Tag: sheikh rasheed

  • ‘اسحاق ڈار آئے  یا نوازشریف، حکومت کا کھیل ختم’

    ‘اسحاق ڈار آئے یا نوازشریف، حکومت کا کھیل ختم’

    اسلام آباد : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے اسحاق ڈار آئے یا نوازشریف، حکومت کا کھیل ختم ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں چاہتا ہوں سب لوگ گراؤنڈ ریئلٹی دیکھیں، کل ان کی امیدوں پرپانی پھرگیاہے، یہ بھکاری سوائے خیرات مانگنے کے کچھ نہیں کر رہے۔

    بلاول بھٹو پر تنقید کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹوکہتےہیں فلائٹ مس ہوگئی اس لئےواشنگٹن لینڈ کیا، اگر حالات کو نہ سمجھا گیا تو حالات لوگ اپنے ہاتھوں میں لے لیں گے۔

    سابق وزیر داخلہ نے بتایا کہ وزارت خارجہ نےکہاکہ این جی اونےاسرائیل کادورہ ارینج کیا، اب وہ لوگ کہاں ہیں جو فرانس کو برا بھلا کہتے تھے، آج تو فرانس کیساتھ بغل گیر ہو رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ جومذہبی کارڈ عمران خان کیخلاف استعمال کرناچاہتے تھے وہ ان کے خلاف ہو رہا ہے۔

    حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا اب سحاق ڈار ہوں یا نوازشریف جو بھی آئے یا کوئی بھی آجائے ، حکومت کا کھیل ختم الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے ،فیصلےہونےوالےہیں ،۔ بیس سے پچیس دن میں فیصلہ ہوجائے گا۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سیاستدان مذاکرات کےدروازےکبھی بندنہیں کرتا،کرنےبھی نہیں چاہئیں،اچھی بات ہےکہ مذاکرات کے ذریعےالیکشن کی تاریخ نکل آئے، کیا اس ملک نے بند گلی میں جانا ہے یا انتخابات کی طرف جانا ہے۔

  • ‘پی ڈی ایم کی الٹی گنتی شروع ہوگئی’

    ‘پی ڈی ایم کی الٹی گنتی شروع ہوگئی’

    راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ، دنیا باتیں کر رہی ہے، امداد نہیں دے رہی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ 2 کروڑ لوگ مزید خط غربت کی لکیر سے نیچے جا چکے ہیں، پیٹرول پر 2 ارب روزانہ غریب کی جیب سے خزانے میں جارہا ہے، پہلےخزانے پر ڈاکہ مارتے تھے اب غریب کی جیب پر ڈاکہ مار رہے ہیں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے، فرانس سےبغل گیر اوراسرائیل میں وفد بھیجنا سوالیہ نشان ہے۔

    حکومت کی جانب سے ریڈ رون سیل کرنے کے حوالے سے انھوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد 27 کلومیٹر کی بڑی جیل بن گیا ہے۔

    شہباز شریف کی کابینہ سے متعلق سابق وزیر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا 72 میں سے 22 وزرا بے محکمہ ہیں، اس پر ہائی کورٹ میں رٹ دائرکردی ہے۔

    آٹے کی قیمتوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ غریب کو آٹا نہیں مل رہا یہ امریکا کے 7 اسٹار ہوٹلوں میں سیر سپاٹے کر رہے ہیں۔

    شیخ رشید نے مزید لکھا کہ مصنوعی اقتدار بچانے کیلئے اپنی عوام پر ڈرون سے آنسو گیس کے گولے ماریں گے، دنیا باتیں کر رہی ہے، امداد نہیں دے رہی ، بند گلی میں جانا ہے یا الیکشن کرانا ہے، فیصلہ جلد ہوجائے گا۔

  • ‘تین رشتے دار لندن میں  پاکستانیوں کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے’

    ‘تین رشتے دار لندن میں پاکستانیوں کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے’

    راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ تین رشتے دار لندن میں پاکستانیوں کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ 3 رشتے دار اور عدالتی ضمانتوں پر مفرور 24 کروڑ پاکستانیوں کے مستقبل کا لندن میں فیصلہ کریں گے۔

