Tag: sheikh rasheed

  • ‘عمران خان کا ساتھ دینے کی بہت بڑی قیمت چکا رہا ہوں’

    ‘عمران خان کا ساتھ دینے کی بہت بڑی قیمت چکا رہا ہوں’

    راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان کاساتھ دینے کی بہت بڑی قیمت چکارہاہوں ، پوری دنیاان کےساتھ ہوجائےلیکن حکومت کوجانا ہی جانا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لانگ مارچ کرناپڑاتولانگ مارچ کریں گے، بات چیت کرنی ہوئی تووہ بھی کریں گے، جون کی 5 سے 25 تاریخ بہت اہم ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پوری دنیا ان کے ساتھ ہوجائے لیکن حکومت کوجانا ہی جانا ہے ، رواں سال الیکشن ہوتےہوئے دیکھ رہا ہوں۔

    سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ لوگوں کے پاس ریموٹ ہے، مرضی کے چینل دیکھتے ہیں، لوگ آج ان کاچہرہ ٹی وی پردیکھتےہیں توچینل بدل دیتےہیں ، لوگوں کے پاس اختیار ہے وہ کیا دیکھنا چاہتے ہیں اورکیاسنناچاہتےہیں، اختیاراب عوام کے پاس ہے چند لوگوں کے پاس نہیں۔

    ایم کیو ایم کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کا پی ٹی آئی کو چھوڑنے کا فیصلہ ان کی تاریخ لکھے گی، فیصلہ ان کےحق میں گیا یا خلاف گیا مستقبل فیصلہ کرے گا۔

    شیخ رشید نے بتایا کہ مشکل اورامتحان کےوقت نسلی لوگ ساتھ نبھاتےہیں، عمران خان کاساتھ دینےکی بہت بڑی قیمت چکارہا ہوں۔

    لانگ مارچ کے دوران پولیس کے تشدد کے حوالے سے سابق وزیر نے کہا کہ ایوب خان کےدورمیں بھی ایسےمظالم نہیں دیکھے، راناثنااللہ کوبتاناچاہتاہوں تمہارےاعلانات کےباوجودمیں پہنچاتھا، یہ قوم سب کی ہےسب کواس قوم کو اپناسمجھناچاہیے،

    ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کو چلتے ہوئے نہیں دیکھ رہا ۔موجودہ حکمران ساری زندگی استعمال ہوتےرہےہیں، یہ لوگ زیادہ دیرنہیں چلیں گےبس جون کامہینہ ہے، جواپنےبھائی کو ملک واپس نہیں لاسکےوہ ملک سنبھالیں گے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں الیکشن کی تاریخ دےدیں پھربات ہوگی، موجودہ حکمران سمجھتےہیں عمران خان کوتاریخ دیدی توہماری تاریخ فکس ہوجائےگی ، احتجاج سے متعلق جوبھی عدالت کا فیصلہ ہوگا قبول کریں گے ، سپریم کورٹ پاکستان کے مستقبل کیلئے اہم فیصلے کرے گی۔

    انھوں نے بتایا کہ لانگ مارچ میں5افرادجاں بحق ہوئےکیایہ معمولی بات ہے، خطرناک آنسوگیس استعمال کی گئی،کیایہ خونی مارچ نہیں تھا، کیاحکومت کی طرف سےمظاہرین پرطاقت کا استعمال نہیں کیا گیا۔

    رانا ثنا اللہ کے حوالے سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ راناثنااللہ بدمعاش ہےخودپرفردجرم عائدنہیں ہونےدےگا، ایسی جمہوریت پرلعنت کہ جس پرفردجرم لگ رہی ہو اور وہ وزیراعظم بن جائے، ہرجگہ سے ردعمل آرہا ہے، جوبھی مظالم کررہے ہیں سب جوابدہ ہوں گے، پوری قوم اس وقت ردعمل دے رہی ہیں، شفاف الیکشن ہوں گے تو پتہ چل جائے گا کہ کیسا ردعمل آتا ہے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ حکومت اوراسٹیبلشمنٹ ایک پیج پرنہیں ہے، نوازشریف جب تک واپس نہیں آئے گا اسٹیبلشمنٹ سےاچھےتعلقات نہیں ہوسکتے، گالیاں دینےوالوں کیساتھ اسٹیبلشمنٹ کے تعلقات اچھے نہیں ہوسکتے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں ایساکون ساگھرہےجہاں اسلحہ نہیں ہے ، پاکستان کاکوئی گھرایسانہیں جس میں اسلحہ نہیں ہے، سامراجی طاقتوں نے جو فیصلے کیے مینجمنٹ کرنے والوں نے بھی ٖغلط فیصلے کیے، چور باپ اور چور بیٹے کا انتخاب کیا گیا کیا انہیں کوئی تیسرا شخص نہیں ملا، لوگوں کی آنکھوں میں نفرت بڑھ رہی ہے حالات مزید بگڑیں گے۔

