Tag: sheikh rasheed

  • پارلیمنٹ کے اندر کا دھرنا ختم اور باہر کا دھرنا جاری ہے، شیخ رشید

    پارلیمنٹ کے اندر کا دھرنا ختم اور باہر کا دھرنا جاری ہے، شیخ رشید

    کراچی :عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کے اندر کا دھرنا ختم اور باہر کا دھرنا جاری ہے جو نواز شریف کے اقتدار کے خاتمے تک جاری رہے گا۔

    شیخ رشید احمد نے ایم کیوایم کو مشورہ دیا کہ انتظامی معاملات کو تنازعہ نہ بنائے، اسے بنکاک کے شعلے بنانے کے بجائے بغداد کی راتیں بنائے۔

    کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پی پی ایک ہی پارٹی ہے، اسٹینڈرڈ مختلف ہے، نواز زرادری اور زرداری نواز کی انشورنس پالیسی ہیں۔

    عوامی مسلم لیگ کےسربراہ نے کہا ہے کہ سراج الحق قابل احترام ہیں، قوم کو مصر جیسی صورتحال سے بچائیں، غیر آئینی کام ہونے سے بچائیں۔

    انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ وہ باہر نکلیں کیونکہ انکا مقابلہ مکار سیاستدانوں سے ہے۔

  • پارلیمنٹ کالان خالی کردیا،شیخ رشید کاسپریم کورٹ میں جواب

    پارلیمنٹ کالان خالی کردیا،شیخ رشید کاسپریم کورٹ میں جواب

    اسلام آباد: شیخ رشید نےجواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا ہے، جواب میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ کالان خالی کردیا، پرامن دھرنا آئین کے مطابق ہے۔

    پاکستان مسلم لیگ ق اوردھرنے کے شرکا کی جانب سے شیخ رشید نے جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا، جس میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ ہاوس کا لان خالی کردیا گیا ہے دھرنا پر امن اور آئین کے مطابق ہے۔

    شیخ رشید نے جواب میں کہا ہے کہ راستوں سے کنٹینرز ہٹا دیئے جائیں اور کارکن رہا کردیئے جائیں تو دھرنا واپس ڈی چوک پرمنتقل کردیں گے۔

    سپریم کورٹ میں بدھ کے روزماورائےآئین اقدام سے متعلق سماعت میں شیخ رشید نے پارلیمان کا لان خالی کرانےکی یقین دہائی کرائی تھی، بعد میں انھوں نےدھرنے میں پہنچ کرطاہر القادری کے روبرواس معاملے کو رکھا۔ جس پر ڈاکٹر طاہر القادری نےدھرنےکے شرکاء کو پارلیمنٹ کا لان خالی کردینے کا حکم جاری کیا تھا۔

  • تحریک انصاف نے میدان سجالیا،پنڈال گونوازگو کے نعروں سے گونج اٹھا

    تحریک انصاف نے میدان سجالیا،پنڈال گونوازگو کے نعروں سے گونج اٹھا

     اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کا آزادی مارچ چالیس گھنٹے کا سفر کر کے لاہور سے اسلام آباد پہنچ گیا ہے اور اب قائدین جلسے کے شرکا سے خطاب کرر ہے ہیں۔

    عوامی مسلم لیگ کے قائد شیخ رشید احمد نے جلسے کے شرکا سے لہو گرمانے والا خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شریف برادران جعلساز ہیں یہ جعلی دستاویزات بنانے کے ماہر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قوم سڑسٹھ سال بعد جاگی ہے اور اب یہ نواز شریف اور شہباز شریف کو گھر بیجھے بغیر واپس نہیں جائے گی ۔ انہوں کہا کہ پاک فوج کسی کی ذاتی ملازم نہیں ہے بلکہ یہ عوامی جذبوں کا ترجمان ادارہ ہے ۔ انہوں نے جارکنوں کو جوش دلابنے کے لیئ الوداع نواز الوداع کے نعرے بھی لگائے۔