    شیخ رشید نے بتایا کہ خرم دستگیر کہتے ہیں قومی سلامتی کے اداروں کے مستقبل کا فیصلہ بھی لندن میں یہی کریں گے ، کسی مسلم لیگی لیڈر کواس میٹنگ میں بیٹھنےکی اجازت نہیں تھی۔

    پی ڈی ایم کے حوالے سابق وزیر نے کہا کہ پی ڈی ایم کا سیاسی جنازہ دھوم سے نکلے گا۔

    نواز شریف کی واپسی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف پاکستان آنے سے گھبرائیں گے۔

    شیخ رشید نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ 150روپے کلو نایاب آٹا خریدنے والے ریاست اور سیاست سے مایوس ہو گئے ہیں اور جس اتحادی نے عمران خان کی حکومت کو چھرا گھونپا وہ عوامی حمایت سے محروم ہو گئے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ افغانستان کی کرنسی بھی پاکستان سے بہتر ہوگئی ہے، بلاول کو ملک چھوڑنے کا بہانہ چاہیے۔ 70 غیرآئینی وزراء کے خلاف ہائیکورٹ جارہا ہوں

    سابق وزیرداخلہ نے اعلان کیا کہ 70 غیرآئینی وزراء کے خلاف ہائیکورٹ جارہا ہوں۔

  • ‘کارکنوں کی لاشیں ملنے کے باوجود ایم کیو ایم حکمرانوں کی سیاسی لاش کے ساتھ کھڑی ہے’

    ‘کارکنوں کی لاشیں ملنے کے باوجود ایم کیو ایم حکمرانوں کی سیاسی لاش کے ساتھ کھڑی ہے’

    راولپنڈی :سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کارکنوں کی لاشیں ملنے کے باوجود ایم کیو ایم حکمرانوں کی سیاسی لاش کے ساتھ کھڑی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب ٹوئٹر پر اپنے بیان میں حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم فیول ایڈجسٹمنٹ معاف کرتا ہے اور وزیر توانائی موخرکرتا ہے۔

    ایم کیو ایم کے حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم اپنےکارکنوں کی لاشیں ملنےکےباوجودحکمرانوں کی سیاسی لاش کیساتھ کھڑی ہے۔

    سابق وزیر نے کہا کہ صدرسیاسی مفاہمت کراتے ہیں یا ڈی چوک پر فیصلہ ہونا ہے، سیلاب زدگان کی مدد نہیں، صرف فوٹو کھچوائی جارہی ہے جبکہ گردشی قرضہ 23کھرب روپے ہوگیا ہے۔

    شیخ رشید کا ایک اور ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ لاپتہ شہری کی بازیابی ہو یا پیناڈول گولی کی دستیابی ہائی کورٹ سےملتی ہے۔

    سیلاب متاثرین کی امداد کے حوالے سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی160ملین کی امداداونٹ کےمنہ میں زیرہ ہے۔

    حکومت کی جانب سے عمران خان کیخلاف مذہبی گارڈ کے استعمال سے متعلق انھوں نے کہا کہ مذہبی منافرت پھیلانے والےعوام میں جانے کے قابل نہیں ، عمران خان کودیوارسےلگانےوالےعوام میں جانے کے قابل نہیں ہیں۔

  • ‘شہباز شریف کی حکومت عمران خان کا مقابلہ نہیں کر سکتی’

    ‘شہباز شریف کی حکومت عمران خان کا مقابلہ نہیں کر سکتی’

    لاہور : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی حکومت عمران خان کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے لاہور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا شہباز شریف کی حکومت عمران خان کا مقابلہ نہیں کر سکتی ، عمران خان 24گھنٹوں میں لاکھوں کے جلسے کر رہا ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اکانومی تباہ ہے کوئی ان کو پیسے دینے کے لیے تیار نہیں ہے ، نواز شریف کا حکومت کا حصہ نہ بننا درست تھا۔

    سابق وزیر نے کہا کہ عمران خان کا صرف ایک ہی مطالبہ ہے کہ الیکشن کرائیں ، میں اپنی بات پر قائم ہوں کہ ستمبرستمگر ہے، پندرہ اکتوبرتک نتائج آجائیں گے۔

