Tag: sheikh rasheed

  • ‘مانگے تانگے کے بیرون ملک دوروں سے کچھ امداد نہیں ملے گی’

    ‘مانگے تانگے کے بیرون ملک دوروں سے کچھ امداد نہیں ملے گی’

    راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مانگے تانگے کے دوروں سے کچھ امداد نہیں ملے گی، زرمبادلہ کے ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ جب کرمنل قانون بناتےہیں توانصاف کامذاق اڑتا ہے، مانگے تانگے کے بیرون ملک دوروں سے کچھ امداد نہیں ملے گی۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اقتدار کے بھوکوں کاجمعہ بازارلگاہے، زرمبادلہ کے ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں اور سرمایہ کاری کی جھوٹی تسلی سب بیکار ہے۔

  • اگلے10  دن میں کیا ہونے والا ہے؟  شیخ رشید  نے بڑی  پیش گوئی کردی

    اگلے10 دن میں کیا ہونے والا ہے؟ شیخ رشید نے بڑی پیش گوئی کردی

    راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے ایک بار پھر پیش گوئی کی ہے کہ سیاست کا فائنل راؤنڈ ہے، اگلے دس دن میں اہم فیصلے ہوجائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اےآروائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا  میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی میں جو میٹنگز ہوئی ہیں وہ پاکستان اورعوام کیلئے خوش آئندہ ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ادارے ہمیشہ عوام کے ساتھ ہوتے ہیں لیکن معیشت کی حالت اچھی نہیں عوام پریشان ہیں، پاکستانی عوام اور دنیا کو پتہ ہے اس حکومت نےجانا ہے۔

    سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ موجودہ اسمبلی میں کشش نہیں اور سیاست کا فائنل راؤنڈہے، میں نے 16نومبر کی تاریخ میں دی تھی کہ اہم فیصلے ہوں گے، اب کہہ رہا ہوں اگلے 10 دن میں اہم فیصلے ہوجائیں گے۔

    موجودہ حکومت کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ چاہتے ہیں نوازشریف کی نااہلی کسی طرح ختم ہوجائے مگراس کام کیلئے ہمیں بکرا نہیں بنایا جاسکتا، الیکشن کی تاریخ آنی چاہیے۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے مزید کہا کہ محکموں کے پاس تنخواہ دینے کے لیے پیسے نہیں، ملک میں کاروباری افراد کو مسائل کا سامنا ہے۔

    سابق وزیر کا کہنا تھا کہ اس تمام صورتحال میں ن لیگ کا بہت نقصان ہوا ہے، ن لیگ کے حالات ہم سے بھی زیادہ خراب ہوگئے ہیں۔

  • رانا ثنااللہ کی دھمکی پر شیخ رشید کا  جواب

    رانا ثنااللہ کی دھمکی پر شیخ رشید کا جواب

    راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے رانا ثنااللہ کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ جب کال ہوگی انہیں پتہ چل جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کی دھمکی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جب کال ہوگی انہیں پتہ چل جائے گا، اسلام آباد سے ہی اتنے لوگ نکلیں گے کہ کنٹینرز ہٹ جائیں گے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ راناثنااللہ کی گفتگو غیرپارلیمانی ہے ، یہ اپنے انجام کو پہنچیں گے اور سیاسی انجام بہت شدید ہوگا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ان کو اندازہ نہیں یہ کس طرف جارہےہیں، شکست سے مایوسی ان کی شکل پر ظاہر ہورہی ہے، سارا ملک انھوں نے بٹھا دیا ہے یہ ملک چلانا ان کے بس کی بات نہیں۔

    یاد رہے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے ایک بار پھر تحریکِ انصاف کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ اسلام آباد پر چڑھائی کی تو منہ توڑ جواب دیا جائےگا، ابتدا آپ نے کرنی ہے انجام ہمارے پاس ہوگا۔

