی کمی نہیں، رپورٹ میں مزید آف شور کمپنیاں نکل آئیں، وزیراعظم کے بیرون ملک نوکری کرنے کے انکشاف سے قوم کی ناک کٹ گئی ہے، بے نامیوں کا جمعہ بازار لگا ہوا ہے، ساراخاندان ہی بےنامیوں کا ٹبر ہے، ایک بچے کو سعودی عرب، ایک کولندن میں بے نامی رکھا گیا ہے۔

    انھوں نے مزید دلائل میں کہا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد اب کیس میں کیا رہ گیاہے، جےآئی ٹی کو عدالت نے نیب اور ایف آئی اے کے اختیارات بھی دئیے، بہت سےلوگوں نےجےآئی ٹی کوجن قراردیا، 60دن میں تھانے سے چالان بھی نہیں آتا، نوازشریف نےلندن فلیٹ کےباہرکھڑے ہوکر پریس کانفرنس کی، مریم نواز بینفشل اونر ثابت ہوگئی ہیں، جس عمر میں ہمارا شناختی کارڈ نہیں بنتا انکے بچے 800کروڑ بنا لیتےہیں۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ شیخ سعید اور سیف الرحمان نواز شریف کے فرنٹ مین ہیں، شیخ سعید نوازشریف کےساتھ ہرعرب ملک کی میٹنگ میں ہوتے تھے، میٹنگزمیں پاکستانی سفیروں کوبھی اجازت نہیں ہوتی تھی، نوازشریف کا تنخواہ لینا یا نہ لینا معنی نہیں رکھتا، معاملہ عزت کاہے۔

    شیخ رشید نے دلائل میں کہا کہ پہلےآنسوختم نہیں ہوئے تھے کہ نیاجنازہ آگیا، راولپنڈی میں لوگ فیصلے کے انتظارمیں سو نہیں رہے، عدالت نے 20افراد کو اثاثے چھپانے پر نااہل قرار دیا، پی ٹی وی کاخاکروب18ہزار، وزیراعظم 5ہزار انکم ٹیکس دیتا ہے،شیخ رشید
    1500ریال لینے والے کیپٹن(ر)صفدر کے بھی12مربع نکل آئے۔

    انکا اپنے دلائل میں کہنا تھا کہ اقتدارمیں آکرہی سارا کاروبار شروع کیاگیا، حسن اورحسین نوازکا2000 تک کوئی کاروبار نہیں تھا، صدرنیشنل بینک نےتسلیم کیاوہ جعل سازی کرتےہوئےپکڑے گئے تھے۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اڑھائی گھنٹے بعد خالو کو پہچاننے سے انکارکرے اس پر کیا بھروسہ کیاجاسکتاہے، شریف خاندان کی ہائی جیکنگ کے علاوہ کسی چیز کا ٹرائل نہیں ہوا، ہیلی کاپٹر کیس میں قطری شہزادہ آگیا تھا، لگتا ہے ہیلی کاپٹر بھی اتفاق فاؤنڈری میں ڈال دیا گیا تھا۔

    انھوں نے کہا کہ جے آئی ٹی نے ووٹ نہیں لینے نہ وہ سیاسی جماعت ہے، تمام ججز کو سلیوٹ کرتا ہوں، نااہلی کا اس سے بہترکوئی کیس نہیں، عدالت نے نااہل نہیں کرنا تو باقی نااہل کو بھی بحال کردے، قوم عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے، مثالی سزا دیں۔

    شیخ رشید نے عدالت سے استدعا کی کہ جے آئی ٹی پر اعتراضات کا جواب دینے کا موقع ملنا چاہیے، شریف خاندان دبئی اور دیگرممالک کےچکرلگارہےہیں اگر کیس نیب کو بھیجا گیا تو وہاں بھی جے آئی ٹی بنائی جائے، جےآئی ٹی کے سپرسکس اور ججز کو قوم کی خدمت کا اجرملےگا، انشااللہ انصاف جیتے گا اور پاکستان کامیاب ہوگا۔

    دوران سماعت شیخ رشید جذباتی ہو گئے معزز جج کو جناب اسپکر کہہ گئے۔ لیکن فوراً تصیح کرلی اور کہا کہ معذرت کرتا ہوں مجھے اسمبلی میں بولنے نہیں دیتے ۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ اور شیخ رشید کے درمیان ملاقات

    اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ اور شیخ رشید کے درمیان ملاقات

    اسلام آباد: قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے درمیان ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں وزیر اعظم پر مستعفی ہونے کے لیے دباؤ بڑھانے پر غور کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے پارلیمنٹ ہاؤس میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاناما کیس کی جے آئی ٹی کی رپورٹ کے پیش نظر وزیر اعظم پر مستعفی ہونے کے لیے دباؤ بڑھانے کے مختلف پہلوؤں پر غور کیا گیا۔

    ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ وزیر اعظم کے استعفیٰ کے ایک نکاتی ایجنڈے پر تمام اپوزیشن کو اکٹھا کیا جائے گا جس کے لیے ہر آپشن کے لیے تیار ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں اپوزیشن کے اتحاد پر سب متفق ہیں۔

    مزید پڑھیں: وزیر اعظم استعفیٰ نہیں دیں گے، اجلاس میں فیصلہ

    یاد رہے کہ پاناما کیس کی تفتیش کے لیے بنائی جانے والی جے آئی ٹی کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد وزیر اعظم نواز شریف پر مستعفی ہونے کے لیے دباؤ بڑھ گیا ہے۔

    رپورٹ میں وزیر اعظم اور ان کے خاندان کو قصور وار قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔

    حکومتی جماعت مسلم لیگ ن بھی وزیر اعظم کے استعفے کی معاملے پر اختلاف کا شکار ہے۔

    دوسری جانب وزیر اعظم نواز شریف نے مستعفی نہ ہونے کا دو ٹوک اعلان کردیا ہے۔


  • جھوٹ کی داستان اپنے انجام کوپہنچ گئی ، ثابت ہوگیا پوراخاندان چور ہے، شیخ رشید

    جھوٹ کی داستان اپنے انجام کوپہنچ گئی ، ثابت ہوگیا پوراخاندان چور ہے، شیخ رشید

    اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ جھوٹ کی داستان اپنےانجام کوپہنچ گئی ہے ، ثابت ہوگیا پوراخاندان چور ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاناما جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد اپوزیشن حکومت پر تابڑ توڑحملے کررہی ہے، اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ پپوتمام پرچوں میں فیل ہوگیا ہے، وزیراعظم نوازشریف نے بیٹی کے نام پرقوم سے جھوٹ کہا، ن لیگ نومبر میں نئےالیکشن یا نوازشریف کی جگہ کسی اور کو لاسکتےہیں۔

    شیخ رشید نے کہا کہ جھوٹ کی داستان اپنےانجام کوپہنچ گئی ہے، مریم نوازکی ملکیت سے متعلق بھی سب کچھ ثابت ہوگیا ہے، منصوبہ بندی کےتحت پریس کانفرنسزکی جارہی ہیں، ن لیگ میں شامل انسٹھ ایم این اے مشرف کے ساتھ بھی تھے، صاف صاف بتائیں کون سازش کررہاہے۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ثابت ہوگیا پوراخاندان چورہے، نوازشریف کی اپنی بھی آف شور کمپنی نکل آئی ہے، وزیراعظم کے نااہل ہونے میں اب کوئی گنجائش نہیں، نوازشریف عدلیہ اورفوج سےلڑائی چاہتےہیں، نوازشریف کو استعفیٰ دے کر گھر چلے جانا چاہیے۔


    مزید پڑھیں : کیس حکومت نہیں بلکہ شریف خاندان کیخلاف ہے، تابوت اور ثبوت یہیں سے نکلے گا، شیخ رشید


    انھوں نے کہا کہ کہا تھا، تابوت، ثبوت اور ن لیگ کا سیاسی جنازہ نکلے گا، نوازشریف نے قانون کے آگے سرنگوں نہ کیا تو جیل جائیں گے، ایس ای سی پی میں ٹیمپرنگ کس کے کہنے پر ہوئی، شیخ سعید نوازشریف لوگوں کا سوئٹزرلینڈ میں فرنٹ مین ہے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ خدا نہ کرے جو سزا ذوالفقار بھٹو کو ہوئی تھی وہ ان کو ہو، قوم سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی کو سلیوٹ کرتی ہے، جےآئی ٹی نےثابت کیا ادارے زندہ ہیں، جےآئی ٹی ممبران کو دھمکیاں،بچوں کو اغوا کرنے کی دھمکیاں دی گئیں، جے آئی ٹی ممبران کو دبئی کے ذریعےخریدنے کی کوشش کی گئی۔

