Tag: sheikh rashid

  • حکومت بالکل ناکام ہو چکی، عوام مر رہے ہیں، شیخ رشید

    حکومت بالکل ناکام ہو چکی، عوام مر رہے ہیں، شیخ رشید

    راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکومت بالکل ناکام ہو چکی، عوام مررہے ہیں، پس چکے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقدمات کی بھرمار ہے، درجنوں مقدمات درج ہیں، عوام کا کوئی پرسان حال نہیں، ہمیں ہر روز عدالتوں میں پیش ہونا پڑتا ہے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ ایسے ایسے مقدمات بنائے گئے کہ دنیا ان پر ہنسے گی، ایک شخص پاکستان میں موجودہی نہیں تھا اس پر بھی مقدمہ بنایا گیا کہ وہ ملوث ہے۔

    پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

    انہوں نے کہا کہ کوئی دن خالی نہیں ہے، ایک ماہ میں 7 پیشیاں ہوتی ہیں، میرے وکیل کو روز کسی نہ کسی کیس میں عدالت پیش ہونا پڑتا ہے،حکومت کو سارے کیسز واپس لینے ہوں گے۔

  • عدلیہ پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ وہ اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داری ادا نہ کریں: شیخ رشید

    عدلیہ پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ وہ اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داری ادا نہ کریں: شیخ رشید

    اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ایپکس کمیٹی یہ تو کہہ رہی ہے کہ ملک داخلی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہو سکتا، لیکن یہ نہیں بتا رہی کہ الیکشن کی تاریخ کس نے دینی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ امید ہے آئندہ 10 دنوں میں سپریم کورٹ بتادے گی کہ الیکشن کی تاریخ کس نے دینی ہے اور خلاف ورزی پر کس نے جیل جانا ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عدلیہ پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ وہ اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داری ادا نہ کریں، ساری قوم سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے، وزیر داخلہ، دفاع اور مریم نواز عدلیہ کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ایپکس کمیٹی کہہ رہی ہے کہ ملک داخلی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہو سکتا لیکن یہ نہیں بتارہی الیکشن کی تاریخ کس نے دینی ہے۔

    سابق وزیر کا مزید کہنا تھا کہ چچا کے بچت کا دعویٰ بھتیجی کے 18 رکنی شاہانہ سیکیورٹی اسکواڈ پر لاگو نہیں۔

  • حکمرانوں کی ناقص کارکردگی ان کے گلے پڑنے والی ہے: شیخ رشید

    حکمرانوں کی ناقص کارکردگی ان کے گلے پڑنے والی ہے: شیخ رشید

    اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ حکمرانوں کے ناقص فیصلے، ناقص کارکردگی اور ناقص وقت اگلے اتوار تک ان کے گلے پڑ جائے گا، راولپنڈی میں عوام کا سمندر کسی سے سنبھلا نہیں جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ جیسے جیسے لانگ مارچ راولپنڈی اسلام آباد کی طرف آئے گا، عوام کا جم غفیر ساتھ ہوتا جائے گا۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کے ناقص فیصلے، ناقص کارکردگی، ناقص وقت اگلے اتوار تک ان کے گلے پڑ جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ نومبر فیصلہ کن ہوگا، راولپنڈی میں عوام کا سمندر کسی سے سنبھلا نہیں جائے گا، کل سوموار 4 بجے لال حویلی میں اہم پریس کانفرس کروں گا۔

  • عالمی منڈی میں جتنا تیل سستا ہوتا ہے پاکستان میں اتنا ہی مہنگا ہوجاتا ہے: شیخ رشید

    عالمی منڈی میں جتنا تیل سستا ہوتا ہے پاکستان میں اتنا ہی مہنگا ہوجاتا ہے: شیخ رشید

    اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں جتنا تیل سستا ہوتا ہے پاکستان میں اتنا ہی مہنگا ہوجاتا ہے۔ معاشی ناکامی کے دور میں داتا دربار میں داخلے پر بھی 10 روپے ٹیکس لگا دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ عمران خان آئی ایم ایف اور کرونا سے بچ گیا تھا، موجودہ حکمران آئی ایم ایف اور سیلاب میں پھنس گئے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں جتنا تیل سستا ہوتا ہے پاکستان میں اتنا ہی مہنگا ہوجاتا ہے۔

    اہوں نے کہا کہ معاشی ناکامی میں داتا دربار میں داخلے پر بھی 10 روپے ٹیکس لگا دیا ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے بڑھا ہے۔ شہباز شریف کی تقریر حواس باختہ شخص کی تقریر تھی۔