  • "حالات میں بہتری دیکھ رہا ہے، کریڈٹ عمران خان کو جائےگا”

    "حالات میں بہتری دیکھ رہا ہے، کریڈٹ عمران خان کو جائےگا”

    کراچی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ میں ایک بہتر حل دیکھ رہاہوں ،دیر سویر ہوسکتی ہے، سارا کریڈٹ عمران خان کوجائےگا۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام” باخبر سویرا” میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ امید ہے کہ معاملات صلح صفائی سے طے پاجائیں گے اور مثبت حل نکل آئے گا اور دوسرے لانگ مارچ کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

    شیخ رشید نے حکومت پر الزام عائد کیا کہ حقیقی آزادی مارچ کے شرکا کو اسلام آباد آنے سے روکنے کے لئے پورے پاکستان میں کریک ڈاؤن کیا گیا اور لوگوں کو روکا گیا، پورے پاکستان میں پانچ لوگوں کی جانیں گئیں اس لئے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ مارچ خونی ہوسکتا تھا۔

    پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ کل کے واقعات کے بعد لوگوں کی آنکھوں میں خون ہے، مگر عمران خان بہتر حل نکال لیں گے، شایداب دوسری بار لوگوں کومتحرک کرنےکی ضرورت نہ پیش آئے، سارے معاملات بہتری کی طرف جائیں گے اور سب سےزیادہ کریڈٹ عمران خان کو جائےگا۔

    آج ہونے والے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے متعلق شیخ رشید نے کہا کہ پارلیمنٹ کےمشترکہ سیشن سےکوئی فرق نہیں پڑتا، اہم بات یہ ہےکہ الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہو۔

  • شیری مزاری کی گرفتاری ، ‘حکومت ملک میں حالات خراب کرنےجارہی ہے’

    شیری مزاری کی گرفتاری ، ‘حکومت ملک میں حالات خراب کرنےجارہی ہے’

    راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکومت نے گرفتاریوں کا فیصلہ کرلیا اور ملک میں حالات خراب کرنے جارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے رہنما شیری مزاری کی گرفتاری پر اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میراخیال ہےانہوں نے گرفتاریوں کافیصلہ کرلیا، یہ اس سلسلےکی پہلی کڑی ہے، حکومت ملک میں حالات خراب کرنےجارہی ہے۔

    شیخ رشید نے شیری مزاری کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شیریں مزاری صاف ستھری سیاستدان ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم نےساری زندگی اصولوں پرمقابلےکیے ہیں، ایسی گرفتاریاں ہوتی ہیں توبالکل تیارہیں، اب فیصلہ لانگ مارچ کی طرف بڑھ رہاہے۔

    سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا انھوں نے اپنے پولیس افسر اسلام آباد میں لگا دیے ہیں، یہ کچھ بھی کرسکتے ہیں۔

    یاد رہے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کرلیا ، شیریں مزاری کیخلاف ڈی جی خان میں اینٹی کرپشن کے تحت مقدمہ درج تھا، گرفتاری کے بعد انہیں تھانہ کوہسار سے ڈیرہ غازی خان منتقل کردیا گیا ہے۔

  • "31 مئی سے پہلے فیصلے کر لیں ورنہ گاڑی چھوٹ جائے گی”

    "31 مئی سے پہلے فیصلے کر لیں ورنہ گاڑی چھوٹ جائے گی”

    راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 31 مئی سے پہلے فیصلے کرلیں ورنہ گاڑی چھوٹ جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا الیکشن کا مسئلہ افہام وتفہیم سے حل کرنا ہے یا جوڈوکراٹے سے؟ الیکشن کرانے کی بات چیت چل رہی ہے اس کو جلد فائنل کریں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عدم اعتمادپالیسی نے معیشت تباہ کی،فیصلوں میں تاخیر مزید تباہی لائے گی، 31مئی سےپہلےفیصلےکرلیں ورنہ گاڑی چھوٹ جائے گی۔