    انھوں نے کہا کہ نوازشریف بے رحم انسان ہیں،اپنی بیٹی کا بھی سیاسی مستقبل تباہ کردیا، پورا گھرانا چور نکلا، سوائے کلثوم نواز صاحبہ کے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ گونوازگواب عالمی نعرہ بن چکا ہے، پاکستان کے دفاع کیلئے مجھے کسی عہدے کی ضرورت نہیں، جو بھی پاکستان کے دفاع کی قوت ہوگی میری آواز ان کے ساتھ ہوگی۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ یہ چاہتے ہیں کوئی غیرآئینی ہاتھ آئے اور جمہوریت کو لپیٹ دے، حدیبیہ پیپرز مل کا کیس بھی کھلنے والا ہے، 18 گریڈ افسر وزیراعظم کو جیل بھیج سکتا ہے تو کسی کا بھی احتساب ہوسکتاہے، عدالت نے شریف خاندان کو پوری صفائی کا موقع دیا ہے، یہ جےآئی ٹی میں بکری اور باہر شیر بن جاتے تھے۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ عمران خان سے کل کہوں گاکہ تمام پارٹیاں گونوازگوکی کال دیں، ہم مدعی ہے، جےآئی ٹی رپورٹ کی کاپی پہلے ملنی چاہیے تھی۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئر کریں۔

  • کیس حکومت نہیں بلکہ شریف خاندان کیخلاف ہے، تابوت اور ثبوت یہیں سے نکلے گا، شیخ رشید

    کیس حکومت نہیں بلکہ شریف خاندان کیخلاف ہے، تابوت اور ثبوت یہیں سے نکلے گا، شیخ رشید

    اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پاناما کیس حکومت نہیں بلکہ شریف خاندان کیخلاف ہے، کیس کا تابوت اور ثبوت یہیں سے نکلے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قطری شہزادہ کہتا ہے وہ پاکستانی قانون کے دائرے میں نہیں آتا اور پاکستان کے قانون کا پابند نہیں تو اس کا بیان ریکارڈ کرنے کیلئے جانے کی بھی ضرورت نہیں ہے، قطری شہزادہ نواز شریف کا نہیں حسین نواز کا گواہ ہے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ کیس حکومت نہیں بلکہ شریف خاندان کیخلاف ہے، ثبوت بھی یہیں سے نکلے گا اور تابوت بھی ، میڈیا رپورٹس
    آرہی ہیں کہ مریم نواز بینفشری ثابت ہو چکی ہیں، جس کے بعد ان کی کوشش ہے قانون اور آئینی طور پر نہ نکالا جائے، یہ پاکستان کے آئین اورقانون کی زندگی کا سوال ہے۔

    انھوں نے کہا کہ لگتا ہے شریف خاندان آج جے آئی ٹی کے خلاف اپیل دائر کریگا، رپورٹ پر سپریم کورٹ آج یا کل تک فیصلہ دےگی، میرا خیال ہے 10دن میں سپریم کورٹ کا بینچ بیٹھ جائے گا، غالب امکان ہے کیس کو پہلے سننے والے 5ججز دوبارہ سنیں گے۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کے لوگوں کو دبئی کے ذریعے خریدنے کی کوشش کی گئی، جے آئی ٹی ممبران کے بچوں کو دھمکیاں دی گئیں، ایس ای سی پی کا کیا کردار تھا سب کے سامنے ہے، جے آئی ٹی کو متنازع کرنے کیلئے کروڑوں روپے خرچ کیے گئے، چوہدری نثار سے شکوہ ہے کہ وہ جے آئی ٹی میں اسحاق ڈار کو چھوڑنے آئے۔

    انہوں نے کہا کہ میری چیف جسٹس سے استدعا ہے کہ یہ لوگ جس طرح کی زبان استعمال کر رہے ہیں اس کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