  • پنجاب کے حالات سے بڑا سیاسی عدم استحکام کوئی نہیں: شیخ رشید

    پنجاب کے حالات سے بڑا سیاسی عدم استحکام کوئی نہیں: شیخ رشید

    اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ڈیڑھ ماہ میں پنجاب کی وزارت اعلیٰ نے 2 مرتبہ حلف اٹھایا، تیسرے کی تیاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ڈیڑھ ماہ میں پنجاب کی وزارت اعلیٰ نے 2 مرتبہ حلف اٹھایا، تیسرے کی تیاری ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اس سے بڑا معاشی بحران اور سیاسی عدم استحکام کیا ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ ہفتے میں ڈالر 20 روپے مزید بڑھا ہے اور مفتاح نے ایل پی جی پر لیوی بھی بڑھا دی ہے، مسلم لیگ ن نے پاکستان کی آخری امید عدلیہ کو بھی نشانے پر رکھ لیا ہے۔

  • ابھی گیس اور بجلی کی قیمتیں مزید بڑھیں گی ، شیخ رشید نے خبردار کردیا

    ابھی گیس اور بجلی کی قیمتیں مزید بڑھیں گی ، شیخ رشید نے خبردار کردیا

    راولپندی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے خبردار کیا ہے کہ مہنگائی کی شرح 34 فیصد بڑھ گئی ہے ، ابھی گیس اور بجلی کی قیمتیں اور بڑھیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ مہنگائی کی شرح34فیصد بڑھ گئی ہے،غریب کوبھاشن نہیں راشن چاہیے، پنجاب میں ضمنی انتخاب کا نتیجہ سیاسی منظر نامہ بدل سکتا ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکومت صرف اپنے کیسز ختم کرارہی ہے، ابھی گیس اور بجلی کی قیمتیں اور بڑھیں گی، میرے سیکیورٹی کو واپس بلا کر حکومت نے کم ظرفی اور ذہنی پستی کا ثبوت دیا۔

    سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ سیاسی قصابوں نے مویشی منڈی کی رونق ختم کر دی ہے، بیروزگاری عام ہے اور سرمایہ کاری نایاب ، غریب گھریلو سامان بیچ رہا ہے اور بچوں کو اسکولوں سے اٹھا رہا ہے۔پیٹرول اور بجلی کے بعد اب گیس کی قیمت بڑھے گی تو لگ پتا جائے گا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ حاجی واپسی پر 2 کنکریاں امپورٹڈ شیطانوں کے لیے پاکستان ساتھ لائیں۔

  • موجودہ سیاسی صورتحال ، شیخ رشید  نے اگلے  45 دن اہم قرار دے دیئے

    موجودہ سیاسی صورتحال ، شیخ رشید نے اگلے 45 دن اہم قرار دے دیئے

    راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے اگلے پینتالیس دن اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو ہٹانے کا منصوبہ جس نے بھی بنایا انتہائی بے وقوف تھے، آج عمران خان ہیرواورباقی سب زیرو ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ حکومت آئی ایم ایف کےجال میں پھنس چکی ہے، 400 ٹیکسٹائل ملیں بند ہوگئی ہیں،ملک ڈیفالٹ ہونےجارہاہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 9روپےیونٹ مزیدبجلی مہنگی ہوگی، ،سولرایجنسی کی کمیشن کےپیچھے اصل چہرہ شہباز شریف خاندان کاہے، دنیاکامہنگا ترین ملک پاکستان ہے

    موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے سابق وزیر نے کہا کہ انڈیا سے تجارت، اسرائیل سے دوستی اور ڈرون بیسس کی اجازت ان کا ایجنڈا ہے۔

    شیخ رشید نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ 31 فیصد مہنگائی،15 فیصد شرح سود بڑھ گئی ہے اب سرمایہ کاری کون کرے گا، وزارتوں کا جمعہ بازار لگا ہے، منی لانڈرز حکمران بن گئے، لوٹ مار کا بازار گرم ہے، لوگ بھوک سے مر رہے ہیں گورکن تماشا دیکھ رہے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ 20 نشستوں پرضمنی انتخاب فیصلہ کن ہوگا، آئندہ 45 دن جمہوریت اور حکومت کا فیصلہ کردیں گے۔