  • متروکہ وقف املاک  بورڈ میں شیخ رشید کے خلاف تیز ترین سماعت کا فیصلہ جاری

    متروکہ وقف املاک بورڈ میں شیخ رشید کے خلاف تیز ترین سماعت کا فیصلہ جاری

    راولپنڈی: متروکہ وقف املاک بورڈ میں شیخ رشید کے خلاف تیز ترین سماعت کا محفوظ فیصلہ جاری ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق متروکہ وقف املاک بورڈ میں شیخ رشید کے خلاف ہونے والی سماعت کے فیصلے میں قرار دیا گیا کہ لال حویلی سمیت 7 جائیدادوں پر شیخ رشید اور ان کا بھائی غیر قانونی طور پر قابض ہیں۔

    فیصلے میں کہا گیا کہ شیخ رشید اور ان کے بھائی کو ریکارڈ پیش کرنے کے لیے متعدد مواقع دیے گئے، لیکن درخواست گزار بوہڑ بازار میں اراضی کا ریکارڈ اور نہ ہی کوئی مستند دستاویز پیش کر سکے۔

    وقف املاک بورڈ نے فیصلے میں کہا کہ زیر قبضہ اراضی کی ٹرانسفر اور ریگولرائزیشن کی درخواست مسترد کی جاتی ہے، اور شیخ رشید اور ان کے بھائی کی زیر قبضہ اراضی واپس لینے کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔

    شیخ رشید کو 7 روز کے اندر جائیداد خالی کرنے کی ہدایت، لال حویلی بھی شامل

    فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ درخواست گزار کی استدعا پر ریکارڈ پیش کرنے کے لیے متعدد بار سماعت ملتوی کی گئی، لیکن وہ ریکارڈ پیش نہ کر سکے۔

    متروکہ وقف املاک بورڈ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے ملک بھر میں وقف املاک واگزار کرانے کے احکامات ہیں۔

  • شیخ رشید کو 7 روز کے اندر جائیداد خالی کرنے کی ہدایت، لال حویلی بھی شامل

    شیخ رشید کو 7 روز کے اندر جائیداد خالی کرنے کی ہدایت، لال حویلی بھی شامل

    اسلام آباد: شیخ رشید کو 7 روز کے اندر جائیداد خالی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جس میں لال حویلی بھی شامل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق متروکہ وقف املاک نے شیخ رشید کو جائیداد سے بے دخلی کا نوٹس جاری کر دیا ہے، شیخ رشید کو 7 روز کے اندر جگہ خالی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ جائیداد میں لال حویلی کی جگہ بھی شامل ہے، متروکہ وقف املاک نے جگہوں کو خالی کرانے کے لیے پولیس کی مدد بھی مانگ لی ہے۔

    متروکہ وقف املاک کی جانب سے 19 اکتوبر کو آپریشن کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، ایف آئی اے کو بھی کارروائی میں حصہ بنایا جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو جلد ایف آئی اے میں بھی بلائے جانے کا امکان ہے، شیخ رشید کو متروکہ وقف املاک اراضی پر قبضہ کرنے کے الزام میں بلایا جائے گا۔

  • امید ہے عمران خان جلد لانگ مارچ کی کال دینگے، شیخ رشید

    امید ہے عمران خان جلد لانگ مارچ کی کال دینگے، شیخ رشید

    اسلام آباد : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ میں خود عمران خان کی کال کا انتظار کر کر کے تھک گیا ہوں، امید ہے اس اتوار کے بعد عمران خان لانگ مارچ کی کال دے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پوری امید ہے اس اتوار کے بعد عمران خان لانگ مارچ کی کال دے گا، آج عمران خان کوجلسے میں کہا ہے کہ آر کرو یا پار،اب یاکبھی نہیں اور دیر نہ کرو۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آل شریف نے انصاف کو نیلام گھر میں سجا دیا ہے،حکومت نے اپنے کیسز ختم کراکے اپنی سیاسی قبر کھودی ہے، شریف خاندان کے کنفرم کیسز میں بریت سےعمران خان کی کال کوایندھن ملے گا۔