     
    Sheikh Rasheed Speech 16 Aug -Azadi March by arynews

    خیبر پختونخواہ کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے جلسے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کو ڈی ریل کرنے والی مسلم لیگ ن خود ہے نہ کہ تحریک انصاف۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ قائد اعظم کے پاکستان میں رہنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ تحریک انصاف نے خیبر پختونخواہ میں رشوت کا خاتمہ کیا جبکہ نواز لیگ نے ملک بھر میں کرپشن عام کی ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے جلسے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام بڑی امنگوں کے ساتھ یہاں آئیں ہیں اور آج جو منظر ہے اس سے ہہلے میری آنکھوں نے کبھی نہیں دیکھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ گجرانوالہ میں مسلم لیگ کے قاتلوں نے عمران خان کے قافلے پر حملہ کیا لیکن ہم رکے نہیں ، ہم منزل کے حصول تک سفر جاری رکھیں گے یہ قافلہ نئے پاکستان کے حصول کے لئے یہاں آیا ہے۔

    انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے چار ہزار کارکن پنجاب میں قید ہیں کنٹینروں اور رکاوٹوں کے باوجود ہم یہاں تک آگئے ہیں اور اب حکومت کو جانا ہوگا۔

    تحریک انصاف کے چیئرمین مخدوم جاوید ہاشمی نے آزادی مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے جلسے نے اور ملک بھر سے آئے کارکنوں نے پاکستان کی تاریخ بدل دی ہے۔

    ان کا کہناتھا کہ کارکنوں کی آواز دبانے والوں کی زبانیں کھینچ دیں گے قوم فیصلہ کرچکی ہے نواز شریف اور شہباز شریف اب جائیں۔

    جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ عمران خان کو کسی بھی صورت ناکام نہیں ہونے دیں گے اور انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کا وزیر اعظم صرف اور صرف عمران خان ہے۔

  • گوجرنوالہ: پی ٹی آئی کے قافلے اور عمران خان کے کنٹینر پر پتھراؤ اور فائرنگ

    گوجرنوالہ: پی ٹی آئی کے قافلے اور عمران خان کے کنٹینر پر پتھراؤ اور فائرنگ

    گوجرانوالہ : پاکستان تحریک انصاف کے قافلے اور عمران خان کے کنٹینر پر مسلم لیگ نون کے کارکنوں نے پتھراؤ کیا، جس کے نتیجے میں کئی کارکن زخمی ہوگئے ۔  

    اے آر وائی نیوز کے مطابق گوجرانوالہ بائی پاس کےقریب پتھراؤ مسلم لیگ کے کارکنان نے کیا، جس پر دونوں جانب سے کارکنان کے درمیان جھڑپ ہوگئی اور دو افراد زخمی ہوگئے، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پاکستان تحریک انصاف کا قافلہ بس اسٹاپ سے گذر رہا تھا کہ وہاں پر موجود مسلم لیگ نون کے مقامی ایم پی اے عمران عرف پومی بٹ کے ڈیرے پر موجود کارکنوں نے پتھرائو شروع کر دیا۔

    جس پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے انہیں جوتے دکھانے شروع کر دیئے ، جوتے دیکھنے پر لیگی کارکن مزید مشتعل ہو گئے اور تحریک انصاف کے قافلے سمیت عمران خان کے کنٹینر پر پتھرائو شروع کر دیا جس سے قافلے میں بھگدڑ مچ گئی۔

    فائرنگ کے وقت آزادی مارچ کی اعلی قیادت کے کنٹینر میں موجود عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید نے فائرنگ ا ور پتھراؤ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے کنٹینر پر دو فائر کئے گئے، فائرنگ کرنے والوں کو پہچان سکتا ہوں ، پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری  نے کہا کہ عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کی گئی نوازشریف اپنا استعفیٰ تیار رکھیں۔

    رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کی فراہمی تک پر امن قافلہ آگے نہیں بڑھے گا، پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ پولیس نے حملے کے وقت خاموش تماشائی کاکردارادا کیا ، عمران خان نے کارکنوں کوپرامن رہنے کی ہدایت کی ہے ۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ شہبازشریف نے سیاسی کارکنوں میں جھڑپ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کارکن تحمل اور برداشت کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑنےکی ہدایت کی۔