اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کےسربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پانامہ لیکس کے منطقی انجام کی گھڑی قریب ہے،ہمیں عدالتوں پر مکمل اعتماد ہے،جو فیصلہ ہوگا قابل قبول ہوگا.
تفصیلات کےمطابق عوامی مسلم لیگ کےسربراہ شیخ رشید نےایک بارپھر امید ظاہر کی ہے کہ کل نہیں تو پرسوں پاناما کیس کی سماعت ختم ہوجائے گی،جمعرات تک یہ لمبی چوڑی سماعت ختم ہوجائی گی.
انہوں نے کہا کہ آج سپریم کورٹ میں حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا گیا،جو کسی بھی عزت دار کے لیے کافی ہے،میںآج سے قبل کسی کو اس طرح رسوا ہوتے نہیں دیکھا.
واضح رہے گزشتہ ماہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدکا کہناتھاکہ پاناما کیس پاکستان کی قسمت کا فیصلہ کرےگا،جنوری ملکی سیاست کےلیےانتہائی اہم ہے ،کیس جیتیں یا ہاریں اعلی عدلیہ کا ہر فیصلہ قبول کریں گے.
اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے مستعفی ہونے کی پیشکش کی ہے‘ ایاز صادق اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو ارسال کریں گے.
تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کےسربراہ شیخ رشید نے ایوان میں ہنگامہ آرائی کا ذمے داراسپیکر ایاز صادق کو قرار دے دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ سارے معاملے کی جڑ اسپیکر قومی اسمبلی ہیں.
انہوں نے کہا کہ اسپیکر کا کام غیر جانب دار رہ کر اپنی ذمے داری ادا کرنا ہوتا ہے جب اسپیکر وزرا کودیکھ کرفیصلے کریں گے تو ایسا ہی ہوگا۔
شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ اسپیکر ایازصادق نے مستعفی ہونے کی پیشکش کی ہے، اسپیکر نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو اعتماد نہیں تو استعفیٰ وزیراعظم کوبھیج دوں گا۔
دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے گذشتہ روز ایوان میں پیش آنے والی بد مذگی پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روزکا واقعہ بہت افسوس ناک تھا، جس کی ذمے داری دونوں فریقین پرعائد ہوتی ہے، حکومتی ارکان اور حزب اختلاف نے غیر پارلیمانی الفاظ استعمال کئے.
اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے بی بی سی اور جرمن اخبار کے انکشافات کے بعد نئی کمپنی سامنے آنے والی ہے، انھوں نے رانا ثنا اور خواجہ سعدرفیق کو وارننگ دیتے ہوئے لال حویلی مریم نواز کو تحفتاَ دینے کی آفر بھی کردی۔
تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لال حویلی مریم نواز کو تحفے میں دینے کو تیار ہوں وزیر اعظم کا مسئلہ 5مرلہ ہے تو مریم بی بی کو گفٹ کر دیتا ہوں۔
شیخ رشید نے کہا کہ لال حویلی میں لڑائی لڑو گے تو اقتدار کے خاتمے کے دن اور قریب آجائیں گے، وزیراعظم اور شہباز شریف لال حویلی میں خطاب کرتے رہے، دیکھتے ہیں مریم بی بی کے وکیل پٹاری سے کون سا سانپ نکالتے ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ بی بی سی، جرمن اخبار کے انکشافات کے بعد نئی کمپنی آنے کو ہے، شیخ رشید نے رانا ثنا اور خواجہ سعدرفیق کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ رانا ثنا اللہ اور خواجہ سعدرفیق اپنی زبان ٹھیک کرلیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز تروکہ وقف املاک بورڈ نے شیخ رشید کے زیر استعمال معروف تاریخی عمارت لال حویلی کو خالی کرنے کا فیصلہ کیا، جس پر شیخ رشید نے سخت احتجاج کرتے ہوئے حکومت کو غیر آئینی کام سے باز رہنے کی تاکید کی تھی۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یہ عمارت ہماری ہے، حکومت پانچ مرلے جائیداد کو یہ پانچ کنال کہتے ہیں، اگر لال حویلی پر پنگالیا تو پورے پاکستان میں پنگالوں گا۔
اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ حکومت جمہوریت کو ذلیل و رسوا کررہی ہے، پانامہ لیکس تحقیقات پر نوازشریف تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے نیا ویڈیو پیغام جاری کیا ہے، شیخ رشید نے کہا کہ حکومت جمہوریت کو رسوا کررہی ہے، کل نواز شریف کے خلاف گوشوارے جمع کرانے اور پانامہ لیکس کے حوالے سے میرا کیس ہے، نواز شریف نے ابھی تک جواب داخل نہیں کرایا اور شام کے وقت اپنے وکیل سلمان اسلم بٹ کا نام داخل کراکر سپریم کورٹ سے وقت لینا چاہیں گے۔ ساری قوم سپریم کورٹ کی جانب دیکھ رہی ہے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ اس وقت جہموریت انکے ہاتھوں ذلیل و رسوا ہورہی ہے اور طاقت کا استعمال ہورہا ہے۔
پرویز رشید کے خلاف بننے والی جے آئی ٹی کا بھانڈہ پھوڑتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پرویز رشید کے بارے میں جو جی آئی ٹی بنائی گئی تھی اس خوف سے کہ یہ معاملہ نواز شریف یا انکی فیملی تک نہ پہنچ جائے گا ، انھوں نے اب تک جی آئی ٹی پر نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا۔
کرنل شاہد کی موت کے حوالے سے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ کرنل شاہد کی موت کنٹینرز کی وجہ سے ہوئی ہے، اس کیس میں بھی کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی اور اس سے ظاہر ہے کہ یہ لوگ اکڑ میں ہیں، گھمنڈ میں ہیں اور اللہ کے بعد عوام ہی انکے گھمنڈ کو توڑ سکتی ہے، اس لئے قوم کو چاہے کہ 2 نومبر کو نکلے, پاکستان کیلئے، اسلام کیلئے ، غریب عوام کیلئے اور اپنی اولادوں کیلئے اور اس ملک کو چوروں، کمیشن خوروں سے نجات دلائیں۔
راولپنڈی: پولیس کی شیلنگ کے سبب دم گھنٹے سے مرنے والے تین روز کے بچے کو سپرد خاک کردیا گیا، والد کا کہنا ہے کہ میرا کیا قصور تھا،دو ہاتھیوں کی لڑائی میں چیونٹی کا نقصان ہوا،عمران خان نے بچے کے مرنے پر اظہار مذمت کیا ہے جب کہ شیخ رشید نے بچے کے گھر جانے کا اعلان کیا ہے۔
اے آر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئے بچے کے والد نے کہا کہ میرے بیٹے کا قتل ہوا ،قاتل کسے ٹھہرائوں؟ شیلنگ ہو یا نہ ہو میں کچھ کہہ نہیں سکتا، میرا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں بس یہ کہہ سکتا ہوں کہ دوہاتھیوں کی لڑائی میں چیونٹی کا کباڑا ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ شیلنگ کے سبب فضا میں گیس پھیل گئی، بچے کی سانسیں اکھڑنے لگیں، اسے لے کر اسپتال بھاگے، پانچ منٹ کا فاصلہ طے کرنے میں چار گھنٹے لگے جس کے بعد بے نظیر بھٹو اسپتال پہنچے جب تک میرا پھول جان کی بازی ہار گیا۔
ڈاکٹروں نے میڈیکل رپورٹ میں تصدیق کی ہے کہ بچے کی موت دم گھٹنے کے سبب ہوئی۔
دوسری جانب تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شیلنگ سے بچے کی ہلاکت کا سن کر بہت افسوس ہوا، بچے کی موت کی ذمہ دار پنجاب حکومت ہے ۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے بھی بچے کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بچے کے گھر جا کر تعزیت کرنے کا اعلان کیا ہے۔
کراچی: معروف پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا ہے کہ کرپشن کے خلاف اسلام آباد میں ہونے والے 2 نومبر کے دھرنے میں ضرور شرکت کرو گا چاہیے اس کے لیے میرا کیریئر ہی کیوں نہ ختم ہوجائے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اور فیس بک پر اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا کہ میں سیاست دان نہیں اور نہ ہی تحریک انصاف کا عہدے دار اور نہ ہی مجھے الیکشن کے لیے پی ٹی آئی کے ٹکٹ کی ضرورت ہے مگر ایک پاکستانی کی حیثیت سے 2 نومبر کے دھرنے میں شرکت کروں گا چاہیے اس کے لیے میرا کیریئر اور اپنے مداحوں کی محبت کو قربان کرنا پڑے۔