    اس سے قبل عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہاں ایک تماشہ لگا ہوا ہے، میں آج خان کو کہتا ہوں اب نہیں تو کبھی نہیں ،آرپارکرو، لوگ تنگ آگئے ہیں میں تنگ آگیا ہوں انتظارکر کر کے۔

    انھوں نے کہا کہ میں اپنانام بزدلوں کی لسٹ میں شامل نہیں کرناچاہتا، اس دورمیں جواصلی اور نسلی ہے وہ عمران خان کیساتھ کھڑاہوگا۔

    شیخ رشید نے مزید کہا کہ خان صاحب اتوار کو الیکشن ہیں اس کے بعد کال دیں ، قوم انتظارکررہی ہے، میں خود کال کا انتظار کر کر کے تھک گیا ہوں۔

  • ‘پاکستان تشویشناک اور ہولناک دورمیں داخل ہوگیا ہے’

    ‘پاکستان تشویشناک اور ہولناک دورمیں داخل ہوگیا ہے’

    اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان تشویش ناک اور ہولناک دور میں داخل ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اسلام آباد کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کل عید میلاد النبی ﷺ کا دن گزرگیا، آج سے سیاست شروع ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کہا جا رہا ہے کہ عدم استحکام نہیں ہوگا، اس سے بڑا کیا عدم استحکام ہے کہ لوگ اپنے بچوں کو مار رہے ہیں، پاکستان تشویشناک اور ہولناک دور میں داخل ہوگیا ہے۔

    سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ نواز شریف کو مایوسی ہوگی، پارٹنر شپ ٹوٹے گی، نوازشریف کی خواہش پر کوئی تقرری نہیں ہوگی ، لوگ چوراہوں پر ایک دوسرے کو لوٹ رہے ہیں، 15 نومبر سے پہلے فیصلے ہوں گے۔

    شہباز شریف پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف 90 کے زاویے سے لیٹا ہوا ہے، شہباز شریف ایسا وزیراعظم ہے، جس کے رنگ پسٹن میں کچرا پھنسا ہوا ہے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ پوری قوم عمران خان کی کال کی منتظر ہے تاخیر کی گنجائش نہیں، ستائیس کلومیٹر کی حکومت کا آخری وقت ہے۔

    سابق وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ یہ ملبہ پولیس یاموجودہ حکومت پرنہیں کسی اورپرگرے گا، وہ آخری دن ہوگا لوگ پہاڑوں سے اتریں گے، اگرکوئی جانی نقصان ہوا تو بھاگ نہیں پاؤ گے۔

    شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ تم کہتے ہو کپڑے بیچ دوں گا یہ اتنے بدبو دار کپڑے ہیں کوئی نہیں خریدے گا۔

  • بیلٹ کے مقابلے میں بلٹ کا استعمال ملک میں سیاسی آگ لگا دے گا، شیخ رشید نے حکومت کو خبردار کردیا

    بیلٹ کے مقابلے میں بلٹ کا استعمال ملک میں سیاسی آگ لگا دے گا، شیخ رشید نے حکومت کو خبردار کردیا

    راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے حکومت کو خبر دار کیا ہے کہ بیلٹ کے مقابلے میں بلٹ کا استعمال ملک میں سیاسی آگ لگا دے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ آرمی چیف کے بیان کے بعد افواہیں ختم اور فوری الیکشن ہونے چاہئیں۔