  • شیخ رشید کی پی ٹی آئی اور مقتدر حلقوں میں بیک ڈور رابطوں کی تصدیق

    شیخ رشید کی پی ٹی آئی اور مقتدر حلقوں میں بیک ڈور رابطوں کی تصدیق

    اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے پی ٹی آئی اورمقتدرحلقوں میں بیک ڈوررابطوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا یہ کہنا غلط ہے کہ رابطے نہیں، نہ صرف رابطے ہیں بلکہ تین بارمذاکرات بھی ہوئے، لیکن جو معاملات طے ہوئےعمران خان نہیں مانے۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ‘ دی رپورٹرز’ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گرینڈالائنس تو 13پارٹیوں کاموجودہے، اپنی نالائقی ان کے گلے پڑگئی ہے، ہم پر جو ملبہ گرا تھا وہ سارا ملبہ اب ان پر گرنے جارہا ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کیا ان کوپتہ نہیں تھا قیمتیں بڑھانا پڑیں گی، یہ لوگ توشوق شوق میں بس اقتدارچاہتے تھے، معیشت تباہ ہورہی ہے اور ملک دیوالیہ ہونےکی طرف جارہا ہے۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے تصدیق کی کہ آخری وقت میں مقتدرحلقوں کیساتھ عمران خان کی3میٹنگزہوئی تھی، عمران خان نے نگراں حکومت سمیت تمام آپشنزمسترد کر دیئے تھے ،عمران خان کا صرف ایک ہی مطالبہ تھاکہ نئےانتخابات کرائےجائیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اللہ پرایمان ہے بتا رہا ہوں، جون کےمہینےمیں نتیجہ آجائےگا، یہ حکومت جون کے بعد نہیں رہے گی۔

    اے آر وائی نیوز کی بندش کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ کوئی تووجہ ہوگی لوگ کیبل پرتلاش کرکے اے آروائی دیکھ رہےہیں، اے آر وائی کا نمائندہ کسی بھی شہر بھیجیں آدھا شہر اس کے پیچھے کھڑا ہوجائے گا۔

    نواز شریف سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کا ایجنڈاتھاکہ اداروں اورلوگوں کےدرمیان لڑائی ہو ، نوازشریف کاشروع سےیہ ہی ایجنڈاتھاکہ لوگ فوج کیخلاف ہوں۔

    سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ راناثنا اللہ پر تو اس کے اپنے پارٹی ممبر نے 22 قتل کا الزام لگایا، راناثنااللہ کی پریس کانفرنس کے کلپ عسکری قیادت کو بھیجے اور تھانہ کوہسارمیں بھی راناثنااللہ کیخلاف درخواست دی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ راناثنااللہ آج پاکستان کی ایک بڑی جماعت کی قیادت کودھمکیاں دےرہاہے، یہ کس قسم کا وزیرداخلہ ہے جو پریس کانفرنس میں ایسی باتیں کرتا ہے۔

    عمران خان کی گرفتاری کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ یہ حکومت عمران خان کو گرفتارکرناچاہتی ہے، عمران خان کو گرفتار کر کے دیکھیں پھر پتہ چلے گا حالات کیسےہیں، عمران خان کو گرفتار کرنے کی غلطی بھی نہیں کرنی چاہیے، عمران خان گھرگھرمیں داخل ہو گئے ہیں،دلوں میں گھر کر چکے ہیں۔

    سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ لوگوں کواندازہ نہیں ہےبات کسی اورطرف جارہی ہے، حالات بہت سنگین ہیں ذراسی چنگاری جلےگی اور آگ بھڑک اٹھے گی۔
    ٓ
    انھوں نے کہا کہ اس وقت جوعمران خان کوچھوڑے گا کم عقل ہوگا ، عمران خان نےڈی چوک نہ جا کر اچھا فیصلہ کیا۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کوخراج تحسین پیش کرتاہوں جوانہوں نےسوموٹولیا، یہ لوگ جیسےہی اقتدارمیں آئےایف آئی اے ساری فائلیں اٹھا کر لے گئے، ماڈل ٹاؤن میں ان کےگھرکے نمبر بتا سکتا ہوں کہ کہاں فائلیں لےکرگئے۔

    انھوں نے کہا کہ کراچی میں مہنگائی کیخلاف احتجاج میں پیٹرول پمپ جلتےنہیں دیکھے تھے، حالات بگڑ رہے ہیں جون میں بہت کچھ ہوتا دیکھ رہا ہوں۔

    سابق وفاقی وزیر نے بتایا کہ عمران خان کامطالبہ ہےالیکشن کی تاریخ کااعلان ہوناچاہیے، رابطوں میں ہیں اورہونےبھی چاہئیں لیکن آخری فیصلہ عمران خان کے پاس ہے، رابطے اس لیے کامیاب نہیں ہو رہے کیونکہ فیصلے کی چابی عمران خان ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کور کمیٹی میں کہا ہے کہ عمران خان کوگرفتار کیا گیاتویہ قوم کاامتحان ہوگا، معیشت کوتباہی سے بچانے کیلئے حل کی طرف جانا چاہیے،عمران خان الیکشن سے کم کسی بات پر تیار نہیں۔