    سربراہ عوامی مسلم لیگ نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے سارے کیسز ختم ہوچکے ہیں ، نیب سے جوکیس انہوں نے ختم کرائے وہ بھی سپریم کورٹ میں لگے ہیں۔

    شیخ رشید نے وزراء کی تعداد کو چیلنج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا وزرا کی تعدادآئینی طریقہ کار سے زیادہ ہے، حکومت کا الٹر ساونڈ ہو چکا ہے، ایکسرے رپورٹ بھی ہر گھر پہنچ چکی ہے۔

  • عوام تیار ہوجائیں ! ‘پیٹرول اور بجلی مزید مہنگی ہونے جارہی ہے’

    عوام تیار ہوجائیں ! ‘پیٹرول اور بجلی مزید مہنگی ہونے جارہی ہے’

    راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ پیٹرول اوربجلی مزیدمہنگی ہونے جارہی ہے، وہ وقت دور نہیں جب لوگ سڑکوں پر ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ آئی ایم ایف کو معلوم ہے کہ کمزوراکثریت ہے اور لوگ سڑکوں پر آسکتےہیں، پیٹرول اوربجلی مزیدمہنگی ہونے جارہی ہے، وہ وقت دور نہیں جب کارخانے اور دکانیں بند اور لوگ سڑکوں پر ہوں گے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سیلاب سیاسی پوائنٹ اسکورنگ بن گیا ہے، ڈالر 3 روپے اور بڑھ گیا ہے،دوست ممالک سرمایہ کاری کی بات کررہے ہیں، کیش کی نہیں ۔

    سابق وزیر داخلہ نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ حکومت کو ممنوعہ فنڈنگ، توشہ خانہ اور توہین عدالت کیسز سے کچھ نہیں ملے گا، وزیروں کا جمعہ بازار لگا ہے، کئی وزیر بے محکمہ ، بے دفتر اور آئین سے زیادہ ہیں، میں وزراکی آئین سے اضافی تعداد پرہائیکورٹ جاسکتا ہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ بجلی کے بل یا چولہےمیں سے ایک ہی چل سکتا ہے، اپنے بچوں کوبھوک سے مرتےکوئی نہیں دیکھ سکتا۔

  • ستمبر اور اکتوبر میں کیا ہونے والا ہے؟ شیخ رشید کی اہم پیش گوئیاں

    ستمبر اور اکتوبر میں کیا ہونے والا ہے؟ شیخ رشید کی اہم پیش گوئیاں

    راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے پیش گوئی کی ہے کہ ستمبراوراکتوبرسیاسی بھونچال لائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ستمبراوراکتوبر ستم گر مہینےہیں یہ سیاسی بھونچال لائیں گے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ن اورش ہی آمنےسامنےنہیں پی ڈی ایم بھی ٹوٹ پھوٹ کاشکارہوگی ، تعیناتیاں،تنزلیاں،تبدیلیاں ،اہم عدالتی فیصلے انہی 2 مہینوں میں ہوں گے۔

    انھوں نے خبر دار کیا کہ سیلاب کے بعد غذائی اور وبائی بحران آئے گا۔

    شریف خاندان کے حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نواز شریف کےراستےکی رکاوٹ شہبازشریف خودبنیں گے۔

    اس سے قبل اپنے ٹوئٹ میں سابق وزیر داخلہ نے کہا تھا کہ دنیا میں تیل کی قیمت گررہی ہیں اور حکومت ڈیزل 10 روپے اور بجلی4.5روپے مہنگی کررہی ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عوام کو بے زبان اور بے آوازسمجھنے والے پچھتائیں گے، غذائی قلت گوداموں اور دکانوں کو لوٹ کھائے گی۔

  • ‘بھارت سے تجارت اوردوحہ میں مشکوک میٹنگ سوالیہ نشان ہے؟’

    ‘بھارت سے تجارت اوردوحہ میں مشکوک میٹنگ سوالیہ نشان ہے؟’

    راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ بھارت سے تجارت اوردوحہ میں مشکوک میٹنگ سوالیہ نشان ہے؟

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ‌ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ حکمران خواب غفلت سےباہرنہیں آئے، وزرا کی تعداد آئین اورقانون کی پابندی کی حد پار کر گئی ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نے نوازشریف کے بیانیے کوزمیں بوس کردیا ہے، سیلاب تو چلا جائے گا لیکن غریب عوام مزیدتباہی اور مہنگائی کےسیلاب میں آئیں گے۔

    انھوں نے کہا کہ انڈیا سے تجارت اوردوحہ میں مشکوک میٹنگ سوالیہ نشان ہے؟

    یاد رہے وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا تھا کہ سیلاب کی وجہ سے ملک بھر میں فصلیں تباہ ہونے کے باعث عوام کی سہولت کے لیے حکومت بھارت سے سبزیاں اور دیگر اشیائے خورونوش درآمد کرنے پر غور کر سکتی ہے۔

  • ‘آئی ایم ایف کا قرضہ منظور ہوا کوئی جیک پاٹ نہیں لگا، واپسی قوم نے کرنا ہے’

    ‘آئی ایم ایف کا قرضہ منظور ہوا کوئی جیک پاٹ نہیں لگا، واپسی قوم نے کرنا ہے’

    راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کاقرضہ منظور ہوا کوئی جیک پاٹ نہیں لگا، واپسی قوم نے کرنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ‌ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ آئی ایم ایف کاقرضہ منظور ہوا کوئی جیک پاٹ نہیں لگا،واپسی قوم نےکرناہے، 20سے زائدمرتبہ لیےقرض پرجوقوم نےاداکرنا ہےوزراشادیانے بجارہے ہیں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پانی کا ریلہ سڑکوں سے گزرنے کے بعد عوام کا ریلہ سڑکوں پرآئےگا، کروڑوں افراد کی بقا کی جنگ میں سیاستدان اب بھی دست وگریباں ہیں، ستمبر ستمگر ہوگا۔

    مفتاح اسماعیل کے بیان پر سابق وزیر داخلہ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ بھارت سے تجارت شروع کرنےکے بعداب یہ اسرائیل کی طرف بڑھیں گے۔

    مہنگائی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سفید پوش ہی نہیں،صاحب حیثیت بھی بجلی کےبل ادانہیں کر پا رہا، سیلاب سے مری قوم آسمان کی طرف دیکھ رہی ہے، سیلاب کے بعد غذائی قلت اور وبائی بحران آئے گا۔

    عمران خان کی طرح حکمران بھی ٹیلی تھون کرائیں تاکہ ان کی مقبولیت کا پتہ چل سکے۔

  • ملک خانہ جنگی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے، شیخ رشید نے خبردار کردیا

    ملک خانہ جنگی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے، شیخ رشید نے خبردار کردیا

    راولپنڈی :سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے خبردار کیا کہ ملک خانہ جنگی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ‌ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ملک میں 43 فیصدمہنگائی بڑھ گئی ہے اور 4 ارب ڈالر کیلئے قومی اثاثے بھی داؤ پر لگا دیے ہیں۔

    شیخ رشید نے خبردار کیا کہ ملک خانہ جنگی کےدہانے پر پہنچ گیاہے ، آج3  بجے لیاقت باغ میں پریس کانفرنس کروں گا، شام کواسلام آبادریلی میں شامل ہوں گے۔

    سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ کل لیاقت باغ میں عمران خان کاتاریخی جلسہ ہوگا، عوام عمران خان کی کال پرشام کو اسلام آباد ریلی اور کل لیاقت باغ پہنچیں۔

    شیخ رشید نے ایک اور ٹوئٹ میں شہباز گل کے حوالے سے لکھا کہ پاکستان کی 75 سالہ تاریخ میں جو کچھ شہباز گل کے ساتھ  ہوا اس کی مثال نہیں ملتی، شہباز گل کے تشدد پر عمران خان کی ٹویٹ نے ساری دنیا میں حکمرانوں کی ناک کاٹ دی ، حکمرانوں کے اس احمقانہ قدم سے پاکستان کا تشخص تباہ ہو گیا ہے۔