حمزہ علی عباسی کا کہنا تھا کہ ’’پاناما لیکس کو منظر عام پر آئے ہوئے 8 ماہ ہوچکے ہیں مگر ہمارا کمزور سسٹم کرپشن اور عوام کا پیسہ لوٹنے والوں کو پکڑ نہیں سکا جبکہ اس کے ثبوت بھی موجود ہیں‘‘۔
اُن کا کہنا تھا کہ اگر سسٹم میں کرپشن باقی رہی تو پاک چین اقتصادی راہداری اور ان گنت موٹرویز ملک کو محفوظ نہیں رکھ سکتے۔
پیارے افضل سے مشہور ہونے والے اداکار کا کہنا تھا کہ کرپشن کو جرم نہ سمجھنے اور اس پر خاموش رہنے والی قوم مسئلہ کشمیر کے معاملے اور حقوق کے لیے آواز اٹھائیں۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 2 نومبرکو اسلام آباد بند کرنے کا اعلان کیا ہوا ہے جبکہ حکومت نے وفاقی دار الحکومت میں دفعہ 144 نافذ کی ہوئی ہے، پولیس نے تحریک انصاف کے متعدد کارکنان کو گرفتار کیا ہے جبکہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے گھر بنی گالہ کو بھی کنٹرینر لگا کر آمد و رفت مکمل بند کردی گئی ہے۔
قبل ازیں اسلام آباد پولیس نے بنی گالہ کے باہر سے معروف گلوکار سلمان احمد کو گرفتار کیا تھا تاہم گلوکار نے اے آر وائی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ پولیس کی حراست سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ آئی جی اسلام آباد نے سلمان احمد کو رہا کرنے کی تصدیق بھی کی ہے۔
راولپنڈی :مقامی عدالت نےلال حویلی پر رہائش کو ناجائز قبضہ قراردیتے ہوئے شیخ رشید کو 15 دن میں حوایلی خالی کرنے کا نوٹس جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق شیخ رشید کی رہائش کو غیر قانونی قبضہ قرار دے کر مترکہ وقف املاک بورڈ نے انہیں 15 دن میں حویلی خالی کرنے کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔
شیخ رشید نے نوٹس ملنے کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ ان کی رہائش کو ناجائز قبضہ قرار دیا جا رہا ہے اور متروکہ وقف املاک بورڈ نے 15دن میں اپیل کا حق بھی دیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت دھرنے سے خوفزدہ ہوکر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے لال حویلی میری ملکیت ہے اور اسے کوئی مجھ سے خالی نہیں کراسکتا۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان 2 نومبر کو حکومت کے خلاف اسلام آباد میں دھرنا دینے جارہے ہیں اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید ان کے قریبی اتحادی ہیں۔
لاہور: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 28اکتوبر کو لال حویلی سے ریلی نکالیں گے، ریلی میں ایسا طوفان اٹھے گا کہ اندازہ ہوجائے گا کہ دونومبر کو ہوگا،پاکستان کی تاریخ میں جنرل راحیل شریف جیسا مقبول جنرل کوئی نہیں آیا،حکومت چاہتی ہے پاک فوج پنجاب پولیس بن جائے،اپوزیشن جماعتیں اس وقت ہماری تحریک میں شامل نہ ہوئیں تو بعد میں پچھتائیں گی،ضرورت پڑی تو قادری صاحب کو شامل کرلیں گے،طویل دھرنے کی کوئی گنجائش نہیں، دس دنوں میں نتیجہ نکل جانا چاہیے۔
دو نومبر کو مرنے یا مارنے کا فیصلہ کرلیا
اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں میزبان ماریہ میمن سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے خلاف عدالت بھی حرکت میں آئے اور احتجاج کرتی سڑکیں بھی اور الیکشن کمیشن بھی، ہم نے دو نومبر کو مرنے یا مارنے کا فیصلہ کرلیا،28ا کتوبر کو ہم لال حویلی سے شام تین بجے وارم اپ ریلی نکالیں گے اور ہم عمران خان کو اسلام آباد تک سی آف کریں گے ، اس ریلی میں ایسا طوفان ہوگا کہ لوگوں کو اندازہ ہوجائے گا کہ دو نومبر کو کیا ہوگا۔