    گذشتہ روز ملتان میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کو وزیر اعظم بنوانے کے لیے ایک ووٹ بہادر آباد سے مفت لے آؤں گا، ایک ووٹ کا مسئلہ ہے، بیس کروڑ کا ریٹ ہے، جان پر کھیل جاؤں گا، عمران خان کہیں تو آج ہی بہادر آباد چلا جاؤں۔

  • ‘آج اور کل کا دن سیاست میں اہم ،  48 گھنٹے میں فیصلے ہوجائیں گے’

    ‘آج اور کل کا دن سیاست میں اہم ، 48 گھنٹے میں فیصلے ہوجائیں گے’

    اسلام آباد:سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آج اور کل سیاست میں اہم فیصلے ہونے جارہے ہیں، زرداری نے ن لیگ سےبدلہ لیا ہے، یہ ملک ان سےنہیں چل رہا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زرداری نےن لیگ سےبدلہ لیاہے، یہ ملک ان سےنہیں چل رہا،

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آج اورکل کا دن سیاست میں اہم ہیں، اسلام آباد،راولپنڈی اورکہیں اور بھی فیصلے ہونے جارہےہیں ، اڑتالیس گھنٹے میں فیصلے ہوجائیں گے۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ حکومت تبدیلی کا ماسٹر پلان بنانے والا عقل کا اندھا تھا، ماسٹرپلان بنانے والے کوعلم نہیں تھا عمران اتنا مقبول ہوجائے گا.

    آزادی مارچ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ 20 مئی کوعمران خان ملتان سے کال دے گا،خان کی اپنی سیاست ہے،میں ان کےساتھ ہوں۔

    نواز شریف سے متعلق شیخ رشید نے کہا کہ آج سارے ملک میں چور اور غدار نعرہ ہے، نوازشریف کواب ملک میں آنے سے کون روک رہاہے، نوازشریف جس جہازمیں آئیں گےاس میں چور کے نعرے لگیں گے۔

    سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے میں ایک ہی کام ہورہاہے،حمزہ، فریال،شہباز،آصف کے کیس کیسے ختم کریں ، ایف آئی اےمیں لوگ چھٹیوں پرجارہےہیں، تحقیقاتی افسران کو ہٹا کر اپنے بندےلگائے جا رہے ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ میں اداروں کےساتھ ہوں ان کوپاکستان کی ریڑھ کی ہڈی سمجھتاہوں، ادارےآگےبڑھیں ،عوام کاایک ہی مطالبہ ہےکہ الیکشن ہوں۔

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ اگریہ ملک ڈیفالٹ ہوجاتاہے توہمارے نیوکلیئرسسٹم کوخطرہ ہے، ملک ان سےنہیں چل رہا کیونکہ زیادہ ترپارٹیاں الیکشن کی حامی ہیں۔

    شیخ رشید نے مزید کہا کہ مقصودچپڑاسی کےاوپر40ارب کاکیس ایف آئی اے واپس لیناچاہتی ہے، ڈی جی ایف آئی اے کو کیوں ہٹایا گیا۔

  • ’31 مئی تک اہم فیصلے ہو جائیں گے، نگران حکومت آنی ہے ‘

    ’31 مئی تک اہم فیصلے ہو جائیں گے، نگران حکومت آنی ہے ‘

    راولپنڈی : سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نگران حکومت آنی ہے اور موجودہ حالات پر 31 مئی تک اہم فیصلے ہو جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ نگران حکومت آنی ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ پٹرول گیس بجلی بڑھانی ہے، الیکشن کرانے ہیں یا گرفتاریاں کرنی ہیں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 200 کا ڈالر اور ڈیفالٹ سے بچنے کے لیےعبوری معیشت دان زیر غور ہے، اپنا ڈی جی ایف آئی اے، آئی بی لا کر سارے کیس ختم کرانا، ان حالات پر 31 مئی تک اہم فیصلے ہو جائیں گے۔

    گذشتہ روز پی ٹی آئی رہنما نے کہا تھا کہ ملک بیٹھ گیا ہے، 6 ارب ڈالر ایک ماہ میں کم ہوگئے ، ڈالر روپے کے مقابلے میں 200روپے پر جارہا ہے ، ادارے سب کو بٹھائیں اور قومی حکومت بنائیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ رانا ثنا اللہ کہتا ہے شیخ رشید کو گھر سے نکال کر ماروں گا، راناثنااللہ ! تیرا باپ بھی مجھے نہیں مار سکتا، نوازشریف ہمت ہےتوآؤ،تمھارےپاس پاکستانی پاسپورٹ ہے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ فیصل آباد والوں سے کہتا ہوں عمران کی کال پراسلام آباد پہنچیں شہباز شریف عمران خان کے خلاف کہتا تھا ڈیزل پر سبسڈی دی، ہمت ہے تو عمران کو گرفتار کرکے دکھاؤ، میں ملک بھر میں نکلوں گا۔

    سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ رانا ثنا کی شکل شیطانی چمگادڑ کی طرح ہے، جس پر فرد جرم لگنا تھی اسے وزارت داخلہ دی گئی، شیرعلی نے کہا راناثنا اللہ نے 22 افراد کا قاتل ہے۔

  • ملک انارکی کی طرف جارہا ہے ، شیخ رشید نے خبردارکردیا

    ملک انارکی کی طرف جارہا ہے ، شیخ رشید نے خبردارکردیا

    اسلام آباد : سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پندرہ دنوں میں بڑا جھگڑا ہوسکتا ہے کیونکہ سترہ تاریخ سے گرفتاریاں شروع ہورہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے سیالکوٹ میں پی ٹی آئی جلسے میں پولیس کے دھاوے پر اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا حکومت بے نقاب ہونے جارہی ہے، حکومت نے رویہ درست نہ کیا توعمران خان لانگ مارچ کی کال پہلے دے سکتا ہے۔

    شیخ رشید نے خبردار کیا کہ پندرہ دنوں میں بڑا جھگڑا ہوسکتا ہے، ملک انارکی کی طرف جارہا ہے اور سترہ تاریخ سے گرفتاریاں شروع ہورہی ہیں۔

    سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ لندن کے فیصلے لے ڈوبیں گے، یہ رہے تو ڈالر 200 کی طرف جائے گا اور ملک ڈیفالٹ ہوجائے گا، نگراں حکومت آکر الیکشن کرائے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ قوم لانگ مارچ کی طرف جارہی ہے،اس کااعلان پہلےبھی ہوسکتاہے، طاقت کااستعمال کیا توپی ٹی آئی اور اٹھےگی۔

    شیخ رشید نے مزید کہا کہ حکومت حالات خراب کرنااورانارکی پھیلاناچاہتی ہے، یہ لوگ ملک کوخانہ جنگی کی طرف دھکیل رہے ہیں۔

  • الیکشن کا اعلان نہ ہونے پر شیخ رشید نے خوں ریزی سے خبردار کر دیا

    الیکشن کا اعلان نہ ہونے پر شیخ رشید نے خوں ریزی سے خبردار کر دیا

    اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے نئے انتخابات کا اعلان نہ کیے جانے پر ملک میں خانہ جنگی اور خوں ریزی سے خبردار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو خانہ جنگی سے بچانا ہے تو 30 مئی سے پہلے الیکشن کا اعلان کر دیں، الیکشن کا اعلان نہ ہوا تو عمران خان کال دے گا۔

    شیخ رشید نے کہا یہ الیکشن کا مطالبہ کرتے تھے آج یہ بھاگ گئے ہیں، ہمارا کسی سے جھگڑا نہیں مگر چوروں کو نہیں چھوڑیں گے، عمران خان نے کال دی تو پورا پاکستان جمع ہو جائے گا۔

    سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ الیکشن کا اعلان نہ ہوا تو خون ریزی اور تشدد کا ذمہ دار یہ لوگ ہوں گے، مئی کا مہینہ بہت اہم ہے کسی کے بس میں کچھ نہیں، قوم بند گلی میں داخل ہوچکی ہے۔

    شیخ رشید نے مزید کہا قوم کی آنکھوں میں اب بارود ہے سمجھنےوالے سمجھ لیں، لوگ اب الیکشن چاہتے ہیں اور فیئر حکومت چاہتے ہیں، چیف الیکشن کمشنر کو جیسی چابی ملنی ہے ویسا ہونا ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے الیکشن کمیشن دفتر کے باہر احتجاج کے موقع پر انھوں نے کہا بچے بچے کو پتا ہے ان جماعتوں کو کس نے اکٹھا کیا، آج ہر حلقے کے لوگ عمران خان کے ساتھ ہیں۔