  • شیخ رشید نے بھی ملک میں سری لنکا جیسے حالات پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا

    شیخ رشید نے بھی ملک میں سری لنکا جیسے حالات پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا

    راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھی ملک میں سری لنکا جیسے حالات پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا اگر ایسا ہوا تو کسی کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان کے حوالے سے کہا ہے کہ چھٹی بار ڈی جی آئی ایس پی آرنےکہافوج کوسیاست میں نہ گھسیٹیں، ڈی جی آئی ایس پی آرکابیان فوج کی سوچ کی ترجمانی کرتا ہے۔
    .
    بلاول بھٹو کے حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بلاول کوایک وزیرمارشل لاکی دھمکی دیتا ہے جو بھونڈا مذاق ہے۔

    سابق وزیر داخلہ نے حالیہ معاشی صورتحال سے متعلق کہا کہ اسٹاک ایکسچینج بیٹھ رہی ہے، ریزرو آدھے رہ گئے، ڈالر 200 روپےکاہونےجا رہاہے،ملک ڈیفالٹ بھی ہو سکتا ہے، ایک ہی حل ہے،عبوری حکومت بنائی جائےاورالیکشن کرائےجائیں۔

    انھوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ ملک میں سری لنکا جیسے حالات پیدا ہو سکتے ہیں، اگر ایسا ہوا تو کسی کے ہاتھ کچھ نہیں آنا اور جھاڑو پھر جائے گا۔

  • ‘عمران خان مقدر کا سکندر ہے، جتنے گلے تھے شہباز شریف کے گلے پڑگئے’

    ‘عمران خان مقدر کا سکندر ہے، جتنے گلے تھے شہباز شریف کے گلے پڑگئے’

    اسلام آباد : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان مقدرکا سکندرہے، جتنےگلے تھے شہبازشریف کے گلے پڑگئے، عمران خان بات چیت کیلئے تیار لیکن پہلےالیکشن کی تاریخ دی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے خواجہ کے جلدی انتخابات کرانے کے بیان پر کہا کہ کسی سےملاقات نہیں ہوگی، کسی سےرابطہ نہیں ہوگا، عمران خان نے کہا ہے کسی نے بات کرنی ہے تو پہلے الیکشن کااعلان کرے۔

    شیخ رشید نے بتایا کہ عمران خان نےکہا بات چیت کو تیار ہوں پہلے الیکشن کی تاریخ دی جائے، نہ تمیں اور نہ مجھے کسی سے بات کرنی ہے ، الیکشن کا اعلان ہوگا تو کوئی بات ہوگی۔

    سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پہلے یہ حکومت تحلیل کریں ، ایک دفعہ اعلان ہوگیا تو پھر لانگ مارچ ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان آرمی سےمتعلق کوئی غلط بات نہیں کی، عمران خان نےکہاکہ فوج ہی ملک میں یکجہتی کی علامت ہے، آرمی چیف تو چوتھے،پانچویں اورآٹھویں نمبر والا بھی آیا۔

    شیخ رشید نے مزید کہا کہ ن لیگ نے سوچا کچھ اور تھا ہو کچھ اور گیا ہے ، یہ فیصلہ عمران خان کو راس ہوگیا ہے، گیس بجلی مہنگی کرنی ہے،مہنگائی ہونی ہے، عمران خان مقدرکا سکندرہے، جتنےگلے تھے شہبازشریف کے گلے پڑگئے۔

    عمران خان کے حوالے سے پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ 20 سے پہلے الیکشن کی تاریخ آجاتی ہے تو عمران خان رفقا سے مشاورت کریں گے، اللہ نے ایسی فضا بنائی کہ پورا حلقہ کہتا ہے کہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہونا ہے، جتنی عمران خان کی پوزیشن کمزور تھی اتنی ہی مضبوط ہوگئی ہے، اب الیکشن ہوئے توپی ٹی آئی کے پاس اکثریتی ووٹ ہوگا.

    انھوں نے کہا کہ نواز شریف ووٹ کو عزت کی بات کر رہا تھا اور 25 کروڑ میں ووٹ بک گیا، ووٹ کو رسوا کرکے کچرے کی ٹوکری میں پھینکا گیا۔