پرویز رشید میڈیا کو دیکھ کر چور دروازسے بھاگ رہے ہیں
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے وزیر اطلاعات پرویز رشید کو قربانی کا بکرا بنا کر پیش کردیا، پرویز رشید میڈیا کو دیکھ کر تقاریب میں سے چور دروازے سے بھاگ رہے ہیں،قومی سلامتی کے خلاف سازش کرناملک سے غداری ہے ، قومی غداروں کے خلاف غداری کے مقدمے قائم کیےجائیں۔
حکومت چاہتی ہے پاک فوج پنجاب پولیس بن جائے
ایک سوال پر شیخ رشید نے کہا کہ موجودہ حکومت چاہتی ہے کہ پاک فوج پنجاب کی پولیس بن جائے لیکن اللہ کا شکر ہے کہ ایک ایسا جرنیل اس وقت موجود ہے جو پاکستان کی تاریخ کا سب سے مقبول ترین جرنیل ہے اور ایسا جرنیل آج تک نہیں آیا جس کی فوج ، شہدا اور ملک کے ساتھ کمٹمنٹ ہے ، بیس کروڑ افراد اس کی طرف دیکھ رہے ہیں، وہ جرنیل کچھ کرے یا نہ کرے وزیراعظم کو اپنی چوری کا اقرار کرنا چاہیے۔
اپوزیشن جماعتیں نہ آئیں تو ان کی سیاست ختم ہوجائے گی
انہوں نے کہا کہ ہم یہ چاہتے ہیں کہ چور اپنی چوری کا اقرار کرتے ہوئے قوم سے معافی مانگے، ساری اپوزیشن جماعتیں بعد میں یہ وقت گزرنے پر پچھتائیں گی، میں تمام اپوزیشن جماعتوں کو دعوت دیتا ہوں کہ دونومبر سے قبل ہمارے ساتھ آجائیں ورنہ آپ کی سیاست ختم ہوجائے گی۔
ضرورت پڑی تو قادری صاحب کو شامل کرلیں گے، وہ رابطے میں ہیں
ان کا کہنا تھا کہ قادری صاحب سے رابطے میں ہوں، ضرورت پڑی تو انہیں سیکنڈ رائونڈ کے لیے رکھ سکتے ہیں اور ان سے درخواست کرسکتے ہیں کہ ہمارے ساتھ شامل ہوجائیں، آج بھی ان سے ملاقات ہوئی جو بات ہوئی وہ شیئرنہیں کرسکتا کل یا پرسوں پریس کانفرنس کرکے سب کو آگاہ کریں گے۔
موت آئے یا جیل جائیں، عمران خان کے ساتھ ہیں
انہوں نے کہا کہ ہم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، نتیجہ جو بھی ہوں، موت آئے یا جیل جائیں، وزیراعظم تلاشی دیں یا استعفیٰ دیں، حکومت سمجھتی ہے کہ ہمیں ڈسٹرکٹ میں روک لے گی اور اسلام آبادنہیں آنے دے گی تو یہ ان کی بھول ہے ، یہ لڑائی عمران خان کی نہیں پوری قوم کی ہے۔
نواز شریف کے آنسو جھوٹے تھے، آنکھوں میں گلیسرین تھی
انہوں نے کہا کہ یہ وقت آگیا ہے کہ اب لوگ نواز شریف کے آنسوئوں کو بھی ڈرامہ سمجھتے ہیں، گلیسرین ڈالی ہوئی تھی نواز شریف نے آنکھوں میں۔
سراج الحق سے کہتا ہوں تحریک جوائن کرلیں
مدرسوں کو فنڈنگ کے سوال پر انہوں نے کہا کہ مدرسوں کے لوگ دھرنوں میں آئیں یا نہ آئیں یہ مجھے نہیں پتا، انہیں گرانٹ ملی یا نہیں ملی یہ بھی غیر سیاسی اور بے وزن سی بات ہے، لیکن مدرسے بھی اس ملک کا حصہ ہے اگر وہ اپنے جذبات کا اظہارکرتے ہوئے کوئی بات نہیں، ہم نے سب کو دعوت دی، سراج الحق سے بھی کہتا ہوں کہ یہی درست وقت ہے اس تحریک کو جوائن کرلیں، فضل الرحمن سے تو درخواست کر نہیں سکتا وہ تو کچھ اور چاہتے ہیں۔
ہم کیلے بیچ کر سیاست کرنے نہیں آئے
ماریہ میمن نے کہا کہ فضل الرحمن ایک منجھے ہوئے سیاست دان انہیں ایسا کیا نظر آرہا ہے جو وہ یہاں نہیں آرہے اس پر شیخ رشید نے کہا کہ ہم کوئی کیلے یا لیموں بیچ کر سیاست کرنے نہیں آئے، ہم نے بھی اصولی سیاست کی ہے،جب یہ تحریک کامیاب ہوگی تو فضل الرحمان یہاں آنے کا راستہ ڈھونڈیں گے اور وہ اتنی گنجائش ضرور رکھتے ہیں کہ تنگ دروازے سے داخل ہوجائیں، نام وہ اسلام کا لیتے ہیں اور نظر ان کی اسلام آباد پر ہوتی ہے وہ کامیاب نہیں ہوں گے۔
طویل دھرنے کی کوئی گنجائش نہیں، دس دنوں میں نتیجہ نکل جانا چاہیے