  • چورڈاکو کرپٹ حکومت کو ختم نہ کردیا تو میرا نام شہبازشریف رکھ دینا، شیخ رشید

    چورڈاکو کرپٹ حکومت کو ختم نہ کردیا تو میرا نام شہبازشریف رکھ دینا، شیخ رشید

    اسلام آباد :سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ چورڈاکو کرپٹ حکومت کو ختم نہ کردیا تو میرا نام شہبازشریف رکھ دینا، جب تک نئے الیکشن نہیں ہوتے ہم چین نہیں بیٹھیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے فیصلہ کیا ہے سب مشترکہ طورپر استعفیٰ دیں گے ، عمران خان نے میری بات کی تین بار تائید کی ہے، اسمبلی میں بیٹھنے کا مطلب شہبازشریف کو مستحکم کرنا ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے انتخاب کے بعد استعفےجمع ہوں گے ، بدھ کو پشاور میں عمران خان جلسہ کریں گے ، عمران خان ہر اتوار کو عوام کو کال دیں گے۔

    سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ 5 بجے ہنگامی پریس کانفرنس کروں گا، عمران خان نے فیصلہ کیا ہے ہم ان مقصودچپڑاسی کو تسلیم نہیں کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جب تک نئے الیکشن نہیں ہوتے ہم چین نہیں بیٹھیں گے، یہ بھی رائے ہے کہ مرکز کیساتھ صوبوں سے بھی مستعفی ہونا چاہیے۔

    کل رات جیسے عوام عمران خان کیلئےباہر نکلی کوئی تصور نہیں کرسکتا، چورڈاکو کرپٹ حکومت کو ختم نہ کردیا تو میرا نام شہبازشریف رکھ دینا۔

  • ملک کے حالات تشویش ناک ہیں ، کوئی بڑا حادثہ ہوسکتا ہے ؟ شیخ رشید نے خطرے سے آگاہ کردیا

    ملک کے حالات تشویش ناک ہیں ، کوئی بڑا حادثہ ہوسکتا ہے ؟ شیخ رشید نے خطرے سے آگاہ کردیا

    اسلام آباد : وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ملک کے حالات تشویش ناک ہیں ، کوئی بڑا حادثہ ہوسکتا ہے ، ایسے حالات میں فی الفور الیکشن کی طرف جانا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معلوم نہیں آج ووٹنگ ہوگی کہ نہیں لیکنحالات تشویش ناک ہیں خوفناک ہیں اور اس کا نتیجہ کچھ بھی نکل سکتا ہے۔

    وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ساری جماعتیں اداروں کو نیوٹرل مان رہی ہیں ان جماعتوں نے رائے بدلی ہے جو اداروں کو گالیاں دیتے تھے، جب ملک کی سلامتی کا سوال ہوگا تو ادارے نیوٹرل نہیں رہ سکیں گے، پاکستان کی سلامتی کیلئے ان کو باہر نکلنا ہوگا۔

    اپوزیشن کے حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اقتدار کی بھوکی ہے ، 11اپریل کو باپ بیٹے پر فرد جرم عائد ہونا تھی ، اب دونوں وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بننے جارہے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ ملک میں خانہ جنگی کے حالات گلی محلے تک پہنچ گئے ہیں، ایسے حالات میں فی الفور الیکشن کی طرف جانا چاہیے، ایسابھی ہوسکتاہے کہ یہ کانوں کو ہاتھ کر روئیں اور ملک میں جھاڑو پھرجائے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکومت سرپرائز دے گی، سپریم کورٹ کے فیصلے پر بھی کام ہوگا ، الیکشن کرانے ہوں گے اس کے بغیر کوئی گزارانہیں۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ جو لوگ الیکشن سے بھاگنےکےبہانے بنارہےہیں ایسا نہیں ہوناچاہیے، الیکشن سے بھاگنے کی کوشش کی گئی تو ملک بیٹھ جائے گا۔

    انھوں نے کہا کہ میں تو بہت پہلے سے کہہ رہاہوں کہ الیکشن کرالیں ، ملک میں استحکام کا واحد راستہ الیکشن ہے، عمران خان آج ہر خاندان میں مقبول ترین لیڈر ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بطور وزیر داخلہ بتارہا ہوں ملک میں غیر ملکی دہشت گرد داخل ہوگئے ہیں، کوئی بڑا حادثہ بھی ہوسکتا ہے۔

    گذشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کےفیصلے سے قوم میں مایوسی کی لہر اٹھی ہے، تمام طاقتیں اس کیس میں بے نقاب ہوچکی ہیں۔

    کوئی سمجھ رہا ہے کہ ہم ہتھیار پھینکنے جا رہے ہیں توایسا نہیں ہے، چوروں، لٹیروں اور ڈاکوؤں کے خلاف آخری بال تک لڑیں گے۔