    لانھگ مارچ کے حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکومت 25لاکھ لوگوں کو بند کریگی تولوگ اسلام آباد اورمارگلہ کی پہاڑیوں سے نکلیں گے، بیلٹ کےمقابلے میں بلٹ کا استعمال ملک میں سیاسی آگ لگا دےگا، تباہ حال معیشت خطرناک بحران میں داخل ہوجائے گی۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا اسلام آباد کے لوگوں نےمحصور ہونے کے خوف سے گھروں میں راشن ڈالنا شروع کردیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ کابینہ ارکان کی تعداد 75 اور 22 بےمحکمہ ہیں، کنٹینر راستے نہیں روک سکتے،فوج بلانے اور آرٹیکل245 لگانے کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں ، مذاکرات کی میزپرآئیں اورصاف شفاف الیکشن کرائیں۔

  • ‘وزیرداخلہ اپنے ہوش میں رہیں، آرٹیکل 245 کہنا آسان ہے لگانا مشکل ہے’

    ‘وزیرداخلہ اپنے ہوش میں رہیں، آرٹیکل 245 کہنا آسان ہے لگانا مشکل ہے’

    راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وزیرداخلہ اپنےہوش میں رہیں، آرٹیکل 245 کہنا آسان ہے لگانا مشکل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رانا ثنااللہ کے بیان پر کہا کہ آرٹیکل 245 کہناآسان ہے لگانامشکل ہے، وزیرداخلہ اپنے سائز اور ہوش میں رہیں،ووٹ کوعزت دوکی چیخیں نکلیں گی۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ٹویٹ سےلندن کی میٹنگ پرجلدقوم کوباخبرکروں گا، 15نومبرتک سیاست آر پار ہو جائے گی۔

    انھوں نے مزید کہا کہ آل شریف کی سیاست کا فیصلہ چند دن میں لندن کی میٹنگ میں ہونےجا رہا ہے، مریم کہتی ہیں کہ میں شہبازشریف کی حکومت سے خوش نہیں، میں ڈار کی ذمہ دار ہوں، شہباز کی نہیں۔ عنقریب انصاف وقت سے پہلے ہوتا دیکھائی دے گا، اسحاق ڈار معاشی اعداد و شمار میں ٹمپرینگ کرنےمیں ماہر ہیں، مفتاع مفت میں مارا گیا۔

    گذشتہ روز پروگرام دی رپورٹرز میں سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کی سیاست کےلیےاکتوبراہم مہینہ ہے، عمران خان12ربیع الاول کےبعدلانگ مارچ کی کال دیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے اختیار میں کچھ نہیں صرف فوٹو سیشن کراتاہے، 15نومبرتک سارےمعاملات کلیئر ہو جائیں  گے، اب مزیدبحران کی طرف جانےکی گنجائش نہیں ہے۔

  • ‘مفتاح اور اسحاق ڈار ملکر بھی معاشی حالات ٹھیک نہیں کرسکتے’

    ‘مفتاح اور اسحاق ڈار ملکر بھی معاشی حالات ٹھیک نہیں کرسکتے’

    اسلام آباد : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مفتاح اور اسحاق ڈار ملکر بھی معاشی حالات ٹھیک نہیں کرسکتے

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ مفتاح اوراسحاق ڈارملکریالڑکربھی معاشی حالات ٹھیک نہیں کرسکتے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ گولیاں اورڈرون عوام کاراستہ نہیں روک سکتیں، اسلام آباد پر چڑھائی نہیں دادرسی کےلیے آرہے ہیں۔

    پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر انھوں نے کہا کہ دنیا میں پیٹرول سستا اور پاکستان میں مہنگا ہو رہا ہے۔

    سابق وزیر داخلہ نے ایک اور ٹوئٹ میں حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نیب قوانین میں من مانی ترامیم اپنی ذات کےلیے کی گئیں، جس دن فردجرم لگنی تھی اس دن شہبازشریف نےوزارت عظمیٰ کاحلف اٹھایا۔

    دورہ امریکا کے حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نیویارک جانےوالوں نے ہزاروں ڈالر روزانہ کے کمرے میں ٹھہر کر سیلاب کی امداد مانگی، جتنی شاہ خرچی امریکہ میں کی گئی اتنی مددبھی نہیں ملی۔