انہوں نے کہا کہ طویل دھرنے کی کوئی گنجائش نہیں، دس دن بہت ہوتے ہیں، دس یا گیارہ نومبر تک لازمی طور پر نتیجہ نکلنا چاہیے، عوام سے کٹمنٹ کرتے ہیں کہ بیک ڈور سے کوئی رابطہ نہیں ہورہا، رحمان ملک کا اس حوالے سے بیان بے بنیاد ہے۔
کراچی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہاہے کہ 1970ء کی طرح عمران خان کو ووٹ ملے تو ہی مسائل حل ہوں گے، اب سولو فلائٹ ہی مسئلے کا حل ہے، نواز شریف کی سربراہی میں اجلاس ہونا سیاست کی توہین ہے۔
پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جس طرح 1970ء میں پیپلز پارٹی کو ووٹ ملے تھے اسی طرح اگر قوم عمران خان کو ووٹ دے تو ملک میں سیاسی استحکام آسکتا ہے۔
انہوں نے اجلاس کے انعقاد پر کہاکہ یہ نام نہاد اپوزیشن ہے اچھا ہے کہ سارا گند ایک ہی جگہ جائے گا،اب سولو فلائٹ ہی سیاست کا حل ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اچکزئی ایک دم نواز شریف کومحبوب ہوگیا،دونوں کی سوچیں مطا بقت رکھتی ہیں،ہم پاکستان کے ساتھ ہیں ،کوئی اپوزیشن نہیں چاہتے، بعض چھوٹے لوگ بڑے گھروں میں چلے گئے اور ان کے سارے ہتھکنڈے اپنے دولت کو بچانے کے لیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں یہ سمجھتا ہوں کہ ساری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے، ساری قوم کشمیر کے معاملے پر کشمیریوں کے ساتھ ہے اور کشمیر ی اس اجلاس کی طرف نہیں دیکھ رہے، اس میٹنگ کو ایک کور ہیڈ کوارٹر اور ایک میجر نے بریف کرنے کے قابل نہیں سمجھا، ساری دنیا کو پتا ہے کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کن کے اشاروں پر چلتی ہے، ن لیگ کا تو وزیر خارجہ ہی کوئی نہیں تو وہ خارجہ امور کیا چلائیں گے۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے نواز شریف کو مخاطب کیا کہ وہ کہتے ہیں شیخ رشید اگلی اسمبلی میں نہیں ہوگا، میں کہتا ہوں کہ اگر وقت آیا تو حکومت کے شانہ بشانہ دشمنوں سے لڑوں گا، اپنی بندوق اور اسلحے سے لڑوں گا لیکن پاناما لیکس کے چوروں اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کو نہیں چھوڑوں گا۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ ن لیگ کی سربراہی میں یہ اجلاس ہونا ہی سیاسی توہین ہے ،ایک شخص رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے اوراس کی سربراہ میں اجلاس ہورہا ہے، سیاسی جماعتوں کو سب سے پہلے یہ کہنا چاہیے تھا کہ اجلا س کی صدارت اسپیکر یا صدر مملکت کرلے کیوں کہ جو شخص کرپشن میں ملوث ہے وہ کس طرح ملک کی پالیسی دے سکتا ہے۔
لاہور: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے نواز شریف کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا اور کہا ہے کہ نو ایم این اے نااہل ہوسکتے ہیں تو نواز شریف بھی نااہل ہوسکتے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں میزبان ماریہ میمن سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نو ایم این اے نااہل ہوسکتے ہیں تو وزیراعظم بھی نااہل ہوسکتے ہیں، حکومت چاہتی ہے پاناما لیکس پر کوئی بات نہ کی جائے لیکن ایسا نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اگلا الیکشن نواز شریف اور عمران خان کے درمیان ہوگا، کسی نے نقصان پہنچایا تو ریلی سیدھا جاتی امرا جائے گی، نواز شریف کو پتا ہے ماڈل ٹائون کا ایک ہی واقعہ کافی ہے دوسرا نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ رائے ونڈ میں عمران خان کے ساتھ کوئی ہو یا نہ ہو میں ضرور ہوں گا، حکومت نے پچس ہزار ارب روپے مقامی بینکوں سے لے رکھے ہیں اور اس کی مزید کرپشن جاری ہے۔
شیخ رشید کی تلخ کلامی، پبلک اکائونٹس کمیٹی کا اجلاس چھوڑ کر چلے گئے